یہ زمانہ ٹھہرنے کا نہیں بلکہ دوڑنے اور کام کرنے کا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اگست 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرموده 04) اگست 1944ء
یہ زمانہ ٹھہرنے کا نہیں بلکہ دوڑنے اور کام کرنے کا ہے
به جمعه فرمود ه 04 اگست 1944ء
خطبه
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔چند ماہ کا عرصہ ہوا، مجھے ایک الہام ہوا تھا ، جس کو میں نے ایک خطبہ میں بیان بھی کیا تھا کہ
وو
روز جزا قریب ہے اور رہ بعید ہے
66
اس وقت میں نے اس کا جو مطلب سمجھا تھا، وہ یہ تھا کہ اسلامی فتوحات کا زمانہ قریب ہے لیکن
ابھی ہماری تیاری
مکمل نہیں اور جو راستہ ہم نے طے کرنا ہے، وہ ابھی بہت دور ہے۔اس الہام کے بیان
کرنے کے بعد، جو حالات ظاہر ہوئے ہیں، ان سے میرا خیال اس طرف جاتا ہے کہ ان معنوں کے علاوہ
جو میں پہلے بیان کر چکا ہوں، اس الہام کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ موجودہ جنگ عظیم کا خاتمہ شاید قریب
ہے اور ہماری جماعت کو تبلیغ کے لئے ابھی بہت بڑی تیاری کی ضرورت ہے۔میں دیکھتا ہوں، اس عرصہ میں اتحادیوں کو اس طرح متواتر فتوحات نصیب ہوئی ہیں اور محور یوں
کو اس طرح متواتر شکستیں ہوتی جارہی ہیں کہ جن کو دیکھ کر بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ جنگ کچھ دنوں میں ختم
ہونے والی ہے۔آج سے وہ تین سال پہلے جبکہ جنگ کا پہلو انگریزوں کے خلاف تھا، اسی وقت میں نے
اس بات کا اظہار کیا تھا اور بتایا تھا کہ میری رائے میں جنگ 1944ء کے آخر یا 1945ء کے شروع میں ختم
ہو جائے گی۔میں نے جو یہ بات کہی تھی ، اس کی بنیاد کسی الہام پر نہیں تھی بلکہ اس بات پر تھی کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات اور میرے الہامات اور جماعت کے بعض اور لوگوں کے الہامات سے
معلوم ہوتا تھا کہ تحریک جدید کا اجر اخاص الہبی تصرف کے ماتحت ہوا ہے۔چونکہ تحریک جدید کے پہلے دور کی
میعاد 4 4ء کے آخر میں ختم ہو جاتی ہے، اس لئے میرا خیال تھا کہ اس خدائی فعل کا خاتمہ ضرور کسی اہم
مقصد کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔اور جس وقت میں نے تحریک جدید شروع کی تھی ، اس وقت میں نے بتایا تھا کہ چونکہ حکومت کے
بعض افسروں نے ہم پر ظلم کئے ہیں، اس لئے ان کو ضرور اس ظلم کی سزا ملے گی اور میں نے بیان کیا تھا کہ
381

خطبه جمعه فرموده 04 اگست 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہمارے پاس تو ایسے سامان نہیں کہ ہم ان کو سزا دے سکیں لیکن خدا کے پاس ہر قسم کے سامان ہیں۔وہ ضرور
ان کو ان کے ظلم کی سزادے گا۔یہ بات میرے4 3 ء اور اس کے بعد کے خطبات میں موجود ہے۔جس کے
ماتحت انگریزوں کا جنگ میں حصہ لینا مقدر تھا۔میں نے قبل از وقت کہہ دیا تھا کہ گو آخر میں فتح
انگریزوں کے لئے مقدر ہے مگر حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ انصاف کرنے میں جو کوتاہیاں ہوئی
ہیں ، ان کی سزا ان کو ضرور ملے گی۔چنانچہ جنگ میں بے شک ان کی فتح تو ہو جائے گی لیکن ان کے لاکھوں
آدمی مارے گئے ہیں اور کروڑوں کروڑ روپیہ خرچ ہو گیا ہے۔پس انگریزوں
کو فتح کو حاصل ہو جائے گی مگر
مالی لحاظ سے وہ کچلے جائیں گے اور ان کے لئے جنگ کے بعد سر اٹھا نا مشکل ہو گا۔دراصل جنگ کے بعد
مالی لحاظ سے انگریز امریکنوں کے ہاتھ میں ہیں اور ان کی حالت اقتصادی طور پر جنگ کے بعد کے چند
سالوں تک امریکہ کے مقابل ایک ماتحت کی سی رہ جائے گی۔یعنی اگر امریکن ان پر کوئی دباؤ ڈالنا چاہیں تو
انگریز انکار نہیں کر سکیں گے۔اس کے مقابلہ میں جہاں تک فوجی طاقت کا سوال ہے، یہ طاقت روس کی بہت
بڑھ گئی ہے۔روس نے فوجی لحاظ سے اتنی عظیم الشان طاقت پیدا کر لی ہے کہ جنگ کے بعد جہاں امریکہ مالی
لحاظ سے سب سے آگے نکل جائے گا، وہاں فوجی طاقت کے لحاظ سے روس بہت آگے نکل جائے گا۔بہر حال تحریک جدید کا اجراء، جن اغراض کے ماتحت الہی تصرف سے ہوا تھا، ان کی وجہ سے ہے
میں سمجھتا تھا کہ تحریک جدید کا پہلا دور جب ختم ہوگا تو خدا تعالیٰ ایسے سامان بہم پہنچائے گا کہ تحریک جدید کی
اغراض کو پورا کرنے میں جو روکیں اور موانع ہیں، خدا تعالیٰ ان کو دور کر دے گا اور تبلیغ کو وسیع کرنے کے
سامان بہم پہنچا دے گا۔اور چونکہ تبلیغ کے لئے یہ سامان بغیر جنگ کے خاتمہ کے میسر نہیں آسکتے ، اس لئے
میں سمجھتا تھا کہ 44ء کے آخری43ء کے شروع تک یہ جنگ ختم ہو جائے گی اور ہمیں تبلیغ کے لئے آسانی
سے سامان میسر آسکیں گے۔چنانچہ اب اس قسم کے آثار پیدا ہور ہے ہیں۔مستقبل کے متعلق یقینی طور پر تو
نہیں کہا جا سکتا لیکن ” ہو نہار بروا کے چکنے چکنے پات۔آثار سے پتہ لگتا ہے کہ میرا وہ خیال درست تھا۔اب
ایسے تغیرات پیدا ہور ہے ہیں کہ جنگ اس سال کے آخر یا اگلے سال کی پہلی ششماہی میں ختم ہو جائے گی۔چنانچہ آج انگلستان کے وزیر اعظم کی اخبارات میں تقریر شائع ہوئی ہے کہ عنقریب ہم جرمنی کو شکست دیں
گے، جس کے بعد جاپان بھی ہتھیار ڈال دے گا۔اس کے ساتھ ہی انگلستان کے وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ
کے اجلاس کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا موجودہ اجلاس ختم ہوتا ہے، اب 20 ستمبر کو پارلیمنٹ کھلے
گی۔اگر اس عرصہ میں دشمن نے ہتھیار ڈال دیئے تو 20 ستمبر سے پہلے ہی پارلیمنٹ کا اجلاس بلا لیا جائے
382

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرموده 04 اگست 1944ء
گا۔اس اعلان سے معلوم ہوتا ہے کہ گورنمنٹ کو امید ہے کہ شاید دشمن 20 ستمبر سے پہلے ہی ہتھیار ڈال |
دے گا۔یہ حالات بتا رہے ہیں کہ جنگ اس سال کے آخری 5 4ء کے شروع میں ختم ہو جائے گی۔جنگ کے ختم ہو جانے کے معابعد تبلیغ کے لئے تمام سہولتیں میسر نہیں آسکتیں۔مگر بہت سی تنگیاں
ضرور دور ہو جائیں گی۔اگر پہلے گورنمنٹ پاسپورٹ دینے میں بخل سے کام لیتی تھی تو جنگ کے بعد بخل تو
کرے گی، مگر اتنا نہیں۔پہلے اگر دس ہیں آدمیوں کو پاسپورٹ ملتا تھا تو پھر پچاس ساٹھ آدمیوں کو ملنے لگ
جائے گا۔غرض کچھ نہ کچھ سہولتیں جنگ کے خاتمہ پر ضرور میسر آجائیں گی۔اور جنگ کے خاتمہ کے بعد ایک
سال کے اندراندر تو انشاء اللہ حالات بالکل پلٹا کھا جائیں گے۔فوجوں کے اپنے اپنے ملکوں میں واپس چلے
جانے کے سبب بہت سے جہاز فارغ ہو جائیں گے، جنگی سامان بھی ادھر ادھر لے جانے کی ضرورت
نہیں رہے گی ، سپاہی واپس آجائیں گے، چھ سات ماہ یا آٹھ نو ماہ تک تو جہازوں پر سے جنگ کا بوجھ بالکل
اٹھ جائے گا اور کثرت سے جہاز فارغ ہو جانے کی وجہ سے پھر جہازران کمپنیوں کا آپس میں مقابلہ شروع
ہو جائے گا۔جب مقابلہ ہو گا تو جہاز سواریوں کے محتاج ہوں گے اور جب سواریوں کے محتاج ہوں گے تو
لا زما زیادہ جگہ ملے گی۔گورنمنٹ تجارت کو فروغ دینے کے لئے جہازی انتظام کو ترقی دیتی ہے۔جب
جہازی انتظام وسیع ہوگا اور اس میں ترقی ہوگی تو لازما پاسپورٹوں کے حاصل کرنے میں زیادہ سہولتیں دی کو
جائیں گی کیونکہ اگر پاسپورٹ زیادہ نہیں ملیں گے تو سواریاں کم ہوں گی اور اگر سواریاں کم ہوں گی تو جہازی
کمپنیوں کی مالی حالت کمزور ہو جائے گی اور اگر جہازی کمپنیوں کی مالی حالت کمزور ہوگی تو ملک کی تجارت
بھی لازما کمزور ہو جائے گی۔اس لئے لازما گورنمنٹ جہازوں کے انتظام کو ترقی دینے کے لئے زیادہ
پاسپورٹ دے گی تاکہ جہازی کمپنیوں کے کام میں ترقی ہو۔پس جہاز رانی کی ترقی کے ساتھ جب سفر میں
سہولت ہو جائے گی ، جب گورنمنٹ جہاز رانی کی ترقی اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے زیادہ پاسپورٹ
دے گی تو ہم آسانی سے جہاں چاہیں گے، مبلغ بھیج سکیں گے۔تحریک جدید کے واقفین کو تین تین، چار چار سال پڑھائی کرتے ہو گئے ہیں۔مگر ابھی بہت فاصلہ
باقی ہے، جس کو انہوں نے طے کرنا ہے۔واقفین کے اس گروپ کی پڑھائی کی تکمیل کا اندازہ ایک سال
کا ہے۔یہ ایک سال بھی دنیاوی علوم کے لئے ہے، اس کے بعد علم کلام ، بائبل اور غیر مذاہب کے لٹریچر کے
مطالعہ اور سلسلہ کے لٹریچر کے مطالعہ پر بھی کچھ عرصہ لگے گا۔گویا قریب ترین میعاد دو سال کی
اگر واقفین دیانتداری اور محنت سے تعلیم حاصل کریں تو دو سال میں وہ تیار ہوں گے اور جنگ کے خاتمہ
383

خطبہ جمعہ فرمود :04 اگست 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد دوم
پر جوتغیرات پیدا ہوں گے، ان سے ہم پورے طور پر فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔اس وجہ سے میں نے واقفین
تحریک جدید پر زور ڈالا تھا کہ وہ اپنی تعلیم کو جلدی مکمل کریں۔مگر افسوس ہے کہ جتنی پڑھائی انہوں نے اس
عرصہ میں کی ہے، میرے نزدیک اگر دیانت داری اور محنت سے کام لیا جاتا تو اس سے آدھے وقت میں اتنی
پڑھائی ہو سکتی تھی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ باری باری ایک سیڑھی سے دوسری سیڑھی پر اور دوسری سے تیسری
سیڑھی پر چڑھا جاتا ہے۔ممکن ہے، واقفین کا دوسرا پیچ ، پہلے پیج کی پڑھائی کے تجربہ سے فائدہ اٹھاتا ہوا زیادہ
سہولت کے ساتھ اور زیادہ تفصیلی علم حاصل کرے مگر اس سے پہلے پیج کی قدرضرور کم ہو جائے گی۔پس میں واقفین کو توجہ دلاتا ہوں کہ اگر انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو نہ سمجھا اور محنت سے کام نہ
لیا تو ان کے لئے پہلی صف میں لڑنے کا موقعہ کھویا جائے گا۔جتنی جلدی پڑھائی مکمل کریں گے، اتنی ہی
جلدی ان
کو بطور مبل باہر بھیجا جا سکے گا۔اور جتنی وہ پڑھائی میں دیر کریں گے، اتنا ہی ان
کو باہر بھیجنے میں دیر
لگے گی یا اگر جلدی بھیج دیا گیا تو وہ مبلغ بے تیاری کے باہر جائے گا۔نتیجہ یہ ہو گا کہ ان کے بعد میں آنے والا
گروہ کامل علم والا ہو گا اور آخر عمر تک فوقیت رکھنے والا ہو گا۔کیونکہ پہلے گروہ میں سے جب کسی کو ایک جگہ تبلیغ
کا انچارج مقرر کر دیا جائے گا تو پھر اس سے یہ امید رکھنا مشکل ہے کہ وہ اپنی پڑھائی مکمل کر سکے گا۔لیکن
دوسرا گروہ زیادہ علم حاصل کر لے گا اور لازمی بات ہے کہ جو علم میں بڑھ کر ہو گا ، اس کو پہلی صف میں کام
کرنے کا موقع زیادہ ملے گا اور یہ پہلا گر وہ پہلی صف کی جگہ دوسری صف میں کھڑا ہونے پر مجبور ہوگا۔پس ایک تو میں واقفین کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ زیادہ محنت اور دیانت داری سے پڑھائی کریں۔دوسرے میں جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ واقفین کی تحریک کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنایا جائے۔اس وقت
تک جتنے آدمیوں نے اپنے آپ کو وقف کے لیے پیش کیا ہے، ان میں سے کئی ایسے ہیں، جو سوتے ہوئے
اپنے آپ کو وقف کے لیے پیش کر دیتے ہیں اور ان
کو علم نہیں ہوتا کہ وقف کیا چیز ہے؟ اس کے بعد کون کون
سی ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں؟ کئی ایسے ہیں کہ جو اپنے آپ کو وقف کے لیے پیش کرتے ہیں مگر جب
ان کو بلایا جاتا ہے تو پھر آتے نہیں۔کئی ایسے ہیں ، جنہوں نے اپنے آپ کو اخلاص سے وقف کے لیے پیش
کیا لیکن در حقیقت ان کی قربانی وقت کے لحاظ سے مفید نہیں کیونکہ ان میں سے یا تو اچھے اچھے پیشوں پر لگے
ہوئے ہیں یا اچھی اچھی کمائیاں کر رہے ہیں۔مثلاً بعض وکیل ہیں، بعض ڈاکٹر ہیں، بعض اور اچھے اچھے
کاموں پر لگے ہوئے ہیں اور ان کی عمر کا کافی حصہ گزر چکا ہے۔اس قسم کے لوگ اگر پنشن لے کر اور اپنے
کام سے فارغ ہو کر مرکز میں آکر کام کریں تو سلسلہ کے لیے مفید ہو سکتے ہیں لیکن اگر ان کو ولایت اور و
384

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرموده 04 اگست 1944ء
امریکہ، باہر کسی جگہ پر تبلیغ کے لیے بھیج دیا جائے تو وہ مفید نہیں ہو سکتے۔کیونکہ اول تو ان کی عمر کا وہ حصہ گزر
چکا ہے، جس میں ان
کو مبلغ بننے کے لیے ٹرینڈ کیا جائے اور دوسرے وہ خود اور ان کے بیوی بچے پانچ پانچ یا
چھ چھ سو یا ہزار روپے میں گزارہ کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔اب اگر ان کو میں چھپیں روپے دیئے جائیں تو
اس میں وہ گزارہ نہیں کر سکتے۔یہ ایسی چیز ہے کہ ہم ڈرتے ہیں کہ ایسے موقعہ پر اپنے آپ کو وقف کرنے
والے لوگ کہیں اپنا پہلا ایمان بھی کھو نہ بیٹھیں ؟ اگر اس قسم کے واقفین کو نکال دیا جائے تو باقی واقفین کی
تعداد سو ڈیڑھ سورہ جاتی ہے۔باقی یا تو وہ ہیں، جنہوں نے اپنے آپ کو بغیر سوچے سمجھے پیش کر دیا ہے اور ان
ا۔کو وقف کی حقیقت کا بالکل علم نہیں۔اس قسم کے واقفین میں سے ایک شخص کی چٹھی آئی کہ میں اپنے آپ کو
وقف کرتا ہوں مگر یہ بتائیے کہ تنخواہ کیا ملے گی؟
یہ بالکل ایسی ہی بات ہے کہ ایک لڑائی کے موقعہ پر انگریزوں نے کشمیر کے راجہ سے کہا کہ تم بھی
ہماری مدد کے لئے فوج بھیجو۔چنانچہ راجہ نے افسروں کو حکم دیا کہ فوج تیار کرو۔افسروں نے فوج سے جا کر
کہا کہ تم سرکار کا نمک کھاتے رہے ہو، اب لڑائی کا موقعہ ملا ہے، تمہارا فرض ہے کہ حق نمک ادا کرو۔تمہیں
انعام ملیں گے اور عزت بھی بڑھ جائے گی۔اس کے بعد پھر افسروں نے راجہ سے درخواست کی کہ ہم ایک
ضروری بات عرض کرنا چاہتے ہیں۔راجہ نے اجازت دی اور ان کشمیری فوجی افسروں نے آکر عرض کیا کہ
حضور فوج تیار ہے اور فوج کے سب لوگ خوش ہیں کہ انہیں لڑنے کا موقعہ ملا ہے مگر وہ کہتے ہیں کہ پٹھانوں
سے لڑائی ہے اور وہ بہت سخت ہوتے ہیں، اس لئے ہمارے ساتھ مضبوط پہرہ کا انتظام کیا جائے۔اسی طرح ان واقفین کا حال ہے کہ بار بار خطبے سنتے اور پڑھتے ہیں، وقف کی شرائط اور فارم چھپے
ہوئے ہیں، ان میں لکھا ہوا ہے کہ وقف کرنے والا یہ عہد کرے کہ میں بغیر کسی معاوضہ کے دین کا کام کروں
گا۔اگر سلسلہ کی طرف سے مجھے کچھ دیا جائے گا تو میں اس کو خدا کا احسان سمجھوں گا لیکن بعض واقف ایسے
ہیں کہ اپنے آپ کو وقف کے لیے پیش تو کرتے ہیں لیکن جب ان کو بلایا جائے تو کہتے ہیں یہ بتائیے تنخواہ کیا
ملے گی؟ معلوم ہوتا ہے ایسے لوگ کانوں میں روئی ٹھونس کر خطبہ سنتے ہیں اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر شرائط
پڑھتے ہیں۔اس قسم کے لوگوں سے دین کی خدمت کی کیا امید ہوسکتی ہے؟ ایسا انسان سوتا ہی پیدا ہوتا ہے،
سوتا ہی زندگی بسر کرتا ہے اور سوتا ہی مرجاتا ہے اور سلسلہ کو اس سے کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔وہ سمجھتا۔شاید صرف نام پیش کر دینے سے ہی عزت مل جائے گی۔حالانکہ نام پیش کر کے پیچھے ہٹ جانا ، خدا تعالیٰ
کے عذاب کو بلانے کا موجب ہے۔تا ہے
385

خطبه جمعه فرموده 04 اگست 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
پس واقفین میں سے ایک طبقہ تو اس قسم کا ہے کہ اس کو وقف کی حقیقت کا علم نہیں۔دوسرا طبقہ اس
کا
قسم کا ہے کہ انہوں نے اخلاص سے اپنے نام پیش کیے ہیں لیکن ان کے حالات ایسے نہیں کہ ان کا وقف مفید
ہو سکے کیونکہ یا تو وہ مفید کاموں پر لگے ہوئے ہیں یا ان کا اس جگہ سے ہٹانا ، ان کے لیے اور ان کے خاندان
کے لیے ٹھوکر کا موجب ہو گا۔اور طاقت اور قوت اور عمر کے لحاظ سے ان کو کام سپر د کرنا، ایسا ہی ہے، جیسے
لنگڑے آدمی کو دوڑنے کے لیے کہا جائے۔اس دوڑ میں تو ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے، جن کی دونوں
ٹانگیں سلامت ہوں۔اگر ہم ایسے آدمی کو دوڑنے کا حکم دیں، جس کی دونوں ٹانگیں ماری ہوئی ہوں یا ایک
ٹانگ ماری ہوئی ہو، یہ چیز ہماری کم عقلی پر دلالت کرے گی کہ ہم نے صحیح انتخاب نہیں کیا۔پس اگر اس قسم
کے آدمیوں کو نکال دیا جائے تو چار پانچ سو میں سے صرف چالیس پچاس یا ساٹھ ستر واقفین ایسے رہ جاتے
ہیں، جو تمام شرائط کے مطابق اتریں گے۔لیکن جو کام ہمارے سامنے ہے، اس کے لیے سینکڑوں بلکہ
ہزاروں آدمیوں کی ضرورت ہے۔پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وقف کے لیے ایسے نوجوانوں کو تیار کریں کہ ایک تو ان کی عمر
تمہیں سال سے کم ہو اور دوسرے جسم کے لحاظ سے ایسے مضبوط ہوں کہ علم حاصل کر سکتے ہوں۔تیسرے یہ کہ
عربی یا انگریزی کے گریجوایٹ ہوں تا ان کو جلدی ٹریننگ دے کر تیار کیا جاسکے۔ہم نے اس سال انٹرنس
پاس بھی لیے ہیں اور مدرسہ احمدیہ کے ساتویں پاس بھی لیے ہیں، کیونکہ فوری ضرورت ہے۔اب کیونکہ تہیں
چالیس نو جوان پڑھائی کرنے والے ہو گئے ہیں، اس لیے آئندہ وقف کے لیے شرط یہ ہے کہ یا عربی کا
گریجوایٹ ہو ( ہمارے نقطہ نگاہ سے عربی گریجوایٹ سے مراد مولوی فاضل نہیں۔مولوی فاضل کو ہم نے اس
سال سے اڑا دیا ہے بلکہ گریجوایٹ سے اپنی یونیورسٹی کا گریجوایٹ مراد ہے یعنی جو جامعہ کی چار جماعتیں
پاس ہو یا پھر پنجاب یونیورسٹی کا گریجوایٹ ہو۔ہاں اگر کوئی ایسا طالب علم اپنا نام پیش کرے، جو بھی تعلیم
حاصل کر رہا ہے تو تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس کو بھی لے لیا جائے گا۔لیکن اس کا فرض ہوگا کہ وہ اپنے طور پر
تعلیم مکمل کرے اور تعلیم کا خرچ خود برداشت کرے۔سلسلہ اس
کی تعلیم کا بوجھ نہیں اٹھائے گا کیونکہ اگر اس
طرح اس پر روپیہ خرچ ہوتا رہے تو آئندہ تبلیغ کے رستہ پر چلنا مشکل ہو جائے گا۔تیسرے میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے پہلے دور کی قربانی ابھی ابتدائی
قربانی ہے، جس میں زیادتی کی گنجائش ہے۔تحریک جدید کے دوسرے دور کا اعلان تو میں انشاء اللہ نومبر میں
کروں گا۔جس میں دوسرے دور کے قواعد وغیرہ بیان کروں گا۔اس وقت میں جماعت کے کارکنوں اور
386

خطبہ جمعہ فرمود 040 اگست 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
تحریک جدید کے سیکرٹریوں
کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جماعت کو دوسرے دور میں حصہ لینے کے لیے آمادہ کریں۔جنہوں نے پہلے دور میں حصہ نہیں لیا، وہ دوسرے دور میں حصہ لینے کے لیے تیار ہو جا ئیں اور جنہوں نے
پہلے دور میں حصہ لیا ہے، وہ دوسرے دور میں پہلے سے بھی بڑھ کر حصہ لیں تاکہ تحریک جدید کے دوسرے دور
میں پہلے دور سے زیادہ ریز روفنڈ قائم ہو جائے۔جو تبلیغ کو وسیع کرنے میں ممد ہو۔ابھی جماعت میں اس
تحریک کا بہت موقعہ اور گنجائش ہے۔ہماری لاکھوں کی جماعت ہے مگر صرف پانچ ہزار آدمی ہیں، جنہوں نے
تحریک جدید کے پہلے دور میں حصہ لیا ہے۔اگر اس تحریک کو زیادہ وسیع کیا جائے تو دو تین لاکھ آدمی حصہ لے
سکتے ہیں۔اگر اس تعداد میں سے آدھے بچے نکال دیئے جائیں تو ڈیڑھ لاکھ اور اگر عورتوں کو بھی نکال دیں تو
پچھتر ہزار آدمی تحریک میں حصہ لینے والے ہونے چاہیں۔جن میں سے پہلے دور میں صرف پانچ ہزار نے
حصہ لیا ہے اور ستر ہزار باقی ہیں۔اگر تحریک جدید کا محکمہ مضبوط خط و کتابت کرے اور جماعت کے لوگ بھی
کوشش کریں تو دوسرے دور میں پہلے دور سے بھی زیادہ ریز روفنڈ قائم ہوسکتا ہے۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ یہ زمانہ ٹھہر نے کا نہیں بلکہ دوڑنے اور کام کرنے کا زمانہ ہے۔دشمن
جتنا آگے دوڑتا جارہا ہے، اس کو پکڑنے کے لئے اس سے زیادہ رفتار کے ساتھ ہم کو اس کے پیچھے بھاگنا
چاہیے۔جو آگے دوڑنے والے سے کم دوڑتا ہے یا اس کے برابر دوڑتا ہے، وہ آگے دوڑنے والے کو بھی
نہیں پکڑ سکتا۔وہی پکڑے گا، جو آگے دوڑنے والے سے زیادہ تیز رفتار ہو۔پس جب تک ہم یورپ کے
لوگوں سے زیادہ تیز رفتاری اختیار نہیں کرتے ، جب تک ہم یورپ کے لوگوں سے زیادہ قربانیاں نہیں
کرتے ، جب تک ہم یورپ کے لوگوں سے زیادہ محنت نہیں کرتے ، جب تک ہم یورپ کے لوگوں سے
زیادہ سلسلہ کے کاموں پر وقت خرچ نہیں کرتے ، اس وقت تک یہ امید رکھنا غلطی ہے کہ دین کی فتح کا کام
ہمارے ہاتھوں سے ہوگا اور خدا تعالیٰ ہماری جگہ کسی اور کو کھڑا نہیں کرے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جس
وقت اپنی طرف سے پوری کوشش اور طاقت خرچ کر دی جائے تو بقیہ کی خدا اپنے پاس سے پوری
کر دیتا ہے۔لیکن جب تک مومن کا فر سے زیادہ محنت نہیں کرتا ، جب تک مومن کا فر سے زیادہ قربانی نہیں
کرتا، جب تک مومن کا فر سے زیادہ تیز رفتار نہیں ہوتا، جب تک مومن کا فر سے زیادہ اپنا وقت دین کے
کاموں پر خرچ نہیں کرتا، اس وقت تک یہ امید رکھنا کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے کمی کو پورا کر دے گا، یہ
خدا تعالیٰ سے تمسخر ہے اور یا درکھو! بادشاہوں سے تمسخر بھی اچھے پھل نہیں لایا کرتا۔( مطبوعه الفضل 29 اگست1944ء)
387

آج 10 میں سے 10 باقی