جنگ عظیم "تحریک جدید" کا ایک ظہور ۔ ملفوظات فرمودہ 5 مئی 1945ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
ملفوظات فرمودہ 05 مئی 1945ء
فرمایا:۔جنگ عظیم تحریک جدید کا ایک ظہور
ملفوظات فرمودہ 05 مئی 1945ء
بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں، جو بظاہر الہامی نہیں ہوتیں لیکن انسان ان کے متعلق محسوس کر لیتا
ہے کہ وہ خدائی فیصلہ اور خدائی قانون کے ساتھ ایسی وابستہ ہیں کہ وہ بمنزلہ الہام کے ہیں۔میں نے جب
تحریک جدید جاری کی تو ابتداء میں اس کے متعلق یہ احساس نہ تھا کہ یہ الہی تحریک ایسے رنگ میں ہے کہ
اسے الہامی سمجھا جائے۔مجھے یہ معلوم ہوتا تھا کہ خدا تعالیٰ مجھے مجبور کر کے کسی کام کے لئے تیار کرنا چاہتا
ہے۔مگر تیسرے سال پر پہنچ کر یہ احساس شروع ہوا کہ اس کے اندر خدائی تدبیر کام کر رہی ہے اور اس کی
تفصیل بھی الہی منشاء اور اس کی تقدیر کے ماتحت ہے۔چنانچہ جب یہ جنگ شروع ہوئی تو میرے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ بات ڈالی کہ یہ جنگ تحریک
جدید کا ایک ظہور ہے اور اس کے خاتمہ سے تعلق رکھتی ہے۔اور یہ خیال ایسا میخ کی طرح گڑا ہوا تھا کہ متعدد
دفعہ میں اس کے متعلق بیان کر چکا ہوں۔مجھے خیال پڑتا ہے کہ 1942ء کے آخر میں ایک خطبہ جمعہ میں
میں نے بیان کیا تھا کہ اس جنگ کا اختتام تحریک جدید کے خاتمہ کے ساتھ ہوگا۔اسی طرح مجھے خوب یاد ہے کہ 1943ء میں جب میں گھر کی بعض مریضہ عورتوں کے علاج کے
لئے دہلی گیا تو وہاں چوہدری بشیر احمد صاحب نے ایک رات دعوت دی۔اس دعوت میں بہت سے غیر
احمدی افسر بھی مدعو تھے اور بعض ایسے تھے، جو سلسلہ کے متعلق تنقیدی نگاہ رکھتے تھے۔اس وقت میرے
دائیں پہلو پر چیز (Purchase) کے بڑے افسر غلام مرشد صاحب۔I۔C۔S بیٹھے ہوئے تھے اور میرے
بائیں طرف فنانس کے تین افسر تھے۔جن میں سے ایک مرکزی سپلائی کے دفتر کے ایڈوائزر مسٹر ز بیری
تھے اور باقی دو دوسرے دفاتر کے تھے۔ان میں سے ایک دوست شاید مسٹر اظہر تھے۔اب وہ پنجاب میں
ایڈوائزر کے طور پر لگے ہوئے ہیں اور دوسرے غالباً مسٹر ممتاز حسین صاحب تھے ، جو پنجاب ہی کے رہنے
والے ہیں اور ڈاکٹر اقبال صاحب کے بارہ میں کئی مضامین لکھ چکے ہیں۔شروع میں مذہب کے متعلق
543

ملفوظات فرمودہ 05 مئی 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
مختلف باتیں ہوتی رہیں۔آخر سلسلہ کلام جنگ کی طرف پھرا۔اس وقت ایک صاحب نے سوال کیا کہ
جنگ کا خاتمہ کب ہوگا ؟ میں نے ان کو بتایا کہ میرے نزدیک اپریل 1945 ء کے آخر یا زیادہ سے زیادہ
جون 1945 ء تک ہو جائے گا۔یہی وہ بات تھی، جو میں پہلے بھی قادیان میں بیان کر چکا تھا۔لیکن اس وقت
بالعموم ایسے غیر احمدی لوگ تھے، جو دنیاوی لحاظ سے وجاہت رکھنے والے ہیں اور ان میں سے
کسی کو یاد ہوتو وہ
گواہی دے سکتا ہے۔انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ کو اس بارہ میں کوئی الہام ہوا ہے؟ میں نے کہا
الہام تو نہیں ہوا لیکن مجھے یقین ہے کہ میں نے جو تحریک جدید جاری کی ہے، اس کا جنگ کے ساتھ تعلق
ہے۔اس کا دس سالہ تسلسل ہندوستان کے لحاظ سے اپریل 1945ء میں ختم ہوتا ہے اور بیرونی ممالک کے
لحاظ سے جون 1945ء میں۔کیونکہ چندہ کے وعدوں کی میعاد ہندوستان کے لئے بنگال وغیرہ کو ملا کر اپریل
کا آخر ہوتی ہے اور بیرونی ممالک کے لئے جون کے آخر تک کی میعاد ہے۔اللہ تعالیٰ کی جو قدرتیں
ظاہر ہو رہی ہیں، ان کے لحاظ سے مجھے یقین ہے کہ تحریک جدید کے ساتھ جنگ گہراتعلق ہے اور دیر سے میں
اس کو محسوس کر رہا ہوں۔اس بناء پر مجھے یقین ہے کہ اس جنگ کا خاتمہ اس دور کے خاتمہ کے ساتھ اپریل یا
جون تک ہو جائے گا۔اس پر ایک صاحب نے سوال کیا کہ جنگ محور یوں کے حق میں ختم ہوگی یا انگریزوں
کے حق میں؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ میر اعلم یہی ہے کہ انگریزوں کے حق میں ختم ہوگی۔اور اگر وہ مجھ
سے دعا کی درخواست کریں تو یقینا انہیں کے حق میں ختم ہوگی۔وہ وقت ایسا تھا کہ ابھی جنگ کے متعلق
یوروپین ماہر، جو جنگ کا انتظام کرنے والے تھے، وہ بھی نہ کہ سکتے تھے کہ جنگ کا خاتمہ کب ہوگا اور کس کے
حق میں ہوگا ؟1942ء میں جرمنی کا پلہ بھاری تھا۔1943ء میں آکر کمزوری شروع ہوئی۔لیکن اس وقت
بھی نہیں کہا جاسکتا تھا کہ جرمنی شکست کھا جائے گا۔ہاں عوام الناس بے شک تک بندیاں کرتے تھے۔بات اب بظاہر یہ ایک قیاس تھا، جو ایک انسان نے اپنے ایک فعل کے متعلق کیا۔تحریک جدید کسی
الہام کے ماتحت جاری نہیں کی گئی تھی۔میں نے اسے جاری کیا تھا۔بظاہر ایک بات بندے کے منہ سے نکلی
لیکن اللہ تعالیٰ کی تقدیر اور اللہ تعالیٰ کے فعل نے بتا دیا کہ وہ بات بندے نے خود نہیں
کہی تھی بلکہ اللہ تعالیٰ نے
کہلوائی تھی۔جب اس بندے پر ظاہر ہو گیا کہ وہ فعل میں نے نہیں کیا تھا بلکہ خدا تعالیٰ نے کرایا تھا۔تو یہ بھی
صاف ہو گیا کہ جوں جوں تحریک جدید چلتی جائے گی، اللہ تعالیٰ کی تقدیر بھی ساتھ ساتھ چلتی جائے گی۔اس بندے نے قیاس کیا کہ تحریک جدید کے پہلے دور کا خاتمہ اپریل 1945 ء یا جون میں ہوتا
ہے، اس لئے لڑائی بھی اپریل 45ء یا جون تک ختم ہو جائے گی اور یہ اسی طرح پورا ہو گیا ہے۔آج نئے۔544

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
ملفوظات فرمودہ 05 مئی 1945ء
جرمن وزیر نے اعلان کیا ہے کہ لڑنے کا نتیجہ ہمارے حق میں اچھا نہیں، اس لئے ہمیں اب مقابلہ نہیں کرنا
چاہئے۔جس طرح بھی ہو، اب اتحادیوں سے مل کر اپنے ملک کی آبادی کی فکر کرنی چاہیے۔اس اعلان کی
وجہ سے لوگوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ خفیہ طور پر معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔اگر
معاہدہ پر دستخط نہ ہوتے تو جرمن وزیر یہ اعلان نہ کرتا۔اس کا یہ اعلان کرنا کہ اب ہم ان کے رحم پر ہیں اور
ہمیں اب اپنے ملک کی درستی اور آبادی کی فکر کرنی چاہیے تا ہمارے بھوکوں کو روٹی مل سکے۔ظاہر کرتا ہے
کہ مخفی طور پر دستخط ہو چکے ہیں یا مخفی طور پر فیصلہ ہو چکا ہے، صرف اعلان باقی ہے۔28 یا 29 اپریل کو ہٹلر
مارا گیا، در حقیقت ہٹلر کی موت اور جنگ کا خاتمہ ایک ہی تھے۔اور وہ جنگ جس کے ساتھ تحریک جدید کا
تعلق تھا، اس کے پہلے دور کے خاتمے کے ساتھ ختم ہو گئی۔باقی رہی جاپان کی جنگ ، وہ اس جنگ کا تتمہ ہے۔جب بڑا دشمن مارا گیا تو یہ بہت معمولی چیز
ہے اور نسبتی طور پر کمزور ہے اور اس کو مٹانا کچھ مشکل نہیں۔اب عالمگیر جنگ نہ رہی۔اگر جرمن اور اٹلی فتح
ہو جائیں تو باقی جنگ کا قریب میں ہی خاتمہ سمجھنا چاہیے۔جاپان کی جنگ کی صورت لوکل جنگ کی ہے اور
وہ بمشکل دنیا کے 1/10 حصہ میں رہ جائے گی۔باقی کا9/10 دنیا میں جنگ ختم ہو جائے گی۔تو اللہ تعالیٰ کی
عجیب قدرت ہے کہ بغیر اس کے نہ کوئی رؤیا ہو، بغیر اس کے کہ کوئی الہام ہو، یہ بات میخ کی طرح میرے
دل میں گڑی ہوئی تھی ، پھر وہ لفظا پوری ہوئی“۔( مطبوعہ افضل 24 مئی 1945ء)
545

آج 10 میں سے 10 باقی