عراق میں تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 7 مئی 1944ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ملفوظات فرموده 07 مئی 1944ء
فرمایا:۔عراق میں تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت
ملفوظات فرمودہ 07 مئی 1944ء
” ہماری طرف سے اس وقت تک شام، فلسطین اور مصر میں تو تبلیغ جاری ہے لیکن میں سوچ رہا
تھا، عراق میں ابھی تک ہماری طرف سے تبلیغ شروع نہیں کی گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
ایک الہام ہے کہ
يدعون لک ابدال الشام
(تذکره صفحه 131)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ شام کی طرف ہماری جماعت کی ترقی کی کوئی صورت پیدا کرنے
والا ہے۔لیکن آج مجھے خیال آیا کہ عراق کا بھی حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام میں ذکر آتا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہامی نام اللہ تعالیٰ نے ”عبد القادر “ رکھا ہے۔تذکرہ صفحہ 91، صفحہ 507 ، صفحہ 657)
اور سید عبدالقادر صاحب جیلانی بغداد میں رہتے تھے۔گویا اگر شام کے متعلق یہ الہام ہے کہ
يدعون لك ابدال الشام شام کے ابدال تیرے لئے دعائیں کرتے ہیں تو عراق کے متعلق یہ الہام
ہے کہ تم ابدال العراق میں سے ہو یعنی جو کام عبد القادر جیلانی نے کیا تھا وہی کام اس علاقہ میں ہم تم سے
لیں گے۔کیونکہ سید عبد القادر صاحب جیلانی ساری دنیا کے لئے نہیں تھے بلکہ ایک مخصوص علاقہ کی ہدایت
کے لئے بھیجے گئے تھے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کو عبد القادر قرار دے کر اس امر کی طرف اشارہ فرما دیا
کہ جیسے عبد القادر صاحب عراق کے لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ ہوتے تھے، ویسے ہی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ذریعہ عراق کے لوگ احمدیت کو قبول کریں گے۔پھر میں نے سوچا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہندوستان میں پیدا کیا
ہے اور ہندوستان میں جہاں مغلوں کی جسمانی حکومت رہ چکی تھی ، اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ پھر ایک
روحانی حکومت مغلوں کی قائم کر دی ہے۔دنیوی بادشاہ جب دین سے غافل ہو جاتے ہیں تو کئی قسم کے
367
ملفوظات فرموده 07 مئی 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
مظالم پر اتر آتے ہیں لیکن مغلوں کو یہ ایک بہت بڑی خوبی نصیب رہی ہے کہ انہوں نے فاتح ہو کر بڑی
جلدی اسلام قبول کر لیا اور اس کی اشاعت میں مشغول ہو گئے۔جب کسی قوم میں کوئی نیکی ہوتی ہے تو اللہ
تعالی کسی نہ کسی رنگ میں اسے بدلہ دے دیتا ہے۔ہندوستان میں عام طور پر یہ بخشیں ہوتی رہتی ہیں کہ مغل
بادشاہوں میں سے کون سا بادشاہ زیادہ عادل اور منصف تھا ؟ لیکن بہر حال دنیوی بادشاہ کچھ نہ کچھ ظلم کر ہی
لیتے ہیں۔پھر بھی اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ مغلوں نے اسلام کو بہت جلد قبول کیا اور پھر ان کے ذریعہ
اسلام بڑی سرعت سے دنیا میں پھیلنا شروع ہو گیا۔میں سمجھتا ہوں شاید ان کی اس نیکی کی وجہ سے ہی اللہ
تعالیٰ نے اس زمانہ میں اپنا مامور مغلوں میں سے بھیجا ہے اور تاریخ سے یہ امر ثابت ہے کہ مغلوں کا پہلا
خروج بغداد پر ہوا۔جس کو انہوں نے تباہ و برباد کر دیا تھا۔پس جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے یہ لکھا ہے کہ پہلا آدم آیا اور اسے جنت سے نکالا گیا مگر یہ دوسرا آدم اس لئے آیا ہے تا کہ شیطان کو
جنت سے نکال دے اور خود اس میں داخل ہو جائے۔پہلا مسیح آیا اور اسے دشمنوں نے صلیب پر لٹکا دیا لیکن
یہ دوسرا صیح اس لئے آیا ہے تا کہ صلیب کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔پہلا یوسف آیا اور اسے لوگوں نے زندان
میں ڈالا لیکن یہ دوسرا یوسف اس لئے آیا ہے کہ لوگوں کو زندان میں سے نکالے۔اسی طرح ہم یہ بھی کہہ
سکتے ہیں کہ پہلے زمانہ میں مغلوں کو ( گو وہ مسلمان نہیں تھے اللہ تعالیٰ نے اس بات پر مامور کیا کہ وہ سزا
کے طور پر بغداد میں داخل ہوں مگر اس زمانہ میں مغلوں کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ مقدر کر دیا ہے کہ وہ انعام
کے طور پر بغداد میں داخل ہوں اور اس کے لئے ایک نئی زندگی کا موجب ہوں۔ان دونوں نسبتوں سے میں نے یہ سمجھا کہ عراق بھی خدائی سکیم سے باہر نہیں بلکہ اس میں شامل
ہے۔اگر ہمیں شام کے متعلق بعض الہامات نظر آتے ہیں تو عراق کے متعلق بھی ایسے الہامات پائے جاتے
ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ احمدیت کا وہاں پھیلنا مقدر ہے۔حقیقت یہ ہے کہ عرب پر غلبہ حاصل کرنے کی پہلی سیڑھی عراق ہے۔اور ضروری ہے کہ اس
علاقہ میں احمدیت کی اشاعت کی طرف توجہ کی جائے۔اگر عراق میں احمدیت کا غلبہ ہو جائے تو بحرین کے
جزائر جو اس کے قرب میں ہی ہیں، وہاں اثر پہنچ سکتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ سارے عرب میں احمدیت
پھیل سکتی ہے۔پھر اگر عراق میں احمدیت پھیل جائے تو افغانستان اور ایران دونوں گھر جاتے ہیں اور ان
دونوں ممالک پر ایک طرف ہندوستان سے اور دوسری طرف عراق سے ایسا تبلیغی اثر ڈالا جا سکتا ہے کہ ان
ممالک کے لئے احمدیت میں داخل ہونے کے سوا کوئی چارہ ہی نہ رہے۔ہٹلر کے متعلق مشہور ہے کہ اس کی
368
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
ملفوظات فرموده 07 مئی 1944ء
بڑی کوشش یہی رہی ہے کہ دوسرا فرنٹ قائم نہ ہو۔کیونکہ ایسی صورت میں گھر جانے کا خطرہ پیدا ہو جاتا
ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے عراق میں احمدیت مضبوط ہو جائے تو پنجاب سے افغانستان کی طرف اور
عراق سے ایران کی طرف قدم بڑھایا جا سکتا ہے اور اس طرح دونوں ممالک احمدیت کے اثر کے نیچے آ
سکتے ہیں۔اس لحاظ سے بھی کہ جب دونوں طرف سے دباؤ بڑھ جائے تو مقابلہ مشکل ہو جاتا ہے اور اس
لحاظ سے بھی کہ ایرانی اور افغانی دونوں متحد ہیں۔ایران میں فارسی زبان بولی جاتی ہے اور گو وہ زیادہ تر شیعہ
ہیں مگر فارسی زبان چونکہ ان کی مادری زبان ہے، اس لئے افغانستان سے انہیں خاص تعلق ہے۔کیونکہ
افغانستان کے اوپر کے علاقہ میں جو افغان قبائل رہتے ہیں، وہ بھی فارسی النسل ہیں اور گو افغانستان کے
مشرق میں پشتو زبان بولی جاتی ہے مگر شمال مغربی علاقہ میں فارسی زبان ہی بولی جاتی ہے اور یوں بھی اکثر
افغان فارسی جانتے ہیں۔اس لحاظ سے ایران اور افغانستان آپس میں اتحاد ر کھتے ہیں۔پس ادھر پنجاب
سے احمدیت کا زور بڑھتا جائے اور ادھر عراق میں احمدیت پھیلنی شروع ہو جائے تو افغانستان اور ایران
دونوں کا احمدیت کو قبول کرنا بہت زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔پھر ان دونوں ممالک کے اتصال کی ایک یہ بھی
وجہ ہے کہ عراق میں بھی کر دی قبائل ہیں اور ایران میں بھی کر دی قبائل ہیں۔اگر عراق کے کر دی قبائل
احمدیت کی آغوش میں آجائیں تو نسلی اتحاد کی وجہ ایران کے کردی قبائل کے لئے احمدیت قبول کرنا کوئی
مشکل امر نہیں رہے گا۔پس عراق اور ایران دونوں میں نسلی اتحاد ایسا پایا جاتا ہے کہ اگر ایک نسل میں
احمدیت پھیل جائے تو قریب کی دوسری نسل کا بھی اس سے متاثر ہونا ایک یقینی امر بن جاتا ہے۔اسی طرح
اگر صوبہ سرحد میں احمدیت پھیل جائے تو چونکہ ان لوگوں کی رشتہ داریاں افغانستان میں ہیں، اس لئے
افغانستان بھی احمدیت کے اثر کے نیچے آجائے گا۔اس طرح ہمیں احمدیت کی اشاعت کے لئے ایک
بہت بڑا مرکز مل سکتا ہے اور عراق میں احمدیت کا پھیلنا، ایران اور افغانستان دونوں کے لئے ہدایت کا
موجب بن سکتا ہے۔پس ضروری ہے کہ عراق کی طرف بھی توجہ کی جائے۔اس وقت تک عراق میں احمدیت کی
اشاعت کے متعلق کوئی کوشش نہیں کی گئی۔حالانکہ شام اور فلسطین کی مثال ہمارے سامنے موجود ہے۔وہاں سال ڈیڑھ سال کام کرنے کے نتیجہ میں ہی خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھی جماعت قائم ہوگئی تھی۔اگر
عراق میں بھی مبلغ بھیجے جائیں تو وہاں جلد ہی ایک مضبوط جماعت قائم ہوسکتی ہے۔اب عراق میں احمدی تو
ہیں مگر وہ ہندی ہیں اور ان کا عراق والوں پر اتنا اثر نہیں ہو سکتا، جتنا خود اہل ملک کا اثر ہوتا ہے۔اگر وہاں
369
ملفوظات فرموده 07 مئی 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کے کچھ باشندے احمدی ہو جائیں تو وہ اپنے اثر کی وجہ سے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی احمدیت کی
طرف کھینچنا شروع کر دیں گے اور اس طرح احمدیت کی ترقی کے لئے وہاں ہمیں ایک نیا میدان حاصل
ہو جائے گا۔(مطبوعہ الفضل 15 جنوری 1945ء)
370