روز جزا قریب ہے اور رہ بعید ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اپریل 1944ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
وو
روز جزا قریب ہے اور رہ بعید ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اپریل 1944ء
اقتباس از خطبه جمعه 14 اپریل 1944ء
اللہ تعالیٰ بھی اس الہام میں اسی امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ تم نے تو
ابھی اس راستے کو طے ہی نہیں کیا، جس پر چل کر ان انعامات کے تم مستحق بن سکتے ہو۔مگر ہماری حالت یہ
ہے کہ ہم اس دن کو ، جو تمہاری فتح اور کامیابی کا دن ہے تمہارے قریب لا چکے ہیں۔پس
روز جزا قریب ہے اور رہ بعید ہے
میری طرف سے جو کچھ ظاہر ہوتا تھا، اس کی تیاریاں آسمان پر مکمل ہو چکی ہیں مگر تم نے جو کچھ کرنا
تھا ، اس کے لئے بھی کئی منزلیں طے کرنی باقی ہیں۔مجھے جب یہ الہام ہوا تو میں نے اس وقت سوچا کہ گو
میں جماعت کو جلدی جلدی آگے کی طرف اپنا قدم بڑھانے کی تحریکات کر رہا ہوں۔جس پر بعض لوگ ابھی
سے گھبرا اٹھے ہیں کہ کتنی جلدی جلدی نئی سے نئی تحریکیں کی جارہی ہیں، کبھی وقف جائداد کی تحریک کی جاتی ہے
ہے، کبھی وقف زندگی کی تحریک کی جاتی ہے، کبھی کالج کی تعمیر کے لئے چندہ کی تحریک کی جاتی ہے۔مگر اللہ
تعالی اس کو بھی ناکافی قرار دیتا ہے اور فرماتا ہے، تمہارارہ بعید ہے۔یعنی ابھی تم نے کچھ بھی نہیں کیا۔سفر
ابھی بہت باقی ہے اور تمہارا اقدم خطر ناک طور پرست ہے۔حالانکہ میں نے جو کام کرنا تھا، وہ کر لیا، میرا
ٹھیکہ پورا ہو گیا اور جو چیز میں نے تم کو دینی تھی ، وہ دے دی مگر تم ابھی اپنے کام کے لئے تیار نظر نہیں آتے۔اس مفہوم کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے اس الہام کا ایک اور امر کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے، گونزول
الہام کے وقت میں نے اس کے وہی معنی سمجھے تھے، جو میں نے ابھی بیان کئے ہیں۔لیکن پھر بھی اس الہام
کا ایک اور مطلب بھی ہو سکتا ہے لیکن وہ بھی اپنی ذات میں کوئی خوش کن نہیں۔یعنی اس الہام کا ایک
مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، ہر شخص جو تم میں سے اسلام کو اور احمدیت کی ترقی کے لئے
کوشش کر رہا ہے ، اس کی یہ کوشش اتنی تھوڑی اور اس قدر کم ہے کہ اس کی اس کوشش اور جدو جہد کے مقابلہ
میں اس کی زندگی کے جس قدر ایام ہیں، ان میں ان کوششوں
کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔گویا تم میں سے ہر
شخص جو کوشش آج اسلام اور احمدیت کے غلبہ کے لئے کر رہا ہے، اگر مرتے دم تک وہ اسی رنگ میں
کوشش اور جدو جہد کرتا رہے اور اپنا قدم تیز نہ کرے تو یہ کوششیں اس قدر کم ہیں
کہ تمہارا یہ خیال کرنا کہ ان کا
333
اقتباس از خطبه جمعه 14 اپریل 1944ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کوششوں کے نتیجہ میں تم اسلام کا غلبہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکو گے، یہ ناممکن ہے۔اگر تمہاری کوشش
اور جدوجہد کی یہی رفتار رہی تو تم اپنی زندگی میں یوم جزا کو نہیں دیکھ سکو گے۔یہ معنی اگر لئے جائیں تو یہ بھی کوئی خوش کن معنی نہیں۔مگر جو معنی اس وقت میں نے سمجھے ، وہ یہی
تھے کہ روز جزا قریب ہے، مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے تم سے اسلام اور احمدیت کے غلبہ کے متعلق ، جو
وعدے فرمائے ہیں، ان کے پورا ہونے کا وقت آگیا۔آسمان پر فرشتوں کی فوجیں اس دن کو لانے کے
لئے تیار کھڑی ہیں مگر جو کوشش تم کر رہے ہو، وہ بہت ہی حقیر اور بہت ہی ادنی اور معمولی ہے۔جب ہم نے
پنے فضل کا دروازہ کھول دیا، جب آسمان سے فرشتوں کی فوجیں زمین میں تغیر پیدا کرنے کے لئے نازل
ہو گئیں، جب کفر کی بربادی کا وقت آپہنچا، جب اسلام کے غلبہ کی گھڑی قریب آگئی تو اس وقت تم اگر پوری
طرح تیار نہیں ہو گے، تم نے اپنے اندر کامل تغیر پیدا نہیں کیا ہو گا تم نے اپنی اصلاح کی طرف پوری توجہ
نہیں کی ہوگی تو نتیجہ یہ ہوگا کہ تم اس دن سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہ جاؤ گے اور اسلام کی دائمی ترقی میں
روک بن جاؤ گے۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ جس پانی کو سنبھالا نہ جائے ، وہ بجائے فائدہ پہنچانے کے لوگوں کو
تباہ کر دیتا ہے؟ جس دودھ کو محفوظ نہ رکھا جائے ، وہ پھٹ جاتا ہے؟ وہی پانی فائدہ پہنچاتا ہے، جس کو سنبھالا
جائے اور وہی دودھ انسان کو طاقت بخشتا ہے ، جس کو پھٹنے سے محفوظ رکھا جائے۔پھٹا ہوا دودھ کس کام
آسکتا ہے؟ گرا ہوا سالن کون استعمال کرتا ہے؟ کتے کے آگے پڑی ہوئی روٹی کون کھا سکتا ہے؟ اسی طرح
اگر ہم نے اس دودھ کو محفوظ نہ رکھا، جو خدا نے ہمارے لئے نازل کیا ہے۔اگر ہم نے اس کھانے کی
حفاظت نہ کی ، جو خدا نے ہمیں دیا ہے۔اگر ہم نے اس پانی کو نہ سنبھالا، جو خدا نے آسمان سے اتارا ہے
تو یہ پانی اور یہ دودھ اور یہ کھانا ہمارے لئے ایک طعنہ کا موجب بن جائے گا۔کیونکہ ہمیں چیز تو ملی مگر ہم
نے اس کی قدر نہ کی۔پس میں آج پھر خدا تعالیٰ کے اس پیغام کو جماعت تک پہنچا تا ہوں۔پہلے میری طرف سے ہی
گھبراہٹ تھی اور میں جماعت کو بار بار کہتا تھا کہ جلد جلد بڑھو، جلد جلد اپنا قدم آگے کی طرف بڑھاؤ مگر اب
خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی یہ گھبرا دینے والا پیغام آگیا ہے کہ
روز جزا قریب ہے اور رہ بعید ہے
جزا کا دن بہت قریب ہے مگر تمہاری راہ بہت بعید ہے۔اب چاہے اس کے یہ معنی سمجھ لو کہ ہر
شخص کی موت کا دن اس سے زیادہ قریب ہے، جتنا قریب اس کے اعمال کے نتیجہ میں اسلام کی فتح آسکتی
ہے۔اگر وہ اسی چال پر چلتے رہے تو ان کا یہ خیال کرنا کہ اسلام کی فتح کا دن ان کی آنکھوں کے سامنے آ
334
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه 14 اپریل 1944ء
جائے گا، ناممکن ہے۔رفتار بہت ست ہے، کوششیں بہت محدود ہیں مگر زندگی کے ایام تھوڑے ہیں۔اور
اگر چاہو تو اس الہام کے یہ معنی سمجھ لو کہ میں نے تم سے اسلام کی ترقی اور احمدیت کا غلبہ کے متعلق جس قدر
وعدے کئے تھے، ان تمام وعدوں کو پورا کرنے کے سامان میں مہیا کر چکا ہوں۔وہ وعدے اب عنقریب
ظہور پذیر ہونے والے ہیں۔مگر اے مومنو! اگر قریب ترین عرصہ میں تم نے اس آنے والے دن کے لئے
کوئی تیاری نہ کی تو تم ان نعمتوں کو سنبھال نہیں سکو گے۔نعمتیں تو آئیں گی مگر بجائے اس کے کہ تم ان پر
قابض رہو، وہ تمہارے ہاتھ سے نکل جائیں گی ، وہ زمین پر بکھر جائیں گی ، وہ تباہ و برباد ہو جائیں گی۔پھر
خدا ایک نیا نظام قائم کرے گا اور اس نئے نظام کے ذریعہ اپنی ان نعمتوں کو دوبارہ واپس لانے کے سامان
مہیا کرے گا۔کیونکہ جو نعمتیں ایک دفعہ کسی قوم کے ہاتھ سے نکل جائیں ، وہی قوم ان نعمتوں
کو دوبارہ کبھی
حاصل نہیں کر سکتی۔دنیا کی تاریخ میں یہ کہیں بھی نظر نہیں آتا کہ ایک قوم کے ہاتھ سے جب کوئی نعمت نکل گئی ہو تو پھر
وہی قوم اس نعمت کو سمیٹ سکی ہو۔اس وقت بحیثیت قوم ان نعمتوں کو سمیٹا نہیں جاسکتا۔ہاں افراد ایک ایک
دانہ چنتے اور استعمال کرتے رہتے ہیں۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بھی امت محمدیہ میں
بعض بڑے بڑے بزرگ ہوئے۔مثلاً حضرت سید عبد القادر صاحب جیلانی ، حضرت معین الدین صاحب
چشتی ، حضرت سید احمد صاحب سرہندی، حضرت ولی اللہ شاہ صاحب دہلوی، حضرت شہاب الدین
،
صاحب سہروردی اور اسی طرح اور ہزاروں اولیاء امت محمدیہ میں ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی روحانی نعماء
فائدہ اٹھاتے رہے۔مگران کی مثال ایسی ہی تھی جیسے مرغاز مین پر سے ایک ایک دانہ چن کر کھاتا ہے۔انہوں نے بھی نعمتوں کے ایک ایک دانے زمین سے چنے اور استعمال کئے مگر سونے سے بھری ہوئی کانیں،
موتیوں سے بھرے سمندر اور لعل و جواہرات اور ہیروں کے انبار ان کے زمانہ میں نہ رہے۔انہوں نے
جس قدر انعامات حاصل کئے ، انفرادی انعامات تھے، قومی انعامات نہیں تھے۔لیکن انبیاء کے زمانہ میں
تمام قوم
کو انعامات میں سے حصہ دیا جاتا ہے۔پس اگر یہ معنی اس الہام کے ہیں تو یہ بھی تکلیف دہ ہیں۔دنیا نے بڑا انتظار کیا ایک ایسی ہدایت
کا ، جو اسے نور سے بھر دے۔دنیا نے بڑا انتظار کیا اس جنگ کا ، جو شیطان کو ہمیشہ کے لئے آخری شکست
دے دے۔لیکن اگر اس جنگ میں شیطان کو فرشتے شکست بھی دے دیں اور مومن آگے نہ بڑھیں تو
شیطان پھر واپس لوٹ آئے گا اور پھر اسلام کے قلعہ پر قبضہ کر لے گا۔اسی قلعہ میں دشمن واپس نہیں آیا کرتا،
جس کے متعلق وہ جانتا ہو کہ اس میں غنیم کی فوجیں جمع ہیں۔لیکن اگر فرشتوں نے شیطان
کا قلعہ سر کر لیا اور
335
اقتباس از خطبه جمعه 14 اپریل 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
مؤمن آگے نہ بڑھے تو ہزاروں سال کی پیشگوئیاں اور وہ ایک لمبی لڑائی، جو شیطان سے لڑی گئی تھی،
رائیگاں چلی جائے گی۔میں جانتا ہوں کہ پیشگوئیاں کلی طور پر یوں ہی نہیں چلی جاتیں۔مگر جب کوشش اور
جدو جہد کا پہلوکمزور ہو تو اس کے نتائج ضرور تلخ ہوتے ہیں۔پس میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ دیکھو راستہ دور کا ہے، وقت تھوڑا ہے، تمہاری کوششیں
نامکمل ہیں اور فتح کا دن نزدیک آرہا ہے۔تم جلد جلد اپنے قدم بڑھاؤ اور ہر میدان میں اسلام کے جانباز
سپاہی بنے کی کوشش کرو۔اگر تم میں سے ہر شخص اسلام کی فتح کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیتا
ہے، اگر تم میں سے ہر شخص اپنے جس کا ذرہ ذرہ اسلام کی فتح کے لئے اس طرح اڑادیتا ہے، جس طرح روئی
دھنکنے والا روٹی کے ذرات کو ہوا میں اڑاتا ہے تو تمہاری اس سے زیادہ خوش قسمتی اور کوئی نہیں ہوسکتی۔تمہارا
فرض ہے کہ تم باہر نکل جاؤ اور جو لوگ ہماری جماعت میں سے جاہل ہیں ، ان کو مجبور کرو کہ وہ اسلام کی تعلیم کو
سیکھیں اور قرآن کریم کے احکام پر عمل کریں۔اسی طرح جماعت کے افراد کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھیں
اور اسلام کی خدمت کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کر دیں۔ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ہزاروں ایسے
لوگ ہوں ، جو دین کو پوری طرح سیکھے ہوئے ہوں۔تا کہ جب بھی کوئی ملک اسلام کے لئے فتح ہو اور اللہ
تعالی اس میں نیک تغیر پیدا کرے تو ہمارے پاس اس ملک کو سنبھالنے والی جماعت بھی موجود ہو اور ہم یہ نہ
کہہ سکیں کہ ملک تو اسلام کے لئے فتح ہو گیا ہے مگر جماعت اس کو سنبھالنے کے لئے تیار نظر نہیں آتی۔ہمارے پاس وہ آدمی موجود ہونے چاہئیں، جن کو اس ملک میں پھیلایا جا سکے۔ہمارے پاس وہ لٹریچر
موجود ہونا چاہئے ، جو اس ملک میں شائع کیا جا سکے۔ہمارے پاس وہ کتابیں موجود ہونی چاہئیں، جو اس
ملک کے کونے کونے میں پھیلائی جاسکیں۔ہمارے پاس روپیہ موجود ہونا چاہئے ، جس سے مبلغین کے سفر
خرچ اور دیگر اخراجات کا انتظام کیا جا سکے۔اسی طرح ضروری ہے کہ اسلام کی جائیدادیں، ہماری اپنی
جائیدادوں سے لاکھوں بلکہ کروڑوں گنا زیادہ ہوں اور ہماری مالی قربانیاں اسلام کے فنڈ کو اس قدر مضبوط
کر دیں کہ جب کسی ملک میں اسلامی لشکر بھجوانے کی ضرورت محسوس ہو ، جب سپاہیوں کے لئے روحانی
گولہ بارود کی ضرورت ہو ، جب لوگوں کو پیاس بجھانے کے لئے لٹریچر فراہم کرنا ضروری ہو تو ہمارے پاس
اس قدرسامان موجود ہو کہ ہم بغیر کسی قسم کے فکر کے اور بغیر اس کے کہ ہمارے سپاہیوں کو کسی قسم کی تشویش
ہو، اسلام کی ان ضروریات کو پورا کر سکیں۔اسی طرح ضروری ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوانوں کو
انگریزی یا دنیوی تعلیم ایسے رنگ میں دلائی جائے کہ بجائے اس کے کہ وہ تعلیم انہیں اسلام اور ایمان سے
336
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه 14 اپریل 1944ء
بے بہرہ کرنے والی ہو، وہ ان کے دلوں میں اسلام کی صداقت پر زیادہ سے زیادہ یقین اور وثوق پیدا
کرنے والی ہو۔بجائے اس کے کہ آئندہ سائنس اسلام پر کفر کو غالب قرار دے سکے ، سائنس کفر کو کھا
جانے والی اور اسلام کو غالب و برتر ثابت کرنے والی ہو اور اس کی توپوں کا منہ اسلام کے قلعہ کی بجائے کفر
کی طرف ہو اور اس کے گولے کفر کی دیواروں کو گرا رہے ہوں“۔(مطبوعہ افضل 27 اپریل 1944ء)
337