اس وقت ہر پہلو سے احمدی نوجوانوں کو قربانی کرنے کی ضرورت ہے ۔ خطاب فرمودہ 8 مئی 1945ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خلاصہ خطاب فرمودہ 08 مئی 1945ء
اس وقت ہر پہلو سے احمدی نوجوانوں کو قربانی کرنے کی ضرورت ہے
حضور نے فرمایا:۔خطاب فرمودہ 08 مئی 1945ء
میں احمدی نوجوانوں کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ حیرت انگیز تغیر خدا تعالیٰ نے ظاہر
کر دیا ہے، جس کی بنیاد آج سے دس سال قبل میں نے تحریک جدید سے رکھی تھی۔اب ہمارے نوجوان ان
جانی اور مالی قربانیوں کا بنظر غائر مطالعہ کریں، جو اس جنگ میں متحارب قوموں نے پیش کی ہیں اور کوشش
کریں کہ ان کو دین کے لیے ان قوموں سے بڑھ کر قربانیاں پیش کرنے کا موقعہ ملے۔دنیا کے لئے جو
قربانیاں کی جاتی ہیں، ان کے لئے ضروری نہیں ہوتا کہ قربانی کرنے والوں کو ان
کا نتیجہ بھی حاصل ہو۔مگر خدا تعالیٰ کے ایک مامور اور نبی کے آنے پر جو لوگ اسے قبول کرتے ہیں اور قبول کرنے کے بعد دین
کے لئے قربانیاں کرتے ہیں، ان کو نتیجہ پہلے سے ہی بتا دیا جاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
وقت جب صحابہ کرام سخت مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے ، اسلام ابتدائی حالت میں تھا، ہر طرف سے
دشمن حملے کر رہا تھا، صحابہ کو خدا تعالیٰ کا یہ ارشاد سنایا کہ
اِنْ تَكُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُوْنَ كَمَا تَأْ لَمُوْنَ وَتَرْجُوْنَ مِنَ اللَّهِ مَا لَا يَرْجُوْنَ
جہاں تک دکھ اور تکلیف کا سوال ہے، یہ ان (کفار) کو بھی پہنچتا ہے اور تم کو بھی۔لیکن فرماتا
ہے۔تم میں اور ان میں ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ ان کے سامنے کوئی یقینی نتیجہ نہیں۔مگر جب تم جنگ کے
لئے نکلتے ہو تو تمہارے سامنے یہ یقینی نتیجہ ہوتا ہے کہ ہم ہی جیتیں گے۔گویا تمہارے دشمن مایوسی کی لڑائی
لڑتے ہیں مگر تم امید کی لڑائی لڑتے ہو۔یہی فرق اس زمانہ میں ہم میں اور دنیا کے لئے لڑائی لڑنے والوں میں ہے۔جرمن لڑائی لڑے
اور آخری چھ ماہ میں ان کی لڑائی نہایت مایوسی کی لڑائی تھی۔مگر جتنی جانیں اس عرصہ میں انہوں نے قربان
کیں ، اتنی پہلے اس قدر عرصہ میں نہیں کیں۔لاکھوں جرمن مارے گئے۔اندازہ ہے کہ دس لاکھ کے قریب
مارے گئے اور بے تحاشا جانیں دیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ہوا ، اگر ہمیں فتح اور کامیابی نہیں ہوسکتی تو
547
خلاصہ خطاب فرمود: 08 مئی 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
ہم ایسی حالت میں جینا بھی نہیں چاہتے۔اس وجہ سے ایک ایک دن میں اور ایک ایک فرنٹ پر 50،50
اور 60 ، 60 ہزار جرمن مارے گئے۔غرض اس شدت کے ساتھ وہ مایوسی کی حالت میں لڑے۔اب
اگر مومن کہلانے والوں میں غیرت ہو تو خواہ وہ اس حد تک بھی سمجھیں کہ انہیں کوئی امید نہیں دلائی گئی کہ وہ
جیتیں گے تو بھی انہیں دین کے لئے اس قدر تو قربانی کرنی چاہیے، جتنی مایوسی میں جرمنوں نے دنیا کے
لئے کی۔اور دین کے لئے کم از کم اس قدر قربانیوں سے پیچھے نہ رہنا چاہیے۔مگر مومنین کے لئے خدا تعالیٰ زائد چیز بھی پیش کرتا ہے۔فرماتا ہے۔تم قربانیاں کرو تمہاری
قربانیاں رائیگاں نہ جائیں گی ، دین اسلام کو غلبہ حاصل ہو گا۔غرض بڑی سے بڑی قربانیاں پیش کرنے کے
لئے دوسروں کے مقابلہ میں ہمارے سامنے موجبات بھی بہت زیادہ ہیں۔کیونکہ ہمارا مقصد بہت اعلیٰ ہے
اور محرکات بھی بہت زیادہ ہیں۔کیونکہ جو امید ہم کو دلائی جاتی ہے، وہ کسی اور کو نہیں ہو سکتی۔خدا تعالیٰ کا
مومنین سے وعدہ ہے کہ اسلام کی خاطر جنگ کرتے ہوئے اگر تم زندہ رہو گے تو فتح یاب ہو گے اور اگر مر
جاؤ گے تو جنت میں جاؤ گے۔غرض ہمارے لئے ہر حالت میں جیت ہی جیت ہے۔آج ہم سے جان کی قربانی اس طرح نہیں طلب کی جارہی ، جس طرح جنگوں میں پیش کی جاتی ہے۔مگر دین کی اشاعت کے لئے گھر بار چھوڑنے ، بال بچوں سے علیحدہ ہونے اور مسافرت کی تکلیفیں اٹھانے کا
موقع تو ہے۔ہمارے سامنے بہت بڑا کام پڑا ہے اور اس کے لئے بہت کثرت سے آدمیوں کی ضرورت ہے۔ابھی تک ہمیں کوئی ایسی کامیابی نہیں ہوئی، جس کے متعلق کہا جاسکے کہ پوری تیاری اور کافی کام کرنے والوں کے
ذریعہ حاصل ہوئی ہے۔اور حقیقت یہ ہے کہ کام کے لحاظ سے جتنی قربانیاں کرنے کی ہمیں ضرورت ہے اور جتنا
سرمایہ جمع کرنے کی ہمیں ضرورت ہے، اس کا عشر عشیر بھی ہم نے نہیں کیا۔ایک چھوٹی سے چھوٹی تبلیغی سکیم کے
متعلق میں نے بتایا تھا کہ 15 لاکھ روپیہ سالانہ کا خرچ ہے۔پھر اس وقت بیسیوں ایسے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی
ضرورت ہے کہ جو کام ان کے سپرد کیا جائے ، اسے عقل اور سمجھ سے کریں اور علمیت سے ترقی دیں۔تھوڑا سا
سرمایہ ہم ان کے لئے مہیا کر دیں اور وہ عقل کے ساتھ اسے بڑھا سکیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پانچ ہزار سپاہی ملنے کے متعلق جور و یا دکھایا گیا، اس کے پورے
ہونے کی پہلی اور ادنی صورت یہ ہے کہ پانچ ہزار افراد تحریک جدید کا چندہ دینے والے ہوں، جو 19 سال
تک مسلسل چندہ دیتے جائیں۔مگر یہ کوئی ایسی شاندار صورت اس رؤیا کے پورے ہونے کی نہیں۔اصل
شان اس کی یہ ہے کہ پانچ ہزار احمدی مبلغ ہوں، جو ساری دنیا میں اشاعت اور حفاظت اسلام کا کام کر
548
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
خلاصہ خطاب فرمودہ 08 مئی 1945ء
رہے ہوں۔اور ان کے لئے کم از کم خرچ 4 کروڑ سالانہ بنتا ہے۔اس قدر سالانہ رقم مہیا کرنے کی جب
تک ہم کوشش نہ کریں، اس وقت تک ہماری سکیم محض خیالی اور قیاسی ہوگی۔پس اس وقت ہر پہلو سے
احمدی نوجوانوں کو قربانی کرنے کی ضرورت ہے۔1۔اول یہ کہ تبلیغ کو وسیع کریں۔اتنا وسیع کہ کوئی ملک ایسا نہ ہو، جہاں کافی مبلغ نہ ہوں۔تاکہ
جو ملک بھی سارے کا سارا حق کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو جائے ، اس کے لئے کوئی دقت نہ ہو۔2 ہر قسم کے علوم حاصل کریں اور اپنی علمیت کے لحاظ سے ایسی پوزیشن بنا ئیں کہ دنیا سمجھے، ان
کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں۔3:۔اقتصادی لحاظ سے اس قدر ترقی کریں کہ دنیا سمجھے کہ اس جماعت نے اپنے ہر فرد کی حالت
بدل دی ہے۔(مطبوعہ الفضل 10 مئی 1945ء)
549