اسلام کی فتح کی جنگ اب قریب آرہی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اپریل 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اپریل 1944ء
اسلام کی فتح کی جنگ اب قریب آرہی ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اپریل 1944ء
” میں نے جماعت کو اس امر کی طرف پچھلے چند ہفتوں سے توجہ دلائی ہے کہ اسلام کی فتح
اور اس کی کامیابی کے لئے جو جنگ ہونے والی ہے، وہ اب قریب آرہی ہے اور ہمیں اس کی خاطر قربانیاں
کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔اسی غرض کے لئے میں نے بعض مالی تحریکیں کی ہیں ، بعض وقف زندگی
کی تحریکیں ہیں“۔"
پس میں نے جو مختلف تحریکات کی ہیں، وہ اسی لئے ہیں کہ جماعت کو آئندہ جنگ کے
لئے تیار کیا جائے۔میں جانتا ہوں کہ کئی لوگ ایسے ہیں، جو کچھ عرصہ کے بعد کہیں گے کہ کچھ بھی نہیں ہوا،
ان کے دل بیٹھنے شروع ہو جائیں گے اور وہ سمجھیں گے کہ وہ دن ، جس کے لئے ہم تیاری کر رہے تھے، نہ
معلوم آتا بھی ہے یا نہیں آتا۔مگر جب وقت آئے گا، ایسے لوگ پیچھے گر جائیں گے۔اسی طرح وہ لوگ،
جو اس وقت اس آواز کا جواب نہیں دیتے اور سمجھتے ہیں کہ ہم بڑے مخلص ہیں ، ہم بڑی قربانی کرنے والے
ہیں، ہم بڑا ایثار کرنے والے ہیں، جب خدا کی طرف سے آواز آئے گی، ہم فوز اقربانی کرنے کے لئے
تیار ہو جائیں گے، وہ بھی جب وقت آئے گا، پیچھے ہٹ جائیں گے اور اسلام کے بہادر سپاہیوں کے ساتھ
اپنے قدم ملا نہیں سکیں گے۔صرف وہ منزل مقصود پر پہنچیں گے، صرف وہ کامیابی کا منہ دیکھیں گے اور
صرف وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہوں گے ، جو اس دن کے آنے سے پہلے اس کے لئے تیاری
کریں گے اور کرتے چلے جائیں گے۔زمانہ کا بعد یا زمانہ کا چھوٹا ہونا ، ان کی تیاری میں روک نہیں بنتا“۔"پس جو تحریکیں میں نے جماعت میں کی ہیں، ان کی طرف میں ایک دفعہ پھر دوستوں کو توجہ
دلاتا ہوں۔کوئی شخص میری ان تحریکات کو اس رنگ میں نہ سمجھے کہ شاید کل ہی وہ دن آنے والا ہے، جب
اسلام کی ترقی کے لئے جماعت سے انتہائی قربانیوں کا مطالبہ کیا جائے گا۔ہم تو کہتے ہیں اس دن کے
آنے میں ابھی اور دیر ہوتا کہ ہمارے کمزور بھی تیاری کر لیں اور ہم میں سے ہر شخص کے اندر ایسا مادہ پیدا ہو
جائے کہ وقت آنے پر ہم اپنے اموال، اپنے اوقات، اپنی جانیں ، اپنی اولادیں، اپنی بیویاں اور اپنے
دوست سب کچھ خدا کی خاطر قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔339

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اپریل 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
جس طرح سفر پر جانے سے پہلے لوگ اپنی پوٹلیوں اور اپنے ٹرنکوں میں اسباب بند کر کے بیٹھو
جاتے ہیں اور وہ اس بات کے منتظر ہوتے ہیں کہ گاڑی کی سٹی بجے تو وہ اپنا اسباب اٹھا کر ڈبے میں بیٹھا
جائیں۔اسی طرح ہم میں سے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ دین کے لئے اپنی تمام چیزیں تیار رکھے تا کہ جب
خدا کی طرف سے آنے والے انجن کی آواز سنائی دے تو وہ دو چار منٹ کے اندر اندر سٹیشن پر پہنچ جائے اور
پھر جتنے منٹ اس گاڑی نے سٹیشن پر ٹھہرنا ہو اس وقت کے اندر اندر اس کا اسباب گاڑی پر لد جائے۔اگر اس طرح ہم اس دن کے لئے تیار نہیں ہیں تو پھر ہم کسی خوش بختی یا ساعت سعید کا بھی انتظار نہیں کر
سکتے۔ہماری امیدیں محض ایک سراب کی حیثیت رکھیں گی ، جن سی آنکھیں تو چکا چوند ہوسکتی ہیں، جن سے
مایوسی تو پیدا ہوسکتی ہے مگر تشنگی دور نہیں ہو سکتی۔( مطبوع الفضل 09 مئی 1944ء)
340

آج 10 میں سے 10 باقی