عرش پر بیٹھا خدا تمہیں اپنی دین کی خاطر قربانی کرنے کے لیے بلاتا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم فروری 1946ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده یکم فروری 1946ء
عرش پر بیٹھا خدا تمہیں اپنے دین کی خاطر قربانی کرنے کے لئے بلاتا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ یکم فروری 1946ء
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔چونکہ یہ دن دوائی کی باری کے ہیں اور ان دواؤں سے مجھے ضعف کی شکایت ہو جاتی ہے، اس
لئے میں زیادہ بول نہیں سکتا۔صرف اختصار ا جماعت کو میں پھر اس مضمون کی طرف توجہ دلاتا ہوں ، جس کی
طرف میں نے گزشتہ جمعہ میں بھی توجہ دلائی تھی۔بالخصوص اس امر کی طرف میں جماعت کو متوجہ کرنا چاہتا
ہوں کہ اس وقت متواتر مبلغین کی مانگیں آرہی ہیں۔بیرون ہند سے ہی نہیں بلکہ ہندوستان سے بھی۔اور
بعض لوگ اپنے خرچ پر بھی مبلغ رکھنے کے لئے تیار ہیں۔مگر ہمارا مبلغین کا خزانہ بالکل خالی ہو چکا ہے۔وہ
مبلغ، جو باہر گئے ہیں، ابھی ان کے قائم مقام بھی ہمارے پاس پورے نہیں۔قریبا 25 مبلغ باہر جاچکے ہیں
لیکن ان کے قائم مقام ہمارے پاس صرف دس ہیں، جواس وقت تعلیم پارہے ہیں اور ان میں سے بعض
ایک لمبے عرصہ کے بعد تعلیم سے فارغ ہوں گے۔چنانچہ جو طالب علم آئندہ نکلنے والے ہیں، ان میں سے
اکثر ایسے ہیں، جو تین سال کے اندر بھی فارغ نہیں ہو سکتے۔کچھ چار سالوں میں فارغ ہوں گے اور کچھ
پانچ سالوں میں۔پس جماعت کے وہ نوجوان ، جن کے دلوں میں باہر جانیوالے لوگوں کے کارنامے پڑھ پڑھ کر
گدگدیاں پیدا ہوتی ہیں اور انہیں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کاش ہم بھی یہ کام کر سکتے ، ان کو میں بتانا چاہتا
ہوں کہ نیک تحریکیں بھی دور کے طور پر آیا کرتی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں، جب کوئی
شخص نیکی کا کام کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سفید نقطہ لگ جاتا ہے اور جب کوئی برا کام کرتا ہے تو اس کے
دل پر ایک سیاہ نقطہ لگ جاتا ہے۔اسی طرح سیاہ اور سفید نقطے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔یہاں تک کہ اگر کسی
کی نیکیاں غالب آجاتی ہیں تو اس کا سارا دل سفید ہو جاتا ہے اور اگر کسی کی بدیاں غالب آجاتی ہیں تو اس کا
سارا دل سیاہ ہو جاتا ہے۔پس جب کسی شخص کے دل میں نیکی کی تحریک پیدا ہو، اس کو چاہئے کہ جلد اس کی
طرف قدم اٹھائے۔ورنہ اگر بار بار تحریک کے باوجود اس کا قدم نہ اٹھا تو نتیجہ یہ ہوگا کہ رسول کریم صلی اللہ )
677

خطبه جمعه فرموده یکم فروری 1946ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
علیہ وسلم کے اس فرمان کے مطابق ایک دن اس کا دل پورے کا پورا سیاہ ہو جائے گا۔ہماری جماعت کے
لئے یہ خطرہ بہت زیادہ ہے۔اس لئے کہ متواتر اور متواتر اور متواتر ہر جمعہ اور ہر تقریب پر ان کو خدا تعالیٰ
کے دین کی طرف بلائے جانے کے لئے آواز بلند کی جاتی اور دین اسلام کے لئے قربانی کرنے کے لئے
تحریک کی جاتی ہے۔ہر ذریعہ کو استعمال کر کے اسلامی اور قرآنی شواہد کو استعمال کر کے صحابہ کی بے نظیر
قربانیوں کا نمونہ بنا کر ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہشات کو بیان کر کے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی تحریرات کو پیش کر کے، آپ کے زمانہ کے صحابہ کی قربانیں پیش کر کے عقل کے ساتھ زمانہ
کے حالات اور زمانہ کے مفاسد دکھا دکھا کر ، غرض ہر رنگ میں تحریک کی جاتی ہے۔اور جب بھی وہ تحریک
ہوتی ہے، نو جوانوں کے دلوں میں ہمیشہ خیال پیدا ہوتا ہوگا کہ ہم بھی اس پر عمل کریں۔لیکن پھر ارد گرد کی
مشغولیتیں، دوستوں کی مجلسیں اور اپنے عزیزوں اور ماں باپ کی حاجتیں حائل ہو جاتی ہوں گی۔ان کے
دل کا سفید نقطہ مرجھانا شروع ہو جاتا ہوگا اور اس کی جگہ سیاہ نقطہ لگ جاتا ہوگا۔اور ہر دفعہ جب یہ تحریک
ہوتی ہوگی ، بجائے ان کو نیکی کی طرف توجہ دلانے کے ان کے سفید نقطہ کو آہستہ آہستہ سیاہ نقطہ میں تبدیل کر
دیتی ہوگی۔پس جہاں یہ بار بار کی تحریکیں جماعت کے ایک حصہ میں بیداری پیدا کرنے کا موجب ہیں،
وہاں دوسرے حصہ کے لئے خطرناک بھی ہیں۔کیونکہ وہ انہیں نظر انداز کرنے کے بعد اپنے دل پر سیاہ نقطہ
لگانے کا موجب ہو جاتے ہیں۔پس جماعت کے دوستوں کو جن کے دلوں میں ان تحریکوں سے کوئی نیکی کا ارادہ پیدا ہوتا ہے،
چاہئے کہ جلد از جلد اپنے مقصود اور نیک ارادوں کو پورا کرنے کے لئے قدم اٹھا ئیں۔دنیا میں انسان پیدا
بھی ہوتے ہیں اور مرتے بھی ہیں، دنیا میں مغلوب بھی ہوتے ہیں اور غالب بھی ہوتے ہیں مگر سب سے
زیادہ خوش قسمت وہ لوگ ہوتے ہیں، جو نبی کے زمانہ میں پیدا ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ خوش قسمت
وہ قوم ہوتی ہے، جو اس کے ابتدائی زمانہ میں ایمان لاکر خدا تعالیٰ کے نبی کے ساتھ ہر قسم کی قربانی میں
شریک ہو جائے۔اس کے مقابلہ میں سب سے زیادہ بد قسمت لوگ وہ ہوتے ہیں، جنہوں نے نبی کا زمانہ
پایا لیکن اس کو نہ مانا۔پھر سب سے زیادہ بد قسمت وہ شخص ہوتا ہے، جس نے نبی کا زمانہ پایا اور خدمت کے
مواقع بھی آئے لیکن اس نے خدمت نہ کی اور آسمانی تحریک اور آسمانی آواز کو کمزور کرنے کا موجب ہو گیا۔پس میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یہ کام کا وقت ہے، باتیں بنانے کا وقت
نہیں۔خدا تعالیٰ تمہارے دلوں پر نگاہ کئے بیٹھا ہے، دنیا کے بادشاہ نہیں۔بعض دفعہ ایک معمولی انسان بھی
خداتعالی دلوں پر بیٹا ہے،دنیا دفعہ
678

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
-
خطبه جمعه فرموده یکم فروری 1946ء
آواز بلند کرتا ہے تو لوگ اپنے جوابوں کے ذریعہ فضا میں گونج پیدا کر دیتے ہیں۔کسی جگہ گاندھی جی کی آواز
اٹھتی ہے تو لوگ پروانہ وار اس کی طرف بھاگتے ہیں کسی مجلس میں مسٹر جناح کی آواز اٹھتی ہے تو لوگ
پروانہ وار اس کی طرف دوڑتے ہیں۔مگر تم جانتے ہو تمہیں کس کی آواز بلا رہی ہے؟ میری نہیں کسی اور
انسان کی نہیں، کسی اور بشر کی نہیں بلکہ عرش پر بیٹھے ہوئے خدا نے ایک آواز بلند کی ہے۔تمہیں پیدا کرنے
والا رب تمہیں اپنے دین کے لئے قربانی کرنے کے لئے بلاتا ہے۔دنیوی لیڈروں کی آواز پر لبیک کہنے
والوں کی لبیک کا نتیجہ موت یا فتح ہو سکتی ہے اور دائی موت بھی نتیجہ ہوسکتی ہے۔مگر خدا تعالی کی آواز کا جواب
دینے والوں کے لئے سوائے زندگی کے کچھ نہیں۔اس کو کوئی شیطانی طاقت مار نہیں سکتی۔کیونکہ جو پیدا
کرنے کے لئے مارا جاتا ہے، وہ ہمیشہ ہی زندہ کیا جاتا ہے۔ہے تو یہ ایک کہانی اور تمسخر کی بات مگر ہندو بزرگوں نے لوگوں کو نیکی کی ترغیب دلانے کے لئے
حقیقت کو ایسے واقعات میں بیان کیا ہے۔ان میں ایک کہانی مشہور ہے کہ ایک راجہ تھا، اس کی اولاد نہیں
ہوتی تھی۔کسی نے اسے بتایا کہ برہما، جو اصل خدا کا نام ہے اور جو سب سے بڑا خدا ہے اور جو اولا د دینے
والا ہے، اس کی پرستش کرو۔(ہندوؤں میں خدا تعالیٰ کے جس قدر نام ہیں، وہ سب اس کی طاقتوں یا ملائکہ
کے نام ہیں۔لیکن آہستہ آہستہ ان کو خدا کا درجہ دے دیا گیا اور ان کی پرستش شروع کر دی گئی اور برہما کو چھوڑ
دیا گیا۔اب شاید صرف ایک جگہ برہما کا معبد ہے اور کہیں بھی نہیں۔چنانچہ اس نے برہما کی پرستش شروع
کر دی۔کچھ عرصہ کے بعد اس کے گھر لڑکا پیدا ہوا۔جب لڑکے نے ہوش سنبھالا تو باپ کے دل میں خیال
آیا کہ بر ہما نے جو کام کرنا تھا، کر لیا، اب مارنا تو شوجی نے ہے، اس لئے اب بر ہما کو چھوڑ کر شوجی کی پرستش
شروع کر دینی چاہیے۔چنانچہ اسی خیال سے اس نے برہما کو چھوڑ کر شوجی کی پرستش شروع کر دی۔جب
لڑکا بڑا ہوا اور اس نے یہ باتیں سنیں کہ میری پیدائش اس رنگ میں ہوئی تھی تو اس نے برہما کی پرستش
شروع کر دی۔باپ نے بہت منع کیا۔لیکن اس نے باپ کی بات کو نہ مانا اور کہا جس نے احسان کیا ہے،
میں تو اس کی پرستش کو نہیں چھوڑ سکتا۔آخر باپ بیٹے میں لڑائی شروع ہوئی اور اس نے اتنا طول پکڑا کہ
باپ کے دل میں ضد اور غصہ پیدا ہو گیا اور اس نے بیٹے کے خلاف شوجی سے دعا مانگی کہ یہ میرا بیٹا باغی ہو
گیا ہے اور باوجود منع کرنے کے آپ کی پرستش نہیں کرتا بلکہ برہما کی پرستش کرتا ہے۔آپ اس کی جان
نکال لیں۔چنانچہ شوجی نے اس کی جان نکال لی۔جب بر ہما کو معلوم ہوا کہ وہ، جو میری پرستش کرتا تھا، اس
کو میری وجہ سے مارا گیا ہے تو اس نے کہا کہ میں اسے دوبارہ زندہ کروں گا۔چنانچہ اس نے اسے دوبارہ
679

خطبه جمعه فرموده یکم فروری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
زندہ کر دیا۔شوجی نے غصے میں آکر اسے پھر مار دیا۔برہما نے اسے پھر زندہ کیا۔شوجی نے اسے پھر ماردیا
اور برہما نے اسے پھر زندہ کر دیا اور غالبا یہ سلسلہ اس وقت سے لے کر اب تک جاری ہے اور آسمان پر
بر ہما جی اسے زندہ کرتے ہیں اور شوجی اسے مارتے ہیں۔یہ ہے تو ایک کہانی ، مگر اس میں یہ حقیقت بیان کی
گئی ہے کہ اگر کوئی شخص خدا کی راہ میں مارا جائے تو خدا اس کو دوبارہ دنیا میں زندہ کر دیا کرتا ہے۔یہ ایک
بہت ہی قیمتی حقیقت ہے کہ خدا کے پرستار مرا نہیں کرتے۔وہ مرتے ہیں تو پھر زندہ کر دیئے جاتے ہیں۔کئی لوگ ہیں ، جنہوں نے خدا کے لئے جانیں دیں اور وہ بے نسل تھے، جوان تھے ، ابھی ان کی
شادیاں بھی نہیں ہوئی تھیں کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں شہید ہو گئے۔مگر ان کا نام آج تک زندہ ہے اور قیامت
تک زندہ رہے گا۔ایسے ہی لوگوں میں سے ایک حضرت عثمان بن مظعون بھی تھے۔جو رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے مقرب صحابی تھے۔وہ ابھی نوجوان تھے ، پندرہ سولہ سال
کی عمر تھی کہ اسلام لائے اور انہوں
نے خدا تعالیٰ کے راستہ میں اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ کسی نے جوش میں آکر آپ کی ایک آنکھ نکال
دی۔انہوں نے ہجرت کی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شامل ہوئے اور جنگ احد
کے موقعہ پر شہید ہو گئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ نہایت ہی پیارے تھے۔اس قدر پیارے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے حضرت ابراہیم جب فوت ہوئے تو آپ نے ان کو نسل دے کر قبر میں
ڈالتے ہوئے ، یہ الفاظ فرمائے کہ جا، اپنے بھائی عثمان بن مظعون کے پاس۔گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے عثمان بن مظعون کو اپنا بیٹا قرار دیا۔عثمان بن مظعون غالباً بغیر شادی کے اور بغیر اولاد کے فوت
ہوئے تھے۔لیکن آج اگر اس زمانہ میں دنیا کی سطح پر نوے فیصدی آبادی عثمان بن مظعون کی اولاد ہوتی۔ایسے عثمان بن مظعون کی ، جس کو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب نہ ہوئی ہوتی۔ایسے عثمان بن
مطعون کی ، جس کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اسلام کی قربانیوں کی توفیق نہ ملی ہوتی۔ایسے عثمان
بن مظعون کی ، جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جان قربان کرنے کی توفیق نہ ملی ہوتی تو یقینی اور
قطعی طور پر وہ نوے فیصدی آبادی دنیا کی نہ جانتی کہ آج سے تیرہ سو سال پہلے ہمارا ایک دادا تھا، جس کا نام
عثمان بن مظعون تھا۔اگر کسی نہ کسی رنگ میں وہ عثمان بن مظعون
کا نام بھی سنتے تو ان کے دلوں میں کوئی
پیدا نہ ہوتا اور نہ کوئی تحریک ہوتی کہ وہ اس کے لئے دعا کریں۔لیکن آج جبکہ تیرہ سو سال گزر چکے
ہیں، جبکہ عثمان بن مظعون کے جسمانی تعلق کو دنیا سے ختم ہوئے تیرہ سوسال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے۔صرف اس قربانی کی وجہ سے جو انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کی ، اس قربانی کہ وجہ۔680

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرموده یکم فروری 1946ء
جو انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کے لئے کی ، جب بھی ایک مومن عثمان بن
مطعون کا نام لیتا ہے تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔بہر حال مرنے والے مرتے ہیں۔بعض
بغیر نسل کے مرجاتے ہیں اور بعض اولاد چھوڑ کر مر جاتے ہیں۔مگر باوجود اس کے دنیا میں ان کی اولا دزندہ
ہوتی ہے۔آخر وہ بے نسل ہی ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کی اولا دان کے ناموں سے واقف نہیں ہوتی۔مگر جو
خدا تعالیٰ کے لیے مارے جاتے ہیں، بے نسل ہوتے ہوئے بھی ان کی نسل دنیا میں باقی رہتی ہے اور ہر
مومن اپنے آپ کو ان کی اولاد میں سے سمجھتا ہے۔اور ہر مومن کے دل سے ان کے لئے دعائیں بلند ہوتی
ہیں، جو ان کے درجات کو بڑھاتی رہتی ہیں۔پس وہ لوگ جو خدائے واحد کے لئے اپنی زندگی دیتے ہیں، وہ موت قبول نہیں کرتے بلکہ
زندگی قبول کرتے ہیں۔اور جو خدا تعالیٰ کے دین کے لیے جان دینے سے گریز کرتے ہیں، وہ زندگی
حاصل نہیں کرتے بلکہ موت کو قبول کرتے ہیں۔پس تمہارے سامنے دونوں راہیں ہیں۔زندگی کی بھی اور
موت کی بھی۔تم میں سے ہر عقلمند اپنے لئے خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ کیا وہ موت کو پسند کرتا ہے یا زندگی کو؟ کیا
وہ خدا تعالیٰ کے حضور اس کے دین کے لئے اپنی جان پیش کر کے اس کی محبت اور ابدی زندگی کو حاصل کرنا
چاہتا ہے یا بظاہر اپنی جان بچا کر لعنت کی موت اور گمنامی کی ذلت حاصل کرنا چاہتا ہے؟“
( مطبوعه الفضل 05 فروری 1946ء)
681

آج 10 میں سے 10 باقی