قربانی قوموں کی زندگی کا معیار ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جون 1945ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جون 1945ء
قربانی قوموں کی زندگی کا معیار ہے
خطبه جمعه فرموده یکم جون 1945ء
آج میں خصوصیت سے اس غرض کے لئے جمعہ پر آیا ہوں کہ میں دیکھتا ہوں۔ایک
طرف تو ہمارے لئے کام کے دروازے کھل رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر رہا ہے کہ جن
سامانوں کی موجودگی میں ہمیں تبلیغ اسلام اور تبلیغ احمدیت کی سہولتیں میسر آنے کے امکانات ہیں۔لیکن
دوسری طرف مجھے یہ بھی نظر آرہا ہے کہ جماعت میں نہ معلوم ان سہولتوں کے پیدا ہو جانے کی وجہ سے یا نہ
معلوم ایک لمبے عرصہ کی قربانی کی وجہ سے کسی قدرستی کے آثار بھی پائے جاتے ہیں۔بجائے اس کے کہ
اس موقعہ پر جبکہ روحانی جنگ شروع ہونے والی تھی ، ہمارے حوصلے آگے سے زیادہ بڑھ جاتے اور ہماری
قربانیاں آگے سے زیادہ ترقی کر جاتیں، ہمارا جوش آگے سے بہت اونچا چلا جاتا ہے، ہمارے لئے وہ
اطمینان اور سکون ، جو غافلوں اور جاہلوں کو حاصل ہوتا ہے، ناممکن ہوجاتا اور جیسے کام کرنے والوں کے
دلوں میں ایک بے کلی سی پائی جاتی ہے، وہ حالت ہماری ہو جاتی۔جماعت میں ایک رنگ میں سستی کے
آثار پائے جاتے ہیں۔جیسے بخار دیکھنے کے لئے تھرما میٹر ہوتا ہے اور تھرما میٹر سے پتہ لگ جاتا ہے کہ
انسانی خون کے دوران میں کتنی تیزی یا کمی ہے؟ اسی طرح جماعت کے قلوب کی حالت کا اندازہ اس کے
چندوں کی ادائیگی سے لگایا جاتا ہے۔تحریک جدید کے گزشتہ سالوں کے حالات اس بات پر شاہد ہیں کہ بالعموم مئی کے آخر تک
65-60 بلکہ ستر فیصدی تک رقوم وصول ہو جایا کرتی تھیں۔لیکن اس دفعہ بجائے 60-65 یا 70 فیصدی کے
بمشکل 40 فیصدی چندہ اس وقت تک ادا ہوا ہے۔حالانکہ چھ مہینے گزر چکے ہیں اور زیادہ تر چھ مہینوں میں
ہی رقمیں زیادہ آیا کرتی ہیں۔جس کی وجہ یہ ہے کہ جلدی چندہ دینے والے وہی ہوتے ہیں، جن کے اندر
اخلاص زیادہ ہوتا ہے اور جن کے اندرا خلاص زیادہ ہوتا ہے ، وہی قربانی زیادہ کیا کرتے ہیں اور جو قربانی
زیادہ کرتے ہیں، وہی وقت پر اپنے فرائض کو ادا کیا کرتے ہیں۔تو پہلے چھ مہینوں میں چندہ ادا کرنے
والوں کی تعداد زیادہ ہوا کرتی تھی۔کیونکہ ہماری جماعت میں سابق رہنے والوں کی خواہش کرنے والوں
561
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جون 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
کی تعداد زیادہ ہے۔اسی طرح پہلے چھ مہینوں میں ادا شدہ رقوم بھی زیادہ ہوتی تھیں۔اس لئے کہ وہ لوگ
جن کے اندرا خلاص ہوتا ہے، وہ زیادہ سے زیادہ رقوم قلیل سے قلیل عرصہ میں ادا کرنے کے عادی ہوتے
ہیں۔لیکن اس سال بجائے اس کے کہ اس نئے دور میں ایک نئی زندگی پائی جاتی ، بجائے اس کے کہ اب
جبکہ ملی تبلیغ کا دروازہ کھل رہا ہے اور جبکہ کچھ مبلغ بیرون ہند میں جا بھی چکے ہیں اور دوسرے پاسپورٹ لینے
کی فکر میں ہیں اور جلد ہی غیر ممالک میں چلے جائیں گے اور اس طرح تبلیغی بار اور بوجھ پہلے سے کئی گنے
زیادہ ہو جائے گا، ہماری جماعت بجائے اس کے کہ 60-65 فیصدی کو 70-80 فیصدی بنا دیتی ، اس سال
ابھی تک صرف 40 فیصدی رقوم اس نے ادا کی ہیں۔اور چونکہ عام طور پر پیچھے رہ جانے والے ست یا
کمزور ہوتے ہیں یا ان کے ذرائع محدود ہوتے ہیں۔اگر اسی اندازہ کے مطابق جس طرح پہلے رقوم وصول
ہوتی تھیں ، اندازہ لگایا جائے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ اس سال بجائے 100 فیصدی وصول ہونے کے
65-60 فیصدی چندہ وصول ہوگا۔اسی طرح قرآن شریف کے چندہ کے متعلق بھی میں دیکھتا ہوں کہ جماعت پورے جوش کے
ساتھ کام نہیں کر رہی۔جہاں تک چندہ لکھوانے کا سوال تھا، یہ چندہ مطلوبہ رقم سے زیادہ آگیا ہے۔یعنی
بجائے دولاکھ کے، دولاکھ پچاس ہزار سے کچھ زیادہ ہے۔یہ وعدے خدا تعالی کی حکمت کے ماتحت ہوئے
ہیں۔کیونکہ اس عرصہ میں یورپین تبلیغ ، جس کے ساتھ قرآن شریف کے تراجم کا زیادہ تر تعلق ہے، وسیع ہو
گئی ہے اور اس کی وسعت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں ضرورت تھی کہ ہم انگلستان میں اپنے دار التبلیغ کو
بڑھاتے۔چنانچہ اس کے لئے ہمیں اکتیس ہزار روپے میں ایک مکان مسجد کے پاس ہی مل گیا ہے۔جس کی
مرمت پر نو دس ہزار روپیہ خرچ ہوگا۔اس طرح چالیس ہزار روپے کا ایک اور خرچ تبلیغ یورپ کے لئے پیدا
ہو گیا ہے۔پس یہ وعدے جو زیادہ ہوئے ، خدا تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت ان ضرورتوں کو پورا کرنے کے
لئے ہیں، جو قریب عرصہ میں تبلیغ اور اس کی وسعت کے لئے پیدا ہونے والی ہیں۔جہاں تک وصولی کا
سوال ہے، یہ چندہ بھی آٹھ مہینے کے اندرا تنا وصول نہیں ہوا، جتنا وصول ہو جانا چاہئے تھا۔اس وقت تک
اس چندہ میں سے صرف ساٹھ فی صدی وصول ہوا ہے۔ابھی تین مہینے باقی ہیں اور اس عرصہ میں چالیس
فیصدی چندہ وصول ہونا ضروری ہے۔پس میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ،
اپنے وعدے جلد سے جلد پورا کرنے کی کوشش کرے۔تحریک جدید دفتر دوم کے وعدے بھی بہت کم ہیں۔562
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جون 1945ء
ہمارے خرچ کا سالانہ اندازہ جیسا کہ میں نے پہلے بتایا تھا، تین لاکھ کے قریب ہے لیکن تحریک جدید دفتر
دوم کے وعدے اس وقت تک پچاس ہزار ہوئے ہیں۔گویا ہماری آئندہ نسل بجائے سارا بوجھ اٹھانے کے
صرف 1/6 حصہ اٹھانے کے قابل ہوسکی ہے۔اس کے متعلق بھی میں جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ جو لوگ ،
پہلے دور میں شامل نہیں ہوئے ، ان کو اپنی اپنی جگہ پر دوست تحریک کریں۔میں نے اس کی میعاد تو بڑھادی
ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو میعاد اور بھی بڑھادی جائے گی۔کیونکہ سال دو سال کے اندر ہمیں اس تعداد کو
اتنا بڑھا دینا چاہئے کہ پہلے انیس سالہ دور کے خاتمہ پر نئی پود اس بوجھ کو پوری طرح اٹھا سکے۔اگر ہماری
جماعت کی ترقی اولاد کی وسعت کے لحاظ سے، اگر ہماری جماعت کی ترقی بریکاروں کے کام پر لگ جانے کے
لحاظ سے اور اگر ہماری جماعت کی ترقی تبلیغ کی وسعت کے لحاظ سے اتنی نہیں ہوتی کہ ہر دس سال کے بعد ہم
کو ایک نیا دور جاری کرنے کے لئے اتنی جماعت مہیا ہو سکے، جو اپنی قربانی سے اس دور کے اخراجات
کو اٹھا سکے تو یقینا یہ بات ہماری کمزوری پر دلالت کرنے والی اور ہماری کامیابی کو پیچھے ڈالنے والی ہوگی۔پس ہمارا فرض ہے کہ جس طرح بھی ہو سکے، ہم آئندہ نسل اور آئندہ آنے والے نئے احمدیوں
کے ذریعہ سے ہمیشہ ایک جماعت پانچ ہزاری فوج کی ہر دفعہ کھڑی کرتے رہیں، جو پہلے دور کے بعد
دوسرے دور کے بوجھ کو اٹھانے والی ہو اور دوسرے دور کے بعد تیسرے دور کے بوجھ کو اٹھانے والی ہو اور
تیسرے دور کے بعد چوتھے دور کے بوجھ کو اٹھانے والی ہو۔کیونکہ تبلیغ ایسا کام نہیں ، جو ایک دو دن میں ختم
ہو جانے والا ہو۔میں نے بار با جماعت کو بتایا ہے کہ کوئی قوم قربانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔اور جو شخص یہ
کہتا ہے کہ یہ قربانی کب ختم ہونے والی ہے؟ دوسرے لفظوں میں وہ یہ کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہماری قوم کو
مارنے کا فیصلہ کس دن کرے گا؟ جو شخص قربانی کے متعلق یہ امید رکھتا ہے کہ وہ ختم ہو جائے گی یا ختم ہو جانی
چاہئے ، وہ دشمن ہے اپنا ، وہ دشمن ہے اپنے خاندان کا ، وہ دشمن ہے اپنی قوم کا۔کیونکہ قربانی قوموں کی زندگی
کا معیار ہے اور جس دن کسی قوم میں سے قربانی مٹ جاتی ہے، اسی دن اس دنیا سے اس قوم کا خاتمہ ہو جاتا
ہے۔گو اس قوم کے وجود اس دنیا میں چلتے پھرتے نظر آتے ہیں لیکن حقیقت وہ بیکار وجود ہوتے ہیں ، غلام اور
محکوم اور ذلیل اور نا کام وجود، اگر دنیا میں آرام سے زندگی گزارتے ہیں تو یہ ان کے لئے انعام نہیں ہوتا
بلکہ ایک سزا ہوتی ہے۔ایسے لوگوں کے لئے بہتر ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو زندہ دفن کر دیں اور مٹ
جائیں۔کیونکہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔۔۔۔۔بر شریف انسان کو ذلت اور نا کامی کی زندگی سے موت ہزار درجے بہتر معلوم ہوتی ہے۔مسلمان کہلانے والا اگر احمدی نہیں ، تب بھی اگر وہ اپنی سابق عزت و عظمت اور شوکت کو دیکھتے ہوئے
"
563
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جون 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اس قربانی کے لئے تیار نہیں ، جو قوم کونئی زندگی بخشنے والی ہو تو یقینا وہ نہایت ہی بے حیا اور نہایت ہی بے شرم
انسان ہے اور اس کی زندگی سے اس کی موت ہزار درجے بہتر ہے۔ہمیں غور کرنا چاہیے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کے ذریعہ سے
اسلام نے وہ شوکت حاصل کی تھی کہ یہ بڑی بڑی حکومتیں اور طاقتیں ، جو آج نظر آتی ہیں ، غلاموں کی طرح
ہاتھ باندھے ان کے سامنے کھڑی رہتی تھیں۔لیکن آج مسلمانوں کی اولا دیور پین لوگوں کی جوتیوں کی مار
کھانے پر بھی اف نہیں کر سکتی اور کوئی احتجاج نہیں کر سکتی۔اس حالت کو دیکھنے کے بعد اگر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اس دنیا میں نہ آئے ہوتے ، اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نئی امیدیں اور نئی
ترقی کی راہیں نہ دکھلا گئے ہوتے ، تب بھی میں سمجھتا ہوں، ایک غیرت مند انسان جب تک ان حالات کو
بدل نہ لیتا، ایک منٹ کے لئے بھی آرام نہ کر سکتا۔مگر اب تو ہماری ذمہ داریاں بہت زیادہ ہوگئی ہیں۔ایک
طرف ہمارے اسلاف کے کارناموں کے متعلق ہماری غیرت مطالبہ کرتی ہے اور دوسری طرف پیارے
خدا کی آواز ہم سے مطالبہ کرتی ہے۔گویا دور سیاں ہیں، جو ہمیں آگے کھینچ رہی ہیں۔ہمارے اسلاف بھی
پکارتے ہیں کہ کوئی ہماری ذلت اور بدنامی کے دھبے دھوئے اور ہمارا خدا بھی بلاتا ہے کہ آؤ اور دین کی
خدمت کر کے انعام پاؤ۔اگر ان کششوں کے باوجود ہمارے اندر قربانی کی روح پیدا نہیں ہوتی ، اگر ان دو
کششوں کے باوجود ہمارے قدم آگے نہیں بڑھتے ، اگر ان دو کششوں کے باوجود ہم اپنی موت کو شیر میں
خیال نہیں کرتے اور اپنی موت کو سب سے میٹھا پھل نہیں سمجھتے تو یقینا ہم اس دنیا میں اور اگلے جہان میں
رہنے کے قابل نہیں اور ذلت اور رسوائی ہی ہماری حقیقی جزا کہلا سکتی ہے۔پس چاہیے کہ جماعت اپنی حالت پر غور کرے اور اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کا فیصلہ کرے۔اب
زمانہ خاموشی کا نہیں، اب زمانہ ٹھہرنے کا نہیں۔جو شخص کھڑا ہو گا وہ مارا جائے گا اور تباہ اور برباد کر دیا جائے
گا۔یہ زمانہ ایسا ہے، جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں کو پل صراط پر چلنا پڑے
گا۔ان کے دائیں بھی جہنم ہوگا اور ان کے بائیں بھی جہنم ہوگا۔وہ ذرا ادھر ادھر ہوں گے تو تباہ ہو جائیں
گے۔یہی ہماری حالت ہے۔اگر ہم اپنے قدموں کو روک کر کھڑے ہوں گے تو گریں گے۔دائیں طرف
گریں گے تو جہنم ہوگا، بائیں طرف گریں گے تو جہنم ہوگا۔ہمارے لئے ایک ہی راستہ ہے اور وہی سیدھا
راستہ ہے کہ ہم آفات کی پروانہ کرتے ہوئے، سیدھے چلے جائیں اور ہمارے سامنے ہر وقت ہماری
منزل مقصود ہو۔اگر ہم منزل مقصود پر پہنچ جاتے ہیں تو وہاں ہمارا سب سے بڑا انعام اللہ وہاں کھڑا ہو گا۔564
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جون 1945ء
اور اگر ہم ٹھہرتے ہیں اور گرتے ہیں تو دائیں طرف بھی شیطان کی گود میں گرتے ہیں اور بائیں طرف بھی
شیطان کی گود میں گرتے ہیں۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کے دلوں کو تقویت دے اور اللہ تعالیٰ کے
راستہ میں موت ان کو سب سے پیاری چیز نظر آنے لگے اور وہ چیزیں ، جن کے لئے دنیا دوڑتی ہے اور ان
کی خواہش رکھتی ہے، اللہ تعالیٰ کے لئے وہ انہیں بری نظر آنے لگیں۔تا کہ ہمارا اصل بدلہ اور ہماری حقیقی
جزا ہمیں اس دنیا میں بھی ملے اور اگلے جہان میں بھی مل جائے“۔( مطبوعه الفضل 4 جون 1945ء)
565