بے شک یہ لڑائی کا بگل نہیں مگر پریڈ کا بگل ضرور ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 5 مئی 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
"
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1944ء
بے شک یہ لڑائی کا بگل نہیں مگر پریڈ کا بگل ضرور ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 05 مئی 1944ء
میں نے بعض تحریکات چند روز سے شروع کی ہیں۔انہیں خیال نہیں کہا جاسکتا کہ وہ خیال
سے بالا ہیں، انہیں ارادہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اس سے بھی بالا ہیں تفصیلی تشکیل کا نام بھی انہیں نہیں دیا۔جا سکتا کہ وہ اس سے کچھ زیادہ ہیں بلکہ سامان ذریعہ حاصل کرنے کے مرحلہ پر ہیں ، ہم ایسے مقام پر
کھڑے ہیں کہ حقیقی سامان جمع کرنے کا سامان جمع کر رہے ہیں اور اب ہمارے سامنے یہ مرحلہ ہے کہ حقیقی
سامان فراہم کرنے کا انتظام کریں۔اس کی بیسیوں شاخیں ہیں اور ایک بڑی شاخ علماء کی جماعت کا پیدا
کرنا ہے۔جب اللہ تعالیٰ نے اس بات کا مجھ پر انکشاف فرمایا تو ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے یہ بھی انکشاف
فرمایا کہ علماء کی کثرت اسلام کے قیام کے لئے نہایت ضروری ہے۔وو۔۔اب جیسا کہ میں نے بتایا ہے، ہم بعض تحریکات کے لحاظ سے ایسے مقام پر کھڑے ہیں
کہ حقیقی سامان مہیا کرنے کے سامان جمع کر رہے ہیں۔اس لئے میں نے چندوں کا اعلان کیا تھا اور تحریک
کی تھی کہ دوست اپنی جائیداد میں اسلام کے لئے وقف کریں۔ہزاروں دوستوں نے اس طرف توجہ کی ہے
اور ایک کثیر تعداد جائیدادوں کی وقف کی ہے۔مگر ابھی بہت سے دوست ہیں، جنہوں نے اس طرف توجہ
نہیں کی۔اور وہ ایک عظیم الشان موقع کھورہے ہیں، جس کے بعد یقینا انہیں پچھتانا پڑے گا مگر پھر یہ پچھتانا
لا حاصل ہوگا۔یہ تحریک تو لہوں گا کر شہیدوں میں شامل ہونے سے بھی کم ہے۔لہو لگا کر شہیدوں میں شامل
ہونے کے لئے بھی خون کا قطرہ بہانا پڑتا ہے۔مگر اس تحریک میں تو بغیر ایک پیسہ دیئے شامل ہوا جا سکتا
ہے۔صرف اس غیر معین عبد کو جو ہر شخص بیعت کے وقت کرتا ہے، ایک معین شکل میں پیش کرتا ہے۔یعنی
یہ وعدہ کرتا ہے کہ جب سلسلہ کو ضرورت ہوگی، ان کی جائیدادوں پر جتنا ٹیکس لگے گا ، وہ اسے ادا کر دیں
گے۔اور یہ بوجھ ان پر غیر معمولی حالات میں ہی ڈالا جائے گا، ورنہ زیادہ تر خرچ طوعی چندوں سے پورا
کرنے کی کوشش کی جائے گی۔کیونکہ اسی میں زیادہ برکت ہوتی ہے۔تو ہزاروں لوگوں نے اپنی
جائیدادیں وقف کی ہیں مگر ہزاروں ہیں، جنہوں نے ابھی توجہ نہیں کی۔361

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
بہر حال میں نے اپنا فرض ادا کر دیا اور آوازان تک پہنچادی ہے، اب بھی اگر وہ یا ان کی
اولادیں ان نعمتوں سے محروم رہیں، جو اللہ تعالیٰ ان کو دینا چاہتا ہے تو خود اپنے آپ کو یا اپنے والدین کو
الزام دیں، میں اللہ تعالیٰ کے حضور بری ہوں کیونکہ میں نے خدا تعالی کی آواز کو ان تک پہنچا دیا۔خدا تعالیٰ
کی بادشاہت میں وہی شخص داخل ہوسکتا ہے، جو ہر قربانی کے لئے تیار ہو۔ایسا شخص جو ان تمام سامانوں کو
جو اس کے پاس ہیں، خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دینے کے لئے تیار نہیں ، وہ وقت آنے پر کچا دھاگہ
ثابت ہوگا اور اسلام کی جنگ میں فاتح سپاہی کی حیثیت ہرگز حاصل نہ کر سکے گا۔بہر حال ہم نے جدو جہد شروع کر دی ہے اور بعض مراحل طے بھی کر لئے ہیں۔اب پانچویں
مرحلہ کا کام شروع ہے۔علماء پیدا کرنے کے لئے میں نے جامعہ احمدیہ کی شکل بدل دی ہے اور اب اسے
ایسی صورت میں چلایا جائے گا کہ جلد سے جلدا چھے علماء پیدا ہو سکیں۔اس راہ میں مولوی فاضل کلاس ایک
روک تھی، جسے اب اڑا دیا گیا ہے اور ایسے رنگ میں اس کا نصاب بدل دیا گیا ہے اور اپنی ہدایات کے
ماتحت اس میں ایسی تبدیلی کرائی ہے کہ جس سے جلد از جلد علماء پیدا ہو سکیں۔مدرسہ احمدیہ کا نصاب بھی
ایسے رنگ میں تبدیل کیا جارہا ہے کہ اس میں تعلیم پانے والے جلد از جلد کسی نہ کسی علم کے عالم بن سکیں۔بے شک یہ لڑائی کا بگل نہیں مگر پریڈ کا بگل ضرور ہے اور جو شخص پریڈ کا بگل سن کر پریڈ میں شامل
نہیں ہوتا، وہ لڑائی میں شامل نہیں ہوسکتا۔پس جن لوگوں کے دلوں میں اسلام کا درد ہے، یہ بنگل سن کر ان
کے دل اچھلنے لگ جانے چاہیں۔جب لڑائی کا بگل بجتا ہے تو رسالہ کے گھوڑوں میں بھی ایک جوش پیدا
ہو جاتا ہے اور وہ ہنہنانے لگتے ہیں، وہ بھی سمجھ جاتے ہیں کہ اب میدان جنگ میں اپنی گردنیں کٹوا کر سرخرو
ہونے کا وقت آپہنچا ہے۔لڑائی کا بگل تو جب اللہ تعالیٰ چاہے گا، بجے گا۔پریڈ کا بگل بجادیا گیا ہے اور
چاہیے کہ اسلام کا دردر کھنے والے دلوں میں یہ جنگل ایک غیر معمولی جوش پیدا کرنے کا موجب ہو۔وقت آگیا ہے کہ جن نو جوانوں نے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں، وہ جلد سے جلد علم حاصل کر کے
اس قابل ہو جائیں کہ انہیں اسلام کی جنگ میں اسی طرح جھونکا جا سکے، جس طرح تنور میں لکڑیاں جھونکی
جاتی ہیں۔اس جنگ میں وہی جرنیل کامیاب ہو سکتا ہے، جو اس لڑائی کی آگ میں نو جوانوں کو جھونکنے میں
ذرا رحم نہ محسوس کرے اور جس طرح ایک بھڑ بھونجا چنے بھونتے وقت آموں اور دوسرے درختوں کے خشک
پنے اپنے بھاڑ میں جھونکتا چلا جاتا ہے اور ایسا کرتے ہوئے اس کے دل میں ذرا بھی رحم پیدا نہیں ہوتا ، اسی
طرح نو جوانوں کو اس جنگ میں جھونکتا چلا جائے۔اگر بھاڑ میں پتے جھونکنے کے بغیر چنے بھی نہیں بھن
میں
362

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1944ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
سکتے تو اس قسم کی قربانی کے بغیر اسلام کی فتح کیسے ہو سکتی ہے؟ پس اس جنگ میں وہی جرنیل کامیابی کا منہ
دیکھ سکے گا، جو یہ خیال کئے بغیر کہ کس طرح ماؤں کے دلوں پر چھریاں چلتی ہیں؟ باپوں اور بھائیوں، بہنوں
کے دلوں پر چھریاں چل رہی ہیں؟ نو جوانوں کو قربانی کے لئے پیش کرتا جائے۔موت اس کے دل میں کوئی
رحم اور درد پیدا نہ کرے۔اس کے سامنے ایک ہی مقصد ہو اور وہ یہ کہ اسلام کا جھنڈا اس نے دنیا میں گاڑنا
ہے اور سنگدل ہو کر اپنے کام کو کرتا جائے۔جس دن مائیں یہ سمجھیں گی کہ اگر ہمارا بچہ دین کی راہ میں مارا
جائے تو ہمارا خاندان زندہ ہو جائے گا، جس دن آپ یہ سمجھنے لگیں گے کہ اگر ہمارا بچہ شہید ہو گیا تو وہ حقیقی
زندگی حاصل کر جائے گا اور ہم بھی حقیقی زندگی پالیں گے۔وہ دن ہوگا ، جب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے
دین کو زندگی ملے گی۔جن نو جوانوں نے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں، ان کو بلانا شروع کر دیا گیا ہے۔بعض کو بلایا گیا
ہے اور بعض کو بلانے کی تیاری کی جارہی ہے اور جب مدرسہ کھلے گا، ان کو بلا لیا جائے گا۔لیکن جو نو جوان
آئیں ، وہ عزم صمیم لے کر آئیں کہ وہ ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔وہ خوب یاد رکھیں کہ دین کی
خدمت لیتے وقت کسی رحم سے کام نہیں لیا جائے گا۔اسلام کی جنگ جیتنے کا سوال وہی لوگ حل کر سکتے ہیں،
جو ایسے سنگدل ہوں جیسے شاعروں کے معشوق سنگدل سمجھے جاتے ہیں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اس سکیم کے
ماتحت اگر اساتذہ اور طالب علم اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں تو جلد ہی علماء کی ایک ایسی جماعت تیار ہو
سکتی ہے، جو اسلام کا جھنڈا بیرونی ممالک میں گاڑ سکے اور اسلام اور احمدیت کی تعلیم دلوں میں قائم کرنے
میں کامیاب ہو سکے۔اس کے علاوہ ایک اور بات بھی ہے۔ہمار ا صرف یہی کام نہیں کہ علماء پیدا کریں بلکہ یہ بھی ہے
کہ غیر احمدی علماء میں سے بھی ایک تعداد کو اپنے ساتھ شامل کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ
میں بعض علماء جماعت میں شامل ہوئے اور ان کے ساتھ ہزاروں لوگ جماعت میں شامل ہوئے۔مگر اس
کے بعد غیر احمدی علماء کو اپنی طرف کھینچنے میں ہماری طرف سے بہت کو تا ہی ہوئی ہے۔اب میں نے اس
بارہ میں بھی ہدایات دی ہیں اور ابھی بعض اور ہدایات دوں گا۔کوئی وجہ نہیں کہ اگر عوام احمدیت کو قبول کر
سکتے ہیں تو علماء نہ کریں۔کوتا ہی ہماری طرف سے ہے۔کہتے ہیں العلم حجاب الاكبر۔بات یہ ہے کہ
علماء اس طریق خطاب کو پسند نہیں کرتے ، جس سے عوام کو خطاب کیا جاتا ہے۔وہ ذراذراسی بات پر اپنی
ہتک محسوس کرتے ہیں۔جب تک ان کو اس طرح خطاب نہ کیا جائے کہ وہ محسوس کریں کہ ہمیں رسوا نہیں کیا
363

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
جار ہا بلکہ نجات کی طرف بلایا جاتا ہے، وہ توجہ نہیں کر سکتے۔پس ضروری ہے کہ ہمارے دوست علماء سے
ملیں اور ان کو مناسب رنگ میں تبلیغ کریں۔ایک دوست نے اطلاع دی ہے کہ مولوی محمد شریف صاحب نے فلسطین سے لکھا ہے کہ جامعہ
از ہر کا ایک بڑا عالم احمدی ہو گیا ہے۔مجھے مولوی صاحب کا ایسا کوئی خط نہیں ملا۔ممکن ہے رستہ میں کہیں گم
ہو گیا ہو۔بہر حال اگر یہ خبر مسیح ہے (بعد میں میں نے خط پڑھ لیا ہے، خر صحیح ہے۔) تو بہت خوش کن ہے۔از ہر یونیورسٹی دنیا میں ایک ہی یونیورسٹی ہے، جہاں اسلام اور عربی زبان کی اعلی تعلیم کا انتظام ہے اور اگر
اس کا ایک بڑا عالم احمدی ہو گیا ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کا دروازہ اس رنگ میں بھی
کھلنا شروع ہو گیا ہے اور اس یونیورسٹی کے علماء میں سے بھی احمدی ہونے شروع ہو گئے ہیں، جو اسلام کا
گہوارہ سجھی جاتی ہے۔۔۔۔اس کے علاوہ میں دوستوں کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ تبلیغ نہایت ہی
ضروری ہے، اس کے بغیر ہم آگے قدم نہیں اٹھا سکتے۔اس وقت ہماری تعداد اتنی تھوڑی ہے کہ ایک صوبہ
کو بھی سہار نہیں سکتی۔جب تک جماعت میں تھیں بلکہ سو گنا نہیں بڑھ جاتی ، ہم کوئی ایسا کام نہیں کر سکتے ،
جس سے دنیا میں تہلکہ مچ جائے۔اس وقت ہماری تعداد 4۔5 لاکھ ہے۔جب تک یہ سو گنا نہ ہو جائے ،
کوئی عظیم الشان کام مشکل ہے۔اگر تعداد 4۔5 یا چھ کروڑ ہوتو پھر ہم ایسے کام کر سکتے ہیں، جن سے دنیا
میں تہلکہ مچ جائے۔اگر چہ اتنی تعداد بھی بہت کم ہے مگر جس ارادہ اور عزم کو لے کر ہم کھڑے ہوئے ہیں،
جو آگ ہمارے دلوں میں لگی ہوئی ہے، جو چنگاریاں ہمارے سینوں میں چمک رہی ہیں، اگر اس قسم کے
-5-4 یا 6 کروڑ افراد ہوں تو دنیا کو جلا کر راکھ کر سکتے ہیں۔گو ہمیں یقین ہے کہ اگر اتنے نہ ہوں، چند مخلصین
ہی ہوں ، جن کے دلوں میں ویسا ہی درد ہو، جو ہمارے دلوں میں ہے تو ہم اربوں ارب دنیا پر غالب آ سکتے
ہیں۔مگر اتنے زبر دست ایمان کے لوگ زیادہ پیدا نہیں ہوتے۔پس ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ تبلیغ کے لئے باہر نکلے۔اگر جماعتیں تبلیغ میں ستی نہ کرتیں تو کوئی
شخص کا فرض ہے
وجہ نہ تھی کہ ہر سال جماعت کی تعداد دگنی نہ ہو جاتی۔یہ امتحان اور آزمائش کا وقت ہے۔ہر شخص
کہ اپنے کام کاج سے فارغ ہو کر باہر نکل جائے اور تبلیغ کرے۔ہر گاؤں پستی ، شہر، محلہ، ہر مرد عورت اور
بچے، بوڑھے کے لئے امتحان کا وقت ہے۔اگر وہ دین کو پھیلانے میں کوتاہی کرتا ہے تو وہ گنہگار ہے۔اور
جو شخص چند ماہ بلکہ چند ہفتوں میں ہی اپنا قائم مقام پیدا نہیں کر سکتا، وہ سمجھ لے کہ اسے خدا تعالیٰ کی تائید
حاصل نہیں۔اور جو وعدہ اس نے اللہ تعالیٰ سے کیا تھا، اسے پورا کرنے کے سامان اسے میسر نہیں ہیں۔364

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1944ء
یہ
ممکن نہیں کہ ہم خدا تعالیٰ کی آواز کو لے کر جائیں اور لوگ اس کی طرف توجہ نہ کریں۔ضرور ہے
کہ وہ موافقت کریں یا مخالفت۔وہ یا تو پھر برسائیں گے یا عقیدت کے پھول، درمیانی رستہ کوئی نہیں۔یہ
کبھی نہیں ہوا کہ دنیا میں کوئی نبی آیا ہو یا کوئی مصلح کھڑا ہوا ہو اور دنیا نے اس سے اغماض کیا ہو۔یا تو اسے
پتھر مارے جاتے ہیں یا عقیدت کے پھول برسائے جاتے ہیں۔بات صرف یہ ہے کہ حقیقت کو کھول کر
لوگوں کے سامنے پیش نہیں کیا جاتا۔ایک شخص نے مجھے ایک دفعہ لکھا کہ میں اتنی مدت سے آپ کو خط لکھ رہا
ہوں ، آپ میری طرف توجہ کیوں نہیں کرتے ؟ کم سے
کم میری مخالفت ہی کریں۔یہ خط دیکھ کر میرے دل
میں یہ لالچ پیدا ہوا کہ میں اس کا جواب دوں۔چنانچہ میں نے لکھوایا کہ مخالفت بھی اللہ تعالیٰ کے انعاموں
میں سے ایک انعام ہے۔جو اللہ تعالیٰ کے ماموروں کو ملتا ہے، آپ اس سے
محروم ہیں۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ اب عزت دو ہی طریقوں سے حاصل ہو سکتی ہے، میری بیعت میں شامل
ہو کر یا میری مخالفت کر کے، درمیانی طبقہ یعنی خاموش رہنے والے لوگ کوئی عزت نہیں پاسکتے۔اور چونکہ
عام طور پر لوگوں میں عزت حاصل کرنے کی خواہش ہوتی ہے، اس لئے ان دونوں صورتوں میں سے ایک
نہ ایک ضرور اختیار کرتے ہیں۔یا بیعت میں شامل ہو جاتے ہیں اور یا مخالفت کرنے لگتے ہیں۔صداقت کو
کھلے طور پر لوگوں کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔اگر سننے والے نہ مانتے ہیں اور نہ ہی مخالفت کرتے ہیں تو اس کے معنے یہ ہیں کہ تم صداقت کو
پیش کرنے میں مداہنت سے کام لیتے ہو۔میں جب پچھلے دنوں دہلی گیا تو وہاں ایک بہت بڑے سرکاری
عہدیدار جو مسلمانوں کے لیڈر بھی ہیں، مجھ سے ملنے آئے اور کہا کہ لنڈن میں آپ کے مولوی شمس صاحب
ہیں۔وہ ہیں تو بہت اچھے آدمی مگر آخر مولوی ہی ہیں نا۔وہ دوسرے مسلمانوں کے ساتھ مل کر نماز نہیں
پڑھتے۔وہ گویا مجھے تحریک کر رہے تھے کہ آپ بڑے آدمی ہیں، آپ کو اس نقص کی اصلاح کرنی چاہیے۔ان کی بات سن کر پہلے تو میں نے ان کو امامکم منکم والی حدیث سنائی اور اس کا مطلب سمجھایا۔پھران
سے کہا کہ آخر آپ لوگ فیصلہ کیوں نہیں کرتے کہ آپ کے لئے احمدیت کو ماننا ضروری ہے یا نہیں؟ پھر میں
نے انہیں کہا کہ آپ لوگوں کے پاس کھٹی لسی ہے اور میرے پاس خالص دودھ۔جو خدا تعالیٰ نے مجھے دیا
ہے۔اگر میں آپ کی دس ہزار سیر کھٹی لسی میں اپنا ایک سیر خالص دودھ ڈال دوں تو اس کے معنی یہ ہوں گے
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں خالص دودھ کا ایک قطرہ بھی نہ رہے۔آپ کو تو چاہیے تھا کہ
آپ اگر کسی احمدی کو غیر احمدیوں میں ملتا ہوا دیکھتے تو گھبرائے ہوئے آتے اور میرے پاس شکایت کرتے
365

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اور کہتے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جائیداد تباہ ہونے لگی ہے، ہمارے جیسے لوگوں سے ملنے سے
اسے بچائیے تو میں نے صفائی کے ساتھ ان کو جواب دیا اگر میں مداہنت سے کام لیتا اور کہتا یہ مجبوریاں
ہیں، وہ معذوریاں ہیں تو بات ایسی اچھی طرح ان کے ذہن میں نہ آسکتی۔پس ضرورت ہے اس امر کی کہ
صفائی اور دلیری کے ساتھ صداقت کو پیش کیا جائے۔پھر ضرور یا تو لوگ موافقت کریں گے یا مخالفت۔پس
تبلیغ کے لئے اپنے گھروں سے نکلو، جب اللہ تعالیٰ نے گھروں سے نکلنے کا حکم دیا تو جو نہیں نکلتا، اللہ تعالیٰ
اس پر رحم کرے، اس کا ایمان کمزور ، اس کا دین ناقص اور اس کی امید میں جھوٹی ہیں۔( مطبوعه الفضل 20 مئی 1944 ء)
366

آج 10 میں سے 10 باقی