آسمان کے ستاروں کی طرح تحریک جدید کے دور بھی غیر محدود ہوں گے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 22 فروری 1946ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 فروری 1946ء
آسمان کے ستاروں کی طرح تحریک جدید کے دور بھی غیر محدود ہوں گے
"
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 فروری 1946ء
پہلے تو میں جماعتوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اس دفعہ الیکشن کی وجہ سے
تحریک جدید کے چندوں کی آخری تاریخ لمبی کر دی گئی تھی۔مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جو تاریخ مقرر کی گئی تھی
اس میں بھی لوگوں کے لیے کام کا ختم کرنا مشکل ہو گا۔کیونکہ بعض جگہوں پر پندرہ تاریخ کو الیکشن ختم ہوئے
ہیں، بعض جگہوں پر سترہ اٹھارہ تاریخ کو اور بعض جگہ پر نہیں تاریخ کو۔پھر لوگ الیکشن ختم کر کے اپنے
روں کو واپس گئے ہوں گے اور کچھ دن اپنی تھکائیں دور کی ہوں گی۔اس لئے بجائے اٹھائیس فروری
کے میں تحریک جدید کے وعدوں کی آخری تاریخ دس مارچ مقرر کرتا ہوں۔جو وعدے دس مارچ تک ہمیں
پہنچ جائیں گے یا وہ وعدے اور خطوط، جن پر ڈاک خانہ کی دس مارچ کی مہریں لگی ہوئی ہوں گی ، ان تمام
وعدوں کو قبول کر لیا جائے گا۔سوائے ہندوستان کے ان علاقوں کے، جہاں اردو نہیں بولی جاتی کہ ان کا
علاقوں میں حسب قاعدہ اپریل تک کے وعدے قبول کئے جائیں گے اور ہندوستان سے باہر کے وعدے
جون کے آخر تک قبول کئے جائیں گے۔میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کے دوست اپنے اس نازک فرض کو پہچانتے ہوئے ، اپنی ذمہ
داریوں کو پوری طرح ادا کریں گے۔اور جن لوگوں نے پہلی تحریک میں حصہ لیا ہے، جہاں تک ممکن ہو سکے،
پہلے سے زیادہ حصہ لینے کی کوشش کریں گے۔اسی طرح جنہوں نے پہلی تحریک میں حصہ نہیں لیا اور وہ دفتر
دوم میں پچھلے سال شامل ہوئے تھے ، وہ اپنے وعدے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ ان کے وعدے
انیس سال کے لیے ہیں ، جلد از جلد اپنے وعدوں کو لکھوا دیں گے۔اور وہ، جو ابھی تک اس نئی تحریک میں
شامل نہیں ہوئے ، وہ بھی اس میں شامل ہونے کی کوشش کریں گے۔ہماری جماعت کے دوستوں کو یا درکھنا چاہئے کہ ہمارے سامنے ایک بہت بڑا کام ہے۔ہمارے مبلغ بیرون جات میں گئے ہیں اور اب وہاں خرچ کا سلسلہ باوجود انسانی قربانی کے زیادہ سے زیادہ
بڑھتا چلا جائے گا۔پھر کئی ممالک میں ہمارے لیے تبلیغ کے نئے راستے کھل رہے ہیں۔مثلاً ملایا میں
691
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 22 فروری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہمارے مبلغ پہلے قید تھے، جاوا میں قید تھے، سماٹرا میں قید تھے اور راستے بند تھے، جس کی وجہ سے ان کو خرچ
نہیں بھیجا جا سکتا تھا۔لیکن اب راستے کھل گئے ہیں اور اب پھر ان کو خرچ بھیجنا شروع کیا جائے گا۔تحریک
جدید کے جو مبلغ گذشتہ عرصہ میں قید رہے ہیں، ان کا ماہوار خرچ ، جب سے کہ وہ قید ہوئے ہیں، ہماری
طرف سے خزانہ میں الگ جمع کر دیا جاتا تھا تا کہ وہ جب بھی آزاد ہوں، ان کی رقوم ادا کی جاسکیں۔لیکن
صدر انجمن احمدیہ سے غفلت ہوئی اور شروع میں اس نے اس طرف توجہ نہیں کی۔بعد میں میرے کہنے پر
صدر انجمن احمدیہ کے مبلغین کا بھی اسی طرح انتظام کیا گیا۔یہ میں نہیں جانتا کہ انہوں نے صرف اسی دن
سے ان کا روپیہ جمع کیا ہے، جس دن میں نے حکم دیا تھایا جب سے کہ وہ قید ہوئے۔بہر حال انہوں نے بھی
اپنے مبلغین کا خرچ علیحدہ جمع کرنا شروع کر دیا تھا۔جہاں تک تحریک جدید کے مبلغین کا سوال ہے، ان کی
رقوم ہمارے خزانے میں الگ ان کے نام سے جمع ہوتی رہی ہیں۔اس لئے جو نہی روپیہ بھیجنے کی اجازت ہو
گئی ، ہم ان کے نام پر جمع کی ہوئی رقوم میں سے ان کا خرچ انہیں بھیج دیں گے۔لیکن گذشتہ تبلیغ اور اس تبلیغ
میں ایک فرق ہے۔اب ہم زیادہ زور سے تبلیغ کرنا چاہتے ہیں۔پہلے ہم نے صرف مختلف جگہوں پر مبلغ
بٹھائے ہوئے تھے لیکن اب ہمارا منشاء یہ ہے کہ ہر جگہ لوگوں کے لیے لٹریچر بھی مہیا کریں تا کہ اس کے
ذریعہ لاکھوں آدمیوں تک سلسلہ کا پیغام پہنچ سکے۔پس یہ عظیم الشان ذمہ داری کا کام، جو ہمارے سامنے آنے والا ہے، اس کے لیے ہمیں تیار رہنا
چاہئے۔بعض تبلیغ کے نئے راستے کھلے ہیں، بعض کھل رہے ہیں اور بعض کھلنے والے ہیں۔امریکہ کی
طرف ہمارا مبلغ روانہ ہو گیا ہے یاکل پرسوں انشاء اللہ روانہ ہو جائے گا۔کیونکہ جہاز والوں نے یہ وعدہ کیا
تھا کہ بائیس سے چھپیں تک، جو جہاز جائے گا، اس میں خلیل احمد صاحب ناصر کو جگہ دے دی جائے گی۔پس یا تو ان کو آج جگہ مل گئی ہوگی یا کل، پرسوں اور ترسوں تک مل جائے گی اور اس طرح امریکہ کی طرف
ہمارا تحریک جدید کا پہلا مبلغ روانہ ہو جائے گا۔گو تبلیغ کا کام ابھی شروع نہیں ہوگا کیونکہ خلیل احمد صاحب
ناصر کو پاسپورٹ طالبعلم کی حیثیت سے ملا ہے۔وہ وہاں کسی یونیورسٹی میں داخل ہوں گے اور اس کے بعد
اگر گورنمنٹ نے اجازت دی تو وہ وہاں رہ سکیں گے، ورنہ پھر کسی دوسرے ملک میں واپس آکر انہیں دوبارہ
پاسپورٹ لے کر جانا ہوگا۔دو اور مبلغ بھی تیار ہیں، جن کے متعلق محکمہ کی طرف سے سستی برتی گئی اور اب
تک ان کے پاسپورٹ مکمل نہیں کئے گئے۔ان سے جب پوچھا گیا کہ کیوں ابھی تک ان کے پاسپورٹ
مکمل نہیں ہوئے؟ تو منتظم صاحب نے جواب دیا کہ ابھی ان دونوں کے متعلق غور کیا جارہا ہے کہ آیا وہ
692
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 22 فروری 1946ء
پاسپورٹ کے لیے درخواست دیں یا نہ دیں؟ گویا انہوں نے ایک سال درخواست دینے کے لیے غور
کرنے پر لگا دیا۔جس کی وجہ سے ان دونوں کو پاسپورٹ نہیں مل سکے۔اور چونکہ مبلغ کی حیثیت میں
پاسپورٹ حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اس لیے اب وہاں ہمیں کسی اور ذریعہ سے جانا ہوگا۔اور چونکہ
ہم جانتے ہیں کہ یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے، اس لیے خدا تعالیٰ ہمیں کوئی نہ کوئی تدبیر ضرور سمجھا دے گا یا کسی نہ
کسی رنگ میں ان کے افسروں کی عقلوں پر پتھر ڈال دے گا۔جس کی وجہ سے ہمارے آدمی با وجود مخالفت
کے ان ملکوں میں گھس ہی جائیں گے۔پس ایک وسیع کام ہمارے سامنے ہے۔اس لیے ہمیں اب ہر قدم آگے کی طرف ہی بڑھانا
چاہئے اور تحریک جدید کا دور اول ہمیں شاندار طور پر ختم کرنا چاہئے۔اس سال کو ملا کر آٹھ سال باقی رہ
جاتے ہیں۔ہمیں چاہئے کہ اس عرصہ میں ہم دور دوم کو اتنا مکمل کر لیں کہ اس کی آمد دور اول سے بڑھ
جائے۔ابھی تو دور دوم کے وعدے بہت کم ہیں۔پچھلے سال 55 یا 60 ہزار کے وعدے ہوئے تھے، جن
میں سے صرف 43 ہزار وصول ہوا۔ضرورت یہ ہے کہ اس دور کو ہم پہلے سے بھی زیادہ شاندار بنانے کی
کوشش کریں۔اس دفعہ دفتر چونکہ کوشش کر رہا ہے، اس لئے امید ہے کہ پچھلے سال سے وعدے زیادہ ہوں
گے۔اس کے بعد تحریک جدید کے دور سوم اور دور چہارم اور دور پنجم آئیں گے اور ہم دین کے لیے قربانیاں
کرتے چلے جائیں گے۔جس دن ہم نے دین کے لیے جدو جہد چھوڑ دی اور جس دن ہم میں وہ لوگ
پیدا ہو گئے ، جنہوں نے کہا کہ دور اول بھی گزر گیا، دور دوم بھی گزر گیا، دور سوم بھی گزر گیا ، دور چہارم بھی
گزر گیا، دور پنجم بھی گزر گیا، دور ششم بھی گزر گیا، دور هفتم بھی گزر گیا، اب ہم کب تک اس قسم کی قربانیاں
کرتے چلے جائیں گے؟ آخر کہیں نہ کہیں اس کو ختم بھی تو کرنا چاہئے۔وہ اقرار ہوگا، ان لوگوں کا کہ اب
ہماری روحانیت سرد ہو چکی ہے اور ہمارے ایمان کمزور ہو گئے ہیں۔ہم امید رکھتے ہیں کہ تحریک جدید کے
یہ دور غیر محدود ہوں گے اور جس طرح آسمان کے ستارے گنے نہیں جاتے ، اسی طرح تحریک جدید کے دور
بھی گنے نہیں جائیں گے۔جس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم سے کہا کہ تیری نسل گئی نہیں جائے گی
اور حضرت ابرا ہیم کی نسل نے دین کا بہت کام کیا۔یہی حال تحریک جدید کا ہے۔تحریک جدید کا دور چونکہ
آدمیوں کا نہیں بلکہ دین کے لئے قربانی کرنے کے سامانوں
کا مجموعہ ہے۔اس لیے اس کے دور بھی اگر نہ
گنے جائیں تو یہ ایک عظیم الشان بنیا د اسلام اور احمدیت کی مضبوطی کی ہوگی۔(مطبوعہ الفضل یکم مارچ 1946ء ) )
693