اب وقت ہے کہ تم دنیا داری کی روح کو بالکل کچل دو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اپریل 1946ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید- ایک البی تحر یک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اپریل 1946ء
اب وقت ہے کہ تم دنیاداری کی روح کو بالکل کچل دو
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اپریل 1946ء
جب قوموں میں تنزل واقعہ ہو جاتا ہے، جب قوموں پر جہالت غالب آجاتی ہے،
جب قوموں کے دلوں سے دین کی محبت چلی جاتی ہے تو اس وقت ان کی حالت اپنی پہلی حالت سے بالکل
مختلف ہو جاتی ہے اور کامیابی کے سامان اور کامیابی کے ذرائع دور سے دور تر ہوتے چلے جاتے ہیں۔جیسے
مٹھی میں سے ریت نکلتی چلی جاتی ہے، اسی طرح با مراد ہونا اور مظفر منصور ہونا، ان کے ہاتھوں سے نکلتا چلا
جاتا ہے۔اور جب خدا تعالیٰ کسی قوم کی آنکھوں کو کھول دیتا ہے، جب وہ اس کے حوصلوں کو بلند کر دیتا ہے
اور جب وہ اس کے ایمان کو مضبوط کر دیتا ہے تو اس قوم میں صحیح قربانی او صیح قسم کا ایثار پیدا ہوتا چلا جاتا ہے
اور وہ دن بدن اپنے کاموں میں ترقی کرتی جاتی ہے۔یہ ایک قانون ہے، جو ہمیشہ سے چلا آیا ہے اور ہمیشہ
تک جاری رہے گا۔خدا تعالیٰ کی سنتیں
کبھی بدلا نہیں کرتیں اور خدا تعالیٰ جس امر کا فیصلہ اپنے قانون قدرت
کے مطابق کرتا ہے، وہ آخر تک اسی طرح چلتا چلا جاتا ہے۔" جب کوئی قوم دنیا کی طرف جاتی ہے تو اگر اس کے اندر دین کی بنیاد ہوتی ہے تو خدا
تعالیٰ اس سے دنیا بھی چھین لیتا ہے۔یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ ایک قوم بچے دین کی خدمت کے لئے مقرر کی گئی
ہو اور وہ اپنے فرائض میں سستی کرے اور دین کی بجائے دنیا کی طرف مائل ہو جائے تو پھر خدا تعالیٰ اس
کے پاس دنیا بھی رہنے دے۔جو اقوام بے دین ہیں اور جن کو روحانیت کے ساتھ کوئی وابستگی نہیں ، وہ بے
شک دنیوی ذرائع سے ترقی کرتی چلی جاتی ہیں۔لیکن جن قوموں کو خدا تعالیٰ نے دین کی خدمت سپرد کی
ہوتی ہے، وہ کبھی دنیوی ذرائع سے ترقی نہیں کرتیں۔وہ جب بھی دین کو چھوڑ کر دنیا کی طرف مائل ہو جاتی
ہیں ، خدا تعالیٰ ان کی دنیا بھی چھین لیتا ہے“۔وو
اس وقت احمد یہ جماعت کو اللہ تعالیٰ نے ایک بچے مذہب کا حامل بنایا ہے۔اگر ہماری
جماعت کے افراد دیانتداری اور اخلاص کے ساتھ دین کے حامل نہیں ہوں گے تو خدا تعالیٰ احمدیوں کے
ساتھ بھی وہی سلوک کرے گا، جو ایک بادشاہ اپنے باغیوں کے ساتھ کیا کرتا ہے۔میں متواتر اور بار بار
733
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اپریل 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
جماعت کو توجہ دلا رہا ہوں کہ ہمارے تبلیغی ادارے کمزور ہورہے ہیں اور تبلیغ کی وسعت ، جو ہمارے ذمہ
لگائی گئی ہے، اس کا اندازہ اتنا زیادہ ہے کہ اس کے لیے ہمیں اپنے آدمیوں کو قربانی کے تنور میں اس طرح
جھونکنا پڑے گا ، جس طرح بھٹی والا اپنی بھٹی میں پتے جھونکتا ہے۔مگر باوجود اس کے میں دیکھتا ہوں کہ
گا،
جماعت میں پوری طرح بیداری پیدا نہیں ہو رہی۔میں مایوس تو نہیں کیونکہ ہر چیز آہستہ آہستہ آتی ہے۔لیکن میں یہ بھی دیکھ رہا ہوں کہ جماعت کی سستی کی وجہ سے ہمارے کاموں کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔میں
نے پچھلے سال جماعت کو مدرسہ احمدیہ میں داخلہ کی طرف توجہ دلائی تھی اور کہا تھا کہ اگر تم اپنے لڑکوں کو اس
مدرسہ میں داخل نہیں کرو گے تو آخر اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کے لیے ہم کہاں سے مبلغ لا ئیں گے؟ اس
سال خدا تعالیٰ نے جماعت کو توفیق عطا فرمائی اور چالیس کے قریب لڑکے مدرسہ احمدیہ کی پہلی جماعت
میں داخل ہوئے۔لیکن آج جب میں نے پتہ لیا تو معلوم ہوا کہ اس سال صرف چھ لڑ کے داخل ہوئے
ہیں۔اور چونکہ کچھ لڑ کے بعد میں نکل بھی جاتے ہیں، اس لیے اس کے معنی یہ ہوں گے کہ قریباً اس جماعت
کا بند کر دینا زیادہ اچھا ہے، بہ نسبت اس کو جاری رکھنے کے۔کیونکہ دو تین لڑکوں کے لیے کسی سکول یا
جماعت کے کھولنے کے کوئی معنی ہی نہیں ہو سکتے۔لیکن دوسری طرف یہ حالت ہے کہ جماعتیں ہم سے
آدمی ضرور مانگتی ہیں۔جب بھی کوئی شخص ملتا ہے، یہی کہتا ہے کہ یہاں کے ناظر بڑے ست ہیں، انجمن
بڑی ست ہے۔ہم چٹھیاں لکھتے رہتے ہیں لیکن ہماری طرف کوئی آدمی نہیں بھیجتے۔میں حیران ہوں کہ
ایسے لوگوں کے دماغ میں کوئی فتور ہے یا روحانیت کی کمی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کی آنکھوں پر ایسا پردہ
ڈال دیا ہے کہ اتنی موٹی بات بھی ان
کی سمجھ میں نہیں آتی کہ اگر ہم اپنے لڑکے نہیں بھجوائیں گے تو وہ لوگ
مبلغ کہاں سے بھیجیں گئے“۔ہر فرد بشر شور مچارہا ہے کہ ہائے ہمیں مولوی نہیں بھیجتے ہمیں مولوی نہیں بھیجتے۔حالانکہ
الزام ان پر آتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دین کی بجائے دنیا کی طرف بھیجتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہمیں مولوی
بھیجو، ہمیں مولوی بھیجو۔ہم اگر ہندوؤں کو نو کر رکھنا شروع کر دیں اور ان کا نام مولوی رکھ دیں تو ایسے لوگ
ہمیں کئی مل جائیں گے۔ہر قوم میں ایسے لوگ ہیں کہ اگر چالیس پچاس روپے ان کو دے دیئے جائیں تو وہ
غیر مذہب کی ملازمت کے لیے بھی تیار ہو جائیں گے۔کئی ہندو ہیں، جو اس معاوضہ پر کام کرنے کے لئے
تیار ہو سکتے ہیں۔لیکن کیا تم اس بات پر خوش ہو سکتے ہو کہ تمہاری طرف ہند و مبلغ بھجوا دئیے جائیں ؟ اگر تم
اس بات پر راضی ہو کہ تمہاری طرف ہندو بھجوائے جائیں، اگر تم اس بات پر راضی ہو کہ تمہاری طرف
734
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اپریل 1946ء
چوڑھے بھجوادیے جائیں، اگر تم اس بات پر راضی ہو کہ تمہاری طرف بنگی بھجوائے جائیں، اگر تم اس بات پر
راضی ہو کہ تمہاری طرف سائنسی بھجوائے جائیں، اگر تم اس بات پر راضی ہو کہ تمہاری طرف عیسائی مبلغ
بھجوائے جائیں تو بڑے شوق سے اپنے لڑ کے دین کی تعلیم کے لئے نہ بھجواؤ۔اور کہہ دو کہ کسی مذہب و قوم کا
آدمی ہو، اس
کا نام مبلغ رکھ کر ہمیں بھجوادو۔لیکن اگر تمہاری مراد مبلغ سے ایک احمدی مبلغ ہے، اگر تمہاری مراد
مبلغ سے ایک مسلمان مبلغ ہے، اگر تمہاری مراد مبلغ سے ایک علم دین پڑھا ہوا انسان ہے تو وہ لوگ نہیں آ
سکتے ، جب تک تم اپنے بیٹوں کو اس طرف نہیں بھجواتے۔ہر دفعہ جو تم شکایت کرو گے، اس کے یہ معنی ہوں
گے کہ تم عقل کا منہ چڑا رہے ہو۔اور ہر دفعہ جو تم شکایت کرو گے ، اس کے معنی یہ ہوں گے کہ تم حقائق سے
آنکھیں بند کر رہے ہو۔کیونکہ مبلغ لڑکوں سے ہی تیار ہو سکتے ہیں۔جب تک کوئی جماعت اپنے لڑکے دین
کی خدمت کے لئے دینے کو تیار نہیں، اس وقت تک اس جماعت کو یہ حق بھی حاصل نہیں کہ وہ ہم سے مبلغ
مانگے۔مگر آخر کب تک یہ سلسلہ چلتا چلا جائے گا ؟ کب تک ہم جماعت کو بیدار کرتے جائیں گے اور وہ
خاموش بیٹھی رہے گی ؟ یہ مثال تو وہی ہوگئی ہے جیسے غالب نے کہا ہے کہ
ہم کہیں گے حال دل اور آپ فرما ئیں گے کیا؟
وو
ہی کوئی ایسی بات نہیں جسے ہماری جماعت کے لوگ سمجھ نہ سکتے ہوں کہ اگر تم اپنے بیٹوں
کو مدرسہ میں نہیں بھیجتے تو تمہیں سلسلہ کی طرف سے مبلغ بھی نہیں مل سکتے۔تمہارے ہی بیٹے ہیں، جو مبلغ بن
سکتے ہیں۔عیسائیوں کے بیٹے اسلام کے مبلغ نہیں بن سکتے، ہندؤں کے بیٹے اسلام کے مبلغ نہیں بن سکتے ،
سکھوں کے بیٹے اسلام کے مبلغ نہیں بن سکتے۔اور اگر تمہارے بیٹے بھی دنیوی کاموں کے لیے وقف
رہیں گے تو پھر اسلام کا خانہ بالکل خالی ہے۔پھر ہم سے مبلغ بھی مت مانگو بلکہ کہو کہ دین کا دروازہ ہم نے
اپنے اوپر بند کر لیا ہے۔یہ کیوں کہتے ہو کہ مبلغ دور مبلغ دو۔یہ چیز اتنی انتہا درجہ خلاف عقل ہے کہ میں حیران
ہوں ، وہ کون سا ذریعہ ہے، جس سے میں جماعت کو سمجھاؤں؟ سوتے کو جگانا آسان ہوتا ہے لیکن جاگتے
ہوئے کو جگانا ناممکن ہوتا ہے۔اگر تم واقع میں سوئے ہوئے ہو تو میرے وعظ اور نصیحت سے کبھی کے جاگ
چکے ہوتے۔لیکن تم تو جاگتے ہوئے مچھلے بن رہے ہو۔اب میرے پاس کون سا ذریعہ ہے، جس سے میں
مچھلے کو جگا سکوں۔محلے کو جگانے کی کسی انسان میں طاقت نہیں ہوتی بلکہ مجلے کو تو خدا بھی نہیں جگا تا۔آخر خدا
تعالیٰ نے ابوبکر کو ہدایت دی، ابو جہل کو نہیں دی۔عمر کو ہدایت دی، عتبہ کو نہیں دی۔عثمان کو ہدایت
دی، شیبہ کو نہیں دی۔علی کو ہدایت دی، ولید کو نہیں دی۔جب تک تم میں یہ احساس پیدا نہیں ہوتا کہ دین
735
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اپریل 1946ء
"
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
کی بھی کوئی قیمت ہے، جب تک تمہارے نزدیک خدا تعالیٰ کے کلام کے معنی کرنے کی کوئی قیمت نہیں۔لیکن اگر تمہارا بیٹا چاندی کا چمکتا ہوا روپیہ تمہارے پاس لے آئے تو تم خوش ہوتے ہو اور سمجھتے ہو کہ یہ حقیقی
چیز ہے، جو ہمارے بیٹے کی کمائی ہے، تب تک تم سے دین کی خدمت کی امید رکھنا عبث اور فضول ہے۔اس طرح ہماری جماعت کا ایک حصہ یہ سمجھتا ہے کہ اگر ان کا بیٹا چمکتا ہوار و پیہ کما کر لاتا
ہے تو اس کے مقابلہ میں دین کی تبلیغ اور اسلام کے بچاؤ کا کام کوئی حقیقت ہی نہیں رکھتا۔ہم اپنے بیٹے کو
ایسے لغو کام پر کس طرح لگا سکتے ہیں کہ وہ ساری عمر لوگوں کو قرآن پڑھاتا اور بھولے بھٹکوں کو دین کی طرف
بلا تا ر ہے؟ ہم اسے کسی ایسے کام پر کیوں نہ لگائیں، جس سے وہ چمکتا ہوار و پہیہ ہمارے پاس لائے ؟ شاید تم
میں سے ہر شخص حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مثال سن کر مسکرا دیتا ہو گا کہ وہ شخص کیسا احمق تھا ، جس
نے کہا کہ جب لوگوں نے چڑیا جتنا روپیہ میرے سامنے لا کر رکھ دیا تو میں کیا کرتا؟ مگر تم اپنے نفسوں میں
غور کرو اور سوچو، کیا تمہیں محسوس نہیں ہوتا کہ یہی کام تم بھی کر رہے ہو؟ ہر وہ شخص ، جو اپنی اولاد میں سے
یک حصہ کو دین کی طرف نہیں بھیجتا، وہ گویا چڑیا جتنے روپیہ کو محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم کے احکام اور آپ کی
تعلیم پر مقدم سمجھتا ہے۔اور اس کی مثال وہی ہے جیسے کہ کسی شاعر نے کہا کہ
عجب طرح کی ہوئی فراغت گدھوں پر ڈالا جو بارا اپنا
وو
یاد رکھو اگر تم خدا تعالیٰ کے سامنے منہ دکھانے کے قابل بن کر جانا چاہتے ہو ، اگر تم نہیں
چاہتے کہ قیامت کے دن تمہارے چہروں پر کول تار ملا جائے ، اگر تم نہیں چاہتے کہ تمہیں ذلت اور نامرادی
کا منہ دیکھنا پڑے، اگر تم نہیں چاہتے کہ تمہیں قیامت کے دن تمام اگلی اور پچھلی نسلوں میں شرمندہ اور ذلیل
ہونا پڑے تو ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو جلد سے جلد سمجھنا چاہئے اور دین کی حفاظت کے لیے اپنی نسلوں کو پیش
کرنا چاہئے۔یہ مت خیال کرو کہ میں یا کوئی اور عقلمند یہ سمجھ لے گا کہ تم ، جو اپنے بچوں کو دین کی خدمت کے
لیے پیش نہیں کرتے ، اگر کسی وقت جہاد کا زمانہ آگیا تو تم اپنے بچوں
کو فوراً اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی جانیں
دینے کے لیے پیش کر دو گے۔ہم یہی سمجھتے ہیں کہ ایسے لوگ یقیناً اس وقت بھگوڑوں میں سے ہوں گے اور
سب سے پہلے میدان جہاد سے پیٹھ موڑ کر بھاگ جائیں گے۔کیونکہ جو شخص چھوٹی قربانی نہیں کر سکتا ، وہ
بڑی قربانی نہیں کر سکتا۔آخر مبلغ مارا نہیں جاتا، اسے ایسی تکلیفیں نہیں پہنچتیں جیسے جہاد میں پہنچتی
ہیں۔پھر جولوگ ان تکالیف کو برداشت نہیں کر سکتے ، جو لوگ یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ سو کی بجائے
چالیس میں ان کے بیٹے گزارہ کریں، جو لوگ یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ اپنے بیٹوں کو تجارت کی بجائے
736
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
جدید ابی
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اپریل 1946ء
تبلیغ پر لگا ئیں۔ان سے یہ کیونکر امید کی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو آگ میں جھونکنے کے لئے تیار ہوں
گے۔ہرگز نہیں۔جو شخص تیاری کیا کرتا ہے، وہی موقع پر کامیاب ہوتا ہے اور جو شخص فصل ہوتا ہے، وہی کا شتا
ہے۔جو ہوتا نہیں ، وہ کا پتا نہیں۔بس اب وقت ہے کہ تم ہوشیار ہو جاؤ اور اب وقت ہے کہ تم دنیا داری کی
روح کو بالکل کچل دو۔ورنہ تمہارا وہ دعوئی، جو بیعت کے وقت تم اپنے امام کے ہاتھ پر کرتے ہو کہ ہم دین
کو دنیا پر مقدم رکھیں گے ، وہ ایک جھوٹ ہے ، وہ ایک لاف ہے ، وہ ایک بے دینی کا کلمہ ہے اور وہ تمہاری
بے ایمانی پر دلالت کرتا ہے۔( مطبوعہ الفضل 30 اپریل 1946ء)
737