اخلاص اور صرف اخلاص ہی آج کام آ سکتا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 5 دسمبر 1947ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05دسمبر 1947ء
اخلاص اور صرف اخلاص ہی آج کام آسکتا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 05دسمبر 1947ء
اس کے بعد میں جماعت کو تحریک جدید کی طرف پھر توجہ دلانا چاہتا ہوں۔تحریک جدید کے
چندہ کا اعلان میں پچھلے جمعہ میں کر چکا ہوں اور کچھ لوگوں کو اس وقت تک اس میں شامل ہونے کی بھی توفیق
مل چکی ہے۔لیکن بہت سی جماعت ایسی ہے، جس کو ابھی توفیق نہیں ملی۔اس لئے نہیں کہ وہ مست ہے بلکہ
اس لئے کہ جماعتیں اپنی اکٹھی فہرست مرتب کر کے بھجوایا کرتی ہیں۔میں پھر جماعت کے دوستوں کو اس
امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں جیسا کہ سابق میں قاعدہ رہا ہے، اس چندہ کی تحریک کا آخری وقت سات فروری
ہوگا۔سات فروری تک جو وعدے آئیں گے، وہ وقت کے اندر سمجھے جائیں گے۔مگر چونکہ گزشتہ ایام میں
پنجاب پر بڑی بھاری آفت اور مصیبت آئی ہے اور ڈاک کا انتظام نہایت ردی اور خراب ہے ، اس لئے
مغربی پنجاب ، سندھ اور نارتھ ویسٹرن فرنٹیئر پروفیس کے علاقہ کی میعاد سات اپریل ہوگی۔جو ہندوستان کی
سے باہر کے ممالک ہیں، ان کی میعاد یکم جون تک ہوگی۔میں امید کرتا ہوں کہ دوست جلد سے جلد اپنے
وعدوں کی فہرست مکمل کر کے بھجوانے کی کوشش کریں گے۔اس وقت تک سب سے زیادہ جوش قادیان کے
مہاجرین نے ہی دکھایا ہے۔چنانچہ جتنی موعودہ رقم آئی ہے، اس کا نوے فی صدی قادیان کے وعدوں پر
ہی مشتمل ہے۔اور جہاں تک میر اعلم ہے یا میری یاد کام دیتی ہے، لاہور کی جماعت کا غالبا اس وقت تک
ایک کے سوا کوئی وعدہ نہیں آیا۔وہ وعدہ اختر صاحب کا ہے۔انہوں نے اسی دن اپنا وعدہ مجھے لکھ کر دے دیا
تھا۔ان کے علاوہ لاہور کی جماعت میں سے اور کسی نے اب تک وعدہ نہیں کیا۔میں لاہور کی جماعت کو بوجہ اس کے کہ مجھے بچپن سے اس جگہ رہنے کا بہت موقع ملا ہے، بار بار
ہوشیار کرنے پر مجبور ہوں۔میری پہلی شادی بھی لاہور میں ہی ہوئی تھی اور بیوی کا وطن مرد کا اپنا وطن ہی ہوتا
ہے، اس لئے جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوتہ والسلام نے سیالکوٹ کو اپنا دوسرا وطن قرار دیا ہے،
میں بھی لاہور کو اپنادوسرا وطن ہی سمجھتا ہوں۔مگر مجھے کچھ عرصہ سے نہایت ہی تلخ تجربہ ہوا ہے کہ یہاں کی
جماعت نہ معلوم کس وجہ سے مست ہو گئی ہے؟ یہ جماعت کسی وقت نہایت ہی بیدار اور ہوشیار ہوا کرتی تھی
889

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 05دسمبر 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
مگر اب اس جماعت پر مردنی چھائی ہوئی ہے اور اتنے بڑے ابتلاء اور مصائب کے بعد بھی اس جماعت
میں بیداری پیدا نہیں ہوئی۔قادیان کی حفاظت کے معاملہ میں اس جماعت نے سوفی صدی بزدلی دکھائی،
چھپن آدمی جماعت نے پیش کئے مگر ان چھپن میں سے ایک آدمی بھی قادیان جانے کے لئے تیار نہیں تھا۔پھر چندے کا سوال آیا تو چندہ کی فہرست بھی ابھی تک مجھے نہیں دی گئی۔ہر آٹھویں، دسویں دن کہہ دیا جاتا
ہے کہ ایک ، دودن میں تیار کر کے پیش کر دی جائے گی۔(اس خطبہ کو نو دن ہوئے ہیں مگر اب تک بھی وہ
لسٹ پیش نہیں ہوئی۔تبلیغ کے متعلق جو تحریک تھی کہ ہر احمدی پندرہ پندرہ دن تبلیغ کے لئے وقف کرے۔اس کے متعلق یہاں کے مبلغ کی رپورٹ ہے کہ ڈیڑھ مہینہ کی جدوجہد کے بعد صرف تین، چار حلقوں کی
طرف سے جواب آیا ہے۔مگر وہ جواب انہیں الفاظ میں ہے کہ
فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ
جاؤ تم اور تمہارا خدا لڑتے پھرو، ہم میں تبلیغ کی توفیق نہیں۔ایک آدمی کا نام بھی اس تبلیغ کی
تحریک میں پیش نہیں ہوا۔حالانکہ یہی جماعت کسی وقت بڑے اخلاص کا نمونہ رکھتی تھی۔میں سمجھتا ہوں اس کی ذمہ داری افسروں پر ہے۔خود افسروں کے اندر بزدلی پیدا ہوگئی ہے اور
افسروں کی خرابی کی ذمہ داری جماعت پر ہے، کسی اور پر نہیں۔اگر تم میں سچا ایمان اور اخلاص ہے تو تم اڑا کر
پھینک نہ دو، ان امیروں اور پریذیڈنٹوں اور سیکریٹریوں کو۔اور ان کی بجائے ان
کو منتخب کرو، جو تم میں نیک
تغیر اور اخلاص پیدا کر سکتے ہوں۔میرے نزدیک افسر ذمہ دار ہیں، اس بات کے کہ جماعت مردہ ہوگئی۔اور جماعت ذمہ دار ہے اس امر کی کہ افسر مردہ ہو گئے۔مذہبی جماعتوں میں ایم۔اے بابی۔اے یا وکیلوں
اور بیرسٹروں کی کوئی شرط نہیں۔تم انہیں چھوڑ دو اور ایک مخلص مزدور کو ہی اپنا امیر یا سکریٹری بنالو۔جس کے
اندر ایمان ہے، وہی تمہارا امام ہے۔اور اگر افسروں کی غلطی نہیں، تمہاری ہے تو پھر افسر ذمہ دار ہیں، اس
بات کے کہ وہ کیوں جماعت کے گندے اور نا پاک حصہ کو کاٹ کر اسے درست کرنے کی کوشش نہیں
کرتے؟ وہ منافقوں کی پناہ بننے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟ وہ منافقوں کو اپنی ڈھال کے پیچھے کیوں
چھپاتے ہیں؟ جو ہمارا نہیں، وہ ہمارا نہیں رہنا چاہیے۔جو شخص دین کے لئے قربانی کرنے کے لئے تیار
نہیں ، وہ ایک دن کے لئے بھی اس جماعت کو بدنام کرنے کا موجب نہیں ہونا چاہیے۔بہر حال دونوں صورتیں خطر ناک ہیں۔اگر آئمہ بگڑے ہیں اور اس وجہ سے جماعت بھی بگڑ گئی
ہے تو سوال یہ ہے کہ تم ایسے آئمہ کو کیوں نکال نہیں دیتے اور کیوں ان کو اپنا امیر اور پریذیڈنٹ اور سیکریٹری
890

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 05 دسمبر 1947ء
بنائے پھرتے ہو؟ بگڑے ہوئے امام اور بگڑے ہوئے سیکرٹری کی اتنی بھی حیثیت نہیں، جتنی اس مری ہوئی
مکھی کی ہوتی ہے، جو دودھ میں پڑی ہوئی ہو۔کبھی مری ہوئی لکھی کو نکال کر پھینکنے میں تم درد محسوس کرتے
ہو؟ اسی طرح بگڑی ہوئی جماعت کی بھی اتنی حیثیت نہیں، جتنی ایک مری ہوئی لکھی کی ہوتی ہے۔اگر امیر
اور پریذیڈنٹ دودھ یا چائے میں پڑی ہوئی مردہ مکھی کو نکال کر پھینکنے میں کوئی درد محسوس نہیں کرتے تو بگڑی
ہوئی جماعت کو الگ کرنے میں انہیں کیوں تکلیف محسوس ہوتی ہے؟
حقیقت یہ ہے کہ جماعت کی اصلاح کی اہمیت افسروں کے مد نظر نہیں۔صرف جماعت کی تعداد
کی اہمیت ان کے مد نظر ہے۔جماعت سمجھتی ہے کہ اگر ان کا ڈگری یافتہ امام ہو گا تب وہ معزز ہوگی۔حالانکہ یہ نہایت ہی حقیر اور ذلیل خیال ہے۔اور امرا اور سیکرٹری یہ سمجھ رہے ہیں کہ جماعت کے افراد کی
جتنی تعداد زیادہ ہوگی ، اتنی ہی ان کی عزت ہوگی۔یہ بھی نہایت ذلیل اور گرا ہوا خیال ہے۔اگر لاہور کی
جماعت بجائے چھ یاپانچ یا چار ہزار ہونے کے صرف چالیس افراد پر مشتمل ہو، جن میں عورتیں اور بچے بھی
شامل ہوں مگر وہ مخلصین کی جماعت ہو تو وہ ہزار چاند لگادے گی جماعت کے ماتھے پر۔اور اگر جماعت کے
امیر اور سیکریٹری بجائے بیرسٹ اور وکیل اور ایم۔اے اور بی۔اے ہونے کے ایسے افراد ہوں، جو خواہ دیا
سلائی بیچ کر گزارہ کرتے ہوں یا رسیاں بٹ کر گزارہ کرتے ہوں مگر وہ مخلص اور کام کرنے والے وجود
ہوں تو وہ جماعت کے ماتھے پر ہزار چاند لگادیں گے۔پس جماعت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور عہدیداران کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو
سمجھیں۔میں نہیں جانتا کہ دونوں میں سے کس کا قصور ہے؟ یاممکن ہے دونوں کا ہی قصور ہو۔بہر حال
ذہنیت گندی ہے۔افسر سمجھتے ہیں کہ جماعت کی تعداد جتنی زیادہ ہوگی ، اتنی ہی ان کی عزت ہوگی۔اور
جماعت سمجھتی ہے کہ اگر افسر بڑی بڑی ڈگریوں والے ہوں گے ، تب اس کی عزت ہوگی۔یہ دونوں نظریے
نہایت گندے ناپاک اور ذلیل ہیں۔نہ جماعت کی تعداد کوئی اہمیت رکھتی ہے اور نہ افسروں کا ڈگری یافتہ
ہونا کوئی اہمیت رکھتا ہے۔اگر ڈگریوں کے ساتھ ہی جماعت کو عزت ملتی ہے تو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی جماعت کے پاس کون سی ڈگریاں تھیں؟ حضرت مسیح موعود کی جماعت کے پاس کون سی ڈگریاں
تھیں؟ یا اب جو تمہاری جماعت کا امام ہے، اس کے پاس کون سی ڈگریاں ہیں؟ تب تو تم پہلے سے ہی ایک
ذلیل جماعت ہو۔لاہور کا امیر یا سیکریٹری تم کو کیا عزت دے سکتے ہیں؟ جب تمہارا امام بھی تمہارے نقطہ
نگاہ سے (نعوذ باللہ ) ایک ذلیل انسان ہے، کیونکہ ڈگریاں اس کے پاس نہیں۔اور اگر جماعت کی تعداد
891

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 05دسمبر 1947ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہی عزت کا موجب ہوتی ہے، تب بھی تم ذلیل وجود ہو۔کیونکہ دنیا کی اور اقوام کے مقابلہ میں تمہاری کون
سی تعداد ہے؟ اور اگر تھوڑی سی تعداد کی وجہ سے تمہیں دنیا میں کوئی ذلت نہیں پہنچ سکی تو لاہور میں اگر تمہاری
تھوڑی تعداد ہوگی تو تمہیں کون سی ذلت پہنچ جائے گی ؟
پس کاٹ دو، جماعت کے ناکارہ طبقہ کو۔اور اس کے متعلق ہمارے پاس رپورٹ کرو تا کہ انہیں
الگ کر دیا جائے۔اخلاص اور صرف اخلاص ہی آج کام آ سکتا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح
آج دنیا میں مخلص ارواح کو تلاش کر رہی ہے۔اور یہی مخلص ارواح کا جتھہ ہے، جو اسلام کو پھر اس کے
اصل اور باعزت مقام پر کھڑا کر سکتا ہے۔انسانوں کی تعداد کے لحاظ سے آج بھی مسلمان چالیس کروڑ ہیں
اور دنیا کی کوئی قوم تعداد میں ان کے برابر نہیں۔مگر تعداد نے مسلمانوں کو مصائب اور آلام سے نہیں بچایا۔اسلام کو قربانی اور اخلاص اور روحانیت ہی بچا سکتے ہیں۔اس کے لئے جدو جہد کرو۔اپنے لئے بھی اور اپنے
حکام کے لئے بھی۔خود بھی چاہو کہ خدا تم کو اخلاص اور روحانیت کے مقام پر کھڑا کرے اور اپنے امیروں،
پریذیڈنٹوں اور سیکریٹریوں کے متعلق بھی چاہو کہ خدا تعالیٰ ان کو بھی اخلاص اور روحانیت کے مقام پر کھڑا
کرے۔وہ ذراسی کمزوری کو بھی موت سمجھیں۔نہ یہ کہ بات نہیں اور ہنس کر آگے چل پڑیں۔یہ دن کام کے دن ہیں، یہ دن قربانی کے دن ہیں۔سارے ہی دن کام کے دن ہوتے ہیں۔مگر
کوئی دن زیادہ اہم ہوتے ہیں اور کوئی دن کم اہم ہوتے ہیں۔اسی طرح سارے ہی دن دین کے لیے
اپنے آپ کو فنا کرنے کے ہوتے ہیں۔مگر کوئی دن ایسے ہوتے ہیں کہ اگر انسان ذرا بھی غفلت کرے تو خدا
اس کی پروا نہیں کرتا بلکہ اسے مٹادیتا ہے۔کچھ دنوں میں خدا چشم پوشی سے کام لیتا ہے۔مگر کچھ دن ایسے
ہوتے ہیں، جن میں وہ چشم پوشی سے کام نہیں لیتا۔یہ وہ دن ہیں ، جب اسلام کو ان مسلمانوں کی ضرورت
ہے، جو قربانی کے بکرے بننے کے لئے تیار ہوں۔آج وہی شخص اسلام کے لئے عزت کا موجب ہوسکتا
ہے ، آج وہی شخص خدا تعالیٰ کے حضور عزت حاصل کر سکتا ہے، جو قربانی کا بکرا بننے کے لئے تیار ہو اور سمجھتا
ہو کہ میں ہر وقت قربانی دینے کے لئے آمادہ ہوں ، صرف آواز آنے کی ضرورت ہے۔بلکہ اسے یہ رنج ہو،
یہ الم ہو، یہ دکھ اور یہ درد ہو کہ کیوں مجھے اب تک قربانی کے لئے نہیں بلایا گیا ؟
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری عمر میں صرف ایک دفعہ صحابہ سے موت کی قسم لی تھی۔جسے بیعت رضوان اور بیت موت اور بیت شجرہ بھی کہتے ہیں۔یہ وہ بیعت ہے، جو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے اس موقع پر لی، جس کے بعد صلح حدیبیہ کا واقعہ ہوا۔آپ عمرہ کرنے کے لئے کچھ ساتھیوں سمیت
892

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 05دسمبر 1947ء
مکہ گئے۔جب مکہ کے قریب پہنچے تو چونکہ کفار کو آپ کی آمد کا علم ہو گیا۔وہ ایک بڑا لشکر لے کر آپ کو روکنے
کے لئے کھڑے ہو گئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی آدمی بھیجوانا چاہا تا کہ وہ کفار کے عمائد سے
گفتگو کرے اور ان سے کہے کہ ہم تو صرف عمرہ کرنے کے لئے آئے ہیں، لڑنے اور فساد کرنے کے لئے
نہیں آئے۔پھر کیوں ہم سے جنگ کی جاتی ہے؟ جب آپ نے اس بارہ میں صحابہ سے مشورہ لیا تو سب
نے مشورہ دیا کہ اس گفتگو کے لئے حضرت عثمان کو بھجوایا جائے۔کیونکہ ان کے رشتہ دار اس وقت برسر
حکومت تھے۔آپ نے اس مشورہ کے مطابق حضرت عثمان " کو بھجوا دیا۔جب حضرت عثمان مکہ پہنچے تو
چونکہ ان کے رشتہ دار بھی اور دوست بھی اور عزیز بھی سب وہیں تھے ، آپ نے باتیں کیں تو باتیں لمبی ہو
گئیں اور بحث مباحثہ طول پکڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس دفعہ محمد ( رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کو عمرہ کی
اجازت نہیں دے سکتے۔ہاں آئندہ سال اگر وہ آئیں تو انہیں اجازت دے دی جائے گی۔آپ ہماری
طرف سے
محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) سے کہیں کہ اس دفعہ وہ واپس چلے جائیں۔پھر انہوں نے
حضرت عثمان سے کہا کہ ہم آپ کو اجازت دیتے ہیں، آپ بے شک عمرہ کر لیں۔حضرت عثمان نے جواب
دیا کہ جب تک میرے آقا کو عمرہ کی اجازت نہیں ملے گی، میں بھی عمرہ نہیں کروں گا۔بہر حال لمبی گفتگو کی
وجہ سے حضرت عثمان کو واپس آنے میں دیر ہوگئی اور کفار کے لشکر میں سے کسی شخص نے یہ مشہور کر دیا کہ
عثمان شہید کر دیئے گئے ہیں۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک یہ افواہ پہنچی تو آپ نے اعلان فرمایا کہ
وہ مسلمان ، جو آج میرے ہاتھ پر موت کی بیعت کرنا چاہتے ہوں، وہ جمع ہو جائیں۔اس آواز کا بلند ہونا
تھا کہ صحابہ پروانوں کی طرح آپ کے گرد جمع ہو گئے۔آپ نے ایک مختصری تقریر کی اور فرمایا کہ کہا گیا ہے
که عثمان شہید کر دیئے گئے ہیں۔ادنیٰ سے ادنی اقوام میں بھی سفیر کی عزت کی جاتی ہے، اسے مارا نہیں
جاتا۔اگر یہ خبر درست ہے تو میں تم سے قسم لینا چاہتا ہوں کہ آج ہم مکہ پر حملہ کریں گے اور یا تو سارے کے
سارے مارے جائیں گے اور یا مکہ کو فتح کر کے واپس لوٹیں گے۔آپ نے فرمایا وہی شخص آج بیعت
کرے، جو اپنے دل میں یہ عزم رکھتا ہو کہ یا تو وہ فتح حاصل کرے گا یا اسی میدان میں مارا جائے گا۔اس
وقت صحابہ بھاگے نہیں، صحابہ ڈرے نہیں ، صحابہ کے رنگ زرد نہیں ہوئے۔ایک صحابی کہتے ہیں، خدا کی قسم
ہماری تلوار میں میانوں سے باہر نکل رہی تھیں تا کہ وہ شخص جو ہم سے پہلے بیعت کرنا چاہتا ہو، اس کی گردن
کاٹ دیں۔انہوں نے یہ نہیں کیا کہ وہ موت کو دیکھ کر بھاگنے لگ گئے ہوں۔بلکہ انہوں نے کہا کہ کسی اور کا
کیا حق ہے کہ وہ ہم سے آگے مرنے کے لئے جائے ؟ عبد اللہ بن عمر نے جب کسی کے سامنے یہ بات بیان
893

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 05دسمبر 1947ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
کی تو اس نے پوچھا کہ آپ تو پہلے بیعت کرنے والوں میں سے ہوں گے؟ حضرت عبداللہ بن عمر نے ایک
آہ بھری اور کہا۔خدا کی قسم میں سب سے پہلے بیعت کرنے والوں میں سے ہوتا۔مگر میرے والد اس وقت
دور بیٹھے ہوئے تھے، مجھے خیال پیدا ہوا کہ میرا اپنے باپ سے پہلے بیعت کر لینا اور اپنے باپ کو یہ موقع نہ
دینا باپ سے بے انصافی ہوگی۔میں دوڑ کر اپنے باپ حضرت عمر کو بلانے چلا گیا اور اس لئے سب سے
پہلے بیعت کرنے والوں سے پیچھے رہ گیا۔تو دیکھو سچا مومن موت کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے اور وہ
موت، جو اسلام کی راہ میں اسے پیش آنے والی ہوتی ہے، اس میں وہ دوسروں سے آگے بڑھنے کی کوشش
کرتا ہے، بھاگنے کی کوشش نہیں کرتا۔وہ شخص جو اس موت کو موت سمجھتا ہے ، وہ شخص جو اس موت سے پیچھے
ہٹنے کی کوشش کرتا ہے، اس کا نام خدا تعالیٰ کے دفتر سے ہمیشہ کے لئے کاٹا جاتا ہے۔( مطبوع الفضل 16 دسمبر 1947ء)
894

آج 10 میں سے 10 باقی