تحریک جدید کا نام نہیں بلکہ اس کے پیچھے جو روح ہے وہ قابل عزت ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جنوری 1947ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جنوری 1947ء
تحریک جدید کا نام نہیں بلکہ اس کے پیچھے جو روح ہے، وہ قابل عزت ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جنوری 1947ء
میں نے جماعت کو پہلے بھی بہت دفعہ توجہ دلائی ہے کہ تبلیغ کا کام دن بدن وسیع ہوتا جا
رہا ہے اور جب تک جماعت خاص قربانی نہ کرے گی، اس وقت تک اس بوجھ کو اٹھانا مشکل نظر آتا ہے۔دوستوں کو معلوم ہے کہ تحریک جدید کی طرف سے ساٹھ کے قریب مبلغ باہر جاچکے ہیں اور میں کے قریب اور
جانے والے ہیں۔امید ہے کہ اس سال سو مبلغ غیر ممالک میں چلے جائیں گے۔اس کے علاوہ یہاں باہر
جانے والے مبلغین کے قائمقام بھی تیار کئے جارہے ہیں۔اور کچھ واقفین عربی تعلیم حاصل کر رہے ہیں
اور کچھ فارغ التحصیل ہونے کے بعد دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ان سب کے اخراجات مل کر اتنے ہیں
کہ موجودہ چندہ سے ان اخراجات کو بہت مشکل سے پورا کیا جاتا ہے۔اور آئندہ تو یہ کام اور بھی زیادہ ہو
جائے گا اور موجودہ چندہ اس بوجھ کو نہیں اٹھا سکے گا۔چندہ کو بڑھانے کی دو ہی صورتیں ہیں۔ایک تو یہ کہ
جماعت تعداد میں بڑھے اور دوسری یہ کہ جماعت کی آمد بڑھ جائے۔یہ دونوں صورتیں ہماری جماعت کے
لئے ضروری ہیں۔اگر جماعت کے چندوں میں آئندہ اضافہ نہ ہوتو ریز روفنڈ قائم نہیں کیا جاسکتا۔بلکہ
خطرہ ہے کہ یہ بوجھ پہلے ریز روفنڈ کو بھی نہ کھا جائے۔آج ہم پر تحریک جدید کا تیرھواں سال گزر رہا ہے۔اس سال کو اگر نکال دیا جائے تو اس دور میں
حصہ لینے والوں کے لئے چھ سال باقی ہیں اور اگر اس سال کو شامل کر لیا جائے تو سات سال ہو جاتے
ہیں۔ان لوگوں نے جو پہلے دور میں شامل ہیں، تحریک جدید کے اخراجات کا بوجھ بھی اٹھایا ہے اور ساتھ
ایک ریز ورفنڈ بھی قائم کیا ہے اور دفتر دوم والوں کا روپیہ فی الحال جمع ہوتا جارہا ہے۔ہم دفتر دوم کو اس قابل
بنانا چاہتے ہیں کہ وہ دفتر اول کے بوجھ کو اٹھا سکے۔مجھے افسوس ہے کہ اس سال وعدوں کی تعداد تسلی بخش
نہیں۔بعض جماعتوں نے ابھی تک اپنے وعدے نہیں بھجوائے باوجود اس کے کہ دفتر یاددہانی کروارہا ہے۔وعدوں کے بھجوانے کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔اس کے بعد ان حصوں کے وعدے نہیں لئے جائیں
گے، جہاں اردو بولی یا کبھی جاتی ہے۔مثلاً پنجاب، سرحد، یو پی وغیرہ۔لیکن وہ صوبے، جہاں اردو نہیں بولی
825
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جنوری 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
جاتی بلکہ وہ غیر زبان بولتے ہیں۔مثلاً بنگال وغیرہ۔ان کے لئے آخری تاریخ اپریل ہے۔اور ہندوستان
کے باہر جون تک کے وعدے لے لئے جائیں گے۔جون کے بعد جو وعدے آئیں گے، وہ نہیں لئے
جائیں گے۔آج 17 جنوری ہے۔اس حساب سے گویا وعدوں کے لئے چوبیس دن باقی ہیں اور ابھی نصف
کے قریب وعدے باقی ہیں۔اور تو اور قادیان کی جماعت میں ایک حصہ ایسا ہے، جس نے اپنے وعدے
ابھی تک نہیں بھجوائے۔لجنہ کے متعلق تو مجھے یقینی طور پر علم ہے اور مردوں میں سے بھی بہت سے ایسے ہیں،
جن کے وعدے موصول نہیں ہوئے۔حالانکہ قادیان ایسی جگہ ہے، جہاں ہر تحریک کے متعلق سب۔پہلے کام شروع ہونا چاہئے۔کیونکہ قادیان والوں کو بیرونی جماعتوں کی نسبت پہلے علم ہوتا ہے۔اس لحاظ
سے قادیان کی جماعت کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ بیرونی جماعتوں کی نسبت زیادہ توجہ سے کام کریں۔بیرونی جماعتوں میں سے بھی بہت سی جماعتیں باقی ہیں، جن کے وعدے نہیں آئے۔معلوم نہیں کہ کیوں
اس سال سستی سے کام لیا گیا ہے۔یا تو عہدیداروں نے پوری کوشش نہیں کی اور یا خود افراد نے ابھی تک
پوری توجہ نہیں کی۔سے
میں آج کے خطبہ کے ذریعہ جماعت کو اس کے فرائض کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔جماعت کو
چاہئے کہ وہ جلد سے جلد اپنے وعدے بھجوائے۔اگر وعدے جلد ہی نہ بھیجے جائیں تو تبلیغی کاموں
کو نقصان کا
پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔جماعت کو خود اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ جماعت کی تبلیغی مساعی میں کوئی
روک واقعہ نہ ہو۔میں نے پہلے بتایا تھا کہ اس میں شبہ نہیں کہ جہاں تک تحریک جدید کے کاموں کو چلانے کا
سوال ہے، جماعت نے اس معاملہ میں بے نظیر قربانی پیش کی ہے۔اور ہر قربانی کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ انسان
کو آئندہ اس سے بڑھ کر قربانی کرنے کی توفیق عطا کی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ
مومن کی قربانی اس پیج کی طرح ہوتی ہے، جو کہ پھولتا پھلتا اور بار بار پھل لاتا ہے۔اگر ایک شخص اخلاص
کے ساتھ تحریک جدید میں حصہ لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اسے قبول کر لیتا ہے تو اس
کا نتیجہ یہ ہونا چاہئے کہ آئندہ
سال اسے پہلے کی نسبت زیادہ قربانی کرنے کی توفیق ملے۔میں سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے
ہمارے نصف سے زیادہ دوستوں کو پہلے کی نسبت زیادہ قربانی کرنے کی توفیق دے رہا ہے۔اور جن کو
قربانی میں بڑھنے کی توفیق نہیں ملی ، ان کو اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے اور اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنی
چاہتے اور اللہ تعالیٰ کی طرف زیادہ جھکنا چاہئے تاکہ اللہ تعالیٰ ان کی بستیوں اور کمزوریوں کو دور کرے اور
قربانیوں میں قدم آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔826
جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جنوری 1947ء
گذشتہ سال یعنی تحریک جدید کے بارھویں سال گذشتہ سالوں کی نسبت جماعت نے بہت کو
اچھا کام کیا ہے۔اور اس سال 30 نومبر تک 92 فی صدی وعدوں کی وصولی ہو گئی۔یہ خوش کن بات
ہے۔اور یہ چیز اس بات کا ثبوت ہے کہ وعدہ کرنے والوں نے اخلاص سے وعدے کئے۔اسی لئے
ان کو ان کے پورا کرنے کی توفیق ملی۔میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی دوست پوری توجہ کے ساتھ
تحریک جدید کے کاموں میں حصہ لیں گے۔دور اول والوں کے 19 سالہ دور میں سے بارہ سال
گذر چکے ہیں۔بارہ سال قربانی کرنے کے بعد سستی کرنا، ایک افسوسناک امر ہے۔گویا 2 6 فی صدی
زمانہ گزر چکا ہے، زیادہ رستہ طے ہو چکا ہے اور تھوڑ ا رستہ باقی ہے اور اب منزل قریب نظر آرہی ہے۔اب سست ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔پس میں جماعت قادیان اور بیرونی جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
وقت پر اپنی پوری کوشش کے ساتھ جتنی جلدی ہو سکے ، اپنے وعدے بھجوا دیں تا کہ اگلے سال کا بجٹ
تیار کیا جا سکے۔گونئے سال کا بجٹ مئی سے شروع ہوتا ہے لیکن بجٹ مارچ اپریل میں بن
جاتا ہے۔اس لئے دس ضروری آخری تاریخ رکھی جاتی ہے۔اس وقت تک دفتر والوں
کو ایک اندازہ
ہو جاتا ہے کہ ہمیں کتنی آمد کی امید ہے؟ اور پہلے کی نسبت وعدوں میں کمی ہے یا زیادتی ہے۔جو خرچ
ہم کر چکے ہیں، وہ تو رو کے نہیں جاسکتے اور نہ ہی ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے کسی ایک جگہ
پر ٹھہر نا پسند کرتے ہیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، ساتھ مبلغ جاچکے ہیں اور ارادہ ہے کہ یہ
تعداد سو تک پہنچ جائے۔لیکن پھر بھی اگلی زیادتی میں بجٹ کے اندازہ کو اور چندوں کی رفتار کو مدنظر رکھنا
پڑتا ہے۔اس بجٹ کے مطابق سکیم تیار کی جاتی ہے اور جب تک بجٹ تیار نہ ہو کسی سکیم
کو چلا یا نہیں جاسکتا۔دوسرا سوال دفتر دوم کا ہے۔گذشتہ سال دفتر دوم میں پچانوے ہزار کے وعدے تھے۔اس سے
ظاہر ہے کہ دفتر دوم ابھی اس قابل نہیں ہوا کہ وہ دفتر اول کا بوجھ اٹھا سکے۔اس سال تحریک جدید کا بجٹ
چار لاکھ سے کم نہیں ہو گا اور ابھی چھ سال دور اول کے باقی ہیں۔نہ معلوم ان میں کتنی زیادتی ہوگی ؟ اور
پچانوے ہزار تو چار لاکھ کا چوتھا حصہ بھی نہیں۔اس لحاظ سے دفتر دوم کی آمد بہت کم ہے اور یہ رفتار تسلی بخش
نہیں۔جب تک اگلی نسل قربانی کا اعلیٰ نمونہ پیش نہیں کرتی اور پہلوں سے قدم آگے نہیں رکھتی ، اس وقت
تک ہم اپنے آپ کو کامیاب نہیں سمجھ سکتے۔تحریک جدید میں صرف حصہ لے لینے سے انسان کو عزت
حاصل نہیں ہوتی اور نہ ہی تحریک جدید کے نام میں کوئی عزت ہے بلکہ اس نام کے پیچھے جو روح کام کر رہی
ہے، وہ قابل عزت ہے۔یعنی انسان اللہ تعالی کے دین کی خاطر جان، مال، جائیداد اور عزت ہر قسم کی
827
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جنوری 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
قربانی کے لئے تیار ہو جائے۔اگر یہ نہیں تو پھر تحریک میں صرف چند روپے دے کر انسان اللہ تعالی کا
مقرب نہیں بن سکتا۔بلکہ اس کا اپنی طاقت کے مطابق قربانی کرنا اس کو اللہ تعالیٰ کا مقرب بناتا ہے۔میں
دیکھتا ہوں کہ دفتر دوم میں حصہ لینے والے بہت کم ہیں اور ان کے چندے کی وصولی کی رفتار اور بھی ست
ہے۔میں تو یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ ہماری نسلیں ہم سے بڑھ کر قربانی کرنے والی ہوں اور ہمارا قدم کسی رنگ
میں بھی پیچھے کی طرف نہ پڑے۔اور آج تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کا قدم ہر رنگ میں آگے کی
طرف پڑ رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جہاں ایسے مخلص لوگ تھے کہ وہ اپنی آمد میں سے
نصف سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے دین کی خاطر قربان کر دیتے تھے، وہاں آج بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے
لوگ موجود ہیں جو کہ نصف آمد یا نصف آمد سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر رہے ہیں۔حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے زمانہ میں پیسہ فی روپیہ چندہ تھا، اس کے بعد دو پیسے فی روپیہ ہوا۔پھر تین پیسے فی
روپیہ ہوا اور اب چار پیسے فی روپیہ ہے۔یہی شکل وصیت کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ
میں بہت تھوڑے لوگ موصی تھے۔اب
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہزاروں کی تعداد میں موصی ہیں اور چندہ تو
آنہ کی بجائے پانچ پیسے فی روپیہ سمجھنا چاہئے۔کیونکہ چندہ جلسہ سالانہ بھی ایک مستقل چندہ ہے ، اس کو ملا کر
پانچ پیسے فی روپیہ بن جاتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید جاری ہوگئی ہے اور جماعت یہ تمام
قسم کے بوجھ اٹھاتی جارہی ہے اور اس کا قدم دن بدن ترقی کے طرف پڑ رہا ہے۔اگر انسان وفاداری کر
سکتا ہے اور وفاداری کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کیوں وفاداری نہ کرے گا ؟ بلکہ وہ تو تمام دنیا سے بڑھ کر وفادار
ہے اور کوئی چیز اس کی طرح وفادار نہیں۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے لئے قربانیاں
کریں گے، وہ قربانیاں ان کے لئے اس دنیا میں بھی بڑی بڑی برکتوں کا موجب ہوں گی اور اگلے جہان کا
اندازہ نہ تم لگا سکتے ہو اور نہ میں لگا سکتا ہوں۔پھر وقف زندگی کا مطالبہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے زمانہ میں با قاعدہ طور پر کوئی ایک مبلغ بھی نہ تھا اور اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہندوستان اور ہندوستان
سے باہر اڑھائی سو مبلغ کام کر رہے ہیں اور بہت سے جانے کے لئے تیار ہیں اور کچھ تیاری کر رہے ہیں۔اور کافی تعداد میں ایسے لوگ ہیں، جنہوں نے اپنی زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں اور اشارے کے منتظر ہیں۔وقف زندگی کرنے کے جذبہ کا احساس دوسری قومیں نہیں کر سکتیں کیونکہ ان میں یہ روح نہیں۔لیکن ہماری
جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سے لوگ ایسے ہیں، جن کی مثال دوسری قوموں میں نہیں بل
سکتی۔بعض آدمی ایسے ہیں، جو مستقل ملازمتیں چھوڑ کر آئے ہیں اور وہ ہزار، بارہ سو کے گریڈ میں کام کر
828
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جنوری 1947ء
رہے تھے اور یہاں آکر انہوں نے سوڈیڑھ سو روپیہ لے کر اسی پر قناعت کی۔اور بعض وکلا ہیں، جو کہ ہزار،
بارہ سور و پیہ ماہوار کما سکتے تھے اور یہاں آکر ساٹھ ستر روپے پر گزارہ کر رہے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ہر رنگ میں ترقی ہو رہی ہے اور جماعت دن بدن اپنے اخلاص میں ترقی کر رہی ہے۔بعض دفعہ کسی
خاص نقص یا خاص خرابی کی طرف جماعت کو متوجہ کرنا پڑتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ جماعت کا
قدم نیچے کی طرف آرہا ہے۔بلکہ اس سے مراد صرف جماعت کو آگاہ کرنا ہوتا ہے۔ورنہ میں دیکھتا ہوں کہ
جس طرح پروانے شمع کے گرد جمع ہوتے ہیں اور ایک دوسرے سے جلنے میں سبقت کرتے ہیں، اسی طرح
سینکڑوں، ہزاروں لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں دیوانہ وارفنا ہونے کو تیار ہیں۔اور جب وہ مجھے ملنے کے لئے
آتے ہیں، مجھے ان کی حالت کو دیکھ کر ان پر رشک آتا ہے۔آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں، جسم کانپ رہا
ہوتا ہے اور پوچھتے ہیں، کس گناہ کی شامت میں ہمیں قبول نہیں کیا جارہا؟ حالانکہ وہ بڑے بڑے عہدوں پر
ملازم ہوتے ہیں اور بڑی بڑی تنخواہیں پاتے ہیں لیکن وہ اس دنیوی ترقی کو نہایت حقیر سمجھتے ہیں۔اور وہ
جانتے ہیں کہ اصل عزت خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت سے حاصل ہوتی ہے۔جس جماعت میں ایسے لوگ
ہوں، اللہ تعالیٰ اس جماعت کا خود محافظ ہوتا ہے اور اس جماعت کو آپ ترقی دیتا ہے۔لیکن دوسرا طبقہ، جن
کو زندگیاں وقف کرنے کی توفیق نہیں ملی، ان کو چاہئے کہ وہ مالی قربانیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش
کریں۔اور مالی قربانیاں کر کے یہ ثابت کر دیں کہ ہم مردہ نہیں ہیں۔ہم میں بھی روحانیت ہے۔اور یہ بھی
ثابت ہو سکتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ قربانی کریں۔دوسرے دفتر دوم والوں کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے سے بڑھ کر حصہ لیں اور ایک دو سال کے
اندر اندر اپنے وعدے چار لاکھ تک پہنچا دیں۔اور جب چھ سال دفتر اول والوں کے ختم ہوں تو وہ ان کے
بوجھ کو بغیر کسی کی مدد کے اٹھا سکیں۔جہاں تک غیرت کا سوال ہے، دفتر دوم کے اخراجات کا بوجھ دفتر دوم
والوں کو ہی اٹھانا چاہئے۔دفتر اول والوں نے اپنی قربانیوں سے اپنا بوجھ خود اٹھایا اور ساتھ کچھ ریز روفنڈ
بھی قائم کیا۔کل کو یہ کتنی شرم کی بات ہوگی کہ دفتر دوم والے یہ کہیں کہ ہماری ضروریات بھی دفتر اول والوں
کے ریز روفنڈ سے پوری کی جائیں۔کسی شاعر نے کیا عمدہ کہا ہے،
حقا که با عقوبت دوزخ برابر است
رفتن بپائے مردی ہمسایہ در بہشت
یعنی جنت میں دوسرے کی مدد سے جانا دوزخ میں جانے کے برابر ہے۔پس کوئی غیرت مند یہ
پسند نہیں
کرتا کہ وہ کسی دوسرے کے سہارے پر زندہ رہے۔اس لئے دفتر دوم والوں کو یہ امید نہ رکھنی چاہئے
829
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جنوری 1947ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
کہ ہمارا بو جھ دفتر اول والے یا دفتر سوم والے اٹھا ئیں گے۔بعض لوگ یہ حساب لگانا شروع کر دیتے
ہیں کہ انتشار یز روفنڈ ہے، اس سے کی پوری کی جا سکتی ہے۔اس قسم کے حساب لگانا ادنی درجے کے آدمیوں
کا کام ہے۔یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک شخص دوسرے آدمی سے یہ امید لگائے بیٹھار ہے کہ وہ میرا
بوجھ اٹھائے گا۔تم صحابہ کو دیکھو، ان میں یہ احساس کس قدر موجزن تھا کہ ہر شخص کو اپنا بوجھ خود اٹھانا چاہئے اور
کسی کا سہارا نہیں ڈھونڈ نا چاہئے۔ایک صحابی کے متعلق آتا ہے کہ میدان جنگ میں مین لڑائی کے وقت
ان کا کوڑا گر گیا، وہ گھوڑے پر سوار تھے اور فوج کولر وار ہے تھے۔ایک دوسرا سپاہی اس خیال سے کہ آپ
کے کام میں حرج واقعہ نہ ہو کوڑا اٹھانے کے لئے جھکا۔کوڑے والے نے اسے آواز دے کر کہا کہ تجھے خدا
کی قسم ہے، میرا کوڑا نہ اٹھانا۔میں خود اٹھاؤں گا۔پھر وہ گھوڑے سے اترے اور اتر کر کوڑا اٹھایا اور گھوڑے
پر سوار ہو گئے اور اس شخص کو جو کوڑا اٹھانے کے لئے جھکا تھا، کہنے لگے، میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے یہ عہد کیا تھا کہ میں کسی سے سوال نہیں کروں گا۔یعنی گو میں نے آپ سے سوال نہیں کیا لیکن عملی رنگ
میں یہ سوال ہی تھا اور میں نے یہ برداشت نہ کیا کہ میں نے جو عہد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا،
وہ ٹوٹے۔میں اسے آخر دم تک نبھانا چاہتا ہوں۔یہ غیرت ہے ، جو انسان کو قربانیوں پر برانگیختہ کرتی ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا دار لوگ بھی اپنی
روایتوں
کو برقرار رکھنے کی انتہائی کوشش کرتے ہیں اور وہ کسی حالت میں بھی اپنے وقار پر حرف نہیں آنے
دیتے اور کسی کا سہارا نہیں لیتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ آپ کے دادا ایک
دنیا دار آدمی تھے۔وہ اسی سال کی عمر میں پیچش کی مرض سے فوت ہوئے۔ان کو بار بار قضائے حاجت کے
لئے جانا پڑتا تھا۔مرنے سے ایک دو گھنٹے پہلے جبکہ وہ بہت کمزور ہو چکے تھے، قضائے حاجت کے لئے
اٹھے تو نوکر نے اس خیال سے کہ کمزوری بہت ہے، کہیں گر نہ جائیں، آپ کا بازو پکڑ لیا۔آپ نے اس کے
ہاتھ کو پرے جھٹک کر کہا میں تمہارا سہارا نہیں لینا چاہتا۔یہ ایک دنیا دار شریف آدمی کی غیرت ہے۔مومن
کامل کی غیرت اس سے بہت زیادہ ہونی چاہئے۔پس دفتر دوم والوں کو چاہئے کہ وہ بھی غیرت کا ثبوت دیں اور کہہ دیں کہ ہم کسی دوسرے کا سہارا
نہیں لیں گے۔بلکہ ہم پر جو بوجھ پڑے گا، ہم اسے برداشت کریں گے۔اور دفتر اول والوں یا دفتر سوم
والوں کے ریز روفنڈ سے اپنی ضروریات پوری نہیں کریں گے۔جیسا کہ میں پہلے کئی دفعہ بتا چکا ہوں ، جب
830
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جنوری 1947ء
دفتر اول کا کام ختم ہو جائے گا تو دفتر سوم شروع کر دیا جائے گا تا کہ دفتر دوم کام چلا تار ہے اور دفتر سوم اپنا
ریز روفنڈ جمع کرتار ہے اور جب دفتر دوم کا کام ختم ہو دفتر سوم اس قابل ہو کہ اس بوجھ کو اٹھا سکے۔پس اگر
دفتر دوم والے دفتر اول والوں کے ریزرو سے یا دفتر سوم والوں کی مدد سے بوجھ اٹھا ئیں تو وہ پست حوصلہ
اور دوں ہمت ہونے کی مثال قائم کرنے والے ہوں گے۔جب تک یہ روح نو جوانوں میں کام نہیں کرتی
اور جب تک وہ اس قابل نہیں بنتے کہ اپنا کام اپنے وقت میں، اپنے قائم کردہ ریز رو سے چلائیں ، اس
وقت تک وہ گردن اٹھا کر قوم کے سامنے یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم غیرت مند ہیں۔پس نو جوانوں کو اپنے عزم
مضبوط کرنے چاہیں اور اپنے حوصلے بلند کرنے چاہیں تا کہ گذشتہ جماعتوں کی طرف ان کی نظر اوپر سے
نیچے کی طرف آئے ، جس طرح پہاڑ پر چڑھنے والا آدمی نیچے کے لوگوں کو دیکھتا ہے۔( مطبوع افضل 30 جنوری 1947ء)
831