ہمارے سب کام اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 7 فروری 1947ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 07 فروری 1947ء
وو
ہمارے سب کام اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 07 فروری 1947ء
آج سات تاریخ ہے اور تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد تین دن تک ختم ہو رہی ہے۔اس وقت تک اس سال کے وعدوں کی مقدار گذشتہ سال سے قریبا چالیس ہزار روپیہ کم ہے۔(خطبہ کے
بعد کوئی گیارہ ہزار کے وعدے اور آچکے ہیں۔حالانکہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہر سال جماعت کے
وعدوں کی مقدار پچھلے سال سے بڑھتی چلی آرہی ہے۔میعاد میں سے اب صرف تین دن باقی ہیں یا اگر آج
کا دن بھی شامل کر لیا جائے تو چار دن باقی ہیں۔اور جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں، دس تاریخ کے چلے
ہوئے وعدے بعد میں پانچ پانچ، چھ چھ دن تک آتے رہتے ہیں۔کیونکہ بعض جگہ ڈاک خانوں میں سے
ہفتہ میں صرف ایک دفعہ اور بعض جگہ ہفتہ میں دو دفعہ ڈاک نکلتی ہے۔اور بعض علاقے تو اتنی اتنی دور واقع
ہیں کہ وہاں سے دس تاریخ کا لکھا ہوا خط چھ چھ، سات سات بلکہ آٹھ آٹھ دن کے بعد یہاں پہنچتا ہے۔بالخصوص آج کل تو ڈاک کا انتظام ایسا خراب ہے کہ قریب کے علاقوں کے خطوط بھی بعض دفعہ بہت دیر کے
بعد پہنچتے ہیں۔اس لئے غالبا تحریک جدید کے وعدے 20-18 فروری تک آتے رہیں گے۔لیکن پھر بھی
اس وقت تک جماعت کے گذشتہ ریکارڈ کی نسبت کمی نظر آتی ہے۔اللہ تعالیٰ خود ہی اپنے سلسلہ کے کام
کرنے والا ہے اور میں سمجھتا ہوں وہ جماعت کے مخلصین کو ضرور اس بات کی توفیق عطا فرمائے گا کہ ان کا
قدم بجائے پیچھے ہٹنے کے آگے ہی بڑھتا چلا جائے۔ہمارے کام سب اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں اور اللہ
تعالی خود بعض دفعہ غیب سے ایسے سامان کر دیتا ہے کہ ایک کمی جو نظر آ رہی ہوتی ہے، اس کو آنا فا نازیادتی اور
کثرت میں بدل دیتا ہے۔اور دیکھنے والا یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ جہاں انسانی ذرائع ختم ہو گئے تھے،
وہاں خدا نے اپنے پاس سے برکت دے دی اور کمی پوری ہوگئی۔مگر پھر بھی میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں مال
خرچ کرنا کبھی بھی انسان کے لئے کمی کا موجب نہیں ہوتا۔صرف ایمان چاہئے اور تو کل چاہئے۔جب یہ
دونوں چیزیں جمع ہو جائیں تو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی کرنے والا کبھی گھاٹے میں نہیں رہتا۔قران کریم
839

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 فروری 1947ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد دوم
میں اللہ تعالیٰ غرباء کے لئے اپنے اموال خرچ کرنے والوں کے متعلق فرماتا ہے کہ جو لوگ غرباء کی فلاح و
بہبود کے لئے اپنا روپیہ خرچ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے اموال کو بڑھاتا اور انہیں سو سو گنا بدلہ دیتا ہے۔اگر عام انسانوں کی روٹی کے خرچ کے لئے ، عام انسانوں کے کپڑوں کے خرچ کے لئے ، عام انسانوں کی
بیماری کے علاج کے لئے ، عام انسانوں کی رہائش کے انتظام کے لئے ، عام انسانوں
کی تعلیم کے انتظام
کے لئے ، عام انسانوں کی تمدنی بہبودی کے لئے روپیہ خرچ کرنے والا خدا تعالی سے سو گنا انعام پاتا ہے تو
ایک مومن کو سمجھنا چاہیے کہ جو شخص خدا کے لئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لائے ہوئے دین
کی اشاعت اور اسلام کی امداد کے لئے اپنا روپیہ خرچ کرتا ہے، وہ یقینا خدا تعالیٰ سے سو گنے سے کہیں زیادہ
بدلہ پائے گا۔جس طرح کسی کھیت میں ڈالا ہوا پیج ضائع نہیں جاتا اور زمیندار اس پر کسی گھبراہٹ کا اظہار
نہیں کرتا، اسی طرح ایک مومن کو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنا مال خرچ کر کے کسی گھبراہٹ کا اظہار نہیں کرنا
چاہئیے۔جب مادی دنیا میں ایک زمیندار اپنے کھیت میں بیج ڈال کر گھبراتا نہیں بلکہ خوش ہوتا ہے، ایک
مومن کا ایمان تو بہر حال ایک عام زمیندار سے زیادہ ہونا چاہیے۔کیا تم نے
کبھی دیکھا کہ زمیندار کھیت میں
بیج ڈال کر آئے تو وہ رونے لگ جائے کہ میرا پیج ضائع چلا گیا؟ زمیندار پرکھیتی کاٹنے کا زمانہ تو بعد میں آتا
ہے، جس دن وہ اپنے کھیت میں بیج ڈال کر آتا ہے، اسی دن اس کا دل خوشی سے بھر جاتا اور اس کا قلب
امیدوں سے لبریز ہو جاتا ہے۔اور وہ سمجھتا ہے کہ میں نے آج ایک ایسی بنیا درکھ دی ہے، جس سے میرا اور
میرے خاندان کا سال بھر کا خرچ چلتا چلا جائے گا۔اگر ایک ایسا زمیندار، جو بعض دفعہ خدا کو بھی نہیں جانتا ،
مذہب
کو بھی نہیں جانتا، اخلاق کو بھی نہیں جانتا، دنیوی قانون پر ایسا یقین رکھتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے، میرا پیج
ضائع نہیں جائے گا تو وہ مومن، کیسا مومن ہے، جو خیال کرتا ہے کہ خدا کے حکم اور اس کے ارشاد اور ہدایت
کے ماتحت جو بیج میں اپنی کھیتی میں ڈالوں گا، وہ ضائع چلا جائے گا اور وہ وہ در دنیا اور ستر در آخرت بلکہ اس
سے بھی کہیں بڑھ چڑھ کر مجھے واپس نہیں ملے گا ؟
پس میں اختصارا آج پھر جماعت کو اس کے فرائض کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور دوستوں کو نصیحت
کرتا ہوں کہ وہ خدمت دین کے اس موقع کو اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں۔بلکہ جلد سے جلد اعلائے کلمہ
اسلام کے لئے اپنے وعدے پیش کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن جائیں تا وہ اور ان کی
اولادیں اس کھیت کو کاٹتی چلی جائیں ، جو آج ان کے ہاتھوں سے بویا جائے گا“۔مطبوع الفضل 11 فروری 1947ء)
840

آج 10 میں سے 10 باقی