اپنے جسم کی ضروریات کی طرح اپنی روح کی ضروریات کا بھی خیال رکھو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 14 فروری 1947ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 فروری 1947ء
اپنے جسم کی ضروریات کی طرح، اپنی روح کی ضروریات کا بھی خیال رکھو
32
خطبہ جمعہ فرموده 14 فروری 1947ء
پہلے تو میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے اظہار کے لئے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پچھلے جمعہ میں، میں
نے اعلان کیا تھا کہ تحریک جدید دور اول کے وعدوں کی مقررہ تاریخ میں بہت تھوڑے دن باقی رہ گئے اور
گذشتہ سال کی نسبت ابھی چالیس ہزار کی کمی ہے۔اور میں نے یہ بھی کہا تھا کہ کئی دفعہ جماعت پر ایسا وقت
آیا ہے کہ بظاہر ہماری تدبیریں اور کوششیں بیکار نظر آتی ہیں اور ہماری مشکلات بڑھ رہی ہوتی ہیں لیکن معا
اللہ تعالیٰ اپنے پاس سے ایسے سامان کر دیتا ہے کہ ہماری نا امیدی امید میں تبدیل ہو جاتی ہے اور مایوسی خوشی
میں تبدیل ہو جاتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بقیہ تین چار دنوں میں حیرت
انگیز تغیر ہوا۔اس سے قبل
ہزار ڈیڑھ ہزار روزانہ کی رفتار سے وعدے آرہے تھے اور کل وعدے دولاکھ اٹھائیس ہزار تک کے آچکے
تھے۔اس سے اندازہ ہوتا تھا کہ اور کوئی آٹھ دس ہزار کے وعدے آجائیں گے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا
ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے یکدم تغیر ہوا اور آخری دودنوں میں سے ایک دن تو کوئی اٹھارہ ہزار کے وعدے
ایک ہی دن میں آگئے اور وہ کمی پوری ہوگئی۔اب اس وقت تک دولاکھ ساٹھ ہزار کے وعدے آچکے ہیں اور
ابھی بہت سے فوجیوں اور دوسرے علاقوں کے وعدے باقی ہیں۔اسی طرح دفتر دوم کے سال سوم میں بھی
پہلے کی نسبت ترقی ہے۔نوے ہزار کے وعدے اس وقت تک آچکے ہیں اور ابھی بہت سا حصہ باقی ہے اور
بیرون ہند کے وعدے بھی باقی ہیں۔اب ہمیں امید ہے کہ دونوں دفتروں کے وعدے اپنے اپنے وقت پر
پچھلے سال کی نسبت بڑھ جائیں گے۔جب میں نے اعلان کیا تھا اس وقت گذشتہ سال کی نسبت اس تاریخ
تک صرف دوسوروپے کا فرق تھا۔لیکن اب وہ فرق قریباً ہمیں ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری بات جس پر میں اظہار خوشنودی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے
کہ اس سال جماعت میں کسی قدر تبلیغ کے متعلق بھی بیداری پیدا ہوئی ہے اور جماعت نے تبلیغ کے لئے جو
جدو جہد کی ہے، اس کے خوش کن نتائج نکل رہے ہیں۔اس وقت تک یعنی 14 فروری تک جو بیعتیں ہوئی
ہیں، وہ پچھلے سال کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔اور اتنی بیعتیں پچھلے سال کسی مہینے میں نہیں ہوئی تھیں۔اگر
845

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 فروری 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
جماعت متواتر اپنے فرض کو سمجھے اور جماعت کے لئے اس فرض کے سمجھنے میں کوئی مشکل نہیں تو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے جماعت کو غیر معمولی ترقی حاصل ہونی شروع ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں سبق دینے کے لئے کچھ کام ہمارے ساتھ لگا دیئے ہیں۔ان میں سے کچھ کام
ایسے ہیں، جو ہم روزانہ کرتے ہیں اور کچھ کام ایسے ہیں، جو ہر وقت کرتے رہتے ہیں۔کچھ کام ایسے ہیں،
جو سارا دن نہیں بلکہ وقتا فوقتاً کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کاموں کو ہمارے ساتھ لگا کر ہمیں یہ سبق دیا
ہے کہ اہم اور ضروری کاموں کو ہمیشہ جاری رکھنا کچھ مشکل نہیں ہوتا۔جب تم اپنے طبعی تقاضوں
کو بغیر بوجھ
کے روزانہ اور بلا ناغہ ادا کرتے ہو تو کیا وجہ ہے کہ اس سے اہم فرائض، جو کہ تمہاری روحانی زندگی کا موجب
ہیں، تم ان کو سرانجام دینے میں سنتی اور غفلت سے کام لیتے ہو؟ ہم میں سے ہر شخص روزانہ سو جاتا ہے کہ
با وجود اس کے کہ اسے روزانہ سونا پڑتا ہے۔وہ گھبرا تا نہیں کہ یہ کیا مصیبت مجھ پر آگئی۔اسی طرح ہم میں
سے ہر شخص اپنے ملکی رواج کے مطابق ہر روز کھانا کھاتا ہے۔مثلاً پور بی لوگ عام طور پر دن میں ایک دفعہ
کھاتے ہیں اور پنجاب کے لوگ دن میں دو دفعہ کھاتے ہیں اور شہروں والے شہروں کے دستور کے مطابق
تین چار دفعہ کھاتے ہیں اور یورپ کے لوگ اپنے رواج کے مطابق دن میں پانچ دفعہ کھاتے ہیں۔لیکن
کسی شخص کو ذرا بھی گھبراہٹ محسوس نہیں ہوتی کہ ہمیں دن میں چار پانچ دفعہ کھانا پڑتا ہے اور ہمیں کم کھانا
چاہیے۔بلکہ جن کو کھانے کے لئے تھوڑا ملتا ہے، وہ شکوہ کرتے ہیں کہ ہمیں زیادہ کیوں نہیں ملتا ؟ جب
انسان کئی کام روزانہ کرتا چلا جاتا ہے تو وہ ایک دوسرے اہم کام کے متعلق یہ کس طرح کہہ سکتا ہے کہ ہم
سے یہ روزانہ نہیں ہوسکتا ؟ وہ نمازوں کے متعلق کس طرح کہہ سکتا ہے کہ میں روزانہ نماز نہیں پڑھ سکتا ؟
جب وہ یہ کہتا ہے تو وہ اپنے قول کی آپ تردید کر رہا ہوتا ہے۔وہ روزانہ سوتا ہے، وہ روزانہ کھاتا ہے، جب
وہ یہ کام روزانہ کر سکتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ وہ روزانہ نماز نہیں ادا کر سکتا؟ پھر بعض کام ایسے ہیں، جن کے لئے
کوئی وقت مقرر نہیں۔وہ کام ہر وقت ہی ہم کرتے رہتے ہیں۔جیسے دیکھنا سننا، بولنا وغیرہ۔انسان ہر وقت
بنتا ہے، ہر وقت دیکھتا ہے، دو دومنٹ ، چار چار منٹ اور دس دس منٹ کے بعد باتیں کرتا ہے۔لیکن کوئی
شخص یہ شکایت نہیں کرتا کہ یہ کیا عذاب آگیا ہے کہ ہم ہر وقت ہی سن رہے ہیں؟ کوئی شخص یہ شکایت نہیں
کرتا کہ بڑی آفت آگئی کہ ہم ہر وقت ہی دیکھ رہے ہیں۔کوئی یہ شکایت نہیں کرتا کہ بڑی آفت آگئی ہے،
تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد ہمیں بولنا پڑتا ہے۔بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی شخص ان چیزوں کو عیب نہیں سمجھتا
بلکہ خوبی سمجھتا ہے۔اور اگر کوئی شخص ہر وقت نہ دیکھ سکے تو لوگ کہتے ہیں کہ فلاں شخص اندھا ہو گیا ہے۔اور
846

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 فروری 1947ء
اگر کوئی شخص سننے سے معذور ہو جائے تو لوگ کہتے ہیں کہ فلاں شخص بہرہ ہو گیا ہے۔اور اگر کوئی شخص بول نہ
سکے تو لوگ کہتے ہیں کہ فلاں شخص گونگا ہو گیا۔اور اگر کسی میں لمس کی طاقت نہ رہے تو لوگ کہتے ہیں کہ فلاں
شخص مفلوج ہو گیا۔اور تمام لوگ ان حالتوں کو برا سمجھتے ہیں اور کوئی شخص بھی ان کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتا۔جس طرح لوگ ہر وقت کے دیکھنے ، سننے اور بولنے کو اچھا سمجھتے ہیں، اسی طرح اگر ہماری
جماعت میں یہ احساس پیدا ہو جائے کہ تبلیغ اچھی چیز ہے تو اس کے دلوں سے یہ خیال نکل جائے کہ ہر وقت
تبلیغ ہو نہیں سکتی۔اور جس طرح وہ ہر وقت سننے، دیکھنے اور بولنے کو ضروری بجھتی ہے ، اسی طرح وہ تبلیغ کو بھی
ضروری سمجھنے لگ جائے۔اور وہ بھی بھی یہ خیال دل میں نہ لائے کہ ہر وقت تبلیغ نہیں ہو سکتی۔اگر کسی کے
کان بہرے ہو جائیں تو وہ فوراً ڈاکٹروں کے پاس جاتا ہے اور ان سے علاج کراتا ہے۔اگر کسی کی قوت
بینائی میں کمی آجائے تو اسے فکر لاحق ہو جاتا ہے اور وہ فوراً حکیموں کے پاس جاتا ہے اور ان سے علاج
کراتا ہے۔اگر کوئی بول نہ سکے تو اسے فکر لاحق ہو جاتا ہے اور وہ فورا اطباء کے پاس جاتا ہے اور ان سے
علاج کراتا ہے۔اسی طرح اگر کسی کو معلوم ہو جائے کہ تبلیغ سے میری روحانی زندگی کی تر و تازگی قائم رہے
گی۔اور اگر میں تبلیغ نہ کروں گا تو بیمار ہو جاؤں گا تو پھر وہ تبلیغ کرنے میں کبھی بھی سستی نہ کرے گا۔جب کٹی
ایسے کام ہیں، جو لوگ ہر وقت کرتے ہیں۔ہر وقت ہی نہیں بلکہ اگر ان میں سے کوئی فعل بند ہو جائے تو
شکوہ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور گھبراہٹ کا اظہار کرتے ہیں۔ان کاموں سے بعض ایسے ہیں، جن کی
ہمیں ہر وقت ضرورت ہے، جیسے سنایا دیکھنا۔اور بعض ایسے جن کی ہمیں دن میں چار پانچ دفعہ ضرورت
ہے، جیسے کھانا۔اور بعض ایسے ہیں، جو کہ چوبیس گھنٹے میں صرف ایک دفعہ ہم کرتے ہیں، جیسے سونا۔ہم ہر
روز سوتے ہیں لیکن کبھی اسے نا پسند نہیں کرتے کہ ہم ہر روز کیوں سوتے ہیں؟ بلکہ اگر کسی کو ایک دن نیند نہ
آئے تو اس کی آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں اور اس کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔اگر جسم کو روزانہ ان چیزوں
کی ضرورت ہے تو روح کو روزانہ تبلیغ کی کیوں ضرورت نہیں؟ اگر جماعت میں تبلیغ کا احساس پیدا ہو جائے
تو جس طرح کسی کے کان بہرے ہو جا ئیں تو وہ گھبرا جاتا ہے یا کسی کی آنکھوں میں بینائی کم ہو جائے تو وہ
گھبرا جاتا ہے، اسی طرح ہماری جماعت کے لوگ تبلیغ کے مواقع پیدا نہ ہونے کی صورت میں گھبرا جائیں
کہ ہماری روح گونگی ہوتی جارہی ہے ، ہماری روح اندھی ہوتی جارہی ہے، ہمیں اس کا علاج کرنا چاہیے۔پس اپنے اندر تبلیغ کا احساس پیدا کرو اور پھر استقلال اور ہمت کے ساتھ تبلیغ کرتے جاؤ اور
دیکھو کہ تمہاری تبلیغ کے کیسے شاندار نتائج نکلتے ہیں؟ اور اللہ تعالیٰ تمہاری حقیر کوششوں میں کیسی برکت دیتا
ہے؟ کسی کام کو متواتر کرتے جانا ہی اس کی کامیابی کا راز ہوتا ہے۔اچھا بڑھتی وہی ہوتا ہے، جس نے دس
847

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 فروری 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
پندرہ سال کام کیا ہوا ہوتا ہے۔وہ رندے اور ہتھوڑے کو خوب چلاتا ہے اور ایک ناواقف آدمی بہت سوچ
سوچ کر کام کرتا ہے کہ کہیں میں اپنا ہاتھ پاؤں ہی زخمی نہ کرلوں؟ جب کسی شخص کو کسی کام میں دسترس
حاصل ہو جاتی ہے تو سرعت کے ساتھ کام کرتا ہے اور اس کا کام بھی عمدہ ہوتا ہے۔اسی طرح جو لوگ متواتر
اور باقاعدہ طور پر تبلیغ کرتے ہیں، ان کے اندر تبلیغ کرنے کا ملکہ پیدا ہو جاتا ہے اور وہ کئی مبلغوں سے بڑھ
جاتے ہیں اور ان کے ذریعہ اللہ تعالی سینکڑوں لوگوں کو ہدایت دے دیتا ہے۔ہماری جماعت کے ایک دوست تبلیغ کا بہت شوق رکھتے تھے۔وہ اب فوت ہو چکے ہیں اور ان کا
ذکر اخبارات سلسلہ میں کم آیا ہے۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے مخلص صحابیوں میں سے
تھے۔ان میں تبلیغ کا بے انتہا جوش تھا۔ان کا نام مولوی عبد اللہ تھا اور وہ کھیوہ باجوہ کے رہنے والے تھے۔عام لوگ ایک بیعت کا وعدہ کرتے ہوئے بھی گھبراتے ہیں لیکن مولوی صاحب کو تبلیغ کا اس قدر شوق تھا کہ
چالیس، پچاس، ساٹھ آدمی سالانہ احمدی بنانے کا وعدہ کرتے تھے اور پھر اپنے وعدے سے بھی آگے نکل
جاتے تھے۔ان
کو تبلیغ کرنے کی ایک دھن تھی اور ان کے ذریعہ کئی اضلاع میں جماعتیں قائم ہوئیں۔اب
بھی کئی دوست ایسے ہیں، جو کہ تبلیغ کرنے کا بہت شوق رکھتے ہیں اور جتنی تبلیغ وہ کر سکتے ہیں ، وہ کرتے
ہیں۔لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ جماعت کی اکثریت میں یہ جنون کام کرتا ہوا نظر آئے۔حقیقت یہ ہے کہ ایک چھوٹی سی چیز کو اگر یقینی اور قطعی حساب کے ذریعہ معلوم کیا جائے تو وہ کہیں
کی کہیں جا نکلتی ہے اور اسے ایک غیر معمولی حیثیت حاصل ہو جاتی ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی دفعہ
ذکر کیا ہے، جس شخص نے شطرنج ایجاد کی۔جب وہ اسے مکمل کر چکا تو وہ اسے لے کر بادشاہ کے پاس گیا اور
کہا بادشاہ سلامت ! میں نے ایک ایسی کھیل ایجاد کی ہے، جو کہ خالی کھیل ہی نہیں بلکہ اس کے ذریعہ جنگ
کے فنون اور سیاست کے علوم سیکھے جاسکتے ہیں۔بادشاہ کو وہ کھیل پسند آ گئی۔بادشاہ نے کہا اچھا مانگو تمہیں
اس کے بدلہ میں کیا انعام دیا جائے ؟ جو تم مانگو گے، میں تمہیں دوں گا۔کھیل کے موجد نے کہا مجھے اور کچھ
نہیں چاہئے ،صرف میری شطرنج کے خانوں کو کوڑیوں سے بھر دیا جائے۔اور ایسے طور پر بھرا جائے کہ پہلے
خانے سے اگلے خانے میں دگنی کوڑیاں ہوں۔مثلاً پہلے میں ایک، دوسرے میں دو، تیسرے میں چار،
چوتھے میں آٹھ۔بادشاہ نے کہا تم یہ کیا مانگ رہے ہو؟ ہم سے کوئی بڑا انعام مانگو۔موجد نے کہا مجھے یہی
انعام چاہئے ، آپ مجھے یہی دے دیں۔اس پر بادشاہ چڑ گیا اور اس نے غصہ کے ساتھ خزانچی کو کہا کہ اچھا
اس
کی شرط کے مطابق شطرنج کے خانوں کو کوڑیوں سے بھر دو۔تھوڑی دیر کے بعد خزانچی بادشاہ کی خدمت
848

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 14 فروری 1947ء
میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ بادشاہ سلامت ابھی تو آدھے خانے بھی نہیں بھرے کہ خزانے میں سے تمام
روپے اور تمام ہیرے اور تمام جواہر اور تمام موتی ختم ہو چکے ہیں۔پھر وہ موجد خود بادشاہ کی خدمت میں
حاضر ہوا اور اس نے کہا میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ بعض دفعہ بظاہر ایک چیز بہت چھوٹی معلوم ہوتی ہے
لیکن حساب لگانے سے وہ غیر معمولی ثابت ہوتی ہے۔آپ مجھے کہتے تھے کہ تم پاگل ہو گئے ہو کہ ہم سے
کوڑیاں مانگتے ہو۔لیکن اب دیکھیے کہ آپ کا خزانہ خالی ہو چکا ہے اور ابھی آدھے خانے بھرے گئے ہیں۔میں بے وقوف نہیں تھا بلکہ آپ کو ایک سبق دینا چاہتا تھا۔اب آپ کی مرضی ہے، آپ جو انعام پسند کریں
مجھے دے دیں۔حقیقت یہ ہے کہ بظاہر ایسے حساب بہت معمولی نظر آتے ہیں لیکن حساب لگانے سے معلوم
ہوتا ہے کہ وہ دراصل غیر معمولی حیثیت رکھتے ہیں۔میں نے ان کوڑیوں کا حساب لگایا تھا۔شطرنج کے
چونسٹھ خانے ہوتے ہیں۔ان چونسٹھ خانوں میں مجھے یاد پڑتا ہے دو کھرب روپے کے قریب کو ڑیوں کے
حساب سے آتے تھے اور ابھی میں نے کسور چھوڑ دی تھیں۔اسی طرح تم یہ حساب لگاؤ کہ اگر ہر شخص سال
میں ایک احمدی بنائے تو شطرنج کے خانوں کی طرح ہیں سال سے کم عرصہ میں تمام دنیا احمدی ہوسکتی ہے۔اور ایک احمدی بنانا کوئی مشکل بات نہیں۔صرف توجہ کی ضرورت ہے۔اگر ہم یہ فرض کریں کہ اس وقت ایک لاکھ احمدی بالغ ہیں۔یہ ایک لاکھ آگے ایک لاکھ احمدی
بنا ئیں تو دوسرے سال دولاکھ ہو جائیں گے، تیسرے سال چار لاکھ ہو جائیں گے، چوتھے سال آٹھ لاکھ
ہو جائیں گے، پانچویں سال سولہ لاکھ ہو جائیں گے، چھٹے سال بنتیس لاکھ ہو جائیں گے ، ساتویں سال
چونسٹھ لاکھ ہو جائیں گے، آٹھویں سال ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ ہو جائیں گے، نویں سال دوکٹر ور چھپن لاکھ
ہو جائیں گے، دسویں سال پانچ کڑور بارہ لاکھ ہو جائیں گے۔لاکھ کی کسر کو چھوڑ دو اور پورا پانچ کروڑ ہی سمجھ
لو۔گیارھویں سال دس کروڑ ہو جائیں گے، بارہویں سال میں کروڑ ہو جائیں گے، تیرھویں سال چالیس
کروڑ ہو جائیں، چودھویں سال اسی کروڑ ہو جائیں گے، پندرھویں سال ایک ارب اور ساٹھ کروڑ
ہو جائیں گے اور سولہویں سال تین ارب اور بیس کروڑ ہو جائیں گے اور تمام دنیا کی آبادی دوارب ہے۔گویا تمام دنیا سولہ سال میں احمدی ہو سکتی ہے۔یہ کتنی چھوٹی سی چیز ہے لیکن اس کا نتیجہ کیسا شاندار ہے؟
میرے اس
نسخہ کو استعمال کر کے دیکھو، سولہ سال میں تمام دنیا احمدی ہو جائے گی اور سولہ سال کے بعد اگر تم
سب سے طاقتور لیمپ لے کر بھی کسی غیر مذہب والے کو تلاش کرو تو تمہیں کوئی غیر مذہب والا نہیں ملے گا۔اس نسخے کو استعمال کرنے کے لئے صرف ہمت اور استقلال کی ضرورت ہے۔اگر ہر ایک احمدی کم از کم ایک
849

اقتباس از خطبه جمعه فرمود 14 فروری 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
احمدی ہر سال بنائے تو چند سالوں کے اندراندر تمہیں ہندوستان میں کوئی غیر مذہب والا نہ ملے گا اور سولہ سال
کے بعد تمہیں تمام دنیا میں کوئی غیر احمدی نہ ملے گا۔ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ تم کو تبلیغ کی دھن لگ
جائے اور اس کے بغیر تم پر روٹی کھانا حرام ہو جائے اور تبلیغ کے بغیر تمہیں چین اور آرام نہ آئے۔جب
تمہارے قلوب کی یہ حالت ہو جائے گی تو تم دیکھو گے کہ جماعت فوری طور پر ترقی کرنا شروع کر دے گی۔میں جماعت کے اس کام سے بھی خوش ہوں لیکن حقیقی خوشی تبھی حاصل ہو سکتی ہے، جب ہر
احمدی ہر سال کم از کم ایک احمدی بنائے اور یہ سلسلہ متواتر چلتا جائے۔اور جیسا کہ میں نے کہا ہے، یہ کام
کوئی مشکل نہیں۔صرف ذمہ داری کو سمجھنے اور اپنے فرض کو پہنچانے کی ضرورت ہے۔ہم نے پہلے ہی بہت
ستی اور غفلت کی ہے۔اب اس کی تلافی کی کوشش کرنی چاہیے اور آئندہ جلدی جلدی قدم اٹھانا چاہیے۔ہماری جماعت کے اعلان پرستاون سال گزر گئے ہیں۔اگر ابتدا سے ہی ہم لوگ اس اخلاص کا نمونہ پیش
کرتے کہ ہر احمدی کم از کم سال میں ایک احمدی ضرور بناتا تو آج تک کبھی کی دنیا فتح ہو چکی ہوتی۔لیکن
افسوس کی بات یہی ہے کہ اپنی ذمہ داری کو کماحقہ سمجھا نہیں گیا۔میں اس وقت تمام چہروں سے یہ محسوس کرتا
ہوں کہ لوگ حساب پر حیران ہوئے ہیں کہ کام کتنا معمولی ہے یعنی سال میں صرف ایک احمدی بنانا اور نتیجہ
کتنا شاندار ہے کہ سولہ سال میں تمام دنیا احمدی بن سکتی ہے؟ گویا ان کے سامنے یہ ایک نئی چیز پیش کی گئی
ہے۔جس طرح بادشاہ اس موجد کی بات کو نہیں سمجھا تھا، اسی طرح آپ لوگ بھی اب تک میری بات کو نہیں
سمجھے۔اگر اب بھی آپ لوگ میری سکیم کے ماتحت پوری کوشش کے ساتھ تبلیغ کرنے لگ جائیں تو اس کے
اتنے شاندار نتائج نکلیں گے کہ وہ آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتے ؟“
( مطبوعہ الفضل 21 فروری 1947ء )
850

آج 10 میں سے 10 باقی