حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد پر سب سے بڑا اور اہم فرض عائد ہے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1948ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1948ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد پر سب سے بڑا اور اہم فرض عائد ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1948ء۔۔۔یادرکھو کہ یہ زمانہ ہماری جماعت کے لئے نہایت ہی نازک ہے۔نہ صرف ہماری
جماعت کے لئے بلکہ سارے اسلام کے لئے نازک ہے۔دوسرے مسلمان اس حقیقت کو سمجھیں یا نہ
سمجھیں، ہماری جماعت اس بات کی مدعی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے تازہ پیغام کی حامل ہے۔اگر دوسرے
لوگ اپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت کرتے ہوں تو اس کا یہ نتیجہ نہیں نکلنا چاہیے کہ ہم بھی غافل ہو
جائیں۔اگر مسلمان اس حالت پر غور کریں، جو اس وقت اسلام کی ہے۔اگر وہ جھوٹے دعووں کو چھوڑ دیں،
اگر وہ اس امر کو اپنے دلوں میں سے نکال دیں کہ ہم اللہ اکبر کے نعرے لگائیں گے تو یوں ہو جائے گا۔اور
وہ اس دھو کہ سے اس طرح بچ سکتے ہیں کہ وہ غور اور فکر سے کام لیں۔اگر وہ اسلام کی موجودہ حالت پر سیح
طور پر تدبر کریں تو انہیں نظر آئے گا کہ اسلام کے پاؤں اس وقت اکھڑ رہے ہیں، اسلام کی جڑیں اس وقت کے
ہل رہی ہیں۔اسلام کی سیاسی حالت پہلے ہی کمزور ہو چکی تھی ، اب عقائد کی حالت بھی کمزور ہوتی چلی جا
رہی ہے۔اور اس وقت اسلام کے نام کو دنیوی اغراض کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔جس طرح آج سے
پہلے دنیا کا ہر وہ کام ، جس کے لئے قرآن آیا تھا ، لوگوں نے نظر انداز کر دیا تھا۔اور قرآن کریم کے صرف دو
کام رہ گئے تھے ، مردوں پر پڑھنا اور عدالتوں میں قرآن ہاتھ میں لے کر جھوٹی قسمیں کھانا۔اسی طرح
اس زمانہ میں اسلام کی غرض صرف اس قدر رہ گئی ہے کہ اسلام کا نام لے کر عوام الناس میں جوش پیدا کیا
جائے اور سیاسی اغراض میں اس کی مدد سے اپنے رقیب کو شکست دینے کی کوشش کی جائے۔وہ عدالتوں
میں جھوٹی قسمیں کھانا اور قبروں پر قرآن کا پڑھنا بھی ایک لغو کام تھا مگر یہ تو بہت ہی خطرناک اور اسلام کو
سخت نقصان پہنچانے والا فعل ہے۔نام اسلام کا لیا جاتا ہے مگر غرض ایک دوسرے پر سیاسی فوقیت حاصل
کرنا ہوتی ہے۔اسلام، اسلام کا نعرہ لگانے والا خود اسلام پر عامل نہیں ہوتا۔وہ نماز کا تارک ہوتا ہے، وہ
ان تمام آداب اور طریقوں کے خلاف چل رہا ہوتا ہے، جن کا اسلام نے بنی نوع انسان سے مطالبہ کیا
ہے۔مگر وہ اسلام کا نعرہ لگانے میں سب سے زیادہ حصہ لیتا ہے۔اس کی آواز باقی سب آوازوں سے
7

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 30 جنوری 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اونچی ہوتی ہے۔وہ جتنا زیادہ اسلام کا منکر ہوتا ہے، اتنی ہی بلند آواز سے وہ اسلام، اسلام کا نعرہ لگاتا ہے۔تا اس کے اسلام سے انکار اور اسلام پر عمل نہ کرنے کے عیب پر پردہ پڑ سکے۔پس یہ وقت ہماری جماعت کے لئے نہایت ہی نازک ہے۔اس لئے کہ اسلام کی کشتی کو پار لگانا
ہمارے ذمہ ہے۔بے شک ہر شخص، جو مسلمان کہلاتا ہے، یہ فرض اس پر بھی عائد ہوتا ہے۔لیکن یہ فرض
اسے بھولا ہوا ہے اور نئے سرے سے وہ کوئی عہد نہیں کرتا۔اور اگر عہد کی کوئی حقیقت ہے؟ اگر عہد جیسا کہ
قرآن
کریم فرماتا ہے، مسئول ہے؟ یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے متعلق سوال کیا جائے گا۔تو پھر اپنی
زبان سے اللہ تعالیٰ کے حضور تازہ عہد کرنے والے زیادہ ذمہ دار اور جوابدہ ہیں۔باقی لوگ وہ ہیں، جن
میں سے
کسی نے دس پشت سے اور کسی نے نہیں پشت سے عہد کیا تھا۔ماں باپ نے عہد کیا، جو اولا د نے
بھلا دیا۔بے شک ان کی اولاد کا بھی فرض ہے کہ اپنے ماں باپ کے عہد کی قدرو قیمت کا احساس کریں اور
اپنے اعمال میں تغیر پیدا کریں۔لیکن اس عہد کی وہ شان نہیں ، جو اس عہد کی ہے، جو براہ راست کیا جائے۔پس جب تک جماعت اس ذمہ داری کو نہیں سمجھتی ، جو اس تازہ عہد کی وجہ سے اس پر عائد ہوتی ہے۔اس
وقت تک وہ اپنے ایمان کا کوئی ثبوت مہیا نہیں کرتی۔اور اس وقت تک اسلام اور احمد بیت کا بھی روشن
مستقبل نظر نہیں آسکتا۔اس بارہ میں بے شک جماعت کے اور افراد بھی ذمہ دار ہیں مگر سب سے زیادہ فرض حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان پر عائد ہوتا ہے۔میں نے کہا تھا کہ ان میں سے بہت سے ایسے ہیں،
جو اپنی ذمہ داری کو ادا نہیں کرتے۔بہت سے ایسے ہیں ، جو دنیوی کاموں میں مشغول ہیں اور ایسے نازک
وقت میں خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر اپنے ذاتی کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔میں نے
بتایا تھا کہ ان کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں۔جیسا کہ قرآن کریم میں بالصراحت اس کا ذکر آتا ہے کہ اگر
وہ نیکی کریں گے تو ان کی نیکیاں، انہیں دوسروں سے زیادہ ثواب کا مستحق بنا ئیں گی۔لیکن اگر وہ غلطیاں
کریں گے تو ان کی غلطیاں، انہیں دوسروں سے زیادہ سزا کا مستحق بنائیں گی۔میں نے اس طرف بھی توجہ
دلائی تھی کہ جماعت کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیے۔جماعت بھی لفظی صاحبزاد گیوں کی طرف جاتی
ہے۔حالانکہ لفظی صاحبزادگیوں کی بجائے ہمیں حقیقی صاحبزادگی اپنے مدنظر رکھنی چاہیے۔گویا ان کا
طریق عمل بھی دوسروں کو سبق دینے والا نہیں۔شاید وہ سمجھتے ہیں کہ ان میں جتنی کمزوری ہوگی۔ہم کو اس
سے زیادہ کمزوری دکھانے کا موقع ملے گا۔اس لئے منع کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ مگر اس طریق پر چل کر
8

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
دونوں میں سے کسی کا بچاؤ نہیں ہوسکتا۔خدا سے عہد باندھ کر اسے توڑ دینا ایسی چیز نہیں جو معاف کی جا
سکے۔یہ اس دنیا میں بھی ان کو ذلیل کر دے گی اور اگلے جہاں میں بھی ان کو ذلیل کرے گی۔میرے اس
خطبہ کے جواب میں ، ہمارے خاندان کے دو نو جوانوں نے مجھے لکھا ہے کہ ہم نے تو پہلے ہی اپنی زندگیاں
دین کے لئے وقف کی ہوئی ہیں۔میں نے اس محکمہ کے ذریعہ، جو وقف کا ریکارڈ رکھتا ہے، انہیں جواب دیا
ہے کہ پہلے اپنی شکل تو اسلام اور احمدیت والی بناؤ۔اور اسلام اور احمدیت پر عمل کر کے دکھاؤ۔اگر تم اپنی شکل
اسلام اور احمدیت والی نہیں بنا سکتے اور نہ اس کی تعلیم پر عمل کرتے ہو تو تمہارا اپنے آپ کو وقف کرنا محض
ایک دھوکہ ہوگا۔آخر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کس چیز کے لئے آئے تھے؟ کیا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام دفتروں کی کلرکیاں کرنے کے لئے آئے تھے؟ کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تجارتیں کرنے کے لیے آئے تھے؟ کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا رخانے قائم کرنے کے لیے
آئے تھے؟ آخر کس چیز پر ہم ان کو لگا ئیں؟ جب وہ قرآن اور حدیث ہی نہیں جانتے اور جب وہ ان پر
عامل ہی نہیں تو ہم ان کو کس چیز پر لگائیں ؟ جب وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نقش قدم پر چلنے
کے لئے نہیں ، جب ان کا لباس اور طور طریق بھی اسلام کے مطابق نہیں تو ہم نے ان کے وقف کو لے کر کیا
کرنا ہے؟ آخر ان کو دیکھ کر ایک چمار عیسائی کے لباس اور ان کے لباس میں کیا فرق نظر آتا ہے؟ ایک
چوڑھا عیسائی ہوتا ہے تو وہ بھی اسی طرح پینٹ پہن لیتا ہے۔ایک سانسی عیسائی ہوتا ہے تو وہ بھی اسی طرح
پینٹ پہن لیتا ہے۔جب ان کے اندر اتنی بھی غیرت نہیں، جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
ان کے دلوں میں اتنی بھی محبت نہیں کہ وہ اپنے لباس اور طریق کو درست کر سکیں۔اور جب اسلام کی ان
میں اتنی بھی محبت نہیں کہ وہ قرآن اور حدیث پڑھ کر دین کی واقفیت حاصل کریں تو ان کے وقف کے معنی
ہی کیا ہیں؟ کلرک تو ہم عیسائی بھی نوکر رکھ سکتے ہیں، تجارت کا کام بھی عیسائیوں سے کروایا جا سکتا ہے۔جس کام پر غیر مذاہب کے لوگ نہیں رکھے جاسکتے ، وہ تبلیغ ہے، وہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت ہے۔اگر
واقعہ میں ان کے دلوں میں اسلام اور احمدیت کی کوئی محبت ہے تو انہیں قرآن پڑھنا چاہئے ، حدیث پڑھنی
چاہئے ، اپنے لباس اور طرز رہائش کو درست کرنا چاہئے۔جب تک وہ یہ کام نہیں کر سکتے ، اس وقت تک ان
کا اپنے آپ کو وقف کرنا، دنیا کو بھی دھوکہ دینا ہے اور اپنے آپ
کو بھی دھوکہ دینا ہے۔دنیا کو وہ دھوکہ دے
سکتے ہیں۔لیکن اگر اپنے آپ کو بھی دھوکہ دیتے رہے تو انہیں سمجھ لینا چاہئے تو وہ اپنی نجات کا دروازہ اپنے
ہاتھ سے بند کریں گے۔9

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
جس قسم کے حالات جماعت کو آئندہ پیش آنے والے ہیں، وہ نہایت خطرناک ہیں۔پہلے بھی
میں نے تفصیل سے حالات نہیں بتائے تھے، صرف اجمالاً آئندہ آنے والی مشکلات کا ذکر کیا تھا۔اور تم نے
دیکھا کہ جو کچھ میں نے کہا تھا، وہ لفظاً لفظ پورا ہوا۔اب میں اس سے بھی زیادہ خطرناک حالات جماعت
کے متعلق دیکھتا ہوں۔میں اس سے بھی زیادہ مشکلات احمدیت کے راستہ میں حائل ہوتی ہوئی دیکھتا
ہوں۔احمدیت تو بہر حال غالب آئے گی۔لیکن احمدیت کی جنگ 20-15 سال سے زیادہ نہیں چل سکتی۔15-20 سال کے عرصہ میں یا تم غالب آجاؤ گے یا تم تباہ کر دیئے جاؤ گے۔ان دونوں میں سے ایک بات
ضرور ہو کر رہے گی۔میں تم“ کا لفظ استعمال کرتا ہوں ، احمدیت کا لفظ استعمال نہیں کرتا۔کیونکہ احمدیت
بہر حال غالب آئے گی۔صرف 20-15 سال کی مہلت ہے، جو تمہیں دی گئی ہے۔ان پندرہ بیس سالوں
میں سے ہر پہلا سال آئندہ آنے والے سال سے زیادہ قیمتی ہے۔48ء، 49ء سے زیادہ قیمتی ہے اور
1949ء 50 ء سے زیادہ قیمتی ہے۔اور 50ء،51 ء سے زیادہ قیمتی ہے اور 51ء،52 ء سے زیادہ قیمتی ہے
اور 52ء،53 ء سے زیادہ قیمتی ہے۔تم اگر یہ کہو کہ اگر میں نے 48ء میں یہ کام نہیں کیا تو کیا ہوا ،49ء میں
کرلیں گے؟ تو تم کچھ نہیں کر سکو گے۔لیکن اگر تم یہ کہو گے کہ 49ء کا کام ، ہم 48ء میں کر لیں۔تب بے
شک تمہاری کامیابی قریب آ سکتی ہے۔بہر حال اس زمانہ میں سب سے بڑا فرض اور سب سے اہم فرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی اولاد پر عائد ہوتا ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ قادیان سے نکلے اور نظام کے درہم برہم ہو جانے پر بجائے
اس کے کہ جماعت کے نوجوان خدمت دین کے لیے آگے آتے ، قریباً چالیس فیصدی انجمن کے کارکنان
بھاگ کر باہر چلے گئے ہیں۔گویا جس وقت لوگ دنیا میں اکھٹے ہو جایا کرتے ہیں، اس وقت ہماری
جماعت کے نوجوانوں نے غداری اور بے ایمانی کا ثبوت دیا۔بجائے اس کے کہ وہ اپنے کام چھوڑ کر
سلسلہ کی خدمت کے لئے آ جاتے ، وہ سلسلہ کا کام چھوڑ کر باہر چلے گئے ہیں۔میں دیکھتا ہوں کہ بہتوں
کے منہ پر یہ الفاظ ہیں کہ اگر ہم باہر نہ جائیں تو کھائیں کہاں سے؟ مگر یہ سوال صرف تمہارے سامنے ہی
نہیں بلکہ پہلی جماعتوں کے سامنے بھی یہ سوال تھا۔اور پھر بھی وہ دین کا کام کرتی چلی گئیں۔پس میں کہتا
ہوں کہ اگر یہ سوال غلط اور بے معنی ہے تو پھر وہ کون ہے، جس کو سب سے زیادہ سزا ملے گی اور وہ خدا کے
سامنے ایک ذلیل چور کی حیثیت میں پیش ہوگا؟ یقیناً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کے ایسے
افراد۔یہ لوگ اس دنیا میں بھی ذلیل کئے جائیں گے اور اگلے جہاں میں بھی ذلیل کئے جائیں گے۔یہ کوئی
10

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 جنوری 1948ء
034
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
عزت اپنی تجارتوں اور نوکریوں سے حاصل نہیں کر سکیں گے۔کیونکہ ان کو جو خدا نے عزت دی تھی ، و
دوسروں کو نہیں دی۔اور خدا نے ان پر جو فضل نازل کئے تھے، وہ دوسروں پر نہیں کئے۔اس لئے اب اللہ
تعالیٰ جو قربانی ان سے چاہتا ہے، وہ بھی دوسروں سے نمایاں ہے۔بے شک اللہ تعالیٰ اپنے دربار میں آگے
بڑھنے کا ہر ایک کو موقع دیتا ہے۔مگر جو نہیں آتے یا آ کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں، وہ سب سے بڑے مجرم ہو
جاتے ہیں۔پس جن جن لوگوں میں بھاگنے کی روح پیدا ہو رہی ہے، ان
کو سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اپنا فرض ادا
نہیں کر رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمیں شاید تمام محکمے
بند کرنے پڑیں گے اور ہمیں پھر اپنا تمام کام اسی ابتدائی حالت پر لے جانا پڑے گا، جس حالت پر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں تھا۔اور شاید وہ وقت بھی آجائے جبکہ صرف حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی اولا پر، اگر ان میں ایمان اور دیانت ہوئی ، یہ تمام بوجھ آ پڑے۔لیکن وہ اس بات کی
طرف متوجہ ہیں کہ دوسرے لوگ یہ کام کریں اور ہم اپنے دنیوی کاموں میں مصروف رہیں۔میں سمجھتا ہوں، اب وقت آچکا ہے کہ ہم اس بارہ میں زیادہ سخت قدم اٹھا ئیں گے۔اگر ہمیں یہ
حق حاصل ہے کہ ہم کسی ست اور کوتاہ بین انسان کو اس کے اعمال کی وجہ سے سلسلہ سے نکال دیں تو یقیناً
ہمیں یہ حق بھی حاصل ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نام کو اختیار کرتے ہوئے ، جو لوگ
خدمت دین میں حصہ نہیں لے رہے، ان کو ہم خاندان مسیح موعود میں سے نکال دیں۔اگر ہمیں عام
احمدیوں کے مقاطعہ کا حق حاصل ہے تو یقینا ہمیں یہ حق بھی حاصل ہے کہ جولوگ، حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے خاندان میں سے دین کی خدمت سے غافل ہیں، ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و
السلام کے خاندان میں سے نکال دیں۔اگر محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں سے نکالا جا سکتا ہے تو
مسیح موعود کی اولاد میں سے کیوں نکالا نہیں جاسکتا ؟ اور اگر دوسرے لوگ قربانیاں کر سکتے ہیں تو مسیح موعود
کی اولاد کیوں قربانی نہیں کر سکتی؟ ان کی قربانیاں یقینا دوسروں کے اندر جوش پیدا کریں گی۔اور اگر نہیں
کریں گی تو اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کے ذریعہ ایک نئی جماعت پیدا کر دے گا۔بہر حال ان کا یہ کام نہیں
کہ وہ دین سے غافل رہیں ، قرآن اور حدیث سے واقفیت پیدا نہ کریں اور کرنٹے بنے ہوئے چوڑھے
عیسائیوں کی طرح پتلونیں پہنے پھریں۔اگر ایسی صورت میں وہ اپنے آپ کو وقف بھی کرتے ہیں تو ان
کے وقف کے کوئی معنی نہیں ہو سکتے۔آخر وقف کے بعد ہم ان سے کیا کام لیں گے ؟ یہی کام لیں گے کہ وہ
مختلف علاقوں میں جائیں اور تبلیغ کریں۔مگر اس کے لئے انہیں سب سے پہلے اپنا نمونہ پیش کرنا چاہئے۔11

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 جنوری 1948 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
لر وہ یہ کام نہیں کر سکتے ، اگر وہ اس اہم امر کی طرف توجہ نہیں کر سکتے تو انہوں نے کرنا کیا ہے؟ کیا ہم نے
ان کا مربہ اور اچار ڈالنا ہے؟ یا ہم نے ان کی چٹنیاں ڈالنی ہیں؟ یہی کام ہے، جس کے لئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام دنیا میں مبعوث ہوئے تھے کہ اسلام اور احمدیت کو پھیلایا جائے۔اگر ان کے دلوں
میں قرآن و حدیث پڑھنے کا شوق نہیں ، اگر ان کے دلوں میں قرآن وحدیث کا درس دینے کا شوق نہیں تو
کیا کام ہے، جو وہ کرنا چاہتے ہیں؟ اور کس غرض کے لئے وہ اپنے آپ کو وقف کرتے ہیں؟ جو کام وہ اس
وقت کر رہے ہیں، اس کے لئے تو ایک ہندو اور عیسائی بھی نوکر رکھا جا سکتا ہے۔پس پہلے انہیں اپنے اندر دین پیدا کرنا چاہیے۔پہلے اپنی نمازیں درست کرنی چاہیں۔پہلے
قرآن اور حدیث پڑھنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔اس کے بعد انھیں دین کی تبلیغ کے لئے نکل جانا
چاہیے۔جیسے پرانے زمانہ میں صوفیاء باہر نکلے اور ملکوں کے ملک انہوں نے اسلام میں داخل کر لیے۔یہی
ملک جس میں سے آج چھپن لاکھ مسلمان اس طرح بھاگا ہے کہ چنددنوں میں سارا مشرقی پنجاب
مسلمانوں سے خالی ہو گیا۔اس ملک میں حضرت خواجہ معین الدین صاحب چشتی آئے اور سارا ملک انہوں
نے مسلمان بنالیا۔آخر وہ کیا چیز تھی ، جو خواجہ معین الدین صاحب چشتی " کو حاصل تھی؟ وہ کیا چیز تھی ، جس
نے حضرت باوانا تک کو حضرت فرید الدین صاحب شکر گنج والوں کے دروازہ پر لا کر ڈال دیا؟ اگر فرید
الدین صاحب شکر گنج والے اپنے عمل اور طریق سے باوانا تک کی آنکھوں کو نیچا کر سکتے تھے تو اگر اس زمانہ کا
مسلمان بھی فرید الدین بن جائے تو کیوں وہ سکھ کی آنکھ کو نیچا نہیں کر سکتا ؟ یقیناوہ ایسا کر سکتا ہے۔مگر اس
کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ قرآن اور حدیث کو پڑھا جائے ، قرآن اور حدیث پر عمل کیا جائے اور
قرآن اور حدیث کی تعلیم کو پھیلایا جائے۔اگر اس کام کے لئے ہم تیار ہیں تو یقینا ابتلاؤں پر ہم غالب آ
جائیں گے لیکن اگر ہم اس کے لئے تیار نہیں تو ابتلا ہم پر غالب آجائیں گے۔پس میں ایک دفعہ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے افراد کو اس امر کی
طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اگر وہ اپنی اصلاح کرلیں تو وہ دہرے ثواب کے مستحق ہوں گے۔لیکن اگر انہوں
نے اصلاح نہ کی تو جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے، وہ دہرے عذاب کے مستحق ہوں گے۔بہر حال خدا تعالیٰ
کی طرف سے جب تک سلسلہ کی یہ حیثیت قائم ہے، جب بھی کوئی آواز بلند ہوگی ، اس آواز کا پہلا مخاطب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خاندان ہوگا۔اور ان کا فرض ہوگا کہ وہ قرآن پڑھیں ، حدیث
پڑھیں اور مختلف ملکوں میں تبلیغ کے لئے نکل جائیں۔تا پھر مسلمان ایک ہاتھ پر جمع ہو کر اسلام کی عظمت کا
12

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1948ء
موجب بنیں۔جو افتراق اور شقاق اس وقت مسلمانوں میں پایا جاتا ہے، وہ اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ ہر
مسلمان اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بنانے کی فکر میں ہے۔کہیں مذہبی اختلاف کو آپس کے افتراق کا
ذریعہ بنایا جارہا ہے اور کہیں سیاسی اختلافات کو آپس کے افتراق کا ذریعہ بنایا جارہا ہے۔اس تباہی اور
بر بادی کا سوائے اس کے اور کوئی علاج نہیں کہ پھر مسلمان احمدیت کے ذریعہ ایک ہاتھ پر اکٹھے ہو جائیں
اور پھر کفر پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا جائے۔اور یقیناً ایسا ہوسکتا ہے۔یہ خیال کہ ہم تھوڑے ہیں اور دشمن
زیادہ ہے، بالکل غلط ہے۔ہندوستان کے نو کروڑ مسلمان، جو اپنے آپ کو اسلام کی طرف منسوب کرتے
ہیں ، اگر ان کا چوتھا حصہ یعنی سوا دو کروڑ مسلمان بھی ایک ہاتھ پر جمع ہو جائے تو نہ صرف ہندوستان کے تئیں
کروڑ غیر مسلموں پر بلکہ چین اور جاپان پر بھی، جس کی آبادی شامل کر کے ایک ارب تک پہنچ جاتی ہے،
ہمیں غلبہ حاصل ہو سکتا ہے۔ہم اس سے گھبرانے والے نہیں کہ ہم تھوڑے ہیں اور دشمن زیادہ ہے۔روحانیت میں بہت بڑی طاقت ہوتی ہے اور یہ طاقت خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیں حاصل ہے۔بے شک
مادی اور ظاہری سامانوں میں بھی طاقت ہوتی ہے مگر مادی اور ظاہری سامان صرف جسم فتح کرتے ہیں۔روحانی طاقت دشمن کے اس مقام پر حملہ کرتی ہے، جہاں اس کا بچاؤ بالکل ناممکن ہوتا ہے۔اگر اسلام کا صحیح
نمونہ پیش کیا جائے اور والہانہ طور پر اس کی تبلیغ اور اشاعت کی جائے تو وہی لوگ ، جو آج ہمارے دشمن اور کا
ہمارے مقابل میں لڑ رہے ہیں، کل ہمارے ساتھ شامل ہو کر اسلام کی طرف سے کفر کے مقابلہ کے لئے
نکل کھڑے ہوں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ فتح کیا تو خانہ کعبہ کے پجاری بھی بظاہر مسلمان ہو
گئے۔اس وقت کا ایک پجاری کہتا ہے کہ میرے خاندان کے بہت سے آدمی چونکہ مسلمانوں کے ہاتھوں
مارے گئے تھے، اس لئے گو میں بظاہر مسلمان ہو گیا مگر میں نے اپنے دل میں قسم کھائی کہ جب بھی مجھے
موقعہ ملا، میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوقتل کر کے اپنے خاندان کے افراد کا بدلہ لوں گا۔اس کے بعد ایسا
اتفاق ہوا کہ اس کی اس خواہش کے پورا ہونے کا ذریعہ بھی نکل آیا۔طائف والوں سے جنگ ہوئی اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اہل طائف کا مقابلہ کرنے کے لئے صحابہ کو لے کر چل پڑے۔اس وقت یہ شخص
بھی جو آپ کے قتل کا ارادہ رکھتا تھا لشکر میں شامل ہو گیا۔اس کا اپنا بیان ہے کہ میں نے سمجھا کہ میرے
لئے بہت ہی عمدہ موقعہ پیدا ہو گیا ہے۔اگر لڑائی میں کوئی ایسا موقع آیا، جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اکیلے ہوئے تو میں انہیں مارڈالوں گا۔اسی لئے میں آپ کے قریب قریب رہتا تھا۔آخر ایسے سامان بھی
13

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 جنوری 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
پیدا ہو گئے کہ اسے اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع مل گیا۔اسلامی لشکر جب آگے بڑھا تو دشمن نے کمین
گاہوں سے تیر برسانے شروع کر دیئے مکہ کے حدیث العہد اور نئے نئے مسلمان ، جن میں بعض کا فر بھی
شامل تھے اور جو بڑے تکبر سے آگے آگے چل رہے تھے، جب ان پر تیروں کی بوچھاڑ ہوئی تو وہ بے تحاشا
پیچھے کی طرف بھاگے۔ان کے بھاگنے اور سواریوں کے بدکنے کی وجہ سے باقی لشکر میں بھی بھا گڑ مچ گئی اور
سب لشکر میدان سے بھاگ نکلا۔یہاں تک کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف بارہ آدمی رہ
گئے۔اس وقت حضرت ابو بکر نے چاہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس لوٹائیں۔چنانچہ انہوں نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی باگ پکڑ لی اور کہا یا رسول اللہ اب ہمیں لوٹنا چاہیے۔تا کہ ہم لشکر کو
جمع کر کے پھر حملہ کریں۔اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے جوش سے فرمایا چھوڑ دو، میری
سواری کی باگ کو۔اور حضرت عباس کو بلا کر کہا عباس آواز دو کہ اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت مہاجرین کا نام نہیں لیا۔اس کی وجہ یہ ہے مہاجرین کی سفارشوں
پر ہی کفار مکہ کو ساتھ لیا گیا تھا۔چونکہ وہ مہاجرین کے رشتہ دار تھے ، انہوں نے سفارش کی کہ ان کو بھی ساتھ
لیا جائے اور ان کو بھی خدمت کا موقع دیا جائے۔چونکہ ان کی اس سفارش کی وجہ سے ہی اسلامی لشکر کو
نقصان پہنچا تھا اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی خفگی کا اس نہایت ہی لطیف پیرا یہ میں اظہار کیا۔کہ مہاجرین کا نام نہیں لیا۔بلکہ صرف یہ فرمایا کہ اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے۔مہاجرین بعض
دوسرے الفاظ میں بے شک شریک ہو جاتے تھے مگر علیحدہ طور پر آپ نے اُن کا نام نہیں لیا۔مثلا بعض
روایتوں میں ذکر آتا ہے کہ آپ نے فرمایا، اے بیعت رضوان والے لوگو! اور بیعت رضوان میں مہاجرین
شامل تھے۔بہر حال اس عرصہ میں دشمن نے اور حملہ کیا اور ایک وقت ایسا بھی آگیا ، جب رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم میدان جنگ میں اکیلے رہ گئے۔اس وقت صرف ایک صحابی سفیان آپ کے پاس تھے یا وہ
شخص تھا، جو آپ
کو قتل کرنے کی نیت سے آیا تھا۔وہ کہتا ہے، جب میں نے دیکھا کہ آپ اکیلے ہیں تو میں
نے سمجھ لیا کہ اب میرے لئے حملہ کا موقع آگیا ہے۔میں آگے بڑھا، اس نیت اور اس ارادہ سے کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ماردوں۔جب میں آگے بڑھا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر مجھ پر پڑگئی۔آپ نے فرمایا آگے آجاؤ، میں اور آگے چلا گیا۔جب میں آپ کے قریب پہنچا تو آپ نے اپنا ہاتھ لمبا
کیا ، میرے سینہ پر اپنا ہاتھ پھیرا اور کہا اے خدا تو اس کے دل سے سارا کینہ اور بعض نکال دے۔وہ کہتا
ہے، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کا میرے سینہ پر سے ہٹنا تھا کہ مجھے یوں معلوم ہوا کہ دنیا کی
14

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1948ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم
ساری محبت میرے دل میں سمٹ آئی ہے۔جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اتنے پیارے معلوم ہونے
لگے کہ ان سے زیادہ پیارا مجھے دنیا میں اور کوئی وجود نظر نہیں آتا تھا۔پھر آپ نے فرمایا آگے بڑھو اور دشمن کا
مقابلہ کرو۔وہ کہتا ہے کہ اس وقت یہ بات میرے واہمہ اور خیال میں بھی نہ رہی کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو مارنے کے لئے آیا تھا بلکہ اس کی بجائے آپ کی محبت کا اس قدر جوش میرے دل میں پیدا ہوا کہ
خدا کی قسم اگر اس وقت میرا باپ بھی میرے سامنے آتا تو میں فوراً اس کی گردن کاٹ ڈال دیتا۔اس واقعہ
سے معلوم ہو سکتا ہے کہ جب کسی انسان میں تغیر پیدا ہوتا ہے تو اس کی حالت کیا سے کیا ہو جاتی ہے؟ وہ ایک
معمولی آدمی تھا ، وہ کفر کی حالت میں نکلا اور اس ارادہ کے ساتھ نکلا کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل
کر دوں گا۔محمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پھر جانے کی وجہ سے اس میں ایسا تغیر پیدا ہو گیا کہ وہ آپ
کی خاطر ہر بڑی سے بڑی قربانی کرنے کے لئے تیار ہو گیا۔کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
اولاد سے یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ اپنے اندر اتناتو تغیر پیدا کریں، جتنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
ہاتھ پھر جانے کی وجہ سے اس انسان میں پیدا ہوا۔غرض میں جماعت کو عموماً اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کو خصوصاً اس امر کی
طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی اصلاح کریں اور اپنے آپ کو اسلام کی خدمت کے لئے تیار کریں۔دشمن اپنا
سارا زور اسلام کے مٹانے کے لئے لگائے گا۔بے شک جہاں تک احمدیت کا سوال ہے، خدا اس کا محافظ
ہے۔مگر ہمارا بھی فرض ہے کہ جب خدا یہ کام کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے ہتھیار بن کر زیادہ سے زیادہ برکات
اور ثواب حاصل کریں۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے، یہ فضل اسی طرح حاصل ہوسکتا ہے کہ ہم قرآن اور
،
حدیث پڑھیں، قرآن اور حدیث پر عمل کریں اور قرآن اور حدیث پر عمل کرائیں۔میں کہتا ہوں، اب وقت آ
گیا ہے کہ جس طرح پرانے زمانے میں حضرت معین الدین صاحب چشتی ، حضرت خواجہ قطب الدین
صاحب بختیار کا کی اور دوسرے اولیاء بغیر ڈر کے دشمن میں گھس گئے اور انہوں نے اسلام پھیلا دیا۔اسی طرح
اب بھی لوگ بغیر کسی ڈر کے اسلام کی تبلیغ کے لئے نکل جائیں اور اس امر کی پرواہ تک نہ کریں کہ دشمن ان
سے کیا سلوک کرے گا ؟ اور یقیناً جولوگ اس نیت اور اس ارادہ سے نکلیں گے کہ وہ اس قابل ہوں گے کہ
بڑے سے بڑے دشمنوں کے دلوں کو بھی پھیر دیں، جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے اس کافر
کے دل کو بدل دیا۔آخر خدا کے کام معجزانہ ہی ہوتے ہیں۔تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کیوں کر ہوگا۔جو کام خدا کے
ہوتے ہیں، ان میں ” کیوں کر اور کس طرح کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔کیا تم کو پتہ ہے کہ دنیا
15

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 جنوری 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کیوں
کر پیدا ہوئی ؟ کیا تم کو پتہ ہے کہ کائنات کیوں کر بنی ؟ نہ تم کو یہ پتہ ہے کہ دنیا کیوں کر پیدا ہوئی اور نہ تم
لو یہ پتہ ہے کہ کائنات کیوں کر بنی۔فلاسفر آج تک بخشیں کرتے رہے مگر وہ ان امور کو حل نہ کر سکے۔تمہارے سامنے دنیا موجود ہے تم بتاؤ تو سہی کہ ستارے کہاں ختم ہوتے ہیں؟ پھر اس کے بعد کیا ہے؟ اگر کہو
کہ یہ سلسلہ غیر محدود ہے۔تو غیر محدود ایک ایسی اصطلاح ہے، جو کسی انسان کی سمجھ میں نہیں آسکتی۔جس
طرح وہ یہ باور نہیں کر سکتا کہ کوئی چیز محدود ہو اور اس کے بعد کچھ نہ ہو۔جس طرح انسان یہ نہیں کہہ سکتا کہ دنیا
ہمیشہ سے چلی آرہی ہے۔اسی طرح وہ یہ بھی نہیں سمجھ سکتا کہ پہلے کچھ نہ ہو اور پھر دنیا کا سلسلہ قائم ہو۔بے
وقوف اور جاہل بے شک ان باتوں کو مان لیتے ہیں مگر جو لوگ عقلمند ہوتے ہیں، وہ صاف طور پر کہہ دیتے ہیں
کہ یہ باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں۔پھر بعض لوگ اس سے یہ نتیجہ نکال لیتے ہیں کہ خدا کوئی نہیں۔اور
بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ خدا تو ہے مگر اس کی باتیں انسانی سمجھ سے بالا ہیں۔غرض خدا تعالیٰ کے تمام کام
کیوں اور کیوں کر اور کس طرح سے بالا ہوتے ہیں۔اگر تم ہر بات کو کیوں اور کس طرح سے حل
کرنے لگے تو تمہیں پہلے اپنا انکار کرنا پڑے گا تمہیں ستاروں کا انکار کرنا پڑے گا، تمہیں دنیا کا انکار کرنا پڑے
گا۔جب خدا دنیا میں ایک نئی جماعت قائم کرنا چاہتا ہے تو باوجود مخالف حالات کے وہ کس طرح غالب آ
جاتی ہے، اسے نہ تم سمجھ سکتے ہواور نہ کوئی اور مجھ سکتا ہے؟ مگر دنیا میں ہمیشہ ایسا ہی ہوا ہے۔اس کیوں کر اور
س طرح کے سوال کے ہوتے ہوئے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا پر غالب آگئے۔اس کیوں کر اور
کس طرح کے ہوتے ہوئے ، حضرت موسی اپنے مخالفین پر غالب آگئے۔کیوں کر اور کس طرح کے سوال
ہوتے ہی رہے اور نوح اپنے مخالفین پر غالب آگئے۔اب بھی دنیا کیوں کر اور کس طرح ہی کہتی رہے گی اور
سچا احمدی پھر دنیا پر اسلام کو غالب کرے گا۔پھر دنیا کی مایوسی اور نا امیدی کے باوجود محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کر دے گا۔مگر پہلے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت اپنے دلوں پر قائم کرو۔تمہارے دلوں پر قائم ہونے کے بعد ہی وہ دنیا میں قائم ہو سکتی ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 07 اپریل 1948ء )
16

آج 10 میں سے 10 باقی