معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی جماعت کو مزید قربانیوں کی طرف بلانا چاہتا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جون 1945ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود 08 جون 1945ء
معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو مزید قربانیوں کی طرف بلانا چاہتا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 08 جون 1945ء
سورة فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے جماعت کو بارہا اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جنگ کے بعد
جہاں مذہبی جنگ شروع ہونے والی ہے، وہاں ہمارے لئے اسلام کی تبلیغ اور احمدیت کی ترقی کے راستے بھی
کھلنے والے ہیں۔اور یہ بھی بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس جنگ کے بعد ایک
اور جنگ آنے والی ہے۔میرا خیال تھا کہ موجودہ جنگ اور آئندہ آنے والی جنگ میں کچھ وقفہ ہوگا۔لیکن
حالات اتنی سرعت سے تبدیل ہورہے ہیں کہ تیسری جنگ کے خطرہ کے آثار ابھی سے نظر آرہے ہیں۔ہمیں موجودہ جنگ کے ختم ہونے کی خوشی تبھی ہو سکتی تھی ، جب اس جنگ اور آئندہ آنے والی
جنگ میں اتنا وقفہ ہوتا کہ ہم اپنے تبلیغی پروگرام کو مکمل کر سکتے۔اگر کچھ وقفہ ہمیں میسر آجاتا تو ہمیں امید تھی
کہ ہم مختلف ممالک میں اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کے مراکز قائم کر لیتے۔لیکن آنے والے خطرات سے
مزید مشکلات پیدا ہوتی نظر آتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ حالات ، جو خراب نظر آ رہے ہیں،
عارضی ہیں یا مستقل طور پر لمبے عرصہ تک چلے جائیں گے؟ بہر حال ان حالات کا جلدی سدھرنا بہت مشکل
نظر آتا ہے۔مجھے خدشہ ہے کہ اگر اس جنگ کے خاتمہ اور اگلی جنگ کے ابتداء میں لمبا فاصلہ نہ ہوا تو ہم اپنی
تبلیغی سکیموں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ہماری تبلیغی سکیمیں اس وقت تک بار آور نہیں ہوسکتیں، جب
تک ان مشکلات کا خاتمہ نہ ہو جائے ، جو اس وقت نظر آرہی ہیں۔ابھی تک مختلف ممالک کے راستے نہیں
کھلے۔گو ہمارے مبلغین تیار ہیں اور بعض کے پاسپورٹ بھی بن چکے ہیں۔لیکن سفر کے لئے Passage
priority منظور نہیں ہوئے اور بعض کے ابھی تک پاسپورٹ بھی تیار نہیں ہوئے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ
جب تک پاسپورٹ نہیں ملیں گے، ہمارے مبلغ مختلف ممالک میں تبلیغ کے لئے نہیں جاسکیں گے۔اللہ تعالیٰ
بہتر جانتا ہے کہ یہ حالات کب سازگار ہوں گے اور یہ نئی پیچیدگیاں کب دور ہوں گی؟
بہر حال ہماری طرف سے انشاء اللہ پہلا تبلیغی جتھہ تیار ہے اور اگر پاسپورٹ اور اجازت سفرسل
جائے تو مبلغین جانے کو بالکل تیار بیٹھے ہیں۔اپنے کام کو مد نظر رکھتے ہوئے ، ہمارے لئے ضروری تھا کہ ہم
567

خطبہ جمعہ فرمودہ 08 جون 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
تبلیغ کے لئے پوری طرح تیاری کرتے اور مبلغین کو بھی تیار کر لیتے۔چنانچہ جہاں تک ہماری کوششوں کا
سوال تھا ، ہم نے اس کے لئے پوری جدوجہد کی۔اس وقت مغربی ممالک میں سے آٹھ ملک ہمارے مدنظر
ہیں، جہاں ہم اپنے مبلغین بھیجنے والے ہیں۔یعنی انگلستان ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، فرانس، ہسپانیہ
جرمنی، ہالینڈ اور اٹلی۔مغربی ممالک میں سے فی الحال انہیں ممالک میں مبلغ بھیجنے کا ارادہ ہے۔مشرقی ممالک
میں سے ایران، شام، فلسطین، مصر اور افریقہ کے مختلف ممالک ہیں، جہاں ہم نے مبلغ بھجوانے ہیں۔ہماری
طاقتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ، یہ بہت بڑی سکیم ہے۔ایک ہی وقت میں ہیں، پچیس ممالک میں پچاس،
ساٹھ مشنریوں کا بھیجنا آسان کام نہیں۔ان کو بیرون ہند بھیجنے کے لئے بہت سے اخراجات درکار ہوں گے۔اگر باقی سب اخراجات کو چھوڑ دیا جائے اور صرف کرایہ کا اندازہ لگایا جائے ، جوان مبلغوں کے جانے اور
واپس آنے اور آنے جانے کی تیاری پر خرچ ہوگا تو وہی تقریباً تین لاکھ روپیہ بن جاتا ہے۔اگر ان مبلغوں
کے جانے اور واپس آنے میں چار سال لگ جائیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ہر سال پچھتر ہزار روپیہ
خرچ کرنا پڑے گا۔تبلیغ اور لٹریچر کی اشاعت کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔میں سمجھتا ہوں مخلصین جماعت نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنی طاقت سے بڑھ کر قربانیاں
پیش کی ہیں۔اس لحاظ سے جو چیز ہماری طاقت میں تھی ، اس کے لئے ہم نے پوری تیاری کر لی ہے۔مگر جو
چیز ہماری طاقت سے باہر ہے، اس کے لئے ہم مجبور ہیں۔حکومتیں ہماری طاقت سے باہر ہیں، غیر ممالک
میں داخلے کی اجازت ہمارے اختیار میں نہیں بلکہ ان حکومتوں کے اختیار میں ہے، جن سے ہماری روحانی
جنگ جاری ہے۔اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہمارے راستے میں مشکلات پیش آئیں۔اب جنگ کے خاتمہ
کے ساتھ مزید سیاسی پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ادھر جنگ یورپ کا خاتمہ ہوا، ادھر سیاسی حالات خراب
ہو گئے ہیں۔اس سے قبل ہم نے متواتر پانچ چھ سال غیر ممالک کے راستوں کے کھلنے کا انتظار کیا لیکن اب
دوبارہ ایسے حالات پیدا ہور رہے ہیں، جن کی وجہ سے تبلیغ میں رکاوٹیں ہوتی نظر آتی ہیں۔ہمارے دلوں
کی حالت بالکل ویسی ہی ہے، جیسے کسی شاعر نے کہا ہے۔۔قسمت تو دیکھئے کہ کہاں ٹوٹی ہے کمند
دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گیا
پانچ چھ سال کا لمبا عرصہ ہم نے انتظار کرتے کرتے گزارد یا اور اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل و
حسان سے ہم نے ایک مضبوط تبلیغی فنڈ قائم کر لیا۔اس فنڈ کو قائم کرنے کے لئے جماعت نے بڑھ چڑھ کر
568

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 08 جون 1945ء
قربانیاں کیں۔انتظار کے یہ سال ہمارے لئے نہایت تلخ اور تکلیف دہ سال تھے۔لیکن اگر پھر سیاسی
پیچیدگیاں پیدا ہو جائیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ مزید پانچ چھ سال تک ہمیں اپنی تبلیغی سکیموں کو جاری
کرنے کے لئے انتظار کرنا پڑے گا۔جہاں جماعت کے سامنے یہ مشکلات اور خطرات ہیں، وہاں اللہ تعالیٰ
کا منشاء یہ معلوم ہوتا ہے کہ جماعت کو مزید قربانیوں کی طرف بلائے۔ہماری مشکلات کی زیادتی کی ایک وجہ
یہ بھی ہے کہ ہمارا جتھہ کم ہے۔دنیا آج جتھہ کو دیکھتی ہے اور اس سے مرعوب ہوتی ہے۔اگر ہمارے مبلغین
کے پاسپورٹوں کا سوال ہو تو گورنمنٹ کہہ دیتی ہے ابھی راستے نہیں کھلے، بہت مشکلات ہیں۔لیکن پادری
ساری دنیا میں تبلیغ کر رہے ہیں۔گورنمنٹ کے انتظام کے ماتحت ان کو دوران جنگ بھی اٹلی ، روس، فرانس،
سپین، چین، آسٹریلیا اور دوسرے ملکوں میں بھیجا گیا اور ان کے لئے پاسپورٹ مہیا کئے گئے۔ہم نہیں سمجھ
سکتے کہ کیا جاپان والے دوسرے جہازوں پر تو گولہ باری کرتے ہیں اور ان جہازوں پر گولہ باری نہیں کرتے ،
جن میں پادری سفر کر رہے ہوں؟ پس اصل بات یہ نہیں کہ جنگ کی وجہ سے ہمیں تو مشکلات پیش آتی ہیں
لیکن پادریوں کو مشکلات پیش نہیں آتیں۔بلکہ اصل بات یہ ہے کہ پادریوں کا ایک ایسی قوم کے ساتھ تعلق
ہے، جو اپنی طاقت اور حکومت کی وجہ سے ان کو راجوں مہاراجوں کی طرح لئے پھرتی ہے۔چونکہ ہماری
جماعت سیاسی لحاظ سے ان کی نظر میں کچھ وقعت نہیں رکھتی، اس لئے ہمارے مبلغین کی ضروریات کو اتنی بھی
وقعت نہیں دی جاتی جتنی ان گورنمنٹ کے چپڑاسیوں کو وقعت دی جاتی ہے اور ان کے لئے ہر قسم کی سہولتیں
ہم پہنچائی جاتی ہیں۔ان مشکلات کو دیکھ کر ہمیں اپنی کوششوں اور قربانیوں کو پہلے سے بہت زیادہ بڑھا دینا
چاہئے کیونکہ ان مشکلات کا ایک حصہ ہماری کمزوریوں کی وجہ سے ہے۔جہاں
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس قسم کے حالات پیدا ہورہے ہیں، جن کی وجہ سے ہمارا کام
بڑھ رہا ہے ، وہاں ہماری یہ کمزوری کہ سیاسی لحاظ سے ہماری جمعیت اور جتھہ کم ہے، ہماری مشکلات کو اور
بھی بڑھادیتی ہے۔اگر ہماری جماعت ہیں پچپیس گنا زیادہ ہو جائے تو جس قسم کی تنظیم ہماری جماعت کی
ہے اور جس قسم کی قربانیاں ہماری جماعت کرتی ہے، ان کے لحاظ سے اس قسم کی مشکلات آپ ہی آپ دور
ہو جائیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت ایسی قربانیاں کرتی ہے کہ دوسری قو میں اس رنگ میں
قربانیاں نہیں کر سکتیں۔اور در حقیقت قوم کی عزت اس کی قربانیوں کی وجہ سے اس کی تعداد سے کئی گنے
زیادہ ہو جاتی ہے۔پس ایک طرف میں جماعت کے افراد کو مزید قربانیوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور دوسری طرف
یہ نصیحت کرتا ہوں کہ دوستوں کو دعاؤں پر خاص طور سے زور دینا چاہئے تا اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں اتنا
569

خطبہ جمعہ فرمودہ 08 جون 1945ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
وقفہ مل جائے کہ ہم قرآن مجید کے تراجم شائع کر سکیں اور بیرونی ممالک میں اپنے مبلغین بھیج سکیں۔اس
کے بعد اگر جنگ شروع بھی ہو جائے تو ہمارے مبلغین اپنی اپنی جگہوں پر ، جہاں بھی وہ ہوں گے تبلیغی کام
کرتے رہیں گے اور ہماری روحانی جنگ جاری رہے گی۔اور ہم مطمئن ہوں گے کہ ہمارا روحانی گولہ و
با رودان کے پاس موجود ہے۔اگر ہمیں اپنے مبلغین کو باہر بھیجنے کے لئے وقفہ نہ ملا تو یہ بات ہم سب کو
خصوصیت کے ساتھ غمگین کرنے والی ہوگی۔اگر حالات سازگار نہ ہوئے اور پیشتر اس کے ہمارے مبلغین
غیر ممالک میں پہنچ جائیں، جنگ شروع ہو گئی تو ہم میں سے کئی ایسے ہیں، جن کی طاقت صبر جواب دے
جائے گی۔کیونکہ بعض ہم میں سے ایسے ہیں، جو دنیوی لحاظ سے کام کرنے کی عمر سے نکل چکے ہوں گے اور
ان کے لئے یہ بات نہایت تلخ اور تکلیف دہ ہوگی کہ وہ اس کامیابی کی سکیم کا نتیجہ با وجود تیاری میں پورا حصہ
لینے کے، نہ دیکھ سکے۔پس حالات سخت نازک ہیں، زمانہ انتہائی سرعت کے ساتھ بدل رہا ہے۔دوست دعائیں کریں
کہ اللہ تعالیٰ کا فضل جلد از جلد نازل ہو۔کیونکہ اس کے فضل کا دیر سے آنا، ہمارے لئے مہلک اور خطرناک
ہے۔اللہ تعالیٰ ہم کو ہماری کوششوں اور قربانیوں کے رائیگاں جانے سے بچائے اور ہماری حقیر کوششوں کو
اعلیٰ نتائج پیدا کرنے کا موجب بنائے۔اللهم آمین۔570
مطبوع الفضل 14 جوان 1945ء)

آج 10 میں سے 10 باقی