ضرورت ہے اس امر کی کہ جماعت کی تعداد کو جلد بڑھایا جائے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مارچ 1946ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
جدید
تحریک ہو ی۔ایک المی تحریک جلد دوم
خطبه جمعه فرمود ه 22 مارچ 1946ء
ضرورت ہے اس امر کی کہ جماعت کی تعداد کو جلد بڑھایا جائے
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مارچ 1946ء
سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔جو کام اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے سپرد کیا ہے، وہ اتنا بڑا ہے کہ اس کے لئے جن
سامانوں کی ضرورت ہے ، ان کا مہیا کرنا، ہماری طاقت سے باہر ہے۔ہماری جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل
سے بہت بڑی قربانی کرتی ہے۔اتنی بڑی قربانی کہ اس کی مثال دنیا کی کسی جماعت میں نہیں پائی جاتی۔ہندوستان میں ہماری تعداد پانچ چھ لاکھ ہے۔اس کے مقابلہ میں مسلمانوں کی تعداد دس کروڑ ہے۔یعنی ہم
فی دوسو دوسرے مسلمانوں کے مقابلے میں ایک ہیں۔لیکن جتنی قربانی ہماری جماعت کرتی ہے، اس کا
سواں حصہ بھی دوسرے مسلمان نہیں کرتے۔ہماری صدر انجمن کا سالانہ چندہ آٹھ لاکھ ہے۔اور تین لاکھ
تحریک جدید کا چندہ ہے۔اس کے علاوہ دوسرے چندے جیسے کالج سکول اور مساجد وغیرہ کے بھی لاکھ
ڈیڑھ لاکھ سالانہ ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے زیادہ یہ ساڑھے بارہ لاکھ ہو گیا۔اس کے علاوہ بہت سے
چندے ایسے ہیں، جو مرکز میں بھیجے نہیں جاتے بلکہ مقامی طور پر خرچ کر لئے جاتے ہیں۔مثلاً افریقہ کے
ایک علاقہ کا چندہ گزشتہ سال 30 ہزار سے زائد تھا۔وہ چندہ مرکز میں نہیں بھیجا جاتا بلکہ وہیں کے سکولوں،
مدارس اور تبلیغی کاموں میں خرچ ہوتا ہے۔اسی طرح ہماری جماعتیں بڑے بڑے شہروں میں مساجد بنواتی
ہیں تو اس کا خرچ بھی وہ خود برداشت کرتی ہیں۔مثلاً کلکتہ کی جماعت نے 80 ہزار روپیہ مسجد کے لئے جمع
کیا ہے۔اگر ان چندوں کو بھی ملا لیا جائے تو پندرہ لاکھ سے اوپر ہماری جماعت کے سالانہ چندے ہو
جاتے ہیں۔لیکن ہمارے مقابلے میں دوسرے مسلمانوں کی تعداد دس کروڑ ہے۔اگر وہ بھی اسی طرح
قربانی کریں، جس طرح ہماری جماعت قربانی کرتی ہے تو وہ کئی ارب روپیہ جمع کر سکتے ہیں۔غیر احمد یوں
میں بعض آدمی ایسے ہیں کہ اگر وہ ہمت کریں تو وہ ایک ایک آدمی اپنی دولت کی زیادتی کی وجہ سے ہماری
جماعت سے زیادہ چندہ دے سکتا ہے۔لیکن اگر اس بات کو نظر انداز بھی کر دیا جائے تو بہر حال چونکہ وہ ہم
سے دوسو گنے زیادہ ہیں، اس لئے ان کا چندہ بھی ہم سے دوسو گنا ہونا چاہئے۔جس کے معنی یہ ہوئے کہ ان
701
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مارچ 1946ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کی آمد 30 کروڑ روپیہ سالانہ ہونی چاہئے۔لیکن ہندوستان میں پچھلے پچاس سال میں کسی ایک سال میں
بھی ایک کروڑ مسلمانوں نے جمع نہیں کیا ہوگا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں وہ اخلاص نہیں، جو اللہ تعالیٰ نے
ہماری جماعت کو عطا کیا ہے۔اگر ان کے اندر بھی وہی اخلاص پیدا ہو جائے تو ان کا چندہ یقینا گورنمنٹ
آف انڈیا کے بجٹ سے بڑھ جائے۔گورنمنٹ آف انڈیا کی آمد ایک ارب روپیہ سالانہ ہے۔مسلمانوں
کی تعدادس کروڑ ہے۔اور اگر پانچ روپے سالانہ چندہ فی آدمی رکھ لیا جائے تو پچاس کروڑ روپیہ بن جاتا
ہے۔لیکن چونکہ ان میں کئی آدمی بڑے بڑے مالدار بھی ہیں، اس لئے بغیر تکلیف کے ایک ارب روپیہ
سالانہ جمع کر سکتے ہیں۔اور ایک ارب روپیہ سالانہ گورنمنٹ آف انڈیا کی آمد ہے۔گورنمنٹ ٹیکسوں کے
ذریعہ حکومت کے دباؤ سے یہ روپیہ وصول کرتی ہے لیکن ہمارے سب چندے طوعی ہوتے ہیں۔نہ ہمیں
جبر کرنے کی طاقت ہے، نہ ہم نے جبر کرنا ہے۔روپیہ دو ہی طرح جمع ہو سکتا ہے یا تو حکومت کے دباؤ سے
یا پھر لوگوں کا ایمان اتنا اعلیٰ ہو کہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر چیز قربان کرنا اپنی سعادت سمجھیں۔پس احمدیوں
کا دوسروں سے چندوں سے بڑھ جانے کی وجہ یہی ہے کہ ان کو اللہ تعالیٰ نے حلاوت ایمان بخشی ہے۔ہمارا
ایک احمدی، جو بھوکوں مر رہا ہو، وہ اپنے ایمان کی وجہ سے بیوی بچوں کا پیٹ کاٹ کر رو پید، دور و پیہ ماہوار
چندہ دے دیتا ہے۔لیکن ایک غیر احمدی کے لئے ، جو مالی لحاظ سے بہت اچھا ہو، روپیہ، دور و پیہ ماہوار دینا
بہت مشکل ہوتا ہے۔اگر ان میں سے کوئی شخص قومی کام کے لئے ایک سو روپیہ دے دے تو اخباروں میں
شور مچ جاتا ہے کہ فلاں رئیس نے ایک سو روپیہ قومی کام کے لئے دیا ہے۔حالانکہ جو شخص 100 مربعے کا
مالک ہے، اس کے لئے 100 روپیہ دینا کون سی قربانی ہے؟ ہمارے ہاں ایک غریب آدمی بھی کئی سور و پیر
چندہ دے دیتا ہے، جو اس کی حیثیت سے بہت بڑھ کر ہوتا ہے لیکن اس کا نام کسی اخبار میں نہیں چھپتا اور اگر
وہ دے کر اس روپے کا دوبارہ نام بھی لے تو ساری جماعت بر امناتی ہے کہ تم نے خدا تعالی کو دیا ہے، کسی پر
احسان نہیں کیا۔لیکن باوجود اتنی قربانیوں کے ہمارے ذمہ، جو کام ہے، وہ اتنا بڑا ہے کہ اس کے مقابل میں
ہمارے سامان بہت تھوڑے ہیں اور وہ کام صرف اس روپے سے نہیں چل سکتا۔اس سال تحریک جدید دفتر دوم میں ستر ہزار کے وعدے آئے ہیں۔اور دفتر اول میں دولاکھ
پنتالیس ہزار کے وعدے آئے ہیں۔اور دونوں دفتروں کے وعدے تین لاکھ پندرہ ہزار بنتے ہیں اور ابھی
ہندوستان سے باہر کی جماعتوں کے وعدے باقی ہیں۔اگر وہ شامل کر لیے جائیں تو یہ پونے چار لاکھ کے
وعدے ہو جائیں گے۔لیکن کیا تحریک جدید اس روپے سے تمام غیر ممالک میں تبلیغی مراکز قائم کرانے میں
702
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 22 مارچ 1946ء
کامیاب ہو سکتی ہے؟ ہمیں اس وقت ہزاروں بلکہ لاکھوں مبلغوں کی ضرورت ہے، جن کو ہم غیر ممالک
میں تبلیغ اسلام کے لیے مقرر کریں۔لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں اس بات کو بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ ہم ان
ممالک کے اخراجات اس چندے سے پورے کر سکتے ہیں یا نہیں۔کیونکہ غیر ممالک کے اخراجات ہمارے
ملک کی نسبت پانچ یا چھ گنے ہیں۔ہمارے مبلغ یہاں ایک سو روپیہ میں گزارہ کر لیتے ہیں لیکن چین اور
دوسرے ممالک میں ایک مبلغ کا پانچ سو میں بھی گزارہ ہونا مشکل ہے۔یہی حال ایران کا ہے۔وہاں بھی
چیزیں بہت زیادہ مہنگی ہیں۔یہاں روپے کی دوسیر کھانڈ بکتی ہے لیکن وہاں دس روپے سیر کھانڈماتی ہے۔یہاں ہمارا مبلغ دال روٹی کھا کر پچاس روپے میں بھی گزارہ کر لیتا ہے لیکن وہاں دال روٹی کھا کر بھی پانچ
سو میں بھی گزارہ نہیں ہو سکتا۔لیکن چونکہ ہم نے ان ممالک میں تبلیغ کرنی ہے، اس لیے وہاں کے اخراجات
بھی برداشت کرنے ہوں گے۔اگر ہم ایک ہزار مبلغ فی الحال رکھیں تو ہمیں پانچ لاکھ روپیہ ماہوار یا ساٹھ
لاکھ روپیہ سالانہ کی ضرورت ہے۔دفتر اول کے ابھی آٹھ سال باقی ہیں اور دفتر اول کا چندہ دفتر دوم سے
بہت زیادہ آرہا ہے۔جب یہ آٹھ سال ختم ہوں گے تو سارا بوجھ دفتر دوم پر ہوگا۔مگر وہ ابھی بہت کم ہے، اتنا
کم کہ سب ضرورت کا چھٹا حصہ بھی اس سے پورا نہیں ہوسکتا۔حالانکہ ہماری یہ سکیم ہے کہ دفتر اول کے بعد
دفتر دوم آئندہ ان تمام اخراجات کا متحمل ہو۔تحریک جدید کے روپیہ سے جو زمین خریدی گئی ہے، اس سے ابھی کوئی خاص آمد نہیں ہو رہی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ابھی تک زمین کی درستی اور زمینوں کے پچھلے قرضہ کے ادا کرنے میں مشغول ہیں اور
ابھی ایک دو سال تک یہی سلسلہ جاری رہے گا۔اس کے بعد ہمیں انشاء اللہ معقول آمدنی ان زمینوں سے
شروع ہو جائے گی۔لیکن شرط یہ ہے کہ ہمارے کارکن اخلاص اور رغبت سے کام کریں اور پوری احتیاط
سے فصلوں کے بونے اور کاٹنے کا خیال رکھیں۔مگر یہ رقم جیسا کہ میں بار بار بتا چکا ہوں، ابھی ایک مضبوط
ریز روفنڈ بنانے میں جمع ہوگی۔منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا پانچ کروڑ کاریز روفنڈ بیرونی مشنوں کو مضبوط
کرنے کے لئے ضروری ہے۔جس کے لیے میں تیاری میں لگا ہوا ہوں۔غرض ان زمینوں کی آمد سے ہمیں
بیرونی مشنوں کے قائم رکھنے میں بہت مدد ملے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تمام دنیا کی طرف آئے ہیں اور ہم نے ساری دنیا کو آپ کا
پیغام پہنچانا ہے اور ہمیں ساری دنیا میں اس آواز کو بلند کرنے کے لئے کم از کم بیس ہزار مبلغ چاہیں اور نہیں
ہزار مبلغ کے لئے کم از کم پچاس کروڑ روپے کی سالانہ ضرورت ہے۔کیونکہ جب ہم میں ہزار مبلغ باہر تبلیغ
703
خطبه جمعه فرمودہ 22 مارچ 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
کے لیے روانہ کریں گے تو ہمیں ان کو واپس بلانے کے لیے بھی ہیں ہزار مبلغ کی ضرورت ہے۔کیونکہ ایک
مبلغ کو متواتر کئی سال تک اس کے رشتہ داروں اور اس کے بیوی بچوں سے جدا رکھنا بہت تکلیف دہ امر
ہے۔اس لئے ہمیں یہ بھی انتظام کرنا ہوگا کہ پہلے مبلغ تین سال کے بعد واپس آجائیں اور ان کی جگہ اور
چلے جائیں۔پس بیس ہزار
مبلغین کا مختلف علاقوں میں پھیلانا ، ایک ایسا کام ہے، جو صرف
چندے کی رقوم سے نہیں ہو سکتا۔اگر ہماری جماعت بہت زیادہ قربانی کرے اور چندہ کے فراہم کرنے میں
کوئی کسر اٹھانہ رکھے تو پھر بھی وہ رقم ہیں تمہیں لاکھ سے زیادہ نہ ہوگی۔لیکن جیسا کہ میں بتا چکا ہوں
کروڑوں کروڑ روپیہ کی ضرورت ہے۔اگر ہماری جماعت تجارت کی طرف متوجہ ہو جائے اور تجارت کے ایک حصہ پر ہماری جماعت
قابض ہو جائے تو اس کی مالی حالت بھی اچھی ہو جائے اور غیر ممالک میں تبلیغ کا کام، جو اسے مشکل نظر آتا
ہے، وہ بھی بہت آسان ہو جائے۔میں دیکھتا ہوں کہ دوسری اقوام کے لوگ تجارت سے کمایا ہوار و پیا اپنی
عیاشیوں، کچنوں کے ناچ گانے میں خرچ کر رہے ہیں۔ہزاروں
بلکہ لاکھوں رو پیدان کی جیبوں سے ان
کاموں کے لیے نکل آتا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت کے لئے ان کی جیبیں خالی ہیں اور ان
سے ایک پیسہ بھی نہیں نکل سکتا۔پس ضروری ہے کہ کچھ روپیہ تجارت سے بھی آئے ، جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں
خرچ ہو۔آخر کیا وجہ ہے کہ اس میدان پر صرف شیطان کا قبضہ ہو ؟ ہم نے تجارت اور صنعت کو فروغ دینے
کے لیے قادیان میں بعض کارخانے بھی جاری کئے ہیں اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی کھولی ہے۔تاجروں کے بعد زمینداروں کا بھی یہی حال ہے۔ان کے مال کا اکثر حصہ بھی عیاشیوں میں
خرچ ہوتا ہے۔اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کچھ بوجھ خدا تعالیٰ کے دین کو پھیلانے کے لئے
زمینداروں پر بھی پڑے، میں نے تحریک جدید کے لیے یہاں زمینیں خریدی تھیں۔ان کی قیمت اس وقت
تک قریباً پندرہ لاکھ روپیہ ادا کی جا چکی ہے۔اگر ہم یہی روپیہ مختلف تجارتوں پر لگاتے اور اگر ہمیں پندرہ فی
صدی نفع ہوتا تو بھی ہمیں سوا دو لاکھ روپیہ سالانہ آمدنی ہوتی۔لیکن ہمیں ابھی تک صرف ایک لاکھ کی سالانہ
آمد ہورہی ہے۔اس کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کارکن ستی اور غفلت سے کام کرتے ہیں اور اپنے فرائض
پوری تن دہی سے سرانجام نہیں دیتے۔اس دفعہ محمد آباد میں یہ پہلا سال ہے کہ مجھے محمد آباد کے کارکنوں کے
کام سے خوشی ہوئی ہے اور مجھے ان کے کام میں ترقی نظر آئی ہے۔اس سال محمد آباد کے کارکنوں نے 25
فیصدی اپنے کام میں ترقی کی ہے۔لیکن جہاں ہم ان لوگوں سے سو فیصدی ترقی کی امید رکھتے ہیں، وہاں
704
خطبه جمعه فرمود 22 مارچ 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
25 فیصدی ترقی ہمارے دل کو تسلی نہیں دے سکتی۔ہاں اس ترقی پر اظہار خوشنودی بھی ضروری ہے اور اللہ
تعالیٰ کا شکر بھی کہ اس نے ہمارا قدم درستی کی طرف اٹھایا۔پنجاب کی زمین سندھ کی زمین کے مقابلہ میں
بے انتہا آمدنی پیدا کرتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پنجاب کے لوگ سندھی لوگوں کی نسبت زیادہ محنتی ہیں۔ایک دوست جو کہ زراعت کے محکمہ میں افسر ہیں، انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کے لائل پور میں دو مر بعے ہیں
اور انہوں نے دونوں 6400 روپے سالانہ ٹھیکے پر دیئے ہوئے ہیں۔یعنی انہیں فی مربعہ 3200 روپیہ ملتا
ہے۔اگر ہمیں بھی 3200 روپیہ فی مربعہ آمد ہوتو تحریک جدید کے 400 مربعوں سے ہمیں بارہ ، تیرہ لاکھ
روپیہ سالانہ کی آمد ہو جائے۔لیکن ہمیں ابھی تک ایک لاکھ روپیہ کی آمدان زمینوں سے ہوتی ہے۔اور یہ
ایام قیمتوں کی زیادتی کے ہیں، اگر قیمتیں گر جائیں اور پیدوار کی یہی حالت رہے تو پھر تو پچاس، ساٹھ ہزار
کی آمد کا اندازہ رہ جاتا ہے۔لیکن تحریک کے واقفین اور دوسرے کارکن عقل اور قربانی اور محنت سے کام
لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پنجاب کے برابر آمد یہاں سے پیدا نہ کر سکیں۔بہر حال اس سال میں کارکنوں کے
کام پر خوش ہوں اور ان کے اچھے کام کی تعریف کرتا ہوں۔پہلے تمام سالوں سے اس سال فصلیں اچھی
ہیں اور آئندہ فصلوں کی تیاری بھی اچھی ہے۔اب ایک بات کی نگرانی باقی ہے کہ جس طرح انہوں نے پہلے
محنت اور کوشش سے کام کیا ہے، اسی طرح اب فصلوں کے کاٹنے میں بھی حفاظت سے کام لیں اور پوری
پوری نگرانی کریں کہ فصل کا کوئی حصہ بھی ضائع نہ ہو۔اگر کارکنوں نے پوری طرح نگرانی کی تو مجھے امید ہے
محمد آباد کی فصل تمام اسٹیوں سے بڑھ جائے گی اور اگر ان اسٹیوں
کی فصل بھی اس کے برابر ہوگئی یا اس سے
بڑھ گئی تو میں سمجھوں گا کہ محد آباد کے کارکنوں نے فصل کی پوری طرح حفاظت نہیں کی۔اگر آج ہم زراعت کی طرف متوجہ ہیں تو محض اس لیے کہ ان جائیدادوں کے ذریعہ قرآن کریم
اور حدیث اور اسلام کی تائید کے لیے کتابیں پھیل سکیں۔اگر ہم تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو محض اس
لئے کہ ہماری اتنی آمد ہو جائے کہ اس سے ہم اسلام اور احمدیت کی تمام دنیا میں اشاعت کر سکیں۔پس ہمارا
زراعت اور تجارت کی طرف متوجہ ہونا، دنیوی معاملہ نہیں بلکہ دینی ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ ہم
ہندوستان میں دوسرے مسلمانوں کے مقابلہ میں دوسو کے مقابلہ میں ایک ہیں۔اور دنیا کی آبادی دوارب
ہے، اس لئے ہم دنیا کے مقابلے میں چار ہزار کے مقابلہ میں ایک ہوئے۔اور چونکہ ہماری اس تعداد میں
سب عورتیں اور بچے وغیرہ شامل ہیں اور اگر ہر گھر کے پانچ فرد سمجھے جائیں اور ان میں سے صرف ایک مرد
بالغ عاقل سمجھا جائے تو ہمیں ہزار کے مقابلہ میں ہم ایک ہوئے۔اور چونکہ بعض ایسے بھی ہوتے ہیں، جن
705
خطبه جمعه فرمودہ 22 مارچ 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
کی عقل تیز نہیں ہوتی یا تبلیغ کرنے میں ست ہوتے ہیں یا جاہل ہوتے ہیں، تبلیغ کر نہیں سکتے تو اس لحاظ
سے ہم دو لاکھ کے مقابلہ میں ایک ہوئے۔اب دو لاکھ کے مقابلہ میں ایک آدمی کیا کر سکتا ہے؟
پس ضرورت ہے اس امر کی کہ جماعت کی تعداد کو جلدی جلدی بڑھایا جائے۔جب تک تعداد
زیادہ نہیں ہوتی تبلیغ کا عام ہونا بہت مشکل ہے۔اس دفعہ تبلیغ میں بھی محمد آباد سب سے بڑھ گیا ہے۔سندھیوں میں سب سے زیادہ محمد آباد کے لوگوں نے تبلیغ کی ہے اور تیرہ چودہ آدمی بیعت بھی کر چکے
ہیں اور سرعت کے ساتھ ترقی کی طرف قدم اٹھتا نظر آ رہا ہے۔اس دفعہ محمد آباد باقی اسٹیٹیوں سے دولحاظ
سے اول نمبر پر رہا ہے۔اول فصلوں کے لحاظ سے، جیسی فصل اس دفعہ محمد آباد میں ہے، ایسی فصل ہماری کسی
اور سٹیٹ میں نہیں ہے۔یہاں یہ سوال نہیں کہ محمد آباد ایک دنیوی کام میں سب سے بڑھ گیا ہے۔بلکہ ہم
اس کامیابی کو اس نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ محمد آباد نے خدا کے نام کی جائیداد کو باقی اسٹیوں سے زیادہ
کامیاب بنانے کی کوشش کی ہے۔حقیقت یہ ہے جو شخص خدا کے کام آنے والی جائیداد کی آمدنی میں ایک
پیسہ کی بھی زیادتی کرتا ہے، گویاوہ ایک پیسہ اپنی آمدنی سے خدا تعالی کی راہ میں خرچ کرتا ہے۔اور جو شخص
خدا تعالیٰ کی فصل کو زیادہ کرتا ہے تو جو آمدن اس زائد فصل سے ہوتی ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے دفتر میں اسی کے
نام لکھی جاتی ہے، گویا اس نے اپنے پاس سے خدا کی راہ میں خرچ کی۔پس اس اسٹیٹ کے لوگوں کا فصل کو
بڑھانا دنیوی لحاظ سے بھی گو فائدہ مند ہے لیکن دینی لحاظ سے بھی کارکنوں کے لیے ثواب کا موجب ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے نوجوانوں کو ہمت دے اور ان کی محنت میں برکت دے۔دوسرے تبلیغی لحاظ سے محمد آباد
اول نمبر پر ہے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ان کے ذریعہ دین کی اشاعت اور تبلیغ اسلام کی خوشبو دور دور تک پھیلے۔ہمارے لیے تبلیغی لحاظ سے سندھ بہت اعلیٰ جگہ ہے۔سندھ وہ ملک ہے، جہاں اسلام ہندوستان
میں سب سے پہلے آیا۔جہاں مقامی روایات کے مطابق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ
تشریف لائے اور جہاں آپ کے صحابہ فوت ہوئے۔ناصر آباد کے پاس ایک گاؤں ہے، جس کا نام
دیہہ صحابو" ہے۔یعنی صحابی کا گاؤں وہاں ایک صحابی " کی قبر بھی ہے اور عین میری زمین میں ہے۔اسی
طرح ہمبئی کے پاس ایک جگہ تھا نہ ہے، وہاں بھی صحابہ کی قبریں بیان کی جاتی ہیں۔اہل عرب میں تبلیغ
کرنے کا سب سے اچھا رستہ سندھ ہے۔ہم پنجاب سے عرب میں تبلیغ نہیں کر سکتے ، ہم بنگال سے بھی
عرب میں تبلیغ نہیں کر سکتے ، ہم یو۔پی سے بھی عرب میں تبلیغ نہیں کر سکتے ، ہم افغانستان سے بھی عرب میں
تبلیغ نہیں کر سکتے۔اگر ہم عرب میں تبلیغ کر سکتے ہیں تو سندھ کے رستے سے ہی کر سکتے ہیں۔کیونکہ۔706
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرمود و 22 مارچ 1946ء
ہندوستان کی تمام تجارت عرب سے سندھ کے ذریعہ ہوتی ہے۔عرب
کی کھجوریں، چٹائیاں ، رسیاں اور اسی
قسم کی دوسری چیزیں کراچی آکر اترتی ہیں۔کراچی سے غلہ کھانڈ اور باقی اشیاء تجارت عرب کو جاتی ہیں۔یہ تجارت زیادہ تر کشتیوں کے ذریعہ ہوتی ہے۔عربوں کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے جہالت
کے زمانہ میں آکر ہم کو ظلمت سے نکالا، ہمیں اللہ تعالیٰ سے ملایا، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روشناس
کرایا۔یہ ان کی اتنی بڑی نیکی ہے کہ جس کا کسی طرح بدلہ نہیں دیا جا سکتا۔اور اب جبکہ عرب خدا تعالیٰ سے
دور جاچکے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ان کو خدا تعالیٰ سے ملائیں۔اور عربوں کو تبلیغ کرنے کا سب سے اچھا
ذریعہ یہی ہے کہ ہم سندھیوں کو احمدی بنائیں۔اگر سندھی لوگ کثرت سے احمدی ہو جائیں تو ہماری آواز
بہت ہی آسانی کے ساتھ عربی ممالک میں پہنچ سکتی ہے۔کیونکہ عرب کا اور سندھ کا سمندر ملا ہوا ہے۔عرب
سے سندھ کو اور سندھ سے عرب کو کثرت سے کشتیاں آتی جاتی رہتی ہیں۔اگر کشتیاں چلانے والے یا
کشتیوں کے مالک احمدی ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ عربی ممالک میں احمدیت کی آواز نہ پہنچے۔اگر ہم کشتیوں
کی تجارت پر قابض ہو جائیں تو ہم بہت مؤثر پیرائے میں عرب میں تبلیغ کر سکتے ہیں۔خواہ عربی ممالک
میں ہمارے مبلغوں کو داخلہ کی اجازت نہ بھی ہو۔کیونکہ دوسرے رستوں سے تو ہمارے مبلغوں کو حکومت
روک سکتی ہے لیکن تجار کے رنگ میں کام کرنے والوں کو حکومت کس طرح روک سکتی ہے؟ اگر حکومت ان
کشتیوں کی آمد ورفت روک دے تو اسے وہ چیزیں نہ مل سکیں گی ، جوان کو ہندوستان سے پہنچتی ہیں۔اور
حکومت مجبور ہوگی کہ ان کشتیوں کو اپنے ساحل پر آنے دے۔پس یہ عربی ممالک میں تبلیغ کا بہترین ذریعہ
ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کشتیوں کی تجارت میں احمدیوں
کا ہاتھ ہو۔ہماری جماعت کو اس علاقہ
کی اہمیت کو جاننا چاہئے۔صرف یہی نہیں کہ سندھ عرب کا دروازہ ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے سلسلہ کو سندھ میں
جائیداد میں عطا کی ہیں اور یہ بات بھی بلا وجہ نہیں۔جس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو ہندوستان میں بلاوجہ نہیں بھیجا، اسی طرح اللہ تعالیٰ کا سندھ میں ہمیں جائیداد عطا کرنا ، بلا وجہ
نہیں۔کیوں نہ اللہ تعالیٰ نے پنجاب میں یا یوپی میں ہمارے لیے زمین خریدنے کے سامان کر دیئے؟
پنجاب میں بھی زمینیں بکتی ہیں اور یوپی میں بھی اچھی اچھی زمینیں مل سکتی تھیں۔پھر یہاں سندھ میں لانے
کی کوئی وجہ تو ضرور ہے۔اصل بات یہ ہے کہ یہ زمینیں ایک خواب کی بناء پر خریدی گئی ہیں۔جب میں نے
وہ خواب دیکھا تھا، اس وقت ابھی سکھر بیراج نہیں بنا تھا اور نہ اس قسم کی کوئی خاص سکیم تھی۔میں نے خواب
707
خطبہ جمعہ فرمود : 22 مارچ 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
میں دیکھا کہ میں ایک نہر کے کنارے ایک بند پر کھڑا ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ اس علاقے میں طغیانی آ
گئی ہے اور گاؤں کے گاؤں غرق ہونے شروع ہو گئے ہیں اور میں حیرت کے ساتھ یہ نظارہ دیکھ رہا ہوں
کہ اتنے میں میرے ساتھیوں میں سے کسی نے مجھے آواز دی کہ پیچھے پانی بہت قریب آگیا ہے۔میں نے
پیچھے مڑ کر دیکھا تو دیکھا کہ تمام قصبے اور گاؤں زیر آب ہو رہے ہیں اور پانی بہت قریب آگیا ہے۔جس
کنارے پر میں کھڑا ہوں، وہاں کچھ اور اشخاص بھی میرے ساتھ کھڑے تھے۔تھوڑی دیر میں پانی اور بھی
زیادہ قریب آگیا ہے اور اس نے وہ کنارا بھی اکھاڑ پھینکا ، جس پر میں کھڑا تھا۔اور میں نہر میں تیرنے لگ
گیا ہوں۔یہ نہر دور تک چلی جاتی ہے اور اب ایک دریا کی شکل میں تبدیل ہوگئی ہے۔میں کوشش کرتا ہوں
کہ کسی جگہ میرے پیر لگ جائیں۔آخر میں تیر تا تیر تا فیروز پور کے آگے نکل کیا اور بار بارکوشش کے باوجود
میرے پاؤں
کہیں نہیں لگے۔اس وقت یوں معلوم ہوتا ہے کہ نہر تسلیح سے جاملی ہے اور اب یہ دریا، سندھ
دریا میں ملنے کے لئے جارہا ہے۔تب میں بہت گھبرایا اور میں نے دعا شروع کی کہ یا اللہ سندھ میں تو
میرے پیر لگ جائیں، یا اللہ سندھ میں تو میرے پیر لگ جائیں۔اس دعا کے بعد میں دیکھتا ہوں کہ یکدم
ایک اونچی جگہ پر میرے پیر لگ گئے ہیں۔جب سندھ کا علاقہ آباد ہونا شروع ہوا تو یہ خواب مجھے یاد آ گئی
اور اس خواب کی بنا پر میں نے یہاں زمینیں خرید لیں۔جس وقت میں نے یہ خواب دیکھی تھی ، اس وقت کے
سندھ کے آباد ہونے کے کوئی آثار نہ تھے اور جتنے بڑے بڑے انجینئر تھے، وہ سب سکھر سے نہریں نکالنے
کے خلاف تھے۔آخر لارڈ لائڈ نے جو کہ بمبئی کا گورنر تھا، چند انجینئروں کو اپنے ساتھ متفق کیا اور سکھر بیراج
کی سکیم منظور کروالی اور اسی کے نام سے اس بیراج کا نام لائڈ ز بیراج“ ہے۔غرض یہ جائیداد ایک معجزہ اور ایک نشان ہے۔اس کا ہرایکڑ خدا تعالیٰ کے کلام کی تصدیق کر رہا
ہے اور بتارہا ہے کہ اس جگہ جائیداد کا پیدا ہونا، ایک الہی سکیم کے مطابق ہے۔اور ہمیں چاہئے کہ اس
جائیداد کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی کوشش کریں۔پس اگر کسی دوست کو معلوم ہو کہ کسی جگہ اس علاقہ میں
اور زمین ملتی ہے تو اسے ہمیں اطلاع دینی چاہیے۔اس وقت ہماری زمینیں ضلع میر پور خاص اور ضلع حیدر
آباد میں ہی ہیں۔لیکن میں چاہتا ہوں کہ سندھ کے تمام علاقوں میں ہماری زمینیں پھیل جائیں۔کیونکہ
جہاں ہماری زمینیں ہوں گی، وہاں ہمارے کارکن بھی رہیں گے اور ان کے ذریعہ سندھیوں میں احمدیت
پھیلے گی۔پس دوستوں کو اس بات کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے کہ جہاں کہیں کسی جائیداد کا پتہ لگے کہ وہ
سلسلہ کے لئے فائدہ بخش ہو سکتی ہے، فورا مجھے یا تحریک جدید کو اطلاع دیں۔708
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
66
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مارچ 1946ء
اس کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سلسلہ کے لئے قربانی کرنے والوں کی یاد گار کو تازہ رکھنے کے
لئے میں نے سلسلہ کی جائداد کے مختلف گاؤں کے نام بزرگوں کے ناموں پر رکھنا تجویز کیا ہے۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہیں، اس لئے آپ کے نام پر اس گاؤں کا نام جو تحریک کی
جائیداد کا مرکز ہے، محمد آباؤ رکھا گیا ہے۔صدر انجمن احمدیہ کی جائیداد کے مرکز کا نام احمد آباد حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نام پر رکھا گیا ہے۔محمد آباد آٹھ ہزا را یکٹر کا رقبہ ہے۔اس لحاظ سے میرا خیال
ہے، اس میں چھ سات گاؤں اور آباد ہو سکتے ہیں۔اگر بارہ سو ایکڑ کا ایک گاؤں بنایا جائے تو سات گاؤں اس
رقبہ میں آباد ہو سکتے ہیں۔اس وقت جو آبادیاں یہاں قائم ہو چکی ہیں، ان میں سے ایک کا نام پہلے سے
حضرت خلیفہ اول کے نام پر نو رنگ ہے۔اب شمالی حلقہ کی ایک آبادی، جو شیشن کے پاس ہے، اس کا نام
کریم نگر رکھا گیا ہے۔اور مغربی طرف کی دو آبادیوں میں سے ایک کا نام لطیف نگر صاحبزادہ
عبداللطیف صاحب کی یاد میں اور ایک کا نام روشن نگر حافظ روشن علی صاحب کی یادگار میں رکھا گیا ہے۔پہلے میں نے ان ناموں کے ساتھ آباد لگایا تھا مگر پھر اسے نگر میں تبدیل کر دیا تا کہ محمد آباد نام کے لحاظ سے بھی
اپنے حلقہ میں ممتاز ہو۔جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سورج ہیں اور یہ لوگ ستارے ہیں ، اسی طرح
محمد آباد بطور سورج کے ہو اور اس کے ارد گرد باقی گاؤں بطور ستاروں کے ہوں۔میرا ارادہ بعض اور نام بھی
رکھنے کا ہے۔مثلاً ” برہان نگر مولوی برہان الدین صاحب کے نام پر اور اسحاق نگر میر محمد اسحاق صاحب
مرحوم کے نام پر۔اسی طرح ایک دو گاؤں احمد آباد کی زمین میں بھی آباد ہو سکتے ہیں۔ان کے ساتھ بھی
نگر لگایا جائے گا اور جو گاؤں احمد آباد میں آباد ہوں گے، ان کے نام بھی سلسلہ کے لئے قربانی کرنے
والوں کے نام پر رکھے جائیں گے۔ان گاؤں کے نام بھی اللہ تعالیٰ کا ایک نشان ہوں گے۔کیونکہ ایک وہ
دن تھا کہ قادیان میں اگر تین، چار سو روپیہ چندہ آجا تا تھا تو بڑی ترقی سمجھی جاتی تھی اور آج یہ دن آیا ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے اپنے سلسلہ کو لاکھوں لاکھ کی جائیدادیں دی ہیں اور قربانی کرنے والوں کے نام پر گاؤں آباد ہو
رہے ہیں۔اسی طرح میرا خیال ہے کہ ایک گاؤں کا نام "تحریک نگر“ رکھا جائے، جو تحریک جدید میں حصہ
لینے والوں کی یاد گار ہو۔پس اگر کسی دوست کو اضلاع حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر، دادو، کراچی یا میر پور خاص
میں
کسی اچھی زمین کا علم ہو تو وہ ہمیں فوراً اطلاع دے۔خواہ وہ قیمتا ملتی ہو یا مقاطعہ پر ملتی ہو۔اگر ہمارے
قریب ہو تو تھوڑی زمین بھی خریدی جاسکتی ہے۔لیکن اگر دور ہو تو پندرہ سو یا دو ہزارا یکٹر سے کم نہ ہو۔کیونکہ
اس سے تھوڑی زمین کا انتظام بہت مہنگا پڑتا ہے۔لیکن اگر ہماری اسٹیوں کے قریب تھوڑی زمین بھی ہو تو وہ
خریدی جاسکتی ہے۔اور پھر تبادلوں کے ذریعہ اسے ساتھ ملایا جاسکتا ہے۔وو
709
خطبہ جمعہ فرمود 22 مارچ 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
زمین کے علاوہ میرا ارادہ ہے کہ حیدر آباد اور ایسے ہی دوسرے علاقوں میں کارخانے جاری کئے
جائیں۔تحقیقات کے لئے کہ کہاں کہاں کارخانے مفید ہوں گے ، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ایک کارکن کو
مقرر کیا ہے۔اب واپس جاکر اس کی رپورٹ دیکھ کر فیصلہ ہو سکے گا کہ کس کس جگہ کس کس قسم کے
کارخانے کامیاب ہو سکتے ہیں۔سندھ کو اللہ تعالیٰ نے سلسلہ کی جائیدادوں کے لیے انتخاب کیا ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ کے اس انتخاب
کی قدر کرنی چاہئے اور محنت اور قربانی سے سلسلہ کی آمد کو بڑھانا چاہئے۔پس میں تمام کارکنوں کو نصیحت کرتا
ہوں کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھیں اور انہیں کما حقہ ادا کریں اور سستی اور غفلت سے سلسلہ کی جائیداد کوکسی رنگ
میں نقصان کی طرف نہ لے جائیں۔اسلام کو دوبارہ تمام ادیان پر غالب کرنے کی اللہ تعالیٰ نے جو داغ بیل
ڈالی ہے، اس میں وہ مد ہوں اور روک نہ بنیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ اسلام سے باغی تو میں ہمارے
ذریعہ اسلام میں داخل ہوں اور اسلام کی بنیاد ایسی مضبوط اور شاندار طور پر قائم ہو کہ غیر مسلموں کی فوقیت کلی طور
پر مٹ جائے اور وہ ایسے نظر آئیں جیسے سورج کے مقابلہ میں ایک جگنو ہوتا ہے۔( مطبوع الفضل 102 پریل 1946 ء )
710