وقف کی حقیقت کو سمجھیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 مئی 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
,,
وقف کی حقیقت کو سمجھیں
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 مئی 1944ء
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 مئی 1944ء
د۔۔۔سب سے پہلی بات جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ جن لوگوں نے
زندگیاں وقف کی ہیں، ان میں سے بعض کے متعلق یہ اعلان کر دیا گیا تھا کہ وہ پچیس مئی تک انٹرویو کے
لیے قادیان پہنچ جائیں تا کہ ان کے متعلق یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ سلسلہ ان کا وقف قبول کرنے کے لیے تیار
ہے یا نہیں یا سلسلہ انہیں کس کام پر مقرر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس
سلسلے میں بعض لوگ جنہوں نے اپنے آپ کو وقف کیا تھا، وقت پر حاضر نہیں ہوئے۔میں تحقیقات کروں
گا کہ ان کے وقت پر حاضر نہ ہونے کی ذمہ داری تحریک جدید کے دفتر پر ہے یا ان پر ہے۔اگر تحقیقات کے
بعد یہ ثابت ہوا کہ اس کی ذمہ داری دفتر تحریک جدید پر ہے اور اس نے میرے کہنے کے باوجود ان لوگوں کو
اطلاع نہیں دی تو اس صورت میں اس کی سرزنش اور پرسش کا مستحق دفتر تحریک جدید ہوگا۔لیکن اگر یہ ثابت کی
ہوا کہ ان لوگوں کو اطلاع تو مل گئی تھی مگر باوجود اطلاع مل جانے کے وہ نہیں آئے اور کم سے کم انہوں نے یہ
اطلاع بھی نہیں دی کہ ہم وقت پر فلاں مجبوریوں کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکتے۔تو ایسے احمدی، جنہوں نے
اپنے آپ کو وقف کیا تھا، انہیں یا درہنا چاہیے کہ اب ان کو انٹرویو کے لیے نہیں بلایا جائے گا بلکہ ان کو اس
لیے بلایا جائے گا کہ کیوں نہ ان کو اس جرم کی بناء پر سلسلہ سے خارج کر دیا جائے؟
میں بار ہابتا چکا ہوں کہ وقف جہاد کا ایک حصہ ہے۔ہر وہ شخص ، جو وقف کو کھیل سمجھتا ہے، وہ بے
ایمانی پر مہر لگاتا ہے۔وہ اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ اس کو در حقیقت سلسلہ سے کوئی تعلق نہیں۔وہ ایک
کھیل تماشہ سمجھ کر اس جماعت میں داخل ہوا تھا۔قرآن کریم میں نہایت وضاحت سے فرمایا گیا ہے ؟
میں حصہ لینے والے شخص کے لیے جہاد میں مرجانا یا فتح حاصل کر کے واپس لوٹنا، یہ دو ہی چیزیں ہیں۔اگر
کوئی شخص موقعہ سے پیچھے بجتا ہے تو اللہتعالیٰ فرماتا ہے کہ دوزخ کے سوا اس
کا کہیں ٹھکانا نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ آج اسلام ایسی مصیبت میں مبتلا ہے، جس کا اندازہ لگانا بھی انسانی قیاس اور
واہمہ سے باہر ہے۔آج دنیا میں ہر شخص کے لئے ٹھکانہ ہے۔لیکن اگر ٹھکانہ نہیں تو محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اور آپ کے دین کے لئے“۔375

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 مئی 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم۔۔۔۔ایسے نازک وقت میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ
اسلام کو ایک نئی زندگی اور نئی حیات بخشنے کا فیصلہ کیا ہے۔پس چاہے اس کو کوئی شکل دے دو، چاہے اس کا
کوئی نام رکھ لو۔بہر حال یہ ایک جہاد ہے، جو اسلام کے احیاء کے لیے جاری ہے اور ہر شخص کا فرض ہے کہ
اس جہاد میں شامل ہو۔اگر کسی وقت نظام سلسلہ کی طرف سے کسی شخص کو اس جہاد میں شامل ہونے کے لیے
نہیں بلایا جاتا تو وہ گنہگار نہیں۔لیکن اگر کسی شخص کو بلایا جاتا ہے اور بلایا بھی ایسی صورت میں جاتا ہے،
جب وہ طوعی طور پر اپنا نام پیش کر چکا ہوتا ہے، اسے کہا جاتا ہے کہ فلاں وقت حاضر ہو جاؤ تو اس کے بعد وہ
اگر مقررہ وقت پر پہنچنے میں ایک منٹ کی بھی دیر کر دیتا ہے تو وہ باغی ہے۔اور وہ اس قابل ہے کہ اسے
جماعت سے خارج کر دیا جائے۔اس وقت وقف زندگی کے عہد میں ان کی سنجیدگی سمجھی جاسکتی ہے، جب
فرض کرو ، قادیان ایک پہاڑی مقام پر ہوتا اور اس کے چاروں طرف برف جمی ہوئی ہوتی ، جس پر چلنا
مشکل ہوتا مگر پھر بھی مرکز کی طرف سے اعلان ہونے پر اپنی زندگی وقف کرنے والے پیٹوں کے بل گھسٹتے
دئے ، اپنے ناخن زمین میں گاڑتے ہوئے ، یہاں تک پہنچ جاتے۔تب بے شک ان کو مومن سمجھا جا سکتا
تھا۔تب بے شک کہا جا سکتا تھا کہ انہوں نے اپنے عہد کو پورا کر دیا۔مگر موجودہ صورت ایسی ہے، جو کسی
حالت میں بھی قابل عفو نہیں۔ہو
55
میں دفتر تحریک جدید کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ فورا ایسے لوگوں کے نام میرے سامنے پیش
کرے اور پھر اپنے ڈاک کے رجسٹروں سے یہ ثابت کرے کہ اس نے ان سب کے نام چٹھیاں بھجوادی
تھیں۔اس کے بعد وہ مجھ سے ایک تاریخ مقرر کروا کر الفضل میں اعلان شائع کرا دے کہ یہ لوگ فلاں
تاریخ کو میرے سامنے ایک مجرم کی حیثیت میں پیش ہوں اور جواب دیں کہ کیوں نہ ان کو اس جرم کی وجہ
سے جماعت سے خارج کر دیا جائے؟
میں اس موقعہ پر ان لوگوں کو ، جنہوں نے اپنی زندگیاں دین کے لئے وقف کی ہوئی ہیں ، ایک
بار پھر یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ دیکھو زندگی وقف کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ تم نے اپنی جان دین کے لئے
دے دی۔میں نے متواتر سمجھایا ہے کہ جب کوئی شخص اپنے آپ کو وقف کر دیتا ہے تو اس کے بعد اس کا
کوئی باپ نہیں ہوتا سوائے سلسلہ کے، کوئی ماں نہیں ہوتی سوائے سلسلہ کے کوئی بہن نہیں ہوتی سوائے
سلسلہ کے، کوئی بھائی نہیں ہوتا سوائے سلسلہ کے، کوئی بیوی نہیں ہوتی سوائے سلسلہ کے، کوئی بچے نہیں
ہوتے سوائے سلسلہ کے۔اس وقف کے معنی یہ ہیں کہ وہ دنیا سے کٹ گیا ہے۔376

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 مئی 1944ء
مگر میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک برابر مائیں اس قسم کے رفقعے لکھتی رہتی ہیں کہ ہمارے بچوں کا
خیال رکھا جائے ، باپ رقعے لکھتے رہتے ہیں کہ ہمارے بیٹوں کا خیال رکھا جائے بلکہ ابھی ایک واقف زندگی
کے باپ نے مجھے لکھا کہ میرے بیٹے نے چونکہ فلاں وقت اپنی زندگی وقف کی تھی ، اس لئے اسے فلاں جگہ
رکھا جائے۔وہ اپنے آپ کو باپ سمجھتا ہو گا مگر ہم تو اسے اس لڑکے کا باپ سمجھتے ہی نہیں۔جس دن اس نے
اپنے بیٹے کو دین کے لئے وقف کر دیا، اس کے بعد اس کا کوئی حق نہیں رہا کہ وہ اپنے بیٹے کے متعلق ہم سے
کوئی بات کہے۔اگر کوئی باپ ایسا رقعہ بھیجتا ہے تو ہم اسے پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں اور پر واہ بھی نہیں کرتے
کہ اس میں کیا لکھا ہے۔لڑکا اگر کچھ کہنا چاہتا ہے تو بے شک کہے۔اگر لڑ کا کوئی ایسی بات کہے گا ، جو اس کے
حقوق سے تعلق رکھتی ہوگی اور ہم سمجھیں گے کہ وہ چیز اس کے وقف میں روک نہیں تو اس کا مطالبہ پورا کر دیا
جائے گا اور اگر کوئی ایسی بات کہے گا، جو اس کے وقف کے خلاف ہوگی تو اسے مجرم سمجھا جائے گا۔بہر حال کسی واقف زندگی کے باپ یا ماں
یا بھائی یا بہن یا بیوی یا بچے کا کوئی حق نہیں کہ وہ وقف
کے متعلق ہم سے کوئی بات کرے۔اگر کوئی ایسا رقعہ لکھے گا تو ہم اسے پھاڑ دیں گے اور اگر وہ کوئی بات
کرے گا تو ہم اسے سننے کے لئے قطعا تیار نہیں ہوں گے۔ہاں اگر کوئی باپ اپنے بچے کی شادی کے متعلق
کوئی بات کہنا چاہتا ہے تو گو اس صورت میں بھی سلسلہ ہی اس کا باپ ہے اور سلسلہ ہی اس کی ماں ،مگر
چونکہ جسمانی رشتہ ٹوٹ نہیں سکتا، اس لئے ایسے امور ، جو وقف سے تعلق نہیں رکھتے ، ان کے متعلق ہم ان کی
بات سن بھی سکتے ہیں۔مثلاً وہ کہہ سکتا ہے کہ لڑکا جوان ہے، اس کی شادی کا انتظام کیا جائے۔لیکن اگر وہ
کوئی ایسی بات کہے گا، جو وقف سے تعلق رکھتی ہوگی۔مثلاً وہ یہ لکھے گا کہ اسے فلاں جگہ مقرر کیا جائے یا اس
کی تعلیم کے متعلق کوئی بات لکھے گایا اس کے کام کے متعلق کوئی بات لکھے گا یا جس ملک میں تبلیغ کے لئے
اسے بھجوانے کا ارادہ ہو، اس کے متعلق وہ کوئی بات لکھے گایا اس کے گزارہ کے متعلق کوئی بات لکھے
گا تو ہمارا ایک ہی جواب ہوگا کہ ہم اس کے رقعہ کو پھاڑ کر پھینک دیں گے۔چاہے اس کے نزدیک اس رقعہ
میں
کتنی ہی اہم باتیں کیوں نہ لکھی ہوں؟ کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہی نہیں کہ ان معاملات میں وہ باپ رہ گیا ہے
یا ماں رہ گئی ہے یا بھائی رہ گیا ہے یا بہن رہ گئی ہے۔ان کا باپ بھی سلسلہ ہے، ان کی ماں بھی سلسلہ ہے ، ان
کی بہن بھی سلسلہ ہے اور ان کا بھائی بھی سلسلہ ہے۔بلکہ اگر ان کے لڑکے کو یہ پتہ لگ جائے کہ میری ماں
یا میرا باپ میرے کام کے متعلق یا ان ذمہ داریوں کے متعلق ، جو تحریک جدید کی طرف سے مجھ پر عائد کی گئی
ہیں، کوئی رقعہ لکھنے والے ہیں تو ایسی صورت میں اگر وہ لڑکا اپنے باپ یا اپنی ماں پر ناراضگی کا اظہار نہ کرے
377

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 مئی 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
تو ہم اس کے متعلق بھی یہی سمجھیں گے کہ وہ اپنے وقف میں ثابت قدم نہیں۔اسے صاف طور پر کہہ دینا
چاہیے کہ تم میرے ماں باپ نہیں ہو۔جب تم نے مجھے وقف کر دیا، جب تم نے مجھے سلسلہ کے سپر د کر دیا تو
اب صرف میری شخصیت کا سوال رہ سکتا ہے۔ورنہ جہاں تک کام کا تعلق ہے، جہاں تک تعلیم کا تعلق ہے،
جہاں تک تقرر کا تعلق ہے، میرا باپ بھی سلسلہ ہے ، میری ماں بھی سلسلہ ہے، میری بہن بھی سلسلہ ہے، اور
میرا بھائی بھی سلسلہ ہے“۔پس میں جماعت کے دوستوں کو ایک بار پھر ہوشیار کر دیتا ہوں کہ وہ وقف کی حقیقت سمجھیں۔ممکن ہے وہ کہہ دیں کہ ایسی باتوں کا نتیجہ یہ ہو گا کہ لوگ قربانی کے لئے آگے نہیں آئیں گے۔مگر میں کہتا
ہوں ، وہ لوگ جو اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھتے ، وہ لوگ جو وقف کی حقیقت سے غافل ہیں، وہ لوگ جو نام
پیش کرتے وقت تو سب سے آگے آجاتے ہیں مگر جب قربانیوں کے لئے بلایا جاتا ہے تو ان کا قدم پیچھے
ہٹ جاتا ہے، ایسے لوگوں کی مجھے قطعا ضرورت نہیں۔وہ ایک شکست خوردہ اور ماری ہوئی قوم ہیں۔مجھے
ایسے لوگوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔اگر جماعت میں ایسے ہی لوگ ہیں، جو اپنے نام پیش کرنے کے لئے
تو تیار ہو جاتے ہیں لیکن اگر سلسلہ ان سے کام لیتا ہے یا سلسلہ ان کو ڈانٹتا ہے تو وہ اپنے قدم پیچھے ہٹا لیتے
ہیں تو میں ایسے لوگوں سے کہتا ہوں تمھیں سات سلام ، تم مردہ ہو تم کسی کام کے اہل نہیں تم اپنے گھر بیٹھو،
میں اپنے گھر خوش ہوں۔وہی جماعتیں دنیا میں کام کرسکتی ہیں، جو اپنی ذمہ داریوں کو بجھتی ہیں اور اپنی ذمہ
داریاں ادا کرنے کی وجہ سے وہ جان دینے کے لئے بھی تیار رہتی ہیں۔(مطبوعہ الفضل 31 مئی 1944 ء )
378

آج 10 میں سے 10 باقی