خود بھی تحریک جدید پر عمل پیرا ہوں اور دوسروں سے بھی اس پر عمل کرائیں ۔ تقریر فرمودہ 22 نومبر 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
تقریر فرمود و 22 نومبر 1944ء
خود بھی تحریک جدید پر عمل پیرا ہوں اور دوسروں سے بھی اس پر عمل کرائیں
تقریر فرمودہ 22 نومبر 1944ء
افریقہ جانے والے مبلغین مولوی عبد الخالق صاحب، ملک احسان اللہ صاحب اور مولوی نذیر
احمد صاحب کے اعزاز میں 22 نومبر کو بورڈنگ تحریک جدید کے سٹاف اور طلبا کی طرف سے دعوت چائے
دی گئی اور ایڈریس پیش کیا گیا۔اس تقریب پر حضرت امیر المومین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے حسب
ذیل تقریر فرمائی۔فرمایا:۔”جہاں تک مجھے معلوم ہے، یہ واقفین جن کو الوداع کہنے کے لئے یہ اجتماع کیا گیا ہے، کل
روانہ ہورہے ہیں اور آج صبح سیرالیون سے تار آیا ہے کہ پہلے جو واقف وہاں بھیجے گئے تھے، وہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے بخیریت سیرالیون پہنچ گئے ہیں۔اب یہ دوسرا گر وہ جا رہا ہے۔جس کے ایک یا دو ماہ بعد انشاء
اللہ تیسر ا گر وہ جائے گا۔جس ملک میں تبلیغ کے لئے یہ لوگ جارہے ہیں، وہاں کی حالت اس قسم کی ہے کہ ہندوستانی جو
اپنے کو غلام کہتے ہیں اور ایک غیر ملکی حکومت کے ماتحت ہیں، اگر اس ملک کو دیکھ لیں تو اپنی حالت پر رشک
کریں۔اس ملک کی حالت ایسی گری ہوئی ہے کہ وہاں بعض علاقے ایسے ہیں کہ جہاں لوگ اب تک ننگے
پھرتے ہیں، ستر کو ڈھانکنے کے لئے صرف کھال وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں، مکئی کا دلیا یا جنگلی درختوں کے
پھل یا ایسی ہی دوسری چیزیں ان کو کھانے کے لیے میسر آتی ہیں۔کھانے پینے کی اشیاء کی جو کثرت یہاں
ہے ، وہاں نہیں ہے۔اس کے علاوہ ملیر یا وہاں اس کثرت سے ہوتا ہے کہ شائد یہ کہنا بالکل درست ہوگا کہ
وہ ملک ملیریا کا گھر ہے۔پھر سینکڑوں میل کے کئی علاقے وہاں ایسے ہیں کہ جہاں سڑک وغیرہ کا نام تک
نہیں اور جہاں سواری کا ملنا مشکل ہوتا ہے۔آج ہی مجھے وہاں کے ایک مدرس کا خط ملا ہے۔اس نے دعا کے لیے لکھا ہے اور اس بات کا بھی
ذکر کیا ہے کہ یہاں جو مبلغ تبلیغ کا کام کرتے ہیں، وہ ایسی قربانی کر رہے ہیں کہ مقامی لوگوں کو ان کی طرف
443

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
تقریر فرموده 22 نومبر 1944ء
دیکھ کر اپنی حالت پر افسوس آتا اور حسرت ہوتی ہے۔ان کو سینکڑوں میل ایسے جنگلوں میں سفر کرنا پڑتا ہے۔کہ جہاں رستہ بھی نہیں ملتا اور ایسی غذا کھانی پڑتی ہے، جس کا کھانا بہت مشکل ہوتا ہے۔اس نے مجھے لکھا
ہے کہ آپ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ عجیب بات ہے کہ آج ہی یہ دونوں چیزیں مجھے ملی ہیں۔یعنی پہلے مبلغ کے بخیریت پہنچنے کی
اطلاع اور ایک مقامی مدرس کا خط جبکہ نئے جانے والے مبلغوں کو یہ آخری پارٹی دی جارہی ہے اور وہ کل
روانہ ہورہے ہیں۔احمدیت کے آج بہت مخالف ہیں اور یہ مخالف ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔یہ مخالف ہمارے ہر کام
میں نقائص نکالتے ہیں اور وہ اس بات کو نہیں دیکھتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل آج
دنیا میں ایک ایسی جماعت پیدا ہوگئی ہے، جو اسلام کی خاطر وہ تمام مصائب برداشت کر رہی ہے، جو صحابہ
نے کیں۔مگر ابھی جماعت میں بھی ایک ایسا طبقہ ہے، جو قربانی کرنے میں سست ہے۔اگر ایسے مصائب
جو بیرونی ممالک کے مبلغین برداشت کر رہے ہیں، ساری جماعت اٹھانے کے لیے تیار ہو جائے تو ہم
دلیری سے کہہ سکتے ہیں کہ ہماری جماعت صحابہ کے نقش قدم پر چلنے والی ہے۔اگر جماعت کے سب
دوست دین کے لیے ویسی ہی قربانیاں کرنے اور ویسی ہی تکالیف برداشت کرنے کے لیے تیار ہو جائیں
جیسے بیرونی ممالک کے مبلغین کرتے ہیں تو بہت جلد ساری جماعت میں صحابہ کا رنگ پیدا ہو سکتا ہے اور ہم
مخالفین کو چیلنج کر سکتے ہیں کہ ہماری جماعت صحابہ کے رنگ میں رنگین ہے۔لیکن ابھی بعض دوستوں میں
ایسے نقائص ہیں کہ اگر ہم یہ بات پیش کریں تو مخالف وہ نقائص پیش کر کے ہمیں ساکت کر دے گا۔ہماری
جماعت کے نوجوانوں، بچوں، بوڑھوں، مردوں اور عورتوں سب کو چاہیے کہ خود بھی تحریک جدید پر عمل پیرا
ہوں اور دوسروں سے بھی اس پر عمل کرائیں۔اپنی زندگیوں کو زیادہ سے زیادہ سادہ بنا ئیں۔کھانے پینے ،
پہننے میں سادگی پیدا کریں۔اپنے ماحول کو سادہ بنا ئیں۔اپنی گفتگو میں سادگی اختیار کریں۔جب تک
زندگی کے ہر شعبہ میں سادگی نہ اختیار کی جائے گی تبلیغ کماحقہ نہیں کی جاسکے گی۔جس شخص کی زندگی سادہ
نہ ہو، وہ سادہ تمدن رکھنے والے لوگوں سے خطاب بھی نہیں کر سکتا ، وہ ان کو اپنی بات سمجھا بھی نہیں سکتا اور
ان تک اپنی آواز نہیں پہنچا سکتا اور اس طرح ان کی ہدایت کا موجب نہیں بن سکتا۔پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھا ہوا
آدمی میدان میں بیٹھے ہوئے لوگوں سے کس طرح خطاب کر سکتا ہے؟ آدمی انہی لوگوں سے بات چیت کر
سکتا ہے جو اس کے سامنے ہوں۔جو پہاڑ پر بیٹھا ہوا ہو، اس کو نیچے کا گاؤں نظر تو آسکتا ہے مگر وہ گاؤں کے
444

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
تقریر فرمود : 22 نومبر 1944ء
لوگوں سے بات چیت نہیں کر سکتا۔اسی طرح جن لوگوں کا تمدن بلند ہو ، سادہ تمدن کے لوگوں کے ساتھ ایسا
تعلق نہیں رکھ سکتے، جو تبلیغ کے لیے ضروری ہے۔اور یہ تعلق قائم نہیں ہو سکتا ، جب تک کے دوسروں کا تمدن
بھی ویسا ہی بلند نہ ہو جائے یا اونچا تمدن رکھنے والے سادگی اختیار کر کے نیچے نہ آجائیں۔اور جب تک ہم
تمدنی لحاظ سے دوسروں کو اوپر نہیں لے جاسکتے ، اس وقت تک ہمیں چاہیے کہ خود نیچے آجائیں۔ہاں جب
سب لوگ اوپر آجائیں تو ہم بھی اوپر آسکتے ہیں۔اسلام مساوات چاہتا ہے اور اس کی یہی صورت ہے کہ یا
سادہ تمدن رکھنے والوں کو اوپر لایا جائے اور اگر یہ نہ ہو سکے تو دوسرے اور زیادہ سادگی اختیار کریں۔اگر کوئی
جماعت چاہتی ہے کہ معیار زندگی کو بلند کرے تو اسے کوشش کرنی چاہیے کہ دوسروں کا معیار زندگی بھی بلند
ہو۔اور جب تک یہ نہ ہو، اپنا معیار بھی نیچے رکھے تا مساوات قائم ہو سکے اور باہم میل جول میں کوئی
رکاوٹ پیدا نہ ہو۔جب تک دنیا میں ایسی اقوام موجود ہیں، جواد نی حالت میں ہیں، اس وقت تک
ہمارے لیے کسی اونچی جگہ کا خواب دیکھنا بھی ممکن نہیں۔اس وقت تک ہمارے لیے ایک ہی راستہ ہے اور
وہ یہ کہ خدا تعالی جو کچھ دے لے لیں اور پھر اسے دوسروں کی بہتری اور بھلائی کے لیے خرچ کریں اور
دوسرں کو اوپر لے جانے کے لئے اسے کام میں لائیں اور جب دوسرے بھی اوپر آجائیں تو پھر خود بھی
آئیں۔صحابہ کرام نے بے شک دولتیں بھی کمائیں مگر انہیں اپنے آرام و آسائش پر خرچ نہیں کیا بلکہ دین کی
راہ میں خرچ کرتے رہے۔ابھی دنیا میں اربوں انسان ایسے ہیں کہ جن کے جسم بھی اور جن کی روحیں بھی انتہائی غربت کی
حالت میں ہیں اور ان سب کی اصلاح ہمارے ذمہ ہے۔جب تک ان کی اصلاح نہ ہو جائے ہمیں اپنے
آرام کا خیال تک بھی نہ کرنا چاہئے۔اور اپنی زندگیوں کو ایسا سادہ بنانا چاہئے کہ غرباء کے ساتھ بآسانی مل
سکیں اور اپنی باتیں انہیں سنا سکیں۔وہ ہمیں دیکھ کر دور نہ بھا گیں بلکہ قریب آئیں اور ہماری باتوں کو سنیں۔اگر ہمارے نوجوان اسی طرح غیر ممالک میں تبلیغ کے لئے جاتے رہیں، جس طرح اب یہ
نوجوان جارہے ہیں تو یہ ایک ایسی خوش کن بات ہو گی، جس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام ناز اور فخر کر سکتے ہیں اور ہم اس کام کی ابتداء کر سکتے ہیں کہ جو ہمارے سپرد ہے۔اور یہ اسی
طرح ہو سکتا ہے کہ دوسرے نوجوانوں میں بھی یہ احساس پیدا ہو، وہ اپنے آپ کو پیش کریں، اسلام کی تبلیغ
کے لئے بیرونی ممالک میں جانے پر خوشی کا اظہار کریں اور ان لوگوں کے پیچھے ایک لمبی اور کبھی نہ ٹوٹنے
والی زنجیر بنائی جاسکے۔ایک کے بعد دوسرا، دوسرے کے بعد تیسرا جانے کے لئے اپنے آپ کو پیش
445

تقریر فرمود و 22 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کرتا جائے کیونکہ کروڑوں افراد کی آبادی رکھنے والے ممالک کے لئے ہزاروں مبلغین کی ضرورت ہے۔افریقہ کے بعض علاقے ایسے ہیں کہ وہاں عمریں کم ہو جاتی ہیں۔ہندوستان میں بھی گو عمر کی اوسط بہت کم
ہے مگر وہاں اس سے بھی کم ہے۔ایسے علاقوں کے مبلغین سے اتنا عرصہ کام نہیں لیا جاسکتا، جتنا یہاں یا
بعض اور علاقوں میں لیا جا سکتا ہے۔ملیر یا وہاں بہت عام ہے۔پھر غذا وہاں خراب ملتی ہے۔اس لئے
وہاں کام کا عرصہ زیادہ لمبا نہیں کیا جا سکتا اور وہاں کام کرنے والے مبلغین کو ایک معین وقت کے بعد واپس
بلا نا ضروری ہو گا۔ورنہ آب وہوا کے زیراثر ان کی صحت پر بہت برا اثر ہوگا اور ان کی زندگی بھی خطرہ
میں پڑ جائے گی۔اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ ہمیں کافی تعداد میں مبلغین ملتے جائیں اور ایک کے
بعد دوسرا جانے کے لئے تیار ہوتا جائے۔میں خوش ہوں کہ ہمارے نوجوان زندگیاں وقف کر رہے ہیں اور ہائی سکول نے بھی اس بارہ
میں اچھا نمونہ دکھایا ہے۔میں کالج کے نوجوانوں
کو بھی تحریک کرتا ہوں کہ وہ بھی اس طرف توجہ کریں۔اگر کالج کے افسر یہاں موجود ہوں تو میں ان کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ طلبا میں اس کی تحریک کریں۔بعض
نوجوان جو ہائی سکول میں تعلیم پاتے وقت اگر چھوٹی عمر ہونے کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے اپنے آپ کو پیش
نہیں کر سکے تو وہ اب کریں۔تا کچھ عرصہ کے بعد ہمارے پاس مبلیغین کی تعداد کافی ہو جائے اور ہم سہولت
اور دلیری کے ساتھ انہیں دنیا میں تبلیغ کے لئے پھیلا سکیں۔یہ موقع تفاصیل بیان کرنے کا نہیں۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو پھر کسی وقت بیان کروں گا کہ
کم سے کم تبلیغ کے لئے ہمارے پاس کتنا سامان ہونا چاہئے اور کس کس رنگ میں کام شروع کرنا چاہئے؟
اس موقع پر میں صرف یہی نصیحت کرتا ہوں کہ جن نوجوانوں کو خدا تعالی توفیق دے، وہ اپنے والدین اور
سر پرستوں سے مشورہ کرنے کے بعد اپنے آپ کو وقف کریں۔کالج کے افسروں کو چاہئے کہ وہ اپنے طلبا
میں اس کے لئے تحریک کریں۔بعض نوجوان باہر سے نئے آرہے ہیں۔بعض ایسے بھی ہو سکتے ہیں کہ
جنہیں سکول میں تو اس کی توفیق نہیں ملی مگر اب بڑے ہونے کی وجہ سے ان میں یہ احساس پیدا ہو چکا ہو اور
وہ اپنے آپ کو پیش کر دیں۔اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں۔جو مبلغ جارہے ہیں، وہ واقف سے مجاہد بن رہے ہیں۔واقف
دہ ہوتا ہے، جس نے زندگی وقف کر دی ہو مگر ابھی جہاد میں شرکت کا موقع اسے نہ ملا ہو۔اور مجاہد وہ
ہوتا ہے، جو عملی طور پر جہاد میں شریک ہو۔جو نو جوان اس وقت تبلیغ کی تیاری کر رہے ہیں اور تعلیم حاصل
وہ
446

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
تقریر فرمود : 22 نومبر 1944ء
کرتے ہیں، وہ واقف ہیں ، وہ واقف کہلانے کے مستحق ہیں۔مجاہد کہلانے کے نہیں۔ہاں جب کوئی واقف
جہاد کے لیے روانہ ہو جائے تو چونکہ وہ عملی طور پر جہاد میں شریک ہو جاتا ہے، اس لیے وہ واقف ہی نہیں
رہتا بلکہ مجاہد بھی بن جاتا ہے۔میں دعا کرتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ جانے والے مبلغین کے ساتھ ہو اور ہمیں توفیق دے کہ ہم ان کے
بعد جلدی جلدی اور مبلغین بھیج سکیں۔یہاں تک کہ اسلام کو غلبہ حاصل ہو جائے اور دنیا کی پسماندہ اور گری
ہوئی اقوام میں نہ صرف دینی تبلیغ ہو جائے بلکہ دینوی بھی۔ان میں نہ صرف مذہبی تبلیغ ہو سکے بلکہ انہیں تمدنی
ترقی بھی حاصل ہو سکے اور ان
کا شمار دنیا کی اعلیٰ تعلیم یافتہ ترقی یافتہ اور متمدن اقوام میں ہونے لگئے۔( مطبوعه الفضل 14 دسمبر 1944ء)
447

آج 10 میں سے 10 باقی