آئندہ تحریک جدید میں شامل ہونے والوں کے لیے شرائط ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 مئی 1944ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 مئی 1944ء
آئندہ تحریک جدید میں شامل ہونے والوں کے لئے شرائط
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 مئی 1944ء
یہ تحریک جدید کا دسواں سال ہے اور پہلی سکیم کے مطابق یہ گویا اس کے پہلے دور کا آخری سال
ہے۔جس کے معنے یہ بنتے ہے کہ آئندہ تحریک جدید میں اگر کوئی حصہ لینا چاہیے تو اس کے لیے کوئی معین
صورت ہونی چاہیے اور قواعد ہونے چاہئیں تا اگر کوئی آئندہ اس میں شامل ہونا چاہیے تو معلوم کر سکے کہ وہ کس
طرح شامل ہوسکتا ہے؟ کیونکہ اس کا پہلا دور تو ختم ہو چکا ہے۔میں نے اس تحریک میں چندوں کے وعدوں کی آخری تاریخ 30 اپریل رکھی ہوئی تھی، ہندوستان
کے ان علاقوں کے لئے ، جہاں کی زبان اردو نہیں ہے۔اور فروری کا پہلا ہفتہ آخری تاریخ تھی ، ہندوستان
کے ان علاقوں کے لئے ، جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے۔اس لیے اب
کوئی شخص اس میں ان قواعد کے لحاظ
سے تو شامل نہیں ہو سکتا۔اور ان لوگوں کے لیے جن کے دلوں میں آئندہ اس میں شامل ہونے کی خواہش پیدا ہو
ہو، ایک سکیم کا فیصلہ کیا ہے۔اور آج میں اس کا اعلان کرتا ہوں تا وہ لوگ جواب تک شامل نہیں ہو سکے ، اگر
اب ان کے دلوں میں شوق پیدا ہو تو وہ اس میں حصہ لے سکیں۔شروع زمانہ میں یہ ایک اکٹھا کام تھا، اس لیے ایک وقت مقرر کر دیا جاتا تھا کہ جو لوگ اس شامل
ہونا چاہیں، وہ فلاں وقت سے فلاں وقت تک وعدے کر سکتے ہیں۔لیکن اب سوال یہ کہ اگر کوئی شخص انفرادی
طور پر اس میں حصہ لینا چاہے تو کس طرح لے سکتا ہے؟ اس میں شک نہیں کہ سلسلہ کی اشاعت کے لیے ایک
ستقل فنڈ کا قیام ، ایک ایسی بات ہے کہ جس میں حصہ لینے کی خواہش ہمیشہ ہی دلوں میں پیدا ہوتی رہے گی۔اس لیے ایسے لوگوں کے شامل ہونے کی بھی کوئی صورت ضرور ہونی چاہیے، جو لوگ اس تحریک کی ابتداء میں
اس میں شامل ہوئے ، جبکہ اس کی ایسی شکل نہ تھی، جو لوگوں کے لیے دلکشی کا موجب ہو اور اس وقت شامل
ہوئے جب ذہنوں میں یہ بات نہ تھی کہ اس تحریک کو خدا تعالی اسلام کی اشاعت و ترقی کے لیے ایک مستقل
فنڈ کی صورت دے دے گا۔اور جب یہ بھی معلوم نہ تھا کہ اس میں شامل ہو کر انہیں کتنی قربانیاں کرنی پڑیں گی ؟
اور اس وقت اس میں شامل ہوئے ، جب جماعت نازک دور میں سے گذر رہی تھی اور دشمن حملہ کر کے اس
سلسلہ کو ہمیشہ کے لیے مٹا دینا چاہتا تھا۔وہ دوسروں سے ممتاز ہیں اور ممتاز ہونے کا حق رکھتے ہیں۔371
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 مئی 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
مگر بعد میں آنے والی نسلیں اور بعد میں حصہ لینے کے قابل ہونے والے لوگ بھی اگر اپنے دل میں شوق
محسوس کریں تو ان کے لئے بھی کوئی صورت ضرور ہونی چاہیے۔پہلے کوئی پابندی نہ تھی ، صرف یہ شرط تھی کہ پانچ روپیہ سے کم چندہ نہ دیا جائے اور تاریخ مقررہ کے
اندراندر وعدے کر دیئے جائیں۔بعض لوگ ایسے بھی تھے کہ ان کی آمد زائد تھی مگر چندہ وہ صرف پانچ روپیہ
لکھواتے تھے مگر ہم ان پر فرض نہ کر سکتے تھے کیونکہ ان کا ایسا کرنا، اعلان کردہ شرائط کے مطابق تھا۔جہاں
بعض لوگ ایسے بھی تھے کہ جن کی تنخواہیں سو سوا سو سے زیادہ نہ تھیں مگر وہ ہر سال دواڑھائی سورو پسیہ چندہ
دے دیتے تھے ، وہاں ایسے بھی تھے کہ جن کی تنخواہیں تو پانچ سو یا ہزار روپیہ ماہوار تھیں مگر چندہ وہ کم دیتے تھے یا
تاجر وغیرہ تھے، جن کی آمد تو کئی سور و پیہ ماہوار تھی مگر چندہ کم ہوتا تھا۔اور یہ دونوں قسم کے لوگ اس تحریک میں
شامل تھے اور چونکہ کوئی معیار نہ تھا، اس لئے اپنی آمد کی نسبت سے بہت ہی کم چندہ دینے والوں پر بھی ہم کوئی
اعتراض نہ کر سکتے تھے کیونکہ ان کا ایسا کرنا، قواعد کے مطابق تھا۔کیونکہ قاعدہ یہی تھا کہ ہر شخص پانچ روپیہ یا
اس سے زیادہ دے کر شامل ہوسکتا ہے اور سابقون میں وہ لوگ شمار ہوتے تھے، جو ہر سال پہلے سال سے بڑھا
کر دیتے خواہ زیادتی ایک پیسہ یا ایک آنہ کی ہی ہو۔مگروہ زمانہ گزر گیا اور سابقون نے اپنا حق قائم کرلیا۔آئندہ اگر کوئی شخص شامل ہونا چاہے تو اس کو
کے لئے ضروری ہوگا کہ اس کا ایک سال کا چندہ ایک ماہ کی آمد کے برابر ہو۔یعنی اگر کسی شخص کی تنخواہ سور و پیر
ماہوار ہے تو جب تک وہ ایک سال میں ایک سورو پہیہ چندہ نہ دے ، وہ شامل نہ ہو سکے گا۔اسی طرح جس کی آمد
ایک ہزار روپیہ ماہوار ہے، وہ اگر شامل ہونا چاہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک سال میں ایک ہزار
روپیہ چندہ دے۔دوسری شرط یہ ہوگی کہ آئندہ شامل ہونے والوں کو بجائے دس سال کے انیس سال چندہ دینا ہو گا
اور ہر سال پہلے سال سے اتنی زیادتی کرنی ہوگی جتنی کہ آمد میں زیادتی ہوگی۔مثلاً ایک شخص کی آمد سوروپیہ
ماہوار ہے اور اس نے پہلے سال سوروپیہ دے دیا۔اگلے سال اس کی آمد ڈیڑھ سوروپیہ ہو گئی تو اسے دوسرے
سال ڈیڑھ سو روپیہ چندہ دینا ہوگا۔ہاں اگر اس کی آمد میں کوئی بھی ترقی نہ ہو تو پھر دوسرے سال اسے کچھ نہ
کچھ زیادتی کرنی ہوگی۔اضافہ بہر حال کرنا ضروری ہوگا۔اور وہ اضافہ اتنا ہوگا، جتنا وہ پسند کرے۔اس نے
پہلے سال سو روپیہ دیا ہے اور اگلے سال اس کی آمد میں اضافہ نہیں ہوا تو وہ خواہ سور و پیرا ایک آنہ یا سور و پیر ایک
پیسہ دے دے یا جتنی زیادتی چاہے، کرتا جائے۔اس صورت میں زیادتی اس کی اپنی مرضی سے ہوگی۔لیکن
اگر آمد میں زیادتی ہو تو اس سال کے چندہ میں زیادتی آمد میں زیادتی کے برابر ہوگی اور اس طرح دس سال
372
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 مئی 1944ء
تک زیادتی کرنی ہوگی۔گیارھویں سال میں وہ پھر نویں سال کے برابر چندہ دے گا، بارہویں سال میں
آٹھویں سال کے برابر، تیرھویں سال میں ساتویں سال کے برابر، چودھویں سال میں چھٹے سال کے برابر،
سترھویں سال تیسرے اور اٹھارویں سال دوسرے سال کے برابر اور انیسویں سال پہلے سال کے برابر چندہ
دینا ضروری ہوگا۔سوائے اس کے کہ کوئی فوت ہو جائے۔جس طرح پہلے دور میں یہ شرط تھی کہ اگر کوئی پہلے سال میں
شامل ہوا اور پھر فوت ہو گیا تو اسے آخر تک شامل ہی سمجھا جائے گا۔کیونکہ وہ اسی نیت سے شامل ہوا تھا کہ آخر
تک شامل رہے گا۔اسی طرح اس دور میں ہوگا کہ جو شخص ایک سال یا چند سال شامل ہونے کے بعد فوت ہو
جائے تو اس کا شمار آخر تک شامل ہونے والوں میں ہوگا۔اسی طرح اگر کسی کی پنشن ہو جائے تو اس کی آمد کے لحاظ سے ہی اس سے چندہ لیا جائے گا۔جس کی
آمد سور و پیہ ماہوار تھی اور اس سے سور و پیہ چندہ لیا جاتا تھا۔پنشن ہونے کی صورت میں کیونکہ اس کی آمد پچاس
روپیہ ماہوار ہو جائے گی ، اس لئے اس سے چندہ بھی اتنا ہی لیا جائے گا اور یہ کی کمی شمار نہ ہوگی بلکہ قواعد کے
مطابق ہی سمجھی جائے گی۔تیسری شرط یہ ہوگی کہ اگر کسی کی آمد کا ذریعہ بند ہو جائے یا ملازمت سے کوئی علیحدہ ہو جائے تو اس کو
کا فرض ہو گا کہ اپنا معاملہ فردی طور پر تحریک جدید کے دفتر کے سامنے پیش کرے اور دفتر اس کے متعلق فیصلہ
کرے گا۔پس اگر کسی کی ملازمت جاتی رہے یا تجارت میں نقصان ہو جائے یا کسی کے پاس پہلے زمین تھی اور
بعد میں وہ اس کے قبضہ میں نہ رہے تو وہ اپنا معاملہ دفتر تحریک جدید میں پیش کرے گا۔پھر اس کی موجودہ
حالت کے مطابق اس کے لئے چندہ مقرر کر دیا جائے گا۔یہ وہ شرائط ہیں، جن کی پابندی آئندہ شامل ہونے والوں کے لئے ضروری ہوگی۔پس اب اگر کوئی شخص اس تحریک میں حصہ لینے کی خواہش کرے تو دفتر اسے لکھ دے کہ ان شرائط کی
پابندی لازمی ہوگی۔سوائے اس کے کہ کوئی فوت ہو جائے یا بیمار ہو جائے مثلاً مفلوج ہو جائے یا دماغ میں نقص
پیدا ہو جائے اور اس کی آمد بالکل جاتی رہے۔ایسے لوگوں کے متعلق یہی سمجھا جائے گا کہ وہ قواعد کے مطابق
اس تحریک میں حصہ لینے والے ہیں۔خواہ یہ حالت ایک ہی سال کے بعد پیدا ہو جائے یا چند سال کے بعد۔( مطبوع الفضل 28 مئی 1944ء)
373