ہر ضرورت کے موقع پر اپنا روپیہ اور جانیں پیش کئے بغیر کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جنوری 1945ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 جنوری 1945ء
ہر ضرورت کے موقع پر اپناروپیہ اور جانیں پیش کیے بغیر کامیابی نہیں ہو سکتی
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جنوری 1945ء
میں نے گزشتہ خطبہ جمعہ میں اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ سیاسی حالات کے لحاظ سے یہ
وقت ایسا ہے کہ ہندوستان کی تمام سیاسی پارٹیوں
کو بھی آپس میں صلح کر لینی چاہیے اور ہندوستان اور
انگلستان
کو بھی باہمی سمجھوتہ کر لینا چاہیے۔اور میں نے بتایا تھا کہ ہماری جماعت کو چونکہ سیاسیات سے کوئی
تعلق نہیں، اس لئے جہاں میں یہ مشورہ دیتا ہوں کہ ہندوستان کی سیاسی پارٹیاں آپس میں سمجھوتہ کرنے کی
کوئی صورت نکالیں، وہاں میں ان سیاسی پارٹیوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کو دہ
سیاسیات سے الگ رہنے دیں کیونکہ ہمارا کام مذہبی ہے اور ہم اپنی زندگیاں اس مطمع نظر کے لئے وقف
کر چکے ہیں، جو طمع نظر ہمارے ایمان اور ہمارے یقین کے مطابق خدا تعالیٰ نے ہمارے سامنے
رکھا ہے۔دشمن ہمارے عقیدہ اور ہمارے خیال
کو تسلیم کرے یا نہ کرے، لوگ ہماری باتوں
کو مانیں یا نہ
مانیں۔بہر حال اس بات کو تو وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہر انسان اپنے عقیدہ کے مطابق عمل کرتا ہے۔پس جبکہ ہمارا عقیدہ یہی ہے کہ اللہ تعالٰی نے دنیا کی روحانی اور اخلاقی زندگی کا کام ہمارے سپرد
کیا ہے تو سیاسی پارٹیوں کو ہماری جماعت پر زور نہیں ڈالنا چاہیے کہ ہم اپنے اس مقصد کو بھلا کر جو خدا تعالیٰ
نے ہمارے سپرد کیا ہے، اپنی توجہ کسی اور طرف پھیر دیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت کے لوگ
ملازمتیں بھی کرتے ہیں ، ہماری جماعت کے لوگ تجارتیں بھی کرتے ہیں، ہماری جماعت کے لوگ صنعت
و حرفت بھی کرتے ہیں، ہماری جماعت کے لوگ زمینداریاں بھی کرتے ہیں اور ہماری جماعت کے لوگ
مزدوریاں بھی کرتے ہیں ، سب کچھ کرتے ہیں۔لیکن دنیا میں اگر ایک کام مجبوری کے طور پر اور گزارے
کے لئے کیا جائے تو اس کے یہ معنی نہیں کہ چونکہ اصل مقصد کے سوا تم اپنے گزارے کے لئے کام کرتے
ہو، اس لئے کوئی اور کام بھی کرو۔انسان صرف ایک حد تک ہی اپنے اوقات اور اپنی قوتیں خرچ کر سکتا
ہے۔ایک شخص اگر اپنے اور اپنے بیوی بچوں کے گزارہ کے لئے اپنے اوقات کا ایک حصہ دنیا کمانے پر
صرف کرتا ہے تو اس کے یہ معنی نہیں کہ وہ دنیا کے اور بھی تمام کام کر سکتا ہے۔یہ بات غلط ہے کہ ہر انسان
521

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 19 جنوری 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
ہر ڈاکٹر ، ہر طبیب ، ہر صناع ، ہر تاجر، ہر زمیندار اور ہر مزدور اپنے گزارہ کے لئے کام کرنے کے علاوہ
دوسرے سیارے کام بھی کر سکتا ہے۔پس کسی ایک کام کو معیشت کمانے کے لئے اختیار کرنا اور بات ہے
لیکن یہ کہ ہر شخص دنیا کے سارے کاموں میں حصہ لے، یہ بالکل اور بات ہے۔پس ہماری جماعت کے سامنے جو مقصد ہے ، اس کو پورا کرنے کے لئے اسے سیاسیات اور اس
قسم کے دوسرے تمام کاموں سے الگ رہنا چاہیے، جو کام انسان کے اوقات کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں اور
اسے اہم کام کے قابل نہیں رہنے دیتے۔سیاسی لوگ سیاسیات میں ہی حصہ لے سکتے ہیں تعلیم والے تعلیم
دینے پر ہی اپنے اوقات صرف کر سکتے ہیں اور ہمیشہ وہ اپنے پیشہ میں ہی وقت لگا سکتے ہیں اور کسی دوسرے
کام کے لئے وقت نکالنا ان کے لئے ممکن نہیں ہوتا۔اگر ممکن ہو سکتا تو ہماری جماعت کو پورے طور پر دین
کے کاموں میں لگ جانا چاہیے تھا۔لیکن چونکہ یہ ناممکن ہے اور ہمارے پاس ایسے ذرائع نہیں کہ ہر انسان
کے کھانے پینے اور اس کے گزارہ کا ہم انتظام کر سکیں۔اور اپنی اس کمزوری کا ہمیں اقرار ہے کہ ہماری
جماعت میں ابھی وہ ایمان پیدا نہیں ہوا کہ ہر شخص کھانے پینے اور اپنی دوسری دنیوی ضروریات سے بے
نیاز ہو کر دین کے کاموں میں لگ جائے۔اس لئے مجبور ہماری جماعت کے لوگوں کو کچھ اس کمزوری کی وجہ
سے اور کچھ خدائی قانون کے ماتحت اپنے گزارہ کے لئے کام کرنا پڑتا ہے۔لیکن اگر اس کے علاوہ وہ
سارے کے سارے اور کاموں میں بھی لگ جائیں تو اتنی وسیع دنیا میں تبلیغ کا کام کس طرح ہو سکے گا ؟ اگر
ہم ایمان میں پختہ ہیں، اگر ہمارے اندر یقین اور وثوق ہے، اگر ہم نے دین کا کام کرنا ہے، جس کا ہم منہ
سے دعوی کرتے ہیں تو لازمی بات ہے کہ جب تک ہم اپنے اوقات دین کی خدمت کے لئے نہ لگائیں گے
اس وقت تک ہمارے منہ کے کہنے سے کچھ نہیں بن سکتا اور ہم اس کام سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتے۔پس کسی
شخص کا ہماری جماعت سے یہ خواہش کرنا کہ ہم سیاسیات میں دخل دیں اور کسی احمدی کا یہ خیال کرنا کہ
علاوہ اپنی روزی کمانے کے اور دین کے کام کرنے کے، وہ سیاسیات اور دوسرے کاموں کے لئے بھی
وقت نکال سکتا ہے، یہ بالکل غلط ہے۔اگر واقعہ میں ایک احمدی سنجیدگی سے غور کرے تو اس کو اپنے تمام
اوقات ضرورت کے مطابق اپنی روزی کمانے کے لئے اور باقی دین کے کاموں کے لئے صرف کرنے
چاہئیں۔آج کل تو کام اتنے ہیں کہ انسان اپنے دنیوی کامیوں سے ہی فارغ نہیں ہوتا اور اسے اپنے کام
میں اتنی محنت نہیں کرنی پڑتی ہے کہ اس کی جان نکل رہی ہوتی ہے۔پہلے زمانہ میں اتنی محنت نہیں کرنی پڑتی
تھی۔لیکن اس زمانہ میں ہر کام میں مقابلہ ہے۔پہلے زمانہ میں دکاندار دکان پر بیٹھے مکھیاں مارتے تھے لیکن
522

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 جنوری 1945ء
اس زمانہ میں دکاندار کو اتنی محنت سے کام کرنا پڑتا ہے کہ شام کو جب وہ اپنے کام سے واپس آتا ہے تو تھک
کر نڈھال ہو چکا ہوتا ہے۔اسی طرح پہلے زمانہ میں ملازمین دفتروں میں بیٹھے قلمیں گھڑتے رہتے تھے
لیکن اب یہ بات نہیں۔بلکہ اب ایک ملازم کو مسلسل چھ سات گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے اور جب وہ واپس آتا
ہے تو کام کی وجہ سے اتنا چور ہو چکا ہوتا ہے کہ اسے کچھ دیر آرام کی ضرورت ہوتی ہے اور کچھ وقت اسے گھر
کے لئے سودا سلف لانے پر بھی صرف کرنا پڑتا ہے۔پھر اگر دین کے لئے کوئی کام کرنے کی بجائے وہ کسی
اور کام کے لئے چلا جاتا ہے تو وہ اپنے آپ کو احمدی کہتا کیوں ہے؟ آخر اس نے دین کو کیا فائدہ پہنچایا ہے
کہ وہ اپنے آپ کو احمدی کہتا ہے؟ اگر یہ نوکری کرتا ہے تو اس کی طاقت تو اس کی نوکری نے سلب کر لی۔اگر
یہ پیشہ ور ہے تو اس کی طاقت تو اس کے پیشہ نے سلب کر لی۔اگر یہ مزدور ہے تو اس کی طاقت تو اس کی
مزدوری نے سلب کرلی اور اگر یہ زمیندار ہے تو اس کی طاقت تو اس کی زمینداری اور اس کے ہل چلانے
نے سلب کر لی۔اور یہ اپنے کام سے چور ہو کر تھکا ماندہ گھر آتا ہے۔اب اگر کھانے پینے آرام کرنے اور
سونے کے بعد اس کے پاس گھنٹہ دو گھنٹے نہایت قلیل وقت بچتا ہے، جس میں یہ دین کا کوئی کام کر سکے۔لیکن یہ اس وقت کو بھی کسی اور کام میں صرف کر دیتا ہے تو پھر اس کا اپنے آپ کو احمدی کہنا کیا معنی رکھتا ہے؟
جب اس کے اوقات میں خدا تعالیٰ کا کوئی خانہ ہی خالی نہیں تو پھر اس کو خدا کے سپاہیوں میں داخل ہونے کی
ضرورت کیا ہے؟
میں دیکھتا ہوں کہ احمدیوں میں ابھی کئی ہیں، جن کا ایمان راسخ نہیں کہ وہ اپنے اوقات دین کے
لئے صرف کریں۔اگر ان سے پوچھا جائے کہ آپ نے دین کا کیا کام کیا ہے؟ تو ان میں سے
بمشکل پانچ
فیصدی یا دو فیصدی ایسے ہوں گے، جو یہ کہیں کہ ہم نے دین کا فلاں کام کیا ہے۔باقی سارے کے سارے
ایسے ہوں گے، جو یہ کہیں گے کہ جی فرصت ہی نہیں ملتی کہ کوئی کام کریں۔پس اول تو یہی حالت نہایت
خطرناک ہے کہ جماعت کے اکثر افراد ایسے ہیں، جو دین کی خدمت کے لئے وقت نہیں نکال رہے لیکن جو
اپنا کچھ وقت دین کی خدمت کے لئے نکال رہے ہیں، وہ بھی اگر اپنی توجہ اور کاموں کی طرف پھیر دیں تو
اس کے یہ معنی ہو گئے کہ جماعت میں دین کا کام کرنے والا کوئی نہ رہے اور اس کام کے لئے صرف مبلغ رہ
جائیں۔اور جو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ دین کا کام صرف مبلغوں کے ذریعہ سے ہوسکتا ہے، اس کا یہ خیال
بالکل غلط ہے۔مبلغ تبلیغ نہیں کرتا، تبلیغ کے لئے رستہ صاف کرتا ہے۔مبلغ تبلیغ نہیں کرتا، تبلیغ کے لئے
مصالحہ بہم پہنچاتا ہے۔تبلیغ کرنے والا جماعت کا ہر فرد ہے۔رشتہ دار اپنے رشتہ دار کو تبلیغ کر سکتا ہے، ہمسایہ
523

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 19 جنوری 1945ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اپنے ہمسایہ
کو تبلیغ کر سکتا ہے، دوست اپنے دوست کو تبلیغ کر سکتا لیکن ایک اجنبی دوسرے اجنبی کو کیا تبلیغ
کرے گا؟ میں نے بار ہا جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے پاس جا کر
بیٹھ جائیں اور ان سے جا کر کہیں کہ ہم یہاں سے اس وقت تک نہیں اٹھیں گے، جب تک ہم آپ کو اپنی
جماعت میں داخل نہ کر لیں اور آپ کو ہدایت نصیب نہ ہو جائے اور یا آپ ہم پر ثابت نہ کر دیں کہ ہم غلط
راستہ پر جارہے ہیں۔اور وہ اپنے اوپر کھانا پینا حرام کر لیتے اور اپنے رشتہ داروں سے جا کر کہتے کہ یا ہم مر
جائیں گے یا آپ کو ہدایت منوا کر رہیں گے۔مگر جماعت میں کتنے افراد ہیں، جنہوں نے یہ کام کیا ہے؟
بہت ہی کم ہیں، جنہوں نے اس طرف توجہ کی ہے۔اگر وہ اس طرف توجہ کرتے اور اس طریق پر عمل کرتے
تو بہت اچھے نتائج پیدا ہو سکتے تھے۔"۔دوسری چیز جس کے متعلق میں نے اس جلسہ پر بھی اعلان کیا تھا اور بعد میں خطبہ جمعہ
میں بھی جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ علماء پیدا کرنے کے لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ کثرت
کے ساتھ طالب علم مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوں۔اور میں نے بتایا تھا کہ یہ کام بہت اہم ہے، بہت لمبا
ہے۔اگر ایک مڈل پاس طالب علم مدرسہ میں داخل ہوتا ہے تو دس سال میں اس
کی تعلیم مکمل ہوگی۔گو یا اگر
ہم آج درخت لگا ئیں تو دس سال کے بعد ہمیں پہلا پھل ملے گا۔اگر آج تین طالب علم مدرسہ احمدیہ میں
داخل ہوں تو اس کے معنی ہیں کہ دس سال کے بعد ہمیں تین مبلغ ملنے کی امید ہو سکتی ہے۔یہ کتنا ڈرنے کا
مقام ہے۔ایک قوم جو دس سال کے بعد تین مبلغ پیدا کرے، وہ قوم تبلیغ نہیں کرتی بلکہ سنتی کر کے اپنے
ہاتھوں اپنی قبر کھودتی ہے۔اگر آج دس طالب علم مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوں تو دس سال کے بعد دس
مبلغوں کے تیار ہونے کی امید ہوسکتی ہے اور آج سے بیس سال بعد 100 مبلغوں کے تیار ہونے کی امید
ہو سکتی ہے۔مگر ہمیں تو ہزاروں مبلغوں کی ضرورت ہے۔میں سال کے بعد 100 مبلغوں سے کام کس
طرح ہو سکتا ہے؟ ہماری تو جماعتیں ہی کئی ہزار ہیں۔ہندوستان میں آٹھ سو سے اوپر تو ہماری انجمنیں ہیں
اور ایک ایک انجمن میں کئی کئی گاؤں شامل ہیں۔بعض انجمنیں ایسی ہیں، جن میں پندرہ پندرہ ہیں ہیں
گاؤں شامل ہیں۔تو اگر ہم صرف احمدی گاؤں میں ہی مبلغ رکھیں تو ہزار ہا گاؤں میں احمدی ہیں۔جن کے
لئے ہمارے پاس ہزاروں مبلغ ہونے چاہئیں اور پھر اس تعداد سے بہت زیادہ علاقے ہماری تبلیغ سے باہر
رہ جائیں گے، جہاں کوئی احمدی نہیں۔تو یہ ہزاروں مبلغ بھی پیدا ہو سکتے ہیں، اگر ہم سو یا دوسو طالب علم ہر
سال مدرسہ احمدیہ میں داخل کریں۔اگر ایک سو طالب علم ہر سال مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوں اور ان میں
524

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 جنوری 1945ء
سے کوئی فیل نہ ہو، کوئی بیمار نہ ہو، کوئی تعلیم نہ چھوڑے اور سارے کے سارے پاس ہو جائیں تو پھر دس
سال کے بعد سو مبلغ ملنے کی امید ہو سکتی ہے اور بیس سال کے بعد ایک ہزار مبلغوں کی امید ہو سکتی ہے۔میرا دل تو یہ خیال کر کے بھی کانپ جاتا ہے کہ میں سال کے بعد صرف ایک ہزار مبلغ تیار ہوں۔کیونکہ ہیں سال میں تو دنیا تہ و بالا ہو جانے والی ہے اور ایسے ایسے عظیم الشان تغیرات پیدا ہونے والے ہیں
کہ ہم میں سے جو اس وقت زندہ ہوں گے، وہ دیکھیں گے کہ آج سے ہیں سال بعد دنیا بالکل بدلی ہوئی ہو
گی۔خدا اور خدا کے فرشتے ایک طرف اور شیطان اور شیطان کے لشکر دوسری طرف ہوں گے اور ان کے
درمیان جنگ ہورہی ہے۔اور آج سے ہیں سال بعد یا اسلام کی داغ بیل ڈالی جاچکی ہوگی (انشاء)
اللہ ) اور یا کفر اسلام کی جڑوں کو اکھاڑ کر پھینک چکا ہوگا ( العیاذ باللہ )۔دہر بیت دوڑتی ہوئی دنیا میں پھیلتی
جارہی ہے اور اس کے مقابلہ میں جس طرح ربڑ کو بینچ کر چھوڑ دیں تو وہ سمٹ جاتی ہے، اسلام پیچھے ہٹ رہا
ہے۔یہ درست ہے کہ اصل چیز تو آخری فیصلہ ہے اور آخری فیصلہ کے لئے لمبے عرصہ کی ضرورت ہوتی
ہے۔مگر جب کسی انسان پر غرغرہ اور نزع کی حالت طاری ہو جائے اور وہ اشاروں سے باتیں کرنے پر آ
جائے تو پھر اس کی زندگی قابل اعتبار نہیں ہوتی۔پھر تو وہ آگے موت کی طرف ہی جاتا ہے۔پس آخری
فیصلہ کو جانے دو۔اس وقت تو تمام امیدیں ختم ہو جاتی ہیں اور تمام کوششیں بیکار ہوتی ہیں۔انسان کی
کوششیں تو اسی حالت میں کارآمد ہو سکتی ہیں، جب اسے حیات کی امید ہو اور وہ یہ سمجھ کر کام کرے کہ یا تو
میں زندگی حاصل کر کے رہوں گا یا پھر مجھ پر موت آجائے گی۔پس موت وحیات کی کشمکش میں کی ہوئی
کوششیں ہی کارآمد ہوسکتی ہیں اور وہ یہی چند سال ہیں۔اور ان چند سالوں کے اندر ایسے ایسے عظیم الشان
تغیرات ہونے والے ہیں کہ اگر اس عرصہ کے اندراندر ہماری طرف سے اسلام کو دنیا پر غالب کرنے کی
پوری پوری کوشش نہ کی گئی تو اس کا نتیجہ ہمارے حق میں بہت خطرناک ہوگا اور ہم آپ اپنی موت کو بلانے
والے ہوں گے۔پس اگر ہر سال ایک سو طالب علم مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوں تو بیس سال کے بعد ہمیں ایک
ہزار مبلغ ملنے کی امید ہوسکتی ہے، جو قلیل ترین تعداد ہے۔کیونکہ ساری دنیا میں تبلیغ کرنے کے لئے ہمیں
ہزاروں مبلغوں کی ضرورت ہے۔اور پھر یہ اندازے بھی تو صرف خیالی ہیں، واقعہ میں تو ہمارے پاس ایک
سو مبلغ بھی موجود نہیں۔پچھلے سے پچھلے سال صرف تین طالب علم مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوئے تھے اور
پچھلے سال سات داخل ہوئے تھے۔ان تین تین اور سات سات لڑکوں کے داخل ہونے سے کیا بن سکتا
525

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جنوری 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
ہے؟ اور تین تین اور سات سات کے تیار ہونے سے ہم اس دنیا میں کیا تبلیغ کریں گے؟ تو معلوم ہوتا ہے
کہ ہماری جماعت کا بیشتر حصہ تبلیغ کو بھک منگوں اور نکموں کا کام سمجھتا ہے، جن کو اور کوئی کام نہ ہو۔اگر یہی
سستی رہی اور اگر ایسی غفلت رہی، اگر یہی افکار رہے کہ دین کے کام کرنا غریبوں کا کام ہے اور امراء دین
کے کاموں سے غافل رہے تو یہ پھر خدا تعالیٰ کے عذاب کو بلانے کا موجب ہوگی۔اور دنیاختم نہیں ہوگی کہ
کفار کو مارنے کی بجائے خدا تعالیٰ کے فرشتے پہلے ایسے لوگوں کو چن چن کر ماریں گے، جو دین میں داخل
ہوئے مگر پھر دین کی کوئی پروانہ کی اور دین کی خدمت کے لئے کوئی کام نہ کیا۔آخر تم کیا سمجھتے ہو کہ دین کی خدمت کا کام کس نے کرنا ہے؟ اگر تم اپنی آمدنی کا سولہواں حصہ
دے کر یا دسواں حصہ دے کر یا پانچواں حصہ دے کر یہ سمجھتے ہو کہ تم نے دین کی خدمت کر لی تو یہ غلط خیال
ہے۔دین کے لئے تمہیں یہ چیز بھی دینی ہوگی اور اپنی جانیں بھی دینی ہوں گی اور جانیں دینے کا بہترین
طریق یہ ہے کہ اپنی اولادوں کو دین کی خدمت کے لئے پیش کرو۔کیا یہ خدا سے مذاق نہیں کہ تم اس کے
دین میں داخل ہو کر پھر دین کی خدمت سے جی چراتے ہو اور پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے ہو؟ کیا تم خدا سے
مذاق کر کے اس کے عذاب سے محفوظ رہ سکتے ہو؟ جب تم دنیا کے کسی بادشاہ سے مذاق کر کے اس کی سزا
سے محفوظ نہیں رہ سکتے تو خدا تعالیٰ سے مذاق کر کے پھر تم اس کے عذاب سے کس طرح محفوظ رہ سکتے ہو؟ مگر
یہ کتنا مذاق ہے کہ تم خدا کے دین میں داخل ہوتے ہو اور اس کے بعد دین کی خدمت سے پیٹھ پھیر کر بھاگ
جاتے ہو؟ میں دیکھتا ہوں کہ تم میں سے کئی ایسے ہیں، جو پہلے اپنے آپ کو وقف کرتے ہیں اور پھر بھاگ
جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جی ہم نے غلط سمجھا تھا، ہمیں پتہ نہیں تھا کہ وقف کیا ہے؟ رات کو میرے پاس
ایک شخص کا خط آیا ، جس میں اس نے لکھا ہے کہ مجھے پتہ نہیں تھا کہ وقف کرنے میں اتنی تنگی ہوگی ؟ میں نے
اس کا غلط مفہوم سمجھا تھا، میں اپنا وقف واپس لیتا ہوں۔حالانکہ وقف کرتے وقت جس فارم پر دستخط کئے
جاتے ہیں، اس میں یہ سب باتیں لکھی ہوتی ہیں کہ میں ہر قسم کی تنگی اور ہر قسم کی تکلیف برداشت کروں گا اور
گزارہ کے لئے جو کچھ مجھے دیا جائے گا، اسے میں انعام سمجھوں گا اور اسی میں گزارہ کروں گا۔اور گزارہ نہ
بھی ملے ، تب بھی اپنا پیٹ پالنے کے لئے خود کوئی انتظام کروں گا۔اب یہ ایمان ہے یا بے ایمانی اور کفر
پہلے ایک شخص اپنے آپ کو وقف کرتا ہے اور یہ عہد کرتا ہے کہ میں دین کی خاطر ہر طرح کی تکلیف
برداشت کروں گا مگر پھر پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے۔اور پھر یہ بھی کتنے ہیں، جنہوں نے اپنے آپ کو وقف
کیا ہے؟ ان کی تعداد بھی تو تسلی بخش نہیں۔ظفر کا ایک شعر ہے۔526

تحریک جدید - ایک البی تحر یک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 جنوری 1945ء
عجب طرح کی ہوئی تسلی جو بار اپنا گدھوں پہ ڈالا
میں تو سمجھتا ہوں کہ یہی حال ہماری جماعت کے ایک حصہ کا ہے کہ وہ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ تبلیغ کرنا
مبلغوں کا کام ہے، ہم اس کام سے آزاد ہیں۔حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔خدا تعالیٰ تم سے تمہاری جانوں کا
مطالبہ کرتا ہے اور وہ اس صورت میں کہ اپنی اولادیں دین کی خاطر وقف کرو۔اگر تم دین کے لئے اپنی
اولا دیں دینے کے لئے تیار نہیں ہو گے تو خدا تعالیٰ تمہاری اولادیں شیطان کو دے دے گا۔یادرکھو دنیا میں
کسی کی اولاد اس کے پاس نہیں رہتی۔اگر تمہاری اولاد خدا کی ہو کر نہیں رہے گی تو وہ شیطان کی ہو جائے
گی۔اگر تمہاری اولادمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے رستہ میں اپنی جانیں نہیں دے گی تو وہ ابلیس
کے رستہ میں مرے گی ( العیاذ باللہ ) مگر موت بہر حال ہر ایک پر آتی ہے۔پس اب وقت آگیا ہے کہ ہماری جماعت کا ہر فرد حالات پر غور کرے اور اس بات کی طرف توجہ
کرے کہ ان میں سے جو بڑی عمر کے لوگ ہیں اور وہ نئے سرے سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔وہ کمائیں،
ان کے لئے جو پڑھتے ہیں۔دوسرے جو پڑھے ہوئے ہیں ، وہ آگے آئیں اور اپنے آپ کو دین کی خدمت
کے لئے وقف کریں اور دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ہر سال کم از کم ایک سو طالب علم مدرسہ احمدیہ میں
داخل ہوں تا کہ ہمیں ہزاروں کی تعداد میں مبلغ مل سکیں۔میں نے اپنے خطبات میں بتایا ہے کہ ہمیں کئی قسم
کے آدمیوں کی ضرورت ہے۔ہمیں ضرورت ہے عربی یا انگریزی کے گریجوایٹوں کی ، جو اپنے آپ کو دین
کی خدمت کے لیے وقف کریں اور دو تین سال میں ہم انہیں سلسلہ کے کاموں یا بیرونی تبلیغ کے لئے تیار کر
سکیں۔ہمیں ضرورت ہے مڈل پاس یا انٹرنس پاس طالب علموں کی ، جو فورا سینکڑوں کی تعداد میں آکر
مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوں اور پھر آٹھ نو سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد بطور مبلغ کام کرسکیں۔ہمیں
ضرورت ہے ایسے نو جوانوں کی ، جو پرائمری پاس یا مڈل پاس ہوں اور ہم انہیں ایک دو سال میں موٹی موٹی
تعلیم دے کر بطور دیہاتی مبلغ گاؤں میں مقرر کر سکیں۔پس تین قسم کے آدمیوں کی ہمیں ضرورت ہے۔ایک مڈل پاس طالب علموں کی ، جو کثرت سے آ
کر مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوں۔جن کا کام یہ ہوگا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے عربی ممالک میں جا کر تبلیغ
کریں گے یا جہاں علمی لوگوں سے مقابلہ ہوگا وہاں جائیں گے یا قادیان میں درس دیں گے اور نئی پود تیار
کرنے کا کام کریں گے۔دوسرے مڈل یا پرائمری پاس نو جوانوں کی ضرورت ہے۔جو ایک دو سال تعلیم
حاصل کرنے کے بعد بطور دیہاتی مبلغ کام کریں۔اور تیسرے بعض جگہوں پر فوری طور پر مشن کھولنے کے
527

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 19 جنوری 1945ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
لئے عربی اور انگریزی گریجوایٹوں کی ضرورت ہے۔کیونکہ اس وقت لوگوں کے دل مصائب اور مشکلات
کی وجہ سے غمزدہ ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کی باتیں سننے اور خدا کے دین کی طرف متوجہ ہونے کے لئے تیار
ہیں، اس لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ ان جگہوں پر ہم فوری طور پر مشن کھولیں اور ان کی اس غم اور
مصیبت کی حالت سے فائدہ اٹھائیں۔اگر ہم نے اس موقعہ سے فائدہ نہ اٹھایا تو ہم خدا تعالیٰ کے جاں نثار
سپاہی نہیں کہلا سکتے“۔وو
پس ضروری ہے کہ ہمارے پاس کافی آدمی تیار ہوں ، جن کے ذریعے ہم غیر ممالک میں
فور تبلیغ پھیلا سکیں۔اس کے لئے مولوی فاضلوں کی ضرورت ہے تاکہ ہم انہیں فوراً باہر بھجواسکیں۔اور
پھر ہماری جماعت کا سب سے مقدم فرض تو یہ ہے کہ اپنے ہمسائیوں سے ہمدردی کریں اور اپنے ملک میں
تبلیغ کو وسیع کریں۔اس کے لئے بڑی تعداد میں مبلغین کی ضرورت ہے اور پھر اس بات کی ضرورت ہے
کہ جماعت ہر سال ایک سو طالب علم مدرسہ احمدیہ کے لئے دے اور جماعت کا فرض ہے کہ اس خیال کو
زندہ رکھے۔میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں یہ کمزوری پائی جاتی ہے کہ روپیہ کے معاملہ میں بھی اگر تعہد نہ
کیا جائے تو ہماری جماعت کے لوگ مستی کر جاتے ہیں۔مثلاً تحریک جدید کے دس سالوں میں چندہ دینے
کے بعد بعض تو ایسے ہیں، جنہوں نے پہلے سالوں سے بھی زیادہ چندہ دینے کے وعدے کئے ہیں اور کئی
ایسے ہیں، جو دس سال چندہ دینے کے بعد اب تھک کر حصہ لینا چھوڑ چکے ہیں۔اور وہ سمجھتے ہیں کہ دراصل تو
دس سالوں میں حصہ لینا ضروری تھا، اب ضروری نہیں۔حالانکہ خدا کے ہاں تو دس کا سوال ہی نہیں وہاں تو
ضرورت کا سوال ہے۔اگر ضرورت باقی ہے تو تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ
دیکھتے سرکار اس میں شرط یہ لکھی نہیں
اگر کوئی شخص خدا کے ساتھ شرطیں باندھتا ہے تو وہ عقل سے کام لیتا ہے عشق سے کام نہیں لیتا“۔دیکھو جہاں عشق ہوتا ہے، وہاں اس بات کو نہیں دیکھا جاتا کہ ہم نے کیا شرط کی تھی؟ بلکہ
اس بات کو دیکھا جاتا ہے کہ ہم نے وہ کام کر لیا ہے یا نہیں، جو ہمارے سپر دکیا گیا تھا۔پس کیا ان دس
سالوں میں ہم نے روپیہ کے لحاظ سے یا آدمیوں کے لحاظ سے کام کر لیا ہے؟ ہم نے معمولی سی تبلیغ کے لئے
جس میں چند سو مبلغ ہوں، تیرہ لاکھ روپیہ سالانہ خرچ کا اندازہ بتایا تھا۔اور ان دس سالوں میں کل تیرہ چودہ
لاکھ روپیہ چندہ جمع کیا ہے، جس میں کچھ ساتھ کے ساتھ خرچ ہو چکا ہے۔تو جہاں چند لاکھ روپیہ کا کل
ریز روفنڈ ہو، وہاں تبلیغ کی معمولی سے معمولی سکیم پر عمل کرنے کے لئے تیرہ لاکھ روپیہ سالانہ کہاں سے آ۔528

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 جنوری 1945ء
گا؟ اگر پانچ فی صدی منافع کا اندازہ لگا لیا جائے، جو زیادہ سے زیادہ اندازہ ہے۔گورنمنٹ تو اپنے
کاموں میں عام طور پر اڑھائی فی صدی منافع کا اندازہ لگایا کرتی ہے۔لیکن اگر پانچ فیصدی منافع کا ہی
اندازہ لگا لیا جائے تو عام کا روباری اندازہ کے مطابق تیرہ لاکھ روپیہ سالانہ خرچ کے لئے پانچ کروڑ بیس لاکھ
روپیہ کاریز روفنڈ ہو تو اس سے تیرہ لاکھ روپیہ سالانہ آمدنی ہو سکتی ہے۔اور پانچ فی صدی آمد رکھی جائے ،تب
بھی اڑھائی کروڑ روپیہ سے یہ آمد پیدا ہوسکتی ہے۔پس جب تک ہماری جماعت دین کی ہر ضرورت کے
موقعہ پر اپنارو پیر اور اپنی جانیں پیش نہیں کرتی، اس وقت تک اس کو کبھی کامیابی نہیں ہوسکتی۔خدا تعالیٰ کا کام
تو ہو جائے گالیکن ہم دین کی خدمت کا ثواب حاصل کرنے اور اپنے ایمانوں کا ثبوت دینے سے
قاصر رہیں گے۔پس ہماری جماعت کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داریوں اور اپنے فرائض کو سمجھے اور دین کے لئے
جہاں مالی ضرورتوں کو پورا کرنے کا سوال ہو، وہاں آگے بڑھ بڑھ کر اپنے اموال پیش کریں اور جہاں جانی
قربانی کا سوال ہو ، وہاں آگے بڑھ بڑھ کر اپنی جانیں اور اپنی اولادیں دین کے لئے پیش کریں۔میں نے گذشتہ سے گذشتہ جمعہ کے خطبہ (05 جنوری 45ء) میں یہ تحریک کی تھی کہ جن کے ہاں
کوئی اولاد نہ ہو یا ان کی اولاد چھوٹی ہو یا صرف لڑکیاں ہی ہوں لڑ کے نہ ہوں ، وہ کم از کم اتنا ہی کریں کہ تعلیم
حاصل کرنے والوں کے لئے وظائف مقرر کریں۔اس تحریک میں اس وقت تک تین وظائف کے وعدے آ
چکے ہیں۔بعض لوگوں نے دریافت کیا ہے کہ اگر کوئی غریب ہو اور وہ اکیلا وظیفہ کے لئے رقم نہ دے سکے تو کیا
وہ اور لوگوں کے ساتھ مل کر دے سکتا ہے؟ تو اس کے متعلق بھی میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ ہاں اس طرح بھی
ہو سکتا ہے کہ جو شخص اکیلا وظیفہ مقرر کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو، وہ دوسروں کے ساتھ مل کر اس میں حصہ لے
سکتا ہے۔اس وقت تک تین وظائف کے وعدے آچکے ہیں۔ایک تو میاں محمد احمد خاں صاحب، جو میرے
بھانجے ہیں، انہوں نے ایک وظیفہ کے لئے نقد رقم جمع کرادی ہے اور ایک وظیفہ دینے کے لئے چودھری
ظفر اللہ خاں صاحب نے وعدہ کیا ہے اور انہوں نے دفتر محاسب کو لکھ دیا ہے کہ میری امانت میں سے یہ رقم ادا
کر دی جائے اور ایک میری بیٹی اور ان کے خاوند نے وعدہ کیا ہے۔وہ مجھے کہتے تھے کہ ہم اس میں حصہ لینا
چاہتے ہیں اور میں نے انہیں
کہا تھا کہ دفتر میں لکھوا دو۔غالبا انہوں نے لکھوا دیا ہوگا۔میں نے یہ نیت کی ہے کہ اگر خدا تعالی زیادہ کی توفیق دے گا تو اس سے زیادہ دوں گا لیکن انشاء
اللہ دس سال تک کم از کم پانچ طالب علموں کو میں سالانہ وظیفہ دوں گا۔اور میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ اگر میں
زندہ رہوں تو میں اس وعدہ کو پورا کرنے کا خود پابند رہوں گا اور اگر میں مرجاؤں تو میری جائیداد میں سے
529

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جنوری 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
پہلے اس رقم کو پورا کر لیا جائے اور بعد میں پھر دوسرے ورثاء میں تقسیم ہو۔میر انشاء ہے کہ ہر سال چھ
ہزار روپیہ میں داخل کرتا چلا جاؤں تا پہلے سالوں کی تعلیم پر جو کم رقم خرچ ہوگی اور بعد میں زیادہ خرچ ہوگی تا
پہلے وقت کا بچا ہوا روپیہ دوسرے وقت میں کام دے۔یہ وعدہ دس سال میں پچاس طالبعلموں
کو تعلیم
دلانے کا ہوتا ہے، جس پر قریبا ایک لاکھ روپیہ خرچ ہوگا۔باقی میں نے اپنی اولاد اپنی طرف سے دین کی لئے وقف کی ہوئی ہے۔آگے کام کا ثواب تو
انہوں نے خدا سے ہی لینا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ کس کو دین کی خدمت کا موقع ملے اور کس کو
نہ ملے؟ میں نے اپنی طرف سے انہیں دین کے لئے وقف کیا ہوا ہے اور ان
کو تعلیم دلانے میں بھی میں نے
کلیه اس چیز کو مدنظر رکھا ہے۔میں نے اپنی اولاد میں سے کبھی ایک بیٹے کو بھی خالصہ اپنے لئے رکھنے کی خدا
تعالی سے درخواست نہیں کی کہ خدا ہی کے دیئے ہوئے ہیں اور اسی کی چیز ہیں۔اس کی مہربانی اور اس کا
احسان ہوگا تو ان کو اپنے دین کی خدمت کے لئے قبول فرمائے گا لیکن اگر وہ کسی کو اس کی غفلت کی وجہ سے
رد کر دے تو میں بری الذمہ ہوں۔میں نے اپنے لئے ان کو لینے کی کبھی ضرورت نہیں سمجھی۔سوائے اس کے
کہ اپنے گزارہ کے لئے باری باری کچھ عرصہ وہ جائیداد کا انتظام کریں تا دوسرے دین کا کام کر سکیں اور وہ
بھی دوسرے وقت میں دین کا کام کر سکیں۔میرا تو عقیدہ ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی باقی اولاد بھی اگر اس پر غور کرے تو اسے سمجھنا
چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے اتنے بڑے احسان کے کہ اس شدید ترین گمراہی کے وقت میں اس نے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کو ہمارے خاندان میں سے مبعوث فرمایا۔اس احسان کے بعد بھی اگر ہمارے
اندر دنیا طلبی
اور دین سے بے رغبتی پائی جائے تو ہم سے زیادہ بد قسمت اور کون ہو سکتا ہے؟ اس ایک احسان کے بدلہ
اگر ہمارا سر قیامت تک خدا تعالیٰ کے آگے جھکا رہے تو ہم اس احسان کا بدلہ نہیں اتار سکتے۔یہ خدا تعالیٰ کا
انتنا بڑا احسان ہے کہ اس سے بڑھ کر احسان ممکن نہیں۔میں سمجھتا ہوں اس احسان
کو دیکھ کر اگر ہمارے
خاندان کے لوگ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں تو چونکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وعدہ فرمایا
ہے کہ تری نَسُلاً بَعِید یعنی تیری نسل دور دور تک پھیل جائے گی اور جس طرح ہم نے ابراہیم سے
وعدہ کیا تھا، اسی طرح تیری نسل بھی اتنی زیادہ ہوگی کہ وہ گئی نہیں جائے گی۔پس اگر ہمارے خاندان کے
افراد دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں تو تبلیغ اور مبلغوں کا سوال حل ہو جاتا ہے۔مگر بہر حال کسی ایک شخص کے اپنے آپ کو پیش کر دینے سے دوسرے لوگ بری الذمہ نہیں ہو
سکتے۔جب تک ساری جماعت اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے پیش نہیں کرتی ، اس وقت تک
530

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 جنوری 1945ء
جماعت بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔اور جب تک کوئی فردا اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے پیش نہیں کرتا ،
اس وقت تک وہ فرد ہونے کے لحاظ سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔اگر جماعت کی اکثریت اپنی ذمہ داریاں
اور اپنے فرائض ادا کرنے میں کو تا ہی کرتی ہے تو وہ بلحاظ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب نہیں کر سکتی۔اور اگر ایک فردا اپنی ذمہ داریاں اور اپنے فرائض نہیں سمجھتا تو وہ منفر دطور پر سزا کا مستحق ہے۔اللہ تعالیٰ سے
دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں کو کھول دے اور ہمارے ایمانوں کو مضبوط کر دے اور ہمیں اس مقام پر کھڑا نہ
کرے، جہاں مجرم کو سزا دینے کے لئے کھڑا کیا جاتا ہے۔بلکہ خدا تعالیٰ ہمیں اس مقام پر کھڑا کرے،
جہاں خدمت گذار اور وفا دار غلام کو انعام کے لئے کھڑا کیا جاتا ہے۔آمین۔( مطبوع الفضل 23 جنوری 1945 ء)
531

آج 10 میں سے 10 باقی