اب تک اللہ تعالی ہی سب کام کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی اسی سے امید ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 9 مئی 1947ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 09 مئی 1947ء
اب تک اللہ تعالیٰ ہی سب کام کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی اسی سے امید ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مئی 1947ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔" آج میں جماعت کو ایک دفعہ پھر اس کے اس فرض کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں، جو تازہ چندہ
کی تحریک کے متعلق اس پر عائد ہوتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جماعت کے مخلصین کا ایک حصہ تندہی
کے ساتھ اس تحریک میں شرکت کی کوشش کر رہا ہے۔لیکن ابھی تک بہت سی جماعتیں ایسی ہیں، جن کی
طرف سے رپورٹیں موصول نہیں ہوئیں۔ممکن ہے جماعتوں کے اندر یہ احساس پایا جا تا ہو کہ اس تحریک
کے متعلق لوگوں نے فردا فردا جواب دینے ہیں لیکن یہ درست نہیں۔تحریک جدید کے وعدوں اور چندوں
کے متعلق ہماری جماعت کا جو دستور ہے ، اسی کے مطابق اس تحریک کے بارہ میں بھی انتظام ہونا چاہیے۔یعنی مختلف جماعتوں میں جو سیکرٹریان مال مقرر ہیں، پریذیڈنٹوں اور امیروں یا دوسرے سیکرٹریوں کی مدد
میں جوسکی اور کی
سے انہیں اپنی جماعتوں کی مکمل لسٹیں جلد سے جلد بھجوانی چاہیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے ابھی
اکثر جماعتوں کی طرف سے وعدوں کی لسٹیں مکمل ہو کر مجھے نہیں ملیں۔میرے پہلے خطبات کے بعد کچھ
لسٹیں آئی ہیں لیکن وہ زیادہ تر افراد کی ہیں، جماعتوں کی نہیں۔جماعتوں کے لحاظ سے اب تک بمشکل دس
فی صدی لٹیں آئی ہیں، باقی جماعتوں کی طرف سے جن میں بعض بڑی بڑی جماعتیں بھی شامل ہیں، ابھی
تک مجھے کوئی اطلاعات نہیں پہنچیں۔میں نے اس تحریک کے وعدوں کے لئے ڈیڑھ ماہ کی میعاد مقرر کی
تھی، جو 20 مئی کو ختم ہو جاتی ہے۔مگر چونکہ یہ ئی تحریک ہے اور دوستوں کو ایک وقت اس کے سمجھنے میں بھی
لگا ہے، اس لئے میں اس کی مدت 31 مئی تک بڑھا دیتا ہوں۔مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ دوست ضرور 31
مئی تک یہی انتظار کرتے رہیں بلکہ نیکی کے کام میں جلد سے جلد حصہ لینا بھی انسان کے ثواب کو بڑھانے
کا موجب ہوتا ہے۔اور جس طرح گورنمنٹ سروس میں یہ قاعدہ ہے کہ جو شخص پہلے سروس میں شامل ہو،
اس کو بعد میں شامل ہونے والوں سے سینئر سمجھا جاتا ہے اور آئندہ ترقیات میں اس کی سنیارٹی کا لحاظ رکھا
جاتا ہے۔یہاں تک کہ دنوں کا بھی حساب رکھا جاتا ہے۔مثلاً ایک شخص اگر یکم تاریخ کو سرکاری ملازمت
859

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مئی 1947ء
میں شامل ہو تو اس کو اس شخص سے سینئر اور بالا سمجھا جاتا ہے جو دوسری تاریخ کو شامل ہو۔حالانکہ فرق صرف
ایک دن کا ہوتا ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے حضور میں بھی وہ لوگ ، جو قر بانیوں میں پیش پیش ہوتے ہیں،
زیادہ ثواب کے مستحق ہوتے ہیں۔سوائے اس کے کہ ان کی راہ میں ایسی مشکلات اور وقتیں ہوں، جن کی
وجہ سے ان کا بعد میں آنا، پہلے آنے کے برابر سمجھا جائے۔مگر یہ چیز تو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اور وہ کسی کے
متعلق کیا فیصلہ کرے گا، انسان اس کے متعلق کچھ جان نہیں سکتا؟ اس لئے ظاہر پر نظر کرتے ہوئے ، ہر
جماعت کا فرض ہے اور فرض ہونا چاہئے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ بڑی جماعت کا یہ حق ہے اور اسے اپنا یہ حق
لینے کی کوشش کرنی چاہئے کہ وہ دوسری جماعتوں سے پہلے اپنے وعدے لکھوائے تا کہ نہ صرف وہ ثواب
میں شامل ہو بلکہ بعد میں شامل ہونے والوں سے خدا تعالیٰ کے حضور مقدم کبھی جائے۔جہاں تک نظام کا تعلق ہے، جس رنگ میں تحریک جدید کا محکمہ کام کر رہا ہے، میرے نزدیک بیت
المال والے اس رنگ میں کام نہیں کر رہے۔تحریک جدید کی رپورٹوں میں نہ صرف یہ اطلاع ہوتی ہے کہ
کس حد تک وعدے آئے ہیں بلکہ وہ یہ بھی اطلاع دیتے ہیں کہ انہوں نے اس بارہ میں کیا کوششیں کی
ہیں؟ مگر بیت المال والوں کی طرف سے کوئی ایسی رپورٹ ، جو حقیقت پر مبنی ہو اور جس سے معلوم ہو سکے
کہ معقول طور پر جد و جہد کی جارہی ہے، اب تک میرے پاس نہیں پہنچی۔اور در حقیقت میں ابھی تک اس
بات سے ناواقف ہوں کہ صحیح طور پر ہر جماعت پر حجت پوری کر دی گئی ہے یا نہیں۔دوستوں کو یا درکھنا چاہیے کہ اس تحریک کے متعلق جو وقف آمد یا وقف جائیداد کی ہے یا غیر
واقفین سے نصف ماہ کی آمد یا ان کی جائیداد کا 2 / 1 فی صدی لینے پر مشتمل ہے، ہم نے یہ قانون بھی پاس
کیا ہے کہ جولوگ اس تحریک میں شامل نہ ہوں یا غیر واقفین کی صورت میں اپنی جائیداد کا 2 / 1 فی صدی یا
ایک ماہ کی نصف آمد بھی دینے کے لئے تیار نہ ہوں، ان کو آئندہ سلسلہ کے ہنگامی کاموں میں شامل نہ کیا
کو نہ
جائے۔پس جماعتوں کے لئے جہاں یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے وعدے جلد از جلد بھجوا دیں، وہاں ان کے
لئے یہ بھی ضروری ہے کہ مجھے اس بارہ میں بھی اطلاع دیں کہ کون کون سے لوگ اس تحریک میں حصہ نہیں
لے رہے؟ تاکہ ان کا ریکارڈ رکھا جا سکے۔ابھی تک کسی جماعت نے بھی ایسی اطلاعات ہم نہیں پہنچا ئیں۔حالانکہ اس تحریک کے مثبت اور منفی دو حصے ہیں۔مثبت حصہ تو یہ ہے کہ کس کس نے اس تحریک میں حصہ لیا
ہے؟ اور منفی حصہ یہ ہے کہ کس کس نے اس تحریک میں حصہ نہیں لیا ؟ اور یہ دونوں حصے اہم ہیں۔منفی کے
متعلق ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ ایسے لوگوں کو آئندہ سلسلہ کی ہنگامی تحریکوں میں شامل ہونے کا موقعہ نہ دیا
860

خطبہ جمعہ فرموده 09 مئی 1947ء
تحریک جدید - ایک البی تحر یک۔۔۔جلد دوم
جائے۔سوائے ایسی صورت کے کہ وہ تو بہ کریں اور سلسلہ کے سامنے معقول معذرت پیش کریں۔اگر ان کا کا
عذر جائز ہونے کی صورت میں قبول کر لیا جائے تو اس کے بعد انہیں ہنگامی تحریکوں میں شامل ہونے کو حق
ہو گا لیکن اس کے بغیر نہیں۔پس جماعتوں کو نہ صرف وعدے کرنے والے دوستوں کے نام بھجوانے چاہیں
بلکہ جولوگ انکار کریں، ان کے نام بھی بھجوانے چاہیں۔وو
میں نے بار بار اور کھول کر بیان کیا ہے کہ جو لوگ تحریک وقف میں حصہ نہیں لیتے ، ابھی ہم ان کو
مجبور نہیں کرتے کہ اپنی آمد یا جائیداد وقف کریں۔ایسے لوگ ایک ماہ کی نصف تنخواہ یا جائیداد کا 1/2 فی
صدی دے کر موجودہ تحریک سے عہدہ برآ ہو سکتے ہیں اور نادہندگی کے الزام سے بچ سکتے ہیں۔بعض
دوستوں کو اس بارہ میں یہ غلط فہمی ہوئی ہے کہ جو لوگ ایک ماہ کی نصف تنخواہ یا اپنی جائیداد کا 1/2 فی صدی
دیں گے، ان
کو بھی آئندہ ہنگامی تحریکات میں شامل نہیں کیا جائے گا۔چنانچہ اس قسم کا ایک نوٹ میں نے
الفضل میں بھی دیکھا ہے، جو تحریک جدید کی طرف سے تھا۔حالانکہ یہ بات غلط ہے۔میں نے ہرگز یہ
نہیں کہا کہ ہر شخص اپنی جائیداد یا آمد ضر ور وقف کرے۔میں نے جو کچھ کہا ہے، وہ یہ ہے کہ مومن کا ایمان
اس بات کا متقاضی ہوتا ہے کہ وہ اپنی جائیداد اور آمد اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دے۔اس لئے دوستوں کو وقف
کرنا چاہیے۔اور ظاہر ہے کہ وقف کرنا چاہیئے اور وقف کرنے میں بڑا بھاری فرق ہے۔ایسے آدمی ہو
سکتے ہیں، جو وقف میں شامل ہونے کے متعلق اپنے سینوں میں انشراح نہ پاتے ہوں۔مگر ان کے لئے بھی
ہم نے رستہ کھول دیا ہے کہ وہ ایک ماہ کی نصف تنخواہ یا اپنی جائیداد کا1/2 فی صدی دے دیں۔لیکن چونکہ
ایسے آدمی بھی ہو سکتے ہیں، جو ایک ماہ کی نصف آمد یا جائیداد کا1/2 فی صدی بھی نہ دے سکیں یا وہ سمجھتے
ہوں کہ وہ نہیں دے سکتے تو ایسے لوگوں کے لئے یہ راستہ ہے کہ وہ اپنی معذرت دفتر بیت المال میں بھیج کر
ناظر صاحب بیت المال سے اپنے آپ کو مستی کرالیں ، تب بھی وہ الزام سے بچ جائیں گے۔اور اگر ناظر
صاحب بیت المال ان کو مستی کر دیں گے تو وہ اس سزا سے کہ آئندہ سلسلہ کے ہنگامی کاموں میں انہیں
شامل نہ کیا جائے، محفوظ ہو جائیں گے۔لیکن ایسے لوگوں کا بالکل خاموش رہنا اور جماعت کے ساتھ تعاون
نہ کرنا،اس معیار ایمان سے بہت اونی ہے، جس کا اسلام کی طرف سے ادنیٰ سے ادنی معیار کے ہر مومن
سے مطالبہ کیا جاتا ہے۔مجھے حالات سے اتنی کم واقفیت ہے کہ اب تک میں یہ بھی نہیں جانتا اور نہ ہی دفتر بیت المال
والوں نے مجھے اطلاع بہم پہنچائی ہے کہ قادیان کے ہر محلہ نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے یا نہیں۔دور دور کی
861

خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مئی 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
جماعتوں کے متعلق تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کی طرف سے وعدوں کے پہنچنے میں دیر ہوگئی ہے۔مگر قادیان کی
جماعتوں کے متعلق اس قسم کے کسی امکان کی گنجائش نہیں۔اور وں کو تو جانے دو، مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ
صد را مجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے کارکنوں سے بھی وعدے لئے گئے ہیں یا نہیں۔( میں نے لسٹیں منگوا
کر بعد خطبہ دیکھی ہیں۔قادیان کے چندہ کا نصف ابھی آیا ہے اور کارکنان انجمن کا نصف سے بھی کم۔لیکن اب ناظر صاحب بیت المال نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد وعدوں کی لسٹوں کو پورا کریں گے۔) جو
رپورٹیں میرے پاس آتی ہیں، ان سے میں سمجھتا ہوں کہ قادیان کی جماعت سے بھی پوری طرح وعدہ نہیں
لیا گیا۔کیونکہ اگر سب لوگوں کے وعدے شامل ہوتے تو جتنے وعدوں کی اطلاع مجھے اس وقت تک مل چکی
ہے، ان سے بہت زیادہ تعداد ہوتی۔جب قادیان کے لوگوں سے بھی وعدہ لینے کا انتظام پوری طرح نہیں
کیا گیا تو اسی پر باہر کی جماعتوں کا قیاس کیا جاسکتا ہے۔پس میں دوستوں کو ایک دفعہ پھر یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ 31 مئی تک ان کے وعدے آسکتے ہیں۔جولوگ نادہند ہیں، ان کے نام بھی آنے چاہیں اور جو لوگ چندہ دینے والے ہیں، ان کی لٹیں بھی ہر
جماعت کی طرف سے مجھے پہنچنی چاہئیں۔وعدے زیادہ تر میرے پاس ہی آتے ہیں اور یہی طریق زیادہ
مناسب ہے۔کیونکہ اس طرح مجھے ایسے لوگوں
کا علم بھی ہوتا رہتا ہے اور ان کے لئے دعا کی تحریک بھی ہوتی
رہتی ہے۔تحریک جدید کے وعدے بھی میرے پاس آتے ہیں اور اس طرح مجھے وقت پر ہر بات کا علم ہو جاتا
ہے اور اگر کوئی نقص دور کرنے کے قابل ہو تو اس کو دور کر دیا جاتا ہے۔اسی طریق کے مطابق جو جماعتیں
اپنے وعدوں کی لسٹیں مکمل کریں ، وہ میرے پاس بھجوا دیں۔چونکہ آجکل ڈاک کا انتظام خراب ہے، اس لئے
اگر بعض جماعتیں اپنے وعدوں کی لسٹیں بھجوا چکی ہوں لیکن ان کو وعدوں کے پہنچنے کی اطلاع نہ ملی ہو تو انہیں
سمجھ لینا چاہیے کہ ان کے وعدے نہیں پہنچے۔ایسی صورت میں دوبارہ انہیں وعدوں کی لسٹیں بھجوانی چاہیں۔ہر جماعت کو لسٹ بھجواتے ہوئے اس کی ایک نقل اپنے پاس رکھنی چاہئے۔تا کہ اگر پہلی فہرست ضائع ہو
جائے تو دوبارہ بغیر تاخیر کے نقل کی نقل قادیان بھجوائی جاسکے۔) اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ جو لوگ
اپنی ایک ماہ کی آمد یا جائیداد کا ایک فیصدی دینے والے ہوں، ان کے وعدوں کی لسٹیں الگ اور جو نصف ماہ
کی آمد یا اپنی جائیدادوں کا 1/2 فی صدی دینے والے ہوں، ان کی لسٹیں الگ ہوں۔تا کہ یہ دونوں قسم کی
لسٹیں آپس میں مل نہ جائیں اور ایک کا نام دوسرے رجسٹر میں درج نہ ہو جائے۔میں امید کرتا ہوں کہ جماعتیں اپنے اخلاص اور ایثار اور قربانی سے اس عظیم الشان امتحان میں
سے بھی زیادہ کامیاب ثابت ہوں گی۔میں دیکھتا ہوں کہ بعض دوستوں نے ایسی عظیم الشان قربانیاں
862

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مئی 1947ء
پیش کی ہیں کہ انہیں دیکھ کر رشک آتا ہے۔قربانی میں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کس نے کیا دیا ہے۔بلکہ دیکھنے
والی بات یہ ہوتی ہے کہ اس نے اپنی طاقت کے لحاظ سے قربانی میں کس قدر حصہ لیا ہے؟ بعض ایسے لوگ
جن پر صرف دس روپے چندہ عائد ہوتا ہے، انہوں نے چالیس روپے چندہ دیا ہے اور بعض کے وعدے تو
اتنے زیادہ تھے کہ مجھے ان کے وعدوں کو رد کرنا پڑا۔اور میں نے ان سے کہا کہ جو مطالبہ ساری جماعت
سے کیا گیا ہے، اسی مطالبہ کے مطابق آپ لوگ بھی قربانی کریں، اس سے زیادہ نہیں۔ورنہ بعض نے تو
اپنی ساری ساری جائیدادیں پیش کر دی تھیں اور کہا تھا کہ جب ہم نے ساری جائیداد ینے کا وعدہ کیا ہوا
ہے تو ہم ساری جائیداد کیوں نہ پیش کر دیں؟ یہ ایک خوشکن بات ہے۔مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے، میں
نے ایسے وعدے قبول نہیں کئے۔بلکہ ان کے اخلاص اور قابل رشک انتشار کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے ، انہیں
یہی لکھوایا ہے کہ اس وقت جائیداد کا ایک فی صدی مانگا گیا ہے، آپ لوگ بھی اتنا ہی پیش کریں۔اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہی سب کام ہیں اور اس وقت تک اللہ تعالیٰ ہی ہمارے سب کا م کرتا چلا
آیا ہے اور ہمیں آئندہ بھی اس کے فضل و کرم کی امید ہے۔پس ہمیں ان دنوں خصوصیت کے ساتھ دعائیں
کرنی چاہیں کہ جو فرض اللہ تعالیٰ نے ہم پر عائد کیا ہے، اس کی بجا آوری کی ہمیں توفیق ملے۔اور اگر کوئی
شخص اپنے فرض کو ادا کر چکا ہے تو اسے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرنی چاہیے کہ اس کے دوسرے بھائیوں کو بھی
اللہ تعالیٰ اس امتحان میں فیل ہونے سے بچائے۔اور اگر کسی کے اندر کچھ کمزوری پائی جاتی ہے تو وہ دعا
کرے کہ اللہ تعالیٰ اس کی کمزوری کو دور کرنے اور اسے بھی سابقین میں شامل ہونے کی توفیق بخشے۔اللہ
تعالیٰ کی قدرتیں نہایت وسیع ہیں اور اس کے فضل عظیم الشان ہیں۔اس وقت ایک نہایت ہی نازک دور
ہندوستان پر آیا ہوا ہے، جس کا علاج صرف خدا تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔بظاہر انسان کام کرتے دکھائی
دیتے ہیں لیکن در حقیقت خدا کی تقدیر ان کے پیچھے کام کر رہی ہے۔پس ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور جھک کر
دعا ئیں کرنی چاہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی تقدیر کو ایسے رنگ میں جاری کرے کہ وہ اسلام اور احمدیت کے لئے
مفید ہو اور آئندہ دنیا میں امن قائم کرنے کا موجب ہو اور یہ کہ ہمارے ملک کے اندر جو فتنہ اور فساد پایا جاتا
ہے، اللہ تعالیٰ اس کو دور کرے۔اور ہر قوم کو سمجھ عطا کرے کہ وہ آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر
صلح اور امن اور آشتی کے طریق کو قبول کرے اور نہ صرف ہمارا ملک صلح اور آشتی کے طریقوں کو اختیار
کرے۔بلکہ خدا کے فضل سے ہمارا ملک ساری دنیا میں ایک اہم اور نیک تغیر پیدا کرنے کا موجب بن
جائے۔اللهم آمین۔(مطبوعہ الفضل 15 مئی 1947 ء )
863

آج 10 میں سے 10 باقی