اس وقت اسلام کا جھنڈا بلند کرنا ہماری جماعت کے سپرد کیا گیا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1945ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 نومبر 1945ء
اس وقت اسلام کا جھنڈ ابلند کرنا ہماری جماعت کے سپرد کیا گیا ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1945ء
اسلام کی جنگ کا زمانہ قریب سے قریب تر آتا جارہا ہے اور ہم ابھی صرف پینترے بدل
رہے ہیں۔جیسے پینترے بدلنا اصل چیز نہیں ہوتی بلکہ وہ جسم کو گرم کرنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، اسی طرح
ہمارا مختلف قسم کی تحریکات جاری کرنا اور جماعت کو مالی قربانیوں میں حصہ لینے کی دعوت دینا، پینترے
بدلنے والی بات ہے ورنہ اصل کام اور ہے۔ہم نے دنیا کو فتح کرنا ہے، ہم نے دنیا کے دلوں اور دماغوں کو
فتح کرنا ہے اور اس کے لئے ہمیں جن سامانوں کی ضرورت ہے ، ان کا اندازہ بھی ہم آج نہیں لگا سکتے۔میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک حد تک قربانی کی روح ترقی کر رہی
ہے۔مگر دیکھنا یہ ہے کہ جماعت کی تعداد میں جو ترقی ہو رہی ہے، وہی اس کا اصل باعث تو نہیں۔اگر تعداد
کے بڑھنے کی وجہ سے قربانی میں ترقی معلوم ہوتی ہے تو پھر یقینا ہم نے کوئی کام نہیں کیا۔قربانی میں ترقی
کرنے کا مطلب تو یہ ہوتا ہے کہ ہماری ذاتی قربانی بڑھ جائے۔اگر ہم خود کوئی قربانی نہ کریں اور تعداد کے
بڑھنے کی وجہ سے کچھ ترقی ہو جائے تو اس ترقی کا ہمارے وجود سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔فرض کرو، پہلے پانچ
احمدی تھے اور وہ ڈیڑھ روپے کے حساب سے ساڑھے سات روپیہ چندہ دیتے تھے۔پھر خدا تعالیٰ نے پانچ
نئے احمدی بنا دیے اور وہ دس روپے مزید چندہ دینے لگ گئے۔تو یہ لازمی بات ہے کہ اگر پہلے پانچوں کا
چندہ ساڑھے سات روپے تھا تو اب ساڑھے سترہ روپے ہو جائے گا۔لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہوں گے کہ
پہلے پانچ آدمیوں نے قربانیوں میں ترقی کی اور وہ ساڑھے سات روپے سے ساڑھے سترہ روپے پر آ
گئے۔بلکہ یہ زیادتی ان نئے آنے والوں کی وجہ سے ہوگی۔پس وہ نئے احمدی، جو اس دوران میں اللہ تعالیٰ
نے بنائے ہیں اگر ان کی وجہ سے ہمیں مالی ترقی ہوئی ہے تو یہ جماعت کی قربانی کا ثبوت نہیں ہوگا۔اللہ
تعالی کا کام تھا کہ اس نے ان کو ہدایت دے دی۔لیکن سوال تو یہ ہے کہ ہمارے ایمانوں میں کون سا تغییر
پیدا ہوا اور ہم نے کس قربانی کا ثبوت دیا؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ ، جو قربانیوں میں سستی سے کام لے
رہے ہیں، خدا تعالیٰ کے قرب سے دور ہو جاتے ہیں اور اس سطح کے قریب آرہے ہیں، جو انسان
کو اللہ تعالیٰ
645
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 نومبر 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
کے غضب کا مورد بنادیتی ہے۔پس یہ بات سوچنے کے قابل ہے کہ آیا نئے آنے والوں کی وجہ سے ہماری
قربانیوں میں ترقی ہوتی ہے یا در حقیقت ہماری جماعت کے لوگ قربانیوں میں ترقی کر رہے ہیں۔اس وقت تحریک جدید کے ماتحت بہت سے کام شروع کئے جاچکے ہیں۔مگر ان کاموں کو صحیح طور
پر چلانے کے لئے مزید قربانیوں کی ضرورت ہے۔جس رنگ میں وہ کام ہونے چاہئیں، ابھی تک اس
رنگ میں نہیں ہورہے۔جس کی بڑی وجہ جماعت کی قربانی کی کمی ہے۔اگر ان کاموں کو صحیح طور پر چلایا
جائے تو جماعت بہت بڑی ترقی کر سکتی ہے اور اپنے منزل مقصود کو زیادہ سرعت کے ساتھ حاصل کر سکتی
ہے۔مگر اپنی منزل مقصود کے قریب پہنچا تو در کنار ہماری جماعت کی حالت ویسی ہی ہے، جیسے اس شخص کی
ہوگی ، جسے اللہ تعالیٰ دوزخ سے نکال کر باہر کھڑا کر دے گا۔ہم بھی اس وقت ایک درخت کے نیچے کھڑے
ہیں لیکن جنت کا دروازہ ابھی تک ہم سے بہت دور ہے۔بڑی بڑی حکومتوں یا بادشاہتوں کی مخالفتوں کا
مقابلہ کرنا تو الگ رہا، ابھی تو تمہاری حالت یہ ہے کہ اگر ضلع کی پولیس تم پر مسلط کر دی جائے تو وہ تم سب کو
باندھ کر لے جاسکتی ہے بلکہ ضلع کی پولیس تو الگ رہی ، ایک تھانیدار بھی تم پر رعب جما سکتا ہے۔اسلام اور
احمدیت کی حکومت تو اس دن قائم ہوگی، جس دن تمہارے ایک ادنیٰ سے ادنی سپاہی کے سامنے بھی بڑے
سے بڑے بادشاہ کی گردن جھک جائے اور وہ اس کے سامنے کوئی حرکت نہ کر سکے۔مگر بہر حال جس طرح
دوزخ سے باہر آیا ہوا انسان، درخت کے نیچے آکر خوش ہوتا ہے، اسی طرح ہم بھی پہلے درخت کے نیچے پہنچ
گئے ہیں لیکن جنت ابھی دور ہے۔ہاں ہر ترقی جو انسان کو حاصل ہوتی ہے، اس پر اسے خوشی ضرور محسوس
ہوتی ہے۔جس طرح جب کسی کا بچہ ایک سال کا ہو جاتا ہے اور اس کے دانت نکلنے شروع ہوتے ہیں تو ماں
باپ خوش ہوتے ہیں کہ بچے نے دانت نکالنے شروع کر دیئے ہیں۔مگر اس خوشی کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ
بچہ جوان ہو گیا ہے یا اس کی آئندہ نسل پیدا ہونی شروع ہو گئی ہے۔اسی طرح اگر مجھے کوئی کہے کہ آپ نے
پچھلے سال بھی جماعت کی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور اس سے پچھلے سال بھی تو میں اسے یہی کہوں گا کہ
تمہارے بچے کے دانت نکلتے ہیں تو تم خوش ہوتے ہو یا نہیں ؟ تمہارا بچہ گھٹنوں چلتا ہے تو تم خوش ہوتے
ہو یا نہیں؟ مگر کیا بچے کا دانت نکالنایا اس کا گھٹنوں چلنا اس کا منتہائے مقصود ہوتا ہے؟ اس کا منتہائے مقصود
یہ نہیں ہوتا بلکہ اس کا منتہائے مقصود یہ ہوتا ہے کہ وہ ایک قوی البنیان، کامل فراست اور کامل فہم رکھنے والا
انسان بن جائے اور اس کے ذریعے بنی نوع انسان کی ایک اچھی اور نیک بنیاد قائم کی جائے۔اگر تم اپنے
بیٹے کے دانت نکالنے یا گھٹنوں چلنے پر خوش ہو سکتے ہو تو ہماری یہ خوشیاں کیوں نا واجب ہوسکتی ہیں؟ ہم
646
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1945ء
پہلے سال بھی خوش تھے ، دوسرے سال بھی خوش تھے، تیسرے سال بھی خوش تھے اور درمیان میں کچھ ایسے
سال بھی آئے جن میں ہم پورے طور پر خوش نہیں ہوئے مثلاً گیارھویں سال کی تحریک جو دفتر دوم سے تعلق
رکھتی ہے، اس میں جماعت نے اتنا حصہ نہیں لیا، جتنا اسے لینا چاہئے تھا۔آخر اس دس سال کے عرصہ میں
بچے جوان ہوئے ہیں اور بہت بے کار کام پر لگ گئے ہیں۔جو اس وقت آٹھ سال کے تھے ، وہ اب اٹھارہ
سال کے ہو گئے ہیں۔جو اس وقت نو سال کے تھے ، وہ اب انہیں سال کے ہو گئے ہیں۔جو دس سال کے
تھے ، وہ اب بیس سال کے ہو گئے ہیں۔جو گیارہ سال کے تھے ، وہ اب اکیس سال کے ہو گئے ہیں اور اگر
یہ کہا جائے کہ ان میں سے ڈیڑھ ہزار آدمی ہر سال کمانے والا ہو گیا تو اس عرصہ میں پندرہ ہزار آدمی کمانے
والے ہو گئے۔لیکن اس کے باوجود مجھے افسوس ہے کہ دفتر دوم میں صرف پچاس ہزار کے وعدے آئے۔حالانکہ اس وقت ہمارا تحریک جدید کا سالانہ خرچ تین چار لاکھ کے قریب ہے۔اس سے کم کسی صورت بھی
گزارہ نہیں ہوسکتا۔میں اس کے متعلق ایک گزشتہ خطبہ میں حساب لگا کر بتا چکا ہوں کہ یہ کم سے کم خرچ
ہے، جس کے بغیر ہم اپنی تبلیغی کاموں کو وسیع نہیں کر سکتے۔ان میں کچھ کام ابھی ابتدائی حالت میں ہیں۔بعض سکیمیں ایسی ہیں، جو ابھی تک جاری ہی نہیں ہو سکیں اور بعض جاری تو کی گئی ہیں مگر لوگوں نے ان کی
طرف توجہ نہیں کی۔حالانکہ کل ان کو افسوس ہوگا کہ ہم نے کیوں اس میں حصہ نہ لیا ؟
چونکہ خدا تعالیٰ کے تمام کام آہستگی سے ہوتے ہیں، اس لئے جماعت کو بھی قدم بقدم چلانا پڑتا
ہے اور جوں جوں کسی سکیم کے سامان پیدا ہوتے چلے جائیں گے، اس کو ہم جاری کرتے جائیں گے۔یہاں تک کہ ایک دن آئے گا، جب ساری دنیا میں اسلام کا غلبہ ہو جائے گا اور دنیا میں احمدیت ہی احمدیت
ہوگی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب بھی دنیا ہمیں تباہ نہیں کر سکتی لیکن ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ جو
درخت میں نے لگایا ہے ، اس کا کوئی نہ کوئی پھل بھی دیکھ لوں۔خواہ وہ پھل کسی صورت میں ہو مثلاً جو شخص
آم لگاتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ اور کچھ نہیں تو میں اپنے آم کی کیری ہی دیکھ لوں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے
توفیق دی اور میں نے تحریک جدید جاری کی۔تحریک جدید کے ماتحت تبلیغ اسلام کا دائرہ بہت وسیع ہو گیا
ہے اور سلسلہ کی ترقی پہلے کی نسبت بہت زیادہ ہو رہی ہے۔لیکن قدرتی طور پر میرے دل میں یہ خواہش
پیدا ہوتی ہے کہ یہ کام اور بھی ترقی کرے اور میں بھی اس درخت کے پھلوں کو دیکھ لوں اور اسے اللہ تعالیٰ
کے سامنے پیش کر سکوں۔اللہ تعالیٰ کے کام تو چلتے ہی چلے جاتے ہیں اور ان میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہو
سکتی۔اگر ہم چلے جائیں گے تو اللہ تعالٰی دوسروں کو لے آئے گا، جو اس کام کو سنبھال لیں گے اور جب وہ
647
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 نومبر 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
چلے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ ان کی جگہ کچھ اور لوگ کھڑے کر دے گا۔لیکن اسے انسانی کمزوری کہ لو یا فطری
عمل کہہ لو۔یہ بہر حال انسان کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ جس کام کی داغ بیل میں نے ڈالی ہے،
اس کے ثمرات کو بھی دیکھ لوں۔اس لئے اب جب کہ تحریک جدید کا بارھواں سال شروع ہو رہا ہے ، میں
جماعت کے دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ گیارھویں سال کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور اس طرح
اپنے رب کی رضا حاصل کریں۔اسی طرح تحریک جدید دفتر دوم کی طرف جماعت کو خاص توجہ سے کام لینا چاہئے۔جن دوستوں
نے پہلے حصہ نہیں لیا ، وہ اب حصہ لیں اور جن لوگوں نے پہلے حصہ لیا ہے، وہ اپنی رقوم کو بڑھانے کی کوشش
کریں۔اس وقت تک دفتر دوم میں جن لوگوں نے اپنے وعدے لکھوائے ہیں ، ان کی تعداد بہت کم ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے تحریک جدید کے لئے ہمیں کم از کم تین لاکھ روپیہ سالانہ کی ضرورت ہے۔اور
ریز روفنڈ کی ضرورت اس کے علاوہ ہے۔لیکن وعدے کل پچاس ہزار کے ہیں۔جس کے معنی یہ ہیں کہ
پہلے دفتر کے وعدوں کی معیاد ختم ہونے پر سب کام اسی طرح ختم ہو جائے گا، جس طرح ایک اونچی عمارت
زلزلہ کے دھکے سے گر جاتی ہے۔میں نے غور کر کے محسوس کیا ہے کہ شاید دفتر دوم کے وعدوں کے زیادہ
سخت شرائط ہیں یا یہ کہ ابھی اس دور کے آدمی ایمان کے اعلیٰ مقام پر نہیں پہنچے۔اس لئے بڑی کمی ہے۔دفتر
دوم کے لئے میں کچھ آسانی کر دیتا ہوں۔پہلے میں نے ایک مہینے کی تنخواہ کی شرط رکھی تھی لیکن اب میں
نصف اور تین چوتھائی تنخواہ کی بھی اجازت دیتا ہوں۔یعنی تینوں طرح چندہ دیا جا سکتا ہے، پورے مہینے کی
تنخواہ دے کر بھی اور اگر کوئی پورے مہینے کی تنخواہ نہ دے سکتا ہو تو وہ اپنی تنخواہ کا پچھتر فی صد دے کر بھی اس
میں شامل ہو سکتا ہے اور اگر پچھتر فی صدی کا حصہ نہیں دے سکتا تو پچاس فی صدی حصہ دے کر بھی شامل ہو
سکتا ہے۔لیکن بہر حال ضروری ہوگا کہ انہیں سال تک متواتر قربانی کی جائے اور کچھ نہ کچھ پہلے کی نسبت
اپنے چندہ کو بڑھایا جائے۔اب چونکہ بہت سے لوگ فوج سے واپس آگئے ہیں اور ان کی تنخواہیں پہلے سے
کم ہوگئی ہیں، اس لئے میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا یہ قاعدہ اسی سال
کی تنخواہ کے حساب سے ہو گا۔خواہ
اسے تھوڑی تنخواہ ملتی ہو یا بہت۔مثلاً ایک شخص کو فوج میں اڑھائی سو روپیہ ماہوار تنخواہ ملا کرتی تھی لیکن اب
اسے پچاس روپے ملتی ہے تو اب اس کا چندہ پچاس روپے ہو جائے گا نہ کہ اڑھائی سور و پیر۔ہاں اس کا
فرض ہوگا کہ وہ اپنی موجودہ تنخواہ کے لحاظ سے ہر سال کچھ نہ کچھ اضافہ کرتا چلا جائے۔آج میری صحت خراب تھی اور میری بیماری مجھے یہاں آنے کی اجازت نہ دیتی تھی لیکن اس کے
باوجود میں آگیا ہوں۔یہ سمجھتے ہوئے کہ کیا پتہ ہے کہ اگلے سال کی تحریک کے اعلان کرنے کا مجھے موقع
648
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 نومبر 1945ء
ملے یا نہ ملے؟ اس لئے جتنا حصہ بھی اس تحریک کے ثواب کا اپنی زندگی میں لے سکتا ہوں، لے لوں۔چنانچہ میں آج تحریک جدید کے بارھویں سال کا اعلان کرتا ہوں اور وہ دوست ، جنہوں نے اب تک اس
میں حصہ نہیں لیا، ان سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی دفتر دوم میں اپنا وعدہ جلد سے جلد لکھوا دیں اور جو دوست
اول یا دفتر دوم میں پہلے سے حصہ لے رہے ہیں، وہ پہلے سے بڑھ کر حصہ لیں۔کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کو جذب کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ایسا موقع نہ سینکڑوں سال میں پہلے کسی جماعت کو ملا
ہے اور نہ آئندہ ملے گا۔اس وقت اسلام کا جھنڈا بلند کرنا ہماری جماعت کے سپر د کیا گیا ہے۔اور اسلام کا
جھنڈا تمام دنیا میں بلند نہیں کیا جا سکتا جب تک دوبارہ اس کے سپاہیوں میں وہی روح پیدا نہ ہو جائے ، جو
قرون اولیٰ کے مسلمانوں میں پائی جاتی تھی اور جس کی مثالیں میں اوپر بیان کر چکا ہوں۔اسی طرح جو لوگ پہلے بے کار تھے لیکن اب ملازم ہو چکے ہیں یا انہوں نے کوئی اور کاروبار شروع
کیا ہوا ہے، ان
کو بھی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ، دفتر دوم میں حصہ لیں۔ساتھ ہی میں دفتر
والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ دفتر دوم کو مکمل کرنے اور اس کے وعدوں کو دو تین لاکھ تک پہنچانے کی کوشش
کریں۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ یہ ہمارا کم سے کم خرچ ہے، جوممکن ہے دو تین سال میں پانچ چھ لاکھ تک
پہنچ جائے۔اگر دفتر دوم کے وعدے کم از کم تین لاکھ تک پہنچ جائیں تو پھر ہم سہولت کے ساتھ اپنی سکیموں کو
جاری کر سکتے ہیں۔اب جنگ ختم ہو گئی ہے اور غیر ممالک میں جانے کے لئے لوگوں کو سہولتیں مل رہی ہیں۔ہمارے نو مبلغ اس وقت تک باہر جاچکے ہیں اور پندرہ سولہ کے قریب تیار بیٹھے ہیں، جو عنقریب مختلف
ممالک میں تبلیغ کے لئے جانے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں جو مصائب اور تکالیف کا زمانہ ہے، مجھے بہت سی اخبار غیبیہ بتائی
ہیں۔جن کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی برکات کا سلسلہ شاندار طریق پر دنیا میں
ظاہر ہونے والا ہے۔اگر ہم اس وقت کام کریں گے تو ویسا ہی ہوگا ، جیسے کہتے ہیں کہ لہو گا کر شہیدوں میں
داخل ہوتا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہماری نصرت کے سامان پیدا ہورہے ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ اسلام کی اشاعت کے غیر معمولی سامان پیدا فرمائے گا۔تین چار دن ہوئے ، میں نے ایک رویاء میں دیکھا کہ میں عربی بلاد میں ہوں اور ایک موٹر میں
سوار ہوں۔ساتھ ہی ایک اور موٹر ہے جو غالباً میاں شریف احمد صاحب کی ہے۔پہاڑی علاقہ ہے اور اس
میں کچھ ٹیلے سے ہیں۔جیسے پہل گام، کشمیر یا پالم پور میں ہوتے ہیں۔ایک جگہ جا کر دوسری موٹر جو میں
سمجھتا ہوں میاں شریف احمد صاحب کی ہے، کسی اور طرف چلی گئی ہے اور میری موٹر اور طرف۔ایسا معلوم
649
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 23 نومبر 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہوتا ہے کہ میری موٹر ڈاک بنگلے کی طرف جارہی ہے۔بنگلہ کے پاس جب میں موٹر سے اترا تو میں نے
دیکھا کہ بہت سے عرب جن میں کچھ سیاہ رنگ کے ہیں اور کچھ سفید رنگ کے، میرے پاس آئے ہیں۔میں اس وقت اپنے دوسرے ساتھیوں کی طرف جانا چاہتا ہوں لیکن ان عربوں کے آجانے کی وجہ سے ٹھہر
گیا ہوں۔انہوں نے آتے ہی کہا:۔السلام عليكم ياسيدى۔میں ان سے پوچھتا ہوں۔من این جئتم؟
کہ آپ لوگ کہاں سے آئے ہیں؟ وہ جواب دیتے ہیں کہ
جئنا من بلاد العرب وذهبنا الى قادیان و علمنا انک سافرت فاتبعناک
علمنا انک جئت الى هذا المقام۔یعنی ہم قادیان گئے اور وہاں معلوم ہوا کہ آپ باہر گئے ہیں اور ہم آپ کے پیچھے چلے۔یہاں
تک کہ ہمیں معلوم ہوا کہ آپ یہاں ہیں۔اس پر میں نے ان سے پوچھا کہ
لای مقصد جئتم؟
کس غرض سے آپ تشریف لائے ہو ؟ تو ان میں سے لیڈر نے جواب دیا کہ
جئنا لنستشيرك فى الامور الاقتصادية والتعليمية۔اور غالبا سیاسی اور ایک اور لفظ بھی کہا۔اس پر میں ڈاک بنگلہ کی طرف مڑا اور ان سے کہا کہ اس
مکان میں آجائے ، وہاں مشورہ کریں گے۔جب میں کمرہ میں داخل ہوا تو دیکھا کہ میز پر کھانا چنا ہوا ہے
اور کرسیاں لگی ہیں اور میں نے خیال کیا کہ شاید کوئی انگریز مسافر ہوں۔ان کے لئے یہ انتظام ہو اور میں
آگے دوسرے کمرے کی طرف بڑھا۔وہاں فرش پر کچھ پھل اور مٹھائیاں رکھی ہیں اور اردگرد اس طرح بیٹھنے
کی جگہ ہے جیسے کہ عرب گھروں میں ہوتی ہے۔میں نے ان کو وہاں بیٹھنے کو کہا اور دل میں سمجھا کہ یہ انتظام
ہمارے لئے ہے۔ان لوگوں نے وہاں بیٹھ کر پھلوں کی طرف ہاتھ بڑھایا کہ میری آنکھ کھل گئی۔اس رویاء
سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اللہ کے فضل سے بلاد عرب میں احمدیت کی ترقی کے دروازے کھلنے والے ہیں۔اسی طرح میں نے ایک اور رویاء دیکھا کہ میر قاسم علی مرحوم آئے ہیں۔انہوں نے گرم کوٹ اور
گرم پاجامہ پہنا ہواہے اور وہ مضبوط جوان معلوم ہوتے ہیں۔قاسم علی میں بھی عرب کی طرف اشارہ معلوم
650
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 23 نومبر 1945ء
ہوتا ہے۔قاسم کے معنی تقسیم کرنے والے کے ہیں اور علی کے معنی بڑی شان والے کے۔پھر میر قاسم علی
صاحب سید بھی تھے۔پس وہ وقت آ گیا ہے کہ لوگ کثرت سے احمدیت کی طرف رجوع کریں گے اور ان کے رجوع
کرنے کے سامان خدا تعالیٰ کے فضل سے روز بروز زیادہ سے زیادہ پیدا ہور ہے ہیں۔اللہ تعالیٰ بہتر جانتا
ہے کہ کہاں کہاں پہلے احمدیت کے پھیلنے کے رستے کھلیں گے؟ ابھی افریقہ سے ایک علاقہ کے مبلغوں کی
اطلاع آئی ہے کہ اگر ہمیں بارہ مبلغ مل جائیں تو ہم دس سال کے اندر اس سارے علاقے کو احمدی بنا سکتے
ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت کی ترقی کے رستے کھل رہے ہیں۔صرف ضرورت اس امر کی ہے
کہ ہم اپنے قدم کو تیز تر کر دیں اور ہر قسم کی قربانیوں میں خوشی سے حصہ لیں۔پس میں آج تحریک جدید کے بارھویں سال کا اعلان کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس
کے رحم سے استمد ادکرتے اور اس کے حضور دعا کرتے ہوئے ، جماعت کے مخلصین سے کہتا ہوں کہ وہ
اپنے اخلاص کا اعلیٰ سے اعلیٰ نمونہ پیش کرتے ہوئے ، بارھویں سال میں اپنی حیثیت سے بڑھ کر وعدے
لکھوائیں۔اور جنہوں نے پہلے حصہ نہیں لیا، وہ دفتر دوم میں حصہ لیں اور انیس سال تک قربانی جاری
رکھیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعت کے دوست صحیح طور پر قربانی کریں تو دفتر دوم میں تین چار لاکھ تک
وعدوں کا پہنچ جانا کوئی مشکل امر نہیں۔صرف دوستوں کی توجہ اور ہمت کی ضرورت ہے۔پس میں اللہ تعالیٰ
پر تو کل کرتے ہوئے تحریک جدید کے بارھویں سال کا اعلان کرتا ہوں اور دوستوں سے کہتا ہوں کہ آگے
بڑھو اور احمد بیت اور اسلام کے لئے اپنے مالوں کو قربان کرو۔تا کہ جب ہماری موت کا وقت آئے تو ہم
خوش ہوں کہ جس کام کو ہم نے شروع کیا تھا، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اس کے رحم سے اپنی تکمیل کو پہنچ
گیا ہے۔وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين
(مطبوعہ افضل 17 دسمبر 1945ء)
651