اللہ تعالی کی ادا کردہ تمام نعمتوں سے اس کا حصہ ادا کرنا ضروری ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 2 مئی1947ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
یک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 02 مئی 1947ء
اللہ تعالی کی عطا کردہ تمام نعمتوں سے اس کا حصہ ادا کرنا ضروری ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 مئی 1947ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ حقیقی اسلام کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ انسان اپنی ساری طاقتوں کو اللہ
تعالیٰ اور اس کے دین کی خدمت میں لگا دے۔بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں، جو ستی کی وجہ سے عام طور پر
دینی خدمات سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔اور بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ وہ دین کی بعض قسم کی
خدمات تو کر لیتے ہیں لیکن بعض قسم کی خدمات سے انہیں گریز ہوتا ہے۔جیسے کسی شاعر نے کہا ہے۔جاں طلبی مضائقہ نیست
گر زر طلبی سخن دریس
یعنی اگر جان مانگو تو مجھے اس کے دینے میں کوئی عذر نہیں لیکن اگر روپیہ مانگو تو اس کے دینے میں
مجھے تامل ہے۔لیکن بعض طبائع ایسی بھی ہوتی ہیں کہ وہ روپیہ سے تو دین کی خدمت کرنے کو تیار ہوتی ہیں
لیکن جسمانی خدمت سے گریز کرتی ہیں۔زندگی وقف کرنے کے معاملہ میں مجھے نوجوانوں کے رشتہ داروں کی طرف سے یہ شکایت آتی
رہی ہے کہ فلاں نو جوان اچھی کمائی کر رہا ہے، اگر اسے کام سے ہٹا کر دین کی خدمت میں لگادیا گیا تو اس کا
نتیجہ یہ ہوگا کہ نہ صرف چالیس، پچاس یا سور و پیہ ماہوار جو وہ سلسلہ کو دیا کرتا تھا، بند ہو جائے گا بلکہ اس کے
گزارہ کے لئے مزید خرچ کرنا پڑے گا۔اس لئے بہتر ہے کہ اس کی بجائے کوئی دوسرا آدمی کام پر لگا دیا
جائے۔یہ چندہ بھی دیتا رہے گا اور دین کی خدمت بھی کرتا رہے گا۔بظاہر یہ ایک خوشنما اور اچھی بات معلوم
ہوتی ہے لیکن حقیقت میں اس کے پیچھے شدید دنیا داری کی روح کام کر رہی ہوتی ہے۔اگر ایک شخص اچھی
کمائی کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے ایک حد تک اپنی قابلیت اغیار سے منوالی ہے اور اس کی
قابلیت کے پیش نظر غیر بھی اس کو اچھا عہدہ دینے کے لئے تیار ہیں۔مگر سلسلہ کی ضروریات کو اگر دیکھا جائے
تو اسے بھی ہر قسم کے آدمیوں کی ضرورت ہے۔اور ہر قسم کی لیاقت رکھنے والے آدمیوں کی ضرورت
851
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 مئی 1947ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہے۔آخر ہر انسان ہر کام نہیں کر سکتا کوئی شخص صرف چیڑ اسی کا کام کرسکتا ہے، کوئی اچھا کلرک بن سکتا
ہے، کوئی اچھا نگران بن سکتا ہے، کوئی اچھا افسر بن سکتا ہے۔ان تمام کاموں کے لئے مختلف لیاقت رکھنے
والے آدمیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور جس لیاقت کے آدمی کی ہمیں ضرورت پیش آئے ، اگر اس لیاقت کا
آدمی ہمیں مل جائے تو ہمارا کام چل سکتا ہے۔گو اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہوگا کہ جب کوئی اچھی لیاقت کا آدمی
کسی کام پر لگایا جائے گا تو سلسلہ کو اس آمد سے محروم ہونا پڑے گا، جو اس کی طرف سے آیا کرتی تھی۔اور یا پھر
دوسری صورت یہ ہوسکتی ہے کہ کسی نالائق آدمی کواعلیٰ کام پر لگا کر نقصان کا دروازہ کھول دیا جائے۔لیکن یہ غیر
معمولی طریق ہے اور کوئی معقول آدمی اس طریق کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوسکتا۔بہر حال اصل
صورت یہی ہے کہ کس تجربہ کار اور قابل آدمی کے سپر د کام کیا جائے اور یہی صورت معقول
اور قابل عمل ہے۔مگر اس طریق پر عمل کرنے سے لازمی طور پر ایسے شخص کی معقول آمد سے سلسلہ کو محروم ہونا پڑے گا۔کیونکہ
عام طور پر لائق آدمی ہی زیادہ کماتے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض نا قابل اور نالائق آدمی بھی کسی اچھی
جگہ پر پہنچ جاتے ہیں۔لیکن یہ امر مستثنیات میں سے ہوتا ہے ورنہ عام قاعدہ یہی ہے کہ لائق آدمی ہی اچھی
جگہ پر پہنچتے ہیں اور نالائق کا ترقی کرنا ایک اتفاقی امر ہوتا ہے۔اور اس کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے، جیسے اتفاقاً
کسی کو گر اپرا پونڈ مل جائے ، جس شخص کو اتفاقا گرا پڑا پونڈ مل جائے ، وہ اگر تمام کام کاج چھوڑ کر پونڈ ملنے کی
امید پر بیٹھ جائے کہ فلاں دن جو مجھے پونڈ ملا تھا، اب بھی مل جائے گا تو ایسے شخص کو کون عقلمند کہے گا؟ پس گو
نا قابل اور نالائق بھی بعض دفعہ ترقی کر جاتے ہیں لیکن عام قاعدہ یہی ہے کہ قابل آدمی اپنے فن میں مہارت
حاصل کر لینے کی وجہ سے زیادہ آمد پیدا کر سکتا ہے اور اسے جب بھی اپنی جگہ سے ہلایا جائے گا، اس کی وجہ
سے جو آمدن ہو رہی ہوگی ، وہ بند ہو جائے گی۔لیکن اگر اسے مفید وجود سمجھ کر نہ ہلایا جائے تو سلسلہ کونا قابل
اور بے کار وجودوں سے کام لینا پڑے گا۔جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ کام خراب ہو جائے گا۔یہ بات تو زندگی وقف کرنے والوں کے متعلق ہے۔لیکن ان کے علاوہ ہزاروں لاکھوں آدمی
ہماری جماعت میں ایسے ہیں، جنہوں نے گو اپنی زندگیاں وقف نہیں کیں لیکن وہ ایسی جگہ پر ہیں کہ اگر وہ
دینی کاموں میں حصہ لینا چاہیں تو حصہ لے سکتے ہیں۔مگر ان میں سے بھی ایک طبقہ ایسا ہے، جو خیال کرتا ہے
کہ جب ہم چندہ دے دیتے ہیں تو ہمیں دینی کاموں میں اپنے اوقات صرف کرنے کی ضرورت نہیں۔مگر
اصل بات یہ ہے کہ ایسے لوگ سلسلہ کے کاموں کے لئے اپنے دلوں میں کوئی دلچسپی ہی نہیں رکھتے۔جہاں
تک میں نے غور کیا ہے، ان کا یہ خیال دیانت داری کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ در حقیقت وہ سلسلہ کی روحانی
852
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود و02 مئی 1947 ء
عظمت کے قائل ہی نہیں۔اور وہ سلسلہ کے کام کرنے میں عزت محسوس نہیں کرتے۔ان
کو یہ علم ہی نہیں کہ
سلسلہ کی خدمت ہی سب سے بڑی عزت ہے۔بلکہ وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ سلسلہ کا کام ایسا معمولی ہے کہ
یہ کام دوسروں کو کرنا چاہئے ، ان کی شان کے مطابق نہیں۔گویاوہ سلسلہ کے کام کرنے میں ہتک محسوس کرتے
ہیں۔چونکہ ان کے دلوں میں ایک حد تک ایمان ہے، اس لئے وہ اپنے نفس کے سامنے کچھ نہ کچھ بہانے بنا
کر پیش کرتے ہیں۔کیونکہ انسان کے لئے سب سے بڑی علامت اس کے اپنے ضمیر کی طرف سے ہوتی
ہے۔جب انسان کوئی برا کام کرتا ہے تو اس کا ضمیر اسے لعنت ملامت کرتا ہے۔اور جب تک ضمیر مرنہ
جائے ، اس وقت تک انسان ایک عذاب میں مبتلا رہتا ہے۔کیونکہ ہر برے فعل کے وقت اسے ضمیر لعنت
ملامت کرتی ہے کہ تو نے ایک برے فعل کا ارتکاب کیا۔اور ہر وقت کا یہ احساس انسان کو بے چین کئے رکھتا
ہے اور اس کی طبیعت میں دکھ اور غم پیدا ہو جاتا ہے۔اور وہ ہر اس آرام اور لذت سے محروم ہو جاتا ہے، جس
کے لئے اس نے بدی کا ارتکاب کیا ہوتا ہے۔اس دکھ اور عذاب کو دور کرنے کے لئے اور ضمیر کی تسلی کے لئے
انسان نے یہ علاج سوچا ہے کہ وہ جھوٹے عذر بنا کر نفس کو تسلی دینے کی کوشش کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں
نہیں آتے تھے اور اس کی وجہ وہ یہ بیان کرتے تھے کہ مجھ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا رعب اتنا زیادہ
غالب ہے اور آپ کا ادب میرے دل میں اس قدر پایا جاتا ہے کہ میں آپ کے سامنے بیٹھ نہیں سکتا۔جب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس بات کا علم ہوا تو آپ نے ایک دفعہ مجلس میں اس بات کے خلاف تقریر کی
اور آپ نے فرمایا۔یہ نفس کا دھوکہ ہے۔چونکہ ان کے دل میں یہ احساس پیدا ہوا کہ میری مجلس میں نہ آنا ،
ایک گناہ ہے، اس لئے اس گناہ کے دکھ سے بچنے کے لئے ان کے نفس نے یہ بہانہ بنالیا اور مجلس میں نہ
آنے کا باعث انہوں نے ادب اور اعزاز اور رعب قرار دیا ہے۔حالانکہ یہ نفس کی سستی اور غفلت کی
علامت ہے۔کیا دوسروں کے دلوں میں ادب اور اعزاز نہیں ؟ غرض حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے پوری
ایک مجلس اسی بات کے متعلق خرچ کی اور آپ نے مجلس میں نہ آنے کو نفس کا بہانہ قرار دیا۔اسی طرح اس قسم کے لوگ یہ کہہ کر اپنے نفسوں کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے خدمت دین کے
کاموں میں حصہ نہ لیا تو کیا ہوا، ہم چندے سے سلسلہ کی زیادہ مدد کر رہے ہیں۔مگر یہ بھی ان کے نفسوں کا
دھو کہ ہے۔وہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لاچکے ہیں اور بیعت کر چکے ہیں اور وہ یہ جانتے ہیں کہ
ان کے لئے دین کا کام کرنا ضروری ہے لیکن وہ ایسا نہیں کرتے۔ان کے اپنے نفس کو اس دکھ اور تکلیف سے
853
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 مئی 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
بچانے کے لئے، جو ضمیر کی لعنت و ملامت سے ہوتی ہے، یہ بہانہ تراش کر پیش کر دیتے ہیں کہ ہم چندے
زیادہ دے رہے ہیں اور یہی دین کی خدمت ہے۔چونکہ اس قسم کے لوگ دوسرے آدمیوں میں اپنی عزت
قائم رکھنا چاہتے ہیں اور وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم جماعت کے صحیح اور کار آمد عضو ہیں، اسی لئے وہ کہہ
دیتے ہیں کہ ہم زیادہ روپیہ کما کر زیادہ چندہ دیتے ہیں۔حالانکہ دین کی خدمت کے لئے صرف دفتر کا وقت
ہی ضروری نہیں۔وہ دفتر کے اوقات میں بیشک دفتر کا کام کریں لیکن دفتر کے اوقات ہوتے کتنے ہیں؟ کیا
چو میں گھنٹے ہی دفتر کا کام کرتے ہیں؟ دفتر کا وقت تو دس بجے سے چار بجے تک ہوتا ہے۔اور تو اور ڈاکٹروں،
وکیلوں وغیرہ کی کمائی کا وقت بھی عام طور پر چھ سات گھنٹے ہی ہوتا ہے۔اس کے بعد لوگ گپیں مارتے ہیں
اور سیر کے لئے نکلتے ہیں۔سرکاری دفاتر میں کام کرنے والوں کا وقت بھی جیسا کہ میں نے کہا ہے، عام طور پر
دس بجے سے چار بجے تک ہوتا ہے۔چار بجے کے بعد لوگ اپنا فارغ وقت سیر و تفریح اور گیوں وغیرہ میں
گزارتے ہیں۔اور سلسلہ بھی ان سے ایسے اوقات میں اپنے حق کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ وہ کمائی نہیں کر رہے
ہوتے۔اسی طرح وکلا کا بھی کام کرنے کا وقت عام طور پر دس بجے سے تین ، چار بجے تک ہوتا ہے۔تین،
چار بجے عدالتیں بند ہو جاتی ہیں اور وکلاء فارغ اوقات میں اپنے گھروں میں مقدموں کی تیاری کرتے ہیں
اور کچھ وقت وہ بیوی بچوں میں بیٹھ کر گزارتے ہیں۔اسی طرح ان کے اوقات کا کچھ حصہ سیر و تفریح میں گزرتا
ہے۔ایسے فارغ اوقات میں ان کو خدمت دین کے کام کرنے چاہیں۔اور اگر یہ سمجھا جائے کہ فارغ وقت صرف وہی ہے ، جس میں انسان کو کوئی کام نہ ہو۔باقی تمام
اوقات مصروفیات کے ہیں۔اور اس مسئلہ کو لمبا کیا جائے تو پھر تو نمازوں کو بھی ترک کرنا پڑے گا۔ہندوستان کے ایک بڑے لیڈ ر جب بوڑھے ہوئے تو وہ نماز کے تارک ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ مجھے
یہ احساس ہوا ہے کہ میں جو وقت نماز پڑھنے میں صرف کرتا ہوں ، کیوں نہ اس وقت میں کوئی قومی خدمت
ہی سرانجام دیا کروں؟ مگر وہ تو پھر بھی اپنا وقت قومی خدمت میں صرف کرتے تھے۔لیکن دنیا میں اکثر
آدمی ایسے ہیں، جو اپنے فارغ اوقات سیر و تفریح اور گپوں وغیرہ میں گزار دیتے ہیں۔لیکن جب دین کی
خدمت کرنے کا سوال آجائے تو ان کا چوبیس گھنٹے کا دن صرف چھ گھنٹے کا دن بن جاتا ہے۔چوبیں
گھنٹوں میں سے سات آٹھ گھنٹے کام کرنے کے ہوتے ہیں، باقی چودہ گھنٹے رہ گئے، کوئی شخص سولہ گھنٹے
سوتا نہیں۔اور نہ ہی کوئی انسان سولہ گھنٹے نہاتا رہتا ہے اور نہ ہی کوئی انسان سولہ گھنٹے پاخانہ میں بیٹھا رہتا
ہے۔ان سب کاموں کے لئے اگر آٹھ گھنٹے رکھ لئے جائیں تو پھر بھی آٹھ گھنٹے بچ جاتے ہیں، جن میں
854
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
-
خطبہ جمعہ فرمود و 02 مئی 1947 ء
انسان
نمازیں پڑھ سکتا ہے اور سلسلے کے کام کر سکتا ہے۔آٹھ نہ ہی ، سات سہی۔سات نہ ہی ، چھ سہی۔چھ نہ سہی، پانچ سہی۔پانچ نہ سہی، چار سہی۔چار نہ سہی، تین سہی۔کم از کم تین گھنٹے تو ہر انسان کے پاس
فارغ ہو سکتے ہیں، جن میں سے وہ ڈیڑھ گھنٹے میں نمازیں ادا کر سکتا ہے اور ڈیڑھ گھنٹہ روزانہ وہ سلسلہ
کے کاموں میں صرف کر سکتا ہے۔پس جماعت کے لئے یہ ضروری امر ہے کہ اس کے اثر رکھنے والے افراد دین کی خدمت کے
لئے وقت نکالیں۔اور ہر احمدی کو یہ امر ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ دین کی خدمت سے ہی اصل عزت
حاصل ہوتی ہے۔اگر زیادہ کمانے والے لوگ اس طرف متوجہ نہ ہوں تو اس کے دو برے نتائج پیدا ہوں
گے۔ایک یہ کہ کمزور لوگ دین کی خدمت سے کوتاہی اور سستی اختیار کر لیں گے اور دوسرے یہ کہ ان کا اپنا
ایمان ضائع ہو جائے گا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کے چندوں کو ان کے منہ پر مارے گا اور فرمائے گا کہ ہم نے
صرف چندے دینے کے متعلق حکم نہیں دیا تھا۔بلکہ ہم نے تو کہا تھا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ کہ ہم نے جو کچھ
تم کو دیا ہے، اس سے تم خرچ کرو۔ہم نے صرف روپے کے متعلق تو نہیں کہا تھا۔کیا ہم نے تم کو وقت نہیں
دیا تھا ؟ کیا ہم نے تمہیں ہاتھ پاؤں نہیں دیئے تھے ؟ کیا ہم نے تمہیں کان ، ناک اور آنکھیں نہیں دی
تھیں؟ کیا ہم نے تمہیں عقل اور فراست نہیں دی تھیں؟ کیا ہم نے تمہیں علم نہیں دیا تھا ؟ تمہارا فرض تھا کہ
ان سب چیزوں میں سے ہمارا حصہ ادا کرتے۔جو شخص صرف چندہ دے کر مطمئن ہو جاتا ہے، اس کی مثال
ایسی ہی ہے، جیسے کسی شخص نے دوسرے آدمی سے دس روپے قرض لئے ہوں اور وہ ان میں سے ایک روپیہ
ادا کر کے سمجھ لے کہ میں نے تمام قرضہ ادا کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت سی نعمتیں عطا فرمائی ہیں ، ان
میں سے صرف ایک نعمت کا حق ادا کر کے ہم عہدہ برا نہیں ہو سکتے۔بلکہ ویسے ہی مجرم ہیں ، جیسے دس روپیہ
میں سے ایک رو پیدا دا کر کے باقی نو روپے ادا نہ کرنے والا مجرم ہے۔پس ہر ایک نعمت ، جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں عطا فرمائی ہے، اس میں سے اللہ تعالیٰ کا حصہ ادا کرنا
ضروری ہے۔اگر کوئی شخص خدمت دین سے جی چراتا ہے تو وہ لاکھ نہیں، کروڑ روپیہ ہی چندہ کیوں نہ
دے، ہم اس کے متعلق یہی کہیں گے کہ وہ ایمان کی حقیقی لذت سے محروم ہے۔اگر روپیہ ہی اصل چیز
ہوتی تو اللہ تعالیٰ سب نبیوں
کو فرما تا کہ تم تبلیغ کرنا چھوڑ دو، صرف چندہ دے دیا کرو۔جو شخص صرف
چندے کو ہی کافی سمجھتا ہے، گویا دوسرے لفظوں میں وہ یہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے انبیا اور مامورین اور
خلفاء تو ادنی کام کرتے ہیں، اصل کام وہی کر رہا ہے۔اگر چندے دینا ہی سب سے بڑا کام ہوتا تو اللہ
855
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 مئی 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
تعالی انبیاء اور خلفاء کو بھی صرف چندے دینے کا ہی حکم دیتا۔اور اگر صرف چندے دینا ہی ضروری ہوتا
تو جماعت احمد یہ اس طریق کار کو اختیار کرتی کہ ہندوؤں اور عیسائیوں کو دین کے کاموں پر لگا دیا جاتا اور
خود احمدی زیادہ روپیہ کمانے والے کاموں میں لگ جاتے۔پریزیڈنٹ کا کام ایک احمدی کی بجائے
ملا واصل کرتا اور سیکرٹری کا کام پکٹ انگریز کرتا اور تعلیم و تربیت کا کام سند رسنگھ کرتا۔اور جب کوئی پوچھتا
کہ جماعت کا پریزیڈنٹ کون ہے؟ تو کہا جا تا لالہ ملاوائل۔اور جب پوچھا جا تا سیکرٹری کون ہے؟ تو کہا
جاتا پکٹ۔اور جب پوچھا جاتا سیکرٹری تعلیم وتربیت کون ہے؟ تو کہا جاتا سندر سنگھ۔پوچھنے والا دریافت
کرتا کہ یہ کیا بات ہے کہ جماعت احمدیہ کے عہدیدار غیر مسلم ہیں؟ تو اس کو یہ جواب دیا جاتا کہ جماعت
کے مفید وجود زیادہ کمائی کرنے والے کاموں میں لگے ہوئے ہیں اور وہ فضول کام کر کے اپنا وقت ضائع
کرنا نہیں چاہتے۔کیا تم میں سے کوئی بھی معقول انسان اس طریق کو پسند کرتا ہے؟ اگر نہیں تو سمجھ لو کہ خواہ
کوئی کتنا بڑا مالدار ہے اور خواہ کوئی کتنا بڑا تاجر ہے اور خواہ کوئی کتنا بڑا افسر ہے ، اگر وہ دین کے کاموں
میں دلچسپی نہیں لیتا تو خواہ اس کے چندے لاکھوں تک ہی کیوں نہ ہوں؟ ہم یہی کہیں گے کہ اس کے دل
میں ایمان نہیں ہے۔اگر اس کے دل میں ایمان ہوتا تو وہ سب سے بڑی عزت خدمت دین کو سمجھتا۔اور
جو شخص صرف روپے سے ہی خدمت کرنے کو اصل خدمت سمجھتا ہے ، وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور
آپ کے خلفاء اور تابعین کی ہتک کرتا ہے کہ نعوذ باللہ وہ ذلیل کام کرتے تھے اور یہ اصل کام کر رہا ہے۔اس لئے ایسے شخص کا روپیہ بھی برکت کا موجب نہیں بن سکتا۔پس اب جبکہ جماعت ایک نازک دور میں سے گزر رہی ہے، ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ
کی تمام عطا کردہ نعمتوں کا حصہ ادا کرے۔اور ہر فرد خدمت دین کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت نکالے۔اور ہر فر دمقامی انجمنوں کے ساتھ پورا پورا تعاون کرے اور ان کے کاموں میں پورے طور پر دلچسپی لے۔اور اپنے وقت کا کچھ نہ کچھ حصہ مقامی جماعت کی اصلاح و تربیت اور مضبوطی میں خرچ کرے۔میں نے
خدام الاحمدیہ کو بھی اسی لئے قائم کیا تھا کہ وہ نو جوانوں سے کچھ نہ کچھ وقت خدمت دین کے لئے لیا کریں
اور اس وقت ان سے کوئی مفید کام کروایا جائے۔اسی طرح جماعت کے ہر فرد کو اپنے اوقات میں سے کچھ
وقت دین کی خدمت کے لئے دینا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر ایمان کا امتحان نہیں ہوتا۔پس جماعت کو اس نازک ترین دور میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے اور سلسلہ کی خدمت
کے لئے اور سلسلہ کی عظمت کو قائم کرنے کے لئے حتی الامکان اپنے اوقات صرف کرنے چاہیں۔اس
856
خطبہ جمعہ فرمود 02 مئی 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کا یہ مطلب نہیں کہ جو شخص دین کی خدمت کرے، وہ روپیہ سے سلسلہ کی خدمت نہ کرے۔کیونکہ رو پی بھی
اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ہے۔جس طرح کان، ناک، آنکھ ، دماغ اور وقت اور علم میں سے اللہ
تعالیٰ کا حصہ ادا کرنا ضروری ہے، اسی طرح مال میں سے بھی حصہ ادا کرنا ضروری ہے۔یہ بات اچھی طرح
ذہن نشین کر لو کہ دین کی ادنیٰ سے ادنی خدمت بھی بہت بڑی عزت کا باعث ہے۔اگر تم اس بات پر یقین
نہیں رکھتے تو پھر یا تو تمہارے اندر ایمان ہے ہی نہیں اور اگر ایمان ہے تو وہ متعلق ہے۔اس کو جب بھی ذرا
ساجھٹکالگا، وہ ٹوٹ جائے گا۔اور تم اپنی ساری امیدوں اور آرزوؤں کو خاک میں ملتا ہوا دیکھو گئے۔( مطبوع الفضل 14 مئی 1947 ء )
857