ساری دنیا پر نظر کر کے تبلیغ کے لیے مناسب علاقہ تلاش کریں ۔ خطاب فرمودہ 18 فروری 1945ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطاب فرموده 18 فروری 1945ء
ساری
دنیا پر نظر کر کے تبلیغ کے لئے مناسب علاقہ تلاش کریں
خطاب فرمودہ 18 فروری 1945ء
طلبہ و اساتذہ جامعہ احمدیہ کی جانب سے مکرم مولوی نذیر احمد صاحب مبلغ سیرالیون
کے اعزاز میں دی گئی دعوت چائے کے موقعہ پر خطاب
رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب عربوں میں مبعوث ہوئے تو اس وقت عربوں کے
جذبات بہت دبے ہوئے تھے۔وہ سمجھتے تھے کہ باقی دنیا کے لوگ تو دنیا میں ترقی کے متعلق اپنا حصہ لے چکے
ہیں مگر ہم محروم ہیں۔اس پر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف سے آواز آئی تو وہ لوگ کھڑے
ہو گئے۔انہوں نے سمجھا، اب ترقی کرنے کا ہمارا وقت آ گیا ہے۔چنانچہ وہ دیوانہ وار اٹھ کھڑے ہوئے
اور آنافا نا ساری زمین میں پھیل گئے۔مگر ہمارا یہ زمانہ، مہذب زمانہ ہے۔دنیا کے بہت بڑے حصہ کے لوگ
سمجھتے ہیں کہ ہم ترقی کے اعلیٰ معیار پر پہنچے ہوئے ہیں۔اور ان کے مقابلہ میں ہماری یہ حالت ہے کہ ہم
دنیا کے ساز وسامان کے لحاظ سے بہت پیچھے ہیں۔ایسی صورت میں ہمارا کامیابی حاصل کرنا، ایک ایسی
چیز ہے جیسا کہ ایک سخت چٹان کو کاٹ کر اس کا ذرا سا ٹکڑا علیحدہ کرنا۔اور ہم بڑی کوشش اور بڑی مدت کے
بعد اس کا ایک ذرا کاٹ سکتے ہیں۔مگر خدا تعالیٰ نے ہمارے حوصلے بڑھانے کے لئے ایسے علاقے رکھ
چھوڑے ہیں کہ اگر ہم ان میں تبلیغ کریں تو اتنی بڑی تعداد میں وہاں کے لوگ احمدیت میں داخل ہو سکتے
ہیں۔متمدن علاقوں میں لاکھوں مبلغ جا کر ہزاروں سالوں تک کام کریں تو کچھ کامیابی ہو سکتی ہے۔مگر جاننے
والے جانتے ہیں کہ کچھ عرصہ کے بعد تو میں اپنی طاقت کھو بیٹھتی ہیں۔محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قوم نے ایک
عرصہ کے بعد اپنی طاقت کھوئی ، حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام کی قوم نے بھی کھوئی اور ہم
پر بھی یہ وقت آئے گا۔پھر دنیا کو روحانی طور پر فتح کرنا ہمارے لیے ناممکن ہو جائے گا۔جس قسم کے متمدن
زمانہ میں ہم پیدا ہوئے ہیں، اس کی وجہ سے ہمارا کام اتنا مشکل ہے کہ کسی قوم کو ایسا مشکل کام پیش
نہیں آیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ کے جو لوگ تبلیغ کرنے کے لئے جاتے ، وہ علوم میں ان
لوگوں سے بہت اعلیٰ ہوتے تھے، جنہیں تبلیغ کرتے تھے۔مگر ہم جن لوگوں کی طرف جاتے ہیں ، وہ
533

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطاب فرموده 18 فروری 1945ء
ہمیں بہت حقیر سمجھتے ہیں۔ان حالات میں ہمارے لئے ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ کہ ساری
دنیا پر نظر کریں اور دیکھیں کہ کوئی ایسا حصہ ہے، جہاں کے لوگوں کے دلوں میں اس طرح کی آگ لگی ہوئی
ہے، جیسی محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وقت عرب کے لوگوں کے دلوں میں لگی ہوئی تھی۔اور پھر ان کو اپنے
ساتھ ملاکر معروف اور کثیر التعداد قوم کی شکل میں دنیا کے سامنے آجا ئیں۔تب دنیا سیاسی لحاظ سے بھی
ہمیں وقعت دینے لگ جائے گی۔اس وقت دنیا میں کروڑوں انسان ایسے پڑے ہیں کہ ہم انہیں تھوڑی سی
کوشش سے حاصل کر سکتے ہیں۔بنگال میں کئی سال کی محنت اور کوشش کرنے کے بعد اس وقت تک
چند ہزار احمدی ہوئے ہیں۔لیکن افریقہ میں تھوڑے عرصہ میں بہت تھوڑے مبلغوں کے ذریعہ ساٹھ ہزار کے
قریب افراد احمدی ہو چکے ہیں۔اگر ہمارے مبلغ وہاں زیادہ ہوں تو اور بھی زیادہ کامیابی ہوسکتی ہے“۔پھر حضور نے فرمایا:۔یا درکھو، جب کوئی ایک ملک بھی ایسا پیدا ہو گیا، جس کے متعلق دنیا کو معلوم ہو گیا کہ یہاں احمدی
غالب ہیں اور اس ملک کی اکثریت احمدیت میں داخل ہو چکی ہے تو پھر نقشہ ہی بدل جائے گا۔کیونکہ
دنیا کو ہر ملک کی ضرورت ہے ، چھوٹے سے ملک کی بھی۔اس وقت افریقہ میں دس پندرہ کروڑ افراد کی آبادی
ایسی ہے، جو ان حالات میں سے گزرہی ہے، جن میں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بعثت کے
وقت عرب
گز ر ہا تھا۔وہ سوکھی ہوئی لکڑیاں ہیں یا سوکھے ہوئے پتے، جنہیں دیا سلائی لگانے کی دیر ہے
تا کہ وہ جل کر راکھ ہو جائیں۔ایسی راکھ ، جو دنیا کی نظر میں تو راکھ ہوگی لیکن خدا تعالیٰ کی نظر میں تریاق۔جونہ
صرف ان لوگوں کی زندگی کا باعث ہوگا بلکہ ساری دنیا کو زندہ کرنے کا ذریعہ بن جائے گا۔دراصل خدا تعالٰی
نے عین وقت پر مجھے اس طرف توجہ دلائی اور پھر خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے غیر محدود ترقی کے
دروازے کھولے ہیں۔اس وقت وہاں چار مبلغ جاچکے ہیں اور چار پانچ جانے کے لئے تیار ہیں“۔پھر فرمایا:۔یا درکھنا چاہئے کہ یہ ایک ہی کھیت ہے، جو ہمارے لئے خالی پڑا ہے۔اس کے سوا دنیا میں اور
کوئی کھیت خالی نہیں۔باوجود اس کے کہ یہ کھیت اس وقت تک خالی پڑا ہے ، ہمارا بھائی، جس نے دنیا کے
باقی کھیتوں پر قبضہ کر رکھا ہے، یہ نہ کہے گا کہ اسے تم لے لو۔بلکہ وہ ہمارے رستے میں روڑے اٹکانے کی
کوشش کرے گا کیونکہ حضرت مسیح کی قوم ہمیں اپنے بھائی نہیں بلکہ حریف سمجھتی ہے۔وہ قدم قدم پر ہمارا
مقابلہ کرے گی اور مقابلہ کر رہی ہے۔یہ مت خیال کرو کہ یہ بجر کھیت یونہی پڑے رہیں گے، ان پر قبضہ
534

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطاب فرموده 18 فروری 1945ء
کرنے کے لئے ہمارے حریف تیار کھڑے ہیں۔اگر تم خالی کھیتوں پر قبضہ نہ کرو گے تو دوسرے لے
جائیں گے۔لیکن اگر ہم کچھ بھی کوشش کریں تو حق چونکہ ہمارے ساتھ ہے اور افریقن فطرت بھی ہماری
تائید کرے گی ، اس لئے وہ تو میں ہماری طرف آئیں گی۔پس اگر اس وقت ہم کچھ بھی طاقت اور زور
بڑھائیں گے تو ہماری فتح یقینی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ افریقہ کی فطرت اور ہماری طاقت مل کر
دشمن کا مقابلہ کرے۔پس جلد سے جلد یہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔مہینوں اور سالوں کے اندرتا کہ ہم
کامیابی حاصل کرسکیں“۔آخر میں حضور نے دعا کرتے ہوئے فرمایا:۔میں اپنی جماعت کے نوجوانوں کے لئے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان میں بیداری پیدا
کرے تا وہ اس جھنڈے کو، جسے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ کھڑا کیا ہے،
ہمیشہ قائم رکھے اور کبھی گرنے نہ دے“۔( مطبوعہ الفضل 19 فروری 1945ء)
535

آج 10 میں سے 10 باقی