ہماری قربانیاں گزشتہ انبیاء کی جماعتوں کے مقام تک پہنچنی چاہیے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 مئی 1947ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
یک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 مئی 1947ء
ہماری قربانیاں گزشتہ ابنیاء کی جماعتوں کے مقام تک پہنچنی چاہیں
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 مئی 1947ء
تحریک جدید کو جب شروع کیا گیا تھا تو اس وقت اس تحریک کی خوبیاں جماعت کی نگاہ
سے مخفی تھیں۔مگر اب نظر آ رہا ہے کہ اس تحریک کے ذریعے دنیا بھر میں تبلیغ اسلام کا کام نہایت وسیع پیمانہ پر
جاری ہے اور سینکڑوں لوگ اسلام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر رہے ہیں۔یہ تحریک جدید کا ہی
نتیجہ ہے کہ ایک انگریز نومسلم، جنہوں نے اپنی زندگی دین کی خدمت کے لئے وقف کی ہوئی ہے۔دین کی
تعلیم حاصل کرنے کے لئے قادیان آئے ہیں۔پھر یہ تحریک جدید کا ہی نتیجہ ہے کہ اسی ہفتہ غیر ممالک سے
دو اور افراد کے متعلق یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ وہ بھی تعلیم حاصل کرنے کے لئے قادیان آنا چاہتے
ہیں۔ایک اطلاع تو ایک جرمن نو مسلم کے متعلق ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ وہ قادیان میں تعلیم حاصل کریں اور
پھر اپنے ملک میں تبلیغ کریں۔دوسرے اسی ہفتہ میں امریکہ سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایک امریکن نو
مسلم نے بھی اپنے آپ کو اسلام کی خدمت کے لئے پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ میں قادیان جا کر دینی تعلیم
حاصل کرنا چاہتا ہوں۔دیکھو یہ کتنی عظیم الشان تحریک ہے کہ غیر ممالک کے نو مسلم بھی یہاں آکر دینی تعلیم
حاصل کرنا چاہتے ہیں اور جب یہ لوگ یہاں سے دینی تعلیم حاصل کر کے واپس اپنے ملک میں جائیں گے
تو ان کے لئے اپنے ملک کے لوگوں کو سمجھانا آسان ہوگا۔غرض اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحم سے جتنے
کام مجھ سے لئے ہیں، ان تمام کاموں کے متعلق میں دیکھتا ہوں کہ درحقیقت وہ بنیاد ہوتے ہیں، بعض
آئندہ عظیم الشان کاموں کی۔وو
میں نے وقف جائیداد کی تحریک کی تھی۔جو در حقیقت بنیاد تھی ، آج کی تحریک کے لئے۔مگر
اس وقت لوگ اس تحریک کی حقیقت کو نہیں سمجھے تھے۔کچھ لوگوں نے تو اپنی جائیداد میں وقف کر دی تھیں مگر
باقی لوگوں نے خاموشی اختیار کر لی۔اور وہ لوگ جنہوں نے اپنی جائیدادیں وقف کی تھیں، وہ بھی بار بار مجھے
لکھتے تھے کہ آپ نے وقف کی تو تحریک کی ہے اور ہم اس میں شامل بھی ہو گئے ہیں لیکن آپ ہم سے مانگتے
کچھ نہیں۔انہیں میں کہتا تھا کہ تم کچھ عرصہ انتظار کرو۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو وہ وقت بھی آجائے گا، جب تم سے
865
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 16 مئی 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
جائیداد کا مطالبہ کیا جائے گا۔چنانچہ دیکھ لو، اس تحریک سے خدا تعالیٰ نے کتنا عظیم الشان کام لیا ہے؟ مگر عام
چندہ کے ذریعہ اس وقت جماعت میں حفاظت مرکز کے لئے تحریک کی جاتی تو میں سمجھتا ہوں کہ لاکھ، دولاکھ
روپیہ کا اکٹھا ہونا بھی بہت مشکل ہوتا۔مگر چونکہ آج سے تین سال پہلے وقف جائیداد کی تحریک کے ذریعہ ایک
بنیاد قائم ہو چکی تھی ، اس لئے وہ لوگ جنہوں نے اس تحریک میں اس وقت حصہ لیا تھا، وہ اس وقت مینار کے
طور پر ساری جماعت کے سامنے آگئے۔اور انہوں نے اپنے عملی نمونہ سے جماعت کو بتایا کہ جو کام ہم کر سکتے
ہیں، وہ تم کیوں نہیں کر سکتے ؟ چنانچہ جب ان کی قربانی پیش کی گئی تو ہزاروں ہزار اور لوگ ایسے نکل آئے ،
جنہوں نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جائیدادیں وقف کر دیں۔"۔۔۔در حقیقت جانی قربانی کا مطالبہ وقف زندگی کے ذریعہ کیا جارہا ہے اور مالی قربانی کا
مطالبہ چندوں کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔اور اب جائیدادوں اور آمد کے وقف کے ذریعہ تمام جماعت کو مالی
قربانی کے ایک بہت ہی بلند مقام پر کھڑا کیا جارہا ہے۔پھر شاید وہ وقت بھی آجائے کہ سلسلہ ہر شخص سے
اس کی جان کا بھی مطالبہ کرے۔اور جماعت میں یہ تحریک کی جائے گی کہ ہر شخص نے جس طرح اپنی
جائیداد خدا تعالیٰ کے لئے وقف کی ہوئی ہے، اسی طرح وہ اپنی زندگی بھی خدا تعالیٰ کے لئے وقف کر دے،
تا کہ ضرورت کے وقت اس سے کام لیا جا سکے۔مال کی قربانی کی ابتداء ہو چکی ہے۔پھر جان کی قربانی کا
مطالبہ کیا جائے گا۔پھر مالی قربانی کا مطالبہ پہلے سے بھی زیادہ کیا جائے گا۔اور پھر جان کی قربانی کا بھی
مطالبہ زیادہ سے زیادہ کیا جائے گا۔یہاں تک کہ ہماری قربانیاں ایسے مقام پر پہنچ جائیں ، جس مقام پر
گزشتہ ابنیاء کی جماعتوں کی قربانیاں پہنچی تھیں۔بلکہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں بہتوں سے
بڑھ کر قربانی کی تو فیق عطا فرمائے تاکہ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا زیادہ سے زیادہ فضل نازل ہو کہ اسلام
اور احمد بیت کو دنیا میں قائم کر دے۔اللهم آمین۔( مطبوع الفضل 22 مئی 1947 ء )
866