وقت آگیا ہے کہ اپنی ہر چیز خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دیں ۔ تقریر فرمودہ 9 اپریل 1944ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء
وقت آ گیا ہے کہ اپنی ہر چیز خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دیں
تقریر فرموده 09 اپریل 1944ء بر موقع مجلس شوری
”سب سے پہلے میں دوستوں کو پھر دوبارہ وقف جائیداد کی تحریک کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔کی طرف میں اپنے دو گذشتہ خطبوں میں بھی توجہ دلا چکا ہوں۔جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں، میری
تحریک پر خدا تعالیٰ کے فضل سے قادیان کی بہت بڑی اکثریت نے اپنی جائیدادوں کو دین کے لئے وقف
کر دیا ہے۔اسی طرح بیرونجات میں سے بھی سینکڑوں کی تعداد ایسے لوگوں کی ہے، جنہوں نے اپنی
جائیدادوں اور آمد نیوں کو اس غرض کے لئے وقف کیا ہے۔لیکن لاکھوں کی جماعت میں سے سینکڑوں کا
وقف قربانی کا وہ شاندار مظاہرہ نہیں، جس کی جماعت سے توقع کی جاتی تھی۔ابھی علاقوں کے علاقے ،
گاؤں کے گاؤں تحصیلوں کی تحصیلیں اور ضلعوں کے ضلعے ایسے ہیں ، جن میں رہنے والے ہزاروں احمدیوں
میں سے کسی ایک نے بھی اپنی جائیداد کو وقف نہیں کیا۔یا بڑے بڑے وسیع علاقوں میں سے صرف ایک، دو
نے تحریک وقف میں حصہ لیا ہے، باقی لوگوں نے ابھی تک کوئی حصہ نہیں لیا۔اس وقت تمام جماعتوں کے نمائندے یہاں موجود ہیں، اس لئے میں ایک بار پھر جماعت کو
توجہ دلاتا ہوں کہ ہمارا وعدہ جس کو ہم بار بار اپنی زبان سے دہراتے رہتے ہیں ، یہ ہے کہ ہماری ہر چیز خدا
تعالیٰ کے لئے قربان ہے۔ہمیں اپنی جانوں کی پرواہ نہیں، ہمیں اپنے مالوں کی پرواہ نہیں ، ہم مٹ جائیں
گے مگر یہ برداشت نہیں کریں گے کہ دین کو کوئی ضعف پہنچے۔یہ وعدہ ہے، جو ہم منہ سے بار ہاد ہراتے رہتے
ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی اسی وعدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قرآن مجید میں فرماتا ہے:۔إنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ
اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے ان کی جانیں بھی لے لیں اور ان کے مال بھی لے لئے ، اس بات
کے بدلہ میں کہ انہیں جنت عطا کی جائے گی۔جب ہماری جانیں اور ہمارے اموال خدا نے ہم سے لے
لئے اور ہم نے اس معاہدہ کو قبول کر لیا تو اس کے بعد ہمارا یہ کہنا کہ ہم جان کیوں قربان کریں؟ یا مال کا قلیل
حصہ تو قربان کر سکتے ہیں مگر کثیر نہیں قطعی طور پر قرآن کریم کی اس آیت کے خلاف ہے۔کیونکہ ہم سے اگر
501
اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
جانیں لی گئیں، ہم سے اگر مال لئے گئے تو اس لئے کہ ہمیں جنت ملے گی۔اور جنت وہ چیز ہے، جس کا ہم
میں سے ہر شخص خواہش مند ہے۔میں نہیں سمجھ سکتا کہ ہم میں سے کوئی ایک شخص بھی ایسا ہو جو کھڑا ہو کر کہے
کہ میں یہ خواہش نہیں رکھتا کہ اللہ تعالیٰ مجھے جنت عطا فرمائے۔اگر کوئی شخص ایسا ہوتو وہ کہہ سکتا ہے کہ نہ
میں نے جنت کا کبھی مطالبہ کیا، نہ مجھے جنت ملنے کی کوئی امید ہے۔اس لئے میرے لئے جان و مال کو
قربان کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اگر اس وقت میں آپ لوگوں سے یہ سوال کروں کہ وہ لوگ
کھڑے ہو جائیں، جو یہ کہتے ہیں کہ ہمیں جنت کی کوئی ضرورت نہیں، بے شک مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ
ہمیں دوزخ میں ڈال دے۔تو میں سمجھتا ہوں آپ لوگوں میں سے ایک شخص بھی کھڑا نہ ہوگا۔بلکہ ہر شخص
یہی کہے گا کہ میں تو چاہتا ہوں اللہ تعالے مجھے جنت عطا کرے۔اور جب آپ لوگ جنت کے طلب گار
ہیں اور آپ لوگوں میں سے ایک بھی ایسا نہیں جو یہ کہہ سکے کہ اسے جنت کی ضرورت نہیں تو اس کے یہ معنی
ہوئے کہ آپ لوگوں نے اس سودے کو منظور کر لیا ہے، جس کا قرآن مجید میں ذکر آتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ ایک سودا ہے۔مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ہر شخص کو یہ اختیار حاصل
ہے کہ وہ چاہے تو اس کو رد کر دے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے کہ
ہدایت اور گمراہی کی راہوں
کو اختیار کرنا، انسان کی اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق ہوتا ہے۔خدا کسی کو
مجبور نہیں کرتا کہ وہ ضرور ہدایت کا راستہ اختیار کرے اور خدا کسی کو مجبور نہیں کرتا کہ وہ ضرور گمراہی کا راستہ
اختیار کرے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ مجبور نہیں کرتا کہ لوگ ضرور اپنی جانیں اور اپنے مال قربان کریں۔وہ
جنت پیش کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر تم چاہو، دنیا اپنے پاس رہنے دو اور ہمارے پاس آکر دوزخ قبول کر لو
اور اگر چاہو تو اپنی جانیں اور اپنے اموال مجھے دے دو اور میرے پاس آ کر مجھ سے جنت لے لو۔یہ سودا
ہے، جو خدا اور اس کے مومن بندوں کے درمیان ہوتا ہے۔جو شخص اس سودے کو قبول کر لیتا ہے، اس کے
لئے یہ سوال قطعاً باقی نہیں رہ سکتا کہ اب جان ، اس کی جان ہے یا مال، اس کا مال ہے۔اگر اس اقرار کے
با وجود کسی شخص کے دل میں یہ خیال موجود ہو کہ میری جان، میری ہے، میر امال، میرا ہے تو یقینا وہ ایک ایسی
بات کا ارتکاب کرنے والا قرار پائے گا، جسے کوئی مجنون ہی اپنے دل اور اپنے دماغ میں لاسکتا ہے۔پھر میں کہتا ہوں احمدیوں کو بھی جانے دو۔غیر احمد یوں، ہندوؤں ،سکھوں ، عیسائیوں ، یہودیوں
اور پارسیوں وغیرہ میں سے کسی سے سوال کر کے پوچھو کہ آیا تم یہ پسند کرو گے کہ جنت میں داخل کیے جاؤ
اور تمہارا ہر قدم ترقی کے میدان میں بڑھتا چلا جائے اور تم پر متواتر خدا تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوتی رہیں یا تم
502
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از تقریر فرمود : 109 اپریل 1944ء
یہ پسند کرو گے کہ تمہیں کسی دن جنت میں داخل کر دیا جائے کسی دن دور زخ میں جھونک دیا جائے۔چند
دن سایہ دار درختوں میں رکھا جائے اور چند دن کڑکتی دھوپ میں ، ویران اور سنسان جنگلوں میں پھینک دیا
جائے؟ تو میں یقینا سمجھتا ہوں کہ ان میں سے ہر شخص یہی کہے گا کہ میں تو جنت کی آرزو رکھتا ہوں اور اسی
لئے دنیا کی مشکلات مجھے بے حقیقت معلوم ہوتی ہیں۔لیکن میں دیکھتا ہوں باوجود اس خواہش کے، جو
فطری طور پر انسان کے اندر پائی جاتی ہے، پھر بھی اکثر لوگوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ ایک دن تو انہیں
قربانیوں کا بے انتہا جوش ہوتا ہے مگر دوسرے دن ان کی طبیعت پر مردنی چھائی ہوئی ہوتی ہے اور انہیں یوں
معلوم ہوتا ہے کہ قربانیوں میں حصہ لینا اپنے اموال کو ضائع کرنا ہے۔گویا وہ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بھی
اس کے مقابلہ میں ان سے ایسا ہی سلوک کرے کہ کسی دن ان کو جنت میں داخل کر دے اور کسی دن دور زخ
کی گہرائیوں میں پھینک دے۔ایک دن ان کو سایہ دار درختوں اور ٹھنڈے اور شیریں پانیوں میں جگہ دی
جائے اور دوسرے دن ان کو جلتی ریت پر لٹایا جائے۔جنت دوزخ تو ایک تصویر ہے، دنیا کے اعمال کی۔اگر ہم ایسا کرتے ہیں کہ ایک وقت تو کہتے ہیں، ہماری جان بھی قربان، ہمارا مال بھی قربان۔نماز پڑھتے
ہیں تو بڑی گریہ وزاری ہے۔چندہ دیتے ہیں تو ایک ایک پیسہ دینے پر ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہماری
روح بلندیوں میں اڑتی ہوئی آستانہ الوہیت پر سجدہ شکرانہ بجالا رہی ہے کہ اس نے اپنے فضل سے دین کی
خدمت کی توفیق دی۔مگر چنددنوں کے بعد جب کوئی چندہ مانگنے کے لئے آتا ہے تو ہم کہتے ہیں، یہ کیسی
مصیبت ہے کہ ہر وقت ہم سے چندہ مانگا جاتا ہے؟ اگر ہم چندے ہی دیتے رہیں تو اپنے اخراجات کا کیا
انتظام کریں؟ اپنے بچوں اور اپنے عیال کا کس طرح گزارہ کریں ؟ اگر ہم اسی طرح اپنے رنگ بدلتے
چلے جاتے ہیں، ایک دن سست ہوتے ہیں، دوسرے دن ہوشیار ہوتے ہیں، تیسرے دن پھر غافل ہو
جاتے ہیں، چوتھے دن طاقت سے بڑھ کر چندہ دے دیتے ہیں، پانچویں دن چندہ مانگنے والوں پر اعتراض
شروع کر دیتے ہیں۔یا اگر اتنا نمایاں تغیر ہمارے اندر نہیں ہوتا تو کم سے کم یہ نظارہ ضرور نظر آتا ہے کہ ایک
وقت چندے کی طرف دلی رغبت پائی جاتی ہے اور دوسرے وقت چندے کی طرف کوئی رغبت محسوس نہیں
ہوتی۔ایک دن نماز پڑھتے ہیں تو خوب گریہ زاری سے کام لیتے ہیں مگر دوسرے دن نماز پڑھ رہے ہوتے
ہیں تو خیالات پراگندہ ہوتے ہیں۔نہ نماز کے الفاظ کی طرف توجہ ہوتی ہے، نہ اس کی روح کی طرف توجہ
ہوتی ہے۔ایک دن ہمارے اندر قربانیوں پر بشاشت پیدا ہوتی ہے تو دوسرے دن انقباض اور بوجھ سا
محسوس ہوتا ہے۔اگر ہم اسی طرح اپنی زندگی بسر کر دیتے ہیں اور ساٹھ یا ستر سال کی زندگی ایک لیول پر
503
اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
بسر کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے تو ہم کس طرح یہ امید کر سکتے ہیں کہ خدا ہمیں ابدی حیات میں اپنی دائمی
رضا اور دائمی جنت کا وارث بنائے؟ اگر ہم اپنی زندگی کے چالیس یا پچاس سالوں میں ، جو کام کے سال
ہوتے ہیں، اپنی ایک حالت نہیں رکھتے۔کبھی خدا کے دین سے محبت کرتے ہیں تو کبھی اس سے اپنا منہ پھیر
لیتے ہیں۔کبھی اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار کھڑے ہوتے ہیں اور کبھی خیال کرنے لگتے ہیں کہ
جان کون قربان کرے؟ جان قربان کرنا تو بڑی مشکل بات ہے۔کبھی ہمارے اعمال میں نیکیوں کا زور ہوتا
ہے اور کبھی یوں معلوم ہوتا ہے کہ نیکی ہمارے قریب بھی نہیں پھٹی۔کبھی ہم خدا کو یاد کرتے ہیں اور کبھی اس کو
بھول جاتے ہیں۔اگر ہم اپنی ساٹھ یا ستر یا اسی سالہ زندگی میں خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے متواتر اپنا قدم
آگے بڑھانے کے لئے تیار نہیں تو ہم کس طرح یہ امید کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالٰی ہم سے وہ سلوک
کرے، جس میں متواتر انعامات اور متواتر برکات کا نزول ہو؟ اگر ہم صحیح رنگ میں کوشش نہیں کرتے ، اگر
ہم ہمیشہ ترقی کی طرف اپنا قدم نہیں بڑھاتے تو ہمیں اللہ تعالیٰ سے بھی یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ جنت
کے اعلی ترین انعامات یکے بعد دیگرے ہمیں حاصل ہوتے چلے جائیں گے۔جنت ہمارے اعمال کے
مطابق تیار ہوگی۔تم اگر اپنے اعمال میں کبھی ست اور غافل ہو جاتے ہو اور کبھی ہوشیار۔تو تم اس بات کو
ظاہر کرتے ہو کہ تمہارا منشا یہی ہے کہ خدا بھی کبھی تم پر انعام نازل کرے اور کبھی نازل نہ کرے کبھی جنت
کے انعامات دے اور کبھی ان انعامات سے محروم کر دے۔پس یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ تم سے
اللہ تعالیٰ کا ویسا ہی معاملہ ہوگا ، جیسا تم اس سے معاملہ کرو گے۔میں نے تم سے مطالبہ کیا کہ تم اپنی جائیدادیں خدا تعالیٰ کے دین کے لئے وقف کر دو۔اس میں
یہ
کوئی شرط نہیں تھی کہ تم ابھی اپنی تمام جائیدادیں فروخت کر کے ہمیں دے دو۔یہ بھی کوئی شرط نہیں تھی کہ
اس کا نصف یا اس کا چوتھائی ہمیں دے دو۔صرف اتنا مطالبہ تھا کہ تم دین کے لئے اپنی جائیدادوں کو اب
وقف کر دو۔مگر یہ جائیدادیں تمہارے پاس ہی رہیں گی۔جب سلسلہ کے لئے ایسی قربانیوں کا وقت آیا ،
جن کا بوجھ بیت المال برداشت نہ کر سکا یا جو ضروریات ہنگامی چندوں سے بھی پوری نہ ہوئیں تو اس وقت
بحصہ رسدی ہر صاحب جائیداد سے مطالبہ ہوگا کہ وہ اس کے مطابق اپنی جائیداد دے یا اتنی رقم سلسلہ کو مبیا
کرے۔ظاہر ہے کہ اس میں سر دست کوئی بوجھ جماعت پر نہیں ڈالا گیا تھا اور جس قربانی کا ان سے مطالبہ
کیا گیا تھا ، وہ وہی تھی ، جس کا وہ خدا سے اقرار کر چکے تھے۔مگر ابھی ایک فیصدی جائیدادیں بھی ہماری
جماعت نے وقف نہیں کیں۔اور بہت بڑی اکثریت ایسی رہتی ہے، جس نے اس تحریک کی طرف توجہ نہیں
504
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء
کی۔منہ سے تو ہر شخص کہتا ہے کہ میں نے اپنی جان اور اپنا مال قربان کر دیا۔مگر جب مال مانگا گیا تو ایک
فیصدی لوگ بھی ایسے کھڑے نہ ہوئے ، جو اپنی جائیدادیں وقف کرنے کے لئے تیار ہوں۔اس نمونہ کے
بعد ہم اپنی ترقی کی کیا امید کر سکتے ہیں؟ حالانکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ہم میں ایک شخص بھی ایسا نظر نہ آتا ، جس
نے اپنی جائیداد یا اپنی آمد کو خدا تعالیٰ کے دین کے لئے وقف نہ کر دیا ہو۔مگر مجھے افسوس ہے کہ بہت سے
لوگوں کی حالت بالکل ویسی ہی ثابت ہوئی، جیسے مشہور ہے کہ ایک پٹھان رئیس سے کسی بیٹے کی دوستی ہو
گئی۔ایک دن اسے بہت ہی جوش پیدا ہوا اور اس نے خاں صاحب سے یہ کہنا چاہا کہ خان صاحب ہمارا
مال ، آپ کا مال اور آپ کا مال، ہمارا مال۔ہم اب دو نہیں رہے بلکہ ایک ہی ہو گئے ہیں۔لیکن جب اس
نے اپنی زبان سے یہ بات کہنی چاہی تو اس کے منہ سے صرف یہ نکلا ، خان صاحب تمہارا مال سو ہمار المال
اور ہمارا مال سو ہیں، ہیں، ہیں، ہیں۔گویا اپنا مال دوسرے کو دینا تو الگ رہا، وہ اپنے منہ یہ بھی نہ کہہ سکا کہ
ہمارا مال تمہارا مال۔بلکہ ہمارا مال کہنے کے ساتھ ہی ہیں، ہیں، ہیں، ہیں اس کی زبان سے نکل گیا۔اسی
قسم کا نمونہ ہماری جماعت کے بہت سے لوگوں کے دکھایا کہ تمہارا مال ، ہمارا مال اور ہمارا مال ہیں، ہیں،
ہیں ، ہیں۔جب اپنے مال کا سوال آیا تو وہ خاموش ہو گئے۔حالانکہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک امتحان
تھا، جو ہماری جماعت کا ہوا۔مگر اس امتحان پر بہت سے لوگوں کے دل گھبرا گئے اور انہوں نے سمجھا کہ معلوم
نہیں اب کیا ہو جائے گا ؟
میں یہ نہیں کہتا کہ ساروں نے ایسا نمونہ دکھایا ہے۔بہت سے مخلص ایسے بھی ہیں، جنہوں نے
اس آواز کے سنتے ہی اپنی جائیدادیں وقف کر دیں۔بلکہ بعض عورتیں میرے پاس آئیں اور انہوں نے
اصرار کیا کہ ہم سے زیورات لے لئے جائیں۔میں نے کہا، ابھی ہم ایک پیسہ لینے کے لئے بھی تیار نہیں
ہیں۔اس وقت صرف اس بات کا مطالبہ ہے کہ اپنی جائیدادوں کو وقف کرنے کا اقرار کیا جائے۔یہ مطالبہ
نہیں کہ اپنی جائیدادیں فروخت کر کے دے دی جائیں۔بعض عورتوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے، کسی اور
ضرورت پر ہم سے یہ زیور فروخت ہو جائے ، اس لئے ابھی ہم سے لے لیا جائے۔مگر میں نے کہا، اب ہم
کسی سے کوئی روپیہ نہیں لے رہے۔ایک اور عورت کا ذکر ہے، وہ آئی اور اس نے کہا میراز یورلے لیا
جائے مگر جب اسے یہ جواب دیا گیا تو وہ میری ایک بیوی سے کہنے لگی، آپ میر از یورا اپنے پاس امانتا رکھیں
اور جب مطالبہ ہو، اس وقت دے دیں۔میں اپنے پاس نہیں رکھتی ہممکن ہے کسی اور ضرورت پر خرچ ہو
جائے۔تو کئی مردوں اور عورتوں نے اپنے اخلاص کا نہایت ہی اعلیٰ نمونہ دکھایا ہے اور جہاں تک میں سمجھتا
505
اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہوں ، ایسے لوگوں کی تعداد سینکڑوں سے کم نہیں ہے۔مگر ہزاروں لوگ ایسے بھی ہیں، جنہوں نے ابھی تک
اپنی جائیدادوں کو پیش نہیں کیا۔میں سمجھتا ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ جماعت اپنی ہر چیز خدا تعالیٰ کی راہ
میں قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائے اور اس وسوسہ کو اپنے دل سے نکال دے کہ اگر میں نے اس میں
حصہ لیا تو پتہ نہیں کیا ہو جائے گا؟ دنیا میں بہت سی قربانیوں میں حصہ لینے سے انسان اس لئے محروم رہتا
ہے کہ وہ ڈرتا ہے، اگر میں نے حصہ لیا تو معلوم نہیں کیا ہو جائے گا؟ لیکن اگر انسان اپنے دل میں یہ فیصلہ کر
لے کہ کچھ بھی ہو، میں اپنا مال سب کا سب قربان کردوں گا تو پھر قربانی خواہ کسی مشکل میں اس کے سامنے
آئے ، امتحان خواہ کوئی رنگ بدل کر آئے ، اس کا جواب ہر صورت اور ہر حالت میں ایک ہی ہوتا ہے کہ میرا
مال حاضر ہے، اسے لے لیا جائے۔پس ایک تو میں جماعت کو وقف جائیداد اور وقف آمد کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور تحریک کرتا ہوں
کہ ہماری جماعت کے دوست اپنے دلوں میں یہ فیصلہ کرلیں کہ وہ سو فیصدی قربانی کرنے کے لئے تیار
رہیں گے اور ہر قدم پر اپنے اخلاص کا پہلے سے زیادہ شاندار مظاہرہ کریں گے۔مگر میری ان باتوں سے تم
یہ مت سمجھو کہ میں صرف نام کے طور پر تمہاری جائیدادوں کا وقف چاہتا ہوں۔میں نہیں کہہ سکتا کہ شاید کل
ہی وہ دن آ جائے ، جب خدا کی آواز میرے ذریعہ سے یہ بلند ہو کہ آؤ اور اپنی ساری جائیدادیں دین کے
لئے قربان کر دو۔اگر خدا نے میرے دل میں یہی ڈالا کہ جماعت سے ساری جائیدادوں کا مطالبہ کیا جائے
تو اس وقت میں یقینا ساری جائیدادوں کا مطالبہ کروں گا۔اور ہر وہ شخص جو اس مطالبہ پر اپنی جائیدادوں کو
قربان نہیں کرے گا ، وہ منافق ہوگا۔بالکل ممکن ہے کہ کل ہی اللہ تعالیٰ ایسے حالات پیدا کر دے، جن میں
مجھے یہ اعلان کرنا پڑے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایک عرصہ تک اس بارہ میں کوئی بھی اعلان نہ ہو۔یہ بھی ہوسکتا
ہے کہ کل میں تم سے صرف ایک فیصدی حصہ جائیداد کا مطالبہ کروں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ایک الہی تدبیر
ہو ، آج وہ میری زبان سے یہ کہلوار ہا ہو اور کل وہ یہ کہلوانا چاہتا ہو کہ اپنی جائیداد میں سب کی سب دین کے
لئے قربان کر دو۔یہ تمہارا اختیار ہے کہ تم اسے، جو چاہو مجھو۔چاہو تو اسے خدا کی ایک تدبیر سمجھ لو اور چاہو تو
یہ سمجھ لو کہ ابھی تم سے کوئی مطالبہ جائیداد کے بارہ میں نہیں ہو گا۔بہر حال میں یہ جانتا ہوں کہ میں اس وقت
صرف اپنے موجودہ خیالات کو ظاہر کر رہا ہوں۔میں نہیں جانتا کہ کل کیا ہوگا ؟ اگر کل خدا تعالیٰ کی طرف
سے میری زبان پر یہ جاری ہوا کہ جماعت سے ساری جائیدادیں لے لو تو میں یقینا ساری جائیدادوں کا
مطالبہ کروں گا اور یقیناً جو شخص پیچھے رہے گا، وہ اپنے ایمان کا ثبوت دینے والا نہیں ہوگا۔506
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء
پھر میں دوستوں کو اس بات کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ انہیں صرف جائیدادوں کے وقف
میں ہی حصہ نہیں لینا چاہیے بلکہ اپنی آمدنیوں کو بھی اس غرض کے لئے وقف کرنا چاہیے۔جو لوگ چاہیں ، وہ
اپنی جائیداد اور اپنی آمد دونوں وقف کر سکتے ہیں اور جو لوگ چاہیں، ان میں کسی ایک کو بھی وقف کر سکتے
ہیں۔لیکن وہ جن کے پاس جائیدادیں نہیں ہیں، انہیں بہر حال اپنی آمدنیوں کو وقف کر کے اس تحریک میں
66
شامل ہونا چاہیے۔رپورٹ مجلس شوری منعقد ہ 07 تا 109 اپریل 1944ء)
507