مومن بات کی غرض و غایت کو دیکھتا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 8 دسمبر 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 دسمبر 1944ء
وو
مومن بات کی غرض وغایت کو دیکھتا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 08 دسمبر 1944ء
اس کے بعد میں تحریک جدید کی طرف دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں ، جہاں اس کا ایک
پہلو مالی تھا، وہاں کچھ اور قیود بھی تھیں۔مثلاً سادہ زندگی اختیار کرنا اور کھیل تماشوں وغیرہ سے اجتناب۔ا
جہاں تک مجھے علم ہے ، جماعت کی اکثریت نے اس پر عمل کیا ہے۔مگر پھر بھی ایک طبقہ ایسا ہے، جس نے
پورے طور پر اس پر عمل نہیں کیا۔چنانچہ تھوڑے ہی دن ہوئے، دہلی سے ایک نوجوان کا خط مجھے ملا کہ یہاں بعض نوجوان سینما
جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسے نہ دیکھنے کا کوئی حکم نہیں ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ جہاں تک قانون کا سوال
ہے، جبڑا روکنے کا اختیار حکومت کو ہی ہو سکتا ہے، ہمیں یہ اختیار نہیں۔مگر رو کنا بھی کئی قسم کا ہوتا ہے۔ایک
روکنا محبت اور پیار کے ذریعہ ہوتا ہے۔بچے اگر ماں باپ کی بات مانتے ہیں تو محبت اور پیار کی وجہ سے ہی
مانتے ہیں ورنہ کون سا ایسا قانون یا قاعدہ ہے کہ جس سے ماں باپ بچوں
کو مجبور کر کے حکم منوا سکتے ہیں؟
بسا اوقات بچے جوان ہوتے ہیں، خود کماتے ہیں اور ماں باپ کی بھی پرورش کرتے ہیں مگر پھر بھی ماں باپ
ان کو کوئی ہدایت کریں تو وہ اسے مانتے ہیں۔اس لئے نہیں کہ اگر وہ نہ مانیں تو ماں باپ مجبور کر کے منوا سکتے
ہیں بلکہ اس لئے کہ ماں باپ کے ساتھ ان کا تعلق محبت اور پیار کا ہوتا ہے۔اسی طرح ہمارا نظام بھی محبت
اور پیار کا ہے۔کوئی قانون ہمارے ہاتھ میں نہیں کہ جس کے ذریعہ ہم اپنے احکام منوا سکیں“۔تو مومن یہ نہیں دیکھا کرتا کہ حکم کیا ہے؟ بلکہ یہ دیکھتا ہے کہ بات کی غرض وغایت کیا
"
ہے؟ اور پھر اس پر
عمل کرتا ہے اور اس غرض کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔سینما کے متعلق میرا خیال ہے کہ اس زمانہ کی بدترین لعنت ہے۔اس نے سینکڑوں شریف
گھرانے کے لوگوں کو گویا اور سینکڑوں شریف خاندانوں کی عورتوں کو ناچنے والی بنا دیا ہے۔میں ادبی
رسالے وغیرہ دیکھتا رہتا ہوں اور میں نے دیکھا ہے کہ سینما کے شوقین اور اس سے تعلق رکھنے والے
نو جوانوں کے مضامین میں ایسا تمسخر ہوتا ہے اور ان کے اخلاق اور ان کا مذاق ایسا گندا ہوتا ہے کہ حیرت
485

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 دسمبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہوتی ہے۔سینما والوں کی غرض تو روپیہ کمانا ہے نہ کہ اخلاق سکھانا۔اور وہ روپیہ کمانے کے لئے ایسے لغو اور
بے ہودہ فسانے اور گانے پیش کرتے ہیں کہ جو اخلاق کو سخت خراب کرنے والے ہوتے ہیں اور شرفاء جب
ان میں جاتے ہیں تو ان کا مذاق بھی بگڑ جاتا ہے اور ان کے بچوں اور عورتوں کا بھی ، جن کو وہ سینما دیکھنے کے
لئے ساتھ لے جاتے ہیں۔اور سینما ملک کے اخلاق پر ایسا تباہ کن اثر ڈال رہے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں میرا
منع کرنا تو الگ رہا، اگر میں ممانعت نہ کروں تو بھی مومن کی روح کو خود بخود اس سے بغاوت کرنی چاہیے۔اسی طرح سادہ زندگی اختیار کرنے کی تحریک ہے۔گو یہ بھی حکم نہیں بلکہ بعض حالات میں قرآن
کریم کا حکم ہے کہ وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدَّثُ اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ
اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی نعمت ملے تو انسان کے بدن پر بھی اس کا اثر ظاہر ہونا چاہیے۔مگر آج اسلام
کے لیے قربانیوں کا زمانہ ہے اور ایسا زمانہ ہے کہ ہمیں چاہیے، اسلام کی خاطر قربانی کرنے کی غرض سے
جائز خواہشات کو بھی جہاں تک چھوڑ سکیں ، چھوڑ دیں۔جب تک ایسا نہ کیا جائے ، اسلام کو ترقی حاصل نہیں
ہو سکتی۔آج ہمیں جائز خواہشات کو بھی اسلام کے لیے ترک کر دینا چاہئے“۔"
میں تو صرف بات پہنچاتا ہوں، جن کے دل میں عشق اور محبت ہے، ان کو خود بخو داس
پر عمل کرنا چاہیے۔لیکن جس کے دل میں محبت اور عشق نہیں، ان کو اگر ہزار
حکم بھی دیئے جائیں تو بھی وہ عمل
نہیں کریں گے۔اثر تو عشق اور محبت کے نتیجہ میں ہوتا ہے، کسی کے حکم دینے یا زور دینے سے نہیں ہو سکتا۔پس جن لوگوں کے قلوب میں محبت ہے، اسلام کی خدمت کا احساس ہے ، ان کو
چاہیے کہ وہ اپنی زندگیوں کو سادہ بنائیں اور ایسا بنائیں کہ زیادہ سے زیادہ خدمت اسلام کرنے کے قابل
ہو سکیں اور دنیا میں حقیقی مساوات قائم کرسکیں ، جس کے بغیر دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا اور جب تک
حقیقی مساوات قائم نہیں ہوتی ، دنیا سے مفاسد ، تفرقے اور عیاشی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔پس جن لوگوں کے دلوں میں محبت ہے، وہ الفاظ کو نہیں دیکھتے۔یہ نہیں دیکھتے کہ کیا حکم دیا گیا
ہے یا حکم نہیں دیا گیا؟ بلکہ وہ بات کی غرض و غایت کو سمجھتے اور اسے پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ
اپنے اس اقرار کو دیکھتے ہیں، جو انہوں نے بیعت کے وقت کیا تھا“۔486
( مطبوع الفضل 12 دسمبر 1944ء)

آج 10 میں سے 10 باقی