تراجم قران کریم اور دوسرا تبلیغی لٹریچر شائع کرنے کی سکیم ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1944ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود و 20 اکتوبر 1944ء
تراجم قرآن کریم اور دوسرا تبلیغی لٹریچر شائع کرنے کی سکیم۔خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1944 ء
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اسلحہ کی جنگوں میں بعض وقت جبری تعطل کے آتے ہیں اور بعض وقت عارضی صلح کے ذریعہ
ضرورة تعطل قائم کیا جاتا ہے۔عارضی صلح کے ذریعہ جو تعطل پیدا کیا جاتا ہے، اس کی ایک غرض تو یہ ہوتی
ہے کہ طرفین اپنے اپنے مردوں کو دفن کر لیں اور زخمیوں کو اٹھا لیں۔اور جبری تعطل کہ وجہ یہ ہوتی ہے کہ
طرفین اپنی اپنی طاقتوں کو جمع کر لیں اور ہمتوں کو استوار کر لیں۔پس عارضی صلح کے ذریعہ جو تعطل پیدا کیا
جاتا ہے، اس کی غرض تو یہ ہوتی ہے کہ طرفین اپنے اپنے مردوں کو دفن کر لیں اور زخمیوں کو متشقی میں پہنچا
سکیں۔اور جو تعطل جبری طریق سے پیدا ہوتا ہے، وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے طاقتوں کے مجتمع کرنے کے
لئے ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ نے دن اور رات بنائے ہیں۔دن کو لوگ لڑتے ہیں اور رات کے وقت تاریکی کی
جہ سے آپ ہی آپ لڑائی کا بیشتر حصہ ختم ہو جاتا ہے۔آج کل بے شک ایسے ذرائع نکل آئے ہیں، جس
سے مصنوعی روشنی پیدا کر کے حملے کئے جاتے ہیں مگر یہ مصنوعی روشنی ہر رات استعمال نہیں کی جاسکتی ہے اور
نہ ہر جگہ استعمال کی جاسکتی ہے اور باوجودان ذرائع کے رات کو پھر بھی ہر ایک فریق غنیمت سمجھتا ہے تا کہ
فریقین آرام کر سکیں اور اپنی اپنی طاقتوں کو بحال کر لیں۔خاص خاص ایام میں اور خاص خاص حملوں کے
موقع پر جبکہ ایک فریق بھی تیاری کے بعد حملہ آور ہوتا ہے۔اس وقت بے شک رات کو بھی جنگ جاری رہتی
ہے۔ورنہ عام طور پر صرف دن کو ہی لڑائی لڑی جاتی ہے ، رات کے وقت تھوڑے تھوڑے سپاہی خبر رسانی
کے طور پر کام کرتے ہیں تا کہ اگلے پچھلے حالات کا علم ہوتار ہے یا بعض دفعہ چھا پہ بھی مارا جاتا ہے مگر فوج
کے پیشتر حصہ کو آرام کا موقعہ دیا جاتا ہے تا کہ وہ اپنی طاقت کو بحال کر کے دن کی لڑائی کے لئے تیار ہو
جائے۔اگر اللہ تعالیٰ رات کو پیدا نہ فرما تا تو بعض مجنون دشمن دن اور رات لڑائی جاری رکھ کر خود بھی زیادہ
تکان اور زیادہ کوفت کر لیتے اور مد مقابل کو بھی زیادہ تکان اور زیادہ کوفت کرا دیتے۔جس طرح یہ اسلحہ کی جنگ میں ہوتا ہے، اسی طرح خدا تعالی تبلیغی جنگوں میں بھی وقفوں کے
سامان پیدا فرما دیتا ہے۔مثلاً یہی جنگ عظیم جو ہو رہی ہے، یہ 1939ء میں شروع ہوئی تھی اور اس وقت
393
خطبه جمعه فرموده 20 اکتوبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
تک اس کو شروع ہوئے پانچ سال گزر گئے ہیں۔اس جنگ کی وجہ سے تبلیغ کے رستے رکے ہوئے ہیں۔سوائے لڑائی کے کاموں کے عام سفر کے لئے جہاز بند ہیں، حکومتیں پاسپورٹ دینے میں بخل سے کام لیتی
ہیں۔کیونکہ وہ ڈرتی ہیں کہ ہمارے ملک کا آدمی باہر جا کر کہیں نقصان کا موجب نہ ہو۔اس وجہ سے ہماری
تبلیغ پانچ سال سے بیرونی ممالک میں رکی پڑی ہے۔بعض جگہ جہاں جنگ سے پہلے کے مبلغ موجود ہیں،
وہ پھیل نہیں سکتے اور لٹریچر نہ پہنچا سکنے کی وجہ سے ہم بھی ان کی زیادہ مدد نہیں کر سکتے کیونکہ پارسلوں کا جانا آنا
بند ہے، بہت ہی تھوڑی تعداد میں پارسل جاسکتے ہیں۔گویا خدا تعالیٰ نے پانچ سال کی رات ہم پر نازل
فرمائی ہے تاکہ تحریک جدید کی تیاری میں موقع مل سکے۔اگر لڑائی کی وجہ سے یہ وقفہ پیدا نہ ہوتا تو جماعت
کے بعض ایسے احباب جو نچلا بیٹھنا نہیں جانتے ، شور مچانا شروع کر دیتے کہ تحریک جدید کو شروع ہوئے
اتنے سال گزر گئے اور کام شروع نہیں ہوا۔مگر اللہ تعالیٰ نے ان کا منہ بند کرنے کے لئے ایسا سلسلہ شروع
کر دیا کہ وہ لوگ بھی کہتے ہیں کہ ہاں جی حالات ہی ایسے ہیں کہ ان حالات میں کام ہو ہی نہیں سکتا۔پس یہ اتنا لمبا عرصہ خدا تعالیٰ نے ہمیں تیاری کے لئے دیا ہے تا کہ ہم اپنی طاقت کو جمع کر لیں۔لیکن اب یہ عرصہ ختم ہوتا نظر آ رہا ہے اور آثار ظاہر کر رہے ہیں کہ جنگ ایسے مقام پر پہنچ گئی ہے کہ کوئی نہ
کوئی فریق بلکہ انشاء اللہ محوری طاقتیں ہتھیار ڈالنے اور اتحادیوں کی اطاعت قبول کر لینے پر مجبور ہو جائیں۔گی۔اس کے بعد چھ سات ماہ یا سال تک رستے کھل جائیں گے اور عام آمد و رفت جاری ہو جائے گی۔اس عرصہ میں ہم نے مبلغ تیار کرنے اور ریز روفنڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ
مادی کوششوں کے لحاظ سے ہماری یہ کوشش بہت محدود ہے۔عیسائیوں کی کروڑ کر وڑ ، دو دو کروڑ روپے کی
ایک ایک انجمن ہوتی ہے۔ان کے مقابلہ میں ہمارا دس پندرہ لاکھ روپے کا ریز روفنڈ کوئی حقیقت نہیں رکھتا
بلکہ اس میں مشنوں کے سامانوں کو دیکھتے ہوئے ساری دنیا تو الگ رہی، ایک ایک ملک میں بھی دس پندرہ
لاکھ کی کوئی حقیقت نہیں۔مگر بہر حال جس خدا نے ہمیں اتنی طاقت دی ہے کہ دس پندرہ لاکھ ریز روفنڈ اکٹھا
کریں ، وہ اس سے زیادہ کی بھی طاقت دے گا۔مگر جس طرح دنیا کی جنگ کے لئے تیاری اور ٹریننگ کی
ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح دین کی جنگ کے لئے بھی تیاری اور ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ہر شخص
اس بات کا اہل نہیں ہوتا کہ مبلغ بن سکے، جب تک وہ اسلامی مسائل اور علوم دینیہ سے اچھی طرح واقف نہ
ہو۔جو ان باتوں سے ناواقف ہوگا ، وہ خود بھی گمراہ ہوگا اور دوسروں
کو بھی گمراہ کرے گا۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مسلمانوں کی تباہی جن وجوہ کی وجہ سے ہوگی ، ان میں سے سب سے بڑی وجہ یہ ہو
گی کہ ایسے لوگ غالب ہوں گے، جو علوم دین سے ناواقف ہونے کی وجہ سے خود بھی گمراہ ہوں گے اور و
394
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1944ء
دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔اگر ہم بھی اسی قسم کے مبلغ باہر بھیج دیتے جو دینی علوم سے واقف نہ ہوتے تو
وہ اصلاح کرنے کی بجائے خرابی پیدا کرنے کا موجب ہوتے۔اس لئے ضروری تھا کہ جن کو تبلیغ کے لئے
باہر بھیجا جائے ، ان کو علوم دینیہ پر عبور حاصل ہو۔یہ ہماری نئی کوشش تھی ، سامان تھوڑے تھے ، ذرائع کم تھے
اور تجربہ کو تہ تھا۔اس میں ہم نے شروع شروع میں غلطیاں بھی کیں۔جن کی وجہ سے جو کام دو سال میں ہو
سکتا تھا، اس پر چار سال صرف ہوئے۔مگر بہر حال خدا کے فضل اور کرم سے ایک جماعت تیار ہوگئی ہے اور
ہو رہی ہے، جو علوم دینیہ سے واقف ہے اور انشاء اللہ ایک دو سال تک اس جماعت کے طلباء پورے عالم ہو
جائیں گے اور ہم ان کو باہر تبلیغ کے لئے بھیج سکیں گے۔مگر جتنے مبلغ تیار ہوں گے ان کا اور ان کے لئے تبلیغ
کے سامان مہیا کرنے کا تمام بوجھ ہمارا موجودہ ریز روفنڈ نہیں اٹھا سکتا۔لیکن جس خدا نے آج تک ہماری
مددفرمائی ہے، اس پر ہمیں وثوق ہے کہ وہ آئندہ بھی ہماری مدد فرمائے گا اور جو کمیاں اور خامیاں ہمارے
کام میں رہ جائیں گی ، ان کو اپنے فضل سے پورا کر دے گا اور جماعت کو بھی اخلاص کے ساتھ زیادہ سے
زیادہ قربانی کرنے کی توفیق بخشے گا۔جوں جوں وہ دن نزدیک آتا جارہا ہے کہ اسلحہ کی جنگ ختم ہو اور تبلیغ کی جنگ شروع ہو جائے
ہمارے لئے فکر کا موقعہ بھی بڑھ رہا ہے کیونکہ ابھی ہم نے بہت سارستہ طے کرنا ہے۔ایسی زبانیں جو دنیا
میں کثرت سے رائج ہیں اور ان ممالک کے علاوہ جن کی وہ مادری زبانیں ہیں، دوسرے مختلف ممالک میں
بھی بولی اور کبھی جاتی ہیں، نو زبانیں ہیں۔ان میں سے ایک زبان عربی ہے، جو سب سے زیادہ غیر ممالک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔بعض ممالک ایسے ہیں ، جن کی مادری زبان عربی نہیں تھی مگر اب وہاں پر عربی ہی مادری زبان کے طور پر
رائج ہے اور یہ زبان اپنے ملک سے نکل کر غیر ممالک میں پھیل گئی ہے اور کثرت سے ان ممالک میں بولی
اور سمجھی جاتی ہے۔اس قسم کی دوسری زبان انگریزی ہے۔یہ زبان بھی اس ملک کے علاوہ ، جس کی یہ مادری زبان
ہے، دوسرے ممالک میں رائج ہے اور کروڑوں کروڑ انسان یہ زبان بولتے اور سمجھتے ہیں۔اس قسم کی تیسری وسیع زبان روسی ہے۔روس کی سلطنت بہت وسیع ہے، جو ایشیا کے مشرقی
کنارے سے لے کر یورپ کے مغربی کنارے تک پھیلی ہوئی ہے۔اس کی حکومت کے کنارے سمندر کے
واسطہ سے ایک طرف جاپان سے ملتے ہیں اور دوسری طرف چین کی سرحد کے ساتھ ساتھ بڑھتے چلے گئے
ہیں۔چین کا ملک بہت وسیع ملک ہے مگر باوجود اس کی وسعت کے، روس کی سرحد اس کے ساتھ ساتھ چلتی
395
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
چلی جاتی ہے۔یہاں تک کہ چین کا ملک ختم ہو جاتا ہے۔اس سے آگے پھر روس کی سرحد افغانستان اور
ہندوستان کی سرحدوں سے ٹکراتی ہوئی ان دونوں ملکوں کو بھی ختم کر دیتی ہے۔پھر ایران کی سرحد شروع
ہوتی ہے اور وہ بھی ختم ہو جاتی ہے۔پھرڑ کی کا ملک شروع ہوتا ہے اور روس کی سرحد اس کے ساتھ ساتھ بھی
چلتی ہے۔اس کے بعد اصلی روس ملک کے ایک طرف فن لینڈ ہے، پھر پولینڈ ہے، زیکو سلوا کیہ اور رومانیہ
سے بھی اس کی سرحد میں فکراتی ہیں۔غرض یہ اتنا وسیع ملک ہے کہ دنیا کی آٹھ حکومتوں کے ساتھ اس کی
سرحدیں ملتی ہیں۔صرف تھوڑی تھوڑی جگہ سے نہیں بلکہ بڑی لمبائی تک ان کے ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔اتنے بڑے وسیع ملک کی زبان بھی نظر انداز کرنے کے قابل نہیں۔اس قسم کی چوتھی زبان جرمن ہے۔اس زبان کی اہمیت کی وجہ یہ ہے کہ جرمن بڑے علمی لوگ
ہیں۔ہم ان کے کتنے ہی عیوب بیان کریں مگر اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ جرمن لوگ علوم کو علوم کی
خاطر حاصل کرتے ہیں۔علوم کی خاطر جو جد و جہد جرمنوں نے کی ہے، اس کی مثال دوسری قوموں میں نہیں
ملتی۔دوسری قو میں رسوخ اور اثر پیدا کرنے کی خاطر علمی جدو جہد کرتی ہیں مگر جرمن لوگ علم کو علم کی خاطر
حاصل کرتے ہیں۔اس لئے اعلیٰ علوم کی خاطر جرمن زبان کا جاننا ضروری ہے۔مثلاً سائنس کے علم میں
جرمنوں نے دوسرے ممالک کی نسبت بہت زیادہ جد و جہد اور بہت زیادہ ترقی کی ہے۔اس لئے جب تک
جرمن زبان نہ سیکھی جائے، سائنس کے اعلیٰ علوم سے استفادہ نہیں کیا جاسکتا۔اس لحاظ سے یہ زبان بھی
بہت اہمیت رکھنے والی ہے۔پانچویں زبان فرانسیسی ہے۔یہ زبان اس لئے اہمیت رکھتی ہے کہ پرانے زمانہ میں یورپ کی
عام زبان فرانسیسی تھی ، جس طرح ہندوستان میں اردو ہے۔ہندوستان میں جہاں تامل زبان بولی جاتی
ہے، وہاں
اردو بھی سمجھی جاتی ہے۔جہاں اڑیہ زبان بولی جاتی ہے، وہاں اردو بھی کبھی جاتی ہے۔جہاں
مرہٹی زبان بولی جاتی ہے، وہاں اردو بھی کبھی جاتی ہے۔جہاں گجراتی زبان بولی جاتی ہے، وہاں اردو بھی
سمجھی جاتی ہے۔اسی طرح یورپ کے تمام ممالک انگلستان، اٹلی اور پین وغیرہ میں جہاں اپنی اپنی زبانیں
بولی جاتی ہیں، وہاں ساتھ ساتھ فرانسیسی زبان بھی کبھی جاتی ہے اور اس زبان کے ذریعہ کئی معاملات طے
کئے جاتے ہیں۔یورپ کے ملکی تعلقات اور معاملات میں بھی یہ زبان استعمال ہوتی ہے۔اس کے علاوہ
انگریزوں کے بعد فرانس ہی ایک ایسا ملک ہے، جس کا دوسرے کئی ممالک پر اثر ہے اور اس کی نو آبادیات
کثرت سے باہر پھیلی ہوئی ہیں۔شمالی افریقہ اور مغربی افریقہ کا ایک حصہ اس کی نو آبادیات میں شامل
396
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود 200 اکتوبر 1944ء
ہے۔پھر بحر ہند کے کئی جزائر پر فرانس کا قبضہ ہے۔چین تک اس کی نو آبادیات پھیلی ہوئی ہیں۔امریکہ کے
پاس بھی بعض جزائر پر فرانس کا قبضہ ہے۔پس پانچویں وسیع اثر رکھنے والی زبان فرانسیسی ہے۔اس قسم کی چٹھی زبان اطالوی ہے۔اس زبان کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ یورپ کی علمی
اصطلاحات لاطینی سے تیار کی جاتی ہیں اور لاطینی زبان ماں ہے اطالوی زبان کی۔بیٹی اپنی ماں سے الگ
نہیں ہوتی بلکہ ماں کا اثر ضرور اپنے اندر رکھتی ہے۔اس لئے لاطینی اصطلاحات کے لئے اطالوی زبان کا
جاننا ضروری ہے۔اسی طرح مسیحیت کا مرکز ہونے کی وجہ سے پادریوں کے ذریعہ سے اطالوی زبان ہر
ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔مزید برآں اطالوی نسل بڑی جلدی جلدی بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی کروڑ
اطالوی نسل کے آدمی امریکہ میں جابسے ہیں۔اسی طرح اٹلی کی نو آبادیات جن پر جنگ سے پہلے اٹلی
کا قبضہ تھا، ان میں بھی اس زبان کو سمجھا جاتا ہے۔پھر مصر اور مشرق بعید کے علاقوں پر بھی اٹلی زبان کا اثر
ہے کیونکہ وہاں بھی اٹلی کے لوگ تجارتوں اور دوسرے کاموں کی وجہ سے بہت پھیلے ہوئے ہیں۔پس یہ چیٹھی
زبان ہے، جو نہایت اہمیت رکھنے والی ہے اور مختلف ممالک میں اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ساتویں زبان ڈچ ہے، جو ہالینڈ کی زبان ہے۔سماٹرا جاوا وغیرہ کے جزائر ، جن میں کئی کروڑ کی
مسلمان آبادی ہے، یہ لوگ ڈچ حکومت کے ماتحت ہیں۔ان میں تبلیغ کرنے کے لئے ڈچ زبان کا جاننا
ضروری ہے۔ان جزائر میں جتنے تعلیم یافتہ لوگ ہیں ، وہ سب ڈچ زبان جانتے ہیں۔اور اس زبان کو
سماٹرا، جاو او غیرہ میں وہی اہمیت حاصل ہے، جو ہندوستان میں انگریزی کو حاصل ہے۔ہندوستان میں کئی
تعلیم یافتہ لوگ ایسے ہیں، جن کو اگر اردو رسالہ پڑھنے کو دیا جائے تو کہیں گے، اگر کوئی انگریزی رسالہ ہو تو
دیجئے۔اپنی زبان اردو ہے مگر ما نگیں گے انگریزی۔اس طرح لمبی حکومت کی وجہ سے سماٹرا، جاوا کے اعلیٰ
تعلیم یافتہ لوگوں میں ڈچ زبان کو پسند کیا جاتا ہے اور مقامی زبان کو اس کے مقابلہ میں کم پسند کیا جاتا ہے۔ان علاقوں میں تبلیغ کرنے کے لئے اس زبان کا جاننا بھی نہایت ضروری ہے۔آٹھویں زبان ہسپانوی ہے۔ہسپانیہ تین چار کروڑ کا ملک ہے۔افریقہ کی بہت سی آبادی کا
اسلامی حصہ خصوصاً وہ مورش قوم ، جنہوں نے سپین پر حکومت کی ہے اور ایک لمبے عرصہ تک سپین میں اسلامی
حکومت کے علمبر دار ر ہے ہیں، اس کا بڑا حصہ ہسپانیہ کے ماتحت ہے اور وہاں کے علمی لوگ ملازمت وغیرہ
حاصل کرنے کے لئے اور حکام کے ساتھ تعلقات رکھنے کے لئے ہسپانوی زبان سیکھتے ہیں۔اسی طرح
جنوبی امریکہ کا ایک حصہ بھی ہسپانیہ کے ماتحت تھا، اب وہ آزاد ہے۔مگر چونکہ ہسپانوی نسل وہاں آباد ہے،
397
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ں لئے ہسپانوی زبان وہاں بولی جاتی ہے۔پس سپینش زبان جاننے کا نہ صرف ہسپانیہ میں تبلیغ کرنے
لئے فائدہ ہو سکتا ہے بلکہ افریقہ کے بعض اسلامی ممالک میں بھی اور جنوبی امریکہ کے بیشتر حصہ میں بھی اس
سے
فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔نویس زبان پرتگیزی ہے۔پرتگیزی قوم کی باہر تو تھوڑی سی نو آبادیات ہیں لیکن جنوبی امریکہ کی بعض
حکومتوں کے ماتحت کثرت سے پرتگیزی نسل آباد ہے۔علاوہ ازیں پرتگیزی قوم کی بھی نو آبادیاں دنیا کے مختلف
حصوں میں ہیں، اس لئے اصل ملک کے علاوہ وہاں پر تبلیغ کرنے کے لئے بھی پرتگیزی زبان کا جاننا ضروری
ہے۔پس یہ نو زبانیں ہیں، جو نہ صرف اپنے اپنے ملک میں بلکہ غیر ممالک میں جا کر بھی کام دیتی ہیں۔اگر ہم دنیا میں تبلیغ کرنا چاہیں تو ہمارے لئے ان نو زبانوں
کا جاننا اور ان نو زبانوں میں لٹریچر مہیا
کرنا ضروری ہے۔عربی، انگریزی، روسی، جرمن، ڈچ، فرانسیسی ، اطالین ، ہسپانوی اور پرتگیزی۔اگر ہم
اپنے مبلغ ان ممالک میں بھیجیں یا ان ممالک میں بھیجیں، جہاں یہ زبانیں بولی یا کبھی جاتی ہیں یا وہاں کی علمی
زبان ہیں تو لازمی بات ہے کہ ہمارے مبلغ کے پاس جب تک اس زبان میں لٹریچر نہیں ہوگا، وہ مبلغ آسانی
کے ساتھ وہاں تبلیغ نہیں کر سکے گا اور جلدی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ایک دن میں ایک مبلغ یہی کر سکے گا کہ
دو یا تین آدمیوں کو تبلیغ کرلے گا۔مگر تین یا چار یا دس کروڑ کی آبادی والے ملک میں روزانہ دو تین آدمیوں کو
تبلیغ کرنے سے کیا بنے گا؟ پھر سال کے تمام دن کام کرانا مشکل ہے۔کسی دن آدمی بیمار ہوتا ہے، کسی دن
کسی اور وجہ سے ناغہ ہو جاتا ہے۔حسابی لوگوں نے سال میں اڑھائی سو دن کام کی اوسط لگائی ہے۔اگر اس
کو بڑھا کر تین سو دن بھی کام کا شمار کر لیا جائے اور ایک مبلغ دو آدمیوں کو روزانہ تبلیغ کرے تو اس کے یہ معنی
ہوں گے کہ تین مبلغ سال بھر میں اٹھارہ سو آدمیوں کو تبلیغ کریں گے اور ایک سو سال میں ایک لاکھ اسی ہزار
آدمیوں کو تبلیغ کریں گے اور وہ بھی اس طریق سے کہ ایک ایک آدمی کو صرف ایک ایک گھنٹہ تبلیغ ہوگی اور ہر
روز نئے آدمی کو تبلیغ کی جائے ، تب اتنی تعداد بنے گی۔حالانکہ ایک گھنٹہ تبلیغ کرنے سے کیا بنتا ہے؟ ایک
ایک آدمی کو سوسوسو گھنے تبلیغ کی جائے ، تب جا کر کہیں کامیابی ہوتی ہے۔پس اگر صرف مبلغ کے ذریعہ تبلیغ پر
اکتفا کیا جائے تو تین مبلغ اوسطاً دو دو آدمیوں کو روزانہ تبلیغ کر کے سال بھر میں صرف 1800 آدمیوں کو تبلیغ
کر سکیں گے۔لیکن اگر ان کے پاس اس زبان کا لٹریچر ہوتو ایک مبلغ ایک دن میں ہزار آدمیوں کو تبلیغ کر سکتا
ہے۔وہ اس لٹریچر کو لائبریریوں میں رکھے گا، لوگوں میں تقسیم کرے گا، پھر مشہور کتا بیں بک بھی جاتیں
ہیں، وہ ان کو ایجنٹوں کی معرفت فروحت بھی کرے گا۔پس اگر ملکی زبان
کا لٹریچر پاس ہو تو مبلغ کامیاب
398
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1944ء
طور پر تبلیغ کر سکتا ہے اور یہ طریقہ ایسا ہے، جس کے ذریعہ سے دو تین یا چار مبلغ پانچ کروڑ کی آبادی کے ملک
میں سال بھر میں کئی لاکھ آدمیوں کو کامیاب طور پر تبلیغ کر سکتے ہیں۔گو پوری تبلیغ پھر بھی نہیں کہلا سکے گی
کیونکہ اتنی آبادی والے ملک کے لئے تو تین چار سو مبلغ کی ضرورت ہے۔مگر بہر حال اس طریق سے ایسی
تبلیغ ہو سکے گی، جسے نظر انداز نہ کیا جاسکے اور جو با اثر ہو۔تین چار کروڑ کی آبادی والے ملک میں ہمارے
مبلغ ایک سال میں چار پانچ لاکھ آدمیوں تک لٹریچر پہنچاسکیں گے اور ہزاروں کے پاس فروخت کر سکیں گے
اور اس طریق سے ہماری تبلیغ اس ملک میں پھیل جائے گی۔پس اگر ہم تبلیغ کرنا چاہتے ہیں اور اس کا اچھا نتیجہ دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے لئے ضروری ہے
کہ ہم ایسے سامان پیدا کریں کہ جہاں ہمارے مبلغ جائیں، ان کے پاس اس ملک کی مروجہ زبان میں ایسا
لٹریچر ہو، جس کے ذریعہ اس ملک کے تعلیم یافتہ لوگوں اور عوام کے اندر ہیجان پیدا کیا جاسکے۔اس غرض
کو پورا کرنے کے لئے سب سے پہلے قرآن مجید کے ترجمہ کی ضرورت ہے۔کیونکہ یہ جامع کتاب ہے،
جس میں تمام علوم اور سارے مضامین جمع ہیں۔باقی کتابوں میں ایک ایک مضمون ہوتا ہے مگر یہ تمام
مضامین کا مجموعہ ہے۔پھر دوسری کتابوں کی طرف توجہ دلانے کے لئے ہمیں زور لگانے کی ضرورت ہوتی
ہے مگر قرآن مجید اپنا زور آپ لگاتا ہے۔ہر ملک کی زبان میں اگر اس کا ترجمہ کر دیا جائے تو جس زبان میں
بھی اس کا ترجمہ ہو گا۔اس زبان کے جاننے والے لوگ بڑے شوق سے اسے لیں گے اور پڑھیں گے۔دوسری کتابوں کے لئے ہمیں پرو پیگنڈا کرنا پڑتا ہے مگر قرآن مجید کو یہ فضیلت حاصل ہے کہ اس کا
پرو پیگنڈا ہو چکا ہے اور تیرہ سو سال سے ہوتا چلا آرہا ہے، اس لئے بڑی سہولت کے ساتھ یہ تمام دنیا میں
پھیل سکتا ہے۔پس سب سے پہلی ضرورت یہ ہے کہ قرآن مجید کا ترجمہ آٹھ زبانوں میں کر دیا جائے۔عربی
میں تو وہ پہلے ہی ہے، باقی آٹھ زبانوں میں اس کا ترجمہ ہونا ضروری ہے۔انگریزی، روسی، جرمن،
فرانسیسی ، اطالین ، ڈچ، سپینش اور پرتگیزی۔ان آٹھ زبانوں میں اگر قرآن مجید کا ترجمہ ہو جائے تو دنیا
کے ہر گوشہ میں قرآن مجید پہنچ سکتا ہے اور ساری دنیا میں تبلیغ ہوسکتی ہے۔سوائے چین اور جاپان کے مگر یہ
دنوں محدودز با نیں ہیں۔چین میں چونکہ آٹھ کروڑ مسلمانوں کی آبادی ہے، اس لئے وہاں عربی کام دے
سکتی ہے۔البتہ جاپان ایسا ملک ہے، جو باہر رہ جائے گا مگر وہ دنیا کا ہزارواں حصہ ہے۔فی الحال اگر اس کو
نظر انداز بھی کر دیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔فوری طور پر ان آٹھ زبانوں میں تراجم شائع کرنی کی ضرورت
399
خطبه جمعه فرموده 20 اکتوبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہے۔اگر ان زبانوں میں ہمارے نقطۂ نگاہ سے صحیح تراجم شائع ہو جائیں تو مبلغین آسانی سے اس ملک یا
اس زبان کے جاننے والے علمی طبقہ تک پہنچ سکیں گے اور کہ سکیں گے کہ آپ کی زبان میں قرآن مجید کا
ترجمہ چھپ چکا ہے، خرید کر یا فلاں لائبریری سے لے کر پڑھ لیں۔انگریزی کا ترجمہ ہمارے ہاں دیر سے ہو رہا ہے۔گو افسوس ہے کہ کسی نہ کسی غلطی کی وجہ سے ، جو
تراجم کے مراکز سے دور ہونے کی وجہ سے ہو جاتی ہے، اس پھرتی سے کام نہیں ہو رہا، جس پھرتی سے ہونا
چاہئے تھا۔مگر بہر حال اس کی پہلی جلد شائع ہو رہی ہے اور پریس والوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مارچ اپریل
تک اس کو مکمل کر کے دیں گے۔ترجمہ سارے قرآن مجید کا ہو چکا ہے، ضروری نوٹ بھی قریباً سارے ہو
چکے تھے مگر ان میں کچھ نقص رہ گیا تھا، اس لئے اب میں دوبارہ اپنی ہدایات کے مطابق ان کی اصلاح کروا
رہا ہوں۔اور وہ اصلاح پندرہ سولہ پاروں تک ہو چکی ہے۔چنانچہ پہلی جلد کا کام ختم ہو چکا ہے اور جیسا کہ
میں نے بتایا ہے ، پریس والوں کا وعدہ ہے کہ مارچ اپریل تک چھاپ کر دے دیں گے۔اب باقی سات
زبانیں رہ جاتی ہے۔انگریزی زبان چونکہ بہت پھیلی ہوئی ہے اور اس میں بعض سہولتیں بھی میسر ہیں، جو
دوسری زبانوں میں میسر نہیں، اس لئے انگریزی ترجمہ کے ساتھ تغیر بھی ہے مگر باقی زبانوں میں اس لمبے
کام کی ضرورت نہیں۔چھوٹے حجم کا قرآن مجید مختصر نوٹوں اور ترجمہ کے ساتھ شائع ہو جائے تو کثرت سے
لوگ خرید سکتے ہیں۔انگریزی میں تو ہو چکا ہے، باقی سات زبانوں میں بھی اگر ترجمہ ہو جائے تو ساری دنیا
میں قرآن مجید کی اشاعت ہو سکتی ہے۔سوائے جاپان کے، جس کو سر دست اگر نظر انداز کر دیا جائے تو کوئی
حرج کی بات نہیں۔وہاں
مبلغ بھیجے جائیں گے تو ترجمہ کروالیں گے۔میری اس سکیم کے ماتحت ساتوں زبانوں میں ترجمہ شروع کرا دیا گیا ہے۔امید کی جاتی ہے کہ
1945ء کے نصف یا اس کے آخر یک انشاء اللہ ساتوں زبانوں
کا ترجمہ مکمل ہو جائے گا۔پچھلے دنوں تار آیا
تھا کہ ساتوں زبانوں میں تین تین پاروں کا ترجمہ ہو چکا ہے، اس کے بعد دو تین ہفتے گزر چکے ہیں، اس
لئے چار یا پانچ پاروں تک ہو چکا ہوگا۔اس کے خرچ کا میں نے اندازہ کروایا ہے۔چونکہ انگریزی ترجمہ کی نسبت سے یہ چھوٹا کام ہے
کیونکہ لمبی تفسیر نہ ہوگی ، اس لئے ایک ایک زبان میں قرآن مجید کے ترجمہ پر چھ چھ ہزار روپیہ اوسطاً خرچ
آئے گا اور سات ترجموں پر 42 ہزار روپیہ لگے گا۔میں جماعت میں تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک ایسا
مستقل کام ہے، جو صدیوں تک دنیا کی ہدایت کا موجب بنے والا ہے۔پس اگر ان سات تراجم کا خرچ
400
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرمود و 20 اکتوبر 1944ء
مختلف افراد یا جماعتیں اپنے ذمہ لے لیں تو یہ چیز دائگی ثواب کا ذریعہ ہے۔روسی ، جرمن، فرانسیسی،
اطالین ، ڈچ ، ہسپانوی اور پرتگیزی، یہ سات زبانیں ہیں۔میں یہ اعلان کر دیتا ہوں کہ اپنی طرف سے اور اپنے بیوی بچوں کی طرف سے ایک زبان کے
ترجمہ کی رقم میں ادا کروں گا۔(جمعہ کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد حضور نے اعلان فرمایا کہ نماز شروع
کرتے وقت خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ چونکہ پہلے مسیح کا خلیفہ کہلانے والا اٹلی میں رہتا ہے۔اس
مناسبت سے قرآن مجید کا جو ترجمہ اطالوی زبان میں شائع ہو، وہ مسیح محمدی کے خلیفہ کی طرف سے ہونا
چاہیے۔اس لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اطالین زبان میں قرآن مجید کے ترجمہ کا خرچ میں ادا کروں گا۔)
باقی چھ ترجمے رہ جاتے ہیں۔ان چھ میں سے ایک ترجمہ کے لئے میں نے تجویز کیا ہے کہ
سارے ہندوستان
کی لجنہ مل کر ایک ترجمہ کا خرچ ادا کرے۔اور یہ ترجمہ جرمن زبان کا ہو کیونکہ جرمنی میں
مسجد کی تعمیر کا ارادہ بھی لجنہ ہی نے کیا تھا۔باقی رہ گئیں پانچ زبا نہیں۔میں سمجھتا ہوں خدا تعالیٰ کے فضل سے قادیان کی آبادی اتنی ہے کہ
یہاں کی جماعت آسانی سے ایک ترجمہ کا خرج ادا کرسکتی ہے۔یہاں کی جماعت ہمیشہ اخلاص دکھانے میں
آگے قدم رکھا کرتی ہے۔قادیان میں مسجد مبارک کی توسیع کے لئے ایک دن میں 24 ہزار روپیہ جمع ہو گیا
تھا۔اس لئے چھ ہزار روپیہ جمع کرنا ان کے لئے کوئی مشکل کام نہیں۔پس میں ایک ترجمہ کی رقم قادیان کی
جماعت کے ذمہ لگاتا ہوں۔باقی چار رہ گئے۔میرے نزدیک باقی چارتر جموں کی رقم چار شہروں کی جماعتیں یا افراد اپنے ذمہ
لے لیں۔( خطبہ کے بعد ایک ترجمہ کا خرچ چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب اور ان کے چند اور دوستوں
نے اپنے ذمہ لیا اس طرح صرف تین تراجم باقی رہ گئے ہیں۔)
میں ان جماعتوں کے نام نہیں لیتا بلکہ جماعتوں پر چھوڑتا ہوں کہ وہ خود آگے بڑھیں۔جو فرد
اکیلا ایک ترجمہ کی رقم اٹھانا چا ہے، وہ اکیلا اٹھا لے۔جو چند دوستوں کی ساتھ مل کر یہ بوجھ اٹھانا چاہتا ہوں،
وہ ایسا کرلے۔جو جماعت مل کر ایک ترجمہ کی رقم دینا چاہے، وہ جماعت اس کا وعدہ کر لے۔جوصو بہ ایک
ترجمہ کی رقم دینا چاہے، وہ صوبہ اس کا وعدہ کرلے۔میں اگر چاہتا تو سہولت سے بعض جماعتوں کے نام
لے سکتا تھا۔مگر میں نہیں چاہتا کہ جماعتوں
کا یا افراد کا ثواب ضائع کروں۔ہاں اپنا حق میں مقدم سمجھتا
ہوں کیونکہ تمام ذمہ داری مجھ پر ہے۔اس لئے ایک ترجمہ کی رقم میں نے اپنے ذمہ لے لی ہے۔قادیان کا
401
خطبه جمعه فرموده 20 اکتوبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
بھی حق ہے کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کے مرسل کا مرکز ہے۔اس لئے میں نے اس کا نام چنا ہے۔چنا نہیں بلکہ اس
کے ثواب کو بچانے کے لئے کہ اس کی جگہ کوئی اور نہ لے لے، میں نے قادیان کا نام لے دیا ہے۔عورتیں
بھی چونکہ بے زبان ہوتی ہے اور ان تک آواز پہنچے میں دیر لگ جاتی ہے، اس لئے میں نے ان کا بھی نام
لے دیا ہے۔میرا حق تھا کہ اس کام میں میرا حصہ ہو، اس لئے میں نے اپنا نام لے دیا ہے۔قادیان کا حق
تھا کہ اس کام میں ان کا حصہ ہو، اس لئے میں نے قادیان کا نام لے دیا ہے۔عورتوں کا حق تھا کہ اس کام
میں ان کا حصہ ہو، اس لئے میں نے عورتوں کا نام لے دیا ہے۔جن کے حقوق ظاہر تھے ، ان کے نام میں
نے لے دیئے ہیں اور باقی چار (چوہدری صاحب کے وعدے کے بعد تین ) ترجموں کی رقم میں نے
جماعتوں پر چھوڑ دی ہے۔مختلف شہر یا صوبے یا افراد اپنے ذمہ ایک ایک ترجمہ کی رقم لے لیں اور یہ چندہ
مارچ 1945ء کے آخر تک پہنچ جانا چاہیے۔اس وقت تک ہم نے تحریک جدید کے فنڈ سے رقم خرچ کی
ہے، جو تراجم کی رقوم وصول ہونے پر تحریک جدید کو واپس کر دی جائے گی۔اس لئے چندے اور وعدے
بھی تحریک جدید کے نام آنے چاہئیں۔( یعنی اس کے
فنانشل سیکریٹری کے نام۔)
اس کے بعد چھپوائی کا سوال رہ جاتا ہے۔میرا اندازہ ہے کہ ان سات تراجم کی پانچ پانچ ہزار
کا پیاں ، پندرہ پندرہ ہزار روپیہ میں چھپ سکیں گی۔اور جماعت کے جوش اور اخلاص کو دیکھا جائے تو اس
کے لحاظ سے یہ کوئی بڑی رقم نہیں۔میں سمجھتا ہوں جس وقت تراجم مکمل ہو جائیں گے ، اس وقت اس پندرہ
پندرہ ہزار روپیہ کی رقم کا ادا کرنا جماعت کے لئے کوئی مشکل کام نہیں ہوگا۔اس کے بعد ہمارے مبلغوں کے پاس قرآن کے علاوہ کچھ اور لٹریچر ہونا بھی ضروری ہے، جو
مخصوص اور ضروری مسائل پر مشتمل ہو۔میں سمجھتا ہوں کہ بارہ بارہ کتابوں کا سیٹ ہمارے مبلغوں کے
پاس ہونا چاہیے، جسے وہ فروخت کر سکیں یا تحفہ دے سکیں۔اس سیٹ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کتب کا ہونا ضروری ہے۔تبرک کے طور پر بھی اور اس لحاظ سے بھی کہ حضور علیہ السلام کی کتب میں اس
زمانہ کی ضرورت کے مطابق تمام قسم کے علوم اور مسائل آگئے ہیں۔ان میں سے ایک اسلامی اصول کی
فلاسفی اور دوسری مسیح ہندوستان میں ہونی چاہیے۔باقی دس رہ جاتی ہیں۔ایک میری کتاب ”احمدیت
یعنی حقیقی اسلام رکھ لی جائے کیونکہ اس میں بھی موجودہ ضروریات کے مطابق بہت سے مسائل آگئے
ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح عمری اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح عمری یہ دو کتابیں
بھی ضروری ہیں۔ایک کتاب ترجمہ احادیث رکھی جائے۔اسی طرح پرانے اور نئے عہد نامے میں سے
402
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرموده 20 اکتوبر 1944ء
مشتمل ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پیشگوئیاں ، یہ مضمون بھی عیسائی ممالک میں اثر پیدا کر نیوالا ہے۔اس لئے ایک کتاب اس مضمون پر مشتمل ہونی چاہیے۔اسی طرح پرانے اور نئے عہد نامہ کی روشنی میں
توحید پر بھی ایک کتاب ہونی ضروری ہے، جو تثلیث کی تردید کرے۔الہامی لحاظ سے بھی اور پرانے اور
نئے عہد نامہ کے حوالوں کی رو سے بھی۔نظام نو پر بھی ایک کتاب ہونی چاہیے۔آج کل کے لحاظ سے یہ
مضمون بھی نہایت ضروری ہے۔یہ نو کتا بیں بن جاتی ہیں۔باقی تین کتابوں کے متعلق بعد میں تصفیہ کر لیا
جائے گا۔یا تو پرانی کتابوں میں سے انتخاب کر کے سیٹ میں رکھ دی جائیں گی یا نئے مضامین مقرر کر کے
ان پر کتابیں لکھوالی جائیں گی۔میں سوچ رہا ہوں کہ کس قسم کے مضامین ہونے چاہئیں، جو اثر انداز
ہوں۔باقی دوست بھی اس کے متعلق مشورہ دیں۔پس ان بارہ کتابوں کا سیٹ آٹھ زبانوں میں تیار کرنا
بہت ضروری ہے۔یہ سیٹ عیسائی ممالک کے لئے ہے۔عربی ممالک کے لئے اور قسم کی کتابوں کا سیٹ
تجویز ہونا چاہیے، جو ان کی ضرورت کے مطابق اور ان کے مناسب حال مضامین والی کتابوں پر
اس کے علاوہ چونکہ ہر شخص یہ کتابیں خرید کر نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی ہر ایک کو مفت دی جاسکتی ہے۔ضروری ہے کہ ان نو زبانوں میں چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ اور اشتہار چھپوائے جائیں، جو 44 صفحے سے
لے کر 16-16 صفحے تک کے ہوں تا کہ کثرت کے ساتھ ان کی اشاعت ہو سکے اور ہر آدمی کے ہاتھ میں
پہنچائے جاسکیں۔ہمارے ملک میں چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ نہیں بکتے لیکن عیسائی ممالک میں اس قسم کے
ٹریکٹ بک بھی جاتے ہیں۔مبلغ کو اجازت ہو کہ وہ ان ٹریکٹوں اور اشتہاروں کو جس قدر چاہے، مفت تقسیم
کرے اور جس قدر بک سکیں بیچ دے۔پس اس قسم کے ٹریکٹ اور اشتہار بھی کثرت سے ان نو زبانوں میں تیار کئے جائیں۔کثرت
سے چھپوانے پر کم خرچ ہوتا ہے۔اگر ہم اوسطاً فی اشتہار آٹھ صفحہ کا سمجھیں اور چھپوائی کا اندازہ فی صفحہ دو
روپے فی ہزار لگالیں تو 16 سوروپے میں آٹھ صفحے کا ایک لاکھ اشتہار ایک زبان میں چھپ سکتا ہے۔جس
کے معنی یہ ہیں کہ نو زبانوں میں ایک ایک لاکھ اشتہار چھپوانے پر ساڑھے چودہ ہزار روپیہ خرچ آئے گا۔ممکن ہے یہ خرچ اور بھی کم ہو کر دس ہزار تک آ جائے اور چالیس ہزار روپیہ میں ہم ہر ایک زبان کا چار چار
لاکھ اشتہار شائع کر سکیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ سال بھر میں اتنے اشتہارات شائع کر کے ہم ایک سال
میں چھتیں لاکھ انسانوں تک اپنا پیغام پہنچا دیں گے۔بعض دفعہ ایک ایک اشتہار کو کئی کئی آدمی پڑھتے ہیں،
اس طرح یہ تعداد اور بھی بڑھ جائے گی لیکن اگر سال میں چھتیں لاکھ انسانوں تک بھی ہمارا پیغام پہنچ جائے تو
403
خطبه جمعه فرموده 20 اکتوبر 1944ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اس کے یہ معنی ہیں کہ ایک ایک روپیہ میں نوے نوے یا سوسو آدمیوں تک ہمارا پیغام پہنچ جائے گا۔گو یا اتنی
تبلیغ پر فی آدمی ایک پیسہ بھی خرچ نہ آئے گا۔پس یہ تین چیزیں ضروی ہیں:۔اول: آٹھ زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ
دوسرے نو زبانوں میں بارہ کتابوں کا سیٹ
تیسرے نو زبانوں میں مختلف چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ اور اشتہارات
شروع شروع میں ٹریکٹ تھوڑے تھوڑے چھپوا لئے جائیں اور پھر آہستہ آہستہ ان کی اشاعت
کو بڑھاتے چلے جائیں۔جب اشاعت بڑھ جائے گی تو یہ ٹریکٹ اپنا خرچ خود نکالنے لگ جائیں گے۔چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ بڑی کتاب کی نسبت زیادہ سکتے ہیں۔اگر ایک ٹریکٹ ایک پیسہ میں بھی فروخت
ہو جائے تو کافی خرچ نکل سکتا ہے۔مگر پیسہ کا رواج صرف ہمارے ملک میں ہے، انگریزی ممالک میں کم
از کم سکہ ایک آنہ ہوتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ایک ایک ٹریکٹ ایک ایک آنہ میں فروخت کیا جائے
تو ہزاروں کی آمدنی ہو سکتی ہے اور اس آمدنی سے اور اشتہارات چھپوائے جاسکتے ہیں۔پس یہ ایک ایسی سکیم ہے، جو تبلیغ کو کامیاب بنانے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ایک تو قرآن
مجید کا سات زبانوں میں ترجمہ ہے۔اس پر فوری طور پر عمل کرنے لئے چندہ کی ضرورت ہے۔ایک ترجمہ کا
خرچ تو میں نے اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ایک ترجمہ کا خرچ قادیان کی جماعت کے ذمہ لگایا ہے اور ایک کا
سارے ہندوستان کی لجنہ اماءاللہ کے ذمہ لگایا ہے۔ایک ترجمہ کا خرچ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے
اور ان کے چند دوستوں نے اپنے ذمہ لیا ہے۔باقی تین ترجموں کا خرچ مختلف افراد یا جماعتیں اپنے ذمہ
لے لیں اور امید ہے کہ جماعتیں جلدی اپنے اپنے ذمہ ایک ترجمہ کا خرچ لے لیں گی۔( مجھے بتایا گیا ہے
کہ قادیان کی جماعت غالبا دو تراجم کا بوجھ اٹھائے گی اور اسی طرح لجنہ اماءاللہ بھی دو تراجم کا خرچ دے
گی۔اگر ایسا ہوا تو صرف ایک ترجمہ بیرونجات کی جماعت کے حصہ میں آتا ہے۔بہت ساری جماعتیں
ایسی ہیں، جن کے لئے یہ معمولی بات ہے۔ممکن ہے خدا تعالیٰ بعض افراد کو بھی توفیق دے دے۔چونکہ اس
سکیم پر عمل کرنے لئے چندہ کی فوری ضرورت ہے ، اس لئے میں نے اس کے متعلق اعلان کر دیا ہے کہ
جماعتیں اپنے اپنے ذمہ ایک ایک ترجمہ کی رقم لے کر جلدی اطلاع دیں۔باقی دو یعنی کتابوں کا سیٹ اور
ٹریکٹوں کے متعلق میں نے اس لئے اعلان کیا ہے تا کہ جماعتیں مفید مشورہ دے سکیں کہ کون کون سی
404