ہم نے دنیا کی ذہنیت خیالات اور رسم و رواج کو بدلنا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 فروری 1947ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔جلد دوم
خلاصه از خطاب فرمودہ 13 فروری 1947ء
ہم نے دنیا کی ذہنیت ، خیالات اور رسم و رواج کو بدلنا ہے
خطاب فرمودہ 13 فروری 1947ء
جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے اب کثرت سے ہمارے آدمی تبلیغ کے لئے بیرونی ممالک میں جا
رہے ہیں۔اس کی وجہ سے نئے آدمی جن سے ہم کام لے سکیں ، بہت کم رہ گئے ہیں۔ویسے تو چار پانچ سو
کے قریب نام واقفین زندگی کی فہرست میں موجود ہیں لیکن سب کے سب ایسے نہیں ہوتے ، جنہیں ہم
استعمال کر سکیں۔مثلاً بعض ایسے کمزور اور بڑھاپے کی عمر کے ہیں کہ انہیں باہر بھیجنا عقل کے خلاف ہے۔بعض پہلے ہی ایسے اہم کاموں پر لگے ہوئے ہیں، جہاں وہ سلسلہ کے لئے مفید وجود ثابت ہورہے ہیں۔ایسے لوگوں کو ان کی جگہ سے ہٹانا بھی عقل کے خلاف ہے۔پھر بعض ایسے واقف ہیں، جن کے متعلق ہمیں
خطرہ ہوتا ہے کہ شاید وہ قربانی کے میدان میں پورے نہ اتر سکیں اور ٹھو کر کھا جائیں۔گوممکن ہے کہ خدا تعالیٰ
کے نزدیک وہ ایسے نہ ہوں۔لیکن ہم تو عالم الغیب نہیں ہیں۔ہم نے تو ظاہری حالات سے ہی اندازہ لگانا
ہوتا ہے۔جو غلط بھی ہو سکتا ہے اور درست بھی۔پھر بعض کی تعلیم ہماری ضرورت کے مطابق نہیں ہوتی۔گو
کبھی کبھار ایسے کام بھی نکل آتے ہیں، جن میں کوئی خاص تعلیم کی ضرورت نہیں ہوتی۔لیکن بالعموم تبلیغ کے
کام کے لئے ہمیں پڑھے لکھوں کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔پھر بعض واقفین ابھی تعلیم کے ابتدائی مراحل
میں ہوتے ہیں، وہ کئی سالوں کے بعد کام آسکیں گے۔ان تمام امور کی وجہ سے چار، پانچ سو کی فہرست میں
سے در حقیقت سو ڈیڑھ سو آدمی سے ہی ہم کام لے سکتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل تو ہماری ضرورت کے مطابق
آدمی موجود تھے، اس لئے ہم نے وقف کی تحریک پر زور دینا چھوڑ دیا تھا۔لیکن گذشتہ سال اتنی کثرت سے
ہمارے آدمی باہر گئے ہیں کہ اب نئے واقفین ، جن سے ہم کام لے سکیں ، بہت کم رہ گئے ہیں۔اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ پھر ہمیں وقف کی تحریک جماعت میں زور کے ساتھ کرنی پڑے گی۔ہمارے جو دوست جنگ میں کام کر کے اب فارغ ہو کر واپس آرہے ہیں۔میں نے ان کو آگے
بھی تحریک کی تھی کہ وہ وقف نمبر 1 یا وقف نمبر 2 میں اپنے نام لکھا ئیں۔اب پھر میں تحریک کرتا ہوں کہ تم
نے انگریزوں کی خاطر جو غیر مذہب اور غیر قوم سے تعلق رکھتے ہیں، اتنا عرصہ قربانی کی۔کیا اب اسلام کی
خاطر اور دین کی عظمت قائم کرنے کی خاطر قربانی نہ کرو گے؟ وقف نمبر 2 ( تجارت) میں تو تمہیں دنیوی |
841
خلاصه از خطاب فرمودہ 13 فروری 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
لحاظ سے بھی کافی فائدہ ہوسکتا ہے۔اور اگر وقف نمبر 1 کے ماتحت تمہیں دین کی خدمت کا موقعہ ملاتو پھر بھی
تمہیں اور تمہارے بال بچوں کو گزارہ کے لئے تو پیسے ملتے ہی رہیں گے۔اور تم ایسی یکسوئی کے ساتھ اور
اطمینان قلب کے ساتھ دین کی خدمت کر سکو گے، جو دنیوی ملازمتوں میں حاصل نہیں ہوسکتی۔فوج میں
سے آنے والے نوجوانوں میں سے ایک کافی تعداد نے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں اور یہ لوگ تجربے سے
نسبتاً بہتر ثابت ہورہے ہیں۔فوجی زندگی گزار نے مختلف ممالک میں پھرنے اور ہر قسم کے لوگوں سے ملنے
جلنے کی وجہ سے ان میں مشکلات کو برداشت کرنے ، قربانی کرنے اور محنت کرنے کی عادت ہو جاتی ہے۔ان میں ایک قسم کی دلیری اور بے باکی ہوتی ہے اور وہ ہر میدان میں کام کر سکتے ہیں۔گویا حکومت نے
اپنے خرچ پر ہمارے کام کے لئے انہیں ٹریننگ دے دی ہے۔گو بہت سے ایسے نوجوانوں نے وقف کیا
ہے۔لیکن جنگ سے آنے والے نوجوان میرے نزدیک اب بھی ہزاروں ایسے ہوں گے، جنہوں نے اپنی
ذمہ داری کو نہیں سمجھا اور وقف نہیں کیا۔اس لئے میں پھر توجہ دلاتا ہوں کہ جو لوگ فوج سے آئے ہیں اور
قدرے تعلیم یافتہ ہیں۔مثلاً کلیریکل لائن میں کام کرتے رہے ہیں، وہ آگے آئیں اور دین کی خدمت
کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں۔نہمیں مولوی فاضل اور گریجوایٹ نوجوانوں کی بھی بہت ضرورت ہے۔ایسے نو جوانوں کو بھی
میں تحریک کرتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے وقف کریں۔گو بہت سے مولوی
فاضلوں نے اپنا نام پیش کر دیا ہے لیکن پھر بھی کئی بچے کھچے ایسے ہوتے ہیں، جو پہلے
نہیں لیتے ، دوسری یا تیسری بار تحریک کرنے پر اللہ تعالیٰ انہیں تو فیق دے دیتا ہے۔اصل بات تو یہ
ہے کہ اب ہماری ضرورت صرف بچے کھچے لوگوں سے ہی پوری نہیں ہوسکتی۔ہم نے دنیا بھر پر حملہ
کرنا ہے، اس کے لئے سینکڑوں سے نہیں بلکہ ہزاروں سے ہی کام چل سکتا ہے۔در حقیقت اسی وقت
ہمیں کامیابی ہوگی جبکہ ہم اپنے آدمیوں کو اسی طرح قربانی کی آگ میں دھکیلیں گے، جس طرح بھٹی
میں بھڑ بھونجا پتوں کا ایندھن جھونکتا ہے۔ہم نے دنیا کی ذہنیت کو ، دنیا کے خیالات کو ، دنیا کے رسم
ورواج کو بدلنا ہے۔اس لئے ہمیں ایک لمبی جد و جہد اور مسلسل اور پیہم قربانیاں کرنی پڑیں گی۔ابتدائی دور کی قربانیاں بے نتیجہ نہیں ہوتیں۔ابتدا میں ایک لمبا عرصہ تک قربانیاں بظاہر بے نتیجہ
نظر آیا کرتی ہیں لیکن وہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں بے نتیجہ نہیں ہوتیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بارہ سال
تک مکہ میں برابر تبلیغ کرتے رہے۔لیکن بظاہر اس کا کوئی اثر نظر نہیں آتا۔چنانچہ ہجرت کے وقت تک بعض
روایات کے مطابق صرف 83 اور بعض روایات کے مطابق دو تین سو آدمیوں نے اسلام قبول کیا تھا۔گویا
حصہ
842
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
خلاصه از خطاب فرمودہ 13 فروری 1947ء
آپ کی تبلیغ بظاہر نا کام نظر آتی ہے لیکن حقیقت وہ نا کام نہیں تھی۔کیونکہ اندرونی طور پر قلوب حق کو ماننے کے
لئے تیار ہورہے تھے۔چنانچہ جب مدنیہ ہجرت کرنے کی اجازت ہوئی تو مکہ معظمہ میں محلوں کے محلے ایسے
تھے، جو مد نیہ چلے گئے۔وہاں جا کر اسلام قبول کر لیا۔گو یادولوں میں مخفی طور پر ایمان پیدا ہو چکا تھا۔لیکن ڈر
کی وجہ سے وہ اسے ظاہر نہ کرتے تھے۔جب انہیں علم ہوا کہ مدنیہ والوں نے ، جو خود ان کے عزیز اور رشتہ
دار تھے ، اسلام قبول کر لیا ہے اور انہوں نے مکہ کے مسلمانوں کو مدنیہ آ کر رہنے کی دعوت دی ہے تو اس سے
ان کے حوصلے بڑھ گئے ، ان کا ڈر جاتا رہا اور وہ اسلام لے آئے۔قانون قدرت میں بھی ہمیں اس قسم کی مثالیں ملتی ہیں۔مونگا ایک کیڑا ہوتا ہے، جو خدا کی القاء
کے ماتحت سالہا سال تک سمندر میں ایک دوسرے کے اوپر گر گر کر جان دیتا چلا جاتا ہے۔حتی کہ آخر کار
امتداد زمانہ سے ان کی نعشوں کے ڈھیر سے ہی سمندر میں جزیرے نمودار ہو جاتے ہیں۔چنانچہ اس قسم کے
مونگے کے سینکڑوں جزائر موجود ہیں۔جب مونگے ایک دوسرے پر گر کر جان دے رہے ہوتے ہیں۔اس وقت ان کی یہ قربانی بے حقیقت اور بے نتیجہ نظر آتی ہے۔لیکن آخر ان کی قربانی سے ہی ایک نئی دنیا آباد
ہو جاتی ہے۔غرض قانون قدرت سے بھی ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ابتدا میں ایک لمبے عرصہ تک قربانیاں
بظاہر بے نتیجہ نظر آیا کرتی ہیں لیکن دراصل وہ بے نتیجہ نہیں ہوتیں۔بلکہ وہی قربانیاں دنیا میں ایک عظیم
الشان تغیر پیدا کرنے کا موجب ہوتی ہیں۔ہمارے نو جوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے پیش کریں۔جو نو جوان
تعلیم حاصل کر رہے ہیں، انہیں میں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ وقت ضائع نہ کیا کریں اور کم سے کم وقت میں
اپنی تعلیم کو مکمل کر کے اپنے آپ کو دین کی خدمت کرنے کے قابل بنائیں۔یا درکھو دین کی خدمت کا جتنا ثواب ابتدائی ایام میں ہوتا ہے، اتنا بعد میں نہیں ہوتا۔کیونکہ جب
ترقیات اور فتوحات شروع ہو جائیں، اس وقت تو ساری دنیا کو نظر آتا ہے کہ یہ جیت رہے ہیں۔اس وقت
دین کے لئے قربانی کرنا کوئی مشکل نہیں ہوتا۔لیکن ابتدائی زمانہ میں جب دنیا کو فتح کے کچھ بھی آثار نظر نہیں
آتے بلکہ وہ مومنوں کی قربانیوں کو بے کار اور بے نتیجہ مجھتی ہے، اس وقت اگر مومن اپنے خدا کی بات پر
یقین کرتا ہے اور ترقیات کے متعلق اس کے وعدوں پر ایمان لا کر اپنی قربانی پیش کر دیتا ہے تو یہ قربانی اللہ
تعالیٰ کے نزدیک اسے بہت بڑے اجر کا مستحق بنا دیتی ہے۔مطبوعه الفضل 15 فروری 1947ء )
843