جب تک مافوق العادت کام کرنے کی روح پیدا نہ ہو، ہم ترقی نہیں کر سکتے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 مئی 1947ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 مئی 1947ء
جب تک ما فوق العادت کام کرنے کی روح پیدا نہ ہو، ہم ترقی نہیں کر سکتے
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 مئی 1947ء
اس کے بعد میں جماعت کو ایک نہایت اہم امر کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ہماری
جماعت اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت ہے۔یہ کوئی سوسائٹی نہیں کہ جو اپنے لئے کچھ اصول طے کر کے کام کو
چلا رہی ہو اور انہی اصولوں کے اندر اپنے کاموں کو محصور رکھتی ہو۔بلکہ ہر نیک کام کرنا ہماری جماعت کا
فرض ہے اور ہر بدی کو دور کرنا ہمارا فرض ہے اور اسلام کی تبلیغ کو اکناف عالم تک پہنچانا ہمارا کام ہے۔ان
اغراض کو پورا کرنے کے لئے ہی میں نے تحریک جدید جاری کی ، جس کے ماتحت مختلف سکیمیں کام کر رہی
ہیں۔ان سکیموں کو چلانے کے لئے جماعت کے لوگوں سے میں نے وقف زندگی کا مطالبہ کیا تھا۔میرے
مطالبہ پر جن لوگوں نے زندگیاں وقف کی ہیں، ان میں سے بعض کو مبلغ بنایا گیا ہے ، بعض کو مدرس بنایا گیا
ہے اور بعض کو دوسرے کاموں پر لگایا گیا ہے۔ایک واقف زندگی کلرک بھی ہو سکتا ہے، ایک واقف زندگی کا
چپڑاسی بھی ہو سکتا ہے، ایک واقف زندگی خزانچی بھی ہو سکتا ہے، ایک واقف زندگی صناع بھی ہو سکتا ہے اور
ایک واقف زندگی تاجر بھی ہو سکتا ہے۔چنانچہ مختلف لوگوں
کو مختلف کاموں پر لگا دیا گیا ہے اور لگایا جا رہا
ہے۔بعض نوجوانوں
کو مبلغ بنا کر ہندوستان سے باہر بھیجا گیا ہے اور کچھ ہندوستان میں ہی تعلیم حاصل کر
رہے ہیں۔تا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے بھائیوں کی جگہ جا کر کام کریں۔اور کچھ ایسے ہیں، جو
دفاتر میں بطور انچارج کام کر رہے ہیں اور کچھ اکا ؤ ٹینسی کا کام کر رہے ہیں۔اور کچھ زمیندارہ کاموں کی
نگرانی پر لگے ہوئے ہیں اور کچھ سلسلہ کے کارخانوں میں نگران کے طور پر کام کر رہے ہیں۔لیکن ایک حصہ ایسا تھا ، جو کہ وقف زندگی کے مطالبہ میں شامل نہ ہو سکتا تھا۔اور وہ زمینداروں کا
طبقہ تھا۔کئی دفعہ زمینداروں نے مجھے کہا کہ کیا ہمارے لئے بھی کوئی صورت وقف زندگی کی ہے؟ ہم لوگ
ان پڑھ ہیں، زندگی وقف کرنے کی صورت میں ہم سلسلہ کا کوئی کام سرانجام دے سکیں گے یا نہیں ؟ میں
انہیں جواب دیتا تھا کہ میرے ذہن میں ابھی تک کوئی صورت ایسی نہیں آئی۔اور میں برابر غور کرتا چلا آرہا
تھا۔چنانچہ اب تبدیل شدہ حالات کے ماتحت اللہ تعالیٰ نے زمینداروں کے لئے بھی موقع پیدا کر دیا
ہے۔اور آج میں جماعت کے زمینداروں کو بلاتا ہوں کہ وہ سلسلہ کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں اور
867
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 مئی 1947ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
ان کو جو گزارے دیئے جائیں، ان کو انعام سمجھ کر کام کرتے چلے جائیں۔پس آج زمینداروں کے لئے
موقعہ ہے کہ وہ سلسلہ کے لئے یا سلسلہ کے مفاد کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں۔میں یہ الفاظ یونہی نہیں
بول رہا بلکہ ان میں ایک حکمت اور مصلحت ہے، جس کا ابھی اظہار مفید نہیں۔بہر حال زمینداروں کو چاہئے
کہ وہ سلسلہ کے لئے یا سلسلہ کے مفاد کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں اور جہاں ہم ان کو بھیجیں ، وہاں
جائیں اور جن حالات میں ہم ان کو رہنے کے لئے کہیں، ان حالات میں وہ رہیں۔اور جو فیصلے ان کے
گزارہ کے لئے ہم کریں، وہ اس پر اپنی خندہ پیشانی سے کام کریں۔جس خندہ پیشانی سے ہمارے
دوسرے واقفین آج کل کام کر رہے ہیں۔ہمارے مبلغوں میں بعض بی اے ہیں، بعض ایم اے ہیں،
بعض وکیل ہیں اور بعض انٹرنس پاس ہیں۔ہم نے ان میں سے ہر ایک کے حالات کے مطابق ان کے
گذارے مقرر کئے ہیں اور وہ گزارے نہایت غریبانہ ہیں۔اسی طرح زمینداروں میں سے جو لوگ اپنی
زندگیاں وقف کریں گے ، ہم ان کو ایسی جگہوں پر کام کرنے کے لئے لگائیں گے، جو سلسلہ کے لئے مفید
ہوں گی۔اور ان کا کام زمیندارہ ہی ہوگا لیکن یہ کہ ان کو کس جگہ کام کرنا ہوگا؟ یا کیسے کام کرنا ہوگا ؟ یہ
باتیں بعد میں بتائی جائیں گی۔ہو سکتا ہے کہ کسی جگہ ہم ان کو گزارہ رقم کی صورت میں دے دیں اور کسی جگہ
گذارہ غلے اور پیداوار کی صورت میں دے دیں۔مثلاً نصف پیدا وار سلسلہ کی اور نصف ان کی یا دو تہائی کا
ان کی اور ایک تہائی سلسلہ کی یا اس سے کم و بیش کسی طریق سے۔یہ تفصیلات اس وقت بیان نہیں کی جا
سکتیں اور نہ ہی ان کا بیان کرنا مفید ہے۔مختلف حالات میں مختلف جگہوں پر کام کرنا ہو گا اور اس میں غلط نہی
کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا۔یہاں کوئی ملازمت کا سوال تو در پیش نہیں کہ بعد میں غلط نہی کا خطرہ ہو۔جو شخص زندگی وقف کرتا ہے، اسے اس سے کیا مطلب ہے کہ اسے زیادہ گزارہ ملتا ہے یا کم
گزارہ ملتا ہے؟ اس نے تو اپنی جان اللہ تعالیٰ کے سپر د کر دی۔اسے اس بات کا کیا ڈر ہو سکتا ہے کہ میرے
ساتھ کیسا سلوک ہوگا ؟ اور مجھے میرے کام کا کیا بدلہ ملے گا؟ اس کے کام کا بدلہ تو اسے اللہ تعالیٰ ہی دے گا
اور وہ بھی اسی نیت سے زندگی پیش کرتا ہے کہ میرے کام کا بدلہ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، مجھے بندوں سے
بدلہ کی امید نہیں۔زیادہ گزارے یا کم گزارے کا خیال تو ملازمین کو ہوتا ہے، واقف زندگی کے لئے اس قسم
کی کوئی شرط نہیں ہوسکتی۔اگر ہمارے پاس زیادہ ہو گا تو ہم واقفین کو زیادہ دے دیں گے۔اگر کم ہو گا تو کم
دیں گے اور اگر بالکل نہ ہو گا تو ہم ان کو کچھ بھی نہیں دیں گے۔اور ان سے کہہ دیں گے کہ مانگ کر کھاؤ اور
سلسلہ کا کام کرو۔اور یہ کوئی نئی بات نہیں، پہلے انبیا کے زمانہ میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔گوتم بدھ کے زمانہ
میں یہی طریق رائج تھا۔گوتم بدھ نے دیکھا کہ چندوں اور تنخواہوں سے تو کام نہیں بنتا۔ان کے پاس جو
868
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 مئی 1947ء
شاگرد آتے تھے ، آپ انہیں ایک جھوٹی دے دیتے کہ مانگ کر کھاؤ اور بدھ مذہب کی تبلیغ کرو۔نہ
گزارے کی شرط نہ تنخواہ کی شرط مانگو اور تبلیغ کرو۔ان کی زندگی میں ایک عجیب مثال پائی جاتی ہے۔گوتم
بدھ کے گھر جوانی میں ایک لڑکا پیدا ہوا۔چونکہ وہ دنیاوی کاموں سے بہت دور رہتے تھے۔والدین نے ان
کی بچپن میں ہی شادی کر دی تھی۔لڑکے کی پیدائش کے بعد انہوں نے گھر بار چھوڑ دیا اور عبادات کرنے
کے لئے جنگلوں کے طرف چلے گئے اور جنگلوں میں جا کر ہی آپ کو الہام ہونا شروع ہوا۔گوتم بدھ کا باپ
اس علاقے کا بادشاہ تھا اور ان کی حکومت کا یہ قانون تھا کہ حکومت باپ کے بعد بیٹے کوملتی تھی ، پوتے کو
نہیں۔اب گوتم بدھ تو بادشاہ بننے سے انکار کر چکے تھے اور پوتا تخت کا وارث نہیں ہو سکتا تھا۔گو تم بدھ کے
باپ نے یہ تجویز کی کہ اپنے پوتے کو فقیروں کا لباس پہنایا اور اس سے کہا کہ تم جا کر گوتم بدھ سے راج کی
بھیک مانگو۔اس کا مطلب یہ تھا کہ گوتم بدھ اسے بادشاہت پر قابض ہونے کی اجازت دے دے گا تو میں
اپنے پوتے کو تخت پر بٹھا دوں گا۔چنانچہ گوتم بدھ کا بیٹا ان کے پاس گیا اور کہا میں آپ سے راج کی بھیک
مانگنے آیا ہوں۔گوتم بدھ کے نزدیک تو اصل راج وہ تھا، جو اللہ تعالیٰ کی درگاہ سے حاصل ہوتا ہے۔انہوں
نے اپنے بیٹے سے کہا تم سچے دل سے بھیک مانگنے آئے ہو؟ اس نے کہا ہاں سچے دل سے بھیک مانگنے آیا
ہوں۔انہوں نے نائی کو بلوایا اور اس کے سر کے بال منڈوا کر اسے فقیری کا خرقہ پہنا دیا اور کہا یہی راجہ
ہمارے پاس ہے جاؤ اور اس راج کی تبلیغ کرو۔گوتم بدھ کے باپ کو جب معلوم ہوا تو اسے غش پر غش آنے
لگے۔کیونکہ اس کے معنی یہ تھے کہ حکومت اس کے خاندان میں سے ہمیشہ کے لئے نکل گئی۔آخر باپ نے
گوتم بدھ کو بلایا اور انہیں کہا کہ خاندان کو تو تم نے تباہ کر دیا لیکن کیا تم سمجھتے ہو کہ تم نے انصاف کیا ہے کہ
ایک نابالغ لڑکے کو اس کے متکفل کی اجازت کے بغیر تم نے اس کے حق سے محروم کر دیا؟ آئندہ کے لئے
عہد کرو کہ تم کسی نابالغ کو بھکشو نہیں بناؤ گے۔چنانچہ گوتم بدھ نے یہ عہد کیا اور آئندہ کے لئے حکم دے دیا کہ
کسی نابالغ کو بھکشو نہ بنایا جائے۔چنانچہ اب بدھوں میں نابالغ کو بھکشو نہیں بناتے۔اسی طرح حضرت عیسی
علیہ السلام نے اپنے حواریوں سے کہا۔جھولی لو اور مختلف ممالک میں پھیل جاؤ اور صرف آج کی روٹی کا فکر
کرو۔کل کی روٹی تمہیں کل مل جائے گی۔اسی طرح رسول کریم صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ تم جہاں جاؤ ،
اس علاقے کے لوگوں پر تین دن تک تمہاری روٹی کا حق ہے۔اس لئے دین کی تبلیغ کرتے ہوئے روٹی
کے لئے پریشان نہ ہو۔جہاں جاؤ، اس علاقہ کے لوگوں سے لے لو۔پس اشاعت مذہب کے لئے صحیح طریق یہی ہے کہ بغیر کسی معاوضہ کے دینی کام کئے جائیں۔مگر اس زمانہ کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے ہم قدم بقدم چل رہے ہیں۔پہلے ہمارے پاس کوئی مبلغ نہ تھا،
869
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 مئی 1947ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
پھر ہم نے تنخواہ دار مبلغ رکھے اور پھر وقف زندگی کے مطالبہ کے ماتحت تنخواہ کا سوال ہی اڑا دیا۔اب آہستہ
آہستہ وہ زمانہ بھی آجائے گا کہ ہماری جماعت کا ایک حصہ جھولیاں ڈال کر تبلیغ اسلام کے لئے نکل جائے گا
اور خدا کے نام پر اگر کسی نے کچھ کھانے کو دیا تو کھالیں گے اور خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کا نام اکناف
عالم میں پھیلاتے چلے جائیں گے۔ہر گروہ اپنے اپنے وقت پر آگے آئے گا اور دین کا کام کرے گا۔اسی
سلسلہ میں اب زمینداروں کے لئے موقعہ پیدا ہو گیا ہے کہ وہ آگے آئیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کی خواہش کو
پورا کرنے کے لئے رستہ کھول دیا ہے۔ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے، جو زمیندارہ کام جانتے ہوں اور
سخت سے سخت کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔ممکن ہے ہمیں ان کو ایسی جگہ بھیجنا پڑے، جہاں گھنے جنگل
ہوں اور ان جنگلات میں درندے وغیرہ ہوں۔اور ممکن ہے کہ سندھ کی زمینوں پر بھی ان سے کام لیا
جائے۔کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ سلسلہ کی زمینوں پر جہاں باقی کارندے واقف زندگی ہوں، وہاں مزارع
بھی واقفین ہی ہوں۔یعنی ہل چلانے والا بھی واقف زندگی ہو اور ہل چلوانے والا بھی واقف زندگی ہو اور
نگرانی کرنے والا بھی واقف زندگی ہو۔اس کے علاوہ بھی ہمیں بعض جگہ فوری طور پر زمینداروں کی
ضرورت ہے، جو ہر تکلیف برداشت کرنے کو تیار ہوں اور ایسا کام سوائے واقفین کے اور کوئی نہیں کر سکتا۔ہماری جماعت کے لوگوں میں ایڈونچرس روح ہونی چاہئے۔یعنی ہمت اور خطرہ والے کاموں
کی خواہش ہونی چاہیے۔کیونکہ جس قوم میں مافوق العادت کام کرنے کی روح پیدا نہیں ہوتی ، وہ ترقی
نہیں کر سکتی۔انگریزوں پر دوسری اقوام حسد کرتی ہیں کہ انہوں نے ہندوستان اور افریقہ کے ممالک پر قبضہ
کر رکھا ہے۔لیکن آج سے تین چار سو سال قبل جبکہ نہ ریل تھی اور نہ ڈاک و تار کا کوئی انتظام تھا۔انگریز
نوجوان اپنے گھروں سے نکلے اور انہوں نے غیر ملکوں میں جاکر ان کو آباد کیا۔وہاں کے باشندوں کو
تہذیب سکھائی۔جن لوگوں نے یہ تکلیف اٹھائی، وہی اس قابل تھے کہ ان علاقوں پر حکومت کرتے لیکن
وہ لوگ جو اپنے گھروں میں آرام سے بیٹھے رہے ، ان کو دوسری اقوام پر حکومت کرنے کا کیا حق ہے؟ ہماری
جماعت بھی اگر ترقی کرنا چاہتی ہے تو اسے مافوق العادت کاموں کی طرف توجہ کرنی چاہیے، اس کے
افراد میں سفروں کا شوق ہونا چاہیے، غیر ممالک میں جانے کا شوق ہونا چاہیے اور نئے نئے علوم اور نئے
نئے پیشے سیکھنے کا شوق ہونا چاہیے۔میں جب فلسطین گیا تھا، اس وقت وہاں یہودیوں کی آبادی دس فی
صدی تھی اور عیسائیوں کی آبادی بھی دس فی صدی تھی اور مسلمانوں کی آبادی اسی فی صدی تھی۔لیکن
اسٹیشنوں پر میں نے دیکھا کہ سفر کرنے والوں میں اسی فی صدی یہودی تھے اور بیس فی صدی دوسری
اقوام۔اس وقت ہی میں نے کہہ دیا تھا کہ اس قوم میں ترقی کی امنگ شدت سے پیدا ہو رہی ہے اور اس
870
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 300 مئی 1947ء
کے پھیلنے کے آثار نمایاں نظر آرہے ہیں۔کہتے ہیں ”ہونہار بروا کے چکنے چکنے پاتے۔ہماری جماعت بھی
تبھی ترقی کر سکتی ہے، جب اس میں مافوق العادت کام کرنے کی روح پیدا ہو جائے۔ہم جماعت کے
باہر نکلنے کے لئے مختلف ذرائع پیدا کر رہے ہیں۔اور ہندوستان میں اور ہندوستان سے باہر بعض جگہ
زمینوں کا انتظام کر رہے ہیں۔وہاں زمیندار پیشہ لوگوں کو بسایا جائے گا۔بعض زمینیں ہم نے قیمتا خریدی
ہیں اور بعض ہمیں مفت ملی ہیں۔لیکن یہ کام تبھی چل سکتے ہیں، جب جماعت کے زمیندار ہمارے ساتھ
پورے طور پر تعاون کریں اور اپنی زندگیاں وقف کر کے سلسلہ کی مضبوطی کا موجب بنیں۔جو شخص اپنی زندگی پیش کر دیتا ہے، وہ محنت کے ساتھ کام کرتا ہے اور وہ خود بھی کامیاب ہوتا اور
جماعت کی کامیابی میں بھی ممد ہوتا ہے۔وہ پڑھے تھے، اس لئے وہ مبلغین بن گئے۔یہ ان پڑھ ہیں تو
زمیندارہ کے لئے اپنی خدمات پیش کر دیں۔اللہ تعالیٰ یہ نہیں دیکھے گا کہ کون پڑھا ہوا تھا اور کون ان پڑھ
تھا ؟ بلکہ اللہ تعالیٰ یہ دیکھے گا کہ میری خاطر جان کس نے پیش کی؟ اور جان پیش کرنے کے لحاظ سے پڑھا ہوا
اور ان پڑھ دونوں برابر ہیں اور ثواب میں برابر کے شریک ہیں۔جو کچھ پڑھے ہوئے کے پاس تھا، اس
نے پیش کر دیا اور جو کچھ ان پڑھ کے پاس تھا، اس نے پیش کر دیا۔اس لحاظ سے وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک
دونوں برابر ہیں۔پس یہ زمینداروں کی حسرت کے پورا ہونے کا موقعہ ہے۔ان کو چاہیے کہ وہ قربانی کر
کے پڑھے ہوئے لوگوں کے برابر ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں“۔مطبوعہ الفضل 04 جون 1947ء )
871