مختلف علاقوں میں تبلیغ اور وقف تجارت سے متعلق چند باتیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 2 نومبر 1945ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947), حصہ 2

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 نومبر 1945ء
ہر ماہ ایک آنہ فی روپیہ تک پہنچ گیا ہے۔بلکہ اگر دوسری تحریکوں کے چندوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ دس
فیصدی تک پہنچ جاتا ہے۔اس میں شک نہیں کہ بعض لوگ جو نکھے اور بے اثر ہیں ، وہ ایک آنہ فی روپیہ بھی
چندہ نہیں دیتے۔لیکن ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔اکثر ایسے ہیں، جو بہت زیادہ چندہ دیتے ہیں۔حالانکہ اس کی ابتدا تین ماہ میں ایک دھیلہ سے ہوئی تھی۔پھر جن لوگوں کی وصیت ہے، ان میں سے بعض
پندرہ فی صدی تک دیتے ہیں ، بعض ایسے ہیں، جو تینتیس فیصدی تک دیتے ہیں اور بعض ایسے ہیں، جو
پچاس فی صدی تک۔بلکہ اس سے بھی زیادہ دیتے ہیں اور ابھی ہم خوش نہیں۔بلکہ سمجھتے ہیں کہ انہیں اس
سے بھی زیادہ قربانی کرنی چاہئے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تین ماہ میں ایک دھیلے
سے کام شروع کیا تھا تو سیکر ٹری صاحب تجارت کون ہیں کہ ان کا کام پہلے دن ہی روپیہ سے شروع ہو۔پس لوگوں کو بار بار تحریک کرتے رہنا چاہئے۔جو آج قاتل نہیں ، وہ کل ہو جائیں گے۔جو کل قائل نہ ہوں
گے، وہ پرسوں قائل ہو جائیں گے۔جو پرسوں قائل نہ ہوں گے، وہ ترسوں قائل ہو جائیں گے۔اس کے بالمقابل میں احمدی صناعوں کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ وقت کی ضرورت کو پہچانیں اور
جو بھی ان کی صنعت ہو مثلاً کوئی بٹن بنارہا ہے، کوئی سیاہی بنا رہا ہے، کوئی پالش بنارہا ہے، وہ اپنے اپنے
نمونے محکمہ تجارت کو بھجوادیں۔کیونکہ جہاں جہاں محکمہ کی ایجنسیاں قائم ہوگئی ہیں، وہاں کے لوگ نمونے
مانگتے ہیں اور محکمہ کے پاس نمونے نہ ہوں تو اسے بہت دقت پیش آتی ہے۔مجھے حیرت ہوتی ہے کہ تاجروں
اور صناعوں کا عجیب قسم کا مطالبہ ہے کہ سلسلہ ان کی چیزوں کی ایڈور ٹائز منٹ بھی کرے اور جب باہر سے
ان چیزوں کے نمونے مانگے جائیں تو قیمت خرید کر بھیجے۔جو لوگ نمو نے مفت دیں ، ان
کا مطالبہ تو کسی قدر
صحیح تسلیم کیا جاسکتا ہے لیکن جن لوگوں نے نمونے مفت نہیں دیئے ، ان کا یہ مطالبہ کسی طرح درست نہیں کہ
ہماری چیزوں کے اشتہار بھی تم دو۔اور اگر باہر سے ان چیزوں کے نمونے مانگے جائیں تو خرید کر بھیج دو۔آج کل تجارت میں کامیابی کا سب سے بڑا راز یہی سمجھا جاتا ہے کہ اشتہار سے کام لیا جائے اور اپنی چیز کو
ملک میں زیادہ سے زیادہ شہرت دی جائے۔انگلستان میں اس بات کا اس قدر خیال رکھا جاتا ہے کہ ویمبلے
ایگزیبیشن میں ایک تین آنے کی نب کے لئے اس کے مالک نے بائیس ہزار روپیہ دے کر ایک میز کی جگہ
لی۔میں نے اس سے پوچھا کہ تین آنے کی نب کے لئے آپ نے بائیس ہزار روپیہ خرچ کیا ہے۔اس سے
آپ
کو کیا فائدہ ہوگا؟ اس نے کہا کہ یہ رقم تو کچھ بھی نہیں۔ہمارا ڈیلی میل میں روزانہ اشتہار چھپتا ہے۔اس کے لئے ہم پندرہ ہزار پونڈ سالانہ ڈیلی میل والوں کو دیتے ہیں۔گویا سوا دولاکھ روپے وہ اشتہار کے
لئے ڈیلی میل والوں کو دیتے تھے۔حالانکہ ان کو کوئی خاص کامیابی بھی نہ ہوئی۔کیونکہ بعد میں، میں نے
641

خطبہ جمعہ فرمودہ 02 نومبر 1945ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
وہ نب کسی کے پاس نہیں دیکھا۔لیکن باوجود اس کے وہ لوگ اشتہارات پر بہت سارو پیہ خرچ کر دیتے ہیں
تا کہ ان کے نام کی شہرت ہو جائے۔اور دنیا کا یہ قاعدہ ہے کہ جس فرم یا جس کمپنی کا نام لوگوں نے سنا ہوا
ہو، اس کی چیز خریدلیں گے۔قطع نظر اس کے کہ وہ چیز کسی کام کی ہے یا نہیں؟
پس اپنی چیز کو شہرت دینا، اس زمانے میں تجارت کا ایک ایسا حصہ ہے، جس کے بغیر تجارت میں
کامیابی نہیں ہو سکتی۔فرض کرو ایک شخص جس چیز کی شہرت نہیں ، وہ بازار میں اپنی چیز لے کر آیا اور سارے
بازار میں پھر گیا لیکن اس سے کسی نے نہ خریدی۔تو اس کا بازار میں پھر نا بے فائدہ اور بے کار نہیں ہوگا۔بلکہ دوسری دفعہ جب وہ آئے تو اس کو نئی واقفیت پیدا کرنے یا واقفیت کرانے کی ضرورت نہ ہوگی۔کیونکہ
بازار کے لوگ اس کے متعلق جانتے ہوں گے کہ ان کا فلاں چیز کا کارخانہ ہے اور جس کو ضرورت ہوگی ، وہ
اسے آرڈر دے کر اس سے لے لے گا۔اور اس کا پہلی دفعہ آنا، اسے نئی تحقیقات سے بچالے گا۔اور ایک
دفعہ جب واقفیت ہو جائے تو پھر لوگ ہمیشہ تحقیقات نہیں کیا کرتے۔میں حیران ہوں کہ تاجر لوگ ان
باتوں کو ہم سے زیادہ جانتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں اس طرف توجہ دلانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔بہر حال ہمارے محکمہ تجارت کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔بلکہ اسے صناعوں سے تحریک کرتے رہنا
چاہئے اور بار بار لوگوں
کو کہنا چاہئے کہ جو لوگ انہیں نمونے بھیجیں، ان کو وہ بنیاد کے طور پر استعمال کریں اور
اپنی عمارت کی اس پر بنیا د رکھیں۔اور میں جماعت کے تاجروں اور صناعوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ محکمہ
تجارت سے تعاون کریں اور اپنی چیزوں کے نمونے اسے بھیج دیں۔جن لوگوں کے نمونے آئیں گے ، ہم
ان کے لئے کوشش کریں گے کہ ہندوستانی اور بیرونی ممالک میں جہاں جہاں ہمارے آدمی موجود ہیں،
وہاں ان کے نمونے بھجوا دیں۔پھر جس جس ملک سے مانگ آئے گی ، اس کو مہیا کرتے چلے جائیں گے۔پس جن لوگوں نے تجارت کے لئے زندگیاں وقف کیں ہیں، ان کو گھبرانا نہیں چاہئے اور جلدی
نہیں کرنی چاہئے۔جوں جوں ان کے لئے کام نکلتا آئے گا، ہم ان کو بلاتے جائیں گے۔میں سمجھتا ہوں
کہ اس وقت تینوں کی گھبراہٹ فضول ہے۔یعنی زندگیاں وقف کرنے والوں کی جلدی کرنا اور گھبرانا
فضول ہے، ہم ان کو بلانے کے لئے آہستہ آہستہ انتظام کر رہے ہیں۔اور تاجروں اور صناعوں کا بخل بھی
غلط ہے، انہیں اپنے نمونے بھیجنے میں بخل سے کام نہیں لینا چاہئے۔اور محکمہ تجارت والوں کو بھی گھبرانے کی
ضرورت نہیں ، اگر احمدی تاجر اور صناع ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتے تو کوئی حرج نہیں۔ہندوؤں،
سکھوں اور عیسائیوں کے پاس بہت کام ہے اور تمام تجارت انہیں کے ہاتھوں میں ہے، ان سے مل کر اپنے
642

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 نومبر 1945ء
لئے تجارت کا میدان تیار کرنا چاہئے۔احمدیوں کے پاس تجارت کا ایک فی صدی بھی نہیں بلکہ ایک فی
صدی تو کیا، احمدیوں کے پاس تو تجارت کا کروڑواں حصہ بھی نہیں۔بلکہ میں کہتا ہوں کہ کروڑ ویں حصے کا
دسواں حصہ بھی احمدیوں کے پاس نہیں۔پس ان کے تعاون نہ کرنے سے گھبرانا خلاف عقل ہے۔(مطبوعہ الفضل 07 نومبر 1945ء)
643

آج 10 میں سے 10 باقی