مرکز اور جماعت کے پھیلاؤ میں تناسب نہایت ضروری ہے ۔ خطاب فرمودہ 27 فروری 1946ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطاب فرموده 27 فروری 1946ء
مرکز اور جماعت کے پھیلاؤ میں تناسب نہایت ضروری ہے
خطاب فرمودہ 27 فروری 1946ء
یس اپنے اندر ایسی تبدیلی پیدا کرو کہ اپنی قوم کے لئے مفید بن سکو تم میں سے جنہیں
توفیق مل سکے، ان کو یہ مدنظر رکھنا چاہیے کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں۔(مدرسے کی تعلیم کے
متعلق میں نے بتایا ہے کہ یہ ابتدائی تعلیم ہے۔) ہمارے بعض نوجوان تعلیم سے بچنے کے لئے کہ دیتے
ہیں کہ ہم نے تو نوکریاں کرنی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نو جوانوں کا فرض ہے کہ اپنے ماں باپ کی ذمہ
داریوں
کو اٹھا ئیں اور ان کے بوجھ کو ہلکا کریں۔لیکن اگر ان کے ماں باپ اس بوجھ کو اٹھا سکیں تو پھر ہر ایک
نو جوان کا فرض ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرے۔تا وہ اپنے مذہب اور اپنی قوم کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید
وجود بن سکے۔اوّل تو یہ کوشش کریں کہ اچھے سے اچھے نمبروں پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاس ہوسکیں۔پھر جو پاس ہوں، وہ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ کالج میں داخل ہو کر کالج کی تعلیم حاصل کریں۔اور پھر
دوسری چیز جو زیادہ اہم ہے، وہ یہ ہے کہ تم میں زیادہ سے زیادہ ایسے لوگ پیدا ہوں، جو اپنے آپ کو قوم کی
خدمت کے لئے پیش کریں۔اس وقت ہماری جماعت ایسے مقام پر ہے کہ اس کا نظام پہلے سے بہت زیادہ وسیع ہونا چاہتا
ہے اور ہو رہا ہے۔” ہونا چاہتا ہے" سے مراد یہ ہے کہ اس وقت اس نظام پر پھیلنے کے لئے اندرونی دباؤ
بڑھ رہا ہے۔اگر ہم اس کو روکیں تو یقیناً ہمارا نظام ٹوٹ کر رہ جائے گا۔لیکن اس کے لئے ہمیں آدمی کم مل
رہے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ہماری جماعت میں اتنی تعلیم نہیں، جتنا ہماری جماعت میں پھیلاؤ
ہے۔جب پھیلاؤ کے مطابق تعلیم نہیں ہوتی تو قوم ٹوٹ جاتی ہے یا اس قوم کا قدم ترقی کی دوڑ میں رک
جاتا ہے۔اگر ہم نے ساری دنیا میں تبلیغ کرنی ہے تو ہمارے مبلغ بھی زیادہ ہوں گے اور ہمارے دفتر بھی
بڑھیں گے۔اور جتنے مبلغ زیادہ ہوں گے، اتناہی مرکز کا عملہ بھی بڑھ جائے گا۔لیکن اگر تعلیم زیادہ نہ ہوگی ،
اگر تعلیم حاصل کرنے والے اپنی زندگی دین کے لئے وقف نہ کریں گے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ یا
مبلغین کم رہ جائیں گے، جس سے اسلام کو نقصان
پہنچے گا یا اگر مبلغین پورے ہوں گے اور وہ تبلیغ کے لئے
باہر چلے جائیں گے تو آدمیوں کی کمی کی وجہ سے مرکز میں کم آدمی رہ جائیں گے اور مرکز کو نقصان پہنچے گا۔695
اقتباس از خطاب فرموده 27 فروری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
پس تم میں سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگیاں وقف کریں تا ہماری
جماعت کا پھیلاؤ آئندہ مرکز کے ساتھ ساتھ اپنے رشتہ کو قائم رکھ سکے۔اگر بیر ونجات میں پھیلا ؤ زیادہ ہے
اور مرکز چھوٹا ہے یا مرکز پھیلتا چلا جارہا ہے لیکن بیر ونجات میں تبلیغ کا دائرہ وسیع نہیں تو دونوں صورتوں میں
جماعت ٹوٹ جاتی ہے۔وہ آدمی عقلمند نہیں ہوتا، جس کا جسم کامل انسان جیسا ہو لیکن سر چھوٹا ہو۔جیسے شاہ
دولے کا چوہا ہوتا ہے۔تم میں سے بہتوں نے اسے دیکھا ہوگا۔اسی طرح وہ بھی احمق ہوتا ہے، جس کا سر
بہت بڑا ہوتا ہے اور جسم چھوٹا ہوتا ہے۔اس کا سر اس لئے بڑا نہیں ہوتا کہ وہ بڑا عقلمند ہے۔بلکہ ہڈیوں کے
بڑھ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے اور ہڈیوں کا بڑھ جانا بھی نقص کی وجہ سے اور صحت کی خرابی کی وجہ سے ہوتا
ہے۔اس لئے دونوں نسبتیں قائم رہنی چاہئیں۔اگر سر جسم کی نسبت سے بہت چھوٹا ہو جائے تو بھی انسان
بے وقوف ہوگا اور اگر جسم کی نسبت سے سر بہت بڑا ہو گا تو بھی بہت بے وقوف ہوگا۔دنیا میں سب سے
بڑے سر ہا ئنٹسٹ افریقن قبیلہ کے ہوتے ہیں۔یہ کوئی زبان اچھی طرح سیکھ لینے کے بعد بھی اسے چار،
پانچ سال میں بالکل بھول جاتے ہیں۔پس مرکز کا چھوٹا ہونا اور شاخوں
کا پھیل جانا بھی خطرناک ہے اور
شاخوں کا چھوٹا ہونا اور مرکز کا پھیل جانا بھی خطرناک ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم ان دونوں چیزوں کا توازن
قائم رکھیں۔اگر ان دونوں چیزوں کا توازن قائم نہ رکھ سکے تو ہم کامیاب نہ ہوسکیں گے۔اس کے بعد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے نو جوانوں کو صحیح طور
پر اسلام کی خدمت میں اپنی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ان کے اندر وہ صحیح جذبات پیدا
کرے، جو زندہ قوموں کی کامیابی کے لئے ضروری ہوتے ہیں اور جن کے بغیر کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی۔اسی طرح اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں کے ادا کرنے اور علم کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے
اور اس کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔( مطبوع الفضل 08 مارچ 1946ء)
696