کمرہمت باندھ لواورمقصود تک پہنچنے کے لیے سارا زور لگا دو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 11 مئی 1945ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 11 مئی 1945ء
کمر ہمت باندھ لواور مقصود تک پہنچنے کے لئے سارا زور لگا دو
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 مئی 1945ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔رات سے مجھے نقرس کا دورہ ہے اور درد کی وجہ سے میرا پاؤں سو جا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے
جمعہ کے لئے آنا بھی مشکل تھا لیکن میں آتو گیا ہوں مگر کھڑا ہو کر خطبہ نہیں پڑھ سکتا۔اس ہفتے خدا تعالیٰ نے
اپنے فضل اور اپنی رحمت کا نشان اس رنگ میں دکھایا ہے کہ یورپ کی جو ابتدائی اور اصلی جنگ تھی ، وہ ختم ہو
چکی ہے۔اس جنگ کے متعلق میں نے بارہا بیان کیا تھا کہ قرآن مجید سے اور خدا تعالیٰ کے فعل سے جہاں
تک میں سمجھتا ہوں، یہ جنگ 1945 ء کے شروع میں ختم ہو جائے گی۔یعنی اپریل 1945 ء یا جون
1945 ء تک۔یہ بات خدا تعالیٰ نے ایسے عجیب رنگ میں پوری کی ہے کہ اس پر حیرت آتی ہے۔آج ہی
لاہور سے ایک طالب علم نے لکھا ہے کہ گزشتہ سال میڈیکل کالج لاہور کے کچھ طالب علم جب آپ سے
ملنے آئے تھے تو ان میں سے ایک نے آپ سے سوال کیا تھا کہ جنگ کب
ختم ہوگی ؟ اور آپ نے اسے یہ
جواب دیا تھا کہ جو کچھ میں قرآن مجید سے اور خدا تعالیٰ کے کلام اور اس کے فعل سے سمجھتا ہوں، یہ جنگ
اپریل 1945ء میں ختم ہو جائے گی۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات اسی وقت نوٹ کر لی تھی اور اب میں
نے وہ تحریر اس لڑکے کو، جس نے یہ سوال کیا تھا، دکھا دی ہے کہ تمہارے ساتھ یہ گفتگو ہوئی تھی۔دیکھ لواب
وہ بات پوری ہوگئی ہے۔عجیب بات یہ ہے، جو نہایت حیرت انگیز ہے۔گزشتہ الہامات تو الگ رہے، میرے اس
استدلال کی بنیاد کہ جنگ اپریل 1945ء میں ختم ہو جائے گی ، اس بات پر تھی کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے
تحریک جدید کے بواعث کے نتیجہ میں یہ جنگ پیدا کی گئی ہے۔چنانچہ اس مضمون کے متعلق کثرت سے
میرے خطبات موجود ہیں کہ گورنمنٹ کی طرف سے ہماری جماعت کو جو تکالیف دی گئی ہیں، ان کے نتیجہ
میں اسے یہ ابتلا پیش آیا ہے اور تحریک جدید کے ساتھ اس کی وابستگی ہے۔چنانچہ میں نے جو یہ کہا تھا کہ
جنگ اپریل 1945ء کے آخر میں ختم ہو جائے گی۔یہ اس بناء پر کہا تھا کہ تحریک جدید کا آخری سال وعدوں
553
خطبہ جمعہ فرموده ۱۱ مئی 1945ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
کے لحاظ سے تو 1944ء میں ختم ہوتا ہے لیکن جہاں تک سارے ہندوستان کے لئے چندوں کی ادائیگی کا
تعلق ہے، اس لحاظ سے یہ مدت اپریل 1945ء میں ختم ہوتی ہے۔اور جون یا جولائی اس لحاظ سے کہا تھا
کہ بیرون جات کے چندوں کی ادائیگی کی آخری میعاد جون یا جولائی میں جا کر ختم ہوتی ہے۔اب یہ عجیب
بات ہے کہ چندوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ جو مقرر ہے ، وہ سات ہوتی ہے۔یعنی اگر ہندوستان کے ان
علاقوں کے لئے جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے، 31 جنوری مقرر ہے تو یہ میعاد 7 فروری کو جا کر ختم ہوتی
ہے اور اگر ہندوستان کے ان علاقوں کے لئے جہاں اردو بولی اور مجھی نہیں جاتی ، 30 اپریل مقرر ہے تو یہ
میعادسات مئی کو جا کرختم ہوتی ہے۔کیونکہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر وعدہ لکھوانے کی تاریخ 30 اپریل تک
رکھی جائے تو چونکہ بعض جگہ ہفتہ میں ایک دفعہ ڈاک آتی ہے، اس وعدہ کے روانہ ہونے کی آخری تاریخ
اگلے مہینے کی سات ہونی چاہئے۔اس اصل کے مطابق ہندوستان کے ان علاقوں کے لئے جہاں اردو بولی
اور کبھی جاتی ہے، آخری میعاد سات فروری مقرر ہے۔اور ہندوستان کے ان علاقوں کے لئے جہاں اردو
بولی اور سمجھی نہیں جاتی ، وعدوں کی ادائیگی کی آخری میعاد 7 مئی مقرر ہے۔اب یہ عجیب بات ہے کہ جس دلیل پر میری بنیاد تھی کہ تحریک جدید کے آخری سال کے اختتام
یہ جنگ ختم ہوگی۔میری وہ بات اسی رنگ میں پوری ہوئی کہ جنگ نہ صرف اسی سال اور اسی مہینہ میں ختم کر
ہوئی، جو میں نے بتایا تھا بلکہ عین سات مئی کو آکر سپردگی کے کاغذات پر دستخط ہوئے۔چونکہ وعدوں کی
ادائیگی کے لئے ایک سال مقرر ہے، اس لئے دس سالہ دور تحریک کے چندوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ
حسب قاعدہ 7 مئی 1945ء ہوتی ہے۔اور اسی تاریخ کو سپردگی کے کاغذات پر جرمنی کے نمائندوں نے
دستخط کئے۔گویا قانونی طور پر معین اسی تاریخ آکر جنگ ختم ہوئی ، جوتحریک جدید کے چندوں کی ادائیگی کے
لحاظ سے سارے ہندوستان کے لئے آخری تاریخ ہے اور جس کے بارہ میں، میں بار بار اور متواتر اڑھائی
سال سے اعلان کر رہا تھا۔خدا تعالیٰ کی قدرت کا یہ کتنا بڑا انشان ہے؟ صوفیاء لکھتے ہیں کہ بعض دفعہ بندہ کی
زبان اور ہاتھ خدا تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں۔قرآن مجید میں بھی خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو
مخاطب کر کے فرماتا ہے وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلكِنَّ اللهَ رَبِّي
کہ اے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم بدر کے موقع پر جب تو نے مٹھی بھر کنکر پھینکے تھے۔بظاہر تو وہ تو نے ہی
دعائیہ رنگ میں پھینکے تھے لیکن ہم نے تیرے ہاتھ کو اپنا ہاتھ بنالیا اور اسے کفار کی تباہی کا موجب بنا دیا۔تو اللہ
تعالیٰ کا اپنے بندوں سے یہ سلوک رہا ہے کہ وہ ان کے ہاتھ کو اپنا ہاتھ اور ان کی زبان کو اپنی زبان بنا لیتا ہے۔554
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود ها | مئی 1945ء
میں نے متواتر بیان کیا تھا کہ میں جو کہتا ہوں کہ جنگ 1945 ء کے شروع میں ختم ہو جائے گی۔میں یہ کسی الہام کی بناء پر نہیں کہتا بلکہ میرے استدلال کی بنیاد اس بات پر ہے کہ چونکہ تحریک جدید کا آخری
سال چندوں کی ادائیگی کے لحاظ سے 1945ء کے شروع میں یعنی اپریل میں جا کر ختم ہوتا ہے۔اس لئے
میں سمجھتا ہوں کہ جنگ 1945 ء کے شروع یعنی اپریل میں ختم ہو جائے گی۔خدا تعالیٰ نے میری اس بات
کو لفظاً لفظاً پورا کیا اور نہ صرف سال اور مہینہ کے لحاظ سے بلکہ تاریخ اور دن کے لحاظ سے بھی یہ بات لفظاً
لفظاً پوری ہوئی۔(الحمد لله)۔یہ ایک ایسا عظیم الشان نشان ہے، جو نہ صرف احمد یوں بلکہ غیر احمدیوں کی
مجلسوں میں بھی میں نے اس کو متواتر بیان کیا تھا۔1943ء میں دہلی میں جب مجھ سے ایک مجلس میں جس میں کئی غیر احمدی معززین موجود تھے ، یہ
پو چھا گیا کہ جنگ کب ختم ہوگی ؟ تو میں نے بتایا تھا کہ اپریل 1945 ء سے جون 1945 ء تک ختم ہو جائے
گی۔اور اب ایک دوست نے یاد کرایا ہے کہ 1944 ء کے شروع میں جب میڈیکل کالج کے غیر احمدی
طلباء آپ سے ملنے کے لئے آئے تھے، ان میں سے ایک نے آپ سے سوال کیا تھا کہ جنگ کب ختم ہو
گی؟ تو آپ نے تعین کر دی تھی کہ جنگ اپریل 1945ء میں ختم ہو جائے گی۔اور وہ لکھتے ہیں کہ میں نے
آپ کی یہ بات اسی وقت لکھ لی تھی۔چنانچہ وہی ہوا اور جنگ ٹھیک اسی وقت پر آکر ختم ہوئی۔اپریل کی
میعاد اس لحاظ سے درست ثابت ہوئی کہ کہا جاتا ہے کہ ہٹلر 28 اپریل کو مارا گیا اور آخری تاریخ تحریک کے
لحاظ سے، اس لحاظ سے یہ بات پوری ہوئی کہ قانونی طور پر جنگ 7 مئی کو ختم ہوئی۔اور سات مئی ہی تحریک
جدید کے چندوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ تھی۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا عظیم الشان نشان ہے کہ وہ نہ صرف اپنے الہام کے ذریعہ رحمت کا نشان دکھاتا
ہے بلکہ بعض دفعہ اپنے بندہ کے منہ سے نکلی ہوئی بات ایسے عجیب رنگ میں پوری کر دیتا ہے کہ وہ بات نہ
صرف سالوں اور مہینوں کے لحاظ سے پوری ہوتی ہے بلکہ دنوں کے لحاظ سے بھی پوری ہو جاتی ہے۔جیسا
کہ اس نے یہ نشان دکھایا ہے کہ نہ صرف اسی سال اور اسی مہینہ میں جنگ ختم ہوئی بلکہ عین اسی تاریخ اور اسی
دن جنگ ختم ہوئی، جو تحریک جدید کے آخری سال کا بالحاظ چندوں کی ادائیگی کے آخری دن تھا۔اور میں
بار ہا بیان کر چکا ہوں کہ تحریک جدید کے ساتھ اس جنگ کی وابستگی ہے۔جب تحریک جدید کا آخری سال
ختم ہوگا ، جنگ بھی اسی وقت ختم ہوگی۔پس یہ خدا تعالیٰ کا عظیم الشان نشان ہے کہ عین اسی تاریخ اور اسی دن جنگ ختم ہوئی۔حالانکہ
ابھی ستمبر یا اکتو بر1944ء میں مسٹر چرچل کی تقریر شائع ہوئی تھی کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جنگ جلدی ختم )
555
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبه جمعه فرموده 11 مئی 1945ء
ہو جائے گی لیکن میں وعدہ نہیں کرتا کہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔ہو سکتا ہے جنگ 1945 ء کے آخر تک
چلی جائے۔پس مین سرے پر پہنچ کر بھی وہ لوگ جن کے ہاتھوں میں اس جنگ کی باگ ڈور تھی، ان کا تو یہ
حال تھا کہ وہ یہ کہہ رہے تھے کہ ہم وعدہ نہیں کرتے کہ جنگ جلدی ختم ہو جائے گی۔( یہ بات اس تقریب
پر کہی گئی تھی کہ بعض لوگ کہ رہے تھے کہ دسمبر 1944ء میں برلن فتح ہو جائے گا)۔لیکن خدا تعالیٰ نے 1942ء سے ہی میرے منہ سے یہ بات کہلوانی شروع کر دی تھی کہ جنگ
1945ء کے شروع میں ختم ہو جائے گی۔مجھے افسوس ہے کہ 1942ء کا یہ خطبہ لکھنے والے نے میرا خطبہ
عمدگی سے نہیں لکھا ورنہ یہ بات اور بھی زیادہ شاندار ہو جاتی کیونکہ میں نے مہینہ تک بتا دیا تھا کہ 1944ء
کے آخر میں یا اپریل 1945 ء یا جولائی 1945ء میں جنگ ختم ہوگی۔مگر خطبہ نویس نے مہینوں کا حوالہ اڑا
دیا۔اسی طرح 1942 ء کے جلسہ سالانہ پر میں نے جماعت کے تمام دوستوں کے سامنے بیان کیا تھا کہ
میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں نے کھدر کی قمیض پہنی ہوئی ہے اور خواب میں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ
کھدر کی قمیض پہنا کسی کانگریسی قسم کی تحریک کے ماتحت نہیں بلکہ اقتصادی حالات کے نتیجہ میں ہے۔اب
جبکہ کپڑے کی تنگی ہوئی اور اس خواب کی تلاش کئی گئی تو مجھے حیرت ہوئی کہ وہ خواب ملتا نہیں۔آخر مولوی محمد
یعقوب صاحب نے بتایا کہ 1942 ء کے جلسہ سالانہ کی تقریر تو چھپی ہے مگر تقریر نویس صاحب نے
درمیان میں سے وہ خواب اڑا دیا ہے۔حالانکہ سینکڑوں ہزاروں لوگوں کو یاد ہو گا کہ میں نے یہ خواب اس
موقعہ پر بیان کیا تھا کہ میں نے کھدر کی قمیض پہنی ہوئی ہے۔اور میں خواب میں سمجھتا ہوں کہ یہ کسی
کانگریسی قسم کی تحریک کے ماتحت نہیں بلکہ اقتصادی حالات کے نتیجہ میں ہے۔اور اس کے بعد میں نے
تحریک کی تھی کہ دوست اپنے گھروں میں سوت کاتنے اور کپڑے بنوانے شروع کریں کیونکہ کپڑے کے
متعلق وقت پیدا ہونے والی ہے۔تقریر نویس نے اس مضمون کو تو لے لیا مگر درمیان میں سے خواب کو اڑا
دیا۔اسی طرح مجھے خوب یاد ہے کہ میں نے 4 ستمبر 1942 ء کے خطبہ جمعہ میں جو 12 ستمبر 1942 ء کے
الفضل میں چھپا۔یہی بیان کیا تھا کہ جنگ تحریک جدید کے آخری سال کے ختم ہونے پر یعنی اپریل
1945ء میں ختم ہو جائے گی۔مگر وہاں بھی خطبہ نویس نے اتنا ہی لکھ دیا کہ جنگ 1944ء یا 1945ء میں
ختم ہو جائے گی اور مہینہ درمیان میں سے اڑا دیا۔گو خطبات میں دیکھتا ہوں اور میرے دیکھنے کے بعد ہی
وہ شائع ہوتے ہیں مگر چونکہ دیکھتے وقت جلدی جلدی گزرنا پڑتا ہے، اس لئے میری نظر سے بھی وہ بات رہ
گئی۔حالانکہ مجھے خوب یاد ہے کہ میں نے اس خطبہ میں اپریل کا مہینہ بتایا تھا کہ اس مہینہ میں جنگ ختم ہو
556
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 11 مئی 1945ء
گی۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، دہلی میں بھی ایک مجلس میں جب مجھ سے سوال کیا گیا کہ جنگ کب
ختم ہوگی؟ تو وہاں بھی میں نے اپریل 1945 ء یا جون 1945ء کا وقت بتایا تھا۔اپریل 1945 ء اس لحاظ
سے کہ ہندوستان کے لئے تحریک جدید کے آخری سال کے چندوں کی ادائیگی کی آخری میعاد پریل
1945ء مقرر ہے اور جون 1945 ء اس لحاظ سے کہ بیرون جات کے چندوں کی ادائیگی کے لئے آخری
میعاد جون 1945ء مقرر ہے۔اور اب لاہور سے گواہی ملی ہے کہ معین طور پر میں نے اپریل 1945 ء کا
مہینہ بتایا تھا کہ اس مہینہ میں جنگ ختم ہو جائے گی۔تو جہاں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ عظیم الشان نشان ظاہر ہوا ہے، وہاں میں جماعت کو بھی توجہ
دلا نا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض کی طرف توجہ کرے اور اس بات کو سمجھے کہ یہ عظیم الشان نشان پیش خیمہ
ہے، آنے والی اور بڑی بڑی خبروں کا۔جب کوئی بہت بڑا امر ظا ہر ہونے والا ہو تو خدا تعالیٰ کا یہ طریق ہے
کہ پہلے وہ گزشتہ انبیاء کے ذریعہ اس کے متعلق پیشگوئیاں کراتا ہے اور پھر جب وہ زمانہ قریب آجاتا ہے تو
اس زمانہ کے مامور کے ذریعہ سے زیادہ تفصیلات اس کی دیتا ہے۔اور بعض دفعہ عین موقعہ پر پہنچ کر وہ اپنے
کسی بندہ کے ذریعہ سے سہ بارہ اس کی خبر دیتا ہے۔اس زمانہ کے مفاسد کے متعلق پہلے خدا تعالیٰ نے
گزشتہ انبیاء سے مجملاً پیشگوئیاں کرائیں۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تفصیلا پیشگوئیاں کرائیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے وقت کی تعین کرائی۔اور پھر جب وہ
وقت اور زیادہ قریب آگیا تو خدا تعالیٰ نے کثرت سے نشانات ظاہر کر کے مجھے بتایا۔میں سمجھتا ہوں اس جنگ کے متعلق دو درجن سے اوپر نشانات خدا تعالیٰ نے میرے ذریعہ ظاہر
فرمائے ہیں۔جن کو میں نے قبل از وقت بیان
کر دیا تھا اور پھر وہ نشانات اسی رنگ میں پورے ہوئے۔مثلاً
یہ کہ خدا تعالیٰ نے مجھے خواب میں بتایا کہ امریکہ کی فوجیں ہندوستان میں آئیں گی۔پھر بتایا گیا تھا کہ
یونان لڑائی میں شامل ہوگا۔پھر یہ کہ فرانس کچلا جائے گا اور انگلستان والے اس کے سامنے متحدہ قومیت کی
تجویز پیش کریں گے۔پھر یہ کہ اس واقعہ کے چھ ماہ بعد حالات نسبتاً خوشکن ہو جائیں گے۔پھر یہ کہ امریکہ
اٹھائیس ہوائی جہاز انگلستان کو دے گا۔اور یہ بات لفظاً لفظ اسی طرح پوری ہوئی ، جس طرح میں نے بیان
کی تھی۔پھر یہ بتایا گیا تھا کہ پٹیان گورنمنٹ نازیوں کا ساتھ دینا شروع کر دے گی اور اس کی اس شرارت
کے ایک سال کے اندر اندر اس کے ضرر کو مٹا دیا جائے گا۔چنانچہ پٹیان حکومت نے جب جرمنی کا کھلے
بندوں ساتھ دینا شروع کیا تھا، اس لئے ایک سال کے اندر حکومت برطانیہ کو شام میں کامیابی حاصل ہوئی
557
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 مئی 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اور پٹیان حکومت کی شرارت سے نجات مل گئی۔اسی طرح یہ بھی بتایا گیا تھا کہ لیبیا میں کئی دفعہ انگریزی
فو جیں آگے بڑھیں گی اور کئی دفعہ پیچھے ہٹیں گی مگر آخری دفعہ دشمن کی فوجوں کو شکست ہوگی۔پھر یہ بھی بتایا
گیا تھا کہ اٹلی میں انگریزی فوجیں اتریں گی۔پھر یہ بھی بتایا گیا تھا، جو اسی وقت اخبار میں شائع بھی ہو گیا
تھا کہ یہ جنگ جلد ختم نہ ہوگی بلکہ بہت سخت ہوگی۔چنانچہ باوجود اس کے کہ جن کے ہاتھ میں لڑائی کی باگ
ڈورتھی وہ تو یہ سمجھ رہے تھے کہ اٹلی جلد فتح ہو جائے گا، یہ لڑائی لمبی ہوگئی اور اٹلی اب آکر اپریل کے آخر میں
فتح ہوا ہے۔اسی طرح جنگ کے متعلق اور بہت سارے واقعات کی خبریں خدا تعالیٰ نے مجھے قبل از وقت
بتا ئیں اور اسی طرح وہ واقعات رونما ہوئے۔مثلاً ہر جیس کا انگلستان میں اترنا اور جاپان کا حملہ کرنا اور
جاپانی فوجوں کا ہندوستان میں داخل ہو جانا۔جاپان کے حملہ کے متعلق ابھی کوئی خبر نہیں آئی تھی کہ اسی رات
مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے بتایا گیا اور اگلے دن صبح ریڈیو پر خبر آئی کہ جاپان نے حملہ کر دیا ہے۔میں سمجھتا ہوں اس جنگ کے متعلق دو درجن سے بھی زیادہ واقعات ہیں، جن کی خبر خدا تعالیٰ نے
قبل از وقت مجھے دے دی تھی۔پس کثرت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو یہ خبریں بتائی گئیں، اس
کے معنی یہ ہیں کہ فیصلہ کا وقت اب قریب ہے۔مگر جیسا کہ اور بہت ساری پیشگوئیوں اور الہامات سے
معلوم ہوتا ہے، اس زمانہ کے فیصلہ کن حالات اس لڑائی سے ختم نہیں ہوتے بلکہ وہ فیصلہ کن حالات اور
ہیں، جو تھوڑے دنوں تک رونما ہونے والے ہیں۔تھوڑے عرصہ سے مراد یہ ضروری نہیں کہ ایک دو سال
تک بلکہ ممکن ہے، دس پندرہ یا بیس سال تک وہ واقعات ظاہر ہوں۔بہر حال دنیا میں ایک عظیم الشان تغیر
اور آنے والا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کا فضل نہ ہو تو شاید وہ لڑائی جھگڑے دنیا کے لئے تباہی اور بربادی کا
موجب ہو جائیں۔اس لئے ہمیں اس خطرے کے وقت سے پہلے اپنی جماعت کو انتہائی طور پر مضبوط کر لینا
چاہئے۔اور اس وقت سے پہلے اپنے اعمال کو اور اپنے نوجوانوں کے اخلاق کو درست کر لینا چاہیے۔اور
اس وقت سے پہلے ہمارے تبلیغی مشن ، جو پہلے قائم ہیں اور جو نئے قائم ہوں، وہ مضبوط اور تنظیم میں جکڑے
ہوئے ہوں۔اور اس وقت سے پہلے ہندوستان میں ہماری جماعت اتنی پھیل جائے کہ وہ ایک مینارٹی نہ
کہلائے بلکہ ایک میجارٹی ہو اور اگر میجارٹی نہیں تو کم از کم ایک زبر دست مینارٹی ہو۔اور ان مصائب اور
اس خطرہ کے وقت سے پہلے ہماری جماعت یورپ کے تمام ممالک انگلستان، فرانس، جرمنی، اٹلی اور سپین
وغیرہ میں اور افریقہ اور امریکہ کے تمام ممالک میں اتنا اثر و نفوذ پیدا کر لے کہ آنے والی مصیبت اور خطرہ
میں ہماری آواز بیکار نہ ہو۔بلکہ وہ ایسی وزنی ہو کہ تو میں اسے سنے پر مجبور ہوں۔اگر ہم یہ کام کر لیں تو آنے
558
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود ه ۱۱ مئی 1945ء
والے فتنے ہمارے لئے بشارتوں اور خوشخبریوں کا موجب ہوں گے۔اور اگر ہم اس میں ناکام رہے تو
آنے والے فتنے ہمارے لئے نہ معلوم کتنے تاریک سال پیدا کر دیں گے اور کتنی مشکلات اور مصائب
ہمارے رستہ میں حائل کر دیں گے؟ رستہ تو طے ہونا ہی ہے اور فتح تو ہمارے لئے مقدر ہے ہی۔مگر ایک
راستہ ایسا ہوتا ہے، جو آسانی سے طے ہو جاتا ہے اور ایک راستہ ایسا ہوتا ہے، جو مصائب اور مشکلات کے
بعد طے ہوتا ہے۔اور ہر عقلمند آدمی دنیوی لحاظ سے بھی اور دینی لحاظ سے بھی یہ کوشش کرتا ہے کہ جو کام اللہ
تعالیٰ نے اس کے سپرد کیا ہے ، وہ آسان طریق سے اور سہل اور قریب طریق سے اور جلدی حاصل ہو
جائے۔پس جو جماعت اس کام کو، جو خدا تعالیٰ نے اس کے سپرد کیا ہے، جلدی اور آسان طریق سے
کرنے کی کوشش کرتی ہے ، وہ زیادہ سے زیادہ انعامات کی مستحق ہوتی ہے۔اور جو جماعت اس کام کو جلدی
اور آسان طریق سے نہیں کرتی یا تو اس کا انعام کم ہو جاتا ہے اور یا وہ ملامت کی مستحق ٹھہرتی ہے۔پس چونکہ یہ اہم موقعہ تھا، اس لئے باوجود اس کے کہ میں زیادہ بول نہیں سکتا اور باوجود اس کے
کہ پاؤں میں درد کی وجہ سے میرے لئے چلنا بھی مشکل تھا، یہاں تک کہ راستہ میں جب میں نے زیادہ
تکلیف محسوس کی تو میں نے خیال کیا کہ میں واپس ہی چلا جاؤں مگر بوجہ اس موقع کی اہمیت کے میں آ گیا۔پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ اب وقت غفلتوں اور سستیوں کا نہیں۔کمر ہمت باندھ لو اور مقصود تک
پہنچنے کے لئے سارا زور لگا دو۔جن اخلاق کے بغیر فتوحات حاصل نہیں ہو سکتیں، جس تنظیم کے بغیر فتوحات
حاصل نہیں ہوسکتیں ، جس علم کے بغیر فتوحات حاصل نہیں ہو سکتیں، جس عرفان کے بغیر فتوحات حاصل نہیں
ہوسکتیں، جس دعا اور جس التجا کے بغیر فتوحات حاصل نہیں ہو سکتیں، ان سب کو حاصل کرنے کی کوشش کرو
تا کہ جلد سے جلد خدا تعالیٰ کا فضل ہماری دستگیری فرمائے اور جلد سے جلد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
دین کا جھنڈا دنیا پر لہرانے لگے۔آمین۔( مطبوع الفضل 14 مئی 1945ء)
559