دین کی جو عمارت بنے گی ، اس میں ہمیں ہماری حیثیت روڑی کی ہے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1944ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1944ء
دین کی جو عمارت بنے گی ، اس میں ہماری حیثیت روڑی کی ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1944ء
میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا کہ اب چونکہ جنگ ختم ہونے والی ہے اور ایسے آثار
ظاہر ہورہے ہیں کہ چھ ماہ یا سال کے اندر اندر یا سال سے کچھ کم یعنی سات آٹھ ماہ کے اندر جنگ ختم ہو
جائے گی اور پھر اس کے بعد چھ ماہ یا سال تک گویا آج سے ڈیڑھ سال یا دو سال کے عرصہ تک آمد و رفت
کے رستے کھل جائیں گے اور مبلغین باہر جاسکیں گے۔اس لیے ہمیں آج ہی سے تیاری کرنا چاہیے۔کچھ تیاری تو پچھلے پانچ سال میں ہم نے کی ہے اور ایسے مبلغ تیار کئے ہیں، جو خدا کے فضل
اور کرم سے غیر ممالک میں جا کر تبلیغ کر سکتے ہیں۔اس سے میری مراد یہ ہے کہ اکثر عربی اور بعض انگریزی
میں اچھے ماہر ہیں اور ان دونوں زبانوں والے ممالک میں وہ اچھی طرح کام کر سکتے ہیں۔عربی کے ذریعہ
اسلامی ممالک میں تبلیغ ہو سکتی ہے اور بہت سے ممالک میں انگریزی کے ذریعہ تبلیغ ہوسکتی ہے۔کیونکہ یہ
زبان اکثر یورپین ممالک میں پھیلی ہوئی ہے اور لوگ اس کو بولتے اور سمجھتے ہیں۔باقی سات زبانوں کے
جاننے والے ابھی ہماری جماعت میں پیدا نہیں ہوئے۔اگر کوئی ہیں تو بہت کم یا ایسے ماہر نہیں کہ ان
زبانوں میں پوری طرح قابل ہوں اور اپنے لٹریچر کا ان زبانوں میں ترجمہ کرسکیں ، سوائے دو چار کے۔مثلاً ملک محمد شریف صاحب اٹلی میں ہیں، انہوں نے وہاں شادی بھی کر لی ہے۔اگر ان کی شادی ہمارے
پروگرام میں روک نہ بن سکے یعنی مزید تعلیم حاصل کرنے میں حارج نہ ہو۔کیونکہ ان کی عربی تعلیم ابھی کم
ہے تو اس صورت میں وہ اٹالین زبان کو جاننے والے ہوں گے۔دوسرے مولوی رمضان علی صاحب
ساؤتھ امریکہ میں ہیں۔ممکن ہے اس وقت تک پرتگیزی یا سپینش زبان انہوں نے سیکھ لی ہو اور وہ اس
قابل ہو چکے ہوں کہ ان زبانوں میں تبلیغ کا کام کر سکیں۔تیسرے صوفی عبد القدیر صاحب جاپان میں رہ
آئے ہیں، مزید کوشش کے بعد وہ جاپانی زبان میں مہارت پیدا کر سکتے ہیں۔باقی زبانوں کے جاننے
والے ہماری جماعت میں کوئی نہیں۔ہماری جماعت میں بعض جرمن زبان جانتے ہیں لیکن صرف اتنی کہ
کتابیں پڑھ سکیں۔یہ نہیں کہ اس زبان میں کتابیں لکھ سکیں یا ترجمہ کر سکیں یا اس زبان میں تقریریں کر
یہ کہ میں کا یاترجمہ
407
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
سکیں۔مگر بہر حال خدا کے فضل سے گزارہ کے لیے ہمارے پاس ایسے آدمی تیار ہو گئے ہیں اور ہور ہے
ہیں، جو عربی اور انگریزی جاننے والے ممالک میں تبلیغ کا کام کرسکیں۔انگریزی زبان یورپ کے قریبا ہر ملک میں استعمال ہوتی ہے اور ہر ملک میں لاکھوں آدمی یہ
زبان بولتے اور جانتے ہیں۔اس زبان کے ذریعہ یورپین ممالک میں کام شروع ہو سکتا ہے۔اسی طرح
اسلامی ممالک میں عربی اور فارسی جاننے والے مبلغ کام کر سکتے ہیں۔باوجود وہاں کی لوکل زبان نہ جاننے
کے وہاں کام شروع ہو سکتا ہے کیونکہ اسلامی ممالک کا بیشتر حصہ عربی اور فارسی سمجھتا اور جانتا ہے۔پھر دو تین
سال وہاں رہنے سے مبلغین وہاں کی لوکل زبان بھی سیکھ لیں گے۔پس جہاں تک مبلغوں کی تیاری کا
سوال ہے، ہم نے خدا کے فضل سے
ابتدائی تیاری کرلی ہے۔اس وقت تک جو واقفین ہم نے لئے ہیں، وہ
ساٹھ کے قریب ہیں۔جن میں سے کچھ تو دفاتر میں کام کرنے کے لئے ہیں اور کچھ باہر تبلیغ کی خاطر بھیجنے
کے لئے۔گو یہ تعداد کافی نہیں۔ہمیں بہت زیادہ مبلغین کی ضرورت ہے۔مگر بہر حال اس سے کام شروع
کیا جاسکتا ہے۔روپیہ کا سوال اس حد تک حل ہو چکا ہے کہ وہ روپیہ مرکزی اور دفتری کاموں کا بوجھ اٹھا
سکے لیکن مبلغین کے لئے لٹریچر مہیا کرنے اور دوسری تبلیغی ضروریات پورا کرنے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔تحریک جدید کے گذشتہ دور میں دس پندرہ لاکھ کاریز روفنڈ قائم ہوا ہے۔یہ فنڈ ایسا ہے، جس میں وہ
روپیہ بھی شامل ہے، جو جائیداد کی صورت میں ہے بلکہ یہ تمام ریز روفنڈ جائیداد کی صورت میں ہی ہے۔پس یہ
فنڈ اس حد تک تعاون کر سکتا ہے کہ دفتری اور مرکزی کام کا بوجھ اٹھا سکے اور یہ بوجھ جماعت پر نہ پڑے۔لیکن
مبلغین کی دوسری تمام ضروریات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ممکن ہے، تحریک جدید کے آئندہ دوروں کے ذریعہ یہ
فنڈ اس حد تک بھی ہو جائے کہ تبلیغ کے لئے لٹریچر مہیا کرنے اور مبلغوں کے اخراجات بھی برداشت کر سکے
مگر اس وقت تک جور نیز روفنڈ قائم ہوا ہے، وہ اس کی برداشت نہیں کر سکتا۔البتہ اس کے ذریعہ غیر ممالک
میں تبلیغ کی ابتدا کی جاسکتی ہے۔وسیع پیمانہ پر تبلیغ کے لئے بھاری فنڈ کی ضرورت ہے، جو مبلغین کی تبلیغی
ضروریات پورا کر سکے اور کتب، رسالے وغیرہ کثرت سے لٹریچر شائع کرنے کا بوجھ اٹھا سکے۔پچھلے جمعہ میں نے جو خطبہ دیا تھا، اس میں، میں نے جماعت کے سامنے ایک سکیم یہ پیش کی تھی
کہ ہمیں فوری طور پر آٹھ زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم کی ضرورت ہے۔اور میں نے بتایا تھا کہ خدا کے
فضل سے یہ کام شروع ہو چکا ہے۔انگریزی ترجمہ تو کمل ہو گیا ہے۔جو دو جلدوں میں انشاء اللہ تعالٰی شائع
ہوگا۔پہلی جلد چھپ رہی ہے، جس کے مجلس شوری تک شائع کر دینے کا پریس والوں نے وعدہ کیا ہے۔408
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 اکتوبر 1944ء
دوسری جلد کے تفسیری نوٹوں کی میں اپنی ہدایات کے مطابق اصلاح کرارہا ہوں، وہ بھی انشاء اللہ جلدی
مکمل ہو جائے گی۔باقی سات اور زبانوں میں تراجم کی ضرورت ہے۔اور میں نے بتایا تھا کہ ان ساتوں
زبانوں میں تراجم شروع ہو چکے ہیں یعنی روی ، جرمن، فرانسیسی ، اطالین ، ڈچ، پرتگیزی اور سپینش زبانوں
میں ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ یہ تراجم غالبا جون یا جولائی 45 ء تک مکمل ہو جائیں گے۔اس کے بعد کچھ
وقت نظر ثانی پر لگے گا۔اس لئے جنگ کے خاتمہ تک تراجم انشاء اللہ بالکل تیار ہو جائیں گے۔پھر چھپوائی پر
بھی کچھ وقت لگے گا۔میں نے تراجم کے خرچ کا اندازہ بتایا تھا کہ فی ترجمہ اگر چھ ہزار روپیہ اوسط لگالیں تو سات
تراجم کے لئے بیالیس ہزار روپیہ کا اندازہ ہے۔(اس بارہ میں یا درکھنا چاہئے کہ تراجم کے کرنے کا وعدہ
سات جماعتوں یا سات افراد کی طرف سے آچکا ہے۔1۔میری طرف سے۔2,3۔لجنہ اماءاللہ کی طرف سے۔4,5۔قادیان و کارکنان صدر انجمن کی طرف سے۔6۔سر محمد ظفر اللہ خان صاحب اور ان کے بعض دوستوں کی طرف سے۔7۔میاں غلام محمد صاحب اختر اور ان کے دوستوں کی طرف سے یالاھور کی جماعت کی طرف
سے۔ان دو امیدواروں کی نسبت بعد میں فیصلہ ہوگا کہ کسے حق دیا جائے؟
اس کے علاوہ کلکتہ کی جماعت کی طرف سے اور میاں محمد صدیق اور محمد یوسف صاحبان تاجران
کلکتہ کی طرف سے۔بعدۂ ملک عبدالرحمان مل اونر قصور اور سیٹھ عبداللہ بھائی صاحب سکندر آباد کی طرف سے بھی ایک
ایک ترجمے کا خرچ کا وعدہ آچکا ہے۔جزاهم الله احسن الجزاء۔لیکن اب یہ مدختم ہو چکی ہے، اس وجہ سے پانچ وعدے شکریہ کے ساتھ واپس کرنے ہوں گے )
اس کے بعد چھپوائی کا سوال ہے۔میں نے بتایا تھا کہ اگر ایک ترجمہ کی چھپوائی کا اندازہ پندرہ
ہزار روپیہ اوسطا لگا لیں تو سات تراجم کی چھپوائی پر ایک لاکھ پانچ ہزار روپیہ خرچ آئے گا۔گویا تراجم کا خرچ
شامل کر کے ساتوں کی مکمل اشاعت پر ایک لاکھ سنتالیس ہزار روپیہ خرچ آئے گا اور اگر جلد بندی وغیرہ کا
خرچ بھی تیرہ چودہ ہزار روپیہ شمار کر لیا جائے تو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپیہ بنتا ہے۔409
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 اکتوبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
قرآن مجید کے تراجم کے علاوہ میں نے بتایا تھا کہ مختلف مسائل کی کتابوں کا ایک سیٹ ہونا
چاہئے۔اور یہ سیٹ میں نے بارہ بارہ کتابوں کا تجویز کیا تھا۔پس ساتوں زبانوں کی چوراسی کتابیں بنتی
ہیں۔آج میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان پر کتنا خرچ ہوگا ؟ انگریزی اور عربی کے لئے ترجمہ کے خرچ کی
ضرورت نہیں۔صرف سات زبانوں میں ترجمہ کے خرچ کی ضرورت ہے۔پس ان چوراسی کتابوں کا اگر
ایک ہزار روپیہ اوسطاًفی کتاب ترجمہ کا خرچ لگالیں تو چوراسی ہزار روپیہ بنتا ہے۔اور اگر ایک ایک روپیہ
اوسطا فی کتاب جلد بندی سمیت لاگت شمار کر لیں تو اس کے یہ معنی ہوئے کہ ایک زبان میں ایک کتاب کی
پانچ ہزار کا پیاں چھپوانے پر پانچ ہزار روپیہ خرچ ہوگا اور ایک زبان میں بارہ کتابیں پانچ پانچ ہزار چھپوانے
پر ساٹھ ہزار روپیہ لگے گا اور ساتوں زبانوں میں بارہ بارہ کتابوں کا سیٹ چھپوانے پر چار لاکھ بیس ہزار
روپیہ خرچ آئے گا۔انگریزی اور عربی زبانوں میں بارہ بارہ کتب کے سیٹ کے چھپوانے پر مزید ایک لاکھ
ہیں ہزار روپیہ خرچ آئے گا۔اس میں چوراسی ہزار روپیہ کتابوں کے تراجم کا خرچ شامل کیا جائے تو کل
خرچ کتب کے ترجمہ اور چھپوائی پر چھ لاکھ چوبیس ہزار ہوتا ہے۔اس میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپیہ قرآن
مجید کے تراجم کا بھی شمار کر لیا جائے تو سات لاکھ اٹھاسی ہزار روپیہ کی رقم بنتی ہے۔اور جیسا کہ میں نے بتایا
تھا مختلف قسم کے ٹریکٹوں اور اشتہارات کی بھی ان زبانوں میں ضرورت ہے۔اگر چالیس ہزار روپیہ
اشتہارات کا خرچ بھی شامل کر لیا جائے تو یہ آٹھ لاکھ چوبیس ہزا رو پسیہ کا اندازہ ہو جاتا ہے۔اور اگر خط و
کتابت، تاریں اور دوسرے فوری اخراجات کو شامل کر لیا جائے تو یوں سمجھنا چاہیے کہ اس سارے کام کے
لئے ساڑھے آٹھ لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے۔اتنی رقم ہمارے پاس ہونی چاہیے تا کہ ہم کام کی ابتداء کر
سکیں۔جس طرح نوجوانوں کے لئے میگزین مہیا کیا جاتا ہے، اسی طرح ہمارے لئے بھی دنیا میں تبلیغ کی
ابتداء کرنے کے لئے اس میگزین کی ضرورت ہے۔پس ہمیں یہ روپیہ مہیا کرنا ہوگا تا کہ جنگ کے خاتمہ پر
ہم تیار ہوں اور مبلغین کو باہر بھیج سکیں“۔میں نے وقف جائیداد کی تحریک کی تھی۔اس وقت تک جو جائیداد میں وقف ہو چکی ہیں،
وہ ساٹھ لاکھ روپیہ کی ہیں۔ابھی پانچ چھ سو آدمی ایسے بھی ہیں، جنہوں نے وقف جائیداد کے فارم نہیں
بھجوائے۔ان کو شامل کر کے ایک کروڑ روپیہ کی جائیدادیں وقف ہو چکی ہیں اور صحیح حسابی نقطہ نگاہ سے سوا
کروڑ روپیہ کی۔کیونکہ کچھ آمد نیاں بھی وقف ہیں اور ہم نے ان کو اتنا ہی شمار کیا ہے، جتنی کہ آمدنی ہے۔حالانکہ جائیداد اور آمدنی میں فرق ہے۔جائیداد سے اس کی مالیت کا بیسواں حصہ آمدنی ہوتی ہے۔سو روپیہ
وو
410
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 اکتوبر 1944ء
کی جائیداد ہو تو اس سے پانچ روپیہ کی آمد درست سمجھی جاتی ہے۔پس اس کے برخلاف اگر پانچ روپیہ کی
آمد وقف ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک سو روپیہ کی جائیداد وقف ہو گئی۔چونکہ ایک لاکھ میں ہزار روپیہ کی
آمد وقف ہو چکی ہے، اس لئے حسابی لحاظ سے ہم کہیں گے کہ چھبیس لاکھ روپیہ کی جائیداد وقف ہوگئی ہے۔اس حساب سے بجائے نوے لاکھ کے، ایک کروڑ سترہ لاکھ کی جائیداد وقف ہو چکی ہے۔ابھی جماعت میں بہت سا حصہ باقی ہے۔اگر وہ بھی اس امر کو سمجھیں کہ یہ چیز بہت ضروری ہے
تو یہ وقف جائیداد کا فنڈ بہت زیادہ بڑھ سکتا ہے۔زمیندار طبقہ نے اس طرف بہت کم توجہ کی ہے۔اس وقت
تک جس قسم کے لوگوں نے سوا کروڑ روپیہ کی جائیداد میں وقف کی ہیں، ان کے مقابلہ میں صرف سرگودھا،
لائل پور اور منٹگمری کے علاقوں میں ایک کروڑ روپیہ کی جائیدادیں وقف ہو سکتی ہیں۔بہر حال اس وقت تک
ایک کروڑ سترہ لاکھ روپیہ کی جائیدادیں وقف ہو چکی ہیں۔اگر کسی وقت ہم اس کے پانچ فیصدی کا مطالبہ
کریں تو اس کے معنی ہیں، ہو اچھ لاکھ یا اس سے زیادہ روپیہ ہم ضرورت کے وقت مہیا کر سکتے ہیں اور اگر
وقف جائیداد کی تحریک مکمل ہو جائے اور جن لوگوں نے ابھی تک اس میں حصہ نہیں لیا، وہ بھی حصہ لیں تو پھر
اس روپیہ کی مقدار جسے ہم ضرورت کے وقت مہیا کر سکتے ہیں اور بھی بڑھ جائے گی۔لیکن جیسا کہ میں پہلے بھی کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں، یہ آخری حد اور ہماری آخری خندق ہوگی۔اس سے پہلے ہم اپنا سا راز ور ر لگا دیں گے کہ طوعی چندہ سے سلسلہ کی ضرورتیں پوری ہوں۔وقف جائیداد
کی سکیم ہماری آخری خندق ہے۔مگر یہ ایسی چیز ہے اور ایسی شاندار خندق ہے کہ اس کی وجہ سے کام کرنے
والوں کی ہمتیں بڑھ جاتی ہیں اور حوصلے بلند ہو جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں ، جب کوئی صورت نہ رہے گی تو
ہمارے پاس ایک ایسی چیز موجود ہے، جس سے کام کی ضرورت کے مطابق ہم روپیہ لے سکتے ہیں۔اس
وقت تک ساری جماعت نے اس کی اہمیت کو نہیں سمجھا۔اس وقت تک صرف سولہ سو کے قریب آدمیوں نے
وقف جائیداد کی تحریک میں حصہ لیا ہے اور یہ قریباً سوا کروڑ روپیہ کا وقف صرف سولہ سو آدمیوں کی
جائیدادوں اور آمد نیوں کے وقف سے قائم ہوا ہے۔اگر جماعت کے باقی افراد بھی اس کی اہمیت کو سمجھیں
اور اس تحریک میں حصہ لیں بلکہ اگر صرف پانچ ہزار آدمی ہی اس تحریک میں حصہ لیں تو یہ تحریک بہت مضبوط
ہوسکتی ہے۔اور اس وقت تک جتنی جائیدادیں وقف ہو چکی ہیں، اگر ہم ان وقف کرنے والوں کی
جائیدادوں کی قیمت موجودہ واقفین کی جائیداد کی قیمت سے نصف بھی لگالیں تو بھی موجودہ وقف شدہ
جائیدادیں ملا کر اڑھائی کروڑ روپیہ کا وقت ہو جائے گا بلکہ اس سے بھی زیادہ۔جس کے یہ معنی ہیں کہ اگر
411
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 اکتوبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہم اڑھائی کروڑ روپیہ کی وقف شدہ جائیدادوں پر صرف پانچ فیصدی کا مطالبہ کریں تو بارہ تیرہ لاکھ روپیہ کی
آمدنی چند ماہ میں ہو سکتی ہے۔پس اگر ہم دنیا میں وسیع پیمانہ پر حملہ کرنا چاہتے ہیں اور ایسے رنگ میں تبلیغ کرنا چاہتے ہیں، جو
دنیا میں ہیجان پیدا کر دے تو اس کے لئے نہایت ضروری ہے کہ ہمارے پاس کوئی ایسی چیز ہو، جس کے
ذریعہ ہم فوری ضرورت کو پورا کر سکیں۔ممکن ہے کسی ملک میں ایسا جوش پیدا ہو جائے کہ وہاں پر بہت سے
مبلغین بھیجنے پڑیں اور ہمیں مبلغین کی تعداد اور خرچ کو بڑھانا پڑے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
زمانہ میں ایک موقعہ پر اکٹھے چالیس مبلغ ایک قبیلہ کے لئے بھیجنے پڑے۔حالانکہ اس وقت صرف ہزاروں
کی جماعت تھی اور محمد ود سلسلہ تھا مگر ایک قبیلہ کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چالیس مبلغ
بھیجے۔ایک دوسرے موقعہ پر آپ نے ایک جگہ ستر مبلغ بھیجے۔اسی طرح ممکن ہے، ہمیں بھی زیادہ مبلغین
بھیجنے کی ضرورت پڑے۔ممکن ہے، روس میں ہماری تبلیغ سننے کا جوش پیدا ہو جائے یا امریکہ میں جوش پیدا
ہو جائے یا جرمنی میں جوش پیدا ہو جائے یا چین میں جوش پیدا ہو جائے۔اگر ہم وقت پر ان کے جوشوں کو
نہیں سنبھالیں گے تو وہ ٹھنڈے ہو جائیں گے۔اور اگر سنبھالیں گے تو کسے معلوم ہے کہ دو ہزار مبلغوں تک
کی ضرورت یک دم پیش نہ آجائے؟ اگر ایسا ہوا تو ہمیں ان کے اخراجات کے لئے بہت سے روپیہ کی
ضرورت پڑے گی اگر ہم لٹریچر وغیرہ ملا کر ایک مبلغ کا خرچ تین ہزار روپیہ اوسطا لگالیں تو ہمیں دو ہزار
مبلغین کے لئے ساٹھ لاکھ روپیہ کی ضرورت پڑے گی۔پس جماعت کو اپنے اندر بیداری پیدا کرنا چاہیے
اور آنے والی ضرورت کو آج ہی محسوس کر کے اس کے لئے سامان مہیا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔دوسری طرف تبلیغ پر بھی ہمیں زور دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت ہماری تعداد بہت کم ہے
اور جتنا وسیع ہمارا کام ہے، اتنی بنیاد نہیں۔عمارت بنانے میں سب سے زیادہ جس چیز کا خیال رکھا جاتا ہے،
وہ بنیاد ہے۔بنیاد جتنی مضبوط ہوگی اور اس میں جتنی روڑی کوئی جائے گی ، عمارت بھی اتنی مضبوط ہوگی اور
بلند جاسکے گی۔دین کی جو عمارت بنے گی، اس میں ہماری حیثیت روڑی کی ہے اور ہمارا مقام روڑی کا
ہے۔اس لئے ہماری جتنی کو ٹائی ہوگی ، ہم پر بننے والی عمارت اتنی ہی مضبوط ہوگی۔"
اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بڑی سے بڑی عمارت کا قیمتی حصہ وہ روڑی ہوتی ہے، جو
اس کی بنیادوں میں کوئی جاتی ہے۔صحابہ ” کی روڑی اور اس کی کو ٹائی اتنی مضبوط تھی کی تیرہ سو سال تک کام
دیتی رہی اور اس پر مضبوط عمارت قائم ہوئی۔پس جتنی زیادہ گہری بنیاد ہوگی اور اس میں جتنی زیادہ روڑی
412
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 اکتوبر 1944ء
کوئی جائے گی ، اتنی ہی وہ عمارت مضبوط بنے گی لیکن اگر اس عمارت کی بنیاد کے لئے دس ہزار بورے
روڑی کی ضرورت ہو اور ہم اس میں ڈالیں ایک ہزار بورا تو عمارت کی بنیاد کبھی مضبوط نہیں ہوگی۔جب
تک اس کے لئے ہم دس ہزار بورے مہیا نہ کریں۔اس زمانہ میں ہم نے اسلام کی عمارت کے لئے اس کی ضرورت کے مطابق روڑی بھی مہیا نہیں
کی، جس کا سب سے پہلے مہیا کرنا ضروری ہے۔اگر ہم نے اس روڑی کو مہیا نہ کیا تو ہمارا کامیابی حاصل
کرنے کا زمانہ پانچ دس گنا اور لمبا ہو جائے گا اور اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہوں گے، جب تک زیادہ
کو ٹائی نہ ہولے اور مضبوط بنیاد کا کام دینے والی بنیاد تیار نہ ہو۔پس ایک تو اس بات کی ضرورت ہے کہ جماعت پورے زور کے ساتھ تبلیغ کی طرف توجہ کرے
اور اپنی تعداد کو بڑھائے اور دوسرے اس بات کی ضرورت ہے کہ وقف جائیداد کی تحریک میں زیادہ سے
زیادہ آدمی حصہ لیں اور وقف کے فنڈ کو بڑھائیں“۔وو۔اس کے بعد میں جماعت کو ایک اور بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔مفصل طور پر تو
میں انشاء اللہ اگلے خطبہ میں بیان کروں گا، اس وقت صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تبلیغی
نبہ کو مکمل کرنے کے لئے ہماری جماعت کے مختلف پیشہ وروں کے ادارے ہوں ، جن کے ذریعہ تبلیغ کے
شعبه
نظام کو مکمل کیا جائے۔اب ضرورت ہے کہ ہماری جماعت کے تاجروں کی ایک انجمن ہو ، صناعوں کی ایک انجمن ہو،
مزدوروں کی ایک انجمن ہو، محکمہ تعلیم کے کارکنوں کی انجمن ہو، وکیلوں کی انجمن ہو، ڈاکٹروں کی انجمن ہو
تا کہ اس طریق سے یہ تمام ادارے
وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ
کے اصول کے مطابق اپنے اپنے حلقہ میں اپنے اثر و رسوخ کو کام میں لا کر تبلیغ کر سکیں۔وکیل
وکالت کے ذریعہ اپنے اثر و رسوخ کو وسیع کر کے تبلیغ کا کام کرے۔ڈاکٹر اپنی ڈاکٹری کے ذریعہ
جہاں جائے، اسلام کی تعلیم کو پھیلانے کا موجب بنے۔تاجر اپنی تجارت کے ذریعہ اپنا اثر ورسوخ
بڑھا کر تبلیغ کا میدان پیدا کرے۔صناع اپنی کاریگری کے ذریعہ اثر و رسوخ پیدا کر کے تبلیغ کا ذریعہ بنے۔ان سب پیشہ وروں کی انجمنیں ہونی چاہئیں، جو اس کام کو چلائیں۔جب تک تاجر اپنی تجارت کو اس رنگ
میں بدل نہیں لیتے کہ ان کی تجارت سے انہی کو فائدہ نہ ہو بلکہ اسلام اور احمدیت کی ترقی میں بھی وہ محد ہو،
413
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 اکتوبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
جب تک صناع اپنے آپ کو اس رنگ میں نہیں ڈھال لیتے کہ اپنی کاریگری کے ذریعہ تبلیغ کا موجب
ہوں ، جب تک ڈاکٹر اور وکیل اپنے آپ کو اس رنگ میں منظم نہیں کر لیتے کہ اپنے اپنے حلقہ میں اپنے کام
کے لحاظ سے اس قسم کا اثر و رسوخ پیدا کریں، جو نہ صرف ان کے لئے مفید ہو بلکہ احمدیت کی مضبوطی کا بھی
موجب ہو، اس وقت تک غیروں میں ہماری تبلیغ کبھی کامیاب اور وسیع نہیں ہوسکتی۔ایک تبلیغ عقلی اور علمی ہے اور ایک تبلیغ یہ ہے کہ عقلی دلائل کو عمل میں لا کر تبلیغ کی جائے۔جب تک
ہم علمی اور عملی دونوں کو مل کر تبلیغ نہ کریں، اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس کے متعلق پوری
تفصیل میں انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں بیان کروں گا۔فی الحال میں نے جماعت کے ان لوگوں کو اس طرف
توجہ دلائی ہے تا کہ آنے والے کام کے لئے اپنے آپ
کو آمادہ کر لیں ، اپنے ایمانوں کو پختہ کر لیں اور اپنے
کمزوروں کو چست کرلیں۔پس وقف جائیداد کے حصہ کو مضبوط بنایا جائے تاکہ ضرورت کے وقت کارکنوں
کو تسلی ہو کہ دشمن
اگر ہمیں پیچھے دھکیل دے گا تو ہمارے پیچھے ایک خندق اور ایک مضبوط امورچہ موجود ہے۔اس پر جا کر ہم پھر
دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔اس وقت اس تحریک کے صرف یہ معنی ہیں کہ جب ہمارے سارے ذرائع ختم ہو
جائیں تو اس وقت اسلام کی ضرورت کے لئے مطالبہ کرنے پر کسی اشتباہ یا دغدغہ کا سوال باقی نہ رہے بلکہ
اس وقت ہمارے پاس وقف جائیداد کا سہارا موجود ہو اور ہم وقف کرنے والوں سے مطالبہ کر سکیں کہ آپ
کا وعدہ ہے کہ یہ جائیداد اسلام کی ضرورت کے لئے وقف ہے۔آج اسلام کو اس کی ضرورت ہے اور اس
ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ہم آپ سے اس کا مطالبہ کرتے ہیں، آپ اس میں سے ہمیں اتنا حصہ دے
دیں۔چونکہ ہر مومن جب وعدہ کرتا ہے تو اسے پورا کرتا ہے۔اس لئے ہم یقین رکھیں گے کہ وہ اپنا وعدہ
پورا کرے گا اور اسلام کی ضرورت پوری ہو جائے گی۔میں نے اندازہ لگایا ہے کہ ایک کروڑ روپیہ کی جائیدادیں قادیان میں ہی وقف ہو سکتی ہیں۔ایک کروڑ نہ سہی پچاس ساٹھ لاکھ روپے کی جائیدادیں تو ضرور قادیان میں وقف ہو سکتی ہے۔پس اگر
ساری جماعت اس کی اہمیت کو سمجھے تو وقف جائیداد کا اتنا بڑا فنڈ قائم ہو سکتا ہے، جو بغیر فوری بوجھ کے
جماعت کو مضبوط کر دے اور یہ فنڈ اسلام کے مجاہدین کے لئے تسلی کا موجب ہوگا اور وہ اس اطمینان کے
ساتھ آگے بڑھیں گے کہ ہمارے پیچھے گولہ بارود بھیجنے والا ذخیرہ محفوظ ہے
66
مطبوع الفضل 03 نومبر 1944ء)
414