پیش لفظ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

بسم الله الرحمان الرحيم
پیش لفظ
1934ء کے اختتام پر حضرت مصلح موعود نے القائے الہی کے ماتحت تحریک جدید کا بابرکت آغاز
فرمایا۔حضرت مصلح موعود نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر جب اس تحریک کا آغاز فرمایا تو اس کے بعد جیسے جیسے اللہ
تعالیٰ آپ کی راہنمائی فرما تارہا، آپ جماعت کو اس عظیم الشان تحریک کے اغراض و مقاصد سے روشناس
کرواتے رہے۔آپ نے بے شمار مواقع پر بار بار مختلف پیرایوں میں جماعت سے اس تحریک کی اہمیت
ضرورت اور برکات کا ذکر فرمایا اور ان کو اس میں شامل ہونے کی تلقین فرمائی۔مثلاً
تحریک جدید کے آغاز اور جماعتی جذبے کا ذکر حضرت مصلح موعود نے یوں فرمایا :۔" جس جوش اور جس جذبہ اور ایثار کے ساتھ جماعت کے دوستوں نے پہلے سال
کے اعلان کو قبول کیا تھا اور جس کم مائیگی اور کمزوری کے ساتھ ہم نے یہ کام شروع کیا
تھا، وہ دونوں باتیں ایمان کی تاریخ میں ایک اہم حیثیت رکھتی ہیں۔وہ جذ بہ ، جوش اور
ایثار بھی جس کے ساتھ اس کام کو شروع کیا گیا تھا، غیر معمولی اور مومنوں کی شاندار
روایات کے مطابق تھا اور وہ بے بسی اور کم مائیگی ، جس کے ساتھ ہم نے یہ کام شروع
کیا تھا، وہ بھی مومنوں کی تاریخ کی ایک زندہ مثال
تھی۔یعنی تھی تو وہ بے بسی تھی تو وہ
بے کسی تھی تو وہ کم مائیگی لیکن وہ اس بات کی شہادت دے رہی تھی کہ مومن ایسے ہی
حالات سے گزرا کرتے ہیں۔وہ اس بات کی شہادت دے رہی تھی کہ گزشتہ انبیاء کی
جماعتوں کو ایسی مشکلات سے ہی دو چار ہونا پڑا ہے۔پس وہ بے بسی، بے کسی اور کم
مائیگی بھی مومنوں کی جماعت سے ہماری جماعت کو ملاتی تھی۔اور وہ جوش اور وہ جذبہ
اور ایثار، جو جماعت نے دکھایا، وہ بھی ہمیں مومنوں کی جماعت سے ملاتا تھا۔گویا
34ء کا نومبر ایک نشان تھا ، سلسلہ احمدیہ کے مخالفوں کے لئے۔وہ ایک دلیل اور برہان
تھا سو چنے اور غور کرنے والوں کے لئے۔کہ یہ جماعت خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے
اور یہ انہیں قدروں پر چل رہی ہے، جن پر گزشتہ انبیاء کی جماعتیں چلتی چلی آئی ہیں۔(خطبہ جمعہ 25 نومبر 1949ء)

پھر ایک موقع پر تحریک جدید کی اہمیت ان مختصر مگر جامع الفاظ میں بیان فرمائی کہ
پس تحریک جدید کوئی معمولی ادارہ نہیں بلکہ اسلام کے احیاء کی کوششوں میں
سے ایک زبردست کوشش ہے۔وو
(خطبہ جمعہ فرموده 17 دسمبر 1954 ء )
جماعت کو اس کے مقام اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے فرمایا:۔یہ کام اللہ تعالیٰ کا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے لئے وہ خود ہی ہر قسم کے
رستے کھولے گا۔لیکن یہ اس کی عنایت ہے کہ وہ ہمیں کام کا موقع دے رہا ہے۔پس
مبارک ہے، وہ شخص جسے خدا تعالیٰ نے ایسے زمانہ میں پیدا کیا، جس کی امید لگائے
ہوئے بڑے بڑے صلحاء اور اولیاء اور بزرگ سینکڑوں سال سے انتظار کر رہے تھے۔اور مبارک ہے، وہ شخص جس کو خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں پیدا کر کے اسے حضرت
مسیح موعود و مہدی موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی شناخت کی بھی توفیق بخشی ، جس کی
انتظار سینکڑوں سال سے دنیا کر رہی تھی۔۔۔اور پھر مبارک ہے، وہ شخص جس کو حضرت
مسیح موعود مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شناخت کے بعد خدا تعالیٰ نے کام کی
توفیق بخشی اور ایسے کام کی توفیق بخشی کہ اسے اس غرض کو ، جس کے لئے وہ دنیا میں آیا
تھا، پورا کرنے کے لئے معتد بہ حصہ ملا اور ایسا حصہ ملا کہ خدا تعالیٰ کے دفتر میں وہ
سابقون الاولون میں لکھا گیا۔پس نو جوانوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے
انہیں زریں موقع عطا فرمایا ہے۔جو صدیوں بلکہ میں کہتا ہوں، ہزاروں سال میں
بھی میسر نہیں آتا۔۔۔اس زمانہ کو شیطان کی آخری جنگ کہا گیا ہے۔گویا اس سے
زیادہ نازک وقت
دین پر کبھی نہیں آیا اور آئندہ بھی نہیں آئے گا۔سو اس موقع پر جس
کو کام کرنے کی توفیق ملے، وہ نہایت ہی بابرکت انسان ہے۔پس اپنی اہمیت کو
سمجھو، وقت کی نزاکت کو محسوس کرو اور خدا تعالیٰ کی اس نعمت کی قدر کرو، جو اس نے
تمہارے ہاتھوں کی پہنچ میں رکھی ہے ، صرف تمہیں اپنا ہاتھ لمبا کرنے کی ضرورت
ہے۔جس کے لئے وہ صلحاء اور بزرگ بھی ترستے رہے، جن کو یاد کر کے تمہاری
آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں اور تم ان پر رشک کرتے ہو۔جس طرح ان کا تقویٰ
)۔

اور ان کا زہد تمہارے لئے قابل رشک ہے، اسی طرح تمہارا اس زمانہ میں کام کرنا ،
ان کے لئے بھی قابل رشک ہے۔تمہیں اس بات پر رشک آتا ہے کہ انہوں
نے کس کس رنگ میں خدا تعالیٰ کو پانے کے لئے کوشش کی اور کیا کیا رستے برکتوں
کے خدا تعالیٰ نے ان کے لئے کھولے۔اور تم رشک کرنے میں حق بجانب ہو کیونکہ
وہ اپنے زمانہ میں دین کے ستون تھے۔وہ اپنے زمانہ میں خدا تعالیٰ کی رحمت کے
نشان تھے اور خدا تعالیٰ کا چہرہ دکھانے والے تھے۔لیکن میں سچ کہتا ہوں، وہ بھی تم پر
رشک کرتے ہیں۔کیونکہ تمہیں خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں پیدا کیا ہے، جس کے
لئے ان کو بھی تڑپ تھی۔پس اپنی حیثیت کو سمجھتے ہوئے اور اپنے عالی مقام کو دیکھتے
ہوئے تم وہ طریق کار تلاش کرو، جو بڑے درجہ کے لوگوں کو اختیار کرنا چاہئے۔تحریک جدید میں شمولیت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔وو
(خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جنوری 1950ء)۔۔۔ہر ایک احمدی کو بتاؤ کہ اس کا تحریک جدید میں حصہ لینا، احمدیت کے قیام کی
غرض کو پورا کرنا ہے۔اگر کوئی شخص تحریک جدید میں حصہ نہیں لیتا تو اس کے احمدیت
میں داخل ہونے کا کیا فائدہ؟
""
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جنوری 1952 ء )
تحریک جدید کے بنیادی اصولوں کے متعلق فرمایا:۔تحریک جدید کی بنیاد در حقیقت انہی اصول پر ہے، جن پر اسلام کی بنیا درکھی گئی
ہے۔اسلام کی بنیاد بھی اس بات پر رکھی گئی تھی کہ خدا تعالیٰ کے کلام کی تشہیر اور ترویج
کی جائے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو پیغام دیا ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم اس پیغام کو
ساری دنیا تک پہنچائیں۔پس تحریک جدید کی بنیاد بھی اس بات پر ہے کہ اسلام
کے نام کو روشن کیا جائے اور قرآن کریم کے پیغام کو دنیا تک پہنچایا جائے۔تحریک جدید کے مطالبات کے بارے میں فرماتے ہیں:۔22
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 نومبر 1952 ء )
قرآن کریم میں متواتر آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے ان کا مال اور ان کی
جانیں لے لی ہیں اور اس کے بدلہ میں ان سے جنت کا وعدہ کیا ہے۔اور یہی چیز

تحریک نے پیش کی ہے۔ایک طرف وہ نوجوانوں سے کہتی ہے کہ آؤ اور خدمت
دین کے لیے اپنی جانوں کو پیش کر دو۔یہ وہی چیز ہے، جو قرآن کریم نے بیان فرمائی
ہے۔اللہ تعالیٰ نے تم سے تمہاری جانیں اور تمہارے مال خرید لیے ہیں تحریک
جدید اس پیشگوئی کے ماتحت جنت کو پیش کر کے تم سے مطالبہ کرتی ہے کہ تم اپنے مال
اور جانیں پیش کر دو۔(خطبہ جمعہ فرموده 26 نومبر 1948 ء)
تحریک جدید کے دائمی ہونے کے متعلق فرماتے ہیں:۔تحریک جدید ہمیشہ کے لئے قائم رہنے والا ادارہ ہے۔جب تک قوم زندہ رہے
گی ، یہ ادارہ قوم کے ساتھ وابستہ رہے گا۔اور جب افراد میں زندگی مستقل ہو جائے
گی یعنی جماعت کے کچھ افراد مردہ ہو جائیں گے اور کچھ زندہ رہیں گے تو یہ ادارہ
زندہ افراد کے ساتھ وابستہ ہو جائے گا“۔ایک اور موقع پر فرمایا:۔خطبہ جمعہ فرمودہ 05 دسمبر 1952ء)
پس یہ تحریک ہے تو دائگی اور نہ صرف دائمی بلکہ ہمارے ایمان اور اخلاص کا تقاضا
ہے کہ یہ تحریک ہمیشہ جاری رہے“۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنور 1953 ء)
پس تحریک جدید اس غرض کو پورا کرنے کے لئے قائم فرمائی گئی، جس غرض کے لئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت ہوئی اور جس غرض کے لئے جماعت احمدیہ کا قیام عمل میں آیا۔اللہ تعالیٰ
ہم سب کو اس تحریک کے تمام مطالبات پر عمل کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ ادا کرنے کی توفیق عطا
فرمائے تا کہ ہم اس مقصد کو پورا کرنے والے ہوں ، جس غرض کے لئے ہم احمدی ہوئے ہیں۔آمین
محض
اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ
بنصره العزیز کی دعاؤں اور منظوری سے
صد سالہ خلافت جو بلی کے موقع پر
تحریک جدید سے متعلقہ خلفاء کرام کے خطبات ، خطابات اور ارشادات
کو تحریک جدید۔ایک الہی
تحریک“ کے نام سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی توفیق پارہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔,

اس سلسلہ میں اس کتاب کی پہلی اور دوسری جلد ، جو بالترتیب 1934ء تا 1939ء اور 1940ء
تا 1947ء کے خطبات ، خطابات اور ارشادات پر مشتمل تھیں، شائع ہو چکی ہیں۔یہ اس سلسلہ میں اس
کتاب کی تیسری جلد ہے۔جو 1948ء تا 1964ء کے خطبات ، خطابات اور ارشادات پر مشتمل ہے۔اسی
طرح مجالس شورای کی رپورٹس سے بھی متعلقہ مواد شامل کیا گیا ہے۔مجالس شورای کے علاوہ باقی مواد کو
تاریخ وار رکھا گیا ہے۔جبکہ مجالس شورای کی رپورٹس سے متعلقہ مواد ہر سال کے آخر پر درج کیا گیا ہے۔نومبر 1964ء کے بعد حضرت مصلح موعود کا تحریک جدید سے متعلقہ کوئی ارشاد نہیں ملا۔خاکساران تمام احباب کا شکر گزار ہے، جنہوں نے اس کتاب کے مختلف مراحل میں تعاون
فرمایا۔جنہوں نے ہر مرحلہ پر رہنمائی فرماتے
خصوصاً
ہوئے اپنی قیمتی ہدایات سے نوازا۔کتاب کی ترتیب وتدوین
انتھک جدوجہد کا ثمرہ ہے۔اسی طرح
بی
کے کارکنان بھی مختلف مراحل میں شامل رہے،
اللہ تعالیٰ ان سب کو بہترین جزا عطا فرمائے۔آمین۔فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو با برکت کرے، اس
کو قبول فرمائے ، اس
کو نافع الناس بنائے اور
ہم کو ان ارشادات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی