جماعت کا ہر دوست سمجھ لے کہ امتحان کا وقت آگیا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 9 مارچ 1945ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 مارچ 1945ء
جماعت کا ہر دوست اچھی طرح سمجھ لے کہ امتحان کا وقت آ گیا ہے
وو
خطبہ جمعہ 09 مارچ 1945ء
معاندین کی گالیاں سن کر اگر واقعی کسی کو اشتعال آتا ہے، اگر غیرت آتی ہے، اگر
واقعی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قدر دل میں ہے تو اس کے اظہار کا یہ طریق درست نہیں بلکہ
اس کا طریق دوسرا ہے۔جب کسی کے بیٹے کو ٹائیفائیڈ ہو جاتا ہے تو وہ کس طرح ہیں ہیں دن، مہینہ مہینہ
دکان کو بند کر کے اور کاروبار ترک کر کے اس کی تیمارداری میں لگ جاتا ہے؟ اسی طرح جسے گالیاں سن کر
غصہ آتا ہے، اشتعال پیدا ہوتا ہے، اگر غیرت جوش میں آتی ہے تو چاہئے کہ وہ دفتر تبلیغ میں جائے اور کہے
کہ میں نے قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو گالیاں مالتی سنی ہیں، جس سے مجھے بہت غصہ آیا ہے۔اس لئے میں پندرہ دن یا ہمیں دن تبلیغ کے لئے دیتا ہوں۔اگر قادیان کے احمدی یہ طریق اختیار کریں تو
اس سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔قادیان میں دس ہزار احمدی ہیں، اگر ان میں سے دو ہزار بھی تبلیغ کے لئے
پندرہ پندرہ دن دیں تو یہ میں ہزار بنتے ہیں۔سال کے 360 دن ہوتے ہیں اور اس کے یہ معنی ہوں گے کہ
گویا دس آدمی روزانہ تبلیغ کے لئے لگے رہیں گے۔دس نہیں تو تو سہی اور اس طرح سلسلہ کو مفت کے نو مبلغ
مل سکتے ہیں۔اور ایسے نو آدمی، جن کے دلوں پر زخم ہوں، جن کی غیرت جوش میں آئی ہو، وہ تو پہاڑوں کو گرا
سکتے ہیں۔پس یہ طریق درست نہیں کہ مسجد میں جمع ہوئے اور اللہ اکبر، اللہ اکبر کے نعرے لگاتے رہے۔اللہ اکبر اللہ اکبر تو روزانہ اذان دیتے ہوئے پانچ بار مسلمان کرتے ہیں۔پھر اس سے کتنے لوگ مسلمان
ہو جاتے ہیں؟ پس مسجد میں جمع ہو کر اللہ اکبر اللہ اکبر کے نعرے لگانا اور زندہ باد کا شور مچانا کوئی فائدہ نہیں
دے سکتا۔یہ تو عورتوں کی گریہ وزاری سا طریق ہے۔جب تم اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہو تو ان کے پیچھے
کوئی طاقت نہیں ہوتی اور یہ بالکل ایسی ہی بات ہوتی ہے جیسے بچے جمع ہو کر ہا ہو کرتے اور شور مچاتے
پھرتے ہیں۔صحیح طریق یہی ہے کہ ارد گرد کے علاقہ کو احمدی کر لو۔وو
" (ج) تیسری بات اس سلسلہ میں یہ ہے کہ اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تبلیغ کے
نئے نئے راستے خود بخود کھل رہے ہیں۔مثلاً ان دو ماہ میں سلسلہ کی تبلیغ اتنی او پر پہنچ گئی ہے کہ پچھلے سارے
537
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 مارچ 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
سال میں جتنے احمدی ہوئے تھے ، اس سال جنوری فروری، صرف دو مہینوں میں اس کے نصف سے زیادہ
ہو چکے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہی حالت قائم رہے تو پچھلے سال کی نسبت چار گنے سے بھی زیادہ
کامیابی کی امید کی جاسکتی ہے۔(1) پھر ان دو ماہ میں ایک عجیب بات یہ ہوئی ہے کہ عورتوں کے طبقہ میں حیرت انگیز طور پر تبلیغی
رستہ کھلا ہے اور ان دو ماہ میں مسلمانوں کے ایک چوٹی کے خاندان کی، جسے تمام ہندوستان میں علمی اور
تجارتی رعب حاصل ہے، ایک خاتون احمدی ہوئیں ہیں۔پھر ایک اور خاتون ، جو انگریز ہیں اور انگلستان
کے ایک ڈیوک کی رشتہ دار اور ہندوستان کے ایک بہت بڑے انگریز افسر کی بیوی ہیں، مسلمان ہوئی ہیں
اور بیعت کی ہے۔جو ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مثال ہے۔(ہ) انہی دوماہ میں دو نواب خاندانوں کے افراد نے بیعت قبول کی ہے۔(و) ہماری تبلیغ کا رخ زیادہ تر اسلامی ممالک کی طرف ہے۔گو ہم مغربی ممالک میں بھی تبلیغ
کرتے ہیں مگر زیادہ خیال ہمیں اسلامی ممالک کا ہی ہے کیونکہ ان کا حق ہم پر بہت زیادہ ہے۔ان ممالک
میں احمدیت کی ترقی کے سامان اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہونے لگے ہیں۔اٹلی کی حکومت میں لیبیا کا ایک
علاقہ تھا جسے تھوڑا عرصہ ہوا، اتحادیوں نے فتح کر لیا ہے۔یہ علاقہ مصر کے ساتھ لگتا ہے اور وہاں بہت عرصہ
تک اسی طرح لڑائی ہوتی رہی ہے، جیسا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے رویاء میں دکھایا تھا۔اس علاقہ کا ایک مشہور
شہر بن غازی ہے، جس کا ذکر بار بار خبروں میں آتا رہا ہے۔اس علاقہ کے ایک حصہ کا صدر مقام طبروق اور
دوسرے حصہ کا بن غازی ہے۔اور یہ شہرلڑائی کا گویا ایک ہیں (Basc) تھا۔بن غازی اس لئے بھی زیادہ
مشہور ہے کہ دینی تحریک یہاں طبروق کی نسبت زیادہ زبردست ہے۔جیسے مثلاً ہندوستان میں دیو بند و غیرہ
مقام ہیں۔بن غازی کے چیف امام جو عرب ممالک کی آزادی کی تحریک کے ایک لیڈر بھی تھے اور اس وجہ
سے اٹلی کی حکومت ان کی مخالف تھی اور انہیں اطالوی حکام نے اٹلی کے کسی مقام پر قید کر رکھا تھا۔اطالوی
حکومت نے ان کو جنگ کا تمام عرصہ قید رکھا اور واپس اپنے ملک میں نہ آنے دیا۔کیونکہ وہ ڈرتی تھی کہ وہ
ملک کو آزادی کی تحریک کی طرف لائیں گے۔امریکنوں اور انگریزوں کے داخلہ پر وہ آزاد ہوئے ہیں۔چند روز ہوئے ان کی بیعت کا خط اٹلی سے آیا ہے۔یہ بیعت گو ہے تو جلسہ سالانہ سے پہلے کی مگر چونکہ خط ملا
بعد میں ہے، اس لئے انہیں دوماہ میں اس کا شمار ہوگا۔گویا اس طرح اللہ تعالیٰ نے ان علاقوں میں تبلیغ کا
ایک نیا رستہ کھول دیا ہے۔538
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09مارچ 1945ء
عجیب بات یہ ہے کہ میری ہمشیرہ مبارکہ بیگم صاحبہ ان دنوں بیمار ہیں۔کل میں ان سے ملنے گیا تو
ان کو اس بات کو کوئی علم نہ تھا۔میرے وہاں پہنچتے ہی انہوں نے کہا کہ جب سے نواب صاحب فوت
ہوئے ہیں، میں نے ان کو خواب میں نہ دیکھا تھا۔آج رات پہلی دفعہ میں نے انہیں خواب میں دیکھا ہے
اور انہوں نے جو خواب سنایا، وہ بھی اسی واقعہ کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔انہوں نے دیکھا کہ نواب
صاحب مرحوم اپنے خاندان کا ذکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب میں بیمار تھا تو بیماری کی حالت میں بھی
ان کو تبلیغ کرتارہا اور جب میری زبان بند ہوگئی تو میں اشاروں سے ان
کو تبلیغ کرتا رہا۔یہ بات کہتے کہتے
آپ اٹھ کر بیٹھ گئے اور کہا کہ بڑی خوشی کی خبر آئی ہے، بڑی خوشی کی خبر آئی ہے۔مصر اور لیبی وغیرہ عربی
ممالک میں احمدیت خوب پھیل گئی ہے۔یہاں تک کہ اب الفضل کا ایک عربی ایڈیشن بھی شائع ہونے لگا
ہے اور عربی ممالک کے بادشاہ اور بڑے بڑے لوگوں کو اس وقت تک چین نہیں آتا جب تک کہ وہ اسے
پڑھ نہ لیں۔تو ایک ایسے سیاسی لیڈر کو جس سے اطالوی حکومت ڈرتی تھی اور قید کر کے اٹلی لے گئی تھی ، اللہ
تعالیٰ نے توفیق دی کہ احمدیت کو قبول کرے۔اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ میں اپنے وطن میں واپس جا کر
احمدیت کی اشاعت کی کوشش کروں گا۔اسی سلسلہ میں ایک اور نوجوان کا ذکر کر دینا بھی ضروری ہے، جو مرد نیہ منورہ سے حال میں یہاں
اتفاق سے آئے ہیں اور ممکن ہے، اللہ تعالیٰ چاہے تو وہی نوجوان ان علاقوں میں احمدیت کی اشاعت کا
موجب بن جائے۔وہ طالب علم ہیں، ان
کو تعلیم حاصل کرنے کا شوق ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میں حج کے
لئے مکہ میں آیا، میرا ارادہ تھا کہ میں مزید تعلیم بھی حاصل کروں گا۔مگر وہاں مجھے خیال آیا کہ میں حنفی ہوں،
اس لئے اہل حدیث علماء سے نہ پڑھنا چاہیے اور میں نے ہندوستان آکر تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا۔وہ
جدہ پہنچے اور وہاں کے برطانی قونصل سے کہا کہ ہندوستان پہنچنے کا کوئی انتظام کر دے۔چنانچہ اس نے
اپنے پاس سے بمبئی تک کا ٹکٹ لے دیا۔بمبئی سے انہیں کسی نے مشورہ دیا کہ علم پڑھنا ہے تو لا ہور جاؤ۔وہ
لاہور آئے تو وہاں کسی نے انہیں پیر جماعت علی شاہ صاحب کے پاس علی پور سیداں جانے کا مشورہ دیا۔چنانچہ وہ وہاں گئے مگر پیر صاحب وہاں نہ تھے۔وہ حیران تھے کہ اب کیا کریں اور اس افسردگی کی حالت
میں وہ ریلوے سٹیشن پر بیٹھے تھے کہ کوئی احمدی دوست وہاں آگئے۔ان سے بات چیت ہوئی تو انہوں نے
ا حاصل کرنا ہے تو میرے ساتھ قادیان چلو اور وہ ان کو قادیان لے آئے۔ان کو احمدیت کا کوئی علم
نہ تھا۔جب علم ہوا تو انہوں نے کہا مجھے یاد آیا ، میرے والد کے نام ایک عربی رسالہ البشریٰ آیا کرتا تھا اور وہ
539
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 09 مارچ 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اسے مطالعہ کیا کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ ہندوستان جا کر اس تحریک کے متعلق علم حاصل کروں مگر
وہ فوت ہو گئے اور یہاں نہ آسکے۔اب شاید اللہ تعالیٰ ان کی خواہش کو ہی پورا کرنے کے لئے مجھے یہاں
لے آیا ہے۔وہ کل مجھ سے ملے اور بیعت بھی کرنا چاہتے تھے مگر میں نے کہا اس طرح بیعت کرنے کا کوئی
فائدہ نہیں۔بیعت تو اس وقت کرنی چاہیے جب اپنے نفس کو ہر قسم کی قربانیوں کے لئے تیار کر لیا جائے۔(ز) پھر انہیں دنوں اٹلی سے اطلاع ملی ہے کہ البانیہ کے چودہ پندرہ طلباء احمد بیت کی طرف متوجہ
ہیں اور لٹریچر کا مطالعہ کر رہے ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ادھر اٹلی سے یہ اطلاع ملی اور ادھر شملہ سے ریڈ
کر اس سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ البانیہ کا ایک فوجی لفٹینٹ جو جرمن قید میں ہے۔اس نے لکھا ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کی کتاب اسے بھجوائی جائے ، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
البانیہ میں احمدیت کی روچلنے والی ہے۔اس کے ساتھ جب یہ بات ملائی جائے کہ بادشاہ البانیہ کنگ زونغو
نے شمس صاحب سے خواہش کی ہے کہ ان کی واپسی پر وہ وہاں آئیں اور ان کے مہمان ٹھہریں تو اس تحریک
کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔(ح) انگلستان میں بھی ان دوماہ میں چار انگریزوں نے اسلام قبول کیا ہے۔جو تعلیم یافتہ طبقہ
ے تعلق رکھتے ہیں۔( ط ) ان دو ماہ میں فوج سے بھی کافی بیعت کے خطوط موصول ہوئے ہیں۔جن میں سے بعض
کنگز کمیشنڈ آفیسر ہیں اور بعض دوسرے عہد یدار ہیں۔(ی) اسی طرح کی بعض اور تحریکات بھی ہیں، جن کو میں اس وقت بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔تھوڑے دنوں میں جب وہ باتیں پختہ ہو جائیں گی تو ان کا اظہار کیا جا سکے گا۔اسی سلسلہ میں ایک اور بات
یہ ہے کہ انہی دنوں ہمارے چار مبلغ ہندوستان سے باہر جاچکے ہیں اور 26 اور مبلغ با ہر مختلف ممالک میں
جانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔جس کے معنی یہ ہیں
کہ تبلیغی حملہ ہونے والا ہے۔جوں جوں پاسپورٹ ملتے
جائیں گے، یہ لوگ روانہ ہوتے جائیں گے اور اس طرح انشاء اللہ کئی ہزار میلوں میں تبلیغ کا میدان وسیع ہو
جائے گا۔گویا ایسے آثار ظاہر ہورہے ہیں کہ فوجی محاورہ کے مطابق ہمارے لئے Zoro hour باکل
قریب ہے۔جبکہ ہم لوگوں کے دلوں پر وسیع پیمانہ پر ایک تبلیغی حملہ کرنے والے ہیں۔اسی لئے میں نے
جماعت کو نصیحت کی ہے کہ وہ اپنی طاقتوں کو ضائع نہ کرے اور انہیں سمیٹ کر رکھے تا وہ زیادہ سے زیادہ کار
آمد ہو سکے۔جیسا کہ گذشتہ سال اللہ تعالیٰ نے مجھے الہام کیا تھا کہ روز جزا قریب ہے اور رہ بعید ہے۔یہ
540
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 مارچ1945ء
تغیرات ایسے ہیں کہ پہلے بعض سال، سال میں بھی نہ ہوتے تھے اور بعض تو دودو، چار چار سال میں نہ
ہوتے تھے مگر اب اللہ تعالیٰ نے دوماہ میں وہ تکمیل تک پہنچا دیئے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی کی
طرف سے غیر معمولی تغیرات پیدا کئے جارہے ہیں۔پس ہمارا بھی فرض ہے کہ غیر معمولی قربانیوں کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔ایک دن تھا جب
ہم تحریک جدید کی قربانیوں کو بڑا کہتے تھے مگر اب وہ وقت آنے والا ہے جب یہ قربانیاں بیچ نظر آئیں گی۔پس میں دوستوں
کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ایک طرف تو تحریک جدید کے دفتر دوئم کو زیادہ سے زیادہ مضبوط
کریں۔اس وقت تک صرف چالیس ہزار روپیہ سالانہ کے وعدے آئے ہیں حالانکہ ضرورت اڑھائی لاکھ
کی ہے۔پس دوست زیادہ سے زیادہ اس دفتر میں شامل ہوں۔بعض لوگ چھوٹے بچوں کی طرف سے دو دو، چار چار آنے یا آٹھ آنہ یا روپیہ دے کر ان کو شامل
کرتے ہیں۔مگر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بارہ سال سے کم عمر کے بچہ کو اس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔کیونکہ اس سے کم عمر کے بچوں کو شامل کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ پورے انیس سال میں ان کی طرف سے
اس کے والدین معمولی سی رقم داخل کرتے رہیں گے اور اسے خود آخر تک قربانی کرنے کا موقع نہ مل سکے
گا۔اگر بارہ سال کے کسی لڑکے کو والدین شامل کریں تو پھر اگر وہ 21 سال کی عمر کا ہو کر بھی خود کمانے لگے تو
دس سال تک خود بھی حصہ لینے کا موقع پاسکے گا۔پس میں نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے
کسی بچہ کو شامل نہ کیا جائے۔ہاں ثواب کے طور پر والدین چاہیں تو اپنے بچوں کی طرف سے چندہ دے
سکتے ہیں مگر تحریک جدید کے سپاہیوں میں ان کا شمار نہ ہو سکے گا۔ہاں بارہ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو
با قاعدہ شامل کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ اس سال کا عرصہ خود قربانی کرنے کا پاسکتے ہیں۔اگر چھوٹے چھوٹے
بچوں کو ہی چند آنے لے کر شامل کر لیا جائے اور پانچ ہزار میں سے دو تین ہزار ایسے بچے ہو جائیں تو اس کا
یہ مطلب ہوگا کہ یہ تحریک بالکل بے حیثیت ہو جائے گی۔اور ان بچوں کی طرف سے دو دو، چار چار آنہ
چندہ دوسروں کی قربانیوں کو بھی چھپا دے گا۔تحریک جدید کے بعد وقف فنڈ کی تحریک ہے۔اس میں اب تک ایک کروڑ 14 لاکھ روپے کے
وعدے آچکے ہیں۔چار سو کے قریب اور وعدے بھی ہیں، جن کی تفصیلات اب تک نہیں ملیں۔ان کو ملا کر
شاید ڈیڑھ کروڑ کے وعدے ہو جائیں۔مگر میں چاہتا ہوں کہ اس تحریک کو کم سے کم پانچ کروڑ تک پہنچایا
جائے تا اگر کسی وقت دو فیصدی کا بھی مطالبہ کیا جائے تو 10-8لاکھ روپیہ وصول ہو سکے۔541
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 مارچ 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
بہر حال جماعت کے ہر دوست کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ امتحان کا وقت آگیا ہے۔اس لئے
کہ اپنے کو تیار رکھو۔خدا ہی جانتا ہے کہ کب تم میں سے ہر ایک کو بلایا جائے گا؟ خواہ کوئی وقف ہو یا نہ ہو۔جو
وقف نہ ہوں گے، انہیں ان کی بیعت کی وجہ سے بلایا جائے گا کہ آگے آؤ۔پس اپنے آپ کو اس وقت کے لئے
تیار کرلو تا ایسا نہ ہو کہ جب آواز بلند ہو تو کوئی شخص ایسا بھی ہو کہ امتحان میں پورا نہ اتر سکے اور ارتداد یا منافقت
کے گڑھے میں جا گرے۔پس اچھی طرح سن لو کہ بلاوے کا وقت آ رہا ہے بلکہ شاید آچکا ہے۔گو قطعی طور پر تو
میں نہیں کہہ سکتا کہ آچکا ہے مگر ایسے سامان ظاہر ہورہے ہیں کہ جن سے یہ گمان غالب ہے کہ وہ وقت آچکا ہے
یا بالکل قریب آرہا ہے، جب تمام مذاہب پر اسلام اور احمدیت کی طرف سے عام دھاوا بول دیا جائے گا اور
شیطان اور خدا تعالیٰ کے فرشتوں میں آخری فیصلہ کن لڑائی ہوگی۔خوش قسمت ہوں گے وہ جن کو اس لڑائی میں
اپنی جان اور اپنا مال قربان کرنے کا موقع ملے اور وہ خدا تعالیٰ کے حضور قرب کے اعلیٰ مقام حاصل کر سکیں۔اور
بد قسمت ہے وہ ، جو اس نایاب اور نادر موقعہ کو کھودے اور اعلی درجہ کے قرب کا مقام پانے سے محروم رہے، جس
کے انتظار میں اس دنیا کے صلحاء ہزاروں سال سے بیتاب تھے۔(مطبوعہ الفضل 14 مارچ1945ء)
542