اپنے اندر تبدیلی پیدا کر کے اپنے اپ کو اس کے فضلوں کے مستحق بنائیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 فروری 1946ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 فروری 1946ء
اپنے اندر تبدیلی پیدا کر کے اپنے آپ کو اس کے فضلوں کے مستحق بنا ئیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 فروری 1946ء
تحریک جدید کے ذریعہ ہم نے دنیا بھر کی تبلیغ کے لئے ایک نقشہ بنایا ہے۔بیسیوں
نوجوان اسی غرض کے لئے تیار کئے ہیں کہ وہ بیرونی ممالک میں جائیں اور ایسے رنگ میں تبلیغ کریں کہ
اشاعت اسلام بھی ہو، ان کے گزارے کی صورت بھی نکل آئے اور علمی طور پر بھی ان ممالک پر احمدیت کا
رعب چھا جائے۔لیکن ہمارا یہ دور اب تک صرف تمہیدی دور گزرا ہے۔جماعت نے چندے دیئے،
نو جوانوں نے زندگیاں وقف کیں، پڑھنے والوں نے پڑھا، لٹریچر لکھنے والوں نے لٹریچر تیار کیا اور بعض
نوجوانوں کو غیر ممالک میں تبلیغ اسلام کے لئے روانہ کیا گیا۔لیکن اس کے بعد ابھی یہ مرحلہ باقی ہے کہ باہر
جانے والے ایسے طور پر کام کرنے میں کامیاب ثابت ہوں کہ ان کے ذریعہ غیر ممالک میں ایسی آواز پیدا
ہو جائے کہ لوگوں کے قلوب ہل جائیں اور ان کی طرف متوجہ ہو جائیں۔پھر یہ بھی سوال ہے کہ وہ اپنے ہا
گزاروں کے لئے ایسے راستے نکال سکیں کہ جن سے تبلیغ کو وسیع سے وسیع تر کیا جا سکے۔میں نے جو قدم اٹھایا ہے، وہ دنیا کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی معنی ہی نہیں رکھتا۔دنیا میں
دوارب کے قریب آدمی ہے۔اگر ایک ہزار آدمیوں کے لئے ایک مبلغ رکھا جائے تو یہ سمجھ لو کہ دولاکھ مبلغین کی
ہمیں ضرورت ہے۔لیکن ہم نے اس وقت تک جو مبلغین بھیجے ہیں ، اگر ان میں پرانوں کو بھی شامل کر لیا جائے
تو چالیس کے قریب تعداد بنتی ہے۔جہاں دولاکھ کی ضرورت ہو ، وہاں چالیس مبلغ بھلا کیا کام دے سکتے ہیں۔ہمارے ملک کے زمیندار کی اوسط خوراک پانچ چھٹانک سمجھی جاتی ہے۔پانچ چھٹانک کے معنی ہوئے 25
تولے، رتیوں کے لحاظ سے تقریباً چو میں سورتی بنی اور چاولوں کے لحاظ سے یہ قریباً 19 ہزار چاول بنے۔شہری
لوگوں کی خوراک تو کم ہوتی ہے۔یہاں تک کہ بعض لوگ ایک یا ڈیڑھ چھٹانک پر ہی گزارہ کر لیتے ہیں۔لیکن
ایک محنت کش مزدور کی عام خوراک 19 ہزار چاول ہوتی ہے۔اب 33 مبلغین کو دولاکھ کے مقابل میں رکھ کر
دیکھ لو کہ کیا نسبت بنتی ہے؟ اگر ہزار مبلغ ہوں تو دو سواں حصہ ہوگا۔اگر سو مبلغ ہوں تو دو ہزارواں حصہ ہوگا اور اگر
33 مبلغ ہوں تو وہ دولاکھ کا چھ ہزارواں حصہ بنیں گے۔دوسرے لفظوں میں ایک عام آدمی کی خوراک کے
683

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 15 فروری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
مقابل پر ہم دنیا کو روحانی خوراک کے تین چاول پیش کرتے ہیں۔کیا تم سمجھ سکتے ہو کہ ایک محنت کش اور مزدور
پیشہ زمیندار کو تم تین چاول صبح اور تین چاول شام دے کر زندہ رکھ سکتے ہو؟ اگر ایک محنت کش مزدور کو تم تین
چاول صبح اور تین چاول شام دے کر زندہ نہیں رکھ سکتے تو تم دنیا کو بھی 33 مبلغین کے ساتھ کسی صورت میں
زندہ نہیں رکھ سکتے۔مگر یہاں تو سوال زندہ رکھنے کا نہیں بلکہ سوال زندہ کرنے کا ہے۔زندہ رکھنے کے لئے تو بے
شک پانچ چھٹانک غذا کافی ہو جائے گی۔لیکن مردہ نہ سہی، نیم مردہ کو بھی زندہ کرنے کے لئے یہ غذا کافی نہیں
ہوسکتی۔بلکہ اس کے لئے کئی سیر غذا کے خلاصہ کی ضرورت ہے۔چنانچہ ایسی حالت میں جو Stimulant
استعمال کئے جاتے ہیں، وہ سیروں خوراک کا نچوڑ ہوتے ہیں۔پس زندہ کرنے اور زندہ رکھنے میں فرق ہے۔ہماری جماعت کے مبلغ اس لئے نہیں گئے کہ وہ
لوگوں کو زندہ رکھیں بلکہ اس لئے گئے ہیں کہ وہ لوگوں کو زندہ کریں۔اس لئے ان کی مثال دنیا کے مقابلہ
میں ایسی بھی نہیں جیسی تین چاولوں کی ہوتی ہے۔بلکہ ان کی مثال تو ایک چاول کے ہزارویں حصہ کی بھی
نہیں رہ جاتی۔جس طرح ایک شخص کا روٹی کی بجائے صرف سانس لے لینا اسے زندہ نہیں رکھ سکتا ، اسی
طرح یہ مبلغ دنیا کی ضروریات کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔یہ ایک پیج ہے، جو زمین میں بویا گیا
مگر وہ بیچ نہیں ، جو کسی ملک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بویا جاتا ہے۔گورنمنٹ بیج ہوتی ہے تو وہ یہ
امر مد نظر رکھتی ہے کہ اتنا بیج ہو، جو آٹھ ، دس یا پندرہ میں سال میں سارے ملک کی ضروریات کو پورا کر
سکے۔لیکن ہمارا یہ پیج اس قسم کا بھی نہیں۔بلکہ ہمارا پیج اس قسم کا ہے، جیسے اللہ تعالیٰ نے آدم کی پیدائش کے
وقت دنیا میں بویا اور وہ لاکھوں لاکھ سال میں ترقی کو پہنچا۔اگر اس تدریجی ترقی کے ساتھ یہ بیج بڑھا تو اس
کے لئے لاکھوں یا ہزاروں سال کی ضرورت ہوگی۔لیکن دنیا میں کوئی مذہب بھی آج تک ہزار سال تک
زندہ نہیں رہا۔موجود تو رہا ہے مگر زندہ نہیں رہا۔ہندو مذہب ہندؤوں کے مقولہ کے مطابق لاکھوں سال سے ہے اور یوروپین لوگوں کی تحقیقات
کے مطابق یہ مذہب اڑھائی تین ہزار سال سے ہے۔مگر مذہب کا موجود ہونا اور چیز ہے اور مذہب کا زندہ
ہونا اور چیز ہے۔وہ حقیقتیں جو رشی لائے تھے ، وہ حقیقتیں جو کرشن اور رام چندر لائے تھے، وہ اب کہاں
ہیں؟ وہ زندگی کا ثبوت، جو حضرت کرشن اور حضرت رام چندر پیش کیا کرتے تھے، وہ اب کہاں ہے؟ وہ
ان کا خدا سے مکالمہ مخاطبہ اب کہاں ہے؟ اور کن لوگوں کے ساتھ ہے؟ یہ نہ سہی وہ کون سے ہندو ہیں، جو
ویدوں پر عمل کرتے ہیں۔حقیقت تو یہ ہے کہ آج ساری ہند ود نیا میں ایک انسان بھی ایسا نہیں جو کہ سکے
684

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 فروری 1946ء
کہ وہ ویدوں کے مطابق باطنی طور پر تو الگ رہا ظاہر طور پر ہی عمل کر رہا ہے۔عیسائی مذہب انیس سو سال
سے موجود ہے۔لیکن موجود ہونا اور چیز ہے اور زندہ ہونا اور چیز ہے۔حضرت مسیح تو دنیا کوللکار کر چیلنج
دیتے ہیں کہ اگر تم میں ایک رائی کے برابر بھی ایمان ہوگا تو تم ہواؤں کو کہو گے تم جاؤ تو وہ تھم جائیں گی۔تم
دریاؤں کو کہو گے کہ ٹھہر جاؤ تو وہ ٹھہر جائیں گے۔تم پہاڑوں کو کہو گے چلو تو وہ چلنے لگ جائیں گے۔ہم
مانتے ہیں کہ یہ استعارے کا کلام ہے۔پہاڑ سے مراد ہمالیہ نہیں، دریاؤں سے مراد گنگا جمنا یا انڈدس نہیں اور
ہواؤں سے مراد وہ ہوا ئیں نہیں، جو درختوں کو ہلاتی ہیں بلکہ یہ سب استعارے کا کلام ہے۔مگر استعارہ کی
رو سے جو معنی ہواؤں کے ہیں، جو معنی دریاؤں کے ہیں، جو معنی پہاڑوں کے ہیں، وہ معنی بھی تو آج
پورے نہیں ہورہے۔وہ کون سا تغیر ہے، جو عیسائیت کے ذریعہ دنیا میں ہورہا ہے؟ عیسائیت نے تو یہ کہہ کر
کہ شریعت ایک لعنت ہے، ساری شریعت کو بے کار قرار دے دیا ہے۔صرف دس احکام بتلائے ہیں۔مگر کیا ان دس احکام پر بھی عیسائی عمل کر رہے ہیں؟ ہم مان لیتے ہیں کہ ایک حصہ کمزور ہوتا ہے، جو شرعی
احکام پر عمل نہیں کرتا۔لیکن آخر کچھ حصہ تو اس پر عمل کرتا ہے۔مگر عیسائیوں میں تو وہ حصہ بھی نہیں ملتا۔اول تو
وہ ہیں ہی دس احکام اور پھر ان پر بھی وہ عمل نہیں کر سکتے۔اس کے مقابل پر ایک کمزور سے کمزور مسلمان بھی
دن بھر میں پچاس احکام پر عمل کر لیتا ہے۔حالانکہ بڑے سے بڑا عیسائی حضرت مسیح کے دس احکام پر بھی
عمل نہیں کرتا۔پس عیسائیت ہے تو سہی لیکن عیسائیت زندہ نہیں۔اس کی لاش پڑی ہوئی ہے۔اسی طرح
حضرت موسیٰ ، حضرت زرتشت اور دوسرے انبیاء کی تعلیم پر عمل بالکل مفقود ہے۔پس ہزار ہا سال تک کوئی
قوم اور کوئی مذہب زندہ نہیں رہ سکتا۔چھلکا رہ جاتا ہے، فضلہ رہ جاتا ہے مگر حقیقت باقی نہیں رہتی۔میں
جب بھی دنیا کی تاریخ پر نظر ڈالتا ہوں تو مجھے کوئی مذہب بھی تین، چار سو سال سے زیادہ زندگی والا نظر نہیں
آتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی فرمایا ہے کہ خیر القرون قرني ثم الذين يلونهم ثم
الذين يلونهم ثم فيج الاعوج کہ اسلام کی سب سے اچھی صدی پہلی ہوگی ، اس کے بعد دوسری ہوگی
اور پھر تیسری صدی ہوگی۔اس کے بعد بد اخلاق جماعت ہوگی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر
شان والا اور کون آدمی ہو گا ؟ مگر آپ کی تعلیم بھی تین، چار سو سال تک ہی چلی آگے نہیں۔پس جو قوم کامیاب بنا چاہتی ہو، اس کو اس خیال میں نہیں پڑنا چاہئے کہ اس کے لیے ہزار ہا
سال کام کرنے کے لیے پڑے ہیں۔کیونکہ آج تک ہزار سال تک ایک قوم بھی زندہ نہیں رہ سکی۔اور
ہمارے اندر کوئی ایسی خصوصیت نظر نہیں آتی کہ ہم ہزار ہا سال تک مذہب کو زندہ رکھنے کی قابلیت رکھتے
685

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 15 فروری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہوں۔ابھی تو مزید تربیت کی ضرورت ہے تا کہ جماعت صحابہ کے مقام تک پہنچے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
ایسے آدمی ہم کو ملے ہیں ، جو صحابہ کے مقام تک پہنچے۔لیکن ہماری جماعت ابھی جماعتی لحاظ سے صحابہ کے
مقام تک نہیں پہنچی۔اور ابھی جماعت کو اس مقام تک پہنچنے کے لئے بہت بڑی جدو جہد اور قربانی کی
ضرورت ہے۔مگر صحابہ کی قربانیاں بھی اسلام کو تین سو سال تک ہی زندہ رکھ سکیں۔پھر فیج اعوج آ گیا۔اگر
ہم صحابہ " کہ مقام پر بھی پہنچ جائیں ، تب بھی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم تین سو سال تک زندہ رہ سکیں گے۔حضرت مسیح ناصری کی تعلیم میں تو ڈیڑھ سو سال بعد ہی شرک پیدا ہونا شروع ہو گیا تھا۔پس ہمارے لیے
ایک تھوڑ اسا وقت مقدر ہے۔اس تھوڑے سے وقت میں کیا 33 مبلغ، دولاکھ مبلغوں کا کام کر سکتے ہیں؟
یقینا جب تک غیر معمولی کوشش ہماری طرف سے نہ ہو، جب تک غیر معمولی فضل اللہ کی طرف سے نازل نہ
ہو، اس وقت تک یہ کام کبھی نہیں ہو سکتا۔وو۔اس غرض کے لئے جو آدمی ہم نے تیار کر کے باہر بھیجے ہیں ، جیسا کہ میں نے بتایا ہے
وہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔بلکہ آٹے میں جتنا نمک ہوتا ہے، اس سے یقینا بہت کم ہیں۔اور
دراصل اسے تبلیغی جدو جہد کہنا بھی غلط ہے۔پھر نہ معلوم جب انہوں نے عملی زندگی میں قدم رکھا تو کس
طرح کام کریں گے؟ ان کے دماغ کتنے روشن ہوں گے؟ ان کے اندر عرفان کس حد تک پیدا ہوگا ؟ ان کا
ایمان
انہیں کتنی قربانی پر آمادہ کرے گا؟ اور پھر ان کی آواز میں کتنا اثر ہوگا کہ لوگ ان کی طرف متوجہ ہوں،
ان کے قلوب ان کی طرف کھینچ جائیں اور وہ ایمان کی طرف قدم اٹھانے کے لیے تیار ہو جائیں؟ یہ سارا
کام ایسا ہے، جو ہمارے قبضہ میں نہیں۔بلکہ اس میں سے کچھ حصہ ہمارے مبلغین کے ساتھ تعلق رکھتا ہے
اور کچھ حصہ خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ہماری مثال تو ایسی ہی ہے، جیسے کسی نے کاغذ کی ناؤ بنائی اور
دریا میں چھوڑ دی۔اب یہ کاغذ کس حد تک پانی کے حملہ سے بچارہتا ہے اور کس طرح خدا تعالٰی ہلکی ہلکی
ہواؤں کو چلاتا اور کاغذ کی ناؤ کو پارا تار دیتا ہے؟ یہ سارا کام اسی کا ہے، ہمارے بس کی بات نہیں۔یہ محض
اس کے فضل سے ہی ہو سکتا ہے۔ہماری کوششوں سے نہیں۔پس ہمیں خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں اور التجائیں کرنی چاہئیں کہ وہ اس ناؤ کو سلامتی کے ساتھ
دوسرے کنارے پر پہنچا دے۔جہاں تک انسانی تدابیر اور کوششوں کا سوال ہے، کاغذ کی ناؤ کا دوسرے
کنارے پر جانا تو الگ رہا، وہ اپنے کنارے سے چلے بغیر ہی ڈوب جایا کرتی ہے۔ایک بہت بڑا کام
ہمارے سپر د ہے اور ہمیں
کبھی بھی اس سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔دنیا بھر کے دلوں کو بدل ڈالنا معمولی بات
نہیں۔در حقیقت زمین و آسمان کو پیدا کرنا آسان ہے۔مگر دنیا کے قلوب کو بدل ڈالنا، آسان بات نہیں“۔686

رید- ایک الہی تحریک جلد دوم
""
"
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 15 فروری 1946ء
واقعہ یہی ہے کہ قلوب کو بدلنا کوئی معمولی بات نہیں۔ہمارے چند پیسے چندوں میں دے
دینا، ہمارے چند نو جوانوں کا زندگی وقف کر دینا محض ایسا ہی ہے، جیسے لہو گا کر شہیدوں میں داخل ہو جانا۔قلوب جب بھی بدلتے ہیں، آسمانی تقدیر کے ساتھ بدلتے ہیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ بعض معقول باتیں ہوتی
ہیں لیکن ضدی طبائع کے ساتھ ملکر اٹکرا کر پاش پاش ہو جاتی ہیں۔اور بعض غیر معقول باتیں ہوتی ہیں لیکن وہ
اس طرح اثر کرتی چلی جاتی ہیں، جس طرح موافق ہوا کے باعث بادبانی کشتی اڑتی چلی جاتی ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ آج کل خدا تعالیٰ کے حضور خاص طور پر دعائیں کریں۔مگر دعائیں
اس رنگ میں نہیں ہونی چاہیں، جس رنگ میں عام طور پر لوگ کرتے ہیں۔بلکہ حقیقی رنگ میں دعا کرنی
چاہیے۔اور حقیقی دعاوہ ہوتی کہ جب قلوب پر اثر ہوتا ہے تو آپ ہی آپ دل اور زبان سے دعا نکلتی چلی
جاتی ہے۔انسان کام بھی کرتا جاتا ہے اور دعا بھی نکلتی جاتی ہے۔تم سجدہ چوبیس گھنٹے نہیں کر سکتے تم رکوع
چوبیس گھنٹے نہیں کر سکتے تم قیام چوبیس گھنٹے نہیں کر سکتے تم قعدہ چوبیس گھنٹے نہیں کر سکتے لیکن چوبیس گھنٹے
تمہارے دل میں ایک جوش رہ سکتا ہے۔اور اس کی وجہ سے دعا تمہارے دل پر جاری رہ سکتی ہے۔سوال صرف اس قدر ہے کہ ہم اس کے آلہ کار بن جائیں۔تا کہ ہمارے ذریعہ وہ مقصد
پورا ہو جائے، جس لئے ہمیں اس کے حضور جھک کر ایک نَعْبُدُ کے ماتحت اپنی زندگیاں وقف کر دینی
چاہیں اور اِيَّاكَ نَسْتَعِینَ کے ماتحت اپنی دعاؤں کو وقف کر دینا چاہئے۔اگر ہم ایسا کر دیں تو یقینا اس
کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ ایسا صراط مستقیم پیدا فرمادے گا، جس سے احمدیت دنیا میں غالب آجائے گی، رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام دنیا میں پھر روشن ہو جائے گا، قرآن کریم پھر بولنے والی کتاب بن جائے
گا، جولوگوں سے باتیں کرے گی ، ان کی اصلاح کرے گی اور ان کے اندرونی نقائص کو دور کر دے گی۔مگر
ضرورت ہے کہ ہم اپنے اندر تبدیلی پیدا کر کے اپنے آپ کو اس کے فضلوں کے مستحق بنائیں اور خدا تعالیٰ
کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں کریں کہ وہ ہمیں اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے اپنا آلہ کار بنالے، وہ ہماری
زبانوں میں اثر پیدا کرے، وہ ہماری آنکھوں میں اثر پیدا کرے، وہ ہمارے ہاتھوں میں اثر پیدا کرے
تا کہ اگر ہم کچھ لکھیں تو وہ لوگوں کے دلوں میں اتر جائے ، کسی طرف آنکھ اٹھا ئیں تو اس کے دل میں نرمی
پیدا ہو جائے، کوئی بات کریں تو لوگ اس کے ماننے پر آمادہ ہو جائیں اور پھر وہ ہمارے قلوب کی ایسی
حالت کر دے کہ جب ہم خواہش کریں کہ فلاں علاقہ اسلام میں داخل ہو جائے تو خدا تعالیٰ کے فرشتے فوراً
آمین کہیں اور خدا تعالیٰ عرش سے حکم نازل کرے کہ ایسا ہو جائے۔ہم تو اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ وہ ہدایت پا
687

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 15 فروری 1946ء
تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
جائیں لیکن اللہ تعالیٰ ہی ہے، جو اس خواہش کو ہدایت پا جائیں“ کی بجائے ہدایت پاگئے کی صورت
میں بدل سکتا ہے۔اگر ہماری یہ خواہش اخلاص پر مبنی ہے اور ہمارا اسلام کی ترقی کے لیے مبلغین کو باہر بھیجنا،
تقومی پرچنی ہے۔تو اس صورت میں خدا تعالیٰ جس بات
کا پہلے سے
ارادہ کر چکا ہے، اس کا ظہور میں آجانا
کوئی مشکل امر نہیں۔پس دوستوں کو ان دنوں میں خصوصیت کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کرنی چاہیں اور
اپنی ذات کی بھی اصلاح کرنی چاہئے۔ہم نے اپنے نو جوانوں کو اگر وہ ہم میں سے کسی کے بیٹے نہیں تو
بہر حال وہ کسی ماں اور کسی باپ کے بیٹے ہیں، دنیا میں بھیجا ہے تن تنہا، بغیر سامانوں کے، بغیر ہتھیاروں
کے، بغیر تجربہ کے اور بغیر ان علوم کے، جن کو پیش کئے بغیر یورپین لوگ بات ہی نہیں مانتے۔میں نے
جیسا کہ پہلے بھی مثال دی ہے ، ہم نے ان کو ایسی صورت میں بھیجا ہے، جیسے کاغذ کی ناؤ کو دریا میں بہا دیا
جاتا ہے۔اب ہمارا فرض ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے حضور گر جائیں اور اس کی مدد مانگیں۔میں نے ایک گزشتہ جمعہ خطبہ میں خنساء کا ایک قصہ سنایا تھا۔اس وقت جو حصہ سنایا تھا، وہ اس
مضمون کے ساتھ تعلق رکھتا تھا کہ جب ایک جنگ میں مسلمانوں کے لئے ایک خطرناک صورت پیدا ہوگئی
تو خنساء نے اپنے تینوں بیٹوں
کو بلایا اور کہا میں نے تمہیں بیوگی کی حالت میں بڑی بڑی مصیبتوں میں رہ کر
پالا اور تمہاری پرورش کی۔میں اپنا دودھ قیامت کے دن تک معاف نہیں کروں گی ، جب تک تم فتح پا کر نہ
لوٹو گے یا مارے نہ جاؤ گے۔لیکن دوسرا حصہ وہ ہے، جو آج کے مضمون سے تعلق رکھتا ہے۔خنساء نے اپنے
بیٹوں
کو بھی تو دیا لیکن انہیں بھیج کر وہ اپنی ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہوگئی۔اس نے بیٹوں کو موت کے
لئے بھیجا اور اس پر جوذ مہ داری تھی، اسے ادا کر دیا۔اس کے بعد جو دوسری ذمہ داری تھی ، یعنی مامتا کی ، اس
نے اسے ادا کیا۔وہ ان کو موت کے منہ میں بھیج کر خود خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ میں گر گئی۔اور کہا اے میرے
اللہ ! میں نے اپنی جوانی دکھ میں گزاری کیونکہ میرا خاوند بد معاش آدمی تھا۔پھر میں نے اپنا بڑھا پادکھ میں
گزارا کیونکہ تین بچوں کی پرورش کوئی معمولی بات نہیں تھی۔اب اے میرے رب ! جب مجھے آرام ملنے کا
موقع تھا، میں نے اپنے تینوں بچوں کو جو میری ساری عمر کی کمائی ہیں، تیرے دین کی خدمت کے لئے بھیج
دیا ہے کہ جاؤ یا تو فتح پا کر واپس آنا یاد ہیں مر جانا۔لیکن اے میرے رب ! اب میری مامتا تیرے عرش کے
آگے اپیل کرتی ہے کہ ان کو زندہ ہی واپس لانا۔چنانچہ وہ زندہ ہی واپس آئے اور فتح پا کر آئے۔اب بھی
جبکہ بعض ماؤں نے اپنے بچوں کو گھر سے نکال کر باہر پھینک دیا ہے۔جب نو جوانوں نے اپنی زندگیاں
688

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 فروری 1946ء
دین اسلام کے لیے وقف کر دی ہیں اور باپوں نے اپنی نسلیں خدا تعالیٰ کے لیے دے دی ہیں اور جتنی
اسلام کے لیے قربانی کی ذمہ داری تھی ، وہ بعضوں نے پوری کر دی اور بعض پوری کرنے کی کوشش کر رہے
ہیں۔تو ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے سامنے جھک کر کہیں کہ اے ہمارے رب! ہم نے
اپنی عمر کی کمائی تیرے دین کے لیے دے دی ہے، اب تو خود ہی ان کی حفاظت کر اور ان کو بامراد واپس لا
کہ ہمارے دل بھی خوش ہوں اور تیرے دین کو بھی ترقی ہو۔یہی وہ ذمہ داری ہے، جو ہم پر عائد ہے۔اسی
طرح جس طرح خنساء پرتھی۔بلکہ دین کا رشتہ دنیا کے رشتہ سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔اگر خنساء اپنے
جسمانی بچوں کی بقاء اور ان کی حفاظت کے لیے اس قدر بیتاب ہو کر خدا تعالیٰ کے حضور جھک گئی تھی تو پھر
ہمارا تو یہ فرض اولین ہے کہ ہمارے دلوں میں ایک جوش پیدا ہو اور ہم ان نوجوانوں کے لیے، جو دین کے
لیے باہر چلے گئے ہیں یا باہر جانے والے ہیں، خدا تعالیٰ کے حضور التجا کریں کہ اے ہمارے رب! تو ان کو
صحیح راستہ دکھلا ، ان کے کاموں میں برکت دے، ان
کو کامیابی عطا فرما اور ان کو فاتح بنا کر واپس لا۔اگر خدا
تعالی کی طرف سے مدد نہ آئی تو ہمارے کام کی مثال ایسی ہی ہوگی ، جیسے کوئی صبح سارا دن مزدوری کرے اور
شام
کو اپنی مزدوری دریا میں ڈال دے۔اگر ہم اخلاص کے ساتھ یہ کام کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں
میں ایسی کیفیت پیدا کر دے گا کہ ہمارے دل بولنے لگ جائیں گے اور رات اور دن وہی خیالات ہمارے
دلوں میں جاری رہیں گے۔ہم دنیا کے کام کر رہے ہوں گے اور دعا میں ہمارے دلوں سے نکلتی چلی جائیں
گی۔ایک بڑھئی اپنی لکڑی چیر رہا ہو گا اور ساتھ ہی اس کے دل سے آواز نکل رہی ہوگی ، کلہاڑی کھٹ کھٹ
کر رہی ہوگی اور ساتھ ہی اس کے دل کی آہٹ خدا تعالیٰ کے سامنے پکار پکار کر یہ کہ رہی ہوگی کہ اے خدا!
ہمارے مبلغین کو آرام سے رکھیو اور ان کی مدد اور نصرت فرمائیو۔اور جب ایک طبقہ کی حالت ایسی ہو جائے
گی کہ ان کے دل بولنے لگ جائیں گے ، جیسے صوفیاء کہا کرتے تھے کہ فلاں کا دل بولنے لگ گیا ہے تو ہماری
کامیابی یقینی ہے۔بعض لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ دل باتیں کرنے لگ جاتا اور کلمہ پڑھنے لگ جاتا ہے۔حالانکہ دل بولنے کے یہ معنی نہیں ہوتے۔بلکہ دل بولنے کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ دل میں سے دعا ئیں خود
بخود پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہیں اور ارادے کا سوال ہی نہیں رہتا۔رات اور دن دل میں ایک فکر پیدا ہو
جاتا ہے اور رات اور دن دل دعا میں لگا رہتا ہے۔جب یہ صورت پیدا ہو جائے تو خدا تعالیٰ بندے کے
قریب ہو جاتا ہے اور اسی کا نام صوفیا نے دل کا بولنا رکھا ہے۔نادانوں نے دل بولنے کے معنی یہ سمجھ لئے
ہیں کہ زبان سے جس طرح آدمی کلام کرتا ہے، اسی طرح دل بھی بولنے لگ جاتا ہے۔مگر یہ معنی نہیں۔689

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 15 فروری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
جب یہ صورت پیدا ہو جائے گی ، اس وقت ہمارے لئے کامیابی بالکل یقینی ہو جائے گی۔مگر ایسی صورت
پیدا کرنے کے لئے پہلے زبان سے دعائیں کرنی چاہئیں۔جو کامیابی کا پہلا قدم ہے۔غرض دوستوں کو اس
طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس مشکل کام کو ہمارے لئے آسان کر دے اور
ہم سر خرو ہو کر اس کی خدمت میں حاضر ہوں“۔( مطبوعه الفضل 20 فروری 1946ء )
690

آج 10 میں سے 10 باقی