اللہ تعالی کے نشانات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قربانیوں میں آگے بڑھو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جون 1945ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود و 22 جون 1945ء
اللہ تعالیٰ کے نشانات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قربانیوں میں آگے بڑھو
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جون 1945ء
میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا کہ بے شک جماعت مالی قربانی کر رہی ہے مگر
جہاں تک تحریک جدید کا تعلق ہے، اس میں جماعت نے ستی سے کام لیا ہے۔اب بھی باوجود میرے خطبہ
کے جماعت میں شائع ہونے کے جماعت میں سستی کے آثار نظر آتے ہیں۔سات مہینے تحریک جدید کے
گیارھویں سال پر گزر چکے ہیں لیکن ابھی چالیس فیصدی چندہ بھی وصول نہیں ہوا۔میں سمجھتا ہوں اس میں
زیادہ تر جماعت کی سستی نہیں۔کیونکہ انجمن کے چندے با قاعدہ وصول ہورہے ہیں۔اس میں زیادہ تر
غفلت تحریک جدید کے دفتر کی ہے۔اگر لوگوں کے اخلاص اور ان کی قربانی میں کمی آجاتی تو چاہئے تھا کہ
دوسرے چندوں میں بھی کمی آجاتی۔لیکن صدر انجمن احمدیہ کے چندوں میں کمی نہیں آئی بلکہ زیادتی ہو رہی
ہے۔ایک دو ہفتوں میں مجھے کی نظر آئی تھی مگر انہوں نے ثابت کیا ہے کہ بعد کے ہفتوں میں یہ کمی پوری ہو
کر پہلے سے بھی زیادہ چندہ وصول ہو گیا ہے۔پس میں سمجھتا ہوں کہ یا تو جو میں نے کہا تھا کہ ہر انجمن میں اس غرض کے لئے ایک سیکرٹری تحریک
جدید ہونا چاہئے ، دفتر نے اس نشہ میں کہ میرے خطبات کی وجہ سے جماعت میں ایک عام بیداری پیدا تھی ،
جماعتوں میں سیکرٹریوں کے مقرر کرنے میں کوتاہی سے کام لیا ہے اور یا پھر جو سیکرٹری مقرر ہیں، وہ سست ہیں۔دفتر نے ان
کی نگرانی نہیں کی اور ان کو ہوشیار اور بیدار کرنے کے لئے کوئی جد جہد نہیں کی۔بجائے اس کے کہ وہ
سیکرٹریوں کو چست کرتے ، وہ ہمیشہ اخبار میں یہ اعلان کرتے رہتے ہیں کہ سابقون الاولون میں شامل ہونے
کا وقت آگیا۔یہ ایک فقرہ ہے، جو انہوں نے سیکھا ہوا ہے اور اسی ایک فقرہ کو وہ بار باردہراتے چلے جاتے
ہیں۔حالانکہ کوئی ایک فقرہ خواہ کتنا ہی بیدار کرنے والا ہو، ہمیشہ کے لئے کام نہیں آسکتا۔تیز سے تیز چھری بھی
کچھ دیر چلنے کے بعد کند ہو جاتی ہے اور ضرورت ہوتی ہے کہ اسے تیز کیا جائے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرما یا کرتے تھے کہ بھوپال میں ایک بزرگ تھے، جن سے میں
عموماً ملنے کے لئے جاتا رہتا تھا۔ایک دفعہ کچھ دیر کے بعد ملا تو آپ نے فرمایا۔میاں کبھی قصاب کی دکان
571
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جون 1945ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
پر بھی گئے ہو؟ میں نے کہا ہاں جناب کئی دفعہ جاتا ہوں۔کہنے لگے کیا تم نے دیکھا کہ قصاب کچھ دیر گوشت
کاٹنے کے بعد چھریوں کو آپس میں رگڑ لیتا ہے؟ آپ فرماتے تھے، میں نے کہا، میں نے ایسا کئی بار دیکھا
ہے۔انہوں نے کہا جانتے ہو وہ چھریاں آپس میں کیوں رگڑتا ہے؟ اس لئے رگڑتا ہے کہ چربی میں جب
بار بار چھری جاتی ہے تو کند ہو جاتی ہے اور ضرورت ہوتی ہے کہ اسے تیز کیا جائے۔چنانچہ جب دو چھریاں
آپس میں رگڑی جاتی ہیں تو وہ دونوں تیز ہو جاتی ہیں۔یہ مثال دے کر فرمانے لگے، ہمارا دماغ بھی دنیوی
کاموں میں مشغول رہنے کی وجہ سے کند ہو جاتا ہے اور تمہارا دماغ بھی کند ہو جاتا ہے۔کبھی کبھی آجایا کرو
تا کہ ہم بھی اپنی چھریاں آپس میں رگڑ لیا کریں اور میرا اور تمہارا ذ ہن دونوں تیز ہوتے رہیں۔تو متواتر سابقون الاولون کے الفاظ کو اخبار میں دہراتے رہنا اثر کو کم کر دیتا ہے اور آخر کثرت
استعمال کی وجہ سے سابقون الاولون کے معنی جاتے رہتے ہیں۔کام کرنے کا طریق یہ ہوتا ہے کہ تنظیم کی
جائے۔مگر انہوں نے جماعتوں میں اپنے سیکرٹری مقرر نہیں کئے اور اگر گئے ہیں تو وہ ست ہیں۔چاہئے
تھا کہ ان کو ہوشیار کیا جا تایا بدلوایا جاتا مگران کو بدلوانے کی بھی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔آٹھ سو جماعتوں
میں صدرانجمن احمدیہ کے آدمی کام کرتے ہیں اور وہ اپنے چندوں میں برابر ترقی کر رہے ہیں۔بے شک
ان کے انسپکٹر بھی ہیں لیکن سیکر ٹریان تحریک جدید کو بھی انسپکٹروں کے ذریعہ چست کیا جا سکتا تھا۔مگر دفتر
والوں نے اس بارہ میں اپنی ذمہ داری کو قطعا محسوس نہیں کیا۔پس اس چندہ کی عدم وصولی میں زیادہ تر دفتر والوں کی کوتاہی ہے۔اگر جماعت کی کوتاہی ہوتی تو
صدرانجمن احمد یہ کے چندوں پر بھی اس کا اثر پڑتا مگر ان کے چندوں پر اس کا اثر نہیں پڑا۔پس میں اس کا
الزام دفتر والوں کو دیتا ہوں۔مگر میں سمجھتا ہوں جماعت بھی اپنی ذمہ داری سے پوری طرح بری نہیں۔میں
نے بتایا تھا کہ کام کرنے کا وقت اب آیا ہے اور یہی وہ سال ہے، جس میں اخراجات پہلے سے کئی گنا بڑھ
گئے ہیں۔کچھ مبلغ باہر جاچکے ہیں اور کچھ مبلغ تیار ہیں، جو عنقریب تبلیغ کے لئے غیر ممالک میں روانہ ہونے
والے ہیں۔اگر ایسے وقت میں جماعت اپنی ذمہ داری کو پوری طرح نہ سمجھے تو کس قدر افسوس کا مقام ہو
گا۔یہ بالکل ویسی ہی بات ہوگی جیسے کوئی شخص اپنے معشوق سے ملنے کے لئے ایک لمبے فاصلہ سے دوڑتا
چلا آئے مگر جب اس کے دروازہ پر پہنچ جائے تو ڈیوڑھی میں ہی بیٹھ جائے اور اندر داخل ہونے کی کوشش نہ
کرے۔جو افسوس ایسے شخص کو ہوگا، وہی حال ان لوگوں کا ہے، جنہوں نے دس سال قربانی کی مگر جب عملی
طور پر کام کرنے کا وقت آیا اور خدا تعالیٰ کے سپاہی میدان جنگ میں کام کرنے کے لئے نکل کھڑے ہوئے
تو وہ ہمت ہار کر بیٹھ گئے۔572
تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 22 جون 1945ء
کیا خدا تعالیٰ کے نشانات ، اس کے تازہ بتازہ معجزات اور اس کی تائید اور نصرت کے متواتر
واقعات سے مومنوں کو اسی طرح فائدہ اٹھانا چاہئیے ؟ یاد رکھو خدا تعالیٰ کے نشانات جہاں بہت بڑی رحمت
کا موجب ہوتے ہیں، وہاں بہت بڑے ابتلاء کا بھی موجب ہوتے ہیں۔اگر انسان ان نشانات کی قدر
کرے تو اس کا ایمان زمین سے آسمان پر پہنچ جاتا ہے اور اگروہ ان نشانات کی قدرنہ کرے اور ان سے
فائدہ نہ اٹھائے تو اس کا ایمان آسمان سے زمین پر آ گرتا ہے۔پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اللہ
تعالیٰ کے ان نشانات سے فائدہ اٹھائے ، اپنے ایمانوں کو مضبوط بنائے اور پہلے سے زیادہ قربانیاں کرنے
کی کوشش کرے۔کیونکہ اب اس کی ذمہ داریاں پہلے سے بہت بڑھ گئی ہیں اور خدا نے اس پر حجت تمام کر
دی ہے۔اگر اب بھی کوئی شخص توجہ نہیں کرے گا تو وہ گھڑا گھڑایا اور بنابنایا مجرم خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہو
گا۔وہ لوگ جنہوں نے خدا تعالیٰ کے نشانات نہیں دیکھے، وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم کیا کریں؟ ہم نے تو اپنی
آنکھ سے خدا تعالیٰ کا کوئی نشان نہیں دیکھا۔وہ لوگ جن پر ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے اور گوکسی پہلے زمانہ
میں انہوں نے خدا تعالیٰ کے نشانات کو دیکھا ہومگر اب ایک لمبے زمانہ سے انہوں نے کسی نشان کو نہیں
دیکھا ، وہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نشان پر ایک عرصہ دراز گزر چکا ہے۔اب ہمارے دلوں پر زنگ
لگ گیا ہے اور ہم میں قربانی کرنے کی روح نہیں رہی۔لیکن وہ جماعت، جس کے سامنے خدا تعالیٰ نے
اپنے تازہ بتازہ نشانات دکھائے ہیں اور اب بھی دکھا رہا ہے ، وہ خدا تعالیٰ کو کیا جواب دے سکتی ہے؟ اس
کے ایمان میں تو اتنی تیزی اور شدت ہونی چاہئے کہ کوئی بات اس کو سست کرنے والی نہ ہو۔ہر قدم اس کا
آگے بڑھے اور اس طرح دیوانہ وار وہ خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کے لئے کھڑی ہو جائے کہ اسے اپنی
زندگی اور اپنی موت دونوں یکساں معلوم ہوں بلکہ موت اسے زندگی سے زیادہ شیریں اور لذیذ معلوم ہو
کیونکہ موت میں مومن اپنے یار کے دیدار کو دیکھتا ہے۔صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف دیکھو، انہوں نے دین کے لئے کیسی کیسی قربانیاں کیں؟
حضرت ضرار بن اسود ایک مخالف جرنیل کے مقابلہ میں اس سے لڑنے کے لئے نکلے، وہ کئی مسلمانوں کو
ید کر چکا تھا۔جب یہ اس کے سامنے ہوئے تو فوراً بھاگے اور دوڑتے ہوئے اپنے خیمہ کی طرف چلے
گئے۔یہ دیکھ کر صحابہ میں سخت بے کلی اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی کہ اب عیسائیوں کے سامنے ہماری کیا عزت
رہ جائے گی ؟ کمانڈر انچیف نے فوراً ان کے پیچھے اپنا آدمی دوڑایا اور کہا کہ پتہ لوضرار کیوں بھاگے ہیں؟
ہ گیا تو اس وقت ضرار اپنے خیمہ سے باہر نکل رہے تھے۔اس شخص نے کہا ضرار آج تم نے کیا کیا ؟
وہ
573
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جون 1945ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
تمہارے اس فعل کے نتیجہ میں آج سارے اسلامی لشکر کی گردنیں جھکی ہوئیں ہیں کہ اسلام کا سپاہی اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا صحابی میدان جنگ سے بھاگ گیا۔حضرت ضرار نے کہا ہاں تم نے یہی سمجھا
ہوگا۔مگر بات یہ ہے کہ جب کئی مسلمان یکے بعد دیگرے اس جرنیل کے ہاتھ سے مارے گئے تو میں نے
فیصلہ کیا کہ اب میں اس کے مقابلہ میں نکلوں گا۔مگر جب میں اس کے سامنے کھڑا ہوا تو مجھے یاد آ گیا کہ میں
نے کرتے کے نیچے لوہے کی زرہ پہنی ہوئی ہے۔اس وقت میرے دل نے مجھے کہا کہ ضرار کیا یہ زرہ تو نے
اس لئے پہن رکھی ہے کہ یہ بڑا بھاری جرنیل ہے، ایسا نہ ہو کہ تو اس کے ہاتھ سے مارا جائے؟ کیا خدا کے
ملنے سے تو ڈرتا ہے کہ زرہ پہن کر لڑنے کے لئے آیا ہے؟ جب میرے دل نے مجھ سے یہ کہا تو میں نے
سمجھا اگر میں اس وقت مارا گیا تو میں جہنم میں جاؤں گا کیونکہ اللہ تعالیٰ مجھے کہے گا کہ معلوم ہوتا ہے کہ تجھے
ہم سے ملنے کی خواہش نہیں تھی۔چنانچہ میں دوڑتا ہوا واپس چلا گیا تا کہ میں زرہ اتار آؤں اور اس کے بغیر
اس کا مقابلہ کروں۔چنانچہ انہوں نے اپنا کر نہ اٹھا کر بتایا کہ دیکھ لو میں زرہ اتار کر آیا ہوں۔اس کے بعد وہ
اس کے مقابلہ کے لئے نکلے اور اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ انہوں نے اسے مارلیا تو مومن موت کو اپنی
زندگی سے بھی پیارا سمجھتا ہے۔جس چیز کو لوگ ہلاکت سمجھتے ہیں ، مومن اسے اپنے لئے برکت کا باعث سمجھتے
ہیں اور جس چیز کو لوگ تباہی کا موجب سمجھتے ہیں، مومن اسے اپنی ترقی کا موجب سمجھتے ہیں۔پس جہاں میں مرکز کے کارکنوں کو توجہ دلاتا ہوں اور ان کی غفلت اور کوتا ہی پرانہیں ملامت
کرتے ہوئے ، انہیں صحیح طور پر کام کرنے کی نصیحت کرتا ہوں ، وہاں میں جماعتوں کو بھی ملامت کئے بغیر
نہیں رہ سکتا کہ انہوں نے اپنے فرائض کو صحیح طور پر ادا نہیں کیا اور عین اس موقعہ پر جبکہ ہم لڑائی کے لئے
تیاری کر رہے تھے، انہوں نے ہماری طبیعتوں کو مشوش کر دیا اور ہمارے وقتوں کو اس عظیم الشان کام کی
بجائے اور کاموں کے لئے خرچ کروانے لگی۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو تو فیق عطا فرمائے کہ وہ اپنی
کوتاہیوں اور غفلتوں کو دور کرے اور خدا تعالیٰ کے تازہ نشانات ، جو اس کے سامنے ظاہر ہو رہے ہیں، ان
سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، وہ اپنے ایمان اور اپنے اخلاص کو بڑھاتی چلی جائے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ
ہمارے کارکنوں کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ وہ سستی اور غفلت کو چھوڑ کر صحیح طریقوں پر عمل کرتے
ہوئے اسلام کو اس کی صحیح بنیادوں پر قائم کر دیں۔تا کہ دونوں گروہ اس کے حضور سر خرو ہوں اور دونوں گروہ
اس کے حضور ثواب کے مستحق ہوں۔(مطبوعہ الفضل 25 جون 1945ء)
574