تبلیغ کے مختلف ذرائع ۔ ملفوظات فرمودہ یکم مئی 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
تبلیغ کے مختلف ذرائع
ملفوظات فرموده یکم مئی 1944ء
ملفوظات فرموده یکم مئی 1944ء
چونکہ سب دوستوں نے میرے اعلان پر اپنی زندگیوں کو سلسلہ کے لئے وقف کیا ہے، اس
لئے میں انہیں نصیحت کرتا ہوں
کہ وہ قربانی کا ارادہ اور عزم اپنے اندر پیدا کریں، ورنہ سلسلہ بھی کامیاب
تبلیغ نہیں کر سکتا۔اگر ایسے مبلغ آئیں، جو بغیر کسی معاوضہ کے تبلیغ کے لئے نکل کھڑے ہوں تو ہمیں ان
کے متعلق کوئی فکر نہیں ہوگا۔مگر اب تو لوگ ادھر زندگی وقف کرتے ہیں اور ادھر ہمیں فکر پیدا ہونا شروع ہو
جاتا ہے کہ ہمارے پاس انتار و پیہ بھی ہے یا نہیں کہ ہم ان کا وقف قبول کریں۔لیکن اگر وہ ہم سے معاوضہ
لئے بغیر باہر نکل جائیں، سادہ لباس پہنیں اور سادہ خوراک استعمال کریں، اخلاص اور تقویٰ سے کام لیں تو
نہ سلسلہ پر بار پڑ سکتا ہے اور نہ ان کو کوئی خاص پریشانی لاحق ہو سکتی ہے۔کیونکہ جب وہ اخلاص سے کام
کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کے کام میں برکت ڈالے گا اور ان کے اردگرد ایک جماعت پیدا کر دے گا۔پھر وہ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ کسی موزوں مقام کا انتخاب کر کے وہاں بیٹھ جائیں اور لوگوں کو درس
دینا شروع کر دیں۔پس اس تحریک کے ماتحت یہ نہیں ہوگا کہ وہ ہمیشہ پھرتے رہیں گے بلکہ اگر کسی علاقہ
میں زیادہ لوگ احمدی ہو جائیں تو وہ ایسا بھی کر سکتے ہیں کہ وہ اسی جگہ بیٹھ جائیں اور لوگوں کو درس دینا
شروع کر دیں۔درس سے ان کی کمائی کی صورت بھی پیدا ہو جائے گی اور تبلیغ کا دائرہ بھی وسیع ہو جائے گا۔ہندوستان میں بہت بڑا اثر حضرت شاہ ولی اللہ صاحب اور حضرت سید احمد صاحب بریلوی کے
طریق تبلیغ کا ہوا ہے۔حضرت سید احمد صاحب در حقیقت حضرت شاہ ولی اللہ صاحب دہلوی کے علمی طور پر
شاگر دہی تھے۔ان دونوں بزرگوں نے جس طریق سے کامیابی حاصل کی ، وہ یہی تھا کہ انہوں نے درس
جاری کر دیئے، جن میں جوق در جوق لوگوں نے شامل ہونا شروع کر دیا۔اس طرح سارے ہندوستان
میں ان کے شاگرد پھیل گئے۔پہلے ایک شخص ان سے تعلیم لے کر نکلا، پھر دوسرا شخص نکلا، پھر تیسر مشخص نکلا ،
یہاں تک کہ انہوں نے درسوں کے ذریعہ سب جگہ اپنے عقائد پھیلا دیئے مگر یہ تبلیغ کا دوسرا ذریعہ ہے۔پہلا ذریعہ یہی ہے کہ انسان خود علم سیکھے اور دوسروں کو تبلیغ کرے۔جب تبلیغ کرتے کرتے اسے کوئی
353

ملفوظات فرموده یکم مئی 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
مرکز نظر آجائے اور وہ سمجھ لے کہ اب دس پندرہ آدمی میری باتوں میں دلچسپی لینے لگ گئے ہیں تو وہ اسی جگہ
بیٹھ جائے اور مدرسہ جاری کر دے، جس میں لوگوں کو دین کی باتیں سکھائے۔جوں جوں لوگ اس سے
پڑھیں گے، وہ ارد گرد کے گاؤں اور دیہات میں ان اثرات کو پھیلائیں گے ، آگے وہ اور لوگوں تک ان
باتوں
کو پہنچائیں گے، یہاں تک کہ اس کے ذریعہ ہزار ہا معلم اور ہزار ہا مدرس پیدا ہو جائیں گے، جو
لاکھوں اور کروڑوں کی ہدایت کا موجب ہوں گے۔یہ وہ روح ہے، جس کو پیدا کئے بغیر تبلیغ میں کبھی کامیابی
حاصل نہیں ہوسکتی۔پھر تبلیغ کے لئے لٹریچر کی اشاعت بھی بڑی ضروری چیز ہے۔اور چونکہ دنیا میں کئی زبانیں بولی
جاتی ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے پاس مختلف زبانوں میں لٹریچر موجود ہو۔اب تو یہ حالت ہے کہ
جامعہ احمدیہ سے ایک طالب علم نکلتا ہے تو دعوۃ و تبلیغ والے کہتے ہیں، اسے تبلیغ کے لئے لے لو۔پھر وہ اسے
دفتر میں بٹھا لیتے ہیں اور جب گجرات یا جہلم سے کوئی چٹھی آتی ہے تو اسے تقریر کے لئے وہاں بھیجوا دیتے
ہیں۔انہوں نے کبھی اس بات کو مد نظر ہی نہیں رکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام صرف قادیان
یا پنجاب کے لئے نہیں آئے تھے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ساری دنیا کے لئے آئے تھے،
جس میں سینکڑوں زبانیں بولی جاتی ہیں۔پس ان کا فرض تھا کہ وہ دنیا کی ہر زبان کے لئے مبلغ تیار کرتے
اور ہر زبان میں لٹریچر تیار کراتے۔مگر پچاس سال گزر گئے انہوں نے اس بات کی طرف توجہ ہی نہیں کی
بلکہ ساری دنیا کو جانے دو، سوال یہ ہے کہ کیا ہندوستان میں ہی صرف اردو زبان بولی جاتی ہے کوئی اور
زبان نہیں بولی جاتی؟ جب ہندوستان میں ہی کئی زبانیں بولی جاتی ہیں تو محکمہ دعوت وتبلیغ نے یہ کس طرح
سمجھ لیا کہ وہ اردو میں بولنے والے مبلغ رکھ کر اپنے فرض سے سبکدوش ہو گیا ہے؟ پنجاب میں بے شک اردو
بولی جاتی ہے مگر بنگال میں اردو زبان کام نہیں دے سکتی بلکہ بنگالی کام آتی ہے۔اڑیسہ میں ار یہ زبان کام
آتی ہے۔بمبئی میں مرہٹی یا گجراتی کام آتی ہے۔سی پی میں بھی گجراتی کام آتی ہے۔مدراس میں تامل تلنگو
اور مالا باری کام دیتی ہے۔صوبہ سرحد میں پشتو اور فارسی کام دیتی ہیں۔پھر بڑے بڑے شہروں مثلاً کلکتہ ،
بمبئی ، ڈھا کہ مدراس، اور کراچی وغیرہ میں بھی اردو کام نہیں آتی بلکہ انگریزی زبان کام آتی ہے۔سندھ
میں سندھی زبان بولی جاتی ہے۔مگر انہوں نے اس بات کو کبھی مد نظر ہی نہیں رکھا۔بس اپنا کام صرف اتنا ہی
سمجھ لیا کہ مبلغوں
کو دفتر میں بٹھالیا اور جب گجرات یا جہلم یا کسی اور جگہ سے کوئی چٹھی آئی تو وہاں دو دن کے
لئے مبلغ بھجوا دیا اور پھر دو دو مہینے اسے آرام کرنے کے لئے اپنے گھر بٹھا دیا۔پھر کسی جگہ چٹھی آئی تو پھر چند
دنوں کے لئے انہیں تقریر کرنے کے لئے بھجوا دیا۔354

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ملفوظات فرموده یکم مئی 1944ء
اب میں نے بڑی مشکل سے ان مبلغوں کو باہر نکالا ہے۔مگر ان میں سے اکثر ایسے مبلغ ہیں، جو
پنجاب کے باہر اور کہیں کام نہیں کر سکتے۔حالانکہ سرحد میں تبلیغ کا خدا نے ایک بہترین ذریعہ یہ پیدا کر رکھا
ہے کہ وہاں ہمارے شہداء نے اپنے خون سے سلسلہ کی صداقت کی وہ تحریر لکھ رکھی ہے ، جو ہزاروں لوگوں کی
ہدایت کا موجب ہو سکتی ہے۔مگر افسوس اس زبان میں تبلیغ کی طرف توجہ ہی نہیں کی گئی۔اسی طرح سندھ
میں تبلیغ کا بڑا میدان ہے مگر ہمارے پاس سندھی زبان
کا ماہر کوئی مبلغ موجود نہیں۔اسی طرح گجراتی ، مرہٹی،
تامل، تلنگو ، بنگالی، ہندی اور اڑیہ وغیرہ زبانیں جاننے والے ہمارے پاس کوئی مبلغ نہیں۔اگر دعوت و تبلیغ
والے سوچتے کہ ہم یہ کیا کر رہے ہیں؟ تو وہ کب سے بیدار ہو چکے ہوتے اور انہیں محسوس ہوتا کہ وہ ایک
غلط قدم اٹھارہے ہیں۔مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے نہ صرف اور زبانوں کی طرف
توجہ نہیں کی بلکہ کوئی ایسا مبلغ بھی تیار نہیں کیا، جو انگریزی میں عمدگی سے تقریریں وغیرہ کر سکے۔اس وقت
دنیا میں ایک شور مچ رہا ہے اور بمبئی ، کلکتہ اور مدراس وغیرہ سے چٹھیاں آ رہی ہیں کہ ہماری طرف مبلغ بھیجے
جائیں، جو انگریزی میں تقریریں کر سکیں۔مگر دعوت و تبلیغ والے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی انگریزی
بولنے والا مبلغ نہیں۔پچاس سال سے کفر کے ساتھ جنگ لڑی جارہی ہے اور ابھی تک انہیں خیال ہی پیدا
نہیں ہوا کہ ہم اپنے مبلغوں کو کس کس رنگ میں تیار کریں؟ سوتے ہوئے دیوؤں کے متعلق بھی مشہور ہے
کہ انہیں چھ مہینے کے بعد ہوش آ جاتی ہے۔مگر یہاں پچاس سال گذر گئے اور ابھی تک آنکھ نہیں کھلی۔اب وقت آگیا ہے کہ اس رنگ میں کام کیا جائے۔چنانچہ میں جن واقفین زندگی کو تیار کر رہا
ہوں ، ان کے متعلق میری ہی سکیم ہے کہ انہیں دنیا کی ایک ایک زبان کا ماہر بنادیا جائے تاکہ ہر زبان میں
کام کرنے والے تحریک جدید کے مبلغ ہمارے پاس موجود ہوں اور ہم انہیں دنیا میں پھیلا کر اسلام کی
اشاعت کا کام سرانجام دے سکیں۔ان واقفین کی تعلیم پر بہت سا وقت ضائع بھی ہوا ہے کیونکہ ہر چیز تجربہ
سے حاصل ہوتی ہے۔لیکن اب چونکہ ایک تجربہ ہو چکا ہے، اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ جتنا وقت ان پر
صرف ہوا ہے، آئندہ اس سے آدھے عرصہ میں نئے مبلغ تیار ہو جایا کریں گے۔اور وہ خدا تعالیٰ کے فضل
سے ایسے ہوں گے کہ ان میں سے کوئی جرمن زبان
کا ماہر ہوگا، کوئی فرانسیسی زبان
کا ماہر ہوگا، کوئی ڈچ زبان
کا ماہر ہوگا، کوئی اٹالین زبان کا ماہر ہوگا، کوئی روسی زبان کا ماہر ہوگا، کوئی سپینش زبان کا ماہر ہوگا اور کوئی
پرتگیزی زبان کا ماہر ہو گا۔اسی طرح ہندوستان کی زبانوں میں سے کسی کو اڑیہ زبان سکھائی جائے گی، کسی کو
بنگالی زبان سکھائی جائے گی، کسی مرہٹی زبان سکھائی جائے گی، کسی کو تامل زبان سکھائی جائے گی، کسی کو تلنگو
355

ملفوظات فرموده یکم مئی 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
زبان سکھائی جائے گی کسی کو سندھی زبان سکھائی جائے گی کسی کو پشتو زبان سکھائی جائے گی تا کہ وہ ہر زبان
میں کام کر سکیں اور ہر زبان کے جاننے والوں کو اسلام میں داخل کر سکیں۔پس تبلیغ کا ایک ذریعہ تو یہ ہے کہ
دنیا کی ہر زبان میں مہارت پیدا کی جائے اور پھر تبلیغ کی طرف توجہ دی جائے۔ہے۔دوسرا ذریعہ تبلیغ کا طلب ہے۔یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک طالب علم کو خاص طور پر دہلی میں طب
کی تعلیم دلوائی ہے۔طب کی موٹی موٹی باتیں انسان چھ ماہ میں سیکھ کر ہزاروں لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے
ہمارے ملک میں کئی علاقے ایسے ہیں، جہاں ڈاکٹری کی بجائے دیسی طب کا علاج ہے اور انسان اگر
معمولی سی کوشش سے بھی کام لے تو وہ طب میں مہارت پیدا کر کے ہر قسم کی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔مثلاً داڑھ درد ہے یا بخار ہے یا متلی ہے یا سر درد ہے یا قبض ہو یا کھانسی ہے ، ان امراض کے متعلق ایسی ایسی
ستی دوائیں موجود ہیں، جو چند پیسوں میں تیار ہو سکتی ہیں اور بیسیوں لوگ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اگر گولیاں بنائی جائیں تو وہ بھی چند آنوں میں دو دو، تین تین سو تیار ہوسکتی ہیں۔جب کسی بیمار کو ایسا شخص
دوائی دے گا تو یہ لازمی بات ہے کہ فائدہ محسوس ہونے پر دوسرا شخص خدمت کرنے کی کوشش کرے گا۔حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ مجھے ایک دفعہ علاج کے لئے بمبئی بلایا گیا۔آپ نے یہ
سفر جہاز میں کیا تھا۔آپ فرماتے تھے کہ دوستوں نے مجھے کہا کہ آپ سیکنڈ کلاس کا ٹکٹ خرید لیں مگر میں نے کا
کہا میں تو ڈیک کا ٹکٹ لوں گا۔جب جہاز میں سوار ہوئے تو آپ نے دیکھا کہ تمام جگہ لوگوں سے بھری
ہوئی ہے۔آپ نے ایک جگہ اپنا بستر بچھایا تو لوگوں نے اسے اٹھا کر پرے پھینک دیا۔وہ گجراتی طرز کے
لوگ تھے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے قیافہ شناسی میں بڑا ملکہ عطافرمایا ہوا تھا اور طب میں تو ماہر ہی تھے۔آپ نے
ان میں سے ایک شخص کے چہرہ کی طرف غور سے دیکھا اور چونکہ سمندری کنارہ کے رہنے والوں میں قوت باہ
کی کمی ہوتی ہے، اس لئے آپ نے اسے کہا مجھے تمہاری شکل سے معلوم ہو گیا ہے کہ تم میں قوت باہ کی کمزوری
ہے۔وہ کہنے لگا آپ کو کس طرح پتہ لگا؟ آپ نے کہا میں تمہارے چہرہ سے تاڑ گیا ہوں کیونکہ میں طبیب
ہوں۔اس نے کہا آپ بالکل درست فرماتے ہیں۔مہربانی فرما کر کوئی نسخہ لکھ دیں۔آپ نے ایک نسخہ لکھ
دیا۔فرماتے تھے، اس ایک نسخے کا لکھنا تھا کہ یوں معلوم ہوا جیسے سب جہاز والے قوت باہ کے مریض ہیں۔ہر ایک نے اپنا اپنا حال آپ سے بیان کرنا شروع کر دیا۔کچھ اور امراض کے مریض بھی نکل آئے اور آپ
نے ہر ایک کو علاج بتایا۔اس کا ایسا اثر ہوا کہ یا تو انہوں نے آپ کا بستر اٹھا کر پھینکا تھا اور یا درمیان
میں ایک بڑی سی جگہ بنا کر بڑی عزت سے انہوں نے آپ کا بستر بچھا دیا۔پھر کوئی کھانا پکا کر دیتا، کوئی پاخانہ
ا
356

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ملفوظات فرموده یکم مئی 1944ء
میں لوٹا رکھ دیتا، کوئی پانی پلانے کے لئے موجود ہوتا، کوئی دبانے کے لئے پاس بیٹھارہتا۔اس طرح آپ
فرماتے کہ میں ڈیک میں اتنے آرام سے پہنچا کہ سیکنڈ کلاس میں بھی اتنا آرام میسر نہیں آسکتا تھا۔تو طب بھی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔اگر کوئی شخص با قاعدہ طب حاصل نہیں کر سکتا تو وہ چھوٹی
موٹی باتیں تو یا درکھ سکتا ہے۔عربی میں مثل ہے۔مالا یدرک کله لایترک کله جو چیز ساری حاصل
نہیں کی جاسکتی ، وہ ساری چھوڑنی بھی تو نہیں چاہیے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ طب میں سرجری نہیں۔اسی
طرح بعض اور تحقیقاتوں میں وہ ڈاکٹری سے بہت پیچھے ہے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ مخلوق کو ابھی
طب سے جس قدر فائدہ پہنایا جا سکتا ہے، وہ فائدہ ابھی تک نہیں پہنچایا گیا۔اگر ہمارے مبلغ طب سیکھ لیں تو
انہیں روٹی مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔وہ جہاں جائیں گے ، لوگ انہیں عزت و احترام کی نگاہوں سے
دیکھیں گے اور ان کی خدمت کر کے خوش ہوں گے۔پس یہ بھی ایک ذریعہ ہے جس سے ہماری جماعت
کے دوست تبلیغ کر سکتے ہیں۔اسی طرح تبلیغ کا ایک یہ بھی ذریعہ ہے کہ کھاتے پیتے لوگ اپنی اولادوں کو خود خرچ دیں اور ان
کے ذریعہ تبلیغ کرا ئیں۔حقیقت یہ ہے کہ قوم اسی وقت تبلیغ میں کامیاب ہو سکتی ہے ، جب وہ اپنے گھروں
سے اسی طرح نکل کھڑی ہو، جس طرح بارش کے بعد زمین میں سے کیڑے مکوڑے نکلنے شروع ہو جاتے
ہیں۔تب کوئی قوم اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔وہ ایک عجیب نظارہ ہوتا ہے، جب بارش کے بعد کیڑے
مکوڑے نکلنے شروع ہوتے ہیں۔درحقیقت وہ بھی ایک چھوٹا سا حشر ہوتا ہے، جب زمین پر پانی کا چھینٹا
پڑتا ہے تو کوئی دولاتوں کا نڈا، کوئی چارلاتوں کا نڈا، کوئی موٹا، کوئی چھوٹا سب زمین میں سے نکل آتے
ہیں۔یہی خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ جب دنیا پر نبوت کی بارش نازل ہو تو اس کے بعد عالم بھی اور جاہل بھی،
تھوڑے علم والے بھی اور زیادہ علم والے بھی، لائق بھی اور نالائق بھی سب اپنے اپنے گھروں سے نکل
کھڑے ہوں۔جب وہ ایسا کرتے ہیں تو چونکہ سچائی میں ایک طاقت ہوتی ہے، اس لئے لوگ خود بخود
ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔اسی طرح اس امر کی بھی ضرورت ہے کہ پرانے علماء کی طرف توجہ کی جائے اور انہیں احمدیت کی
طرف مائل کیا جائے۔اگر دس پندرہ بڑے بڑے صاحب رسوخ مولوی ہماری جماعت میں داخل ہو
جائیں تو ان کے اثر کی وجہ سے ایک ایک کے ساتھ ہزار ہزار ، دو دو ہزار آدمی آ سکتے ہیں۔پس ہمیں اپنی
جماعت میں مولویوں کو کھینچ کھینچ کر لانا چاہیے بلکہ اگر ہمیں ان کو قادیان آنے اور یہاں کے حالات کا
357

ملفوظات فرموده یکم مئی 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
مطالعہ کرنے لئے ان
کی منتیں بھی کرنی پڑیں تو کوئی حرج نہیں۔مولوی قوم کے راجہ ہوتے ہیں، جس طرح
راجہ کے پیچھے اس کی رعایا چلتی ہے، اسی طرح جب کوئی صاحب اثر مولوی احمدیت قبول کرلے تو اس کے
ساتھ تعلق رکھنے والوں کا بیعت میں شامل ہو جانا بالکل آسان ہوتا ہے۔ہماری جماعت میں مولوی برہان الدین صاحب جہلمی کے اثر کے ماتحت بہت لوگ داخل ہوئے
تھے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جہلم سے مقدمہ کی پیروی کے بعد واپس تشریف لائے تو
آپ بہت ہی متاثر تھے۔کیونکہ مولوی برہان الدین صاحب کا وہاں بڑا اثر تھا اور آپ جہاں جاتے ، یہی
وعظ کرتے تھے کہ مرزا صاحب آرہے ہیں، جاؤ اور ان کو دیکھو۔پھر ان کے وعظ کا رنگ بھی عجیب تھا کہ بار
بار کہتے ، سبحان
اللہ، ایہ نعمتاں کتھوں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب جہلم تشریف لے
گئے تو ان کے ساتھ تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ سٹیشن سے کچہری تک لوگوں کے اثر دھام کی وجہ
سے یہ حالت تھی کہ اگر تھالی پھینکی جاتی تو ان کے سروں پر اڑتی چلی جاتی۔ایک علاقہ کے علاقہ میں اتنی
بڑی ہلچل کا پیدا ہو جانا محض مولوی برہان الدین صاحب کے اثر کا نتیجہ تھا۔اسی طرح اگر اب علماء کی
طرف توجہ کی جائے تو ہزاروں لوگ ان کے ذریعہ احمدیت میں داخل ہو سکتے ہیں“۔ایک دوست نے علاقہ سرگودہا کے حالات بیان کر کے عرض کیا کہ یہ علاقہ بھی تبلیغی نقطہ نگاہ سے
حضور کی توجہ کا محتاج ہے۔حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔سرگودھا بے شک تبلیغ کے لحاظ سے ہم پر حق رکھتا ہے کیونکہ خلیفہ اول اسی علاقہ کے تھے۔فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے، جب سکھوں نے قادیان فتح کر لیا تو
ہمارے خاندان کے افراد کپورتھلہ میں چلے گئے اور وہاں کی ریاست نے ان کو گزارہ کے لئے دو گاؤں
دے دیئے۔کپورتھلہ میں ہی ہمارے پردادا صاحب فوت ہو گئے تھے۔ہمارے دادا کی عمر اس وقت سولہ
سال تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے پردادا اپنے والد
کے برخلاف جو بہت بڑے پارسا اور عزم کے مالک تھے، کم ہمت تھے۔اور اسی وجہ سے ہمارے خاندان
کو یہ ذلت پہنچی۔لیکن ہمارے دادا ہمت والے تھے۔اس وقت جب ہمارے پر دادا فوت ہوئے ، وہ صرف
358

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ملفوظات فرموده یکم مئی 1944ء
سولہ سال کے تھے۔لیکن انہوں نے کہا، میں اپنے باپ کو قادیان میں ہی دفن کروں گا۔چنانچہ وہ ان کی
لاش یہاں لائے۔سکھوں نے ان کا مقابلہ کرنا چاہا۔مگر کچھ تو ان کی دلیری کی وجہ سے اور کچھ اس وجہ سے
کہ ہمارے آباء اس علاقہ پر حکمران رہ چکے تھے ، سارے علاقہ میں شورش ہوگئی اور لوگوں نے کہا ہم اس
بات کو برداشت نہیں کر سکتے کہ ان کو اب یہاں دفن ہونے کے لئے بھی جگہ نہ دی جائے۔چنانچہ سکھوں
نے اجازت دے دی اور وہ انہیں قادیان میں دفن کر گئے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ ہمارے دادا نے جب
یہ سلوک دیکھا تو انہوں نے کہا چونکہ اس زمانہ میں ساری عزت علم سے ہے، اس لئے میں اب علم حاصل
کر کے رہوں گا تاکہ ہمارے خاندان کو عزت حاصل ہو۔چنانچہ انہوں نے گھر کو چھوڑ دیا اور دتی۔گئے۔ان کے ساتھ اس زمانہ کے طریق کے مطابق ایک میراثی بھی چل پڑا۔انہوں نے سنا ہوا تھا کہ
مساجد میں تعلیم کا انتظام ہوتا ہے، جہاں لڑکے پڑھتے ہیں۔وہ بھی گئے اور ایک مسجد میں جا کر بیٹھ گئے۔مگر کسی نے ان کو پوچھا تک نہیں، یہاں تک کہ تین چار دن فاقہ سے گزر گئے۔تیسرے چوتھے دن کسی
غریب کو خیال آیا اور وہ رات کے وقت انہیں ایک روٹی دے گیا۔مگر معلوم ہوتا ہے ، وہ کوئی بہت ہی غریب
شخص تھا۔کیونکہ روٹی سات آٹھ دن کی تھی اور ایسی سوکھی ہوئی تھی، جسے لوہے کی تھالی ہوتی ہے۔وہ اپنے
ہاتھ میں روٹی لے کر انتہائی افسردگی کے عالم میں بیٹھ گئے اور حیرت سے منہ میں انگلی ڈال کر اپنی حالت پر ا
غور کرنے لگے کہ کس حد تک ہماری حالت گر چکی ہے۔میراثی ان کے چہرے کے رنگ کو دیکھ کر سمجھ گیا کہ
اس وقت یہ سخت غم کی حالت میں ہیں اور اس نے خیال کیا کہ ایسا نہ ہو کہ یہ صدمے سے بیمار ہو جائیں۔میراثیوں کی چونکہ ہنسی کی عادت ہوتی ہے، اس لئے اس نے سمجھا کہ اب مجھے کوئی مذاق کر کے ان کی
طبیعت کا رخ کسی اور طرف بدلنا چاہیے۔چنانچہ وہ مذاقاً کہنے لگا " مرزا جی میرا حصہ وہ جانتا تھا کہ یہ کوئی
حصے والی چیز نہیں۔مگر چونکہ وہ چاہتا تھا کہ ان کا صدمہ کسی طرح دور ہو، اس لئے اس نے مذاق کر دیا۔انہیں
یہ سن کر سخت غصہ آیا اور انہوں نے زور سے روٹی اس کی طرف پھینکی ، جو اس کی ناک پر لگی اور خون بہنے لگ
گیا۔یہ دیکھ کر وہ اٹھے اور میراثی سے ہمدردی کرنے لگے۔اس طرح ان کی دماغی حالت جو صدمہ سے غیر
متوازن ہو گئی تھی ، درست ہو گئی۔ورنہ خطرہ تھا کہ وہ اس غم سے کہیں پاگل نہ ہو جائیں۔پھر خدا
نے ان کے
لئے ایسے سامان پیدا فرمائے کہ وہ وہاں سے خوب
علم پڑھ کر واپس ہوئے۔ا
توجب انسان کسی بات کا پختہ ارادہ کر لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کے لئے سامان بھی پیدا کر دیتا
ہے۔اصل میں اللہ تعالیٰ نے انسان کے دل میں یہ مادہ رکھا ہے کہ وہ قربانی کی قدر کرتا ہے۔اگر لوگ دیکھیں کہ
359

ملفوظات فرموده یکم مئی 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
واقعہ میں کوئی شخص تکلیف اٹھارہا اور دوسروں کے فائدہ کے لئے اپنے نفس کو مشقت میں ڈال رہا ہے تو ان کے
دلوں میں ضرور جوش پیدا ہوتا ہے کہ ہم بھی اس سے کوئی نیک سلوک کر کے ثواب میں شامل ہو جائیں“۔عشاء کی نماز کے بعد فرمایا:۔میں نے جو تبلیغ کی سکیم بتائی ہے، اس سے میری غرض یہ ہے کہ دوست اس کی اہمیت کو سمجھیں
اور یہ بھی جان لیں کہ ان تبلیغی اخراجات کو برداشت کرنا، ہمارے بس سے باہر ہے۔ایسے حالات میں
ہمارے لئے سوائے اس کے اور کوئی راہ نہیں کہ ہم دعاؤں میں مشغول ہو جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے
اپنے فضل سے ایسے راستے کھول دے، جن سے تبلیغ میں آسانی پیدا ہو۔ایسی وسیع دنیا میں ستر مبلغ اور
چالیس ان کے قائم مقام گویا صرف ایک سو دس آدمی میں نے تجویز کئے ہیں۔مگر پھر بھی سالانہ خرچ کا
اندازہ پانچ لاکھ روپیہ تک بن جاتا ہے۔پس یہ ایسی چیز ہے، جس کے لئے بہت بڑی دعاؤں ، گریہ وزاری
اور نفس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔تاکہ اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو اور وہ ان مشکلات کو دور فرمادے۔روپیہ تو ہاتھ کی میل ہوتی ہے اور وہ پانچ کروڑ بھی اکٹھا ہو سکتا ہے۔مگر صرف روپیہ تبلیغ کے لئے کافی نہیں
ہوتا۔اس کے لئے دلوں کی اصلاح کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔پس جماعت کے دوستوں کو خاص طور پر
دعاؤں سے کام لینا چاہیے تا کہ ان مشکلات میں اللہ تعالیٰ ہماری مددفرمائے اور ہماری جماعت اپنے قلوب
کی اصلاح کر کے اس کے فضلوں کی وارث ہو جائے۔اللهم آمین۔مطبوعه الفضل 22 دسمبر 1944ء)
360

آج 10 میں سے 10 باقی