تبلیغ کی دو حصوں میں تقسیم ۔ تقریر فرمودہ 30 مارچ 1945ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
وو
تبلیغ کی دوحصوں میں تقسیم
اقتباس از تقریر فرموده 30 مارچ 1945ء
تقریر فرمودہ 30 مارچ 1945ء برموقع مجلس شوریٰ
میں یہ بھی بتادینا چاہتا ہوں کہ آئندہ تبلیغ کو میں نے دو حصوں میں منقسم کر دیا ہے۔ہندوستان کی تبلیغ کو صدر انجمن احمدیہ کے ماتحت کر دیا ہے اور بیرون ہند کی تبلیغ کو تحریک جدید کے ماتحت کر دیا
ہے۔اور میں نے ہدایت دے دی ہے کہ صدر انجمن احمد یہ اپنے موجودہ بیرون ہند کے بجٹ تحریک جدید کے
سپر د کر دے اور تحریک جدید اپنے ہندوستانی مبلغین اور ان کے بجٹ کو صدرانجمن احمدیہ کے سپرد کر دے۔ساتھ ہی میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرونی جماعتوں کے بجٹ سوائے ہندوستانی جماعتوں کے، جیسے نیروبی
ہے، فارن مشنوں کو مضبوط کرنے کے لئے ہی استعمال کئے جائیں۔اور ہر ملک کا روپیہ اسی ملک
کی تبلیغ پر
خرچ ہو، یہاں تک کہ بیرونی مشن خوب مضبوط ہو جائیں۔مگر تحریک جدید کے ماتحت وہاں کے مقامی لوگوں
کو خود خرچ کر لینے کا اختیار نہ ہو۔اگر وہ روپیہ ان کی ضروریات سے بڑھ جائے گا تو بیشک صدرانجمن احمد یہ کو
مل جائے گا۔مگر جب تک وہ مشن مضبوط نہیں ہوتے ، میرا فیصلہ یہی ہے کہ ان کا چندہ انہی مشنوں پر خرچ ہوتا
رہے۔یہ چندے بہت تھوڑے ہیں اور غیر ملکی جماعتیں بھی زیادہ نہیں ہیں۔صرف عرب، مصر، انگلستان،
یونائیڈ سٹیٹس امریکہ اور ویسٹ افریقہ یہی غیر ملکی جماعتیں کہلاتی ہیں اور ان کا چندہ بہت تھوڑا ہوتا ہے۔ان
غیر ملکی جماعتوں کی طرف سے چندہ نہ آنے سے صدر انجمن احمدیہ کے بجٹ پر کوئی غیر معمولی اثر نہیں پڑ سکتا۔لیکن اس کے مقابلہ میں اگر یہ رو پیدا نہی مشنوں پر خرچ کیا جائے تو اس سے ان کی ترقی میں بہت کچھ مددل
سکتی ہے۔اور ان لوگوں کے اندر یہ احساس پیدا کیا جا سکتا ہے کہ تمہارا روپیہ تمہارے ملک میں ہی تبلیغ اسلام
پر خرچ کیا جا رہا ہے تمہیں چاہئے کہ اپنے مشن کو اور زیادہ مضبوط کرنے کی کوشش کرو۔میں امید کرتا ہوں کہ
چند سالوں میں ہی اس طریق کے ماتحت بیرونی ممالک کے مشن انشاء اللہ مضبوط ہو جائیں گے۔اور جب
ان کی ضروریات سے چندہ بڑھ گیا تو وہ روپیہ پھر صدرانجمن احمدیہ کو ہی ملنا شروع ہو جائے گا“۔وو
خدا تعالیٰ بھی ہمارے لئے خوشی کی ہوائیں چلا رہا ہے اور مختلف ملکوں سے اسلام کی ترقی
کی خبریں آرہی ہیں۔مگر اس کے ساتھ ہی بعض ایسی خبریں بھی آرہی ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ معلوم
ہوتا ہے کہ ہم اپنے قدم کو اور زیادہ تیز کر دیں اور تبلیغ کو زیادہ زور اور سرگرمی کے ساتھ پھیلائیں۔چنانچہ
653
اقتباس از تقریر فرموده 30 مارچ 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
سیرالیون سے خبر آئی ہے کہ احمدیت کی ترقی کی وجہ سے وہاں عیسائیوں نے منظم طور پر حملہ شروع کر دیا ہے۔اس ملک میں زیادہ تر تبلیغ مدرسوں اور سکولوں کے ذریعہ ہوتی ہے اور مدرس چونکہ مسلمان نہیں ملتے ، اس لئے
عیسائیوں کو ملازم رکھ لیا جاتا ہے۔اب عیسائیوں نے آپس میں مشورہ کر کے عیسائی مدرسین کو ہدایت کی ہے
کہ وہ احمدی مدارس میں یہ مطالبہ کریں کہ انہیں اتوار کی چھٹی دی جائے تا کہ وہ گر جائیں شامل ہو سکیں۔ان کی
پالیسی یہ ہے کہ سرکاری گرانٹ کسی ایسے سکول کو نہیں مل سکتی، جو ہفتہ میں چھ دن سے کم کھلا رہے۔ہمارے
مدارس میں چونکہ جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے اور اسلامی احکام کے لحاظ سے ہونا بھی ایسا ہی چاہئے۔اس لئے انہوں
نے یہ مطالبہ شروع کر دیا ہے کہ ہمیں اتوار کو چھٹی دی جائے۔اس سے ان کا مقصد یہ ہے کہ اگر اتوار کو بھی
چھٹی دے دی گئی اور جمعہ کو پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے تو ہفتہ میں صرف پانچ دن پڑھائی ہوگی اور سر کاری گرانٹ
بند ہو جائے گی۔عیسائیوں نے اپنے مدرسین سے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر احمد یہ مدارس سے اس مطالبہ کی بناء
پر تمہیں علیحدہ کر دیا جائے تو ہم تمہارے لئے نئے سکول کھول دیں گے۔وہ جانتے ہیں کہ اگر ان کو ہٹا دیا گیا
تو انہیں اپنے سکول بند کرنے پڑیں گے اور اگر ان کا مطالبہ مان لیا تو سرکاری گرانٹ سے محروم رہنا پڑے گا۔یہ ایک نیا حملہ ہے، جو سیرالیون میں عیسائیوں کی طرف سے ہماری جماعت پر کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا
ہے کہ وہ دشمن کی ان شرارتوں کے بداثرات کو دور فرمائے اور اسے اپنے ارادوں میں نا کام کرے۔اس مخالفت کا حقیقی علاج تو یہی ہے کہ ایسے مبلغ ہمارے پاس کثرت سے تیار ہوں، جو اس ملک
میں مدرسوں کا کام کریں اور عیسائی مدرسین کی ہمیں ضرورت نہ رہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی دوسری تجویز
میں نے یہ کی ہے کہ ایک نوجوان کو انگلستان بھجوانے کا فیصلہ کر دیا ہے۔وہ وہاں سے ایم۔اے کی ڈگری
حاصل کر کے ویسٹ افریقہ جائے گا اور لنڈن میٹرک کے اصول کے مطابق وہاں ایک سکول جاری کرے
گا۔جس میں پڑھے ہوئے نو جوانوں کو گورنمنٹ کے قانون کے مطابق بطور مدرس رکھا جا سکے گا۔اس موقع پر میں پھر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہمیں فوری طور پر ایسے
نو جوانوں کی ضرورت ہے، جو اپنی زندگیاں وقف کریں تا کہ انہیں افریقہ میں تبلیغ کے لئے بھجوایا جا سکے۔اگر
ایک سو نو جوان ہمیں ایسے مل جائیں تو ہم مغربی افریقہ کی ضرورت کو ایک حد تک پورا کر سکتے ہیں۔ابتداء میں
بے شک کچھ خرچ ہو گا لیکن وہاں کی جماعتیں بہت جلد ان کے اخراجات کو برداشت کرنے کا وعدہ کرتی ہیں،
اس صورت میں مرکز پر ان
کا کوئی بوجھ نہیں رہے گا اور وہ مقامی جماعتوں کے خرچ پر مغربی افریقہ میں تبلیغ کو
وسیع کر سکیں گئے۔رپورٹ مجلس شوری منعقد ہ 30 مارچ تا یکم اپریل 1945ء)
654