اس تحریک کی بنیاد آدمیوں پر ہے، روپیہ پر نہیں ۔ تقریر فرمودہ 9 اپریل 1944ء بر موقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
وو
اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء
اس تحریک کی بنیاد آدمیوں پر ہے، روپیہ پر نہیں
تقریر فرموده 09 اپریل 1944ء بر موقع مجلس شوری
میں نے اندازہ لگایا ہے کہ ہمیں اپنی تبلیغی ضروریات کے لئے پانچ ہزار مبلغ رکھنے
چاہیں۔اور یہ بھی پہلا قدم ہے، جو تبلیغ کے لئے ہمیں اٹھانا چاہیے۔یہ پانچ ہزار مبلغ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے اس رویا کے مطابق ہوں گے، جس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو بتایا گیا تھا کہ
تمہیں پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا۔میں سمجھتا ہوں، اس سے ایک یہ بھی مراد ہے کہ سلسلہ کی تبلیغی ضروریات پوری نہیں ہوسکتیں،
جب تک پانچ ہزار مبلغ نہ رکھا جائے۔مگر یہ بھی ابتدائی قدم ہے۔کیونکہ جب کوئی نبی کام شروع کرتا ہے،
اسے ابتداء میں کام کے مناسب حال فوج دی جاتی ہے۔پھر جوں جوں کام وسیع ہوتا ہے، فوج میں بھی
اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔پس در حقیقت یہ پانچ ہزار سپاہی ابتداء کے لئے ہیں ورنہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے کشفی حالت میں خود مطالبہ کیا، ایک لاکھ سپاہیوں کی ہمیں ضرورت ہے۔پس ہم اپنی تبلیغ کو
دنیا کے کناروں تک پہنچانے کا ابتدائی کام صحیح پیمانہ پر اس وقت تک شروع نہیں کر سکتے ، جب تک ہم پانچ
ہزار مبلغ نہیں رکھتے۔مگر ابھی چونکہ ہم میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ ہم پانچ ہزار مبلغ رکھ سکیں۔میں نے اس
رویا کو پورا کرنے کے لئے تحریک جدید کا اجراء کیا۔جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے پانچ ہزار چندہ
دینے والے سپاہی مہیا فرما دیئے اور انہوں نے ہر سال اپنی قربانی کا شاندار مظاہرہ کیا۔مگر بہر حال یہ اس
رویاء کے پورا ہونے کا پہلا قدم ہے۔دوسرا قدم یہ ہوگا کہ ہم پانچ ہزار مبلغ رکھیں گے، جن کے خرچ کا
اندازہ دو کروڑ روپیہ سالانہ ہے۔ہمیں اپنی موجودہ حالت کے لحاظ سے یہ کام بہت بڑا دکھائی دیتا ہے۔لیکن اگر ہم 25 لاکھ روپیہ کا پہلا ریز روفنڈ قائم کر دیں۔اس کے بعد دوسرا ریز روفنڈ 50 لاکھ روپیہ کا قائم
کر دیں۔پھر تیسرا ریز روفنڈ 75لاکھ کا قائم کر دیں تو چوتھا ریز روفنڈ ایک کروڑ روپیہ کا قائم ہو جائے گا۔اس کے ساتھ ہی امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مالی وسعت کے بعض اور سامان بھی پیدا کر دے گا اور
اس طرح جلد ہی یہ آمد دو کروڑ روپیہ تک پہنچ جائے گی اور ہم پانچ ہزار مبلغ رکھ کر ان کے اخراجات کو آسانی
سے پورا کر سکیں گے۔491

اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
عیسائیوں کو دیکھو، وہ شرک کی اشاعت کے لئے پانچ کروڑ پونڈ سالانہ مشنری سوسائٹیوں پر خرچ )
کرتے ہیں۔پانچ کروڑ پونڈ کے معنی ہیں 75 کروڑ روپیہ سالانہ۔اگر وہ جھوٹے خدا کو منوانے کے لئے
75 کروڑ روپیہ سالانہ خرچ کر سکتے ہیں تو کیا ہم بچے خدا کے نام کو بلند کرنے اور اس کے دین کو پھیلانے
کے لئے دو کروڑ روپیہ سے پہلا تبلیغی قدم نہیں اٹھا سکتے ؟ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عیسائی بہت مالدار ہیں اور
حکومتیں ان کے قبضہ میں ہیں۔لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ روپیہ سے زیادہ نفس کی قربانی کام دیا کرتی
ہے۔مال تو کوئی چیز ہی نہیں۔جب انسان اپنے نفس کی قربانی خوشی سے پیش کرنے کے لئے تیار ہو جائے
تو مال کی قربانی اس پر ذرا بھی گراں نہیں گزرتی۔لیکن وہ جو نفس کی قربانی میں کمزور ہوتے ہیں، قربانی کا
وقت آنے پر کچا دھا گا ثابت ہوتے ہیں، خدا تعالیٰ کی ناراضگی کے مورد بن جاتے ہیں۔دیکھو میں نے پانچ ہزار مبلغین کا خرچ دو کروڑ روپیہ سالانہ بتایا ہے۔اور یہ اتنا بڑا خرج
ہے، جو ہماری موجودہ حالت کے لحاظ سے بالکل ناقابل برداشت ہے۔لیکن ایک اور نکتہ نگاہ سے اگر دیکھو
تو ہماری جماعت اس وقت چار، پانچ لاکھ کے قریب ہے۔اس میں سے ہندوستان کی جماعت اڑھائی ، تین
لاکھ سے کسی طرح کم نہیں۔اگر اس اندازہ کو صحیح سمجھ لیا جائے تو کم از کم بیس ہزار بالغ مرد ہماری ہندوستان کی
جماعت میں ہی موجود ہیں۔ان میں ہزار میں سے پانچ ہزار مبلغین کا ملنا کون سی مشکل بات ہے؟
اگر ہر شخص دین کی اہمیت کو سمجھ جائے، اگر ہر شخص خدا تعالیٰ کے لئے قربانی کرنا اپنی سب سے بڑی سعادت
اور کامیابی سمجھے اور اگر وہ سلسلہ سے ایک پیسہ لئے بغیر خدا تعالیٰ کے جلال اور اس کے کلمہ کو بلند کرنے کے
لئے دنیا میں نکل کھڑا ہو تو پانچ ہزار مبلغین، جن کا اس وقت مہیا ہونا ہمیں سخت مشکل دکھائی دیتا ہے، نہایت
آسانی اور سہولت کے ساتھ میدان میں نکل آئیں اور دنیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھیل
جائیں۔اور کفر پر اس طرح چھا جائیں کہ اسلام کے مقابلہ میں اسے سراٹھانے کی تاب نہ رہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص اپنے ایمان کا جائزہ لے اور دیکھے کہ کیا وہ صیح معنوں میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ اپنے اندر لئے ہوئے ہے؟ اور کیا وہ کہہ سکتا ہے کہ جس طرح رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی اشاعت کی ، اسی طرح میں اسلام کی اشاعت کرنے کے لئے تیار
ہوں؟ اگر یہ ایمان جماعت کے ہر فرد میں پیدا ہو جائے تو یہ سوال ہی باقی نہ رہے کہ روپیہ کہاں سے آئے
گا؟ آخر یہ بھی تو سوچنا چاہیے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیا تنخواہ لے کر کام کیا کرتے تھے؟ یا حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کسی انجمن سے روپیہ لے کر تبلیغ کا کام شروع کیا تھا؟ آپ کو کسی انجمن کی
492

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از تقریر فرمود 09 اپریل 1944ء
طرف سے وظیفہ نہیں ملتا تھا، کوئی ماہوار تنخواہ مقرر نہیں تھی۔لیکن پھر بھی آپ دین کی خدمت کے لئے
کھڑے ہو گئے اور آپ نے فیصلہ کیا کہ اب دین کی خدمت کرنا ہی میرا کام ہوگا۔میں دن کو بھی خدمت
کروں گا اور رات کو بھی۔اور اس وقت تک آرام نہیں کروں گا ، جب تک اس تاریک دنیا کو خدا تعالیٰ کے
نور سے منور نہ کرلوں۔یہ روح ہے، جو ہم میں سے ہر فرد کو اپنے اندر پیدا کرنی چاہیے۔اور یہی وہ روح
ہے، جس کے پیدا ہونے کے بعد یہ سوال پیدا نہیں ہوتا کہ ہمیں اپنے کاموں کے لئے ایک کروڑ روپیہ کی
ضرورت ہے یا دو کروڑ روپیہ کی ؟ صرف نیت اور ارادہ کی دیر ہے۔اگر نیت درست ہو ، اگر ارادگی میں پختگی
ہو، اگر ایمان میں مضبوطی ہو تو کوئی روک مقابل میں نہیں آسکتی۔ہاں اگر ایمان ہی نہ ہو یا ارادے ہی کو تاہ
ہوں تو پھر بے شک کروڑوں روپیہ کی ضرورت ہوگی۔مگر سچی بات یہ ہے کہ کروڑوں روپیہ بھی اس وقت
تک کام نہیں دے سکتا، جب تک ایمان کی چنگاری انسانی روح کو گر مانہ رہی ہو۔اور جب تک ایمان کی
حرارت اس کے قلب کو زندہ نہ رکھ رہی ہو۔میں سمجھتا ہوں، پانچ ہزار مبلغین کا رکھنا گو بظاہر بڑا مشکل نظر آتا ہے۔لیکن میرے نزدیک ہمارے
پاس پانچ ہزار مبلغین سے بھی زیادہ مبلغ رکھنے کے سامان موجود ہیں۔صرف نیت اور ارادہ کی ضرورت ہے۔اگر سچی نیت کر لی جائے اور خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے ، اس کے دین کی خدمت کا کام شروع کیا جائے
تو اللہ تعالیٰ غیب سے برکتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔اور ایسی ایسی جگہوں سے کامیابی کے سامان
مہیا کرتا ہے، جو انسانی واہمہ اور خیال میں بھی نہیں ہوتیں۔یہ ہماری کمزوری ہوتی ہے کہ ہم قربانی کرنے سے
پہلے سوچتے ہیں کہ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ گویا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کام ہماری کوششوں سے ہوگا۔حالانکہ جو کچھ
کرنا ہے، خدا نے کرنا ہے۔بندوں کو تو وہ محض ثواب دینے کے لئے شمولیت کا موقع عطا فرما دیتا ہے۔۔پس اصل بات یہ ہے کہ پانچ ہزار مبلغین کا مہیا ہونا ہمارے لئے ہر گز کوئی مشکل امر
نہیں۔مگر اس کے لئے جماعت کو وہی راستہ اختیار کرنا چاہیے، جس راستہ کو اختیار کرنے کی ہدایت حضرت
سیح موعود علیہ السلام دے چکے ہیں۔اگر اسی قسم کے لوگ ہمارے سلسلہ میں پیدا ہو جائیں، جن کو مدنظر
رکھتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ:۔وو
وو
اگر ہماری جماعت میں چالیس آدمی بھی ایسے مضبوط رشتہ کے ہوں، جو رنج و
راحت عسرویسر میں خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم کریں۔تو ہم جان لیں کہ ہم جس
مقصد کے لئے آئے تھے، وہ پورا ہو چکا اور جو کچھ کرنا تھا، وہ کر لیا۔(الحکم 30 جون 1903 ء صفحہ 10)
493

اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
تو ہماری فتح یقینی اور قطعی ہے۔کیونکہ اس وقت یہ سوال ہی نہیں ہوگا کہ ان کو سلسلہ کی طرف سے
ملتا کیا ہے؟ بلکہ وہ خدا کے دین کی اشاعت کے لئے دیوانہ وار نکل کھڑے ہوں گے اور ہر قربانی کے لئے
شرح صدر سے تیار ہوں گے۔انہیں اگر پہاڑوں کی چوٹی سے اپنے آپ کو گرانے کے لئے کہا جائے گا تو
وہ ہر پہاڑ سے گرنے کے لئے تیار ہوں گے۔انہیں اگر سمندر میں چھلانگ لگانے کے لئے کہا جائے گا تو وہ
سمندر میں چھلانگ لگانے کے لئے تیار ہوں گے۔انہیں اگر اپنے آپ
کو جلتی ہوئی آگ میں جھونکنے کے
لئے کہا جائے گا تو وہ ہر جلتی آگ میں اپنے آپ
کو بھسم کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔ایسے لوگ اگر پانچ
ہزار ہماری جماعت میں پیدا ہو جائیں تو فتح کا سوال ایک آن میں حل ہو جائے اور کفر کی شوکت دیکھتے ہی
دیکھتے خاک میں مل جائے۔مگر چونکہ ابھی تک جماعت کے لوگ اس بلند معیار تک نہیں آئے ، اس لئے
واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں کہنا چاہیے کہ پانچ ہزار سپاہی اگر ان سامانوں کے ساتھ آگے آئیں،
جن سے ادنی درجہ کی تبلیغ ساری دنیا میں کی جاسکتی ہے تو اس کے لئے دو کروڑ روپیہ سالانہ کی ضرورت ہو
گی۔مگر یہ اتنی بڑی مالی قربانی ہے، جو جماعت کی موجودہ حالت کے لحاظ سے ایک لمبے وقت کا مطالبہ کرتی
ہے۔لیکن وقت کے لمبا ہونے کے یہ معنی نہیں ہیں کہ اس کام کو شروع بھی نہ کیا جائے۔اگر ہم اعلی پیمانہ پر
اس کام کو جاری نہیں رکھ سکتے تو ادنی پیمانہ پر تو اس کام کو شروع کر سکتے ہیں۔اگر ہم اس کام کو شروع کر دیں
اور ادنی ادنیٰ قربانیوں میں دلی شوق کے ساتھ حصہ لیں تو یقینا اللہ تعالی ایک دن ہمیں بڑی قربانیوں میں
حصہ لینے کی بھی توفیق عطا فرمادے گا۔میں بار بار بتا چکا ہوں کہ ایک قربانی دوسری قربانی کی محرک ہوتی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے،
جس کے خلاف تم کبھی کوئی مثال پیش نہیں کر سکتے کہ جب ایک نیکی کی جاتی ہے تو وہ دوسری نیکی کی محرک
بن جاتی ہے۔پس اگر ہم سچے دل کے ساتھ ادنی درجہ کی مالی قربانیوں میں حصہ لیں گے تو اللہ تعالیٰ ہماری
جماعت کو توفیق عطا فر مادے گا کہ وہ اعلیٰ درجہ کی مالی قربانیوں میں بھی حصہ لے اور ان ذمہ داریوں کو پورا
کرے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر عائد ہوتی ہیں۔ہمارا کام یہ ہے کہ ہم قربانی کے لئے جماعت کو بلاتے چلے جائیں۔تاکہ ہر قربانی کے بعد اس
سے بڑی قربانی کی ہماری جماعت کو توفیق ملے۔بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اگر انتہائی قربانی سے کام
لیا گیا تو جماعت کی کمر ہمت ٹوٹ جائے گی۔مگر میں سمجھتا ہوں، یہ بات بالکل غلط ہے۔جب بھی ٹوٹے
گا، منافق ہی ٹوٹے گا۔مومن کبھی قربانیوں سے ٹوٹ نہیں سکتا۔جو شخص قربانیاں کرتے وقت اپنے دائیں
494

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از تقریر فرموده 09 اپریل 1944ء
اور بائیں دیکھتا ہے اور سوچتا ہے کہ آیا فلاں بھی قربانی کر رہا ہے یا نہیں ؟ فلاں نے بھی حصہ لیا ہے یا میں ہی
حصہ لے رہا ہوں؟ وہ کبھی قربانیوں کے میدان میں ثابت قدم نہیں رہ سکتا۔لیکن وہ جو خدا کے لئے محض
اس کی رضا کے لئے ، دنیا کے لئے نہیں بلکہ دین کے لئے اپنا انتہائی زور بغیر دائیں بائیں دیکھنے کے صرف
کر دیتا ہے، وہ ٹوٹا نہیں کرتا بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جایا کرتا ہے۔گارڈر کے او پر جب لکڑیاں ڈالی
جاتی ہیں تو وہ ٹوٹا نہیں کرتیں ، خواہ ان پر چھت کی مٹی کا کس قدر بوجھ ہو؟ کیونکہ شہتیر ان کو سنبھالنے کے
لئے موجود ہوتا ہے۔اسی طرح مومن کی کمر ہمت ہمیشہ مضبوط رہتی ہے۔کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میرا خدا
میرے ساتھ ہے۔یہ ہو نہیں سکتا کہ میں اس کے دین کے لئے قربانی کروں اور تباہ و برباد ہو جاؤں۔صحابہ نے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! جہاد فی سبیل اللہ کے
کیا معنی ہیں؟ آپ نے فرمایا۔جہاد مختلف نیتوں سے کئے جاتے ہیں۔کوئی شخص دوسری قوم کے بغض کی
وجہ سے، جو اس کے دل میں مخفی ہوتا ہے، جنگ میں شامل ہوتا ہے اور کوئی حمية الجاهلية کی وجہ سے
جنگ کرتا ہے، کوئی محض نام ونمود اور شہرت کے لئے جنگ کرتا ہے۔لیکن اصل مجاہد وہی ہے، جو صرف خدا
تعالیٰ کی رضا جوئی کے لئے جہاد میں شامل ہوتا ہے۔پس قربانی وہی ہے، جو خدا تعالیٰ کے لئے کی جائے۔اور جو شخص خدا تعالیٰ کے لئے قربانی کرتا ہے، وہ
کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔پس ہمیں اس وقت کے آنے سے پہلے جبکہ وہ پانچ ہزار مبلغ آویں، جنہیں ہم تبلیغ کے لئے
دنیا میں پھیلا سکیں، بغیر کسی اور طرف نظر ڈالنے کے قربانیوں کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دینا چاہیے۔تا کہ خدا
تعالیٰ ان حقیر قربانیوں کو قبول فرماتے ہوئے ہمیں توفیق عطا کرے کہ جب بڑی قربانیوں کا مطالبہ ہو تو اس وقت
ہم خوشی سے اپنی ہر چیز خدا تعالیٰ کے
آستانہ پر قربان کرنے کے لئے پیش کر دیں۔ہماری مثال اس وقت بالکل اسی شخص کی سی ہے، جو اپنے مکان کی چھت کے لئے گارڈر کی تلاش
کرتا ہے اور جب اسے گارڈر نہیں ملتا تو وہ بانس کے چھوٹے چھوٹے ٹکروں سے ہی کام لیتا ہے۔اس کے
یہ معنی نہیں ہوتے کہ اب اسے گارڈروں کی ضرورت نہیں رہی۔وہ گارڈروں کی ضرورت کو اس وقت بھی
تسلیم کرتا ہے، جب اس کے مکان کی چھت پر بانس کی لکڑیاں پڑی ہوتی ہیں۔مگر چونکہ گارڈرا سے ملتے
ہیں، اس لئے وہ معمولی اور ادنی درجہ کی چیزوں سے کام لینے کی کوشش کرتا ہے۔اسی طرح جب تک ہمیں
وہ پانچ ہزار مبلغ نہیں ملتے، جو دنیا کے ایک معتد بہ حصہ میں تبلیغ اسلام کا فرض سرانجام دیں، اس وقت تک
ضروری ہے کہ ہم تبلیغ اسلام کے لئے ادنی اور معمولی درجہ کے ان سامانوں
کو اختیار کریں، جواس وقت
495

اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہمارے امکان میں ہیں۔اور اگر پانچ ہزار مبلغ نہیں ملتے تو پانچ ، دس، پچاس یا سو مبلغوں سے ہی اس کام
کی ابتدا کر دیں لیکن بہر حال یہ ایک عارضی عمارت ہوگی۔اس عمارت پر ہم اسلام کی آئندہ تعمیر کا کلیہ
انحصار نہیں رکھ سکتے۔کیونکہ عمارت جس قدر بلند ہو، اسی قدر اس عمارت کی بنیادوں کا مضبوط ہونا ضروری
ہوتا ہے۔جب ہمارا مقصد ساری دنیا میں اسلام اور قرآن اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی
اشاعت ہے تو اس کے لئے ہمارا یہ خیال کر لینا کہ ہم اپنی موجودہ کوششوں سے ہی کامیاب ہوسکیں گے،
اول درجہ کی غلطی اور نادانی ہے۔55۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے کاموں کو بڑھاتے چلے جائیں۔یہاں تک کہ وہ وقت آ
جائے، جب ہم انتہائی قربانیوں سے کام لیتے ہوئے، پانچ ہزار مبلغین کے اخراجات آسانی سے برداشت
کر سکیں اور ان کو ساری دنیا میں احمدیت کی اشاعت کے لئے پھیلا دیں۔دیکھو، ہم سے پہلے جو تو میں دنیا
میں گزر چکی ہیں، انہوں نے دین کے لئے ایسی عظیم الشان قربانیاں کی ہیں کہ ان کے واقعات پڑھ کر
انسان حیران رہ جاتا ہے۔وہ واقعات ایسے ہیں کہ آج بھی ہمارے لئے اپنے اندر بیسیوں سبق پنہاں
رکھتے ہیں۔اور ہمیں اس حقیقت کی طرف توجہ دلاتے ہیں کہ خدا کے لئے قربانی کرنے والے دنیا میں کبھی
ضائع نہیں کئے جاتے“۔جس شہر یا گاؤں میں جاؤ، وہاں کے رہنے والوں سے اپنے لئے روٹی مانگو، اگر وہ دے
دیں تو خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کھالو اور اگر وہ انکار کریں تو اپنے پاؤں کی گرد جھاڑ کر وہاں سے نکل
جاؤ اور اپنی زبان پر شکوہ کا کوئی حرف مت لاؤ۔اگر اس طرح کام کرنے والے ہمیں بھی میسر آجائیں تو پھر
پانچ ہزار مبلغوں کا بھی سوال نہیں۔دولاکھ مبلغ اس وقت ہمیں اپنی جماعت میں سے حاصل ہو سکتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے اندروہی روح پیدا کریں، جو پہلے لوگوں نے پیدا کی۔اگر ہماری
جماعت کا ہر فرد قربانی اور ایثار کے اس معیار پر آجائے ، جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے تو پھر اس امر کا بھی
کوئی سوال نہیں رہے گا کہ کوئی شخص بی۔اے یا ایم۔اے پاس ہے یا نہیں؟ یا مولوی فاضل ہے
یا نہیں ؟ کیونکہ اس وقت ڈگریوں کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی۔وہ مانگتے اور تبلیغ کرتے چلے جائیں گے۔ایک مدرس ہو گا تو وہ بھی یہی طریق اختیار کرے گا۔ایک پروفیسر ہوگا تو وہ بھی ایسا ہی کرے گا۔پھر ہماری
تمام مشکلات حل ہو سکتی ہیں اور تبلیغ کا سوال، جو روپیہ کے نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے لئے بعض دفعہ
پریشان کن صورت اختیار کر لیتا ہے، وہ دیکھتے ہی دیکھتے حل ہو سکتا ہے۔496

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از تقریر فرموده 09 اپریل 1944ء
در حقیقت بلند کاموں کی سرانجام دہی کے لئے ایک مستقل عزم اور ارادہ کی ضرورت ہوا کرتی
ہے۔اور مستقل ارادہ اور عزم کے لئے ایسے آدمیوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے، جو اپنے دلوں میں اخلاص
اور ایمان رکھتے ہوں۔اگر ایسے آدمی میسر آجائیں تو پھر روپیہ کی بھی ضرورت نہیں رہتی ، اخلاص خود بخود کام
کے رستے تلاش کر لیا کرتا ہے۔یہی وہ بات ہے، جو تحریک جدید کے شروع میں ، میں نے کہی کہ اس تحریک
کی بنیاد آدمیوں پر ہے، روپیہ پر نہیں۔روپیہ اگر لیا جاتا ہے تو اس لئے کہ درمیانی وقفہ میں اس روپیہ سے
کام لیا جا سکے۔ورنہ در حقیقت ہمیں ضرورت ان اخلاص و ایمان رکھنے والے مبلغین کی ہے، جو دنیا میں
نکل جائیں اور خدائے قدوس کا نام بلند کرنے کے لئے اپنی تمام عمریں صرف کر دیں۔یہ وہ مبلغ ہیں، جن
کی ہمیں ضرورت ہے اور یہی وہ مبلغ ہیں، جو صحیح رنگ میں اسلام کے سپاہی کہلا سکتے ہیں“۔33
در حقیقت تبلیغ کا سوال ایک مستقل عزم اور ارادہ کے بغیر حل ہی نہیں ہوسکتا۔ایسا مستقل
عزم، جو ہر قسم کی روکوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا دے اور ہر قربانی خواہ وہ کتنی بڑی ہو، انسان کو آسان
اور سہل نظر آنے لگے۔لیکن جب تک یہ وقت نہیں آتا، ہماری جماعت کے افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ
چھوٹے پیمانہ پر اپنی جان کو قربان کرنے کے لئے تیار رہیں، اپنے مال کو قربان کرنے کے لئے تیار رہیں۔تا کہ جن کاموں
کی بنیا درکھ دی گئی ہے، ان کو ہم زیادہ سے زیادہ وسیع کرسکیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تبلیغ کے لئے ہمیں موجودہ تعداد سے بہت زیادہ مبلغین کی ضرورت
ہے۔لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ روپیہ کا موجود ہونا بھی اپنی ذات میں نہایت ضروری ہے۔کیونکہ
روپیہ سے تبلیغ کو زیادہ سے زیادہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔اگر ہم صرف پانچ ہزار مبلغ رکھیں تو وہ ایک وقت میں
پانچ ہزار افراد کوہی تبلیغ کر سکتے ہیں۔لیکن اگر ہم کافی تعداد میں ان
کولٹر بچر اور اشتہارات وغیرہ مہیا کر دیں
تو ایک ایک آدمی کی آواز ملک کے لاکھوں لوگوں تک پہنچ سکتی ہے۔پس تبلیغ کو وسیع کرنے اور دنیا کے اکثر
حصوں میں اسلام اور احمدیت کے نام کو پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے پاس روپیہ ہو اور ضروری
ہے کہ ہمارے پاس آدمی ہوں تا کہ ہم ایک وقت میں ان دونوں چیزوں سے کام لے کر کفر کے مقابلہ کے
لئے نکل سکیں۔میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں سے کئی مخلصین ہیں، جنہوں نے اپنی زندگیاں اسلام کی
خدمت کے لئے وقف کی ہیں۔لیکن ان کی تیاری اور پھر ان کا بیرونی ممالک میں تبلیغ کے لئے بھجوایا جانا ،
ابھی دور کی بات ہے۔میں تو جب ان حالات کو دیکھتا ہوں تو مجھے بعض دفعہ یہ شل یاد آجاتی ہے " کتنا تریاق
497

اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
از عراق آورده شود مارگزیدہ مردہ شود۔جنگ نہ معلوم کب ختم ہو۔پھر اگر جنگ ختم ہو جائے اور ہماری
تیاری ابھی نامکمل ہو تو پیشتر اس کے کہ ہم کوئی نئی عمارت کھڑی کریں، کفر اس کی جگہ ایک اور عمارت کھڑی
کر دے گا۔اول تو پرانی عمارت کو توڑنا ہی آسان کام نہیں۔تین، چار سو سال سے عیسائیوں نے مسلمانوں
کو سیاسی اور صنعتی اور اقتصادی میدانوں میں شکست دے کر ان کو اتنا کمزور کر دیا ہے اور عیسائیت دنیا پر اس
قدر غالب آچکی ہے، نہ صرف مذہب کے لحاظ سے بلکہ تمدن اور سیاست اور اقتصاد کے لحاظ سے بھی، کہ
کفر کی مضبوط اور پرانی عمارت کو توڑنا، ہمارے لئے کوئی آسان بات نہیں۔پھر ہمارا کام صرف یہی نہیں کہ
ہم کفر کی عمارت کو توڑ دیں۔بلکہ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم اس کی جگہ اسلام کی بلند و بالا عمارت کو اپنی پوری شان
اور عظمت کے ساتھ کھڑا کریں۔اگر جنگ کے بعد جبکہ پرانی عمارت الہی ہاتھوں سے ٹکڑے ٹکڑے ہو چکی
ہوگی ، ہم نے جلد سے جلد اسلام کی عمارت کھڑی نہ کی تو دشمن اس وقفہ سے فائدہ اٹھا کر پھر کفر کی ایک
عمارت کھڑی کر دے گا۔اور پھر ہمار از ور اس عمارت کو توڑنے پر صرف ہونے لگ جائے گا اور اسلام کی
عمارت کو ازسرنو تعمیر کرنے کا کام اور زیادہ التوا میں پڑ جائے گا۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم
اس عزم مصمم کو لے کر کھڑے ہو جائیں کہ ہم کفر کی قائم کردہ عمارت کو منہدم کر کے رکھ دیں گے، ہم اسلام
کی مضبوط ترین عمارت دوبارہ دنیا میں کھڑی کریں گے اور اس غرض کے لئے ہمیں جس قربانی سے بھی کام کا
لینا پڑا، اس سے دریغ نہیں کریں گے۔اگر جانی قربانی کا سوال آیا تو ہم اپنی جان قربان کر دیں گے۔اگر
مالی قربانی کا سوال آیا تو ہم اپنا مال قربان کر دیں گے۔اور اس بات کی ذرا بھی پروا نہیں کریں گے کہ ہم پر
اور ہمارے عیال پر کیا گزررہی ہے؟
مگر چونکہ جماعت کے تمام افراد میں یکساں جوش اور اخلاص نہیں ہوتا بلکہ کوئی اپنے اخلاص کے
لحاظ سے اول درجہ کے ہوتے ہیں تو کوئی دوسرے درجہ کے اور کوئی تیسرے درجہ کے ، اس لئے ضروری ہے
کہ جماعت کے ہر فرد پر جانی اور مالی قربانی کی اہمیت کو پوری طرح واضح کیا جائے اور جب اکثریت اپنے
اندر ایک تغیر پیدا کرلے تو ہر شخص اپنے ہمسایہ کی اصلاح کرے۔ہر شخص جماعت کے ست اور غافل لوگوں
کے پاس جائے اور خودا سے کہے، اے میرے بھائی ! اسلام پر ایک نازک وقت آیا ہوا ہے۔ہمیں تو اس
غرض کے لئے غیر سے بھی بھیک مانگنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے مگر تم تو ہمارے بھائی ہو تم سے
نہ کہیں تو اور کس سے کہیں ؟ تم چندہ میں کوتاہی کرتے ہو تم مالی مطالبات میں دلیری سے حصہ نہیں لیتے ،
جس کا نتیجہ یہ ہورہا ہے کہ سلسلہ کے کاموں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔498

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
23
اقتباس از تقریر فرموده 09 اپریل 1944ء
پس ہمارے سامنے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ثواب حاصل کرنے کے عظیم الشان مواقع ہیں۔اگران عظیم الشان مواقع کے ہوتے ہوئے، پھر بھی ہم غفلت سے کام لیں اور کوتاہی کا ارتکاب کریں تو یہ ہماری
انتہائی بدقسمتی ہوگی۔ورنہ خدا نے ہمارے لئے ثواب کے مواقع بہم پہنچانے میں قطعا بخل سے
کام نہیں لیا۔مگر یہ
یا درکھنا چاہیے، یہ پچیس لاکھ روپی کاریز رونڈ صرف ہمارا ابتدائی قدم ہے۔ورنہ ہماری خواہش تو یہ ہونی چاہیے کہ
ہمارے پاس پچیس کروڑ روپیہ کاریز روفنڈ ہو۔پس کمریں کس لو اور اشاعت اسلام کی خاطر ایک مضبوط بنیاد قائم
کرنے کی کوشش کرو۔جب یہ پہلا قدم اٹھا لو گے اور پچیس لاکھ روپیہ کاریز روفنڈ قائم کرلو گے تب تم میں سے کئی
لوگوں کو اللہ تعالیٰ اس بات کی بھی توفیق عطا فر مادے گا کہ وہ مرنے سے پہلے اپنی جانوں کو بھی خدا تعالی کی راہ
میں قربان کر دیں اور اس کی ابدی رضا اور دائمی جنت کے مستحق ہو جائیں۔رپورٹ مجلس شور می منعقد : 09:07 اپریل 1944ء)
499

آج 10 میں سے 10 باقی