بے انتہا جوش اور بے انتہا قربانیوں کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم دسمبر 1944ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ یکم دسمبر 1944ء
بے انتہا جوش اور بے انتہا قربانیوں کے بغیر کامیابی ممکن نہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ یکم دسمبر 1944ء
و میں نے گزشتہ ایام میں دو تحریکیں جماعت کے سامنے پیش کی تھیں۔ایک تحریک قرآن کریم
کے تراجم کے متعلق تھی ، جو سات مغربی زبانوں میں کئے جائیں گے یایوں کہنا چاہیے کہ کئے جارہے ہیں
اور ان تراجم کی اشاعت کے اخراجات کے متعلق اور اس کے ساتھ ہی ایک ایک کتاب اسلام کے متعلق ،
جو سات زبانوں میں تراجم کی جائے گی۔میں نے اس تحریک کو سات حصوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ایک حصہ کا بوجھ لجنہ اماءاللہ پر ڈالا تھا،
ایک حصہ کی ذمہ داری قادیان اور ضلع گورداسپور میں جماعت پر ،جس میں یورپین ممالک بھی شامل ہیں،
ایک حصہ کی ذمہ داری لاہور اور اس کے متعلقات پر، ایک حصہ کی ذمہ داری دہلی اور اس کے متعلقات پر،
ایک حصہ کی ذمہ داری کلکتہ اور اس کے متعلقات پر، ایک حصہ کی ذمہ داری جنوبی ہند اور اس کے متعلقات پر
اور ایک حصہ کی ذمہ داری صوبہ سندھ اور صوبہ سرحد اور اس کے متعلقات پر۔یہ ساری تحریک ایک لاکھ چھیانوے ہزار روپیہ کی تھی۔جہاں تک میں ان وعدوں سے اندازہ
کرتا ہوں ، جو اس وقت تک دفتر میں پہنچ چکے ہیں، میرا اندازہ ہے کہ غالبا اس تحریک کی مد میں جو رقم مانگی گئی
ہے، اس سے زیادہ انشاء اللہ وصولی ہو جائے گی۔کیونکہ اس وقت تک دفتر تحریک جدید میں جو وعدے آ
چکے ہیں، وہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپیہ کے ہیں اور بقیہ کمی کو پورا کرنے کی ذمہ داری بھی جماعتوں کی طرف
سے اٹھالی گئی ہے۔بعض حلقوں کی رقم مقرر کردہ اٹھائیس ہزار سے زائد ہے۔بعض حلقوں کی رقم قریب
قریب اتنی ہے اور بعض حلقوں کی رقم میں ابھی فرق ہے۔مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے ، جماعتوں جن کے
ذمہ حصہ مقرر کیا گیا تھا، ہر ایک نے اپنے اپنے حصہ کو پورا کرنے کا اقرار کر لیا ہے۔چونکہ وصولی میں بعض
رقمیں رہ جاتی ہیں۔مثلاً بعض وعدہ کرنے والے فوت ہو جاتے ہیں، بعض وعدہ کرنے والوں کو کوئی مالی
ابتلا ء پیش آ جاتا ہے یا کوئی ٹھوکر لگ جاتی ہے۔اس وجہ سے اگر وصولی میں ایک دو فیصدی کا فرق پڑ جائے
تو جو زائد وصولی ہوگی، اس کے ذریعہ کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔پس اگر وعدوں کی وصولی برابر رہی تو پھر اسی
473
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
حساب سے تراجم شائع کیے جائیں گے، جو پہلے بتایا گیا ہے اور اگر وصولی بڑھ گئی تو پھر جتنی وصولی بڑھ
جائے گی ، اس حساب سے اتنے ہی اور کتابوں کے تراجم بڑھا دئیے جائیں گے۔دوسری تحریک میں نے گیارہویں سال کے لیے تحریک جدید کے متعلق کی تھی۔گزشتہ جمعہ کے
خطبہ میں ، میں نے اس کا اعلان کیا تھا اور اس وقت تک اس تحریک میں گیارہ ہزار روپیہ کے وعدے آچکے
ہیں۔جس بنیاد پر اس کا اعلان کیا گیا تھا، اس کے لحاظ سے گیارہویں سال کے کم از کم ایک لاکھ نوے ہزار
کے وعدے آنے چاہیں۔اس بارے میں بعض باتیں گزشتہ خطبہ جمعہ میں بیان کرنے سے رہ گئی تھیں۔وہ
باتیں اس خطبہ میں بیان کر دیتا ہوں۔ایک بات تو یہ ہے کہ بعض دوست اس غلطی میں پڑے ہیں یا ان
کو یہ غلطی لگ سکتی ہے کہ چونکہ یہ
اعلان کر دیا گیا ہے کہ گیارہویں سال کے وعدے کم از کم نویں سال کی رقم کے برابر ہوں۔گوجن کو خدا
تعالیٰ توفیق دے وہ زیادہ بھی دے سکتے ہیں۔وہ جتنا زیادہ دیں گے، اتنا ہی ان کے لیے زیادہ برکت کا
موجب ہوگا۔مگر گیارہویں سال کا وعدہ کم از کم نویں سال کے وعدہ کے برابر ہونا چاہیے۔اس سے بعض
دوستوں کو یہ دھو کہ لگا ہے کہ گویا ہم نے حکماً گیارہویں سال کے لیے وہ رقم مقرر کر دی ہے، جو انہوں نے
نویں سال میں دی تھی اور اب ان کو گیارہویں سال کا وعدہ لکھوانے کی ضرورت نہیں۔آپ ہی آپ دفتر
والے سال نہم کے مطابق ان کا وعدہ لکھ لیں گے۔لیکن یہ بات غلط ہے۔تحریک جدید کی بنیاد شروع سے ہی طوعی چندوں پر رکھی گئی ہے۔ہم اس میں کوئی چندہ حکماً
مقرر نہیں کرتے۔اور جیسا کہ میں نے تحریک جدید کو جماعت کے سامنے پیش کرتے وقت بیان کیا تھا، اس
کی وجہ یہ ہے کہ حکما قربانی کرنے میں گو ثواب تو مل جاتا ہے لیکن اس قدر نفس کی صفائی نہیں ہوتی ، جس
قدر انسان کو اس کے نتیجہ میں نفس کی صفائی حاصل ہوتی ہے کہ اپنی مرضی سے اپنے ذمہ کوئی رقم مقرر کر
لیے۔اس لیے میں یہ اعلان کر دینا چاہتا ہوں اور جماعت پر واضح کر دیتا ہوں کہ کسی کے ذمہ خود بخود کوئی
رقم مقرر نہیں کی جائے گی۔جو نہیں لکھوائیں گے ، ان کے متعلق یہی سمجھا جائے گا کہ وہ نہیں لکھوانا چاہتے۔یہ نہیں ہوگا کہ دفتر والے آپ ہی آپ نویں سال کے مطابق وعدہ لکھ لیں۔بے شک ایک رنگ اخلاص کا یہ
ا ہے کہ دوست یہ کہیں کہ جب ہماری جان اور ہمارا مال سب کچھ خدا کی راہ میں اسلام کی خاطر وقف
ہے تو جور تم بھی ہمارے ذمہ مقرر کی جائے گی، ہم اس کو ادا کر دیں گے۔مگر اس سے وہ غرض فوت ہو جاتی
ہے، جو تحریک جدید میں رکھی گئی ہے۔یہ تحریک شروع سے آخر تک طوعی رہی ہے اور طوعی رہے گی۔جس کی
474
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1944ء
مرضی ہوگی ، اپنا وعدہ لکھوائے گا اور جس کی مرضی نہیں ہوگی ، وہ نہیں لکھوائے گا۔اور جو اپنا وعدہ نہیں لکھوائے
گا، دفتر والے آپ ہی آپ اس کا وعدہ نہیں
لکھیں گے۔پس قادیان کی جماعت پر بھی اور باہر کی جماعتوں پر بھی میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جب
تک کوئی شخص گیارہویں سال کے لیے خود اپنا وعدہ نہیں لکھوائے گا، اس وقت تک اس کے نام کوئی رقم
نہیں لکھی جائے گی۔دوسری بات جو گزشتہ خطبہ میں بیان کرنے سے رہ گئی تھی ، وہ یہ ہے کہ میں نے وقت نہیں بتایا
تھا۔اب میں یہ اعلان کر دیتا ہوں، جیسا کہ گزشتہ سالوں میں قاعدہ رہا ہے، اس سال بھی وعدے بھجوانے کا
اصل وقت تو 31 دسمبر تک ہے۔جماعت کے جو دوست پہلے دس سالوں میں حصہ لے چکے ہیں اور آئندہ
اپنا حصہ جاری رکھنا چاہتے ہیں، ان کو چاہیے کہ 31 دسمبر تک انفرادی طور پر یا جماعتی رنگ میں اپنے
وعدے تحریک جدید میں بھجوادیں۔لیکن چونکہ جلسہ سالانہ پر آنے کی وجہ سے بعض جماعتوں کے وعدوں کی
فہرستیں جلدی
مکمل نہیں ہو سکتیں اور بعض علاقے ذرا دور کے بھی ہیں۔اس لیے اجازت ہوگی کہ سات
فروری 1945ء تک جو وعدے قادیان پہنچ جائیں گے یا اس تاریخ تک اپنے شہر سے روانہ ہو جائیں گے،
ان کو رجسٹر میں درج کر لیا جائے گا۔گو بہتر یہی ہوگا کہ 31 دسمبر تک وعدے آجائیں۔لیکن ہندوستان کے
وہ علاقے ، جہاں اردو بھی جاتی ہے، ان علاقوں کی جماعتوں یا افراد کو سات فروری تک وعدے بھجوانے کی
مہلت ہوگی۔سیات ضروری آخری میعاد ہے، اس کے بعد کوئی وعدہ ہندوستان کی ان جماعتوں کی طرف
سے، جہاں اردو سمجھی جاتی ہے، قبول نہیں کیا جائے گا۔ہر سال یہ اعلان کیا جاتا ہے اور ہر سال ہی میں نے
یہ دیکھا ہے کہ سات فروری کے بعد بعض درخواستیں آجاتی ہیں کہ ہم میعاد کے اندر وعدہ بھجوانے سے رہ
گئے تھے، ہمیں بھی شامل کر لیا جائے اور ہر سال ہی سوائے کسی استثنائی صورت کے ہمیں ایسے وعدوں کو رد
کرنا پڑتا ہے۔کیونکہ جہاں چندہ لینے سے ہماری یہ غرض ہے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں دوست اپنے اموال
خرچ کریں اور اس سے اسلام کی تائید ہو، وہاں ساتھ ہی ساتھ ہماری یہ بھی خواہش ہے کہ جماعت کو
تربیت کی صحیح لائن پر لایا جائے اور جماعت کے اندر یہ احساس پیدا کیا جائے کہ جب کوئی وقت مقرر کیا
جائے تو اس وقت کے اندر اندر وہ اپنی قربانی پیش کرے۔پس اگر وقت کے بعد آنے والے وعدوں کو ہم
رد کر دیتے ہیں تو وعدہ کرنے والوں کو جود کھ اس سے پہنچتا ہے ، اس کی ذمہ داری ہم پر نہیں بلکہ ان پر ہے۔اگر وقت کے بعد آنے والے وعدوں
کو ہم بلا وجہ قبول کر لیں تو اس کے یہ معنی ہیں کہ ہم اور لوگوں
کو بھی سنتی
کی تحریک کرتے ہیں۔۔475
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1944ء
پس میں اس امر کی وضاحت کئے دیتا ہوں کہ بہتر تو یہی ہے کہ 31 دسمبر تک تحریک جدید کے
گیارہویں سال کے وعدے مرکز میں پہنچ جائیں لیکن اگر کوئی روک پیدا ہو جائے تو 7 فروری 1945 ء تک
وعدے بھجوانے کی اجازت ہے۔اور جیسا کہ گزشتہ سالوں میں ہوا کرتا تھا ،سات فروری آخری میعاد ہے،
اس کے بعد آنے والے وعدے قبول نہیں کئے جائیں گے ، سوائے کسی ایسی صورت کے کہ وعدے کرنے
والے کی معذوری روز روشن کی طرح واضح ہو۔اسی طرح جن علاقوں میں اردو نہیں کبھی جاتی ، مثلاً بنگال
ہے یا مدراس کا علاقہ ہے، وہاں اردو بہت کم سمجھی جاتی ہے اور ان تک بات کا جلدی پہنچنا مشکل ہوتا ہے
یسے علاقوں کے لیے پہلے بھی 30 اپریل تک کی میعاد مقرر ہوتی ہے۔اب بھی ان کے لیے آخری میعاد 30
اپریل 45ء ہوگی۔وہ اپنے گیارہویں سال کے وعدے اس میعاد کے اندر اندر بھجوا دیں۔اور چونکہ جنگ
کی وجہ سے ہندوستان سے باہر کی جماعتوں تک آواز پہنچنے میں دو تین ماہ کی دیر ہو جاتی ہے اور پھر دو تین ماہ
تیاری پر لگ جاتے ہیں، کیونکہ بعض علاقے ایسے ہیں کہ سارے علاقے میں بات کا جلدی پہنچنا مشکل ہوتا
ہے۔جیسے یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ ہے۔وہ ملک ہمارے ہندوستان سے چار گنا ہے اور صرف ایک مبلغ وہاں
کام کرتا ہے، جو ہر ایک جماعت تک جلدی میں پہنچ نہیں سکتا اور ان جماعتوں تک پہنچنے میں دیر لگ جاتی
ہے۔اس لیے ان باتوں کی وجہ سے اور ان مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ، ہندوستان سے باہر کی جماعتوں
کے لیے ہمیشہ جون کی آخری تاریخ وعدہ کی آخری میعاد مقرر ہوتی ہے۔چنانچہ اب بھی میں جون کی آخری
تاریخ ہندوستان سے باہر کی جماعتوں کے وعدوں کی آخری میعاد مقرر کرتا ہوں۔یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ کی
جماعتوں کے دسویں سال کے تحریک جدید کے وعدے جون کے چلے ہوئے ، اب نومبر کے شروع میں آ
کر ہمیں ملے ہیں۔اسی طرح اب تو جاوا اور سماٹرا جاپان کے قبضہ میں ہیں اور ہمارے ساتھ ان کے تعلقات
قائم نہیں۔جب تعلقات قائم تھے ، اس وقت سماٹرا اور جاوا کے وعدے بھی جلدی نہیں پہنچ سکتے تھے۔خدا تعالیٰ کا ہم پر یہ فضل اور احسان ہے کہ ہندوستان میں کوئی اسلامی جماعت ایسی نہیں بلکہ کوئی
غیر اسلامی مذہبی جماعت بھی ایسی نہیں ، جس کو خدا تعالیٰ نے ان اقوام سے مدددلائی ہو ، جو اس وقت اسلام کے
مد مقابل ہیں بلکہ میں کہتا ہوں ، سارے ایشیاء بلکہ سارے مشرق میں کوئی ایسی مذہبی جماعت نہیں، جس کے
مذہبی چندوں
کی تحریک میں مغربی لوگوں نے حصہ لیا ہو۔صرف ہماری جماعت کو یہ استثنائی حیثیت حاصل ہے
کہ ہمارے مذہبی چندوں کی تحریک میں ہر سال انگلستان کے لوگ بھی حصہ لیتے ہیں اور امریکہ کے لوگ بھی
حصہ لیتے ہیں۔چنانچہ اس سال بھی امریکہ کی جماعت نے اڑھائی ہزار روپیہ کے وعدے بھجوائے ہیں۔پس
وقتوں کے متعلق بھی میں نے تشریح کر دی ہے اور وعدوں کے متعلق بھی میں نے تشریح کر دی ہے۔476
تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده کیم دسمبر 1944ء
اس کے بعد میں جماعت کے اس طبقہ کو توجہ دلاتا ہوں، جنہوں نے پہلے دس سالوں میں حصہ
نہیں لیا۔کئی ایسے لوگ ہیں، جن کو اس وقت مالی کشائش حاصل نہیں تھی ، جب تحریک جدید شروع کی گئی اور
اب حاصل ہے۔کئی ایسے ہیں، جو اس وقت نابالغ تھے اور اب بالغ ہو چکے ہیں۔دس سال کی بات ہے،
جب میں نے یہ تحریک شروع کی تھی۔کئی لڑکے ایسے تھے، جن کی عمر نو یا دس سال کی تھی اور اب ان کی عمر
انہیں یا بیس سال کی ہو چکی ہے۔کئی ایسے تھے ، جن کی عمر اس وقت بارہ یا تیرہ سال کی تھی اور اب ان کی عمر
بائیس یا تئیس سال کی ہو چکی ہے اور اب ان کو ملازمتیں یا کام مل گئے ہیں اور وہ برسر روزگار ہیں اور ان کی
خواہش ہے کہ وہ بھی اس تحریک میں حصہ لیں۔ایسے لوگوں کے لیے میں نے اجازت دی ہے کہ ایک نیا
رجسٹر کھولا جائے، جس میں ایسے نئے شامل ہونے والوں کے نام درج کئے جائیں۔مگر جہاں گزشتہ
سالوں میں حصہ لینے والوں کے لیے یہ شرط تھی کہ پہلے سال پانچ یا دس یا پندرہ یا پانچ کے عدد کے لحاظ سے
بڑھا کر کوئی رقم دیں، وہاں اب نئے شامل ہونے والوں کے لیے یہ شرط ہوگی کہ پہلے سال کے لیے کم از کم
اپنی ایک ماہ کی آمد کے برابر چندہ دیں اور پھر ہر سال کچھ نہ کچھ اضافہ کرتے جائیں۔ایسے کچھ لوگوں کی
طرف سے درخواستیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ جس طرح پہلے دس سالوں میں پانچ
ہزار آدمیوں نے اس تحریک میں حصہ لیا ہے، اسی طرح نئے شامل ہونے والے بھی پانچ ہزار آدمی ہونے
چاہیں، جو اس تحریک میں حصہ لینے کے لیے آگے بڑھیں تا کہ اس تحریک کے ذریعہ سے اسلام کی تبلیغ اور
تائید کے لیے مضبوط ریز روفنڈ قائم ہو۔چونکہ دور ثانی کا لفظ، جو آج کل استعمال کیا جا رہا ہے، یہ مشتبہ ہے۔یعنی یہ شبہ پڑتا ہے کہ ان کا
بھی دور ثانی ہے، جو دس سالوں کے بعد حصہ لے رہے ہیں۔اس لیے میرے نزدیک تحریک جدید کا دوسرا
حصہ یعنی جس میں نئے حصہ لینے والے شامل ہوں، اس کے لیے الگ رجسٹر کھولا جائے ، جس کا نام ” دفتر
خانی“ رکھ دیا جائے۔پہلے دس سالوں سے جو لوگ حصہ لیتے چلے آرہے ہیں، ان کے نام جس رجسٹر میں
درج ہوں ، اس کا نام دفتر اول رکھ دیا جائے۔اس طرح تحریک جدید میں پہلے دس سالوں سے حصہ لینے
والوں اور اب نئے شامل ہونے والوں کے درمیان امتیاز ہو جائے گا۔پہلے دس سالوں سے حصہ لینے
والوں یعنی جو دفتر اول والے ہیں، ان کا یہ دور کم از کم انیس سال کا ہوگا۔جو آج سے نو سال بعد جا کر پورا ہو
گا۔اور دفتر ثانی والوں کے لیے یعنی جو نئے شامل ہونے والے ہیں ، ان کے لیے بھی کم از کم انیس سال کا
دور مقرر ہوگا ، جو اس سال سے شروع ہو کر آج سے انیس سال بعد جا کر پورا ہوگا۔پہلے دفتر والوں کے لیے
477
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
یہ شرط نہیں تھی لیکن دوسرے دفتر والوں کے لیے یہ ضروری شرط ہے کہ پہلے سال کے لیے کم از کم اپنی ایک
ماہ کی آمد کے برابر اس تحریک میں چندہ دیں اور پھر ہر سال اس میں کچھ نہ کچھ اضافہ کرتے چلے جائیں۔تیسری بات میں ان لوگوں کے متعلق کہنا چاہتا ہوں ، جو دفتر اول میں بعد میں چندہ دے کر
شامل ہوئے۔مثلاً اس تحریک کے شروع میں وہ اس لیے شامل نہ ہو سکے کہ اس وقت وہ نابالغ تھے ، ان کی
عمر چودہ یا پندرہ سال کی تھی۔بعد میں جب وہ جوان ہوئے اور ان
کو ملازمتیں مل گئیں تو انہوں نے پچھلے
سالوں کا چندہ دے کر دفتر اول میں نام لکھوالیا یا بعض ایسے تھے، جو اس تحریک کے شروع میں بریکار تھے،
بعد میں ان کو کام مل گیا اور وہ برسر روزگار ہو گئے تو انہوں نے پچھلے سالوں کا چندہ دے کر دفتر اول میں اپنا
نام لکھوایا۔چونکہ انہوں نے آٹھ یا نو یا دس سالوں کا اکٹھا چندہ دینا تھا، اس لیے انہوں نے اس رعایت
سے فائدہ اٹھایا کہ پہلے سالوں میں تھوڑا تھوڑا چندہ دے کر اور آخری سال میں زیادہ چندہ دے کر دفتر اول
میں اپنا نام لکھوالیا۔مثلاً بعض ایسے ہیں، جو پانچ سوروپیہ یا چھ سوروپیہ ماہوار تنخواہ لیتے ہیں۔ان کو چونکہ
اکٹھا چندہ دینا پڑا، اس لئے وہ پہلے سالوں میں دس یا پندرہ یا بیس روپیہ کے حساب سے چندہ دے کر اور
آخری سال میں پانچ سوروپیہ چندہ دے کر دفتر اول میں شامل ہو گئے۔اب اگر گیارھویں سال میں وہ
نویں سال کے برابر چندہ دیں یا بارھویں سال میں آٹھویں سال کے برابر چندہ دیں یا تیرھویں سال میں
ساتویں سال کے برابر چندہ دیں تو ان کی موجودہ آمد کے لحاظ سے یہ چندہ بہت حقیر اور ان کی قربانیوں کو
گرانے والی چیز ہے۔ان کو پہلے سالوں میں کم چندہ دینے کی اجازت تو اس لئے دی گئی تھی کہ انہوں نے
ایک سال یا دو سال یا تین سال میں پچھلے سالوں کا چندہ اکٹھا دینا تھا۔اس لئے ان کے لئے یہ رعایت رکھی
گئی تھی کہ گزشتہ تمام سالوں کا اکٹھا چندہ ادا کرنے کی وجہ سے ان پر بار تھا۔اب چونکہ وہ بار ان سے اتر چکا
ہے اور واپسی کی طرف اس طرز پر لوٹنا ہے کہ گیارھویں سال کا چندہ کم از کم نویں سال کے برابر ہو تو ایسے
لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی موجودہ حیثیت کے مطابق گیارہویں سال کا چندہ دیں ، نہ کہ نویں سال کے برابر،
جوان کی موجودہ حیثیت کے معیار سے بہت گری ہوئی چیز ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ جماعت کے اندر خدا کے فضل سے اخلاص پایا جاتا ہے۔خطبہ شائع ہوئے
ابھی چار یا پانچ روز ہی ہوئے ہیں کہ جماعت نے اپنے اخلاص کا نمونہ دکھانا شروع کر دیا ہے۔میرے
پاس بالعموم ایسی چٹھیاں آئی ہیں کہ خطبہ پڑھنے کے بعد پہلے ہم نے گیارہویں سال کا وعدہ نویں سال
کے برابر لکھا دیا مگر دوسرے دن سخت شرم آئی کہ پیچھے کی طرف جانے کی بجائے ہم اپنا قدم خدا تعالیٰ کی راہ
478
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد دوم
میں آگے کیوں نہ رکھیں؟ اس لیے ہم نویں سال کے برابر چندہ دینے کی بجائے گیارہویں سال کا چندہ
دسویں سال سے بڑھا کر پیش کرتے ہیں۔اور بعض ایسے ہیں، جنہوں نے خطبہ پڑھنے کے بعد ہی
گیارہویں سال کا چندہ دسویں سال سے بڑھا کر پیش کر دیا اور انہوں نے لکھا کہ ہم تو زیادہ ثواب حاصل
کرنے کے لیے آگے ہی بڑھیں گے، پیچھے کی طرف بھاگ کر ہم اپنا ثواب کیوں کم کریں؟ یہ وہ لوگ ہیں،
جن کے متعلق تھوڑی سی عقل رکھنے والا انسان بھی سوچ سکتا ہے کہ ان کی قربانی کو اللہ تعالیٰ بھی ضائع نہیں
کرے گا بلکہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گا اور یہی وہ لوگ ہیں، جو دین اور دنیا میں خدا تعالیٰ کے فضلوں کے
وارث ہوں گے، جو ہر قربانی کے موقعہ پر نہ صرف یہ کہ ثابت قدم رہتے ہیں بلکہ ہر قربانی کے موقعہ پر دوسرا
قدم پہلے قدم سے بڑھا کر رکھتے ہیں اور دین کے راستہ میں ہر قربانی کو خدا تعالیٰ کا فضل سمجھتے ہیں اور جس
طرح انسان خدا تعالیٰ کے فضل کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، اسی طرح وہ ہر قربانی کو
زیادہ سے زیادہ کر کے پیش کرتے ہیں۔پس میں سمجھتا ہوں کہ عام طور پر تو جماعت میں یہی احساس پایا جاتا ہے کہ وہ اپنی قربانی کوگھٹا کر
پیش کرنے کی بجائے پہلے سے بڑھا کر پیش کریں تا کہ وہ زیادہ ثواب حاصل کریں۔لیکن سینکڑوں لوگ
ایسے ہیں، جو آٹھویں یا نویں یا دسویں سال میں آکر اس تحریک میں شامل ہوئے ، میں ان کو توجہ دلاتا ہوں
کہ وہ اس غفلت میں اپنے ثواب کو کم نہ کریں کہ اب ہمیں پیچھے کی طرف جانے کی اجازت مل گئی ہے۔اور وہ گیارہویں سال کا چندہ نویں سال کے مطابق لکھوا کر اپنی قربانی کو حقیر نہ بنائیں ، وہ بے شک کمی
کریں مگر اپنی موجودہ حیثیت کے مطابق۔نویں سال انہوں نے مثلاً چالیس یا پچاس روپے چندہ دیا تھا
اور دسویں سال ان کا چندہ پانچ سو روپیہ تھا تو اب گیارہویں سال کے لیے اگر وہ کمی کریں تو دسویں سال کی
حیثیت سے کریں ، نہ کہ نویں سال کے مطابق۔کیونکہ نویں سال کا چندہ ان کی حیثیت سے بہت کم تھا اور
اس وقت کمی کی رعایت ان کو اس لیے دی گئی تھی کہ انہوں نے گزشتہ تمام سالوں کا چندہ اکٹھا ادا کرنا تھا۔اب جب وہ اس بار کو اتار چکے ہیں تو ان کو گیارہویں سال کا چندہ لکھواتے وقت اپنی موجودہ حیثیت کو مدنظر
رکھنا چاہیے، نہ کہ نویں یا آٹھویں یا ساتویں سال کے معیار کو، جو ان کی حیثیت سے بہت گرا ہوا ہے۔ہماری جماعت کو یہ بات یادرکھنا چاہیے کہ ہم جس کام کے لیے کھڑے کئے گئے ہیں، وہ کام بے
دریغ قربانی چاہتا ہے۔جب تک ہم بے دریغ قربانی کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے ، اسلام اپنے حق کو واپس
نہیں لے سکتا، جو غیروں کے پاس جاچکا ہے۔رسول کریم کا ورثہ عیسائیت کے قبضہ میں جاچکا ہے، اس کو واپس
479
اقتباس از خطبه جمعه فرموده کیم دسمبر 1944ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد دوم
لانا آسان نہیں۔اگر ساری دنیا کے مسلمان ہمارے ساتھ متفق ہوتے تو نسبتا یہ کام آسان ہوتا مگر مسلمانوں کا
ہمارے ساتھ متفق ہونا تو الگ رہا، وہ تو اجتماع کر کے اور انفرادی طور پر پور از در لگا رہے ہیں کہ اس جماعت کو
ہے لگارہے
تباہ کر دیں، جو اسلام کو اس کا حق دلانے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ورثہ کو غیروں سے واپس لانے
کی کوشش کر رہی ہے۔بجائے اس کے کہ وہ ہماری مدد کرتے ، وہ اس کوشش میں رہتے ہیں کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ورثہ کو واپس لانے والی قلیل جماعت، جو انگلیوں پر گنی جاسکتی ہے۔اس کو نقصان پہنچائیں
تا کہ وہ بھی آسانی سے یہ کام نہ کر سکے۔پس ہم تھوڑے سے لوگ، جواتنے بڑے کام کے لئے کھڑے ہوئے
ہیں، جب تک اپنی تمام طاقتوں کو مجنونوں کی طرح نہ لگادیں اور دیوانوں کی طرح ہر ایک قربانی کے لئے تیار نہ
ہوں ، اس وقت تک یہ کام ہمارے ہاتھوں سے ہونا مشکل ہے“۔"
پنجاب میں ہماری مردم شماری لاکھ سوالا کھ ہے۔آج سے دس سال پہلے ستر ہزار تھی تو
اب لا کھ سوالاکھ ہوگی۔لیکن یوں ہماری تعداد اس سے زیادہ ہے کیونکہ مردم شماری میں کام کرنے والے
لوگ متعصب تھے، اس لئے انہوں نے ہماری تعداد کم درج کی۔میرا اپنا اندازہ ہے کہ پنجاب میں ہماری
تعداد اڑھائی لاکھ ہے اور سارے ہندوستان میں ساڑھے تین لاکھ ہے اور ہندوستان سے باہر ڈیڑھ لاکھ
ہے۔اس طرح ساری دنیا میں ہماری تعداد کوئی پانچ چھ لاکھ کے قریب ہے، جو ہمیں معلوم ہے۔یوں تو میں
سمجھتا ہوں کہ بہت سارے ایسے احمدی بھی ہیں، جن کا ہمیں پتہ نہیں یا ایسے ہیں، جو اپنے آپ کو چھپاتے
ہیں۔ان کو ملا کر کوئی دس بارہ لاکھ کے قریب ہماری تعداد بنتی ہے۔مگر جو اپنے آپ کو چھپاتے ہیں، ان سے
ہم فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ہم صرف انہیں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جن کا ہمیں علم ہے اور جو منظم ہیں۔ایسی
جماعت، جو منتظم ہے، وہ پانچ چھ لاکھ سے زیادہ نہیں۔یہ بات ظاہر ہے کہ قربانی کا بوجھ ہندوستان کی جماعت پر ہے۔ہندوستان سے باہر جو جماعتیں
ہیں، ان میں بہت ساری ایسی ہیں، جو نو مسلموں کی جماعتیں ہیں، بہت ساری ایسی جماعتیں ہیں، جو غیر
تعلیم یافتہ ہیں۔مغربی افریقہ میں ساٹھ ستر ہزار کے قریب احمدی ہیں اور ان میں سے ایک تعداد وہ ہے، جو
احمدیت میں داخل ہونے سے پہلے ننگے پھرا کرتے تھے، اب اسلام میں داخل ہونے کی وجہ سے انہوں
نے کپڑے پہننا شروع کئے ہیں۔بہت سارے ایسے ہیں، جو جنگلوں میں رہتے ہیں اور ان کی کوئی آمدنی
نہیں۔ان کی خوراک یہ ہے کہ سارا سال مکئی کا آٹا بھون کر پانی میں بھگو کر استعمال کرتے ہیں۔ایسے لوگوں
کی آمد کیا ہوگی؟ اور وہ ہماری کیا مدد کر سکتے ہیں؟ بہت سی بیرونی جماعتیں ایسی بھی ہیں، جو بوجھ اٹھا رہی
ہے مگر ان
کا بوجھ اٹھا نا محض اخلاص کے اظہار تک محدود ہے۔480
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده کیم دسمبر 1944ء
پس اصل بوجھ ہندوستان پر ہے۔جس میں ہماری تعداد ساڑھے تین لاکھ ہے تو ساڑھے تین
لاکھ میں سے کمانے والا چالیس پچاس ہزار آدمی ہے، جس کا مقابلہ ساری دنیا کی دوا رب آبادی سے ہے۔اور یہ آبادی ایسی نہیں ، جو ہمارے کام کو محبت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ایسی آبادی نہیں ، جو ہمارے کام کو بے
تو جہی سے دیکھتی ہے بلکہ یہ دوارب آبادی ایسی ہے، جس کا اکثر حصہ جتنی ہمیں مٹانے کی کوشس کرتا ہے،
اتنی ہی اسے راحت محسوس ہوتی ہے۔پس اتنے بڑے دشمن کے مقابلہ میں اتنی تھوڑی سی جماعت جب
تک اپنی قربانیوں
کو انتہا تک نہ پہنچا دے، اس وقت تک کامیابی کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔اور اپنی
قربانیوں کو انتہا تک پہنچا دینے پر بھی کامیابی اس لئے نہیں ہوگی کہ ہم نے اس کام کے برابر قربانی کر دی
ہے بلکہ اس لئے ہوگی کہ جب ہم اپنی قربانیوں
کو انتہا تک پہنچادیں گے تو آسمان سے فرشتے نازل ہوں
گے، جو یہ کام کریں گے اور پھر بھی کامیابی ہمارے ہاتھ نہیں ہوگی بلکہ خدا کے ہاتھ سے ہوگی۔پھر بھی
کامیابی ان تدبیروں کی وجہ سے نہیں ہوگی ، جو ہم زمین پر کریں گے بلکہ ان تدبیروں سے ہوگی ، جو ہمارا خدا
عرش پر کرے گا۔اور اگر ایک دن نہیں، ایک گھنٹہ نہیں ، ایک منٹ نہیں بلکہ ایک سیکنڈ بھی ہمارے دل میں یہ
خیال پیدا ہوتا ہے کہ ہم اپنی کوششوں اور اپنی تدبیروں سے کامیاب ہو سکتے ہیں تو ہمارے مجنون ہونے
میں کوئی شبہ نہیں۔صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہی ہم کامیاب ہو سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے
حصول کے لئے جب تک ہم اپنے آپ کو مردوں کی طرح اس کے دروازہ پر نہ ڈال دیں، اس وقت تک
اس کا فضل کھینچنے میں ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔پرسوں ہی انگلستان کی قربانیوں کی فہرست شائع ہوئی ہے، جو اس نے جنگ کے دوران میں
کیں۔ان
کو پڑھ کر حیرت آجاتی ہے۔جتنی قربانیاں انہوں نے اپنے ملک کو بچانے کے لئے کی ہیں، وہ
ہمارے لئے قابل غور ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کی جنگ چند سال کے لئے ہے اور ہماری جنگ
ہمیشہ کے لئے ہے۔مگر پھر بھی یہ تو مد نظر رکھنا چاہیے کہ ہماری قربانیوں کو ان کی قربانیوں سے کوئی نسبت تو
ہو۔انگلستان سکاٹ لینڈ اور ویلز کی آبادی ساڑھے چار کروڑ ہے اور اس پانچ سال کے عرصہ میں ساڑھے
پانچ کروڑ کی آبادی میں سے پینتالیس لاکھ سپاہی انہوں نے تیار کیا ہے۔یعنی ہر دس آدمیوں میں سے ایک
آدمی سپاہی بنایا گیا ہے۔ان کے ہاں کی جنگ میں جو مقام سپاہی کا ہے، وہی مقام ہمارے ہاں دینی جنگ
میں مبلغ کا ہے۔اگر اسی لحاظ سے ہماری جماعت مبلغ تیار کرے تو ہندوستان کی ساڑھے تین لاکھ کی آبادی
میں سے پینتیس ہزار مبلغ ہونے چاہئیں۔کجا پینتیس ہزار مبلغ اور کجا مبلغوں کی موجودہ تعداد اس وقت
481
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
ساری کی ساری مبلغوں کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب ہے۔پس جب اس چھوٹے سے ملک نے جس کی و
زمین پر دشمن نے حملہ کیا، جس کے جسم پر حملہ کیا تو اس حملہ کے دفاع کے لئے اس ملک نے اپنی قربانیوں کو
انتہا تک پہنچادیا۔اور ساڑھے چار کروڑ کی آبادی میں سے پینتالیس لاکھ سپاہی گویا کل آبادی کا دسواں
حصہ سپاہی تیار کئے۔اگر ہماری جماعت کو بھی خدا تعالیٰ توفیق دے اور دین کی جنگ کے لئے ہم پینتیس
ہزار مبلغ تیار کر لیں تو میں سمجھتا ہوں کہ پانچ دس سال میں ہی ہندوستان کی کایا پلٹ جائے اور پھر لاکھوں
ہزاروں کا سوال ہی نہ رہے بلکہ ایک معقول عرصہ میں ہندوستان میں احمدیوں کی اکثریت ہو جائے۔پھر
انگلستان پر جو تباہی اور بربادی آئی ہے، اسے پڑھ کر حیرت ہوتی ہے۔یوں معلوم ہوتا ہے، جیسے انگلستان کا
کچھ بھی نہیں رہا۔انگلستان میں کل ڈیڑھ کروڑ مکان ہیں۔ان ڈیڑھ کروڑ مکانوں میں ساڑھے چار کروڑ
آدمی رہتا ہے۔اس پانچ سال کے عرصہ میں یہ راز انگلستان کی حکومت نے چھپائے رکھا، جسے اب ظاہر کیا
گیا ہے کہ پانچ سال کی جنگ میں انگلستان کے مکانوں کا ایک تہائی حصہ جرمنی کی بمباری سے تباہ ہوا یعنی
پنتالیس لاکھ مکان برباد ہو گئے ہیں۔پھر ان لوگوں
کی مالی قربانیوں کی فہرست ، جو شائع ہوئی ہے، وہ بھی
ہمارے لئے قابل غور ہے۔جنگ سے پہلے انگلستان کے سینکڑوں آدمی کروڑ پتی تھے اور کروڑ کروڑ ڈیڑھ
ڈیڑھ کروڑ رو پید ان کی سالانہ آمدنی تھی۔اور اب یہ حالت ہے کہ جنگ میں ٹیکسوں کے ادا کرنے کے بعد
صرف دو تین درجن آدمی ایسے رہ گئے ہیں، جن کی سالانہ آمدنی پچھتر ہزار روپیہ ہے۔اور اب انہوں نے
پچاس فیصدی تک جنگ کے لئے ٹیکس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔گویا جس کو سور و پیر آمد ہوگی ، وہ پچاس روپیہ
جنگ کے لئے ٹیکس ادا کرے گا۔جس کی پچیس روپیہ آمد ہوگی ، وہ ساڑھے بارہ روپے ٹیکس ادا کرے گا۔پس ایسی ہی قربانی ہوا کرتی ہے، جس کے ذریعہ سے کامیابی اور فتح حاصل ہوتی ہے۔ہماری
جماعت بھی جب تک اس عظیم الشان کام کے لیے ، جو اس کے سپر د کیا گیا ہے اور اس اعلیٰ درجہ کے مقصد کو
مدنظر رکھتے ہوئے ، جو اس کے سامنے ہے، اپنی قربانیوں کو انتہا تک نہ پہنچا دے گی ، اس وقت تک اس کام
میں کامیاب ہونا مشکل ہے۔پس جہاں میں دفتر اول کو لمبا کرنے اور دفتر ثانی کوکھولنے کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ پانچ ہزار
آدمی اور آگے آئیں اور اپنے اموال اسلام کی خاطر پیش کریں ، وہاں میں جماعتوں کو یہ بھی توجہ دلاتا ہوں
کہ ہماری معمولی قربانیوں سے دین کو فتح حاصل نہیں ہو سکتی۔ہمیں ہر قسم کے لوگوں کی ضرورت ہے۔جب
تک ہماری جماعت کے نوجوانوں میں بے انتہا جوش نہ ہو کہ وہ آگے بڑھیں اور دین کے لیے اپنے آپ کو
482
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1944ء
وقف کریں اور جب تک ہماری جماعت میں بے انتہا جوش نہ ہو کہ وہ بڑھ بڑھ کر اپنے اموال خدا کی راہ
میں پیش کریں ، اس وقت تک کامیابی حاصل کرنا مشکل ہے۔یا درکھو! یہ اموال ہمیشہ نہیں رہیں گے اور یہ زندگیاں بھی ہمیشہ نہیں رہیں گی۔کوئی انسان زندہ
نہیں رہتا۔ہم بھی اپنی زندگیاں بسر کر کے خدا کے پاس جانے والے ہیں۔یہ تنگیاں ہمارے ساتھ نہیں
جائیں گی بلکہ ہمارے چندے اور ہماری قربانیاں ہمارے ساتھ جائیں گی۔یہاں کا کھایا ہوا ہمارے کام
نہیں آئے گا بلکہ جو خدا کے رستہ میں خرچ کیا ہوا ہوگا، وہی ہمارے کام آئے گا۔پس ابدی اور دائمی زندگی
حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھو۔آپ لوگوں کا دعوی ہے کہ آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے
صحابہ کے مثیل ہیں۔مگر منہ کے کہنے سے کچھ نہیں بنتا۔وہ قربانیاں پیش کرو، جو صحابہ نے پیش کیں۔اسی
طرح اپنی جانیں خدا کی راہ میں پیش کرو، جس طرح صحابہ نے پیش کیں۔اسی طرح اپنے اموال دین کے
رستہ میں خرچ کرو، جس طرح صحابہ نے خرچ کیے۔اسی طرح اپنے وطنوں
کو قربان کرو، جس طرح صحابہ
نے اپنے وطنوں کو قربان کیا اور دین کی خدمت کے لیے ہر وقت کمر بستہ رہو، جس طرح صحابہ ہر وقت کمر
بستہ رہتے تھے۔اور ہر طریق سے اپنی قربانیوں کو خدا تعالیٰ کے حضور پیش کرو اور جس طرح تم زبان سے
کہتے ہو کہ ہمیں صحابہ کا مثیل بننے کا موقعہ ملا، خدا کرے کہ وہ دن آئے کہ جب تم خدا کے حضور پیش
ہو تو تمہارا خدا اور اس کا رسول یہ کہے کہ یہ ہیں میرے صحابہ ثا جو بعد میں آئے مگر ان کی قربانیوں نے ان
کو صحابہ میں شامل کر دیا اور یہ ہیں وہ لوگ، جنہوں نے اپنی جانیں اور اپنے اموال اور اپنی عزتیں اور اپنے
وطن اور اپنی ہر چیز کوخدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دیا۔مطبوعه الفضل 06 دسمبر 1944ء)
483