اللہ تعالی نے ہمارے متعلق جو حسن ظنی کی ہے اسے پورا کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 8 مارچ 1946ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 مارچ 1946ء
اللہ تعالیٰ نے ہمارے متعلق جو حسن ظنی کی ہے، اسے پورا کریں
"
خطبہ جمعہ فرمودہ 08 مارچ 1946ء
چوتھی بات میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ غیب سے ہمارے سلسلہ کی ترقی کے
سامان پیدا کر رہا ہے۔چنانچہ انہی دنوں خدا تعالیٰ نے بعض ایسے سامان پیدا کئے ہیں، جو انسان کو تعجب میں
ڈالتے ہیں۔دنیا میں بعض علاقے ایسے ہیں، جہاں ہم لوگوں
کا جانا، خصوصاً ہندوستانیوں کا جانا، قریباً
ناممکن ہے۔اور جو ہندوستانی پہلے سے وہاں گئے ہوئے ہیں، وہ بھی کئی قسم کی تکالیف اٹھاتے رہتے ہیں۔جیسے ساؤتھ افریقہ ہے۔ساؤتھ افریقہ والے نئے ہندوستانیوں
کو وہاں نہیں آنے دیتے اور پرانے
ہندوستانی باشندوں پر اتنی سختی کرتے ہیں کہ ریستوران اور ہوٹلوں میں ہر جگہ یہ لکھا ہوتا ہے کہ ہندوستانی
یہاں نہیں آسکتے۔ریل گاڑیوں پر لکھا ہوتا ہے کہ ہندوستانیوں کو یہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ان
کے لئے بعض مختص ڈبے ہوتے ہیں، جن پر یہ لکھا ہوتا ہے کہ یہ ہندوستانیوں کے لئے ہیں۔ہوٹلوں کے
باہر لکھا ہوتا ہے کہ ہندوستانیوں کو ان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں یا لکھا ہوتا ہے کہ فلاں کمرے میں
ہندوستانی بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔ایسی جگہ پر ہمارے کسی آدمی کا پہنچنا بالکل ناممکن تھا۔سالہا سال سے ہم
حسرت کی نگاہ سے دیکھ رہے تھے کہ کوئی ذریعہ وہاں آدمی بھجوانے کا نکل آئے تو ہم وہاں اپنا مبلغ بھیج
دیں لیکن کوئی ذریعہ نظر نہیں آتا تھا۔پیر کے دن اچانک مجھے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر یوسف سلیمان صاحب، جنہوں نے انگلستان میں
ڈاکٹری پاس کی اور وہیں اپنی جوانی کے ایام میں رہے ہیں، اچانک قادیان میں آ پہنچے ہیں۔مجھے اس سے
پہلے نیر صاحب کا خط آیا تھا کہ ڈاکٹر سلیمان صاحب قادیان آرہے ہیں اور میں حیران تھا کہ ڈاکٹر سلیمان
صاحب کے آنے کی نہ شمس صاحب نے اطلاع دی ہے اور نہ کسی اور نے۔یہ بات کیا ہے؟ مگر ابھی نیر
صاحب کو اس بارے میں کوئی خط نہیں لکھا گیا تھا کہ ڈاکٹر صاحب اچانک قادیان پہنچ گئے۔ڈاکٹر صاحب
نے اپنی ساری عمر انگلستان میں گزاری ہے۔انہوں نے ڈاکٹری پاس تو کی تھی لیکن ڈاکٹری پیشہ اختیار نہیں
کیا۔ان کے والد صاحب امیر آدمی تھے اور اتنی جائیداد انہوں نے چھوڑی ہے کہ وہ اسی پر گزارہ کرتے
697

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 مارچ 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہیں۔ان کے والد کیپ ٹاؤن کے علاقہ کے ویسے ہی لیڈر تھے جیسے مسٹر گاندھی شال کے۔اور دونوں مل کر
کام کیا کرتے تھے۔جب ڈاکٹر صاحب مجھے ملے تو انہوں نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کئی دفعہ ہمارے گھر آکر
ٹھہرتے اور کئی دفعہ ہم ان کے گھر جا کر ٹھہرتے۔ان کے دوسرے بھائی بھی احمدی ہیں لیکن ہمشیرہ احمدی
نہیں۔امیر آدمی ہونے کی وجہ سے گزارے سے بے فکر ہیں کیونکہ جائیداد کے کرایہ کی آمد انہیں کافی ہو
جاتی ہے۔ڈاکٹر صاحب بہت دیر سے احمدی ہیں۔جب میں ولایت گیا تھا تو یہ کچھ دنوں کے لئے اتفاقاً
وطن گئے ہوئے تھے، اس لئے ان سے ملاقات نہ ہو سکی۔اب پہلی دفعہ میں نے ان کی شکل دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اصل میں ساؤتھ افریقہ جارہا تھا اور میں نے وہیں کا پاسپورٹ لیا ہوا تھا۔جب کلکتہ
پہنچا تو ارادہ ہوا کہ ہندوستان میں ٹھہر جاؤں۔کیونکہ کلکتہ کی غلاظت دیکھ کر مجھ پر اتنا اثر ہوا کہ میں نے
ارادہ کیا کہ کوئی علاقہ تجویز کر کے ہندوستان کے لوگوں کو صفائی کے ساتھ رہنے کی عادت ڈالوں اور ساتھ
ہی تبلیغ بھی کروں۔وہ چونکہ پہلی دفعہ یہاں آئے تھے، اس لئے ان کو بات آہستگی سے سمجھانی پڑتی تھی۔میں نے کہا اس قسم کے نیک ارادے لے کر یہاں بڑے بڑے پادری آئے لیکن ہم لوگوں کو صفائی سکھاتے
سکھاتے وہ خود تھک گئے۔سینکڑوں سال کی عادتیں آہستہ آہستہ ہی ہٹتی ہیں۔ایک آدمی کس طرح اتنا بڑا
کام کر سکتا ہے؟ پھر یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ آپ جن لوگوں کو صفائی سکھانا چاہتے ہیں، کیا کبھی ان کی
معذوریاں بھی آپ نے سوچی ہیں؟ آپ کا ملک مالدار ہے۔جہاں آپ نے عمر گزاری ہے ، وہ ملک بھی
مالدار ہے۔لیکن ہمارے ملک کا یہ حال ہے کہ فی آدمی ڈیڑھ آئنہ روزانہ آمد ہوتی ہے۔کسی کے پاس چار
کنال زمین ہے کسی کے پاس گھماؤں کسی کے پاس دو گھماؤں اور کسی کے پاس پانچ ، چھ، سات یا آٹھ
گھماؤں۔اور کثرت ایسے لوگوں کی ہے، جن کے پاس سات، آٹھ گھماؤں سے بھی کم زمین ہے اور وہ بھی
پھیلی ہوئی۔کسان بیچارہ صبح چار بجے اٹھتا ہے، سات، آٹھ گھنٹے ہل چلاتا ہے، پھر بھینسوں کو نہلاتا ہے،
جانوروں کو چارہ ڈالتا ہے اور چونکہ اکثروں کے پاس اتنی زمین نہیں ہوتی کہ اس سے چارہ نکال سکیں ، اس
لئے کھر پالے کر نکل جاتے ہیں۔کچھ گھاس سڑک کے اس کنارے سے کاٹا اور کچھ ادھر سے کاٹا اور پھر کچھ
تیسری جگہ سے کاٹا۔اور کئی گھنٹہ کی محنت کے بعد کچھ گھاس اپنے بیلوں کو لا کر ڈالتے ہیں۔تب ان کے بیل
زندہ رہتے ہیں اور ان کے بچوں کو روٹی ملتی ہے۔اور وہ بھی دو وقت کی نہیں کبھی ایک وقت کی ملتی ہے اور
کبھی دو وقت کی۔اب بتائیں جس کو سارا دن کام کرنے کے بعد پیٹ بھر کر کھانے کے لئے روٹی بھی نہ
ملے ، اس کو کپڑا کہاں سے ملے گا؟ جس بیچارے کے پاس صرف ایک تہہ بند ہے، اس کے پاس ہمت
698

تحریک جدید- ایک البی تحر یک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 مارچ 1946ء
کہاں کہ وہ کپڑوں کو صاف رکھے؟ وہ تو کام سے تھک کر اور چور ہو کر لیٹتا ہے اور اسے چار بجے تک ہوش
ہی نہیں آتا۔چار بجے اٹھتے ہی وہ پھر باہر چلا جاتا ہے۔کبھی آپ نے اس کا بھی خیال کیا ہے؟ انہوں نے
کہا ، ہاں ٹھیک ہے۔پھر انہوں نے کہا، یہاں کی گورنمنٹ مجھے بوجہ ساؤتھ افریقن ہونے کے ملک میں
رہنے کی اجازت نہیں دیتی۔میں بھی چاہتا ہوں کہ وہیں اپنے وطن میں رہوں اور سلسلہ کی تبلیغ کروں۔میں
نے کہا ، کیا کسی طرح ہم اپنا مبلغ وہاں بھیج سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا، ہاں۔وہاں انہیں استاد کر کے بھیج سکتے
ہیں۔میں کہوں گا کہ مجھے اپنے لئے دین کے استاد کی ضرورت ہے، اس طرح وہ میرے استاد بن کر جا سکتے
ہیں۔میں نے کہا کہ آپ جائیں اور استاد کے لئے درخواست دے دیں۔اجازت ملنے پر ہم وہاں اپنا مبلغ
انشاء اللہ بھیج دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری جائیداد کافی ہے۔وہ مبلغ ہمارے مکانات میں رہے گا اور
اس کے سارے اخراجات بھی وہیں سے چل جائیں گے۔یہاں سے کسی قسم کی مدد کی ضرورت نہ ہوگی۔اور تبلیغ کے لئے وہاں انشاء اللہ اچھا موقع نکل آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ ساؤتھ افریقہ میں اچھی حیثیت
والے، جاوا کے لوگ ہیں، جو کسی وقت جاوا سے جلا وطن کئے گئے تھے۔ان کے حقوق ہندوستانیوں سے
زیادہ ہیں۔اس پر میں نے تجویز کی کہ ہو سکا تو ہم ایک جاوی احمدی کو مبلغ بنا کر بھجوائیں گے۔جسے انہوں
نے پسند کیا۔پرسوں پھر میں نے ان سے ذکر کیا کہ کیا آپ وہاں پر پریکٹس کریں گے یا کوئی اور کام کریں
گے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں اپنی زندگی تبلیغ کے لئے صرف کروں گا۔کھانے کی
مجھے فکر نہیں۔کھانے کے لئے خدا تعالیٰ نے کافی دیا ہوا ہے۔ہاں ، غریبوں کے لئے مفت پریکٹس کروں گا
اور اپنی قوم میں احمدیت کو پھیلانے کے لئے تبلیغ میں لگ جاؤں گا اور یہ مفت پریکٹس بھی تبلیغ میں مد ثابت
ہوگی۔ایک تو میں خود مبلغ ہوں گا اور دوسرے مبلغ کو بھی وہاں منگوانے کی کوشش کروں گا۔اور مجھے امید ہے
کہ انشاء اللہ اجازت مل جائے گی جیسا کہ پادریوں کوملتی ہے۔کوئی وجہ نہیں کہ ان کو بلانے کی اجازت ہو اور
ہمیں نہ ہو۔پھر مجھ سے انہوں نے کہا کہ میں خود بھی بخوبی تبلیغ کر سکتا ہوں لیکن چونکہ میں نے یہاں سے
مکمل تعلیم حاصل نہیں کی اور میرے دماغ پر بائبل چھائی ہوئی ہے اور میں نے اپنی ساری عمر انگریزوں کے
ساتھ ہی بسر کی ہے، اس لئے ڈرتا ہوں کہ ایسانہ ہو ، کوئی بات ایسی میرے منہ سے نکل جائے جو احمدیت
کے خلاف ہو اور پھر اس کو بعد میں مٹانا مشکل ہو جائے۔اور لوگ کہیں کہ پہلے مبلغ نے ہمیں یہ بات سکھائی
تھی، اب اس کے خلاف کیوں کہتے ہو؟ اس لئے مناسب ہے کہ ایک مبلغ ہو ، جو ان لوگوں کو صحیح تعلیم
پہنچائے۔میں اس کی ہر طرح مدد کروں گا اور پھر اس کے ذریعہ مجھے بھی علم حاصل ہو جائے گا۔699

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 مارچ 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اب دیکھو یہ خدائی سامان ہیں۔نہ ارادہ ، نہ خیال۔مجھے تو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ وہ آرہے ہیں۔اچانک ان کا یہاں آنا معلوم ہوا اور اچانک خدا تعالیٰ کی طرف سے ساؤتھ افریقہ میں تبلیغ احمدیت کے
سامان پیدا ہو گئے۔اسی طرح ایک دوست کا امریکہ سے خط آیا ہے۔وہ ایک مخلص نوجوان ہے۔اس خط
میں اس نے ایک سکیم لکھی ہے، اگر اس کو ہم جاری کر سکے تو ہمارے مبلغین کا امریکہ پہنچنا بہت آسان ہو
جائے گا۔اور ان کا وہاں کا خرچ بھی ہمارے ذمہ نہ ہوگا۔اگر اس سکیم کے متعلق ہماری ہر طرح تسلی ہو گی تو
ہم اس کو جاری کرنے کا انشاء اللہ جلد انتظام کریں گے۔غرض اللہ تعالیٰ غیب سے ہمارے لئے ترقی کے سامان پیدا کر رہا ہے۔اب ہمارا فرض ہے کہ ہم
زیادہ سے زیادہ جوش کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے کاموں میں لگ جائیں۔ہمارے مبلغوں کے لئے زیادہ سے
زیادہ جگہیں اور زیادہ سے زیادہ مقامات اپنی گودیں کھولتے جا رہے ہیں۔اور ہمارا کام دن رات بڑھتا چلا
جارہا ہے۔ان تمام مقامات کے لئے مبلغ مہیا کرنا ہمارا کام ہے۔کیونکہ فی الحال بیرونی ممالک کے لوگ
مبلغ تیار نہیں کر سکتے۔مبلغ کے لئے تمام دینی علوم کا جاننا اور اپنی جماعت کے تمام مسائل سے آگاہ ہونا
ضروری ہے۔اور یہ بات فی الحال باہر کسی جگہ پیدا نہیں ہوئی۔پس ابھی سو یا دو سو سال تک قادیان سے ہی
مبلغ باہر بھیجے جائیں گے۔پھر جب احمدیت بیرونی ممالک میں کثرت کے ساتھ پھیل جائے گی اور
احمدیت کو اللہ تعالیٰ غلبہ دے گا تو باہر والے بھی مبلغ تیار کر لیں گے۔جب تک وہ زمانہ نہیں آتا، ہمیں اپنے
بچے اشاعت دین کے لئے قربان کرنے ہوں گے۔آخر اللہ تعالیٰ نے ہمارے اندر کوئی قربانی کی روح
دیکھی ہی تھی تبھی تو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہمارے درمیان بھیجا۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم
پنے جگر گوشوں کو دین کی اشاعت کے لئے قربان کرتے چلے جائیں اور اللہ تعالیٰ کی اس حسن ظنی
کو پورا کریں، جو اس نے ہمارے متعلق کی۔اور اپنے آقا کی بات کو جھٹلا ئیں نہیں۔اللہ تعالٰی ہمیں اس
امتحان میں پورا اتارے۔☑
مطبوع الفضل 20 مارچ 1946ء)
700

آج 10 میں سے 10 باقی