واقفین زندگی ہی دراصل انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عترت ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 5 جنوری 1945ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 05 جنوری 1945ء
واقفین زندگی ہی در اصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عترت ہیں
"
خطبہ جمعہ فرمودہ 05 جنوری 1945ء۔۔۔۔ہماری جماعت کے سپر د جو کام ہے اس کے متعلق بھی ایک چیز ہے، جو ایسی واضح ہے کہ
اس کے بارہ میں کوئی شبہ نہیں۔مگر ابھی تک جماعت میں اس کا احساس پیدا نہیں ہوا۔اور وہ ہے تبلیغی
جد و جہد۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے نبی اشاعت قرار دیا ہے۔اسلام کی اشاعت
اور اظهار على الادیان کے آپ ہی کے زمانہ میں ہونے کے متعلق پیشگوئیاں ہیں۔پھر آپ کا نام اللہ
تعالیٰ نے سلطان القلم رکھا ہے۔گویا کام کی دوہی چیزیں ہیں یعنی دعوۃ اور قلم۔انہی دو سے اسلام کو
دوسرے مذاہب پر غلبہ حاصل ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے بیان اور تحریر دونوں چیزیں آپ کو دی ہیں اور ان دونوں
سے ہی اسلام دوسرے مذاہب پر غالب ہوگا۔اور اس کا مطلب یہ ہے کہ انہی دو سے آپ کی جماعت نے
کام لینا ہے اور انہی ذرائع سے آپ کی جماعت کو ترقی حاصل ہوگی۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
اپنی ترقی کے متعلق تحریر فرمایا ہے کہ
وو
ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کے انتظار
کرنے والے، کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ
کو چھوڑیں گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم
ریزی کرنے آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تختم بویا گیا۔اور اب وہ بڑھے گا اور
پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔( تذكرة الشهادتين صفحه 67)
اور یہ بات ظاہر ہے کہ اتنا بڑا کام سوائے اس کے نہیں ہو سکتا کہ وسیع پیمانہ پرتبلیغ کی جائے۔اور
پھر یہ بھی ظاہر ہے کہ وسیع پیمانہ پر تبلیغ مبلغوں کے بغیر نہیں ہو سکتی۔اور پھر یہ بھی ظاہر ہے کہ جولوگ نئے
جماعت میں شامل ہوں گے ، ان کو دین سکھانے والوں کی بھی ضرورت ہے۔یہ تو ہو نہیں سکتا کہ رات کو
فرشتے آسمان سے اتریں اور ان کو دین سکھا جائیں۔یہ کام آدمی ہی کر سکتے ہیں اور آدمیوں نے ہی کرنا ہے۔509
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 05 جنوری 1945ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
پس جہاں تبلیغ کے لئے آدمیوں کی ضرورت ہے، وہاں نئے داخل ہونے والوں کو دین سکھانے
کے لئے بھی آدمیوں کی ضرورت ہے۔کوئی شخص پورے طور پر کسی مذہب کو سیکھ کر اسے اختیار نہیں کیا کرتا۔ہر وہ شخص جو مسلمان ہوتا ہے یا عیسائیت یا یہودیت کو اختیار کرتا ہے، وہ ان مذاہب کو پوری طرح سیکھ کر
نہیں کرتا۔دیگ میں سے چاولوں کے چند دانے ہی دیکھے جاتے ہیں اور پھر قیاس کر لیا جاتا ہے کہ تمام
چاول پک چکے ہیں۔اسی طرح کسی مذہب کو اختیار کرنے والا بھی اس کی پوری جزئیات سمجھ کر اختیار نہیں
کرتا۔جو لوگ حضرت نوح علیہ السلام پر ایمان لائے، جو حضرت ابراہیم علیہ السلام پر ایمان لائے ، جو
حضرت موسی علیہ السلام پر ایمان لائے، جو حضرت عیسی علیہ السلام پر ایمان لائے یا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ
والہ وسلم پر ایمان لائے ، وہ ان کی تعلیمات کی پوری پوری جزئیات اور تفاصیل کو سمجھ کر ایمان نہ لائے تھے بلکہ
بعض اصولی باتوں
کو دیکھ کر لائے تھے۔انہیں باتوں کو دیکھ کر انہوں نے یہ فیصلہ کر لیا کہ یہ دین سچا ہے“۔" پس ہمارے پاس کافی مبلغ ہونے ضروری ہیں۔جو احمدیت کو دنیا کے کناروں تک
پھیلا سکیں۔اور جو نئے آنے والوں کو اسلام اور احمدیت کی صحیح تعلیم دے سکیں۔مگر اس کے لئے ہم نے کون
سے سامان کئے ہیں؟ ایک مدرسہ احمدیہ جاری ہے۔اور یہ امر ظاہر ہے کہ کوئی ایک مدرسہ ساری دنیا میں تبلیغ
کے لئے مبلغ مہیا نہیں کر سکتا“۔" ہم نے جو سکول تعلیم دین کے لئے جاری کر رکھا ہے، اس کی یہ حالت ہے کہ سارے
سال میں اس میں صرف آٹھ طالب علم داخل ہوئے ہیں۔اور یہ وہ پہلی جماعت ہے، جو آٹھ سال کے بعد
آخری جماعت بنے گی۔اور اس سال تو پھر بھی آٹھ طالب علم داخل ہوئے ہیں، پچھلے سال صرف تین
ہوئے تھے۔اور آٹھ کے معنی ہیں چار، کیونکہ کسی سکول میں جتنے لڑ کے شروع میں داخل ہوتے ہوں، ان
میں سے نصف کے قریب بالعموم گر جایا کرتے ہیں۔کچھ تو ہمت ہار کر خود ہی پڑھائی چھوڑ دیتے ہیں، کچھ
اور ہوتے ہیں، جو پڑھائی کی طرف توجہ نہیں کرتے اور مدرسہ والے ان کو خود نکال دیتے ہیں۔کچھ پڑھائی
تو ختم کر لیتے ہیں مگر وہ دینی کام کرنے کی بجائے دنیوی کاموں میں لگ جاتے ہیں۔اس لئے آٹھ کے معنی
چار ہی سمجھنے چاہئیں۔تو اب جو آٹھ طالب علم مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوئے ہیں، ان میں سے چار ہمیں
آٹھ سال کے بعد مل سکیں گے۔حالانکہ ہمیں تمام دنیا میں تبلیغ اور دینی تعلیم و تربیت کے لئے لاکھوں
آدمیوں کی ضرورت ہے۔اور اگر مبلغین کی تیاری کی رفتار یہی رہی تو اس کے معنی یہ ہیں کہ دس ہزار سال
میں ہمیں کام کرنے والے آدمی پوری تعداد میں مل سکیں گے۔اور وہ بھی اس صورت میں
کہ اللہ تعالیٰ یہ
510
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 05 جنوری 1945ء
قانون بنا دے کہ ان میں سے کوئی مرے گا نہیں اور بوڑھا بھی نہیں ہوگا۔اگر اللہ تعالیٰ کا کوئی ایسا قانون ہو
تب دس ہزار سال کے بعد ہمیں پورے مبلغ مل سکتے ہیں۔اور دنیا کی کوئی قوم دس ہزار سال تک زندہ نہیں
رہ سکتی۔کسی قوم کی زندگی تین سو سال سے آگے نہیں بڑھ سکتی۔اس عرصہ میں وہ یا تو غالب آکر دوسری
طرف متوجہ ہو جاتی ہے اور یا پھر مٹ جاتی ہے اور اس کا نام ونشان بھی باقی نہیں رہتا۔اس کے بعد کہیں
کہیں صوفیاء وغیر ہ رہ جاتے ہیں، جو اپنی اپنی جگہ اور اپنے اپنے حلقہ میں اپنے سلسلہ کو جاری رکھتے ہیں۔ور نہ اس مذہب کی طرف منسوب ہونے والے تو باقی رہتے ہیں لیکن مذہب باقی نہیں رہتا۔پس کوئی ایسی سکیم کہ دس ہزار سال میں قومی ترقی کے سامان کئے جائیں گے، کسی پاگل
کے نزدیک ہی قابل توجہ ہو سکتی ہے۔بلکہ ایسی بات
کو تو پاگل بھی نہیں مان سکتا۔اور جو ایسی بات پر یقین رکھتا
ہے اس سے زیادہ پاگل کوئی نہیں ہو سکتا۔یہ ایک ایسی واضح بات ہے کہ جو دنیا کی واضح ترین باتوں میں
سے ہے۔مگر میں حیران ہوا کرتا ہوں کہ ہماری جماعت میں ہزاروں اعلی تعلیم یافتہ بی۔اے اور ایم۔اے
لوگ ہیں، ان
کی سمجھ میں یہ واضح بات کیوں نہیں آتی کہ ہماری جماعت تبلیغ کے فریضہ کو کس طرح ادا کرے
گی؟ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اس کام کے لئے آسمان سے فرشتے اتریں گے؟ کیا پہلے انبیاء کے زمانہ میں
فرشتوں نے آسمان سے اتر کر یہ کام کیا تھا ، جواب وہ اتر کر کریں گے؟ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں فرشتے یہ کام کرنے کے لیے نہیں اترے تو اب کیا اتریں گے۔حقیقت یہی ہے کہ پہلے بھی آدمیوں نے ہی یہ کام کیا تھا اور اب بھی آدمی ہی کریں گے۔پہلے
بھی بعد میں آنے والوں کو تعلیم آدمیوں نے ہی دی تھی اور اب بھی آدمی ہی دیں گے۔اور ایک انسان اتنے
ہی لوگوں
کو تعلیم دے سکتا ہے اور تبلیغ کر سکتا ہے، جتنے لوگوں
کو تعلیم دینے اور تبلیغ کرنے کی طاقت اس کے
اندر ہے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک انسان لاکھوں کی تعلیم و تبلیغ کا بوجھ اٹھا سکے۔لیکن ہمارے پاس مبلغوں کی
تعداد بہت ہی کم ہے۔دنیا کی دوارب کی آبادی کے لئے اگر دس ہزار مبلغ بھی ہوں تو اس کے معنی یہ ہوں
گے کہ دولاکھ افراد کے لئے ایک مبلغ۔اور یہ تعداد بالکل ناکافی ہے۔قادیان کی آبادی دس ہزار ہے، اگر
اس دس ہزار آبادی کے لئے ایک آدمی ہو تو کیا اسے کافی سمجھا جاسکتا ہے اور کام چل سکتا ہے؟ ہر گز نہیں۔لیکن ہمارے پاس تو ابھی اتنے بھی نہیں ہیں۔ایک آدمی کے کام کا وقت 25 سال عام طور پر ہوتا ہے یا اگر
25 سال کی عمر میں تعلیم ختم کر لی جائے تو تمیں سال کام کا زمانہ سمجھا جا سکتا ہے۔مگر چونکہ بعض کام کرنے
والے
اتنا عرصہ کام کرنے سے پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں، اس لئے کام کرنے کی اوسط میں سال سمجھنی
511
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 05 جنوری 1945ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
چاہیے۔اور اگر موجودہ رفتار کے لحاظ سے ہمیں چار آدمی ہر سال ملیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ بیس سال کے
میں ہمارے پاس صرف اسی 80 آدمی ہوں گے۔اور یہ اتنی واضح بات ہے کہ اس رفتار سے وہ عظیم الشان
کام نہیں ہو سکتا ، جواللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے۔اس کے لئے بہت زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔مگر مدرسہ احمدیہ میں دوست اپنے بچوں
کو داخل کرانے کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ہر خاندان یہی سمجھتا ہے
کہ دوسرے خاندانوں سے لڑکے آجائیں گے، اسے بھیجنے کی ضرورت نہیں۔اور چونکہ ہر گھر یہی سمجھ لیتا
ہے، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سارے ہی گھر خالی رہ جاتے ہیں۔حالانکہ ایمان کی کم سے کم علامت یہ ہونی چاہئے کہ ہر خاندان ایک لڑکا دے اور جو یہ بھی نہیں
کرتا ، وہ گوشرم و حیا کی وجہ سے منہ سے تو نہیں کہتا مگر عملی طور پر وہ یہی کہتا ہے کہ
فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ
اے موسیٰ تو اور تیرا رب جاؤ اور دونوں جا کر دشمنان دین سے جنگ کرو۔ہم تو اسی جگہ بیٹھے
رہیں گے۔گو وہ منہ سے یہ الفاظ نہ کہے مگر اپنے عمل سے یہی کہتا ہے اور اس کے دل میں یہی ہے اور جس
کے دل میں یہ بات ہو وہ بھی مومن نہیں ہو سکتا۔وو
میں نے تحریک جدید کے پہلے دور میں بھی یہ بات بیان کی تھی کہ کام آدمیوں سے چل
سکتا ہے، روپے سے نہیں۔روپیہ تو ایک ضمنی چیز ہے اور پھر روپیہ کے لحاظ سے تو ہم دنیا کا مقابلہ کر بھی نہیں
سکتے۔ہم خوش ہیں کہ ہم نے تحریک جدید کے پہلے دور کے دس سالوں میں 14 لاکھ روپیہ جمع کر لیا مگر
دوسروں کے مقابلہ میں 14لاکھ روپیہ کی کوئی حیثیت نہیں۔ہندوستان ایک گھٹیا قسم کا ملک سمجھا جاتا ہے اور
صوبہ پنجاب ہندوستان کے گھٹیا صوبوں میں شمار ہوتا ہے۔گویا پنجاب دولت کے لحاظ سے بہت گھٹیا درجہ کا ہے
لیکن اس صوبہ کے ایک ہند وسر گنگارام نے ایک کروڑ روپیہ وقف کر دیا تھا۔اور جب ایک گھٹیا ملک کے
گھٹیا صوبہ کے ایک فرد نے ایک کروڑ روپیہ وقف کر دیا تو ہمار 14 لاکھ روپیہ دس سالوں میں جمع کر دینا، روپیہ
کے لحاظ سے کون سی بڑی بات ہے؟ ہم اس قربانی پر خوش ہیں تو اس لئے کہ یہ ایک غریب جماعت کی
جیبوں سے نکلا۔اور یہ ہماری جماعت کے اخلاص کا ثبوت ہے۔ورنہ دنیا کے روپیہ کے مقابلہ میں 14 لاکھ
روپیہ کہ کوئی حقیقت نہیں۔میں سمجھتا ہوں اگر ہندوستان کے ہندو اخلاص سے کوئی رقم جمع کرنا چاہیں تو چودہ
ارب جمع کر سکتے ہیں۔صرف ایک ہندو نے اعلان کیا ہے کہ میں نے پچاس کروڑ روپیہ جنگ کے بعد
موٹروں کا کارخانہ جاری کرنے کے لئے الگ کر دیا ہے۔میں نے کمپنی نہیں بنائی ، اس لئے کہ اگر نقصان
512
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 05 جنوری 1945ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہوا تو کم سرمایہ والے لوگوں کا نقصان نہ ہو۔اس نے اپنی جائیداد کا صرف ایک حصہ الگ کیا ہے، جو پچاس
کروڑ ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ اس کے پاس دو تین ارب روپیہ ہوگا۔اور یہ تو صرف ایک ہندو کی دولت
کا حال ہے، ایسے اور بھی کئی ہیں۔اور میں سمجھتا ہوں صرف سود و سو بڑے بڑے ہند واگر چاہیں تو 14 ارب
روپیہ جمع کر سکتے ہیں۔یا زیادہ سے زیادہ ہزار آدمی مل کر دے سکتے ہیں۔تو جہاں تک روپیہ کا سوال ہے، چودہ
لاکھ کی رقم اتنی حقیر رقم ہے کہ دوسروں کے روپیہ کے سامنے اس کا نام بھی نہیں لیا جا سکتا۔یورپ اور امریکہ
میں اگر کوئی احمدی اپنی چودہ لاکھ روپیہ کی رقم کو اپنی قربانی کی مثال کے طور پر پیش کرے تو سننے والے ہنسیں گے
کیونکہ وہاں تو دوستوں کی تفریح کے لئے کوئی فلم وغیرہ بنانے پر لوگ لاکھوں روپیہ خرچ کر دیتے ہیں۔پس ہماری اس قربانی کی عظمت چودہ لاکھ روپیہ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے ہے کہ یہ روپیہ
غریبوں کی جیبوں سے آیا ہے۔اور دوسرے اس لئے کہ یہ خدا تعالیٰ کی خاطر جمع کیا گیا ہے۔پس جہاں
تک روپیہ کے مقابلہ کا سوال ہے، ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔دنیا اس سے بہت بڑھ کر یہ چیز پیش کر سکتی
ہے۔لیکن ایک ایسی چیز ہے کہ دنیا اس سے بڑھ کر پیش نہیں کر سکتی اور وہ جان ہے۔جان دینے میں وہ ہم
سے بڑھ نہیں سکتی۔زیادہ سے زیادہ یہی ہو سکتا ہے کہ جان کے مقابلہ میں جان پیش کر دے ، اس سے زیادہ
نہیں کر سکتی۔ہمارے ایک روپیہ کے مقابلہ میں تو بے شک امریکہ کا کوئی کروڑ پتی یا ہندوستان کا کوئی کروڑ
پنی ایک کروڑ روپیہ دے سکتا ہے مگر جان کے مقابلہ میں وہ زیادہ سے زیادہ جان ہی دے سکے گا۔ہم سے
آگے نہیں بڑھ سکتا۔پس یہ وہ چیز ہے جس میں جماعت نمونہ دکھا سکتی تھی مگر افسوس ہے کہ اس کی طرف
پوری توجہ نہیں کی گئی۔تبلیغ کے کام کے لئے ہزاروں آدمیوں کی ضرورت ہے۔اگر کم سے کم تعدا د کھی جائے
اور ایک ہزار مبلغ سے کام چلانے کی سکیم سامنے رکھی جائے تو بھی موجودہ رفتار کے لحاظ سے اتنے آدمی
اڑھائی سو سال میں ہمیں مل سکتے ہیں۔تحریک جدید کے پہلے دور میں ، میں نے صرف اس کا اعلان کیا تھا مگر اب میں جماعت کو دعوت
دیتا ہوں کہ وہ اپنے اخلاص کا ثبوت دے اور نوجوان زندگیاں وقف کریں۔ہر احمدی گھر سے ایک نو جوان
ضرور اس کام کے لئے پیش کیا جائے۔مگر ہمارے مشورہ سے پیش کیا جائے۔کیونکہ سب کو فوراً استعمال نہیں
کیا جاسکتا۔ہم باری باری لیں گے۔اس سال دیہاتی مبلغ لئے جائیں گے۔یوں تو صرف پنجاب کے
لئے موجودہ حالات میں کم سے کم دو سود یہاتی مبلغین کی ضرورت ہے مگر اس سال صرف پچاس لئے
جائیں گے۔میں سے تمہیں سال تک عمر کے دوست، جو کم سے کم مڈل تک تعلیم رکھتے ہوں ، اپنے نام پیش
513
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 05 جنوری 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
کریں۔چالیس سال عمر کے موزوں آدمی بھی لئے جاسکتے ہیں۔انہیں سال ڈیڑھ سال ضروری تعلیم دینے
کے بعد مختلف دیہات میں مقرر کر دیا جائے گا۔اور اسی طرح مدرسہ میں بھی داخلہ کے لئے ہر سال کم سے کم
پاس طالب علم آنے چاہئیں، سو ہوں تو بہت بہتر ہے۔ان کی تعلیم آٹھ سال میں ختم ہوگی۔اگر پچاس
ب علم ہر سال داخل ہوں تو اس کے معنی ہوں گے کہ آٹھ سال کے بعد ہمیں 25 آدمی تبلیغ کے لئے مل
سکیں گے۔گویا اٹھارہ سال کے بعد 250 آدمی مل سکیں گے اور اگر ہر سال طالب علم داخل ہوں تو 18
سال کے بعد سوسو حاصل ہوں گے۔یہ کتنا لمبا عرصہ ہے؟ پھر لمبے عرصہ کے بعد بھی جو آدمی ملیں گے، وہ
نا کافی ہوں گے کیونکہ دنیا میں تبلیغ کے علاوہ نئے آنے والوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بھی آدمیوں کی
ضرورت ہے۔پس اپنے لڑکوں کو اس تحریک کے ماتحت پیش کرو اور جن کے ہاں
اولاد نہ ہو یا ہومگر بڑی عمر کی ہو
یا جن کے ہاں لڑکیاں ہی ہوں لڑ کے نہ ہوں تو وہ ایک دیہاتی مبلغ کا یا مدرسہ احمدیہ کے ایک طالب علم
کا ماہوار خرچ یا چند دوست مل کر ایک طالب علم کا خرچ برداشت کریں، اس خطبہ کے بعد تین وظائف
تین ماہ کے لئے میرے پاس آچکے ہیں۔) جو آج کل کے لحاظ سے نہیں روپیہ ماہوار سے کم نہیں ہوگا تا
غرباء کے بچوں کو تعلیم دلائی جاسکے۔لیکن اصل قربانی تو جان کی ہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام اللہ تعالیٰ نے ابراہیم بھی
رکھا ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ دوستوں کو اسماعیل جیسی قربانی کرنی ہوگی۔ہر سال عید آتی ہے اور ہمیں
یہی سبق دیتی ہے۔آپ لوگ عید کے موقع پر بکرے ذبح کرتے ہیں مگر یہ اصل قربانی نہیں۔یہ تو صرف
علامت ہوتی ہے، اس بات کی جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے بلاوا آئے گا، آپ اپنی جانیں پیش کرنے کے
لئے تیار ہیں۔مگر اب جانی قربانی کا وقت آگیا ہے لیکن دوست ابھی بکرے ہی پیش کرتے ہیں، جانیں
پیش نہیں کرتے۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی وفات کا وقت جب قریب آیا تو آپ نے فرمایا :۔تَرَكْتُ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنَ كِتَابَ اللهِ وَعِتْرَتِي۔میں تم میں دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں یعنی قرآن کریم اور عترت۔شیعہ لوگ عترت سے مراد
حضرت علیؓ لیتے ہیں مگر یہ میچ نہیں۔عترت کے معنی ہیں، وہ مخلص لوگ جو دین کی خاطر اپنے آپ کو ذبح کر
دینے کے لئے تیار ہوں۔العتيرة اس قربانی کا نام ہے، جو بتوں کے آگے پیش کی جاتی تھی۔عربی میں
514
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 05 جنوری 1945ء
تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔جلد دوم
محاورہ ہے عتر العتيرة۔اس نے بت کے سامنے بکری کی قربانی پیش کی۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ
والہ وسلم کے قول کا یہ مطلب ہے کہ میں دو چیزیں چھوڑتا ہوں، ایک قرآن کریم اور دوسرے ایسے لوگ
جو اپنی زندگیاں قربان کرنے کے لئے تیار ہوں۔جب تک یہ دونوں چیزیں باقی رہیں گی ، اسلام مٹ نہیں
سکتا۔شیعوں نے عترتی کے معنی حضرت علی اور اہل بیت کے کئے ہیں اور وہ اس سے ان کی فضیلت ثابت
کرتے ہیں۔اس میں شک نہیں کہ حضرت علی بھی عترت تھے۔مگر دنیوی رشتہ داری کے لحاظ سے نہیں بلکہ
اس لئے کہ انہوں نے خدا کی راہ میں جان قربان کر دی۔ہم ان کی عترت ہونے کا انکار نہیں کرتے۔صرف اس وجہ کا انکار کرتے ہیں ، جو شیعہ پیش کرتے ہیں۔وہ ضرور عترت تھے مگر اس لئے تھے کہ انہوں
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خاطر اپنی جان قربانی کے لئے پیش کر دی۔وو
پس ہر وہ شخص جو دنیا پر لات مار کر دین کی خاطر اپنی زندگی وقف کرتا ہے اور ہر باپ جو
اپنی اولاد کوتعلیم دلا کر دین کے لئے وقف کرتا ہے، وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عترت ہے۔جس
سے اسلام زندہ رہ سکتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دو چیزیں چھوڑیں ، ایک قرآن اور ایک
عترت۔قرآن تو ہمیشہ رہے گا مگر عترت بدلتی رہے گی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں
حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان، حضرت علی، حضرت طلحہ ، حضرت زیبر ، حضرت سعد، حضرت سعید
حضرت عبد الرحمن بن عوف اور دوسرے ایسے ہی صحابہ عترت تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے
ایک موقع پر یہ بھی فرمایا کہ سَلْمَانُ مِنَّا اَهْلُ الْبَيْتِ کہ سلمان ہم اہل بیت میں سے ہے اور یہ کہ کر بتا دیا
کہ میری عترت سے مراد صرف وہ لوگ نہیں ، جو صلب سے ہیں بلکہ وہ ہیں، جو دین کے لئے اپنی زندگیاں
وو
وقف کرتے ہیں اور خدا کی راہ میں اپنی جانیں ذبح کئے جانے کے لئے پیش کر دیتے ہیں“۔جولوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کام کے چلانے والے ہیں، وہی آپ کی
عترت ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میں دو چیزیں اپنے پیچھے چھوڑ رہا ہوں جو ثقلان یعنی
بوجھ ہیں۔ایسے بوجھ کہ جب تک وہ رہیں گے، دین آسمان پر نہ جائے گا۔یہ دو بوجھ ہوں گے جو دین کو
زمین پر رکھیں گے۔جب یہ دونوں بوجھ اٹھ جائیں گے، اسلام بھی آسمان پر چلا جائے گا۔جیسا مسلمانوں
میں سے قرآن کریم کا مفہوم اڑ گیا اور جب عترت اڑ گئی تو اسلام اڑ کر آسمان پر چلا گیا اور مسیح موعود علیہ
السلام اسے دوبارہ دنیا میں لائے۔جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ
مُعَلَّقًا بِالقُرَيَالَنَالَهُ رِجَالُ مِنْ هؤلاء اس کا مطلب بھی یہی تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا، جب مسلمانوں کو
515
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 05 جنوری 1945ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد دوم
میں نہ قرآن رہے گا اور نہ میری عترت۔یہ دونوں ایسے بوجھ ہیں، جن کی وجہ سے ایمان زمین پر رہ سکتا ہے
در نہ ایمان ایسی ہلکی چیز ہے کہ جب یہ بوجھ نہ رہیں گے تو وہ بھی نہ رہ سکے گا۔جب یہ بوجھ اٹھ جائیں گے،
اسلام بھی اٹھ جائے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام دوبارہ اسے دنیا میں لائے ہیں۔مگر جو پہلے اڑ
کر آسمان پر چلا گیا تھا ، اب بھی جاسکتا ہے۔اور جن دو چیزوں نے پہلے اسے دبایا تھا، وہی اب بھی دبا کر
رکھ سکتی ہیں اور وہ دو چیزیں قرآن کریم اور عترت ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم کا
مفہوم دوبارہ سمجھایا ہے اور اس کی تفسیر بیان فرما دی ہے مگر قرآن کریم عترت کے دل میں ہی رہ سکتا ہے۔اگر باہر رہ سکتا تو پہلے اڑ کیوں جاتا؟ اصل قرآن وہ نہیں ، جو اوراق پر لکھا ہوتا ہے بلکہ وہ ہے، جو عترت کے
دل میں ہوتا ہے اور جب عترت اڑے گی تو وہ بھی اڑ جائے گا۔پس ہر وہ خاندان جو خدمت سلسلہ کے لئے کسی کو وقف نہیں کرتا ، وہ قرآن کریم کے دنیا سے
اڑنے میں مدد دیتا ہے اور وہ ایمان کے دنیا سے اٹھ جانے میں مدد دیتا ہے۔کیونکہ جب تک قرآن کریم
اور عترت دنیا میں قائم نہ ہوگی ، ایمان قائم نہیں رہ سکتا۔پس میں جماعت کے دوستوں کو اس نہایت ہی ضروری امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔تحریک
جدید کے پہلے دور میں، میں نے اس کی تمہید باندھی تھی مگر اب دوسری تحریک کے موقع پر میں مستقل طور پر
دعوت دیتا ہوں کہ جس طرح ہر احمدی اپنے اوپر چندہ لازم کرتا ہے، اسی طرح ہر احمدی خاندان اپنے لئے
لازم کرے کہ وہ کسی نہ کسی کو دین کے لئے وقف کرے گا۔اور میں امید کرتا ہوں کہ سب دوست جلد سے
جلد اس بلاوا پر لبیک کہیں گے تا احمدیت کی تبلیغ ہماری زندگیوں میں ہی دور دور تک پہنچ سکے۔اگر ہم نے
زیادہ سے زیادہ آدمی دین کے سکھانے کے لئے جلد از جلد پیدانہ کر دیئے تو دین کے قیام میں خطرہ پیدا ہو
جائے گا۔ہمیں آدمیوں
کا فکر نہیں بلکہ یہ فکر ہے کہ دین اپنی اصلی شکل میں دنیا میں قائم ہو جائے۔اس وقت دو قسم کے آدمیوں کی ضرورت ہے۔ایک تو دیہاتی مبلغ ان کی تعلیم کم سے کم مڈل تک
ہونی چاہئے اور انہیں سال ڈیڑھ سال تک تعلیم دے کر دیہات میں لگادیا جائے گا۔دوسرے ایسے مڈل
پاس طالب علم جو مدرسہ احمدیہ میں داخل ہو کر تعلیم حاصل کریں۔ابھی داخلہ میں تین ماہ کا عرصہ ہے، اس
لئے ابھی سے اس کے لئے دوست تیاری کریں۔زیادہ نہیں تو فی الحال ہر ضلع سے چار پانچ طالب علم ضرور
آنے چاہئیں۔اور بنگال اور بہار وغیرہ صوبوں سے جہاں جماعتیں کم ہیں، صوبہ بھر میں سے ہی چار پانچ
516
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 05 جنوری 1945ء
آنے چاہئیں۔ہم انشاء اللہ جلد تبلیغ کے کام کو وسیع کرنے والے ہیں، جس کے لئے مبلغ درکار ہیں اور معلم
بھی جو نئے آنے والوں کو دین سکھائیں۔کل ہی میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں کا بل گیا ہوں۔جس کے یہی معنی ہو سکتے ہیں کہ
وہاں بھی انشاء اللہ احمدیت کی اشاعت کی کوئی صورت پیدا ہوگی۔میں نے دیکھا کہ میں وہاں گیا ہوں اور
وہاں بادشاہ ، وزراء اور بڑے سرکاری حکام اور بڑے بڑے آدمیوں سے مل چکا ہوں۔مجھے وہاں گئے دو
تین روز ہو چکے ہیں اور اب میں واپس آنا چاہتا ہوں اور موٹر میں یہ سفر میں نے کیا ہے۔جب میں واپسی کا
ارادہ کر رہا ہوں تو کسی نے مجھے کہا کہ یہاں دو طرح سے پیٹرول ملتا ہے۔ایک تو ڈبوں میں ملتا ہے اور ایک
پیٹرول پمپ پر۔پمپ پر زیادہ مل سکتا ہے مگر قیمت زیادہ ادا کرنی پڑتی ہے اور میں کہتا ہوں کہ بطور احتیاط
پیٹرول زیادہ ہی ہونا چاہئے ، ہمیں پچیس روپے زیادہ خرچ ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں۔اور اس خواب سے
میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ وہاں بھی تبلیغ کا رستہ کھولے گا اور ان علاقوں میں تبلیغ کے لئے فارسی اور پشتو
زبا نہیں جانے والوں کی ضرورت ہے۔پس صوبہ سرحد کو بھی توجہ کرنی چاہئے اور وہاں سے بھی نو جوان آنے چاہئیں۔اب تک اس صوبہ
سے بہت کم آئے ہیں اور جو آئے بھی ہیں، وہ تعلیم پانے کے بعد دوسرے کاموں میں لگ گئے ہیں۔سوائے ایک کہ وہ مبلغ بنے ہیں۔اور اگر اس صوبہ کی جماعتوں میں تحریک کر کے نوجوانوں
کو تعلیم کے لئے
یہاں بھجوائیں تو میں سمجھتا ہوں ان کا یہی کام بڑا کام ہوگا۔خوب یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ احمدیت کی تبلیغ کے نئے رستے جلد کھولنے والا ہے اور ہمیں ہزاروں
مبلغوں کی ضرورت ہوگی۔اور اگر آج تیاری شروع کی جائے تو آٹھ سال کے بعد پہلا پھل مل سکے گا اور اس
وقت تک ہم تبلیغ وسیع پیمانے پر نہ کر سکیں گے۔اس لئے میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ گریجوایٹ اور مولوی فاضل
نوجوان اپنے آپ کو پیش کریں تا انہیں جلد سے جلد کام پر لگایا جا سکے۔ایسے نوجوان دو سے چار سال تک کے
عرصہ میں کام کے قابل ہوسکیں گے اور ان سے وقتی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا۔مگر اصل چیز تو یہ ہے کہ
ہر سال مدرسہ احمدیہ میں سو دو سو طالب علم داخل ہوتے رہیں۔اس کا دوسرا قدم یہ ہوگا کہ ہندوستان کے
مختلف صوبوں میں ہم ایسے ہی مدر سے جاری کریں گے اور پھر مختلف ملکوں میں عرب مصر، فلسطین، شام
اور دیگر ممالک میں اسی طرز پر اور اس کو رس پر مدر سے جاری کئے جائیں گے۔یہاں سے تعلیم مکمل کرنے کے
بعد آدمی جائیں گے اور وہاں ایسے مدرے چلائیں گے تا ان ممالک کی تبلیغی اور تعلیمی ضرورت کے لئے آدمی
517
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 05 جنوری 1945ء
شروع کیا جاسکے۔پس دوست جلد سے جلد اس طرف توجہ کریں تا ہمیں ایسے مبلغ مل سکیں ، جو دنیا کے
کناروں تک احمدیت کو پھیلا دیں اور سلسلہ میں داخل ہونے والے نئے لوگوں کو دینی تعلیم دے سکیں۔اے میرے رب تو لوگوں کے دل کھول دے کہ وہ اس بات کی اہمیت کو سمجھ سکیں اور پھر ان کے
اندر قربانی کی روح پیدا کر کہ وہ آگے بڑھ کر دین کے لئے اپنی جانیں فدا کریں۔آمین۔( مطبوع افضل 10 جنوری 1945ء)
519