احباب جماعت اور واقفین زندگی کو ایک اہم نصیحت ۔ خطبہ نکاح فرمودہ 10 اپریل 1944ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
وو
اقتباس از خطبہ نکاح فرموده 10 اپریل 1944ء
احباب جماعت اور واقفین زندگی کو ایک اہم نصیحت
خطبہ نکاح فرمودہ 10 اپریل 1944ء
اس نکاح کی نسبت جس کے اعلان کے لئے میں کھڑا ہوا ہوں ، دوضروری باتیں میں اس
وقت کہنا چاہتا ہوں۔ایک تو جماعت کے لحاظ سے اور ایک ان لوگوں کے لحاظ سے جن کی وجہ سے مجھے اس
بات کے کہنے کی ضرورت پیش آئی۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ حکما فرما تا ہے کہ
وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ
تم میں سے ایک جماعت حتمی طور پر ایسی ہونی چاہئے کہ وہ دعوت الی الخیر کرتی رہے۔یہ جماعت جو کلی طور پر اپنے آپ کو دعوت الی الخیر کے ساتھ وابستہ کر دے گی۔یہ لازمی
بات ہے کہ وہ اس قسم کے دنیوی فوائد حاصل نہیں کر سکے گی ، جس قسم کے دنیوی فوائد دوسرے لوگ حاصل
کرتے ہیں۔یا اس قسم کی تعلیم حاصل نہیں کر سکتی ، جس قسم کی تعلیم آج کل دولت لایا کرتی ہے۔وہ دین کی ت
خاطر اپنے آپ کو وقف کرنے کے لئے اور دینی خدمات کرنے کے لئے لازماً ان ذرائع کو اپنے ہاتھ سے
کھو بیٹھیں گے جو دولت لاتے ہیں یا آج کل کے معیار کے لحاظ سے عزت لاتے ہیں۔کیونکہ آج کل
ساری عزت، دولت سے وابستہ ہے اور جب وہ اس معیار کو کھو بیٹھیں گے، جس کے ذریعہ دولت کمائی
جاتی ہے تو اس کے دوسرے معنے یہ ہوں گے کہ وہ دولتمند نہیں ہوں گے کیونکہ وہ اپنی زندگی دین کے لئے
وقف کر چکے ہوں گے۔بلکہ اگر انہیں وہ ذرائع معلوم بھی ہوتے ، جن سے دولت کمائی جاسکتی ہے، تب بھی
وہ دولت کما نہ سکتے۔الا ماشاء اللہ۔کیونکہ جب اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ
وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ
تم میں ہمیشہ ایک جماعت ایسی موجود ہونی چاہیے جو دعوت الی الخیر کا کام کرتی رہے۔تو یہ لازمی بات ہے کہ ایسا کام کرنے والی جماعت دولت نہیں کما سکے گی۔الامن يفتح الله له
ابواب رحمته بيده الكريمة۔کیونکہ ان کے پاس وقت ہی نہیں ہوگا یا دوسروں کے مقابلہ میں نہایت
قلیل اور تھوڑا وقت ہوگا تو چونکہ اس زمانہ میں ساری عزت، ساری ترقی اور سارا وقار دولت کے ساتھ
325
اقتباس از خطبہ نکاح فرموده 10 اپریل 1944ء
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
وابستہ ہے۔اس لئے قدرتی طور پر لوگوں میں اس قسم کے آدمی تحقیر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور لوگ ہے
خیال کرتے ہیں کہ ایسے آدمیوں کو اپنی بیٹیاں دینا ، ان کی زندگیوں کو خراب کرنا ہے۔وو
چنانچہ جب بھی رشتہ کا سوال آتا ہے، انہیں رشتہ دینا، ان کی طبائع پر سخت گراں گزرتا ہے۔اسی
طرح وہ جب کبھی ایسی مجلس میں جاتے ہیں، جہاں بڑے آدمی بیٹھے ہوں تو اول تو وہ ان کی طرف رغبت
ہی نہیں کرتے اور اگر کریں تو ان کی رغبت ایسی ہی ہوتی ہے جیسے انگریز مرد اور عورت اپنے کتے سے رغبت
کا اظہار کرتے ہیں۔اور پھر جو لوگ ان کا بظاہر ادب اور لحاظ کرتے ہیں، ان کے طریق عمل سے بھی یہ
بات صاف طور پر ظاہر ہوتی ہے کہ وہ تذلیل اختیار کر کے یا صدقہ اور خیرات کے طور پر یا پبلک سے ڈرکران
کی طرف توجہ کرتے ہیں ورنہ ان کے دلوں میں ان کا احترام نہیں ہوتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں یا اس سے پہلے زمانوں میں یہ بات کم تھی کیونکہ اس وقت دولت کی اتنی قدر نہ تھی جتنی آج کل
ہے۔آج کل تمام باتوں میں اہمیت دولت کو ہی حاصل ہے۔پہلے زمانوں میں بھی تھی لیکن ایک حد تک“۔دنیا میں رواج یہی ہے کہ روپیہ کی عزت کی جاتی ہے۔علم کی عزت نہیں کی جاتی ، دین کی
عزت نہیں کی جاتی ، شرافت کی عزت نہیں کی جاتی ، تقویٰ اور طہارت کی عزت نہیں کی جاتی۔سوائے اس
تقویٰ اور طہارت کے جہاں حان ان تعان وتعرف بين الناس کا حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے صادر
ہو جاتا ہے مگر وہ عزت بھی لوگ فرشتوں کی مارکھا کر کرتے ہیں، اپنے طور پر نہیں کرتے۔میں دیکھتا ہوں کہ یہ مرض ہماری جماعت میں بھی پایا جاتا ہے۔جب کبھی وقف زندگی کی تحریک
کی جائے اور نو جوانوں سے کہا جائے کہ وہ اپنے آپ کو خدمت دین کے لئے وقف کریں تو اول تو کھاتے
پیتے لوگوں کی اولاد وقف زندگی کی طرف آتی ہی نہیں اور پھر جو لوگ آتے ہیں امراء ان کی طرف تحقیر کی
نگاہوں سے دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان سے بات کرنا یا ان کے ساتھ چلنا پھرنا ، ہماری طرف سے ایک
قسم کا تذلیل ہے ورنہ خود یہ اس بات کے مستحق نہیں ہیں۔اسی طرح ان کی شادیوں اور بیاہوں میں بڑی
وقتیں پیش آتی ہیں اور میرے نزدیک یہ امر بہت بڑے قومی تنزل کی ایک علامت ہے۔اگر واقع میں یہ
درست ہے کہ
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَيكُمُ
تو خدا تعالیٰ کے حضور جس کو عزت حاصل ہو، ہمیں اسی کو عزت دینی چاہئے۔یا تو ہمیں یہ تسلیم
کرنا چاہئے کہ جو شخص بڑا دیندار ہو، وہ خدا کے حضور معزز ہوتا ہے اور اگر یہ بات درست نہیں تو پھر اللہ تعالیٰ
326
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ نکاح فرموده 10 اپریل 1944ء
جن کو عزت دیتا ہے، یقینا ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم انہی کو عزت دیں اور ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ خدا تعالیٰ
کے دربار میں عزت پانے والے کے مقابلہ میں دنیا کا بڑے سے بڑا بادشاہ بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔نہ
قیصر اس کے مقابلہ میں کوئی حقیقت رکھتا ہے، نہ کسری اس کے مقابلہ میں کوئی حقیقت رکھتا ہے، نہ کوئی اور
بادشاہ یا پریذیڈنٹ اس کے مقابل پر کوئی عزت رکھتا ہے۔بے شک دنیوی بادشاہ بھی عزتیں رکھتے ہیں مگر
انہیں دنیا کی عزتیں ہی حاصل ہیں۔اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی کوئی عزت نہیں۔""
پس یہ ایک غلط بات ہے، جو ہماری جماعت میں پیدا ہوگئی ہے۔جس کا بدلہ نفسیاتی طور پر انہیں
ضرور ملے گا۔اگر وہ سلسلہ کی خدمت کرنے والوں کی عزت نہیں کریں گے، میں یہ تو نہیں کہتا کہ آئندہ
لوگ دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف نہیں کریں گے۔کیونکہ یہ سلسلہ روحانی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے لوگ
ہمیشہ پیدا کرتا رہے گا، جو دین کے لیے اپنی زندگیاں وقف کریں مگر یہ ضرور ہو گا کہ جو لوگ معزز سمجھے
جاتے ہیں، خدا تعالیٰ ان کو ذلیل کر دے گا“۔میں واقفین سے کہتا ہوں کہ ان
کو بھی غور کرنا چاہیے کہ کیوں ان کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا
ہے؟ بے شک
وہ واقفین زندگی ہیں مگر میں ان میں بھی دنیا داری دیکھتا ہوں۔فرض کرو ہماری جماعت میں
سے بعض دنیا دار یہ کہتے ہیں کہ ہم ایسے شخص کو اپنی لڑکی کیوں دیں جس کے پاس
دنیا نہیں ؟ اور ان کی یہ بات
سن کر وہ واقف زندگی یا اس کے رشتے دار برا مناتے ہیں تو سوال یہ کہ وہ واقف کیوں اوپر کی طرف نگاہ رکھتا
ہے؟ جب کسی نے اپنے آپ کو دین کے لیے وقف کر دیا تو اس کے لیے یہ سوال جاتا رہا کہ اس کی شادی کسی
امیرلڑکی سے ہوتی ہے یا اس کی شادی کسی غریب لڑکی سے ہوتی ہے؟ مگر جب وہ چاہتا ہے کہ جس شخص کی
آمد مجھ سے زیادہ ہو، جس کی مالی حالت مجھ سے بہتر ہو، جو شخص دولت اپنے پاس رکھتا ہو اس کی لڑکی سے میں
شادی کروں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ گو اس نے اپنے آپ کو وقف کیا ہوا ہے مگر پو جاوہ دنیا کی ہی کرتا ہے
اور وہ بھی اسی مندر میں جا کر ماتھا ٹیکتا ہے، جس میں دوسرا دنیا دار اپنا ماتھا ٹھیک رہا ہوتا ہے بھی تو وہ ایسے
گھرانوں میں اپنی شادی کا خواہشمند ہوتا ہے، جو مال دار ہوں اور جو دولت اور ثروت رکھتے ہوں۔اگر وہ
دنیا کو چھوڑ چکا ہے تو کیوں وہ چھوٹی جگہ اپنے لیے پسند نہیں کرتا؟ اس کے دل میں یہ احساس ہونا کہ میری
شادی کسی کھاتے پیتے شخص کی لڑکی سے ہو، کسی غریب کے ہاں میری شادی نہ ہو، بتا تا ہے کہ دنیا کا بہت اس
نے اپنے دل سے نکالا نہیں، صرف اس کی جگہ بدل لی ہے ، ایک کمرہ سے اس بت کو نکال کر اس نے دوسرے
کمرے میں رکھ لیا ہے ورنہ سجدہ وہ بھی بت کو کرتا ہے۔مگر پرستش اس بت کی کر رہا ہے۔اگر دنیا کو وہ چھوڑ چکا
327
اقتباس از خطبہ نکاح فرموده 10 اپریل 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہوتا ، اگر خدا کے لیے وہ حقیقی معنوں میں اپنی زندگی کو وقف کر چکا ہوتا تو پھر اسے یہ کوئی خیال نہیں آنا چاہیے
تھا کہ اس کی شادی کسی امیر کے ہاں ہوتی ہے یا چوہڑوں اور چماروں کے ہاں ہو جاتی ہے؟ اگر اس نے دنیا
چھوڑ دی ہے تو دنیا چھوڑنے کی علامت بھی تو اس میں نظر آنی چاہیئے۔وو
د۔۔۔پس میں ان میں بھی دنیا داری دیکھتا ہوں اور ان میں بھی دنیا داری دیکھتا ہوں۔وہ
شخص جو کہتا ہے کہ جس نے دین کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ہے، میں اسے اپنی لڑکی کیوں دوں؟ اور
وہ اسے تحقیر و تذلیل کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ جب یہ اپنے آپ کو دین کے لیے وقف کر چکا تو
روٹی کہاں سے کھائے گا؟ اس کے نقطہ نگاہ کے معنی یہ بنتے ہیں کہ جو شخص خدا کے لیے اپنی زندگی وقف کرتا
ہے وہ حقیر ہے مگر جو انگریز کو اپنی زندگی دے دیتا ہے، وہ معزز ہے۔جو شخص انگریز کو اپنی زندگی دے دیتا
ہے اور صوبے دار یا تحصیل دار یا ای۔اے ہی بن جاتا ہے وہ تو بڑا معزز ہے مگر وہ جو خدا کے لیے اپنی
زندگی وقف کرتا ہے، وہ نعوذ باللہ بڑا ذلیل ہے۔گویا دوسرے الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس سے
زیادہ معزز کون ہے، جو انگریزوں کا غلام بن جائے ؟ اور اسے زیادہ ذلیل کون ہے ، جو بندوں کی نوکری
چھوڑ کر خدا کی نوکری لگ جائے؟
اس کے مقابلہ میں جب ایک واقف زندگی کے دل میں یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ میری شادی
فلاں مالدار کے گھر میں ہو جائے یا میری شادی فلاں کھاتے پیتے شخص کی لڑکی سے ہو جائے اور اس کے معنی
یہ ہوں گے کہ وہ منہ سے تو کہتا ہے کہ اس نے دنیا کو چھوڑ دیا مگر عملی طور پر وہ دنیا کا ہی پرستار ہے۔اگر واقعہ
میں اس نے دنیا کو چھوڑ دیا ہوتا، اگر واقعہ میں وہ اپنے تمام ارادوں اور اپنی تمام نیتوں کو خدا کے تابع کر چکا ہوتا
تو اس صورت میں اگر ایک چوہڑی سے بھی اسے شادی کرنی پڑتی تو وہ خوشی سے شادی کے لیے تیار ہو
جاتا اور کہتا کہ اگر خدا میرے لیے ایک چوہڑی پسند کرتا ہے تو مجھے وہ چوہڑی منظور ہے۔اگر اللہ تعالیٰ میرے
لیے ایک چمارن کا فیصلہ کر دیتا ہے تو مجھے اپنے لیے وہ چہارن منظور ہے۔جس چیز کی اسے ضرورت ہو سکتی
ہے، وہ یہ ہے کہ ایسی بیوی ہو، جو تعلیم یافتہ ہو اور اس تہذیب و تمدن کی حامل ہو، جس تہذیب و تمدن کا وہ خود
حامل ہے۔پس اگر کسی لڑکی میں یہ تمام باتیں پائی جاتی ہیں، وہ دین سے واقفیت رکھتی ہے، وہ تعلیم یافتہ ہے،
وہ اسلامی تہذیب و تمدن کی حامل ہے اور یہ سب چیزیں اس میں پائی جاتی ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ اس رشتہ
کے متعلق نا پسندیدگی کا اظہار کرے اور کہے کہ مجھے وہ منظور نہیں کیونکہ وہ غریب ہے۔بے شک شریعت نے پسندیدگی کی شرط رکھی ہے۔بے شک شریعت نے اس امر کو جائز قرار دیا
ہے کہ تم اپنی رغبت کو بھی دیکھ لو اور پھر فیصلہ کرو کہ تمہیں کہاں رشتہ منظور ہے؟ یہ شرط نبی کے لیے بھی ہے اور
328
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از :
غیر نبی کے لیے بھی اگر کسی کو پندرہ رشتے ملتے ہوں تو خواہ وہ کسر میاں از خط اپریل
ہوں ، وہ پندرہ میں سے ایک کو
انتخاب کرنے کا ضرور حق رکھتا ہے۔اور میرے نزدیک وہ لوگ بھی نادان ہیں، جو دوسرے کو مجبور کرتے
ہیں کہ ضرور فلاں رشتہ لو۔جب شریعت کا فیصلہ یہ ہے کہ
فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ
تو بہر حال شادی کرنے والے کی مرضی کو مقدم رکھا جائے گا اور یہ صورت اسی وقت ہوگی ، جب
اسے نسا مل رہی ہوں گی اور جب اسے نسا مل سکتی ہوں تو ایسی صورت میں ماطاب لکم کو حوظ رکھنا
بھی ضروری ہوگا۔پس وہ شخص جو کسی کو مجبور کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ضرور فلاں جگہ رشتہ کرو یا ضرور میری لڑکی لو
وہ بھی نادان ہے۔جب خدا نے یہ کہہ دیا ہے کہ فانکحو اما طاب لکم تو تم کون ہو، جو مجبور کرو؟ نہ لڑکے
والوں کو اس بات پر مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ ضرور فلاں جگہ رشتہ کریں، نہ لڑکی والوں کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ
ضرور فلاں جگہ رشتہ کریں۔دونوں کے لیے ماطاب لکم کے الفاظ ہیں۔جس طرح مردوں کو اس بات میں
آزادی حاصل ہے کہ وہ وہیں رشتہ کریں، جہاں ان کی پسندیدگی کو دخل ہے۔اسی طرح لڑکی والوں
کو بھی اس
بات میں آزادی حاصل ہے کہ وہ وہیں رشتہ کریں، جہاں وہ پسند کرتے ہوں۔قرآن کریم میں صاف کہا ہے
کہ جیسے مردوں کو ہم نے حقوق دیئے ہیں، ویسے ہی عورتوں
کو حقوق حاصل ہیں۔پس ما طاب لکم کا حکم مرد کے لیے بھی ہے اور عورت کے لیے بھی ہے۔لیکن جہاں تک تمدنی
درجہ کا سوال ہے، اسے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہئے کہ لڑکی غریب ہے یا امیر۔اور اگر وہ ہمیشہ
اپنے سے اوپر درجہ والے کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے، اگر وہ چاہتا ہے کہ اس کی شادی کسی امیر کے ہاں
ہو، کسی کھاتے پیتے اور معزز آدمی کے ہاں ہو۔غریب کے ہاں اگر اس کی شادی کی تجویز کی جائے تو وہ برا
مناتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ابھی اس کے دل میں شرک باقی ہے اور وہ دنیا ہی کا پرستار ہے۔فرق
صرف یہ ہوگا کہ دوسرا شخص دنیا کی زیادہ پرستش کرتا ہے اور یہ کچھ کم کرتا ہے مگر ہوگا دنیا دار ہی۔حالانکہ انسان کو جو رشتے مل سکتے ہوں، اس کا فرض ہے کہ وہ ان میں سے ایک کو منتخب کر لے اور
بجائے یہ دیکھنے کے کہ امیر کون ہے اور غریب کون؟ وہ صرف یہ دیکھے کہ میری ضرورتیں کیا ہیں؟ اور کس قسم
کا رشتہ میری ان ضرورتوں کو پورا کر سکتا ہے؟ مثلاً اگر کسی لڑکی میں دینی تعلیم پائی جاتی ہے یا وہ تقوی اور
طہارت اپنے اندر رکھتی ہے تو اس قدر خوبیوں کا پایا جانا کافی ہے۔ہاں اگر اس قسم کے دس ہیں رشتے اس
کے سامنے ہوں تو پھر بے شک اسے مجبور نہیں کیا جا سکتا اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ فلاں رشتہ لو۔یہ اس کا اپنا
اختیار ہے کہ ان میں سے جس کو چاہے، پسند کر لے۔329
اقتباس از خطبه نکاح فرموده 10 اپریل 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
میں نے دیکھا ہے کہ بعض لوگ اپنی حماقت کی وجہ سے اس بات پر ناراض ہو جاتے ہیں کہ
ہماری لڑکی کا رشتہ فلاں نے کیوں نہیں لیا ؟ حالانکہ یہ اس کا حق تھا کہ وہ جس کو چاہے، لے اور جس کو چاہے،
رد کر دے۔اسی طرح لڑکی والوں کا حق ہے کہ وہ جس کو چاہیں، رشتہ دیں اور جس کو چاہیں، رد کر دیں۔سوائے اس کے کہ رشتہ سے انکار کرنے کی بنیاد یہ نہ ہو کہ چونکہ اس نے دین کے لئے اپنی زندگی وقف کی
ہوئی ہے، اس لئے ہم اسے رشتہ نہیں دیتے۔اگر وہ ایسا کہے تو اس کے معانی یہ ہوں گے کہ وہ شخص جو دین
کے لئے قربانی نہیں کرتا، وہ شخص جو دین کے لئے اپنے اوقات کو صرف نہیں کرتا ، وہ شخص جو اس بارہ میں
کوشش اور جدو جہد سے کام نہیں لیتا وہ تو اس کے نزدیک معزز ہے اور وہ شخص جو دین کے لئے قربانی کرتا
ہے، وہ ذلیل ہے۔اور یہ ایک ایسی بات ہے جسے کوئی منظمند قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوسکتا۔اسی طرح وہ واقف جس کے سامنے غریب لڑکیوں کے رشتے پیش کئے جاتے ہیں تو وہ انکار
کر دیتا ہے اور امیروں پر چھاپا مارنے کے لئے تیار رہتا ہے، اس کا طریق عمل بھی صریحا غلط ہے۔اور اس
کو صحیح تسلیم کرنے کے معنی یہ ہوں گے کہ نیکی اور تقوی مالداروں میں ہی ہوتا ہے، غربا میں نہیں ہوتا۔آخر
جب وہ کہے گا کہ میں فلاں غریب لڑکی کا رشتہ نہیں لیتا تو کیا کہے گا؟ یہی دلیل دے گا کہ اس میں نیکی کم
ہے۔تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ غربا نیک نہیں ہوتے صرف امراء ہی نیک ہوتے ہیں۔اور یہ بات بھی
بالبداہت باطل ہے۔اور اگر غربا میں بھی نیکی ہوتی ہے، ان میں بھی تقوی ہوتا ہے، ان میں بھی تعلیم ہوتی
ہے، ان میں بھی دیانت ہوتی ہے تو اس کا غریب رشتہ لینے سے انکار کرنا سوائے اس کے کوئی مفہوم نہیں
رکھتا کہ یہ بھی دنیادارانہ خیالات اپنے اندر رکھتا ہے۔پس دونوں فریق کا یہ طریق عمل عقل اور حقیقت کے بالکل خلاف ہے۔اگر کوئی امیر اپنا پیچھا
چھوڑانے کے لئے یہ کہتا ہے کہ شریعت نے بے شک دین اور نیکی کو مقدم قرار دیا ہے مگر مجھے دین ان
دینداروں میں نظر نہیں آتا، مجھے تو دنیا داروں میں دین نظر آتا ہے تو تم خود ہی سوچ لو کہ اس کا یہ فقرہ کتنا غیر
معقول اور حقیقت سے کتنا دور ہوگا ؟ اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ مجھے دینداروں میں دیندار نظر نہیں آتا تو اس
کی یہ بات ایسی ہی ہوگی جیسے کوئی کہے کہ سفید تا گوں میں مجھے کوئی سفید تا گا نظر نہیں آتا یا سیاہ تاگوں میں
مجھے کوئی سیاہ تا گا نظر نہیں آتا یا یہ بات ایسی ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ ہندؤوں میں مجھے کوئی ہندو نظر نہیں آتا،
مسلمانوں میں مجھے کوئی مسلمان نظر نہیں آتا۔اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو یہ اس کے جنون کی علامت ہوگی ، اس
کی عقل کا ثبوت نہیں ہوگا کہ دینداروں میں مجھے کوئی دیندار نظر نہیں آتا لیکن دنیا داروں میں مجھے دیندار
330
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه نکاح فرمود و 10 اپریل 1944ء
نظر آتے ہیں۔اسی طرح کسی واقف زندگی کا یہ طریق عمل اختیار کرنا کہ جب غریب لڑکیوں کے رشتے اس
کے سامنے پیش ہوں تو وہ کہہ دے کہ ان میں نیکی اور تقویٰ کم ہے، بتاتا ہے کہ اس کے نزدیک امراء میں تو
نیکی ہوتی ہے غرباء میں نیکی نہیں ہوتی۔پس ان الفاظ سے یہ دونوں اپنے جھوٹے ہونے ،اپنے غیر متقی ہونے اور اپنے مشرک ہونے کا
اقرار کرتے ہیں اور دونوں دنیا پر نگاہ رکھتے ہوئے نظر آتے ہیں۔یہ چیز ہے، جس کی اصلاح نہایت
ضروری ہے۔ہماری جماعت میں لاکھ پتی یا کروڑ پتی تو کوئی ہے نہیں۔صرف چند لوگ ایسے ہیں، جو اچھے
کھاتے پیتے اور امراء میں شامل ہیں۔لیکن ان لوگوں کی ذہنیت یہی ہے کہ اگر کوئی واقف زندگی اپنی
حماقت اور بے وقوفی سے ان کے سامنے رشتہ کی درخواست پیش کر دے تو وہ یوں سمجھتے ہیں کہ گویا انہیں
بازار میں کھڑا کر کے جوتیاں ماری گئی ہیں۔اس کے مقابلہ میں جو واقف ہیں ، ان کی یہ حالت ہے کہ جب
غریب لڑکیوں کے رشتے ان کے سامنے پیش کئے جائیں تو وہ ان میں کئی کئی نقص نکالیں گے۔کبھی
کہیں گے تقویٰ اعلیٰ درجہ کا نہیں کبھی کہیں گے تعلیم زیادہ اعلیٰ نہیں، کبھی کہیں گے سلسلہ سے انہیں محبت کم
ہے۔لیکن جہاں کسی کھاتے پیتے آدمی کا رشتہ ان کے سامنے آجائے وہ فورا کہہ دیں گے، ہاں ، یہ ٹھیک
ہے۔یہ لڑکی نیک اور دیندار ہے۔اس وقت انہیں نیکی بھی نظر آنے لگ جائے گی ، اتقاء بھی نظر آنے لگے
جائے گا تعلیم بھی نظر آنے لگ جائے گی اور وہ اس رشتہ پر رضامند ہو جائیں گے۔پس دونوں کا طریق عمل بالکل غلط، ناجائز اور خلاف اصول ہے۔جب تک دونوں فریق اپنی
اپنی اصلاح نہیں کریں گے، اس وقت تک اس نقص کا ازالہ نہیں ہو سکے گا۔یاد رکھو، دنیا انہی لوگوں کے
پیچھے پھرا کرتی ہے جو دنیا کو کلی طور پر چھوڑ دیتے ہیں۔وہ خدا کے لئے دنیا چھوڑتے ہیں اور دنیا کی حالت
یہ ہوتی ہے کہ وہ ان کے پیچھے پیچھے بھاگتی پھرتی ہے اور انسان حیران ہوتا ہے کہ اب میں جاؤں کہاں؟
لیکن جب تک دنیا پر نگاہ رکھی جائے، دنیا آگے آگے بھاگتی ہے اور انسان اس کے پیچھے پیچھے دوڑتا ہے مگر
پھر بھی دنیا اسے حاصل نہیں ہوتی۔یہ تقریب چونکہ ایک واقف زندگی کے نکاح کا اعلان کرنے کی غرض سے تھی ، اس لئے میں نے
یہ باتیں کہہ دی ہیں تا کہ جماعت کی اصلاح اور اس کے حالات کی درستی کا موجب ہوں۔میں نے اعلان
کیا ہوا ہے کہ میں سوائے اپنے عزیزوں کے اور کسی کا نکاح نہیں پڑھاؤں گا مگر چونکہ یہ واقف زندگی
ہیں اور اس وجہ سے یہ میرے عزیزوں میں ہی شامل ہیں، اس لئے میں اس نکاح کا اعلان کر رہا ہوں“۔مطبوع الفضل 22 جون 1944ء)
331