اپنی زندگیاں راہ خدا میں وقف کریں ۔ تقریر فرمودہ 13 جنوری 1947ء برموقع مجلس عرفان

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک ہو یہ ایک المی تحریک جلد دوم
خلاصه از تقریر فرموده 13 جنوری 1947 ء
اپنی زندگیاں راہ خدا میں وقف کریں
تقریر فرمودہ 13 جنوری 1947ء
مدرسہ احمدیہ کے صحن میں وکالت تبشیر کی طرف سے جناب مولوی نذیر احمد صاحب مبشر مبلغ
گولڈ کوسٹ افریقہ کے اعزاز میں دی گئی دعوت چائے کے موقع پر حضور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی ان علامتوں میں سے جو قرآن کریم نے بیان کی ہیں،
ایک علامت یہ بھی ہے کہ
وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ
یعنی اس وقت وحشی غیر مہذب
اور نا تعلیم یافتہ اقوام میں بھی بیداری پیدا ہو جائے گی۔دنیا میں
ہمیشہ ہی ہر زمانہ اور ہر دور میں کوئی نہ کوئی قوم بیدار ہوتی رہی ہے اور پستی سے نکل کر بام رفعت پر پہنچتی رہی
ہے۔مثلا مغل، عرب اور بربری اقوام ایک وقت ذلت کے عمیق گڑھے میں تھیں۔مگر ان پر ایک وقت ایسا
بھی آیا کہ وہ ساری
دنیا پر چھا گئیں۔پہلے زمانہ میں تو میں انفرادی طور پر بیدار ہوتی رہی ہیں۔ایک وقت
میں ایک عروج پر تھی تو دوسرے وقت میں دوسری بام رفعت پر۔یہ کبھی نہیں ہوا کہ ایک ہی زمانہ میں ساری
قومیں بیدار ہو گئی ہوں۔یہ نظاره که بیک وقت ساری قوموں میں بیداری کی لہر دوڑ گئی ہو۔قرآن کریم کی پیشگوئی کے
مطابق صرف مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہی دکھائی دیتا ہے۔اسی زمانہ میں دنیا کی ساری قومیں
شاہراہ ترقی پر گامزن ہوئیں اور پست سے پست اقوام میں بھی بیداری کے آثار پیدا ہوئے۔سانسی،
او باہی اور دیگر ا چھوت اقوام جن کو بھی سڑکوں پر چلنے کی اجازت بھی نہ ملتی تھی ، اب حکومت میں کانگرس
اور مسلم لیگ کی ہم جلیس ہیں۔اور ہر قوم خواہ ہندو ہو یا مسلمان یا عیسائی ان کو اپنے میں شامل کرنے کے
خواہش مند ہیں اور انہیں بھائی بنانے کے آرزومند ہیں۔ہندوستان سے باہر افریقہ کا ہی ایک ایسا ملک ہے، جو لاکھوں لاکھ سال سے تاریکی اور ظلمت
کے عمیق گڑھے میں گرا ہوا تھا اور کبھی بھی اس میں بیداری پیدا نہ ہوئی تھی۔مگر اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے
819

خلاصه از تقریر فرموده 13 جنوری 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہماری جماعت کو توفیق بخشی ہے کہ ان کو بیدار کرنے کی سعادت حاصل کریں۔اور
وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ
کی پیشگوئی کے پورا کرنے میں حصہ دار بہنیں۔عیسائیوں کے مقابل پر جو وہاں غلامی پیدا کرنا
چاہتے ہیں، ہم نے نہایت کمزور ذرائع کے باوجود غیر معمولی فتح حاصل کی ہے۔حتی کہ عیسائیت کی
اشاعت ہی بند ہوگئی ہے۔چناچہ چرچ آف انگلینڈ کو سخت تشویش ہوئی اور اس نے حالات کا جائزہ لینے
کے لئے ایک وفد بھیجا۔جس نے یہ رپورٹ کی کہ عیسائیت کی اشاعت احمدی مبلغین کی مقبولیت کی وجہ سے
رک گئی ہے۔سوخدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں سب اقوام کی بیداری کے سامان پیدا کر دیئے ہیں اور ان میں
بیداری پیدا کرنے کی ہمیں بھی توفیق بخشی اور وَإِذَا الوحوش حُشِرکت کی پیشگوئی کے پورا کرنے کا ہمیں
بھی ذریعہ بنایا۔حالانکہ وہ قو میں، جن کی تعداد ہم سے کہیں زیادہ ہے، انہیں یہ سعادت حاصل نہیں ہوئی
اور مولوی نذیر احمد صاحب کو اس عمارت کی ایک بنیادی اینٹ ملنے کی سعادت حاصل ہوئی۔جس کو ہم نے
وہاں قائم کرنا ہے۔آپ نے سن لیا ہے کہ وہاں مبلغین کی کس قدر شدید ضرورت ہے۔مگر سر دست ہم سو،
ڈیڑھ سو مبلغ وہاں بھیجیں ، تب بھی ایک ایک علاقہ میں صرف ایک مبلغ رکھا جا سکتا ہے۔پس میں نو جوانوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ ان فیوض میں شامل ہونے کی کوشش کریں اور اللہ
تعالیٰ نے ان کے لئے راستہ کھول دیا ہے۔اور افریقن لوگوں کے دلوں کو اسلام کی طرف راغب کر دیا ہے
اور عیسائیوں کی شان و شوکت اور ظاہری آرائش کے باوجود احمدی مبلغین کی طرف زیادہ توجہ دیتے اور
اسلام کی باتوں کی طرف زیادہ دھیان دیتے ہیں۔پس آپ لوگوں کو چاہیے کہ اس سعادت سے پورا پورا
فائدہ حاصل کریں اور اپنی زندگیاں راہ خدا میں وقف کر کے اس سعادت سے بہرہ ور ہوں۔( مطبوع الفضل 15 جنوری 1947ء )
820

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خلاصہ تقریر فرمود 140 جنوری 1947ء
ساری دنیا کو چیلنج دے کر تم خود خواب خرگوش میں محو نہیں ہو سکتے
تقریر فرمود و 14 جنوری 1947 ء بر موقع مجلس عرفان
ہمارے کالجوں اور سکولوں کے بہت سے طلباء مجلس میں بیٹھے ہوئے ہیں اور واقفین کا ایک
معتد بہ حصہ بھی موجود ہے۔آج میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ انہیں اپنے
اوقات کو زیادہ سے زیادہ مفید اور کارآمد بنانا چاہیے۔تاوہ سلسلہ کے لئے مفید بن سکیں اور تاجب یہ مختصرسی
زندگی گزارنے کے بعد وہ خدا کے سامنے پیش ہوں تو ان کے چہروں پر ندامت کے آثار نہ ہوں بلکہ راہ
خدا میں عظیم الشان قربانیوں کی وجہ سے سرخروئی اور بامرادی کے آثار ہوں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے زندہ رہنے کے لئے اس نے اتنے سامان پیدا کئے
ہیں کہ ان کا اندازہ لگانا بھی ناممکن ہے۔آدم سے لے کر اس وقت تک اللہ تعالیٰ انسان کو ترقی کے مختلف
مدارج میں سے گزارتا ہوا اس بلند مقام پر لایا ہے۔اور نہ معلوم آئندہ کس قدر ترقی انسان کرے گا؟ پس وہ
زندگی جس کے لئے دنیا کے یہ سارے سامان پیدا کئے گئے ہیں، کتنی قیمتی ہوگی ؟ انسان کا اگر تعداد کے لحاظ
سے زمین کی دوسری مخلوق سے موازنہ کیا جائے تو اسے کوئی نسبت ہی نہیں۔ایک شہر ہی میں جس قدر
کیڑے مکوڑے اور دوسری چھوٹی چھوٹی جاندار چیزیں اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہیں ، وہ بھی ساری دنیا کے
انسانوں کے برابر ہوں گی۔پھر اس دنیا کو دوسری دنیاؤں، جو چاند اور ستاروں میں آباد ہیں، کے ساتھ رکھ
کر مقابلہ کیا جائے تو اس کی نسبت ان سے صرف اتنی ہوگی، جتنی اس دنیا سے ایک مکھی کو۔غرض یہ دنیا ان
کے مقابلہ میں کوئی حقیقت ہی نہیں رکھتی۔پھر انسان کا اس دنیا کے بنانے یا بگاڑنے میں کوئی حصہ ہی نہیں۔اور وہ کام جو وہ اس دنیا میں کرتا ہے، کوئی حقیقت ہی نہیں رکھتے۔وہ مادہ مثلا لو ہا لکڑی، پانی ہٹی وغیرہ جن
سے یہ مختلف چیزیں بناتا ہے، سب خدا کی پیدا کی ہوئی ہیں۔اس کا دخل صرف اتنا ہوتا ہے کہ وہ ان کی شکل
بدل دیتا ہے۔دراصل خدا تعالی خالق اعمال بھی ہے۔وہ طاقتیں جن کے ذریعہ سے انسان چیزوں کی
نکلیں بدلتا ہے ، سب اللہ ہی کی دی ہوئی ہوتی ہیں۔وہ اعضاء مثلاً ہاتھ ، پیر، آنکھ ، ناک وغیرہ جن سے یہ
کام لیتا ہے، اللہ ہی کے دیئے ہوتے ہیں۔دماغ اور سوچنے سمجھنے کی طاقت بھی اللہ ہی نے دی ہوئی ہے۔821

خلاصه تقر بر فرمود 14 جنوری 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
وہ خوبیاں مثلاً آواز کا اچھا ہونا یا حسن صورت وغیرہ جن سے انسان دوسروں سے ممتاز ہوتا اور ان سے
خراج تحسین پاتا ہے، سب اللہ ہی کی دی ہوئی ہیں۔اس کا ان میں کوئی بھی دخل نہیں ہوتا۔اس کا اگر دخل
ہوتا ہے تو وہ صرف ارادہ کا۔اور یہ اتنا چھوٹا سا دخل ہے کہ وہ کوئی حقیقت ہی نہیں رکھتا۔لیکن اگر انسان اس
چھوٹے سے دخل میں بھی کوتاہی کرے تو بہت ہی افسوس کی بات ہے۔انسان جب اس چھوٹے سے دخل
کو بروئے کار لا کر کوئی کام کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اس کام پر بھی بہت خوش ہوتا اور کہنے لگتا ہے
دیکھو! میرے بندے نے میری خاطر یہ کام کیا ، وہ کام کیا۔اور وہ اس معمولی سے کام کے بدلہ میں انعام
دینے لگ جاتا ہے۔ایسا انعام جو کبھی ختم ہی نہ ہو۔عَطَاء غَيْرَ مَجْدُودٍ
پھر یہی نہیں، اللہ تعالیٰ کہتا ہے اے میرے بندے! تو نے جو مانگنا ہے، مانگ لے اور جو تو چاہتا
ہے، تجھے ملے گا۔وَلَهُمْ مَّا يَشْتَهُونَ
اس کی مثال ایسی ہی ہے، جیسے باپ بچے کا ہاتھ پکڑ کر کاغذ پر کچھ حروف ڈالتا ہے اور بچہ خوش
ہوتا پھرتا اور ہر ایک کو بتا تا پھرتا ہے۔لیکن حقیقت میں وہ باپ کا لکھا ہوتا ہے۔یہی حال انسان کا ہے۔سارے کام تو خدا کرتا ہے مگر یہ اپنے ارادہ کے ادنی سے دخل سے پھولا نہیں سماتا اور ڈینگیں مارنے لگتا
ہے۔دیکھو میں نے یہ کیا اور وہ کیا۔مگر بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ انسان نے ابھی تک اپنے ارادہ پر
بھی قابو نہیں پایا اور اسے سراسر اللہ تعالیٰ کے لئے وقف نہیں کر دیا۔مگر افسوس کہ ابھی تک انسان یہ بھی نہیں کر سکا کہ جو نظام اللہ تعالیٰ نے اس کے جسم میں رکھا ہے،
اپنے کاموں میں اس کی ہی نقل کر سکے۔اگر وہ صرف اس کی ہی نقل میں کامیاب ہو جائے تو دنیا کے تمام
فسادات یک قلم موقوف ہو جائیں اور انسان کی زندگی اور حیات کا صحیح مقصد پورا ہو جائے۔مگر اب
ہزاروں ہزار سال گزر رہے ہیں، ابھی تک انسان نے اپنے ہی جسم کے نظام کی نقل نہیں کی۔انسان کے جسم
میں ایسا اعلی نظام ہے کہ اس میں خلل واقع ہی نہیں ہوتا اور خود بخود سارا کام ہوتا رہتا ہے۔کبھی تصادم کی
صورت پیدا نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی رہنمائی کے لئے اتنے سامان پیدا کئے ہوئے ہیں مگر وہ ان
سے فائدہ نہیں اٹھاتا اور ذرا بھی توجہ نہیں دیتا۔اسی وجہ سے روز بروز تنزل کی طرف جا رہا ہے۔ایک آدم نما ،
اس کے دو ہی کان ، دو ہی ہاتھ اور دوہی پاؤں تھے اور وہ بھی ہماری طرح کا تھا۔مگر دیکھو اس سے اولاد کا اتنا
822

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
خلاصہ تقریر فرموده 14 جنوری 1947ء
وسیع سلسلہ چلا ہے کہ ختم ہونے ہی میں نہیں آتا۔عجیب قدرت ہے، چھوٹی سی حوا تھی اور چھوٹا سا اس کا شکم
مگر ساری دنیا کے اربوں ارب انسان اسی ایک شکم سے نکلتے ہی چلے آئے ہیں۔پھر جو شکل آدم یا حوا کی
تھی ، وہی شکل موجودہ انسانوں کی ہے۔کوئی بھی تو فرق پیدا نہیں ہوا۔دوکان ، دو ہاتھ ، دو پاؤں وغیرہ۔الغرض دنیا آج ہزاروں ہزار سال کے بعد اور سائنسدانوں کے مطابق کروڑوں کروڑ سال کے بعد بھی
جسمانی طور پر اس کی نقل کرتی چلی آتی ہے۔مگر کتنے افسوس کی بات ہوگی کہ مومن روحانی طور پر خدا کے
فرستادوں اور رسولوں
کی نقل چھوڑ دے اور ان جیسا اپنے آپ کو بنانے کی کوشش نہ کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کواللہ تعالیٰ نے آدم کہا ہے۔یہ اسی طرف اشارہ ہے کہ جس طرح
دنیا نے جسمانی طور پر اس آدم کی نقل کی ہے، تم بھی روحانی طور پر اس کی نقل کرنے کی کوشش کرو۔ہماری
جماعت پر دو ہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم روحانی طور پر بھی اپنے زمانہ کے آدم حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی نقل کرتے رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ تین سو
سال تک آپ کے ماننے والوں کی اتنی کثرت ہو جائے گی کہ دوسری اقوام کی ان کے مقابلہ میں کوئی
حیثیت ہی نہ ہوگی بلکہ وہ چوہڑوں اور چماروں کی طرح ہو جائیں گے۔پس اگر ہم اس وعدہ اور انعام میں
شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم بھی کچھ کر کے دکھا ئیں۔اس کو پورا تو خدا نے ہی کرنا ہے اور سارا
کام بھی اسی نے کرنا ہے، ہماری تو صرف شرکت ہی کی ضرورت ہے اور صرف ارادہ کرنے کی۔مگر افسوس ہے کہ ہماری جماعت یہ بھی نہیں کرتی۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں سلسلہ کے کاموں کے
لئے آدمی نہیں ملتے۔ہمارے طالب علموں کو چاہیے کہ اس بوجھ کو اپنے کندھوں پر اٹھانے کے لئے جلد از
جلد تعلیم حاصل کریں اور اپنے اندر بیداری اور احساس کا مادہ پیدا کریں۔محنت اور ہمت کی زندگی بسر
کرنے کی کوشش کریں۔ایک طرف تو وہ زیادہ سے زیادہ دنیوی تعلیم حاصل کریں اور دوسری طرف ساتھ
ہی دینی تعلیم قرآن وحدیث وغیرہ کا ترجمہ بھی سیکھتے رہیں۔اس وقت جو لوگ سلسلہ کے کام کو چلا رہے
ہیں ، انہوں نے ایسا ہی کیا تھا۔دنیا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم بھی حاصل کرتے رہے۔اگر تم بھی
ایسا کرو گے تو ہمیں فکر نہیں۔ہم سمجھ لیں گے کہ دو چار سالوں میں سلسلہ کا بوجھ اٹھانے کے لئے بہت سے
نو جوان ہمیں میسر آجائیں گے۔نوجوانوں کو ہمیشہ یہ مدنظر رکھنا چاہیے کہ وہ بہت بڑے بڑے کاموں کے
لئے پیدا کئے گئے ہیں۔انہوں نے دفتروں میں بیٹھ کر کلر کی نہیں کرنی بلکہ ایسے کارنامے سرانجام دینے
ہیں، جن سے دنیا ہل جائے۔ایسے ہی بلند عزم لے کر اگر ہمارے نو جوان اٹھیں گے تو وہ کچھ حاصل کر لیں
گے۔لیکن اگر حو صلے ہی پست ہوں گے تو بلند و بالا نتا ئج کی کس طرح امید ہو سکتی ہے؟
823

خلاصہ تقریر فرمود 14 جنوری 1947ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
واقفین کو چاہئے کہ وہ اپنے دوستوں
کو کھینچ کھینچ کر اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کریں تا سلسلہ کے
کاموں میں وہ بھی ان کے شریک کار ہو جائیں۔ایک شرابی ، ایک بھنگی اور ایک بدمعاش کو اس کا رفیق مل
جاتا ہے اور وہ برے کاموں کے لئے اپنا ساتھی تلاش کر لیتا ہے۔لیکن کیا یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک واقف زندگی
کو نیک کام کے لئے کوئی ساتھی مل جائے ؟ پس اگر وہ اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو ہر وقت تحریک کرتے
رہیں تو انہیں بہت سے ساتھی مل جائیں گے۔یاد رکھو ساری دنیا کو چیلنج دے کر تم خود خواب خرگوش میں محو
نہیں ہو سکتے۔جب تم ساری دنیا کو سر کرنے کا عزم لے کر اٹھے ہو تو سستی اور کوتا ہی تمہیں زیب نہیں
دیتی تمہیں ہمت اور محنت سے کام کرنا چاہئے۔تم میں سے ہر شخص کو بیدار ہو جانا چاہئے۔کیا طالب علم ، کیا
صناع، کیا تاجر ہر ایک کو اپنی زندگی کو سلسلہ کے لئے وقف کر دینا چاہئے۔کیونکہ سلسلہ کو ہر قسم کے آدمیوں کی
ضرورت ہے۔پس واقفین کو چاہئے کہ وہ دوسروں میں تحریک کرتے رہیں کہ وہ بھی اس کامیابی اور انعام میں
شامل ہوں، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والا ہے۔یادرکھو کامیابی کا سہرا تمہارے ہی سر پر ہوگا اور دنیا
سے تم ہی خراج تحسین حاصل کرو گے۔بے شک مال و دولت دوسرے لے جائیں گے۔مگر وہ حقیر چیز ہے،
ہاتھوں کی میل ہے۔صحیح دولت ، وہ عزت اور سرخروئی ہے، جو دین کی خدمت میں حاصل ہوتی ہے۔نیز اللہ
تعالیٰ کی خوشنودی تمہارے ہی حصہ آئے گئی۔بعد میں بے شک بڑے بڑے آدمی پیدا ہوں گے، جرنیل بھی
اور بادشاہ بھی۔مگر دنیا کے نزدیک جو قدر و منزلت تمہاری ہوگی ، وہ ان کی نہ ہوگی۔دنیا تمہارے ناموں
کے ساتھ رضی اللہ تعالیٰ کے القاب لگائے گی اور تمہاری کوششوں کو سرا ہے گی۔مگر ان کو کوئی پوچھے گا بھی
نہیں۔کیونکہ حقیقی قربانی تمہاری ہی ہو گئی اور بنیادی کام تم ہی نے کیا ہوگا۔مطبوع الفضل 16 جنوری 1947ء)
824

آج 10 میں سے 10 باقی