پس اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو اور تبلیغ پر زور دو۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1947ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
""
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1947ء
پس اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو اور تبلیغ پر زور دو
خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1947ء۔۔۔زندہ چیز ہمیشہ بڑھتی رہتی ہے اور بے جان چیز اپنی جگہ پر قائم رہتی ہے اور مردہ چیز
گھٹنی شروع ہو جاتی ہے۔حیوان بڑھتا ہے، درخت بڑھتا ہے، پتھر اور لوہا اپنی جگہ پر قائم رہتا ہے اور بے
جان حیوان اور مردہ حیوان اور مردہ نباتات، یہ چیزیں گھنی شروع ہو جاتی ہیں۔جانور کا جسم تحلیل ہونا
شروع ہو جاتا ہے اور آخر اس کی ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ رہ جاتا ہے۔ایک بڑے سے بڑا پہلوان مرنے کے
بعد اور تحلیل کا زمانہ آجانے کے بعد صرف ایک مشت خاک رہ جاتا ہے یا چند سیر ہڈیاں اس کی باقی رہ جاتی
ہیں۔بڑے بڑے درختوں کے پتے سوکھ کر چھوٹے ہو جاتے ہیں۔اتنے چھوٹے کہ وہ پتے ، جو سارے
درخت کو ڈھانچے ہوئے ہوتے ہیں، سوکھ کر ایک چھوٹے سے بکس میں آجاتے ہیں۔غرض زندگی کی
علامت ہے، بڑھنا۔بے جان ہونے کی علامت ہے، اپنی جگہ پر کھڑے ہو جانا اور بے جان سے مراد وہ
چیز ہے، جس میں جان پڑی ہی نہیں ہوتی۔اور مرنے والی چیز وہ ہے، جس میں پہلے جان ہوتی ہے۔غرض
ہر وہ چیز جس میں پہلے جان نہیں ہوتی اور اس لحاظ سے وہ بے جان ہوتی ہے، اپنی جگہ پر قائم رہتی ہے۔اور
وہ چیز جس میں پہلے جان ہوتی ہے اور پھر نہیں رہتی، وہ گھلنی شروع ہو جاتی ہے۔یہ ایک ایسا قانون ہے،
جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔مگر جس طرح لوگوں کو موت یاد نہیں رہتی ، اسی طرح انہیں یہ قانون بھی
بھولا رہتا ہے۔ہر قدم پر کمزور افراد اور کمزور قو تیں ٹھہرنا چاہتی ہیں، وہ ذرا سا چل کر سانس لینا چاہتی ہیں
اور خواہش رکھتی ہیں کہ انہیں آرام کرنے اور سستانے کا موقع مل جائے۔حالانکہ اس دنیا میں سانس لینے کا
کوئی موقعہ ہی نہیں۔جوٹھہرے گا، وہ گرے گا۔جو شخص زندگی کی حرکات کو روکے گا ، وہ مرے گا۔اور جو
مرے گا ، وہ سڑے گا۔پس ہماری جماعت کو یہ نکتہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ انفرادی اعمال ہوں یا قومی اعمال ، ان میں
ہمیشہ آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔یہاں تک کہ ہر انسان کا عمل اس کے پہلے عمل سے بہتر ہو۔اگر
کسی شخص کی نماز میں کمزوری پائی جاتی ہے تو اسے دوسرے دن اپنی نماز کو بہتر بنانا چاہیے اور تیسرے دن
875
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اس کو اور زیادہ بہتر بنانا چاہیے۔اگر کسی کو دین کی خدمت کا موقعہ ملے تو اسے کوشش کرنی چاہیے کہ دوسرے
دن اسے اور زیادہ خدمت کا موقع ملے اور تیسرے دن اور زیادہ خدمت کرے۔اگر کسی شخص کو بنی نوع
انسان کی خدمت کا موقع ملا ہے تو اسے کوشش کرنی چاہیے کہ دوسرے دن اور زیادہ خدمت کرے۔اور
تیسرے دن پہلے دونوں سے بھی زیادہ بنی نوع انسان کی خدمت کرے۔اگر وہ اس حرکت کو قائم نہیں
رکھے گا تو مرے گا اور جو مرے گا، وہ سڑے گا۔ہو نہیں سکتا کہ وہ اپنی حالت کو قائم رکھ سکے۔اسی طرح قومی
زندگی اور اخلاقی زندگی کا حال ہے"۔وو
ہی حال جماعتی نظام کا بھی ہوتا ہے۔اگر کوئی جماعت اپنے نظام میں زیادہ سے زیادہ
نہیں بڑھتی تو آخر اس پر جمود طاری ہو جاتا ہے اور اس کے بعد اس پر موت وارد ہو جاتی ہے۔اس بڑھنے
اور ترقی کرنے کے سلسلہ میں تبلیغ ایک ایسی چیز ہے، جو بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے۔وو
پس ہماری جماعت کو اپنے اندر تبدیلی پیدا کر کے تبلیغ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ
کرنی چاہیے۔اور تبلیغ ایسی ہونی چاہیے، جو اندرونی بھی ہو اور بیرونی بھی ہو تم میں سے ہر شخص کا فرض
ہے کہ اپنے ہمسایہ کو اچھی نصیحت کرے اور بری باتوں سے روکے۔تم میں سے ہر شخص کا فرض ہے کہ اگر
تمہارا قریبی ہمسایہ یا تمہارا دور کا ہمسایہ اسلام میں داخل نہیں تو اس کے سامنے اسلام پیش کرے۔پھر
صرف ہمسایوں پر ہی بس نہیں، اپنے تمام دوستوں اور عزیزوں اور رشتہ داروں تک اسلام کا پیغام پہنچاؤ۔اپنے اہل ملک کو اسلام کی تعلیم سے آگاہ کرو اور کوشش کرو کہ دنیا کے ہر فرد تک تم اسلام کا پیغام پہنچادو۔" میں نے جماعت کے سامنے یہ تجویز رکھی تھی کہ ہر شخص پندرہ پندرہ دن تبلیغ کے لئے
وقف کرے اور میں نے کہا تھا کہ جو لوگ اس فرض کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں، وہ بغیر ایک پیسہ لئے
اسی طرح تبلیغ کے لئے نکل کھڑے ہوں، جیسے حضرت مسیح نے اپنے حواریوں کو کہا کہ
وو
نہ سونا اپنے کمروں میں بند رکھنا ، نہ چاندی، نہ پیسے۔راستہ کے لئے نہ جھولی
لینا ، نہ دو، دوکرتے ، نہ جوتیاں، نہ لاٹھی۔کیونکہ مزدور اپنی خوراک کا حقدار ہے۔(متی باب 10 آیت 10, 9)
در حقیقت اس میں تبلیغ کا صحیح راستہ بتایا گیا ہے۔جو شخص تبلیغ میں بھی امارت کو اپنے ساتھ رکھتا
ہے، وہ مبلغ نہیں بلکہ ایک ملنے والا خزانہ ہے۔مبلغ وہی ہے، جو خالی ہاتھ جائے اور اخوت کے جذبات کے
ساتھ جائے۔اگر اس کے پاس کوئی پیسہ نہیں ہوگا تو لازماً اسے روٹی کھانے کے لئے دوسروں کے پاس جانا
876
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1947ء
پڑے گا۔اور جب وہ کسی دوسرے شخص کے پاس اس غرض کے لئے جانے پر مجبور ہوگا کہ روٹی کھائے تو
لا ز ماہر غریب سے غریب انسان کے پاس وہ ایک بھائی کے طور پر جائے گا اور ایک بھائی کے طور پر اس
سے تعلقات رکھے گا۔وہ غریب کی دل شکنی نہیں کرے گا، وہ اس سے تعلقات رکھنے پر ناک بھوں نہیں
چڑھائے گا۔وہ خود بھی خالی ہاتھ ہوگا اور ان لوگوں سے ملنے میں بھی وہ کوئی عار محسوس نہیں کرے گا، جو
امارت سے تہی دست ہوں۔پس مال کو گھر میں چھوڑ کر تبلیغ کے لئے نکلنا، ایک نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا تبلیغی
ذریعہ ہے۔جب اس کا مال اس کے گھر میں ہوگا اور دوسری طرف وہ پندرہ دن کے لئے تبلیغ کے لئے باہر
جائے گا تب اس میں اخوت کے وہ جذبات پیدا ہوں گے، جو امیر اور غریب کے تفاوت کو بالکل دور کر
دیتے ہیں۔ہر دیکھنے والا ایسے شخص کو دیکھ کر یہی کہے گا کہ یہ ہمارا اپنا بھائی ہے، جو ہمارے ساتھ مل جل کر
رہتا ہے، کوئی الگ چیز نہیں۔پس میں ایک دفعہ پھر جماعت میں اعلان کرتا ہوں
کہ تمام جماعتیں اپنے اپنے افراد سے تبلیغ
کے لئے پندرہ پندرہ دن لیں۔مگر شرط یہی ہوگی کہ جیسے حضرت مسیح علیہ السلام نے کہا کہ تیری جیب میں کوئی
پیسہ نہ ہو۔اسی طرح ان کی جیب میں کوئی پیسہ نہ ہو۔وہ جس جگہ تبلیغ کے لئے جائیں ، اسی جگہ کے رہنے
والوں سے کھانا کھائیں اور انہیں تبلیغ کریں۔اور اگر کسی گاؤں یا شہر والے کھانا نہ پوچھیں تو حضرت مسیح علیہ
السلام فرماتے ہیں:۔۔۔۔وہ شہر نا پاک ہے۔تو دوسرے گاؤں میں چلا جا اور اس شہر سے باہر نکلتے وقت
اپنے پاؤں کی گرد تک جھاڑ دئے“۔و,
(متی باب 10 آیت 14)
یہ ایک نہایت ہی سچا ذریعہ تبلیغ ہے۔اور یہی طریق ہے، جس پر عمل کرنے کی وجہ سے آج بھی
عیسائیوں میں تبلیغ کا جو جوش پایا جاتا ہے، وہ مسلمانوں میں نہیں۔حالانکہ وہ جھوٹے ہیں اور مسلمان بچے۔یہ تفاوت اس لئے ہے کہ مسلمانوں نے
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
کے حکم کو بھلا دیا لیکن عیسائیوں نے اسے یاد رکھا اور منظم طریق پر تبلیغ کی کوشش کرتے رہے۔بدھوں کا یہی حال تھا۔سارے ہندوستان میں انہوں نے اپنا جال پھیلا رکھا تھا۔پھر ہندؤوں نے انہیں
اس طرح مارنا شروع کر دیا، جس طرح آج مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کو مارا گیا ہے۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ
877
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1947ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد دوم
ہندوستان سے چین اور جاپان چلے گئے اور ان ممالک میں بدھ مذہب پھیل گیا۔اگر عیسائی مذہب دنیا میں
پھیل سکتا ہے تو اسلام، جو بہت سی خوبیاں اپنے اندر رکھتا ہے اور جو تمام مذاہب سے زیادہ مکمل اور حسین
ہے، وہ کیوں پھیل نہیں سکتا؟ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی اشاعت کے لئے صحیح ذرائع سے کام لیا
جائے۔اگر تم اسلام کی اشاعت صرف کالجوں اور مدرسوں کے ذریعہ کرو گے تو یہ ایک مذہب نہیں بلکہ
سوسائٹی ہوگی۔اور سوسائٹی میں صرف چند آدمی داخل ہوا کرتے ہیں ، ساری دنیا داخل نہیں ہوا کرتی۔لیکن
اگر تم اپنی تبلیغ کو مذہبی رنگ دے دو تو پھر جوق در جوق تمام دنیا کے لوگ اسلام میں داخل ہونے لگ جائیں
گے۔پس اپنی تبلیغ کو مذہبی رنگ دو اور اسلام کی اشاعت کے لئے فقیرانہ رنگ اختیار کرو۔پھر دیکھو تمہاری
تبلیغ کس سرعت اور تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیلتی چلی جاتی ہے؟“
( مطبوعه الفضل 30اکتوبر 1947 ء)
878