واقف زندگی کی وجہ سے اس کے خاندان کو رزق ملے گا ۔ تقریر فرمودہ 8 اپریل 1944ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
دو
اقتباس از تقریر فرموده 108 اپریل 1944ء
واقف زندگی کی وجہ سے اس کے خاندان کو رزق ملے گا
تقریر فرموده 108اپریل 1944 ء بر موقع مجلس شوری
کئی سال ہوئے، میں نے وقف اولاد کی تحریک کی تھی۔اگر آپ لوگ اس پر توجہ کرتے تو
آج یہ حالت نہ ہوتی۔جب آپ لوگ ہنس رہے تھے کہ ناظر صاحب پھنس گئے۔تو فرشتے آسمان پر ہنسے کہ
آپ لوگوں نے خود اپنے خلاف ڈگری دے دی۔کوئی ایک انسان اس ضرورت کو کبھی پورا نہیں کر سکتا۔ہر
ایک پر ذمہ داری ہے اور ہر ایک اپنی ذمہ داری کے لئے خدا تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہے۔آپ بھی جوابدہ ہیں
اور میں بھی ہوں۔مگر میں نہیں بھی ہوں، اس لئے کہ میں نے اپنا ہر ایک بچہ خدا تعالیٰ کے دین کے لئے وقف
کر رکھا ہے۔میاں ناصر احمد وقف ہیں اور دین کا کام کر رہے ہیں۔چھوٹا بھی وقف ہے اور میں سوچ رہا ہوں
کہ اسے کس طرح دین کے کام پر لگایا جائے؟ اس سے چھوٹا ڈا کٹر ہے، وہ امتحان پاس کر چکا ہے اور اب
ٹریننگ حاصل کر رہا ہے تا سلسلہ کی خدمت کر سکے۔( اس عرصہ میں دوسرے دونوں سلسلہ کے کام پر لگے
چکے ہیں۔الحمد لله) باقی چھوٹے پڑھ رہے ہیں اور وہ سب بھی دین کے لئے پڑھ رہے ہیں۔میرے
تیرہ لڑ کے ہیں اور تیرہ کے تیرہ دین کے لئے وقف ہیں۔مگر آپ لوگ سوچیں کہ آپ نے کیا کیا ہے؟
دوست خوش ہیں کہ ہماری جماعت ، ایک تبلیغی جماعت ہے۔مگر ایک تبلیغی جماعت کے لئے
تمیں مبلغین کا بھی پیدا نہ کر سکنا، کتنے افسوس کی بات ہے۔ہمارے ذمہ تمام دنیا میں تبلیغ کرنا ہے اور اس
کام کے لئے تمہیں کیا ہمیں ہزار مبلغ بھی کافی نہیں۔کیا جوں جوں ضرورت پڑے گی ، ہر قدم پر میں ناظر
سے پوچھا کروں گا کہ کون سے آدمی آپ کے پاس ہیں اور وہ اس طرح جواب میں خاموش ہو جایا کرے
گا؟ یا درکھیں کہ ہر دفعہ ناظر کا خاموش ہونا، آپ کے لئے تازیانہ غیرت ہے۔مبلغ ناظر نے نہیں بلکہ آپ
نے پیدا کرنے ہیں۔یہ اس کا کام نہیں بلکہ آپ کا ہے۔چاہیے کہ ہر وقت دو، تین ہزار مبلغ تیار کھڑے ہوں
تا جب بھی آواز آئے ، فوراً بھیجے جاسکیں۔مگر یہ نہیں ہو سکتا ، جب تک آپ لوگ اپنے فرض کو ادا نہ کریں۔آپ لوگ سوچیں کہ کتنے کھاتے پیتے لوگ ہیں، جو اپنے بچوں کو مدرسہ احمدیہ میں پڑھاتے ہیں؟ اس
سکول میں پڑھنے والے اکثر طالب علم وہ ہیں، جو اگر یہاں نہ پڑھتے تو بھیک مانگتے۔ان کا اس سکول میں
487

اقتباس از تقریر فرموده 108 اپریل 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
پڑھنے کے لئے آنا سلسلہ پر احسان نہیں بلکہ ان کو پڑھانا سلسلہ کا احسان ہے، ان پر اور ان کے ماں باپ پر
کہ ان کے بچے بھیک مانگنے کے بجائے تعلیم پاتے ہیں۔کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ میرا بچہ بھیک مانگنے
کے لئے تیار تھا یا چپر اسی بننے کے لئے تیار تھا مگر میں نے اسے مدرسہ احمدیہ میں داخل کرا دیا کہ وہ دین کی
خدمت کر سکے؟ غرض یہ بہت بڑا حرف جماعت پر ہے کہ آج وہ تیں مبلغ بھی پیش نہیں کر سکتی۔میں نے بار بار دوستوں کو توجہ دلائی ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کو وقف کریں۔جماعت اخلاص اور
جوش تو دین کے لئے بہت ظاہر کرتی ہے مگر عملی حالت جو ہے، اس سے ظاہر ہے کہ ہمارے پاس تمھیں مبلغ
بھی نہیں، جن کو کام پر لگایا جا سکے۔یہ تو وہی بات ہے کہ سو گز واروں ، ایک گز نہ پھاڑوں۔میں جانتا
ہوں کہ دوسری کوئی قربانی نہیں ، جس سے جماعت نے دریغ کیا ہو۔مالی لحاظ سے جماعت کی قربانیاں
شاندار ہیں۔اور اگر اب بھی میں اس تیس ہزار کی منظوری دے دیتا تو مجھے یقین ہے کہ جماعت یہ بھی پورا
کر دیتی۔مگر جب مصرف ہی نہیں تو میں کیوں لوں ؟ بعض مخالف کہتے ہیں کہ میں چندوں کا روپیہ کھالیتا
ہوں۔مگر میں تو جب تک سلسلہ کو ضرورت نہ ہو، انجمن کو چندہ اجازت دینے کو تیار نہیں ہوں۔ہاں اگر مبلغ
ہوں ، وہ باہر جائیں تو ان کے لئے اور ان کے بیوی بچوں کے لئے روپیہ کی ضرورت ہو سکتی ہے۔مگر جب
ہمارے پاس مبلغ ہی نہیں ہیں تو روپیہ کی کیا ضرورت ہے؟
پس میں دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کافی مہلت دی ہے، اب وہ ترقی کا فیصلہ
کر چکا ہے۔اب وہ شاید زیادہ مہلت نہیں دے گا۔اس لئے جماعت کو چاہیے کہ فرض شناسی سے کام کرے۔ضلعوں کے ضلعے ایسے ہیں کہ جہاں سے کسی کھاتے پیتے زمیندار، تاجر یا دوسرے ایسے لوگوں کے لڑکے، جو
اپنے دو، تین یا زیادہ بچوں میں سے ایک کو بڑی آسانی سے دین کے لئے وقف کر سکتے ہیں ، احمد یہ سکول میں
داخل نہیں۔میرا اندازہ ہے کہ تین ، ساڑھے تین لاکھ جماعت ہندوستان میں ہے۔عورتیں، بچے اور نا کارہ کو
اگر نکال دیا جائے تو چالیس، پچاس ہزار کی تعد ادرہ جاتی ہے۔ان میں سے اگر پانچ ہزار بھی کھاتے پیتے سمجھ
لئے جائیں اور وہ اپنا ایک ایک لڑکا بھی دین کے لئے پیش کریں تو پانچ ہزار مبلغ مل سکتا ہے۔ایک بچہ کو دین کے لئے وقف کرنے میں کوئی مشکل نہیں۔دوسروں کو کہا جا سکتا ہے کہ ہم نے
تمہیں اعلی تعلیم دلوائی یا دوسرے اچھے کاموں پر لگایا، اب یہ گویا ایک ٹیکس تمہارے ذمہ ہے کہ اپنے اس
بھائی کو خرچ دیتے رہو۔اس طرح ان کے اپنے رزق میں بھی برکت ہوگی۔حضرت ابو ہریرہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور دھرنا مار کر بیٹھ گئے۔حتی کہ مسجد سے نکلنا بھی بند کر دیا۔ان کا ایک
488

تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از تقریر فرموده 108 اپریل 1944ء
اور بھائی تھا، جس کے کام میں یہ پہلے مدددیا کرتے تھے۔ایک دفعہ ان کا بھائی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں آیا اور کہا کہ یا رسول اللہ ! میرا بھائی تو اب میرے لئے گویا ایک چٹی ہے۔دو، چار ماہ بعد
آتا ہوں تو اسے کچھ خرچ دے جاتا ہوں۔اور یہ پہلے کام میں جو مجھے مدددیتا تھا ، اس سے محروم ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں کیا معلوم ہے کہ اللہ تمہیں بھی رزق اس کے طفیل دیتا ہے؟ میر
محمد اسحاق صاحب مرحوم کو جب حضرت خلیفہ اول نے دینی علوم کی تعلیم دینی شروع کی تو ایک دن حضرت
نانا جان مرحوم نے کہا کہ میرے دل پر یہ بوجھ ہے کہ یہ کھائے گا کیا؟ اسے کوئی فن بھی سکھا دیا جائے۔اس
پر حضرت خلیفہ اول نے فرمایا۔اس کے بڑے بھائی کو اللہ تعالیٰ اسی کے لئے تو رزق دے گا تا وہ اس کی
خدمت کرے اور دین کے ثواب میں شریک ہو تو دین کے لئے بیٹوں کو وقف کرنا اہم ذمہ داری
ہے۔جس میں اب تک جماعت نے اپنی ذمہ داری کو ادا کیا ہوتا تو آج ناظر صاحب سے جب پوچھا گیا
تھا کہ میں مبلغوں کے نام بتائیں؟ وہ کھسیانے ہو کر یہ نہ کہتے کہ میں نے سوچا نہیں۔واقعہ یہ ہے کہ مبلغ ہیں
ہی نہیں۔ناظر صاحب کے نام نہ پیش کرنے پر بعض لوگ ہنسے۔لیکن جن لوگوں نے خود اپنی ذمہ داری کو ادا
نہ کیا ، انہیں ہنے کا کیا حق ہے؟ ہاں جس نے اپنے بیٹوں میں سے کم سے کم ایک کو اچھی تعلیم دلا کر دین کے
لئے وقف کر دیا اور باقی بیٹوں پر فرض کر دیا کہ وہ اسے خرچ دیں، وہ بے شک ہنسے۔مگر ایسا تو شاید سو، دوسو
میں سے ایک ہوگا۔باقی سب وہ ہیں، جنہوں نے اپنی ذمہ داری کو ادا نہیں کیا۔ایسے لوگوں کے لئے یہ
استغفار کا موقع تھا اور انہیں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔پس میں بار بار جماعت کو توجہ دلا چکا ہوں اور اب پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے بچوں کو دین کے
لئے وقف کرو۔اگر کسی کے زیادہ بچے ہیں تو وہ ایک کو وقف کرے اور اس کے بھائیوں کے ذمہ لگائے کہ
اسے خرچ دیتے رہیں۔اور انہیں کہے کہ یہ دین کا کام کرتا ہے، اس لئے تمہارا فرض ہے کہ اپنی آمد کا اتنا
حصہ اس کو دیتے رہو۔اور پھر وہ اپنی جائیداد کا کچھ حصہ اس کے لئے وقف کر سکتا ہے۔وصیت تو زیادہ سے
زیادہ تیسرے حصہ کی جائز ہے اور یہ اسی لئے ہے کہ تا انسان چاہے تو دوسرے کاموں کے لئے بھی وقف کر
سکے۔پس چاہیے کہ جائیداد کا کچھ حصہ اس رنگ میں وقف کر دیا جائے کہ جو تبلیغ کرے گا، یہا سے ملے گا۔پس وہ قربانی کرو، جو سچے مومن کے شایان شان ہے۔اور اپنے بچوں کو مدرسہ احمدیہ میں تعلیم کے لئے بھیجو
بالخصوص کھاتے پیتے لوگوں کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 07 تا 109 اپریل 1944ء)
489

آج 10 میں سے 10 باقی